4. Surah An-Nisaa
النساءThe Women · 176 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِیْرًا وَّ نِسَآءً١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَ الْاَرْحَامَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَیْكُمْ رَقِیْبًا Open ayah 4:1 in the Quran reader
اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت مرد اور بہت عورتیں پھیلائے، اور ڈرو خدا سے جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو، بیشک خدا ہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے
وَ اٰتُوا الْیَتٰمٰۤى اَمْوَالَهُمْ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِیْثَ بِالطَّیِّبِ١۪ وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَهُمْ اِلٰۤى اَمْوَالِكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِیْرًا Open ayah 4:2 in the Quran reader
اور یتیموں کو ان کے مال دو اور پاک کو ناپاک سے نہ بدلو، اور نہ کھاؤ مال ان کے اپنے مالوں میں ملا کر، تحقیق یہ بڑا گناہ ہے
وَ اِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰى فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ۚ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَلَّا تَعُوْلُوْاؕ Open ayah 4:3 in the Quran reader
اور اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ نہ انصاف کرسکو گے یتیم لڑکیوں کے حق میں تو پھر جو اور عورتیں تمہیں پسند آئیں ان سے نکاح کرو دو دو سے اور تین تین سے اور چار چار سے، پس اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ (کئی بیویوں میں) عدل نہ کرسکو گے تو ایک ہی عورت سے نکاح کرو یا لونڈیوں پر بس کرو جن کے تم مالک ہو، یہ اس سے زیادہ قریب ہے کہ تم سے ظلم نہ ہو
وَ اٰتُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحْلَةً١ؕ فَاِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَیْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوْهُ هَنِیْٓئًا مَّرِیْٓئًا Open ayah 4:4 in the Quran reader
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دے دو ، پس اگر وہ عورتیں اپنے دل کی خوشی سے مہر میں تمہیں کچھ چھوڑ دیں تو اس کو خوش ہو کر شوق سے کھاؤ
وَ لَا تُؤْتُوا السُّفَهَآءَ اَمْوَالَكُمُ الَّتِیْ جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ قِیٰمًا وَّ ارْزُقُوْهُمْ فِیْهَا وَ اكْسُوْهُمْ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا Open ayah 4:5 in the Quran reader
اور نہ دو بیوقوفوں کو اپنے وہ مال جس کو خدا نے تمہارے واسطے سرمایہ زندگی بنایا ہے اور کھلاؤ ان کو اور پہناؤ ان کو ان (مالوں) میں سے اور ان سے بات اچھی کہو
وَ ابْتَلُوا الْیَتٰمٰى حَتّٰۤى اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ١ۚ فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْۤا اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ١ۚ وَ لَا تَاْكُلُوْهَاۤ اِسْرَافًا وَّ بِدَارًا اَنْ یَّكْبَرُوْا١ؕ وَ مَنْ كَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ١ۚ وَ مَنْ كَانَ فَقِیْرًا فَلْیَاْكُلْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ فَاَشْهِدُوْا عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا Open ayah 4:6 in the Quran reader
اور یتیموں کو آزماتے رہو جب تک کہ وہ نکاح کے قابل ہوں، پس اگر تم ان کی سمجھ ٹھیک دیکھو تو ان کے مال ان کے حوالے کر دو ، اور ان کے مال کو نہ کھاؤ حد سے بڑھ کر اور اس جلدی میں کہ کہیں بڑے نہ ہوجائیں، اور جو کوئی آسودہ ہو تو اس کو بچنا چاہئے، اور اگر کوئی محتاج ہو پس وہ مناسب مقدار سے کھائے، پس جب ان کے مال ان کے سپرد کرو تو ان پر گواہ کرلو، اور اللہ کافی ہے حساب لینے کو
لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١۪ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ١ؕ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا Open ayah 4:7 in the Quran reader
مردوں کے واسطے حصہ ہے اس چیز سے کہ چھوڑ جائیں ماں باپ اور ناتے والے اور عورتوں کے واسطے بھی حصہ ہے اس چیز سے کہ چھوڑ جائیں ماں باپ اور ناتے والے (رشتہ دار) خواہ ترکہ تھوڑا ہو یا بہت، حصہ مقرر کیا گیا ہے
وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اُولُوا الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنُ فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا Open ayah 4:8 in the Quran reader
اور جب تقسیم کے وقت رشتہ دار ( جن کا کوئی حصہ معین نہیں) اور یتیم اور مساکین آجائیں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دو اور ان کو اچھی بات کہو
وَ لْیَخْشَ الَّذِیْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّیَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَیْهِمْ١۪ فَلْیَتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْیَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا Open ayah 4:9 in the Quran reader
اور چاہئے کہ ڈریں کہ اگر وہ لوگ اپنے پیچھے اپنی ناتواں اولاد چھوڑ جائیں تو ان کا کیسا خطرہ ہو (کہ کہیں ضائع نہ ہوجائیں) پس چاہئے کہ ڈریں اللہ سے اور سیدھی بات کہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰى ظُلْمًا اِنَّمَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ نَارًا١ؕ وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا۠ Open ayah 4:10 in the Quran reader
بیشک جو لوگ یتیموں کا مال کھاتے ہیں ظلم سے وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں اور عنقریب جلتی آگ میں داخل ہوں گے
یُوْصِیْكُمُ اللّٰهُ فِیْۤ اَوْلَادِكُمْ١ۗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ١ۚ فَاِنْ كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ١ۚ وَ اِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ١ؕ وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ لَا تَدْرُوْنَ اَیُّهُمْ اَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا١ؕ فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا Open ayah 4:11 in the Quran reader
تم کو حکم کرتا ہے خدا تمہاری اولاد کے بارے میں، مرد کا حصہ ہے دو عورتوں کے برابر پس اگر (اولاد میت کی) صرف لڑکیاں ہوں دو سے زیادہ تو ان کے واسطے دو تہائی حصہ ہے اس میں سے جو میت نے چھوڑا ہے اور اگر ایک ہی لڑکی ہو تو آدھا اس کو ملے گا، اور میت کے ماں باپ کے واسطے ہر ایک کو ان میں سے چھٹا حصہ اس سے جو چھوڑا گیا ہے بشرطیکہ میت کے کوئی اولاد ہو۔ پس اگر اس کے کوئی اولاد نہ ہو اور ماں باپ ہی اس کے وارث ہوں تو اس کی ماں کے لئے تہائی حصہ ہے، پس اگر میت کے کئی بہن بھائی ہوں تو ماں کا چھٹا حصہ ہے مگر یہ حصے میت کی وصیت کے نکالنے کے بعد یا ادائے قرض کے بعد تقسیم ہوں گے، تمہارے باپ اور تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے تم جان نہیں سکتے کہ ان میں کون سا تمہارے نزدیک زیادہ نفع پہنچانے میں ہے، یہ حصہ مقرر کیا گیا اللہ کی طرف سے بیشک اللہ بڑا علم و حکمت والا ہے
وَ لَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ اَزْوَاجُكُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهُنَّ وَلَدٌ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ وَ لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ وَ اِنْ كَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ كَلٰلَةً اَوِ امْرَاَةٌ وَّ لَهٗۤ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ١ۚ فَاِنْ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَآءُ فِی الثُّلُثِ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصٰى بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ۙ غَیْرَ مُضَآرٍّ١ۚ وَصِیَّةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَلِیْمٌؕ Open ayah 4:12 in the Quran reader
