7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsمظہر القرآن
الٓمّٓصٓۚ Open ayah 7:1 in the Quran reader
المص
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:2 in the Quran reader
(اے محبوب) یہ کتاب (الٰہی یعنی قرآن) تمہاری طرف نازل کی گی تو چاہئے کہ اس (کے احکام کی تبلیغ) سے تمہارا جی نہ رکے اور اس لئے کہ تم اس کے ذریعہ سے (کافروں کو) ڈراؤ اور مسلمانوں کے لئے نصیحت ہے
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 7:3 in the Quran reader
(اے لوگو ! ) اس پر چلو جو تمہاری طرف اترا تمہارے پروردگار کی طرف سے اور اس کے سوا اور رفیقوں کے پیچھے نہ چلو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے ہو
وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ Open ayah 7:4 in the Quran reader
اور بہتیری بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا پس ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت پہنچا یا جب (وہ) دوپہر کے وقت سو رہے تھے
فَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 7:5 in the Quran reader
تو جس وقت ان پر ہمارا عذاب آیا اس وقت ابن کے منہ سے بجز اس کے اور کوئی بات نہ نکلی کہ واقعی ہم ظالم تھے
فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 7:6 in the Quran reader
تو بیشک ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے کہ جن کے پاس رسول بھیجے تھے اور بیشک ہم رسولون سے بھی ضرور پوچھیں گے
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ Open ayah 7:7 in the Quran reader
پس ہم ضرور ان کو بتلادیں گے اپنے علم سے اور ہم کچھ غائب نہ تھے
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 7:8 in the Quran reader
اور اس دن انصاف سے اعمال کا تلنا (وزن ہونا) حق ہے پھر جس کسی شخص کا پلہ نیکیوں کا بھاری ہوگیا
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ Open ayah 7:9 in the Quran reader
وہی کامیاب ہوگا اور جس کسی شخص کا نیکیوں کا پلہ ہلکا ہوگیا سو یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے حق میں نقصان کیا اس سبب سے کہ وہ ہماری آیتوں میں زیادتیاں کرتے تھے
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 7:10 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں جماؤ دیا (آبد کیا) اور ہم نے تمہارے لئے اس میں سامان زندگی پیدا کیا تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو
وَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ لَمْ یَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 7:11 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تم کو پیدا کیا (یعنی آدم کو) پھر ہم نے ہی تمہاری صورت بنائی (یعنی تمہارے باپ آدم کی) پھر ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ سجدہ کرو آدم کو۔ پس سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس، یہ سجدہ کرنے والوں میں سے نہ ہوا
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 7:12 in the Quran reader
فرمایا : ” کس چیز نے تجھے روکا کہ تو نے سجدہ نہ کیا جب میں نے تجھے حکم دیا تھا “ بولا : ” میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجے آگ سے پیدا کیا اور پیدا کیا تو نے اس کو مٹی سے
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ Open ayah 7:13 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا : ” تو یہاں (جنت) سے اتر جا تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو تکبر کرے یہاں رہ کر، پس نکل جا بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 7:14 in the Quran reader
وہ کہنے لگا کہ مجھ کو مہلت دے اس دن تک کہ لوگ اٹھائے جائیں (یعنی قیامت تک)
قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ Open ayah 7:15 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تجھے مہلت ہے
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ Open ayah 7:16 in the Quran reader
پھر وہ کہنے لگا : ” بسبب اس کے کہ تو نے مجھ کو گمراہ کیا ہے قسم کھاتا ہوں کہ میں ضرور تیرے سیدھے راستہ پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا
ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ Open ayah 7:17 in the Quran reader
پھر ضرور میں ان کے پاس آؤں گا ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے داہنے سے اور ان کے بائیں سے اور تو ان میں سے اکثر کو شکر کرنے والا نہ پاوے گا
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا١ؕ لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 7:18 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا : ” آسمان سے نکل جا مذمت کیا ہوا مردود کیا گیا، بیشک ان میں سے جو کوئی تیری پیروی کرے گا تو یقینا میں ضرور جہنم کو تم سب سے بھر دوں گا “
