6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsمظہر القرآن
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ١ؕ۬ ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ Open ayah 6:1 in the Quran reader
سب تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور اجالا پیدا کیا، پھر بھی کافر لوگ (دوسروں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھراتے ہیں
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 6:2 in the Quran reader
اللہ وہ ہے کہ جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے پھر موت کا وقت مقرر کیا اور اس کے نزدیک ایک مدت معین ہے پھر تم لوگ شک کرتے ہو
وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِ١ؕ یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ Open ayah 6:3 in the Quran reader
اور وہی اللہ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تمہاری چھپی اور کھلی باتیں جانتا ہے اور اس کو بھی جانتا ہے جو عمل کرتے ہو
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ Open ayah 6:4 in the Quran reader
اور کافروں کے پاس کوئی بھی نشانی ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ؕ فَسَوْفَ یَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 6:5 in the Quran reader
پس بیشک انہوں نے حق کو جھٹلایا جبکہ ان کے پاس آیا سو جلد ہی ان کو مل جاوے گی خبر اس چیز (یعنی عذاب) کی کہ جس کے ساتھ یہ لوف ہنسی کیا کرتے تھے
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَیْهِمْ مِّدْرَارًا١۪ وَّ جَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 6:6 in the Quran reader
کیا انہوں نے دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کس قدر امتوں کو ہلاک کر ڈالا ہے، ان کو ہم نے زمین میں وہ جماؤ دیا تھا جو تم کو نہیں دیا اور ہم نے بھیجا آسمان سے ان پر موسلا دھار مینہ اور ان کے نیچے نہریں جاری کیں تو انہیں ہم نے ہلاک کیا ان کے گناہوں کے سبب سے اور ان کے بعد ہم نے دوسری امت کو پیدا کی
وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ كِتٰبًا فِیْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْهُ بِاَیْدِیْهِمْ لَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 6:7 in the Quran reader
(اے محبوب ﷺ) اگر ہم تم پر اتارتے (قرآن آسمان سے) لکھا ہوا کاغذوں میں، پس یہ لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھوتے تب بھی کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر جادو کھلا ہوا
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ Open ayah 6:8 in the Quran reader
اور کافروں نے کہا '' کیوں پیغمبر پر کوئی فرشتہ نہیں اتارا گیا ''؟ اور اگر ہم فرشتہ اتارتے تو کام تمام ہوگیا ہوتا پھر انہیں مہلت نہ دی جاتی
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّ لَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ Open ayah 6:9 in the Quran reader
اور اگر ہم نبی کو فرشتہ کرتے جب بھی اسے مرد ہی بناتے (یعنی مرد ہی کی شکل) اور ان پر وہی شبہ رکھتے جیسا ک وہ اب شبہ میں پڑے ہیں
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 6:10 in the Quran reader
اور ضرور (اے محبوب ﷺ) تم سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ہنسی کی گئی، پس ان میں سے ہنسی کرنے والوں پر وہ بات الٹ پڑی کہ جس سے وہ ہنسی کرتے تھے
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 6:11 in the Quran reader
تم (ان لوگوں سے) فرمادو :'' زمین میں سیر کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ''
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلْ لِّلّٰهِ١ؕ كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ١ؕ لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:12 in the Quran reader
تم (ان لوگوں سے) فرماؤ '' کس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے '' تم فرماؤ '' اللہ کا ہے اس نے اپنے ذمہ لازم کرلیا ہے کہ رحمت فرمائے، بیشک وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا اس میں کطھ شک نہیں ہے، وہ جنہوں نے اپنی جان نقصان میں ڈالی پس وہ لوگ ایمان نہیں لاتے ہیں
وَ لَهٗ مَا سَكَنَ فِی الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:13 in the Quran reader
اور اسی کا ہے جو کچھ رات اور دم میں بستا ہے اور وہی سننے وال جاننے والا ہے
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ یُطْعِمُ وَ لَا یُطْعَمُ١ؕ قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:14 in the Quran reader
تم (ان لوگوں سے) فرماؤ :'' کیا اللہ کے سوا کسی اور کو دوست بناؤں کہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا، اور وہ سب کو کھلاا ہے اور کھانے سے پاک ہے (یعنی خلق سب اس کی محتاج ہے اور وہ سب سے بےنیاز ہے) '' تم فرماؤ :'' نجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں (یعنی اس امت سے) '' اور فرمایا گیا کہ ہرگز تم شرک والوں میں سے نہ ہونا
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 6:15 in the Quran reader
