7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsمظہر القرآن
اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ Open ayah 7:81 in the Quran reader
تم شہوت میں آکر مردوں کے پاس جاتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم حد (انسانیت ہی) سے نکل جانے والے لوگ ہو “
وَ مَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ Open ayah 7:82 in the Quran reader
اور اس کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا سوائے اس کے کہ آپس میں کہنے لگے کہ ان کو اپنی بستی سے نکال دو کیونکہ یہ لوگ پاکیزگی چاہتے ہیں
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 7:83 in the Quran reader
پس ہم نے لوط کو اور ان کے متعلقین کو نجات دی مگر اس کی بیوی کو کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوئی
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ؕ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ Open ayah 7:84 in the Quran reader
اور برسایا ہم نے ان پر ایک (نئی طرح کا) مینہ (کہ وہ پتھروں کا تھا) ، پھر دیکھو کیسا ہوا انجام گنہگاروں کا
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 7:85 in the Quran reader
اور ہم نے مدین کی طرف بھیجا ان کی برادری سے شعیب کو۔ انہوں نے کہا اے میری قوم ! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، بیشک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آئی ہے تو تم ناپ تول پوری کرو اور کمی کر کے نہ دو لوگوں کو ان کی چیزیں، اور زمین میں فساد نہ کرو اس کی درستی کے بعد، یہ کا متمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان لاؤ
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ وَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ وَ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:86 in the Quran reader
اور ہر ایک رستہ پر نہ بیٹھو اس غرض سے کہ دھمکیاں دیا کرو راہ گیروں کو اور جو کوئی ایمان اللہ پر لے آیا اس کو اللہ کے رستہ سے روکو، اور اس میں کجی پیدا کرو اور اس وقت کو یاد کرو جب کہ تم تھوڑے سے تھے، پھر اللہ نے تم کو زیادہ کردیا اور دیکھو کہ کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا
وَ اِنْ كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ طَآئِفَةٌ لَّمْ یُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ Open ayah 7:87 in the Quran reader
اور اگر تم میں سے ایک گروہ نے اس کو مان لیا ہے وہ جو میری معرفت بھیجا گیا ہے (یعنی میری رسالت کو) اور ایک گروہ نے نہیں مانا، پس صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَنُخْرِجَنَّكَ یٰشُعَیْبُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَكَ مِنْ قَرْیَتِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ قَالَ اَوَ لَوْ كُنَّا كٰرِهِیْنَ۫ Open ayah 7:88 in the Quran reader
کہا ان سرداروں نے جو اس کی قوم میں سے سرکشی کرتے تھے :” بیشک ہم تم کو اے شعیب ! اور تمہارے ساتھ والے لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اپنی بستی سے نکال دیں گے، یا یہ ہو کہ تم ہمارے دین میں پھر آجاؤ “ (شعیب نے) کہا :” کیا اگرچہ ہم (تمہارے دین سے) بیزار ہوں “
قَدِ افْتَرَیْنَا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰىنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ وَ مَا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّعُوْدَ فِیْهَاۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّنَا١ؕ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ؕ رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ Open ayah 7:89 in the Quran reader
تو ضرور ہم خدا پر جھوٹ باندھیں گے اگر تمہارے دین میں پھر آجائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہم کو اس سے بچالیا ہے، ار ہم مسلمانوں کو ہرگز لائق نہیں ہے کہ تمہارے دین میں پھر آجائیں مگر یہ کہ جسے اللہ چاہے جو ہمارا پروردگار ہے، ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے، ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں، اے ہمارے پروردگار ! ہم میں اور ہماری قوم کے درمیان حق فیصلہ کر اور تیرا فیصلہ سب سے بہتر ہے
وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ Open ayah 7:90 in the Quran reader
اور سرداروں نے کہا جو اس کی قوم سے کافر تھے اگر تم شعیب کے تابع ہوئے تو بیشک تم ضرور نقصان میں ہوگے
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۚۖۛ Open ayah 7:91 in the Quran reader
پس ان لوگوں کو زلزلے نے آپکڑا تو وہ صبح کو اپنے گھروں میں زانوؤں پر (اوندھے) گرے ہوئے (مردہ) رہ گئے
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ۛۚ اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَانُوْا هُمُ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:92 in the Quran reader
جن لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا تھا گویا وہ تو کبھی وہاں بستے ہی نہ تھے، جن لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا تھا وہی لوگ تباہی میں پڑے
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ١ۚ فَكَیْفَ اٰسٰى عَلٰى قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ۠ Open ayah 7:93 in the Quran reader
تو شعیب نے اس وقت ان سے منہ پھیرا اور کہا کہ اے میری قوم ! میں نے تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچادئے اور میں نے تمہاری خیر خواہی کی پھر کیونکر غم کروں قوم کافروں پر
