5. Surah Al-Maaida
المائدةThe Table · 120 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ١ؕ۬ اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ Open ayah 5:1 in the Quran reader
اے مومنو ! اپنے عہد پورے کرو ( یعنی وہ عہد جو خدا سے باندھے ہیں ان کے التزام اور احکام میں) تمہارے لئے ہوئے چار پائے چرنے والے (یعنی مویشی) مگر وہ جو آگے تم پر بیان کریں گے لیکن نہ حلال سمجھو شکار کو اس حالت میں کہ تم احرام میں ہو بیشک خدا حکم کرتا ہے جو چاہتا ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآئِرَ اللّٰهِ وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْیَ وَ لَا الْقَلَآئِدَ وَ لَاۤ آٰمِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًا١ؕ وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا١ؕ وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا١ۘ وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١۪ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 5:2 in the Quran reader
اے مسلمانو ! بےحرمتی نہ کرو خدا کی نشانیوں کی اور نہ ادب والے مہینے کی اور نہ حرم کو بھیجی ہوئی قربانی کی اور نہ جانوروں کی کہ جن کی گردنوں میں (بطور علامت کے) پٹے ڈال دیتے ہیں اور نہ بیت الحرام کے قصد کرنے والوں کی کہ اپنے پروردگار سے فضل اور خوشنودی چاہتے ہیں، اور جب تم احرام سے نکلو تو شکار کرسکتے ہو اور تم کو دشمنی کسی گروہ کی کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا زیادتی کرنے پر نہ ابھارے ، اور ایک دوسرے کی مدد کرو بھلائی اور پرہیزگاری پر اور ایک دوسرے کی مدد نہ کرو بھلائی اور ظلم پر اور ڈرو اللہ سے ، بیشک خدا کا عذاب سخت ہے
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوْذَةُ وَ الْمُتَرَدِّیَةُ وَ النَّطِیْحَةُ وَ مَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّیْتُمْ١۫ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِ١ؕ ذٰلِكُمْ فِسْقٌ١ؕ اَلْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ١ؕ اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا١ؕ فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍ١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 5:3 in the Quran reader
تم پر حرام کیا گیا مردار (جانور) اور خون اور گوشت سور کا اور وہ جس کے ذبح کے وقت اللہ کے سوا غیر کا نام پکارا گیا اور جو گلاگھونٹنے سے مر جائے اور جو بغیر دھار کی چیز سے مارا گیا ہو اور جو اونچی جگہ سے گرکر مرجائے اور جس کو کسی جانور نے سینگ مارا اور جس کو کسی درندہ نے پھاڑا ہو مگر جنہیں (مرنے سے پہلے) تم حلال کرلو تو وہ حرام نہیں ، اور حرام ہے وہ جانور جو بتون کے تھانوں پر ذبح کیا جائے اور حرام کیا گیا جو (بطور جوئے کے) قسمت آزمائی کے لئے تیروں کی فال سے باہم تقسیم کیا یہ سب گناہ ہے ۔ آج کے دن ناامید ہوگئے کافر لوگ تمہارے دین سے ( یعنی تمہارے دین پر غالب آنے سے) پس ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو آج کے دن میں سے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے دین اسلام پس جو کوئی بھوک کی شدت سے لاچار ہو اور وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو ( مجبوراجان بچانے کے لئے قدر ضرورت کھالے) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْ١ؕ قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ١٘ فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ وَ اذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 5:4 in the Quran reader
(اے محبوب ﷺ ) تم سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لئے کون کون سی چیزیں حلال کی گئی ہیں تم فرماؤ کہ حلال کی گئیں تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں اور جو شکاری جانور تم نے سدھائے انہیں شکار پر دوڑاتے ہو جو علم تم کو خدا نے دیا اس میں سے انہیں سکھاتے ہو ، تو کھاؤ اس میں سے جو شکار پکڑلیں اور تمہارے لئے رہنے دیں (خود اس میں سے نہ کھائیں) مگر (شکاری جانو چھوڑتے ہوئے) خدا کا نام لے لو اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک خدا جلد حساب کرنے والا ہے
اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ؕ وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ١۪ وَ طَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ١٘ وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ مُحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْنَ وَ لَا مُتَّخِذِیْۤ اَخْدَانٍ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ١٘ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۠ Open ayah 5:5 in the Quran reader
آج کے دن تمہارے واسطے پاکیزہ چیزیں حلال ہوئیں اور کھانا (یعنی ذبیحہ) اہل کتاب کا تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کے لئے حلال ہے ، اور تمہارے لئے پارسا عورتیں مسلمانوں میں سے اور ان لوگوں کی پارسا عورتین جنہیں تم سے سے پہلے کتاب دی گئی حلال ہیں ، جب تم ان کے مہر ان کو دو ارادہ قید (نکاح) میں لانا ہو یہ بات نہ ہو کہ نفس پرستی کے لئے بدکاری کی جائے اور نہ بنانے کو خفیہ آشنا، اور جو کوئی مسلمان کافر ہوا تو تو اس کے عمل اکارت ہوئے اور وہ آخرت میں ٹوٹاپانے والوں میں سے ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِ١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْا١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 5:6 in the Quran reader
اے مسلمانو ! جب تم نماز کے لئے اٹھو تو چاہئے کہ اپنا منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھولیا کرو اور اپنے سر کا مسح کرلو اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھولو ۔ اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو غسل کرلو اور اگر ہو تم بیمار (اور پانی مضر ہو) یا سفر میں ہو (اور پانی ملتانہ ہو) ۔ یا تم میں سے سے کوئی جائے ضرور (قضائے حاجت) سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے صحبت کی ہو اور ان صورتوں میں پانی میسر نہ آئے تو اس حالت میں چاہئے کہ پاک مٹی سے تیمم کرو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو، خدا نہیں چاہتا ہے کہ تم پر کسی طرح مشقت اور تنگی ڈالے لیکن یہ چاہتا ہے کہ تم کو خوب پاک کردے اور تم پر اپنی نعمت پوری کردے تاکہ تم شکر گزار ہوجاؤ
وَ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مِیْثَاقَهُ الَّذِیْ وَاثَقَكُمْ بِهٖۤ١ۙ اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١٘ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 5:7 in the Quran reader
اور یاد کرو اپنے پر خدا کی نعمت اور وہ عہد جو اس نے تم سے لیا اس وقت کہ تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور ہم نے اسے قبول کیا اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ دلوں کی بات جانتا ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالْقِسْطِ١٘ وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْا١ؕ اِعْدِلُوْا١۫ هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى١٘ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 5:8 in the Quran reader
اے مسلمانو ! اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف سے شہادت دیتے ہوئے اور نہ ابھاردے ت کو دشمنی کسی قوم کی اس پر کہ ( اس کے ساتھ) انصاف نہ کرو (ہر حال میں) انصاف کیا کرو کہ یہی بات پرہیز گاری کے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ Open ayah 5:9 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کے لئے بخشش ہے اور بہت بڑا اج رہے
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ Open ayah 5:10 in the Quran reader
اور جو لوگ کہ کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو وہ لوگ رہنے والے ہیں دوزخ کے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ هَمَّ قَوْمٌ اَنْ یَّبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ فَكَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 5:11 in the Quran reader
اے مسلمانو ! اپنے اوپر خدا کا احسان یاد کرو جب کہ ایک قوم نے قصد کیا کہ تم پر دست درازی کریں تو خدا نے (پنے فضل و کرم سے) ان کے ہاتھ تمہارے خلاف بڑھنے سے روک دیے اور اللہ سے ڈرو ، اور مسلمانوں کو خدا ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے
وَ لَقَدْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۚ وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَیْ عَشَرَ نَقِیْبًا١ؕ وَ قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْ١ؕ لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ Open ayah 5:12 in the Quran reader
اور بیچک اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان میں بارہ سردار مقرر کئے اور اللہ نے فرمایا کہ بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں یہ کہ اگر تم نے نماز قائم رکھی اور زکوٰۃ ادا کرتے رہے اور میرے تمام پیغمبروں پر ایمان لائے اور انکی مدد کی اور قرض حسن دیا خدا کو ( یعنی نیکی کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے رہے) تو بیشک میں تمہارے گناہ تم سے دور کردوں گا اور ضرور تم کو باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں چلتی ہوں گی، پھر جس کسی نے تم میں سے اس کے بعد کفر کیا پس وہ ضرور بہکا سیدھے رستے سے
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً١ۚ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ١ۙ وَ نَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١ۚ وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 5:13 in the Quran reader
