7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsمظہر القرآن
فَلَمَّاۤ اٰتٰىهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهٗ شُرَكَآءَ فِیْمَاۤ اٰتٰىهُمَا١ۚ فَتَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 7:190 in the Quran reader
پھر جب خدا نے انہیں تندرست فرزند عطا فرمایا تو مقرر کرنے لگے شریک اس میں جو کچھ کہ اللہ نے انہیں دیا تھا پس ان کے شرک سے اللہ پاک ہے
اَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ٘ۖ Open ayah 7:191 in the Quran reader
کیا وہ ایسے کو شریک ٹھراتے ہیں جو نہ بناسکیں کسی چیز کو اور وہ خود ہی بنائے جاتے ہیں
وَ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَهُمْ نَصْرًا وَّ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ Open ayah 7:192 in the Quran reader
اور وہ اپنے پوجنے والوں کو کچھ مدد نہیں دے سکتے اور نہ وہ خود ہی اپنی مدد کرسکتے ہیں
وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَتَّبِعُوْكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ اَدَعَوْتُمُوْهُمْ اَمْ اَنْتُمْ صَامِتُوْنَ Open ayah 7:193 in the Quran reader
اور اگر تم انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاؤ تو وہ تمہارے پیچھے نہ آویں تو تم کو یکساں ہے، چاہے تم بلاؤ ان کو یا خاموش رہو
اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ فَادْعُوْهُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 7:194 in the Quran reader
بیشک وہ جن کو تم پوجتے ہو سوائے اللہ کے (وہ بھی تو) تم ہی جیسے بندے ہیں تو انہیں پکارو پس چاہئے کہ وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو
اَلَهُمْ اَرْجُلٌ یَّمْشُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اَیْدٍ یَّبْطِشُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اَعْیُنٌ یُّبْصِرُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِیْدُوْنِ فَلَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 7:195 in the Quran reader
کیا ان (پتھر کے بتوں) کے پاؤں ہیں کہ جن سے چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں کہ جس سے پکڑیں یا کیا ان کی آنکھیں ہیں کہ جن سے دیکھتے ہیں یا کیا ان کے کان ہیں جس سے وہ سنتے ہیں، (اے محبوب ! ) تم فرماؤ کہ اپنے سب شریکوں کو بلاؤ، پھر سب مل کر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو اور مجھے مہلت بھی نہ دو
اِنَّ وَلِیَِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ١ۖ٘ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 7:196 in the Quran reader
بیشک میرا دوست تو وہ اللہ ہے کہ جس نے یہ کتاب (قرآن) نازل فرمائی اور وہی نیک بختوں کو دوست رکھتا ہے
وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَكُمْ وَ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ Open ayah 7:197 in the Quran reader
اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ تو تمہاری مدد کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں
وَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَسْمَعُوْا١ؕ وَ تَرٰىهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ وَ هُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 7:198 in the Quran reader
اور اگر تم (بتوں کو) سیدھی راہ کی طرف بلاؤ تو سنیں گے بھی نہیں، اور ان (بتوں) کو تم دیکھو گویا وہ تمہاری طرف تک رہے ہیں اور انہیں کچھ بھی نہیں سوجھتا
خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 7:199 in the Quran reader
(اے محبوب ! ) معاف کرنا اختیار کرو اور حکم کرو اچھے کاموں کے لئے اور جاہلوں سے کنارہ کرو
وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 7:200 in the Quran reader
اور (اے سننے والے ! ) اگر شیطان تجھے کوئی سوسوہ ڈالے تو اللہ سے پناہ مانگ، بیشک وہی سننے والا جاننے والا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّهُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیْطٰنِ تَذَكَّرُوْا فَاِذَاهُمْ مُّبْصِرُوْنَۚ Open ayah 7:201 in the Quran reader
بیشک وہ لوگ جو پرہیزگاری کرتے ہیں جب کبھی کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ ہوشیار ہوجاتے ہیں پھر وہ اسی وقت (راہ راست) دیکھنے لگتے ہیں
وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ Open ayah 7:202 in the Quran reader
اور وہ جو شیطان کے بھائی) کافر) ہیں وہ ان کو گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر ہرگز کمی نہیں کرتے
وَ اِذَا لَمْ تَاْتِهِمْ بِاٰیَةٍ قَالُوْا لَوْ لَا اجْتَبَیْتَهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ١ۚ هٰذَا بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:203 in the Quran reader
اور (اے محبوب ! ﷺ) جب تم ان کے پاس کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں :'' تم اپنے دل سے کیوں نہیں بنالاتے '' تم فرماؤ :'' میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف پروردگار سے وحی ہوتی ہے '' یہ قرآن نشانیاں ہیں تمہارے پروردگات کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت مسلمانوں کے لئے
وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 7:204 in the Quran reader
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگاکر سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جاوے
وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ فِیْ نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَّ خِیْفَةً وَّ دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ وَ لَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ Open ayah 7:205 in the Quran reader
اور یاد کرو اپنے پروردگار کو عاجزی اور خوف کے ساتھ اور بےآواز نکلے زبان سے صبح اور شام کے وقت اور غافلوں میں نہ ہونا
اِنَّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یُسَبِّحُوْنَهٗ وَ لَهٗ یَسْجُدُوْنَ۠۩ Open ayah 7:206 in the Quran reader
بیشک وہ جو تمہارے پروردگار کے پاس ہیں اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں