8. Surah Al-Anfaal
الأنفالThe Spoils of War · 75 ayahsمظہر القرآن
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِ١ؕ قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْنِكُمْ١۪ وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 8:1 in the Quran reader
(اے محبوب ! ) تم سے غنیمتوں کا حکم دریافت کرتے ہیں تم فرماؤ :'' غیمتوں کے مالک اللہ اور رسول ہیں '' پس اللہ سے ڈرو اور اپنے آپس کے تعلقات کی اصلاح کرو اور فرمانبرداری کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی اگر تم مسلمان ہو
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْهِمْ اٰیٰتُهٗ زَادَتْهُمْ اِیْمَانًا وَّ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚۖ Open ayah 8:2 in the Quran reader
مومن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل کانپ اٹھیں اور جب اس کی آیتیں ان کے سامنے پڑھی جائیں تو اس سے ان کا ایمان اور زیادہ ہوجائے اور وہ لوگ اپنے پروردگار ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ Open ayah 8:3 in the Quran reader
وہ لوگ جو نماز قائم رکھتے ہیں اور اس رزق میں سے جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے (راہ خدا میں) خرچ کرتے ہیں
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ Open ayah 8:4 in the Quran reader
یہی لوگ سچے ایمان والے ہیں ان کے واسطے ان کے پروردگار کے پاس (بڑے) مرتبے ہیں اور بخشش ہے اور عزت کی روزی ( اس کو ویسا ہی سمجھو)
كَمَاۤ اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْۢ بَیْتِكَ بِالْحَقِّ١۪ وَ اِنَّ فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ لَكٰرِهُوْنَۙ Open ayah 8:5 in the Quran reader
جس طرح (اے محبوب مدینہ سے بدر کی طرف) تمہارے پروردگار نے تمہارے گھر سے تمہیں حق کے ساتھ برآمد کیا اور بیشک ایک گروہ مسلمانوں کا (اس سے) نا خوش تھا
یُجَادِلُوْنَكَ فِی الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَیَّنَ كَاَنَّمَا یُسَاقُوْنَ اِلَى الْمَوْتِ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 8:6 in the Quran reader
سچی بات میں تم سے جھگڑتے تھے بعد اس کے کہ حق ظاہر ہوچکا تھا گویا وہ موت کی طرف ہانکے جاتے ہیں اور وہ (اس حالت کو) دیکھ رہے تھے
وَ اِذْ یَعِدُكُمُ اللّٰهُ اِحْدَى الطَّآئِفَتَیْنِ اَنَّهَا لَكُمْ وَ تَوَدُّوْنَ اَنَّ غَیْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُوْنُ لَكُمْ وَ یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ یَقْطَعَ دَابِرَ الْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 8:7 in the Quran reader
اور یاد کرلو جب اللہ نے تمہیں وعدہ دیا تھا کہ ان دونوں گروہوں میں سے ایک تمہارے لئے ہے اور تم یہ چاہتے تھے کہ جس میں کانٹے کا کھٹکا نہیں وہ تم کو ملے اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ ثابت کردے دین کو اپنے حکموں سے اور کافروں کی جڑ کاٹے
لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَ یُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَۚ Open ayah 8:8 in the Quran reader
(اور چاہتا تھا) کہ دین حق کو سچا کرے اور باطل کو جھوٹا کرے اور مجرم (لوگ) پڑے برا مانا کریں
اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ اَنِّیْ مُمِدُّكُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُرْدِفِیْنَ Open ayah 8:9 in the Quran reader
جب کہ تم اپنے پروردگار فریاد کرتے تھے تو اس نے تمہاری دعا سن لی (وعدہ کیا) کہ میں تمہاری مدد کرنے والا ہوں ہزار فرشتوں سے جو لگاتار آنے والے ہیں
وَ مَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰى وَ لِتَطْمَئِنَّ بِهٖ قُلُوْبُكُمْ١ۚ وَ مَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠ Open ayah 8:10 in the Quran reader
اور یہ مدد تو اللہ تعالیٰ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کو اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان ہو اور فتح تو اللہ ہی کی طرف سے ہے بیشک خدا غالب اور مظبوط تدبیر والا ہے
اِذْ یُغَشِّیْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْهُ وَ یُنَزِّلُ عَلَیْكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّیُطَهِّرَكُمْ بِهٖ وَ یُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّیْطٰنِ وَ لِیَرْبِطَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ وَ یُثَبِّتَ بِهِ الْاَقْدَامَؕ Open ayah 8:11 in the Quran reader