پس ان کے اپنے عہد کو توڑنے کے سبب سے ہم نے ان پر لعنت کی اور ہم نے ان کے دل سخت کردئیے ، اللہ کے کلام کو ان کی اصل جگہ سے بدل ڈالتے ہیں اور بھلا بیٹھے بڑا حصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں ، اور ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر مطلع ہوتے رہوگے سوا تھوڑوں کے (جو ایمان لائے) پس (اے محبوب ﷺ تم انہیں معاف کرو اور ان سے درگزر کرو ، بیشک خدا دوست رکھتا ہے احسان کرنیوالوں کو
وَ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰۤى اَخَذْنَا مِیْثَاقَهُمْ فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١۪ فَاَغْرَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ سَوْفَ یُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ Open ayah 5:14 in the Quran reader
اور وہ جنہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی (ایمان و عمل کا) عہد لیا پس وہ بھول گئے بڑاحصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں ، پھر تو ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک عداوت ، اور بغض ڈال دیا اور عنقریب اللہ انہیں بتاوے گا جو کچھ وہ کرتے تھے
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا یُبَیِّنُ لَكُمْ كَثِیْرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُوْنَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍ١ؕ۬ قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 5:15 in the Quran reader
اے اہل کتاب بیشک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول آئے کہ تم پر ظاہر کرتے ہیں بیت سی وہ چیزیں جو تم نے چھپاڈالی تھیں کتاب میں (یعنی توریت و انجیل میں) اور بہت سی باتیں معاف فرماتے ہیں ، بیشک اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور آیا ( یعنی سید عالم ﷺ) اور روشن کتاب (یعنی قرآن)
یَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِاِذْنِهٖ وَ یَهْدِیْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 5:16 in the Quran reader
خدا اس کے ذریعے رہنمائی کرتا ہے اس شخص کی جو خدا کی رضامندی پر چلا سلامتی کے راستے اور ان کو لاتا ہے اندھیریوں سے روشنی کی طرف اپنے حکم سے ( کامیابی وسعادت کی) سیدھی راہ ان کو دکھاتا ہے
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ اَنْ یُّهْلِكَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ؕ وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 5:17 in the Quran reader
بیشک وہ لوگ کافر ہوئے جنہوں نے یہ کہا : '' خدا تو مریم کا بیٹا مسیح ہی ہے '' تو (اے محبوب ﷺ ! ) تم ان لوگوں سے فرماؤ :'' کوئی خدا کا کیا کرسکتا ہے (یعنی انتقام سے) اگر خدا چاہے ہلاک کردے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو اور اس کی ماں کو اور ان کو جو روئے زمین پر بستے ہیں ، اور خدا ہی کے لئے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ درمیان ان دونوں کے ہے، جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور خدا سب چیز پر قادر ہے ''
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ وَ النَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗ١ؕ قُلْ فَلِمَ یُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١٘ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ Open ayah 5:18 in the Quran reader
اور یہود اور نصاریٰ نے کہا ہم خدا کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں تم فرماؤ :'' پھر تم کو کیوں تمہارے گناہوں کے سبب عذاب کرتا ہے ؟ بلکہ تم آدمی ہو اس کی مخلوقات میں سے '' بھی جس کو چاہے بخشتا ہے اور جس کو چاہے عذاب کرتا ہے، اور اللہ ہی کے لئے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، اور سب کو اسی اللہ کی طرف واپس جانا ہے
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا یُبَیِّنُ لَكُمْ عَلٰى فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَآءَنَا مِنْۢ بَشِیْرٍ وَّ لَا نَذِیْرٍ١٘ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَشِیْرٌ وَّ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 5:19 in the Quran reader
اے اہل کتاب بیشک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول (ﷺ) تشریف لائے جو تم پر ہمارے احکام ظاہر فرماتے ہیں بعد اس کے کہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ مدتوں بند رہا تھا ۔ اس لئے تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس نہ کوئی بشارت دینے والا آیا اور نہ کوئی ڈر سنانے والا، تو اب بشارت دینے والا اور ڈر سنانے والا تمہارے پاس تشریف لایا ہے، اور اللہ سب چیز پر قادر ہے۔
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ جَعَلَ فِیْكُمْ اَنْۢبِیَآءَ وَ جَعَلَكُمْ مُّلُوْكًا١ۖۗ وَّ اٰتٰىكُمْ مَّا لَمْ یُؤْتِ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 5:20 in the Quran reader