اور تمہارے واسطے آدھا ہے اس میں سے جو تمہاری بیبیاں چھوڑ گئی ہیں اگر ان کے کوئی اولاد نہ ہو، پس اگر ان کے کوئی اولاد ہو تو ان کے ترکہ میں سے تمہیں چوتھائی حصہ ہے بعد ادائے وصیت کے جو وہ کہہ مری ہیں یا بعد ادائے قرض کے، اور بیویوں کو تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی حصہ ہے اگر تمہاری اولاد نہ ہو۔ پس اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کے لئے آٹھوں حصہ ہے۔ اس میں سے جو تم نے چھوڑا ہے بعد ادائے وصیت کے کہ جو تم اس کی وصیت کر جاؤ یا قرض نکال کر، اور اگر کسی ایسے مرد یا عورت کا ترکہ بٹتا ہو جس نے ماں باپ اولاد کچھ نہ چھوڑے اور ماں کی طرف سے اس کا بھائی یا بہن ہے تو ان میں سے ہر ایک کو چھٹا حصہ ہے۔ پس اگر وہ بہن بھائی ایک سے زیادہ ہوں تو وہ سب تہائی میں شریک ہوں گے وصیت نکالنے کے بعد کہ اس کی وصیت کی گئی ہو یا ادائے قرض کے بعد جس میں اسے نقصان نہ پہنچا ہو، یہ خدا کی طرف سے حکم کیا گیا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بردبار ہے
تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 4:13 in the Quran reader
یہ سب خدا کی حدیں مقرر کی ہوئی ہیں اور جو کوئی فرماں بردار کرے خدا کی اور اس کے رسول کی داخل کرے گا اس کو بہشتوں میں چلتی ہیں جن کے نیچے نہریں اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی کامیابی ہے
وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ یُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِیْهَا١۪ وَ لَهٗ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۠ Open ayah 4:14 in the Quran reader
اور جو کوئی نافرمانی کرے اللہ اور اس کے رسول کی اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے نکل جائے اللہ اس کو آگ میں داخل کرے گا اس میں ہمیشہ رہے گا اور (یہ) اس کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے
وَ الّٰتِیْ یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِّسَآئِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوْا عَلَیْهِنَّ اَرْبَعَةً مِّنْكُمْ١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَاَمْسِكُوْهُنَّ فِی الْبُیُوْتِ حَتّٰى یَتَوَفّٰهُنَّ الْمَوْتُ اَوْ یَجْعَلَ اللّٰهُ لَهُنَّ سَبِیْلًا Open ayah 4:15 in the Quran reader
اور تمہاری عورتوں میں جو کوئی بدکاری کریں پس ان پر چار مرد اپنوں میں سے گواہ طلب کرو، پس اگر انہوں نے گواہی دے دی تو ان عورتوں کو بند رکھو گھروں میں یہاں تک کہ وہ مر جاویں یا اللہ ان کے واسطے کوئی راہ مقرر کرے
وَ الَّذٰنِ یَاْتِیٰنِهَا مِنْكُمْ فَاٰذُوْهُمَا١ۚ فَاِنْ تَابَا وَ اَصْلَحَا فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا Open ayah 4:16 in the Quran reader
اور جو دو مرد تم سے بےحیائی کا کام کریں تو ان دونوں کو سزا دو پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نیک ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللّٰهِ لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ یَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِیْبٍ فَاُولٰٓئِكَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا Open ayah 4:17 in the Quran reader
وہ توبہ جس کا قبول کرنا اللہ نے اللہ نے اپنے فضل سے لازم کرلیا ہے وہ ان ہی کی ہے جو نادانی سے گناہ کر بیٹھیں، پھر جھٹ سے (فوراً ) توبہ کرلیں پس ایسے لوگوں پر خدا اپنی رحمت سے توجہ فرماتا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے
وَ لَیْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا حَضَرَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ اِنِّیْ تُبْتُ الْئٰنَ وَ لَا الَّذِیْنَ یَمُوْتُوْنَ وَ هُمْ كُفَّارٌ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا Open ayah 4:18 in the Quran reader
اور ان لوگوں کی توبہ قبول نہیں کہ جو گناہ کرتے رہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آئے کہنے لگے کہ میں نے اب توبہ کی اور نہ ان کی (کچھ توبہ ہے) جو کافر مریں، یہ لو ہیں کہ ہم نے ان کے واسطے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَآءَ كَرْهًا١ؕ وَ لَا تَعْضُلُوْهُنَّ لِتَذْهَبُوْا بِبَعْضِ مَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ١ۚ وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ فَاِنْ كَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْئًا وَّ یَجْعَلَ اللّٰهُ فِیْهِ خَیْرًا كَثِیْرًا Open ayah 4:19 in the Quran reader