تم فرماؤ :'' اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے ''
مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ Open ayah 6:16 in the Quran reader
اس دن جس کے سر سے عذاب ٹل گیا تو بیشک اللہ نے اس پر رحم کیا اور بڑی سے بڑی کامیابی یہی ہے
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ بِخَیْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 6:17 in the Quran reader
اور (اے انسان) اگر پہنچائے خدا تجھ کو کوئی سختی تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تجھے بھلائی پہنچائے پس وہ سب چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:18 in the Quran reader
اور وہی اپنے بندوں پر گا لب ہے اور وہی حکمت والا خبردار ہے
قُلْ اَیُّ شَیْءٍ اَكْبَرُ شَهَادَةً١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ۫ شَهِیْدٌۢ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١۫ وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ هٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَ مَنْۢ بَلَغَ١ؕ اَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُوْنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخْرٰى١ؕ قُلْ لَّاۤ اَشْهَدُ١ۚ قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ اِنَّنِیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۘ Open ayah 6:19 in the Quran reader
(اے محبوب ﷺ تم ان سے) فرماؤ :'' کس چیز کی سب سے بڑی گواہی ہے ''؟ تم فرماؤ :'' (اللہ کی گواہی ہے) اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے، اور میری طرف اس قرآن کی وحی ہوئی تاکہ میں تم کو اس سے ڈراؤں اور ڈراؤں ان کو بھی جن جن کو یہ قرآن پہنچے، کیا تم اس بات کی گواہی دے سکتے ہو ؟ کہ اللہ کے ساتھ اور معبود ہیں ''۔ تم فرماؤ کہ میں یہ گواہی نہیں دیتا تم فرماؤ کہ وہ تو بس ایک ہی معبود ہے اور البتہ میں بیزار ہوں اس چیز سے جس کو تم شریک مقرر کرتے ہو
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 6:20 in the Quran reader
وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ تو اس نبی کو ایسا پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں، جن لوگوں نے (اپنے ہاتھوں) اپنے کو تباہ کرلیا ہے وہ کبھی ایمان نہیں لانے والے
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:21 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے کہ جس نے باندھا اللہ پر جھوٹ یا اس کی ایتوں کو جھٹلایا البتہ جو لوگ ظالم ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پائیں گے
وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَیْنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Open ayah 6:22 in the Quran reader
اور جس دن ہم ان سب کو ایک جگہ جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے : '' (بتلاؤ) تمہارے (ٹھرائے ہوئے) شریک کہاں ہیں جن کا تم دعویٰ کرتے تھے ''
ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْا وَ اللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:23 in the Quran reader
پھر ان کا کچھ عذر باقی نہ رہے گا مگر یہ کہیں گے :'' ہمیں اپنے پروردگار اللہ کی قسم ہم مشرک نہ تھے ''
اُنْظُرْ كَیْفَ كَذَبُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:24 in the Quran reader
دیکھو انہوں نے اپنے اوپر خود کیسا جھوٹ باندھا اور ان کی سب باتیں جو بنایا کرتے تھے کھوئی گئیں خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور یہ لوگ اپنی ہی جانوں کو ہلاک کرتے ہیں اور ان کو کچھ خبر نہیں
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ وَ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْكَ یُجَادِلُوْنَكَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 6:25 in the Quran reader
اور ان میں سے ایسے بھی ہیں کہ جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں تاکہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی (یعنی ڈاٹ) ہے، اور اگر ساری نشانیاں بھی دیکھیں تو ان پر ایمان نہ لاویں گے یہ ان تکہ جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو تم سے جھگڑتے ہیں، یہ کافر کہتے ہیں :'' یہ تو نہیں مگر اگلوں کے قصے ہیں ''
وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْئَوْنَ عَنْهُ١ۚ وَ اِنْ یُّهْلِكُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 6:26 in the Quran reader
ر وہ اس سے منع کرتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں اور یہ لوگ اپنی ہی جانوں کو ہلاک کرتے ہیں اور ان کو کچھ خبر نہیں
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 6:27 in the Quran reader
اور ( تعجب کروگے) اگر تم (ان لوگوں کو) اس وقت دیکھو جب یہ آگ پر کھڑے کئے جائیں گے تو کہیں گے کاش ! کسی طرح ہم واپس بھیجے جائیں اور نہ جھٹلائیں ہم آیتیں اپنے پروردگار کی اور ہم مسلمانوں میں سے ہوجائیں (یہ نہ ہوگا)
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 6:28 in the Quran reader