یاد کرو جب اللہ اپنی طرف سے تسکین (دینے) کے لئے تم پر اونگھ طاری کرتا تھا اور تم ہر آسمان سے پانی اتارتا تھا تاکہ تم کو اس سے پاک کرے اور شیطان کی نجاست تم سے دور کردے اور تاکہ مظبوط کردے تمہارے دلوں کو اور اسی سے تمہارے قدم جمادے
اِذْ یُوْحِیْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰٓئِكَةِ اَنِّیْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ سَاُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوْا فَوْقَ الْاَعْنَاقِ وَ اضْرِبُوْا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍؕ Open ayah 8:12 in the Quran reader
(اے محبوب کائنات ﷺ) جبکہ تمہارا پروردگات فرشتوں کو بھیجتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں پس تم مسلمانوں کو ثابت (قدم) رکھو عنقریب میں کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا پس (کافروں کی) گردنوں سے اوپر مارو اور ان کے ہر ایک جوڑ ہر مارو
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَآقُّوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ۚ وَ مَنْ یُّشَاقِقِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 8:13 in the Quran reader
یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَ اَنَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابَ النَّارِ Open ayah 8:14 in the Quran reader
یہ تو چکھو (دنیا میں) اور بیشک کافروں کے واسطے آگ کا عذاب ہے (آخرت میں)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْاَدْبَارَۚ Open ayah 8:15 in the Quran reader
اے مسلمانو جب کافروں سے (جہاد میں) اکٹھے ہو کر بھڑو تو انہیں تم اپنی پیٹھ نہ دکھاؤ (یعنی سینہ سپر ہوکر مقابلہ کرو)
وَ مَنْ یُّوَلِّهِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَهٗۤ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَیِّزًا اِلٰى فِئَةٍ فَقَدْ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ مَاْوٰىهُ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 8:16 in the Quran reader
اور جو کوئی اس دن ان کی طرف سے اپنی پیٹھ پھیرے گا بجز اس کے کہ جو لڑائی کے لئے ہنر کرتا ہو یا اپنے لشکر میں جاملنے کو آتا ہو وہ مستثنی ہے باقی اور جو ایسا کرے گا تو بیشک وہ اللہ کے غضب میں آجائے گا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور بری جگہ ہے پلٹنے کی
فَلَمْ تَقْتُلُوْهُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ قَتَلَهُمْ١۪ وَ مَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ رَمٰى١ۚ وَ لِیُبْلِیَ الْمُؤْمِنِیْنَ مِنْهُ بَلَآءً حَسَنًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 8:17 in the Quran reader
پس تم نے ان کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے ان کو قتل کیا اور (اے محبوب ﷺ ! ) وہ (خاک) جو تم نے پھینکی تم نے نہ پھینکی تھی اور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں پر اپنی طرف سے اچھا انعام کرے ، بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے
ذٰلِكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ مُوْهِنُ كَیْدِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 8:18 in the Quran reader
ایک بات تو یہ ہوئی اور دوسری بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کافروں کا حیلہ کمزور کرنے والا ہے
اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَكُمُ الْفَتْحُ١ۚ وَ اِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ١ۚ وَ لَنْ تُغْنِیَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَیْئًا وَّ لَوْ كَثُرَتْ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 8:19 in the Quran reader
(اے کافرو ! ) اگر تم فیصلہ مانگتے ہو تو تمہارے سامنے آچکا یہ فیصلہ (یعنی جنگ بدر کا نتیجہ نکل چکا) اور اگر باز آجاؤ تو تمہارے لئے بہت بہتر ہے اور اگر تم پھر شرارت کرو گے تو ہم پھر سزا دیں گے اور کچھ بھی کام نہ آوے گی تم کو تمہاری جماعت اگرچہ وہ بہت ہی کیوں نہ ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ مسلمانوں کے ساتھ ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَۚۖ Open ayah 8:20 in the Quran reader