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا : '' اے میری قوم ! اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو کہ جب تم میں سے پیغمبر کئے اور تم کو بادشاہ کیا اور تمہیں وہ عطا فرمایا جو کسی کو اب تک نہیں دیا گیا سارے جہان میں
یٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِیْ كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَرْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ Open ayah 5:21 in the Quran reader
اے میری قوم ! داخل ہو اس پاک زمین میں جسے خدا نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے اور پیچھے مت پلٹو (مقابلہ کے وقت) کہ نقصان پر پلٹوگے ''
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّ فِیْهَا قَوْمًا جَبَّارِیْنَ١ۖۗ وَ اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا حَتّٰى یَخْرُجُوْا مِنْهَا١ۚ فَاِنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ Open ayah 5:22 in the Quran reader
لوگوں نے کہا : '' اے موسیٰ ! بیشک اس جگہ زورآور لوگ ہیں، اور ہم اس جگہ ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں، پس اگر وہ اس جگہ سے نکل جائیں تو ہم داخل ہوجائیں گے ''
قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمَا ادْخُلُوْا عَلَیْهِمُ الْبَابَ١ۚ فَاِذَا دَخَلْتُمُوْهُ فَاِنَّكُمْ غٰلِبُوْنَ١ۚ۬ وَ عَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 5:23 in the Quran reader
اس پر دو مردوں نے (یعنی یوشع اور کالب) کہ جو اللہ سے ڈرنے والوں میں سے تھے خدا نے ان کو (ایمان و یقین کی) نعمت عطا فرمائی تھی کہا کہ ہمت کرکے ان لوگوں پر دروازے کے رستے حملہ کردو اور جب (شہر کے) دروازہ میں داخل ہوگئے تو تم غالب آجاؤگے اور خدا ہی پر بھروسہ کرو اگر تنم ایمان رکھنے والے ہو
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوْا فِیْهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا هٰهُنَا قٰعِدُوْنَ Open ayah 5:24 in the Quran reader
وہ بولے : '' اے موسیٰ ! ہم ہرگز وہاں داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں پس تم خود چلے جاؤ اور تمہارا خدا پس تم دونوں لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں ''
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِیْ وَ اَخِیْ فَافْرُقْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 5:25 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا ! '' اے پروردگار میرے ! میں اپنی جان کے سوا اور اپنے بھائی (یعنی ہارون) کے سوا اور کسی پر اختیار نہیں رکھتا پس درمیان ہمارے اور درمیان نافرمان لوگوں کے فیصلہ کردے ''
قَالَ فَاِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَیْهِمْ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۚ یَتِیْهُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ فَلَا تَاْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ۠ Open ayah 5:26 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : '' پس وہ زمین ان پر حرام کردی گئی چالیس سال تک (اور جنگل کی) زمین میں بھٹکتے پھریں گے، پس تم نافرمان لوگوں کی حالت پر غمگین نہ ہو
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ ابْنَیْ اٰدَمَ بِالْحَقِّ١ۘ اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ اَحَدِهِمَا وَ لَمْ یُتَقَبَّلْ مِنَ الْاٰخَرِ١ؕ قَالَ لَاَقْتُلَنَّكَ١ؕ قَالَ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ Open ayah 5:27 in the Quran reader
اور (اے محبوب ﷺ) ان لوگوں کو دو آدم کے بیٹوں کی سچی خبر پڑھ کر سنادو کہ جس وقت دونوں نے خدا کی ایک ایک نیاز پیش کی تو ایک کی قبول ہوگئی اور دوسرے کی مقبول نہیں ہوئی، اس پر قابیل نے (حسد سے) ہابیل سے کہا : '' میں یقینا تجھے قتل کردوں گا '' ہابیل نے کہا : '' اللہ متقیوں ہی کی قربانی قبول کرتا ہے ''
لَئِنْۢ بَسَطْتَّ اِلَیَّ یَدَكَ لِتَقْتُلَنِیْ مَاۤ اَنَا بِبَاسِطٍ یَّدِیَ اِلَیْكَ لِاَقْتُلَكَ١ۚ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 5:28 in the Quran reader
اگر مجھ پر میرے قتل کے لئے ہاھ اٹھائے گا تو میں اپنا ہاتھ تجھ پر نہ نہیں اٹھاؤں گا کہ تجھے قتل کروں، بیشک میں خدا سے ڈرتا ہوں جو سارے جہان کا پروردگار ہے
اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ تَبُوْٓءَاۡ بِاِثْمِیْ وَ اِثْمِكَ فَتَكُوْنَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۚ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَۚ Open ayah 5:29 in the Quran reader
البتہ میں چاہتا ہوں کہ میرے گناہ اور تیرے گناہ دونوں ہی تیرے پلے پڑیں پس تو دوزخیوں میں شامل ہوجائے اور یہی بدلہ ظالموں کا ہے ''
فَطَوَّعَتْ لَهٗ نَفْسُهٗ قَتْلَ اَخِیْهِ فَقَتَلَهٗ فَاَصْبَحَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 5:30 in the Quran reader