بلکہ ان پر ظاہر ہوگیا جس کو وہ پہلے چھپاتے تھے (یعنی ان کا کفر) اور اگر یہ واپس بھیجے جاویں تو پھر یہی کریں جس سے منع کئے گئے تھے اور بیشک یہ لوگ جھوٹے ہیں
وَ قَالُوْۤا اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ Open ayah 6:29 in the Quran reader
اور انہوں نے کہا کہ ہماری تو صرف یہی زندگانی ہے اور ہم مرنے کے بعد اٹھائے نہ جائیں گے
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ قَالَ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 6:30 in the Quran reader
اور اگر تم (ان لوگوں کو) اس وقت دیکھو جب اپنے پروردگا کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا :'' کیا یہ درست نہیں ہے ''؟ کہیں گے :'' ہاں درست ہے ہمیں اپنے پروردگار کی قسم !'' خدا فرماوے گا پس اب عذاب چکھو بسبب اس کے جو تم (دنیا میں) کفر کرتے تھے
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوْا یٰحَسْرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطْنَا فِیْهَا١ۙ وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ Open ayah 6:31 in the Quran reader
بیشک ہار میں رہے وہ جنہوں نے اللہ سے ملنا جھوٹ جانا، یہاں تک کہ جب ان پر قیامت اچانک آئے گی تو اس وقت کہیں گے :'' ہائے افسوس ہمارا اس پر کہ ہم نے قیامت کے ماننے میں تقصیر کی '' اور وہ لوگ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوں گے، سو دیکھو کیا ہی بری چیز ہے جو کچھ اٹھاتے ہیں
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 6:32 in the Quran reader
اور دنیا کی زندگی نہیں مگر کھیل اور کود البتہ گھر آرت کا بہتر ہے پرہیزگاروں کے واسطے پھر کیا تم نہیں سمجھتے ؟
قَدْ نَعْلَمُ اِنَّهٗ لَیَحْزُنُكَ الَّذِیْ یَقُوْلُوْنَ فَاِنَّهُمْ لَا یُكَذِّبُوْنَكَ وَ لٰكِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 6:33 in the Quran reader
بیشک ہم خوب جانتے ہیں کہ تمہیں رنج ہوتا ہے جو کچھ بات وہ کہتے ہیں تو وہ تمہیں نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم اللہ کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں
وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰۤى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَا١ۚ وَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَكَ مِنْ نَّبَاِی الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 6:34 in the Quran reader
اور تم سے پہلئ بھی رسول جھٹلائے گئے، پس صبر کیا انہوں نے اپنے جھٹلائے جانے پر اور ایذائیں پانے پر، یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آئی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور بیشک تمہارے پاس رسولوں کی بعض خبریں آہی چکی ہیں
وَ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكَ اِعْرَاضُهُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِیَ نَفَقًا فِی الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاْتِیَهُمْ بِاٰیَةٍ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدٰى فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 6:35 in the Quran reader
اور (اے محبوب ﷺ ! ) اگر تم کو ان (کافروں) کا ایمان سے منہ پھیرنا شاق گزرا ہے تو اگر تم سے ہوسکے تو زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلویا آسمان کے لئے سیڑھی، پس ان کے سامنے کوئی معجزہ لاؤ (تو پھر بھی وہ منکر ہوں گے) اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس (سے سننے والے) تو ہرگز نادان نہ بن
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ١ؔؕ وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ Open ayah 6:36 in the Quran reader
(حق کو) وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور ان مردوں (یعنی کافروں) کو اللہ (روز قیامت) اٹھائے گا پھر اس کی طرف ہانکے جائیں گے
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یُّنَزِّلَ اٰیَةً وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 6:37 in the Quran reader
اور کافروں نے کہا :'' کیوں نہیں پیغمبر پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نہیں اتاری گئی '' تم فرمادو :'' بیشک اللہ قادر ہے کہ بھیجے کوئی نشانی '' لیکن ان میں سے بہت سے جانتے ہی نہیں
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ١ؕ مَا فَرَّطْنَا فِی الْكِتٰبِ مِنْ شَیْءٍ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمْ یُحْشَرُوْنَ Open ayah 6:38 in the Quran reader
اور نہیں ہے کوئی زمین میں چلنے والا اور نہ کوئی پرندہ کہ اپنے بازوؤں سے اڑتا ہے مگر وہ تمہاری ہی طرح جماعتیں ہیں ہم نے کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی پھر وہ سب خدا کی طرف اٹھائے جائیں گے
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُكْمٌ فِی الظُّلُمٰتِ١ؕ مَنْ یَّشَاِ اللّٰهُ یُضْلِلْهُ١ؕ وَ مَنْ یَّشَاْ یَجْعَلْهُ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 6:39 in the Quran reader
اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ بہرے اور گونگے اندھیریوں میں پڑے ہوئے ہیں اللہ جس کو چاہے گمراہ کرے اور جس کو چاہے سیدھے رستہ پر ڈال دے