اے مومنو ! تم کو یہ حلال نہیں ہے کہ تم زبردستی سے عورتوں کے وارث بن جاؤ، اور نہ ان کو اس نیت سے روک رکھو جہ جو مہر ان کو دیا تھا اس میں سے کچھ واپس لے لو مگر اس صورت میں کہ کریں وہ کھلم کھلا بدکاری (یا شوہر کی نافرمانی تو مضائق نہیں) ، اور گزران کرو عورتوں کے ساتھ اچھی طرح سے۔ پھر اگر وہ تم کو نہ بھاویں تو قریب ہے کہ تم کو بعض چیز ناپسند ہو اور اس میں تمہارے ساتھ اللہ بہت بھلائی رکھے
وَ اِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ١ۙ وَّ اٰتَیْتُمْ اِحْدٰىهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَیْئًا١ؕ اَتَاْخُذُوْنَهٗ بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا Open ayah 4:20 in the Quran reader
اور اگر مت چاہو بدلنا ایک بی بی کی جگہ دوسری بی بی اور ان میں سے ایک کو بہت سا مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو، کیا بہتان باندھ کر اور صریح گناہ سے اس کو لو گے
وَ كَیْفَ تَاْخُذُوْنَهٗ وَ قَدْ اَفْضٰى بَعْضُكُمْ اِلٰى بَعْضٍ وَّ اَخَذْنَ مِنْكُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا Open ayah 4:21 in the Quran reader
اور تم اس کو کیونکر لو گے حالانکہ ایک دوسرے سے خلوت کرچکا ہے اور عورتوں نے مت سے مضبوط عہد لیا ہے
وَ لَا تَنْكِحُوْا مَا نَكَحَ اٰبَآؤُكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً وَّ مَقْتًا١ؕ وَ سَآءَ سَبِیْلًا۠ Open ayah 4:22 in the Quran reader
اور نہ نکاح کرو ان عورتوں سے کہ ان کے ساتھ تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہے مگر جو بات گزر گئی، تحقیق یہ بےحیائی ہے اور گناہ کی بات، اور بہت بری راہ ہے
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَ اُمَّهٰتُ نِسَآئِكُمْ وَ رَبَآئِبُكُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَآئِكُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِهِنَّ١٘ فَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ١٘ وَ حَلَآئِلُ اَبْنَآئِكُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِكُمْ١ۙ وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۙ Open ayah 4:23 in the Quran reader
حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور تمہاری بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری دودھ اور تمہاری دودھ (شریک) بہنیں اور تمہاری بیبیوں کی مائیں اور بیٹیاں تمہاری بیبیوں کی جو کہ تمہاری پرورش میں رہتی ہیں ان بیبیوں سے جن سے تم نے صحبت کی ہو۔ پس اگر تم نے صحبت نہ کی ہو ان بیبیوں سے تو ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں اور حرام ہیں تمہارے ان بیٹوں کی بیبیاں جو کہ تمہاری نسل سے ہیں، اور حرام ہے دو بہنوں کا جمع کرنا لیکن جو پہلے گزر چکا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ۚ كِتٰبَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ١ۚ وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْنَ١ؕ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهٖ مِنْهُنَّ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِیْضَةً١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا تَرٰضَیْتُمْ بِهٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِیْضَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا Open ayah 4:24 in the Quran reader
اور وہ عورتیں جو کہ شوہر والیاں ہیں حرام کی گئیں مگر کافروں کی عورتیں جو تمہاری ملک میں آجائیں، یہ خدا کا نوشتہ ہے تم پر اور ان کے سوا اور عورتیں تمہارے واسطے حلال کی گئی ہیں یہ کہ تم بذریعہ اپنے مالوں کے نکاح طلب کرو بیوی بنانے کی غرض سے نہ کہ مستی نکالنے کے لئے ، پس جن عورتوں سے تم نے (صحبت کا) لطف حاصل کیا ہے پس ان کو مہران ان کا مقرر کیا ہوا دو ، اور نہیں ہے تم پر گناہ اس میں کہ آپس میں راضی ہوگئے یعنی (کمی مہر) پر بیشک خدا جاننے والا پختہ کا رہے۔
وَ مَنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا اَنْ یَّنْكِحَ الْمُحْصَنٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَیٰتِكُمُ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِكُمْ١ؕ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَانْكِحُوْهُنَّ بِاِذْنِ اَهْلِهِنَّ وَ اٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ مُحْصَنٰتٍ غَیْرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّ لَا مُتَّخِذٰتِ اَخْدَانٍ١ۚ فَاِذَاۤ اُحْصِنَّ فَاِنْ اَتَیْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَیْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنٰتِ مِنَ الْعَذَابِ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ١ؕ وَ اَنْ تَصْبِرُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 4:25 in the Quran reader