پس اس کے نفس نے اسے اپنے بھائی کے قتل پر رغبت دلائی اس نے (ہابیل کو) قتل کردیا، پس وہ نقصان والوں میں سے ہوگیا
فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا یَّبْحَثُ فِی الْاَرْضِ لِیُرِیَهٗ كَیْفَ یُوَارِیْ سَوْءَةَ اَخِیْهِ١ؕ قَالَ یٰوَیْلَتٰۤى اَعَجَزْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِثْلَ هٰذَا الْغُرَابِ فَاُوَارِیَ سَوْءَةَ اَخِیْ١ۚ فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ٤ۚۛۙ Open ayah 5:31 in the Quran reader
پس خدا نے ایک کوہ بھیجا وہ زمین کریدتا تھا تاکہ اسے دکھادے کہ نعش کیونکر (زمین میں) چھپائے اپنے بھائی کی ( کوے کو زمین کریدتا ہوا دیکھ کر) بولا : '' افسوس میری حالت پر کہ میں اس کوے کی طرح بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی نعش زمین کھود کر) چھپادیتا '' پس پچھتاتا رہ گیا
مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَ١ؔۛۚ كَتَبْنَا عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَنَّهٗ مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ مَنْ اَحْیَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَیِّنٰتِ١٘ ثُمَّ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ فِی الْاَرْضِ لَمُسْرِفُوْنَ Open ayah 5:32 in the Quran reader
اس قتل کے سبب سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کوئی جان قتل کی بغیر جان کے بدلے یا زمین میں فساد کے بغیر ( یعنی خوناحق کیا) تو گویا اس نے تمام انسانوں کا خون کیا، اور بیشک بنی اسرائیل کے پاس ہمارے پیغمبر روشن دلیلیں لے کر آئے، پھر البتہ اس کے بعد بھی بہت سے لوگ ان میں سے زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں
اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَ یُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ یُّقَتَّلُوْۤا اَوْ یُصَلَّبُوْۤا اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ یُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِ١ؕ ذٰلِكَ لَهُمْ خِزْیٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ Open ayah 5:33 in the Quran reader
جو لوگ کہ لڑتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور ملک میں فساد کی نیت سے دوڑتے پھرتے پھرتے ہیں یہی ان کی سزا ہے کہ قتل کردئے جائیں یا سولی دئے جائیں یا ان کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طف کے پاؤں کاٹے جائیں یا وطن سے دور کردئے جائیں یہ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بھی انکے واسطے عذاب عظیم ہے
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهِمْ١ۚ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 5:34 in the Quran reader
مگر جنہوں نے کہ تمہارے قابو پانے سے پہلے توبہ کرلی تو جان لو کہ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 5:35 in the Quran reader
اے مسلمانو ! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو اور جہاد کرو اس کی راہ میں تاکہ تم فلاح پاؤ
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لِیَفْتَدُوْا بِهٖ مِنْ عَذَابِ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 5:36 in the Quran reader
بیشک وہ لوگ جو کافر ہوئے اگر ان کے ہاتھ میں سب کچھ ہو جو کچھ زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی ہو پھر یہ سب کچھ روز قیامت کے عذاب سے بچنے کے لئے بدلہ میں دے دیں تو ان سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا، اور ان کے واسطے عذاب درد دینے والا ہے
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْهَا١٘ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ Open ayah 5:37 in the Quran reader
وہ (کتنا ہی) چاہیں گے کہ دوزخ کی آگ سے باہر نکل آئیں اور وہ دوزخ سے باہر نکلنے والے نہیں، اور ان کے واسطے ہمیشہ کا عذاب ہے
وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْۤا اَیْدِیَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 5:38 in the Quran reader
اور جو چور ہوں خواہ مرد ہو یا عورت پس ان کے ہاتھ کاٹ ڈالو جو کچھ انہوں نے کیا ہے یہ اس کی سزا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عبرت ہے، اور خدا غالب حکمت والا ہے
فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 5:39 in the Quran reader
پھر جس کسی نے اپنے ظلم کے بعد توبہ کرلی اور نیک کام عمل میں لایا تو بیشک خدا اپنی مہربان (محبت) سے اس پر رجوع ہوگا، بیشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 5:40 in the Quran reader
(اے انسان ! ) کیا تو نہیں جانتا کہ آسمان و زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے، وہ عذاب کرتا ہے جس کو چاہے اور جسے چاہے بخشتا ہے، اور خدا ہر چیز پر قادر ہے