4. Surah An-Nisaa
النساءThe Women · 176 ayahsمظہر القرآن
مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ١٘ وَ مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ سَیِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ١ؕ وَ اَرْسَلْنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلًا١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًا Open ayah 4:79 in the Quran reader
(اے سننے والے) جو کچھ تجھ کو بھلائی پہنچتی ہے تو وہ خدا کی طرف سے ہے، اور جو کچھ برائی پہنچتی ہے وہ تیرے ہی نفس کی طرف سے ہے اور (اے محبوب ! ﷺ) ہم نے تمہیں سب لوگوں کے واسطے رسول بھیجا، اور خدا گواہ کافی ہے
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَ١ۚ وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًاؕ Open ayah 4:80 in the Quran reader
تو جس نے فرمانبرداری کی رسول کی بیشک اس نے فرمانبرداری کی اللہ کی اور جس نے منہ پھیرا تو ہم نے تمہیں ان کے بچانے کو نہ بھیجا
وَ یَقُوْلُوْنَ طَاعَةٌ١٘ فَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ بَیَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَیْرَ الَّذِیْ تَقُوْلُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَكْتُبُ مَا یُبَیِّتُوْنَ١ۚ فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا Open ayah 4:81 in the Quran reader
اور کہتے ہیں : ہمارا کام اطاعت کرنا ہے پس جب تمہارے پس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ جو کچھ تم سے کہہ گیا تھا اس کے برخلاف رات کے وقت منصوبے گانٹھتا ہے، اور خدا لکھتا ہے (یعنی اعمالنامہ میں) جو کچھ رات میں مشورے کرتے ہیں، پس (اے محبوب ! ﷺ) تم ان سے چشم پوشی کرو اور بھروسہ کرو خدا پر اور اللہ کافی ہے کام بنانے والا
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ؕ وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوْا فِیْهِ اخْتِلَافًا كَثِیْرًا Open ayah 4:82 in the Quran reader
تو کیا قرآن میں غور نہیں کرتے ہیں اور اگر وہ (قرآن) غیر خدا کے پاس سے ہوتا، البتہ اس میں بہت اختلاف پاتے
وَ اِذَا جَآءَهُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهٖ١ؕ وَ لَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَ اِلٰۤى اُولِی الْاَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِیْنَ یَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗ مِنْهُمْ١ؕ وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّیْطٰنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 4:83 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس کوئی خبر اطمینان کی آوے یا خوف کی تو اس کو مشہور کرتے ہیں، اور اگر اس کو رسول (ﷺ) کی طرف رجوع لاتے اور ان کی طرف جو ان میں صاحبان حکومت ہیں اہل اسلام سے البتہ معلوم کرتے اس خبر کی حقیقت پھر سمجھ لیتے، ان سے جو لوگ تحقیق کرتے ہیں ان میں سے اور اگر نہ ہوتا فضل خدا کا تم پر اور رحمت اس کی البتہ پیروی کرتے تم شیطان کی مگر تھوڑے
فَقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَفْسَكَ وَ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ۚ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّكُفَّ بَاْسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّ اَشَدُّ تَنْكِیْلًا Open ayah 4:84 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ) پس خدا کی راہ میں جہاد کرہ، تم تکلیف نہ دئیے جاؤ گے مگر تمہاری جان کی اور رغبت دو مسلمانوں کی، قریب ہے کہ اللہ موقوف کرے لڑائی کافروں کی، اور اللہ لڑائی کے اعتبار سے بہت سخت ہے اور سخت سزا دینے والا ہے
مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً یَّكُنْ لَّهٗ نَصِیْبٌ مِّنْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً سَیِّئَةً یَّكُنْ لَّهٗ كِفْلٌ مِّنْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ مُّقِیْتًا Open ayah 4:85 in the Quran reader
جو کوئی سفارش کرے اچھی بات میں تو اس کو اس میں سے حصہ ملتا ہے، اور جو کوئی کرے بری بات میں سفارش تو اس کے لئے اس میں سے حصہ (یعنی عذاب) اور خدا سب چیز پر قوت رکھنے والا ہے
وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَسِیْبًا Open ayah 4:86 in the Quran reader
اور جب تمہاری سلام سے تعظیم کی جائے پس تعظیم کرو اس سے بہتر لفظ سے یا اسی لفظ کا جواب دو ، بیشک خدا ہر چیز پر حساب لینے والا ہے
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِیْثًا۠ Open ayah 4:87 in the Quran reader
اللہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں، مگر وہ تم کو ضرور جمع کرے گا قیامت کے دن کہ جس میں کوئی شبہ نہیں، اور کون سچ بولنے والا زیادہ ہے خدا سے بات میں
فَمَا لَكُمْ فِی الْمُنٰفِقِیْنَ فِئَتَیْنِ وَ اللّٰهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوْا١ؕ اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَهْدُوْا مَنْ اَضَلَّ اللّٰهُ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ سَبِیْلًا Open ayah 4:88 in the Quran reader
پس تم کو کیا ہوا (اے مسلانو) کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہوگئے اور خدا نے ان کو اوندھا کردیا ان کے برے اعمال کی وجہ سے کیا یہ چاہتے ہو کہ اسے راہ دکھاؤ جسے خدا نے گمراہ کیا۔ اور جسے خدا گمراہ کرتا ہے تو ہرگز اس کے لئے کوئی راستہ نہ پائے گا
وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ كَمَا كَفَرُوْا فَتَكُوْنُوْنَ سَوَآءً فَلَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ اَوْلِیَآءَ حَتّٰى یُهَاجِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ١۪ وَ لَا تَتَّخِذُوْا مِنْهُمْ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۙ Open ayah 4:89 in the Quran reader
ان منافقوں نے آرزو کی ہے کہ تم کافر ہوجاؤ جیسا کہ وہ کافر ہوئے تاکہ تم سب برابر ہوجاؤ پس ان میں سے کسی کو بھی اپنا دوست نہ بناؤ جب تک کہ خدا کی راہ میں ہجرت نہ کریں، پس اگر وہ پھرجائیں (یعنی اسلام اور ہجرت سے) تو ان کو پکڑو اور ان کو جہاں پاؤ قتل کرو اور نہ ان میں سے کسی کو دوست بناؤ اور نہ مددگار
اِلَّا الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ اِلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ اَوْ جَآءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُهُمْ اَنْ یُّقَاتِلُوْكُمْ اَوْ یُقَاتِلُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَیْكُمْ فَلَقٰتَلُوْكُمْ١ۚ فَاِنِ اعْتَزَلُوْكُمْ فَلَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ وَ اَلْقَوْا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ١ۙ فَمَا جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ عَلَیْهِمْ سَبِیْلًا Open ayah 4:90 in the Quran reader
مگر وہ جو ایسی قوم سے ملاپ رکھتے ہیں کہ تمہارے درمیان اور ان کے درمیان عہد ہے، یا تمہارے پاس اس حال میں آویں کہ ان کے دلوں میں سکت نہ رہی کہ تم سے لڑیں یا لڑیں اپنی قوم سے، اگر خدا چاہتا تو البتہ ان کو تم پر زور آور کرتا تو بیشک وہ تم سے لڑتے پس اگر یہ گروہ کنارہ کریں تمہاری طرف سے پس لڑائی نہ کریں تم سے اور صلح کا پیغام تمہاری طرف ڈالیں تو خدا نے تم کو ان پر کوئی راہ نہیں رکھی ہے
سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِیْنَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّاْمَنُوْكُمْ وَ یَاْمَنُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ كُلَّمَا رُدُّوْۤا اِلَى الْفِتْنَةِ اُرْكِسُوْا فِیْهَا١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَعْتَزِلُوْكُمْ وَ یُلْقُوْۤا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ وَ یَكُفُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا۠ Open ayah 4:91 in the Quran reader
البتہ تم عنقریب ایسی قوم کو بھی پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امان میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امان میں رہیں، جب کبھی ان کی قوم انہیں فساد کی طرف پھیرے تو اس پر اوندھے گرتے ہیں، پھر اگر وہ تم سے کنارہ نہ کریں تمہاری لڑائی سے اور نہ ڈالیں تمہاری طرف صلح کا پیغام اور اپنے ہاتھوں کو نہ روکیں پس انہیں پکڑو اور ان کو قتل کرو جہاں کہیں پاؤ، اور یہی گروہ ہے کہ جن پر ہم نے تم کو صریح اختیار دیا
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ اَنْ یَّقْتُلَ مُؤْمِنًا اِلَّا خَطَئًا١ۚ وَ مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَئًا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَّ دِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّصَّدَّقُوْا١ؕ فَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ١ؕ وَ اِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ فَدِیَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰۤى اَهْلِهٖ وَ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ١ۚ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَهْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ١٘ تَوْبَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا Open ayah 4:92 in the Quran reader