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّاۤ اَخَذْنَاۤ اَهْلَهَا بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَضَّرَّعُوْنَ Open ayah 7:94 in the Quran reader
ہم نے کسی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ ہم نے وہاں کے رہنے والوں کو محتاجی اور بیماری میں پکڑا تاکہ وہ گریہ وزاری کریں
ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّیِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّ قَالُوْا قَدْ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَ السَّرَّآءُ فَاَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 7:95 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کو بجائے محنت کے راحت دی یہاں تک کہ ان کو خوب ترقی ہوئی اور کہنے لگے :” بیشک ہمارے باپ داداؤں کو سختی اور راحت پہنچی تھی “ تو ہم نے ان کو دفعتا (اچانک) پکڑلیا اور ان کو خبر بھی نہ تھی
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 7:96 in the Quran reader
اور اگر بستیوں والے ایمان لے آتے اور پر ہیز گاری کرتے تو ہم ان پر کھول دیتے برکتیں آسمان اور زمین کی طرف سے لیکن انہوں نے (ہمارے پیغمبر کو) جھٹلایا پس ہم نے ان کو ان کے اعمال (بد) کی وجہ سے پکڑلیا
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ Open ayah 7:97 in the Quran reader
پس کیا بستیوں والے اس بات سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت آپڑے جس وقت وہ سوئے پڑے ہوں
اَوَ اَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا ضُحًى وَّ هُمْ یَلْعَبُوْنَ Open ayah 7:98 in the Quran reader
یا کیا بستیوں والے اس بات سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آوے جس وقت کہ وہ اپنے کھیل کود میں مشغول ہوں
اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِ١ۚ فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ Open ayah 7:99 in the Quran reader
پس کیا اللہ کی خفیہ تدبیروں سے بےخوف ہیں پس اللہ کی خفیہ تدبیر سے بےخوف تو وہی لوگ ہوتے ہیں کہ جو خرابی میں پڑنے والے ہوتے ہیں
اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ اَنْ لَّوْ نَشَآءُ اَصَبْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ١ۚ وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 7:100 in the Quran reader
کیا وہ جو زمین کے مالکوں کے بعد اس کے وارث ہوئے انہیں اتنی ہدایت نہ ملی۔ کہ اگر ہم چاہیں تو انہیں بھی ان کے گناہوں کے سبب سے سزا دیں، اور ہم ان کے دلوں پر مہر کردیتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سنتے
تِلْكَ الْقُرٰى نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآئِهَا١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 7:101 in the Quran reader
یہ بستیاں ہیں جن کے احوال ہم تمہیں سناتے ہیں اور بیشک ان بستیوں کے رہنے والوں کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لے کر آئے تو وہ اس قابل نہ ہوئے کہ وہ اس پر ایمان لاتے کہ جس کو پہلے جھٹلاچکے تھے اسی طرح خدا مہر کرتا ہے کافروں کے دلوں پر
وَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ١ۚ وَ اِنْ وَّجَدْنَاۤ اَكْثَرَهُمْ لَفٰسِقِیْنَ Open ayah 7:102 in the Quran reader
اور نہیں پایا ہم نے ان میں اکثر کو قول کا سچا اور ہم نے تو ان میں سے اکثر کو بےحکم (نافرمان) ہی پایا
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَظَلَمُوْا بِهَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:103 in the Quran reader
ہھر ہم نے ان کے بعد بھیجا موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف تو انہوں نے ان نشانیوں پر زیادتی کی (یعنی جھٹلایا) پھر دیکھو ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا
وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 7:104 in the Quran reader
اور موسیٰ نے کہا :” اے فرعون ! میں بھیجا ہوا ہوں رب العلمین کی طرف سے میں سزاوار ہوں “
حَقِیْقٌ عَلٰۤى اَنْ لَّاۤ اَقُوْلَ عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِیَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 7:105 in the Quran reader
ساتھ اس کے کہ اللہ کی طرف سے بجز سچ کے اور کچھ نہ کہوں بیشک میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی نشانی لے کر آیا ہوں پس بنی اسرائیل کو میرے پاس بھیج دے
قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰیَةٍ فَاْتِ بِهَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 7:106 in the Quran reader
فرعون نے کہا اگر تم کوئی معجزہ لے کر آئے ہو تو اس کو حاضر کرو اگر تم سچے ہو
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 7:107 in the Quran reader
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا تو وہ عصا فورا ایک اژدہا ظاہر ہوگیا
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 7:108 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکالا تو وہ یکایک چمکتا ہوا ہوگیا دیکھنے والوں کے سامنے
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 7:109 in the Quran reader
قوم فرعون میں جو سردار لوگ تھے انہوں نے (ایک دوسرے سے) کہا :” بیشک یہ شخص بڑا ماہر جادوگر ہے
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ Open ayah 7:110 in the Quran reader
چاہتا ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے باہر کردے سو تم لوگ مجھ کو کیا مشورہ دیتے ہو “