اے مسلمانو ! فرمانبرداری کرو خدا اور اس کے رسول ﷺ کی اس سے منہ نہ پھیرو اور حالانکہ تم سنتے ہو
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ هُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 8:21 in the Quran reader
اور نہ ہونا مانند ان لوگوں کے جو کہتے ہیں ہم نے سنا اور وہ نہیں سنتے
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِیْنَ لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 8:22 in the Quran reader
بیشک تمام جانداروں سے بد تر اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی بہرے گونگے ہیں جو عقل نہیں رکھتے ہیں
وَ لَوْ عَلِمَ اللّٰهُ فِیْهِمْ خَیْرًا لَّاَسْمَعَهُمْ١ؕ وَ لَوْ اَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 8:23 in the Quran reader
اگر خدا ان میں کچھ بھلائی جانتا تو ان کو سننے کی توفیق دیتا اور اگر ان کو سناتا بھی تو (انجام کار) منہ پھیر کر پلٹ جاتے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰهِ وَ لِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا یُحْیِیْكُمْ١ۚ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَحُوْلُ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهٖ وَ اَنَّهٗۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 8:24 in the Quran reader
اے مسلمانو ! اللہ اور اس کے رسول کے بلانے پر حاضر ہوں جب رسول تمہیں اس چیز کی طرف بلائے جو تمہیں زندگی بخشے گی اور جان لو کہ اللہ کا حکم آدمی اور اس کے دلی ارادوں میں حائل ہوجاتا ہے اور یہ (بھی جانو) کہ تم سب کو خدا ہی کے پاس جمع ہونا ہے
وَ اتَّقُوْا فِتْنَةً لَّا تُصِیْبَنَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَآصَّةً١ۚ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 8:25 in the Quran reader
اور اس فتنہ سے ڈرتے رہو جو ہرگز تم میں خاص ظالموں ہی کو نہ پہنچے گا اور جان رکھو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَ اَیَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 8:26 in the Quran reader
اور یاد کرو (اے مہاجرین نعمت الہی کو) جب کہ تم تھوڑے تھے زمین میں (یعنی مکہ میں) کمزور شمار کئے جاتے تھے، تم اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو (مخالف) لوگ اچک نہ لیں سو (ایسی حالت میں) اللہ نے تم کو (مدینہ میں رہنے کی) جگہ دی اور تم کو اپنی مدد سے قوت دی اور پاکیزہ چیزوں سے روزی دی تاکہ تم احسان مانو
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ وَ تَخُوْنُوْۤا اَمٰنٰتِكُمْ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 8:27 in the Quran reader
اے ایمان والو ! اللہ اور رسول (ﷺ) سے خیانت نہ کرو اور نہ یہ کہ آپس کی امانتوں میں (دانستہ خیانت کرو اور تم جانتے ہو (کہ خیانت بری چیز ہے)
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ۠ Open ayah 8:28 in the Quran reader
اور جان رکھو تمہارا مال اور تمہاری اولاد سب فتنہ ہے (کہ آخرت کے کاموں میں سد راہ ہوتا ہے) اور یہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّ یُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ Open ayah 8:29 in the Quran reader
اے مسلمانو ! اگر تم اللہ سے ڈروگے تو تمہیں وہ قوت دے گا جس سے حق کو باطل سے جدا کرو اور دور کردے گا تم سے تمہاری برائیں اور تمہیں بخش دے گا، اور خدا بڑا فضل والا ہے
وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِیُثْبِتُوْكَ اَوْ یَقْتُلُوْكَ اَوْ یُخْرِجُوْكَ١ؕ وَ یَمْكُرُوْنَ وَ یَمْكُرُ اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ Open ayah 8:30 in the Quran reader
اور (اے محبوب ! ﷺ) وہ وقت یا کرو جب (مکہ میں) کافر تمہارے ساتھ مکر کرتے تھے تاکہ تمہیں بند کریں یا شہید کردیں یا جلاوطن کریں، اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی مخفی تدبیریں کرتا تھا اور اللہ سب سے بہتر خفیہ تدبیر کرنے والا ہے
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَآءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هٰذَاۤ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 8:31 in the Quran reader
اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں :” ہاں ! ہم نے سنا اگر ہم چاہیں تو ہم بھی اس طرح کی باتیں کہ دیں یہ تو کچھ نہیں مگر پہلے لوگوں کے افسانے “