اور نہیں ہے لائق مسلمان کو کہ وہ کسی مسلمان کو قتل کرے مگر نادانستہ (یعنی بغیر قصد) اور جو کوئی کسی مسلمان کو نادانستہ قتل کرڈالے پس لازم ہے اس پر آزاد کرنا غلام مسلمان کا اور مقتول کے وارثوں کے پاس بدلہ خون کا دیا جائے گا مگر یہ کہ وہ خود معاف کردیں، پھر اگر وہ مقتول تمہارے دشمنوں کے گروہ سے ہو اور خود مسلمان ہے، پس لازم ہے آزاد کرنا مسلمان غلام کا اور اگر مقتول اس گروہ سے ہو کہ تمہارے ان کے درمیان عہد ہے پس لازم ہے کہ بدلہ خون کا دیا جائے اس کے آدمیوں کو اور مسلمان غلام آزاد کرنا چاہئے۔ مگر جس کو غلام میسر نہ ہو پس لازم ہے وہ روزے رکھے دو ماہ کے لگاتار، یہ طریقہ مقرر ہے کفارہ میں قبول توبہ کے لئے خدا کی طرف سے اور خدا مظبوط تدبیر کرنے والا ہے
وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِیْهَا وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ لَعَنَهٗ وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا Open ayah 4:93 in the Quran reader
اور جو کوئی قتل کردے مسلمان کو جان بوجھ کر تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ پڑا رہے گا اور اس پر غصہ ہوا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کیا
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا ضَرَبْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَتَبَیَّنُوْا وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰۤى اِلَیْكُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا١ۚ تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١٘ فَعِنْدَ اللّٰهِ مَغَانِمُ كَثِیْرَةٌ١ؕ كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْكُمْ فَتَبَیَّنُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا Open ayah 4:94 in the Quran reader
اے مسلمانو ! جب تم سفر کرو خدا کی راہ میں یعنی جہاد کو چلو تو خوب تحقیق کرو اوار جو تمہیں سلام کرے اس شخص سے یہ نہ کہو کہ : تو نہیں ہے مسلمان تم زندگانی دنیا کا اسباب طلب کرتے ہو پس خدا کے پاس غنیمتوں کے مال بہت ہیں۔ اس سے پہلے تم بھی ایسے ہی تھے پس خدا نے تم پر احسان کیا پس تم پر تحقیق کرنا لازم ہے، بیشک خدا تمہارے کاموں سے آگاہ ہے
لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ غَیْرُ اُولِی الضَّرَرِ وَ الْمُجٰهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ دَرَجَةً١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ Open ayah 4:95 in the Quran reader
برابر نہیں ہیں وہ مسلمان جو گھر بیٹھے رہیں (جہاد سے) بغیر مرض کے اور وہ جو خدا کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں، خدا نے بزرگی دی ہے ان کو جو جہاد کرتے ہیں اپنے مالوں اور جانوں سے مرتبہ میں گھر بیٹھنے والوں پر، اور خدا نے ہر ایک سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے، اور خدا نے مجاہدین کو گھر بیٹھنے والوں پر بڑے ثواب سے فضیلت دی ہے
دَرَجٰتٍ مِّنْهُ وَ مَغْفِرَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ Open ayah 4:96 in the Quran reader
اپنی طرف سے مرتبہ اور بخشش اور مہربانی اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِیْمَ كُنْتُمْ١ؕ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ قَالُوْۤا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوْا فِیْهَا١ؕ فَاُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًاۙ Open ayah 4:97 in the Quran reader
تحقیق وہ لوگ کہ جن کی فرشتوں نے روح قبض کی اس حال میں کہ وہ اپنی جان پر ظلم کررہے تھے ان سے فرشتوں نے کہا : تم کس حال میں تھے کہتے ہیں کہ ہم زمین میں کمزور تھے فرشتوں نے کہا : کیا خدا کی زمین کشادہ نہ تھی ؟ کہ تم ہجرت کرکے چلے جاتے اس میں پس ان لوگوں کی جگہ دوزخ ہے، اور وہ بری جگہ ہے پلٹنے کی
اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَةً وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ سَبِیْلًاۙ Open ayah 4:98 in the Quran reader
مگر وہ لوگ کہ حقیقت میں بےبس ہیں مرد اور عورتیں اور بچے جنہیں نہ کوئی تدبیر بن پڑے اور نہ کوئی راہ پاتے ہیں
فَاُولٰٓئِكَ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّعْفُوَ عَنْهُمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَفُوًّا غَفُوْرًا Open ayah 4:99 in the Quran reader