اور جس کو تم میں سے اس بات کا مقدور نہ ہو کہ وہ آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرے پس چاہئے کہ نکاح کریں ان سے جو تمہاری ملک میں مسلمان لونڈیاں ہوں، اور خدا تمہارے ایمان سے خوب واقف ہے، تم آپس میں ایک دوسرے کے برابر ہو پس تم نکاح کرو لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالکوں کی اجازت سے اور حسب دستور ان کے مہر خوشی سے ان کو دو اس حالت میں کہ وہ پارسا ہوں نہ کہ چھنال ہوں اور نہ در پردہ آشنا بنانے والی ہوں، پھر جب وہ شوہر کی قید میں آجائیں پس اگر زنا کریں تو ان پر آدھی وہ سزا ہے جو کہ آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) پر مقرر ہے، نکاح لونڈیوں سے اس شخص کے واسطے ہے جسے تم میں سے بدکاری کا خوف ہو اور صبر کرنا تو تمہارے لئے بہت بہتر ہے ، اور کدا بخشنے والا مہربان ہے۔
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ وَ یَهْدِیَكُمْ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ یَتُوْبَ عَلَیْكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 4:26 in the Quran reader
خدا چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے اور تمہین راستہ دکھائے ان لوگوں کا جو تم سے پہلے تھے، اور تم پر مہربانی سے توجہ کرے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے۔
وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْكُمْ١۫ وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا Open ayah 4:27 in the Quran reader
اور خدا تم پر اپنی رحمت سے توجہ فرمانا چاہتا ہے اور جو شہوت کے بندے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت دور ہٹ جاؤ
یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْكُمْ١ۚ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا Open ayah 4:28 in the Quran reader
خدا یہ چاہتا ہے کہ تم سے (بوجھ) ہلکا کرے اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ١۫ وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا Open ayah 4:29 in the Quran reader
اے مومنو ! تم آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ مگر اس وقت کہ لین دین تجارت کا ہو بعد رضا مندی ایک دوسرے کے تم میں سے (تو کوئی مضائقہ نہیں) اور اپنی جانیں قتل نہ کرو ، بیشک خدا تم پر بڑا مہربان ہے
وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَانًا وَّ ظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِیْهِ نَارًا١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا Open ayah 4:30 in the Quran reader
اور جو کوئی ایسا (کام) کرے زیادتی سے اور ظلم سے تو عنقریب ہم اس کو دوزخ میں داخل کریں گے ، اور یہ بات خدا پر آسان ہے
اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ نُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِیْمًا Open ayah 4:31 in the Quran reader
اگر تم پرہیز کرو کبیرہ (یعنی بڑے) گناہوں سے جن سے تم منع کئے گئے ہو تو ہم بخش دیں گے تمہارے تم سے صغیرہ گناہ اور ہم تم کو عزت کے مقام میں داخل کریں گے
وَ لَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰهُ بِهٖ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا١ؕ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ١ؕ وَ سْئَلُوا اللّٰهَ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا Open ayah 4:32 in the Quran reader
اور نہ ہوس کرو ایسے مرتبہ کی کہ بزرگی دی ہے خدا نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر مردوں کو ان کی کمائی سے حصہ ہے۔ اور عورتوں کے لئے حصہ ہے اس چیز سے کہ جو انہوں نے حصل کیا ہے، اور اللہ سے اس کا فضٖل مانگو، البتہ خدا ہر چیز کا جاننے والا ہے