وَ اِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَیْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَآءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 8:32 in the Quran reader
اور (یاد کرو) جب کہ کافروں نے یہ کہا کہ اے اللہ اگر یہ (یعنی قرآن) تیری جانب سے حق ہے تو ہم پر برسادے مینہ پتھروں کا آسمان سے، یا ہم پر (کوئی دوسرا) عذاب دردناک لا
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْ١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ مُعَذِّبَهُمْ وَ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ Open ayah 8:33 in the Quran reader
اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ انہیں عذاب کرے اس حالت میں کہ (اے محبوب ! ﷺ) تم (جیسے باعث رحمت) ان میں (موجود) ہو اور اللہ (ایسا بھی) نہیں ہے کہ انہیں عذاب کرے اس حالت میں کہ وہ استغفار کر رہے ہوں
وَ مَا لَهُمْ اَلَّا یُعَذِّبَهُمُ اللّٰهُ وَ هُمْ یَصُدُّوْنَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ مَا كَانُوْۤا اَوْلِیَآءَهٗ١ؕ اِنْ اَوْلِیَآؤُهٗۤ اِلَّا الْمُتَّقُوْنَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 8:34 in the Quran reader
اور ان کو (اس بات سے) کیا (اطمینان) ہے کہ اللہ انہیں عذاب نہ کرے گا، حالانکہ وہ لوگ مسجد حرام (میں لوگوں کو عبادت کرنے) سے روکتے ہیں، اور (حقیقت یہ ہے) وہ اس جگہ کے متولی ہونے کے لائق نہیں، اس کے متولی تو وہی ہیں جو پر ہیزگار ہیں لیکن ان میں سے اکثروں کو معلوم نہیں
وَ مَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَیْتِ اِلَّا مُكَآءً وَّ تَصْدِیَةً١ؕ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Open ayah 8:35 in the Quran reader
اور کعبہ کے پاس ان کی نماز نہیں مگر سیٹیاں اور تالیاں بجانا (ان سے کہا جائے گا) پس اب عذاب کا مزہ چکھو بسبب اپنے کفر کے
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ لِیَصُدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ فَسَیُنْفِقُوْنَهَا ثُمَّ تَكُوْنُ عَلَیْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ یُغْلَبُوْنَ١ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِلٰى جَهَنَّمَ یُحْشَرُوْنَۙ Open ayah 8:36 in the Quran reader
بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ اپنا مال اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو خدا کی راہ سے روکیں، پس عنقریب وہ اسے خرچ کریں پھر وہ خرچ کرنا ان کے لئے سراسر پچھتاوا ہوگا پھر (بالآخر) وہ مغلوب کردیئے جائیں گے۔ اور جو کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے
لِیَمِیْزَ اللّٰهُ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ وَ یَجْعَلَ الْخَبِیْثَ بَعْضَهٗ عَلٰى بَعْضٍ فَیَرْكُمَهٗ جَمِیْعًا فَیَجْعَلَهٗ فِیْ جَهَنَّمَ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ Open ayah 8:37 in the Quran reader
تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے جدا کرے اور نجاستوں کو تلے اوپر رکھ کر سب ایک ڈھیر بناکر جہنم میں ڈال دے، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّنْتَهُوْا یُغْفَرْ لَهُمْ مَّا قَدْ سَلَفَ١ۚ وَ اِنْ یَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 8:38 in the Quran reader
تم کافروں سے فرماؤ :” اگر وہ ( اب بھی اپنے کفر سے) باز آجائیں تو ان کے گزشتہ قصور معاف کردیئے جائیں گے “ اور اگر پھر وہی کریں گے تو بیشک گزرچکا ہے دستور اگلوں کا (کہ اللہ تعالیٰ اپنے دشمنوں کو ہلاک کرتا ہے اور اپنے انبیاء و اولیاء کی مدد فرماتا ہے)
وَ قَاتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ كُلُّهٗ لِلّٰهِ١ۚ فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 8:39 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو ! ) ان سے لڑو یہاں تک کہ کوئی فتنہ (یعنی کفر کا غلبہ) باقی نہ رہے اور سارا دین اللہ ہی کا ہوجائے، پھر اگر وہ (کافر اپنے کفر سے) باز رہیں تو بیشک اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہا ہے
وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ Open ayah 8:40 in the Quran reader
اگر وہ پھریں تو (اے مسلمانو ! ) جان لو کہ اللہ تمہارا مولیٰ ہے، تو کیا ہی اچھا مولیٰ ہے اور کیا ہی اچھا مدد دینے والا ہے