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:19 in the Quran reader
اور ہم نے حکم دیا اے آدم ! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو پھر کھاؤ جس جگہ سے چاہو اور اس درخت کے پاس نہ جانا کہ حد سے بڑھنے والوں میں ہو گے
فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّیْطٰنُ لِیُبْدِیَ لَهُمَا مَاوٗرِیَ عَنْهُمَا مِنْ سَوْاٰتِهِمَا وَ قَالَ مَا نَهٰىكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَیْنِ اَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِیْنَ Open ayah 7:20 in the Quran reader
پس شیطان نے ان دونوں کے دل میں وسوسہ ڈالا کہ جو کچھ ان ( کی نظر) سے پوشیدہ تھا (ان کی شرمگاہیں) وہ ان پر بےپردہ کردے، اور کہنے لگا : ” تمہیں تمہارے پروردگار نے اس درخت (کے پھل کھانے) سے اس لئے منع فرمایا ہے کہ کہیں تم دونوں فرشتے ہوجاؤ یا کہیں ہمیشہ (زندہ) رہنے والوں میں سے ہوجاؤ “
وَ قَاسَمَهُمَاۤ اِنِّیْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَۙ Open ayah 7:21 in the Quran reader
اور ان دونوں کے روبرو قسم کھائی کہ میں یقینا تم دونوں کا خیر خواہ ہوں
فَدَلّٰىهُمَا بِغُرُوْرٍ١ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ وَ نَادٰىهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمْ اَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَ اَقُلْ لَّكُمَاۤ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 7:22 in the Quran reader
پس فریب سے ان دونوں کو پستی کی طرف اتار لایام پھر جب ان دونوں نے اس درخت (کے پھل) کو چکھا تو ان پر ان کی شرمگاہیں کھل گئیں اور دونوں اپنے بدن پر جنت کے (درختوں کے) پتے ڈھانپنے لگے، اور انہیں ان کے پروردگار نے فرمایا کہ کیا میں نے تم کو منع نہ کیا تا اس درخت سے اور میں نے تم سے یہ نہ فرمایا تھا کہ بیشک شیطان تمہارا ظاہر دشمن ہے
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:23 in the Quran reader
دونوں نے عرض کی : ” اے ہمارے پروردگار ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور تو اگر ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو البتہ ہم ہوں گے نقصان والوں میں “
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 7:24 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اتر جاؤ تم میں سے ایک دوسرے کا دشمن ہے اور تمہیں زمین میں ایک وقت معین (یعنی موت) تک ٹھہرنا اور فائدہ حاصل کرنا ہے
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠ Open ayah 7:25 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم اسی زمین میں جیو گے اور اسی میں مرو گے اور اسی میں سے اٹھائے جاؤ گے
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا یُّوَارِیْ سَوْاٰتِكُمْ وَ رِیْشًا١ؕ وَ لِبَاسُ التَّقْوٰى١ۙ ذٰلِكَ خَیْرٌ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 7:26 in the Quran reader
اے آدم کی اولاد ! بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک لباس اتارا کہ چھپائے تمہاری شرم کی چیزیں اور اتارے کپڑے ہم نے زینت دار، اور لباس پرہیزگاری کا یہ سب سے بہتر ہے، یہ نشانیوں میں سے ہے اللہ کی تاکہ وہ نصیحت مانیں
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ یَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِیُرِیَهُمَا سَوْاٰتِهِمَا١ؕ اِنَّهٗ یَرٰىكُمْ هُوَ وَ قَبِیْلُهٗ مِنْ حَیْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:27 in the Quran reader
اے آدم کی اولاد ! تم کو شیطان فتنہ میں نہ ڈالے جیسا کہ نکالا تمہارے ماں باپ کو جنت سے اتروادئے ان کے لباس کہ ان کو ان کی شرم کی چیزیں نظر پڑیں، بیشک شیطان اور اس کی قوم تم کو وہاں سے دیکھتی ہے کہ تم انہیں نہیں دیکھتے ہو، بیشک ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا کارگزار بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے
وَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْهَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:28 in the Quran reader
اور وہ جب کوئی بےحیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا اور اللہ نے ہم کو اس کا حکم دیا ہے تم فرماؤ : ” بیشک اللہ ہرگز بری باتوں کا حکم نہیں دیتا ہے، کیا وہ بات لگاتے ہو اللہ پر جس کی تم کو خبر نہیں “
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ Open ayah 7:29 in the Quran reader
تم فرماؤ : ” بیشک میرے پروردگار نے انصاف کا حکم دیا ہے اور فرمایا کہ اپنا منہ سیدھا کرو (کعبہ کی طرف) ہر نماز کے وقت اور خاص اس کی عبادت کرو اسی کے فرمانبردار ہوکر جیسا اس نے تم کو شروع پیدا کیا اسی طرح ہی پلٹو گے “