پس ایسے گروہ کے لئے قریب ہے کہ خدا معاف کردے، اور خدا معاف کرنے والا بخشنے والا ہے
وَ مَنْ یُّهَاجِرْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یَجِدْ فِی الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِیْرًا وَّسَعَةً١ؕ وَ مَنْ یَّخْرُجْ مِنْۢ بَیْتِهٖ مُهَاجِرًا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ثُمَّ یُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَ قَعَ اَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ Open ayah 4:100 in the Quran reader
اور جو کوئی خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ کر نکلے گا۔ اس کو زمین میں بہت جگہ آسائش اور فراخی کی ملے گی، اور جو کوئی اپنے گھر سے نکلا طرف خدا کے اور اس کے رسول کے ہجرت کرتا ہوا اور پھر اس کو موت پالیوے پس تحقیق ثابت ہوگیا اس کا اجر خدا پر، اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
وَ اِذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِ١ۖۗ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ اِنَّ الْكٰفِرِیْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِیْنًا Open ayah 4:101 in the Quran reader
اور جب تم زمین میں سفر کرو پس تم پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ بعض نمازیں قصر سے پڑھو، اگر تم کو اس سے اندیشہ ہو کہ کافر تم کو ایذا دیں گے، بیشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں
وَ اِذَا كُنْتَ فِیْهِمْ فَاَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ مَّعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْۤا اَسْلِحَتَهُمْ١۫ فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْیَكُوْنُوْا مِنْ وَّرَآئِكُمْ١۪ وَ لْتَاْتِ طَآئِفَةٌ اُخْرٰى لَمْ یُصَلُّوْا فَلْیُصَلُّوْا مَعَكَ وَ لْیَاْخُذُوْا حِذْرَهُمْ وَ اَسْلِحَتَهُمْ١ۚ وَدَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَ اَمْتِعَتِكُمْ فَیَمِیْلُوْنَ عَلَیْكُمْ مَّیْلَةً وَّاحِدَةً١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَنْ تَضَعُوْۤا اَسْلِحَتَكُمْ١ۚ وَ خُذُوْا حِذْرَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا Open ayah 4:102 in the Quran reader
اور (محبوب ! ﷺ) جب کہ تم مومنوں کے درمیان ہو پھر تم نے قائم کی نماز ان کے واسطے (یعنی امامت کی) پس چاہئے کہ ان میں سے ایک گروہ تمہارے ساتھ کھڑا ہو وے اور وہ اپنے ہتھیار لئے رہیں، پس جب یہ سجدہ کرلیں تو اس گروہ کو چاہئے کہ ہٹ کر پیچھے ہوجائیں، اور اب وہ دوسرا گروہ آوے جو اس وقت تک نماز میں شریک نہ تھا اب وہ تمہارے مقتدی ہوں اور چاہئے کہ اپنے بچاؤ کا سامان اور اپنے ہتھیار لئے رہیں اور تمنا کرتے ہیں کافر لوگ کہ کاش ! تم اپنی ہتھیاروں سے اور اپنے سامان سے غافل ہوجاؤ پس حملہ کریں تم پر یک بارگی اور تم پر کچھ گنا نہیں ہے اگر تم کو بارش سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہوجاؤ۔ کہ اپنے ہتھیار اتار کر رکھ دو اور اپنے بچاؤ کا سامان ساتھ لے لو بیشک خدا نے کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
فَاِذَا قَضَیْتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِكُمْ١ۚ فَاِذَا اطْمَاْنَنْتُمْ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ١ۚ اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا Open ayah 4:103 in the Quran reader
پھر جب تم نماز سے فارغ ہوجاؤ تو خدا کو یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹوں پر لیٹے، پس جب تم مطمئن ہوجاؤ تو حسب دستور نماز قائم کرو بیشک نماز مومنوں پر فرض ہے وقت مقرر باندھا ہوا
وَ لَا تَهِنُوْا فِی ابْتِغَآءِ الْقَوْمِ١ؕ اِنْ تَكُوْنُوْا تَاْلَمُوْنَ فَاِنَّهُمْ یَاْلَمُوْنَ كَمَا تَاْلَمُوْنَ١ۚ وَ تَرْجُوْنَ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا یَرْجُوْنَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا۠ Open ayah 4:104 in the Quran reader
اور ہمت نہ ہارو تلاش میں کافروں کی اگر تم تکلیف پاتے ہو تو وہ بھی تکلیف پاتے ہیں جیسا کہ تم تکلیف پاتے ہو، اور تم امید رکھتے ہو خدا سے اس چیز کی جو ان کو امید نہیں ہے، اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰىكَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَا تَكُنْ لِّلْخَآئِنِیْنَ خَصِیْمًاۙ Open ayah 4:105 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ) بیشک ہم نے نازل کی تمہاری طرف کتاب سچی تاکہ تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو جس طرح تمہیں خدا نے بتایا ہے، اور تم دغا بازوں کی طرف سے نہ جھگڑو