وَ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١ؕ وَ الَّذِیْنَ عَقَدَتْ اَیْمَانُكُمْ فَاٰتُوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا۠ Open ayah 4:33 in the Quran reader
اور مقرر کئے ہیں ہم نے واسطے ہر چیز کے اس میں سے کہ چھوڑ گئے ہیں ماں باپ اور ناطے والے (رشتہ دار) اور وہ لوگ کہ جن سے تمہارا عہد بندھ چکا ہے پس تم ان کو ان کا حصہ دو بیشک خدا کے سامنے ہر چیز حاضر ہے
اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ وَّ بِمَاۤ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ١ؕ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ١ؕ وَ الّٰتِیْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَ اهْجُرُوْهُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ وَ اضْرِبُوْهُنَّ١ۚ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَیْهِنَّ سَبِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیًّا كَبِیْرًا Open ayah 4:34 in the Quran reader
مرد تدبیر کے کام کرنے والے حاکم ہیں عورتوں پر بسبب اس کے کہ بزرگی دی ہے اللہ نے بعض آدمیوں کو بعض پر اور بسبب اس کے کہ مردوں نے ان پر اپنے مال خرچ کئے ہیں۔ پس جو نیک عورتیں فرمانبردار ہیں شوہر کی پیٹھ پیچھے (اپنی عفت اور ان کے مال اور ان کے راز کی) حفاظت رکھتی ہیں جس طرح اللہ نے حفاظت کا حکم دیا، اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہو پس ان کو نصیحت کرو اور ان کو ساتھ نہ سلاؤ اور ان کو مارو ، پس اگر وہ تمہاری فرمانبرداری کریں تو تم بھی نہ نکالو ان پ کوئی راہ (یعنی الزام) بیشک خدا بلند بڑا ہے
وَ اِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَ حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَا١ۚ اِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا خَبِیْرًا Open ayah 4:35 in the Quran reader
اور اگر تم کو جھگڑے کا خوف ہو میاں اور بیوی میں مقرر کرو ایک پنچ میان کے کنبہ والوں کی طرف سے اور ایک پنچ بیوی کے کنبہ والوں کی طف سے، اگر یہ دونوں پنچ صلح کرانا چاہیں گے تو البتہ خدا میاں بیوی میں موافقت کردے گا، بیشک خدا جاننے والاخبردار ہے
وَ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ لَا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْۢبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرَاۙ Open ayah 4:36 in the Quran reader
اور اللہ کی عبادت کرو اور نہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور قرابتداروں کے ساتھ اور یتیموں کے ساتھ اور غریبوں کے ساتھ اور پاس کے ہمسائے کے ساتھ اور دور کے ہمسائے کے ساتھ اور ہم مجلس کے ساتھ اور مسافر کے ساتھ اور اپنے باندی غلام کے ساتھ ، بیشک خدا دوست نہیں رکھتا اس شخص کو جو تکبر کرنے والا شیخی کرنے والا ہے
اِ۟لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًاۚ Open ayah 4:37 in the Quran reader
اور دوست نہیں رکھتا ہے ان کو کہ خود بخل کریں ۔ اور لوگوں سے بخل کے واسطے کہیں اور چھپائیں وہ چیز کہ خدا نے ان کو اپنے فضل سے دی ہے اور تیار کررکھا ہے ہم نے کافروں کے واسطے عذاب رسوا کرنے والا
وَ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ وَ مَنْ یَّكُنِ الشَّیْطٰنُ لَهٗ قَرِیْنًا فَسَآءَ قَرِیْنًا Open ayah 4:38 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں اپنے مالوں کو لوگوں کے دکانے کے واسطے اور خدا پر ایمان رکھنے والے نہی ہیں اور روز قیامت پر اور جس کا ساتھی شیطان ہے پس وہ ایک برا ساتھی ہے
وَ مَا ذَا عَلَیْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِهِمْ عَلِیْمًا Open ayah 4:39 in the Quran reader
اور کیا نقصان تھا ان کا اگر ایمان لاتے خدا پر اور قیامت کے دن پر اور راہ خدا مین خرچ کرتے اس میں سے جو کچھ ان کو خدا نے دیا ہے، اور خدا ان کو خوب جاننے والا ہے
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ١ۚ وَ اِنْ تَكُ حَسَنَةً یُّضٰعِفْهَا وَ یُؤْتِ مِنْ لَّدُنْهُ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 4:40 in the Quran reader
تحقیق خدا ظلم نہین کرتا ہے ایک ذرہ بھر اور اگر نیکی ایک ذرہ بھر ہو تو اس کو دوگنا کرتا ہے اور دیوے اپنے پاس سے بڑا اجر