فَرِیْقًا هَدٰى وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 7:30 in the Quran reader
ایک فرقے کو راہ دکھائی اور ایک فرقے پر گمراہی ثابت ہوئی، البتہ انہوں نے شیطان کو بنا لیا ہے دوست اللہ کو چھوڑ کر اور گمان یہ کرتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا١ۚ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠ Open ayah 7:31 in the Quran reader
اے آدم کی اولاد ! اپنی زینت لو (یعنی لباس پہن لیا کرو) ہر نماز کے وقت اور کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو، بیشک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰهِ الَّتِیْۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ١ؕ قُلْ هِیَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 7:32 in the Quran reader
تم فرماؤ : ” کس نے حرام کی ہے اللہ کی وہ زینت کہ جس کو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے، اور کس نے حرام کیا ہے پاکیزہ چیزوں کو رزق میں سے “ تم فرماؤ کہ وہ مسلمانوں کے واسطے ہیں دنیا کی زندگی میں اور روز قیامت میں ، تو خاص انہیں کے لئے ہے ہم اسی طرح مفصل آیتیں بیان کرتے ہیں علم والوں کے لئے
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:33 in the Quran reader
تم فرمؤ کہ میرے پروردگار نے تو بےحیائیوں کو حرام کیا ہے کہ جو ان میں سے ظاہر ہیں یا پوشیدہ ہیں اور حرام کیا ہے گناہ اور ناحق زیادتی کو اور یہ کہ تم اللہ کا شریک مقرر کرو اس چیز کو کہ خدا نے کوئی سند اس پر نازل نہیں فرمائی اور یہ کہ اللہ پر وہ بات کہو جس کا تم علم نہیں رکھتے ہو
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 7:34 in the Quran reader
اور ہر گروہ کے واسطے ایک میعاد مقرر ہے پس جب ان کا مقررہ وعدہ آئے گا تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہو اور نہ آگے ہو
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ١ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 7:35 in the Quran reader
(کہا ہم نے) ” اے آدم کی اولاد ! اگر آویں تمہارے پاس رسول تم میں سے تم پر میری آیتیں پڑھیں پس جو کوئی پرہیزگاری کرے اور سنور جاوے تو نہ کچھ خوف ہوگا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے “
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 7:36 in the Quran reader
اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور سرکشی کی ان کے قبول کرنے میں تو وہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں، وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَهُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 7:37 in the Quran reader
پس کون ہے زیادہ ظالم اس شخص سے جس نے جھوٹ باندھا اللہ پر یا جھٹلایا اس کی آیتوں کو، یہی لوگ ہیں جن کو ان کا حصہ (لوح محفوظ کے) لکھے ہوئے میں سے پہنچے گا، یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روح قبض کرنے کو آویں گے تو ان سے کہیں گے، کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے سوائے خدا کے کہیں گے وہ ہم سے گم ہوگئے اور وہ اپنے اوپر اس بات کا اقرار کریں گے کہ بیشک وہ کافر تھے
قَالَ ادْخُلُوْا فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ١ؕ كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوْا فِیْهَا جَمِیْعًا١ۙ قَالَتْ اُخْرٰىهُمْ لِاُوْلٰىهُمْ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ١ؕ۬ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:38 in the Quran reader
خدا حکم فرمائے گا : تم بھی ان جماعتوں کے ہمراہ جاؤ جو تم سے پہلے گزر گئی ہیں جن اور آدمیوں سے دوزخ میں۔ جب ایک جماعت داخل ہوگی تو اپنی جیسی دوسری جماعت پر لعنت کرے گی، یہاں تک کہ جب سب کے سب جہنم میں جا پڑیں گے تو پچھلے لوگ پہلوں کی نسبت کہیں گے : ” اے رب ہمارے ! انہوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا پس تو ان کو آگ کا دو چند عذاب دے “ حق تعالیٰ فرمائے گا : ” ہر ایک کو دو چند ہے لیکن تم کو معلوم نہیں ہے “
وَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠ Open ayah 7:39 in the Quran reader
اور پہلے لوگ پچھلوں سے کہیں گے : ” پس تم کچھ ہم سے اچھے نہ رہے سو تم چکھو عذاب بہ سبب اس کے کہ جو تم کرتے تھے
اِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 7:40 in the Quran reader
بیشک جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور سرکشی کی ان کے قبول کرنے میں، ان کے لئے آسمانوں کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ داخل ہو اونٹ سوئی کے سوراخ میں اور ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں مجرموں کو