وَّ اسْتَغْفِرِ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاۚ Open ayah 4:106 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو، بیشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
وَ لَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِیْنَ یَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًاۚۙ Open ayah 4:107 in the Quran reader
اور نہ جھگڑو تم ان کی طرف سے جو اپنی جانوں کے ساتھ خیانت کرتے ہیں، بیشک خدا دوست نہیں رکھتا اس کو جو کوئی دغا باز گناہ کرنے والا ہے
یَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَ لَا یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰهِ وَ هُوَ مَعَهُمْ اِذْ یُبَیِّتُوْنَ مَا لَا یَرْضٰى مِنَ الْقَوْلِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطًا Open ayah 4:108 in the Quran reader
چھپتے ہیں لوگوں سے اور نہیں چھپتے خدا سے حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کے پاس ہے جب کہ دل میں وہ بات تجویز کرتے ہیں جس کو خدا پسند نہیں کرتا ہے، اور جو کچھ وہ عمل کرتے ہیں خدا احاطہ کئے ہوئے ہے
هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ جٰدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١۫ فَمَنْ یُّجَادِلُ اللّٰهَ عَنْهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَمْ مَّنْ یَّكُوْنُ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا Open ayah 4:109 in the Quran reader
اے لوگو ! تم آگاہ ہو تم نے خیانت کرنے والوں کی طرف سے دنیا کی زندگانی پر جھگڑا کیا، پس کون جھگڑے گا اللہ سے ان کے بدلے قیامت کے دن یا کون ہے کہ ان کا کارساز ہوگا
وَ مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓءًا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَهٗ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ یَجِدِ اللّٰهَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 4:110 in the Quran reader
اور جو کوئی برے کام کرے یا اپنے نفس پر ظلم کرے پھر خدا سے بخشش طلب کرے تو خدا کو بخشنے والا مہربان پائے گا
وَ مَنْ یَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا یَكْسِبُهٗ عَلٰى نَفْسِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا Open ayah 4:111 in the Quran reader
اور جو کوئی کمائے گناہ پس اپنے ہی حق مین کماتا ہے، اور خدا جاننے والا مضبوط تدبیر والا ہے
وَ مَنْ یَّكْسِبْ خَطِیْٓئَةً اَوْ اِثْمًا ثُمَّ یَرْمِ بِهٖ بَرِیْٓئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ Open ayah 4:112 in the Quran reader
اور جو کوئی خطا یا گناہ کمائے پھر اس کی تہمت کسی بےگناہ پر رکھے تو بیشک اس نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ وَ رَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ یُّضِلُّوْكَ١ؕ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ١ؕ وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًا Open ayah 4:113 in the Quran reader
اور (اے محبوب ! ﷺ) اگر خدا کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے ارادہ کیا تھا کہ تم کو دھوکا دیں۔ اور وہ اپنے ہی آپ کو گمراہ کرتے ہیں اور تم کو کچھ نقصان نہیں پہنچائیں گے، اور اللہ نے تم پر نازل کی ہے کتاب اور حکمت اور سکھادیا ہے تم کو جو کچھ تم نہیں جانتے تھے، اور خدا کا فضل ہے تم پر بڑا
لَا خَیْرَ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِ١ؕ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ فَسَوْفَ نُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 4:114 in the Quran reader
ان کے اکثر چھپے مشوروں میں کچھ بھلائی نہیں ہے لیکن بھلائی اس شخص کے مشورے میں ہے کہ حکم کرے واسطے خیرات کے یا اچھ کام کے یا صلح کرائے درمیان لوگوں کے، اور جو کوئی ایسی باتیں کرے حاصل کرنے رضامندی خدا کے لئے پس ہم اس کو عنقریب اجر عظیم دیں گے
وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا۠ Open ayah 4:115 in the Quran reader
اور جو کوئی مخالفت کرے پیغبر کی بعد اس کے کہ کھل گیا واسطے اس کے امر حق اور مسلمانوں کی راہ چھوڑ کر دوسری راہ چلے۔ ہم اس کو اسی طرف متوجہ کریں گے جدھر وہ متوجہ ہے اور ہم اس کو جہنم میں داخل کریں گے، اور وہ بری جگہ ہے پلٹنے کی