6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsمظہر القرآن
وَ حَآجَّهٗ قَوْمُهٗ١ؕ قَالَ اَتُحَآجُّوْٓنِّیْ فِی اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنِ١ؕ وَ لَاۤ اَخَافُ مَا تُشْرِكُوْنَ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ رَبِّیْ شَیْئًا١ؕ وَسِعَ رَبِّیْ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 6:80 in the Quran reader
اور ان کی قوم ان سے جھگڑنے لگی (ابراہیم) نے کہا :'' کیا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو بیشک خدا مجھے ہدایت کرچکا ہے اور میں ان سے نہیں ڈرتا ہوں جن کو تم خدا کا شریک بناتے ہو ہاں جو میرا ہی پروردگار کوئی بات چاہے اور احاطہ کیا ہے میرے پروردگار نے سب چیزوں پر اپنے علم سے تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے ہو
وَ كَیْفَ اَخَافُ مَاۤ اَشْرَكْتُمْ وَ لَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا١ؕ فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۘ Open ayah 6:81 in the Quran reader
اور میں تمہارے شریکوں سے کیونکر ڈروں اور تم خود نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک ٹھرایا کہ جس کے لئے پر اس نے کوئی دلیل نہیں اتاری پھر دونوں فریق میں سے کون زیادہ مستحق ہے امن کا (بتلاؤ) اگر تم جانتے ہو ''
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبِسُوْۤا اِیْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ۠ Open ayah 6:82 in the Quran reader
(خدائے تعالیٰ نے فرمایا) وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ نہیں ملایا انہیں لوگوں کے واسطے امن ہے اور یہی لوگ راہ پانے والے ہیں
وَ تِلْكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَیْنٰهَاۤ اِبْرٰهِیْمَ عَلٰى قَوْمِهٖ١ؕ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآءُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:83 in the Quran reader
اور یہ ہے ہماری دلیل جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلے میں دی تھی ہم جس کو چاہتے ہیں بلند کرتے ہیں بیشک تمہارا پروردگار مظبوط تدبیر والا ہے
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ كُلًّا هَدَیْنَا١ۚ وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَۙ Open ayah 6:84 in the Quran reader
اور ہم نے انہیں اسحٰق اور یعقوب عطاکئے، ان سب کو ہم نے راہ دکھائی اور ان سے پہلے ہم نے نوح کو راہ دکھائی اور اس کی میں سے داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو، اور اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
وَ زَكَرِیَّا وَ یَحْیٰى وَ عِیْسٰى وَ اِلْیَاسَ١ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 6:85 in the Quran reader
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی ہدایت کی یہ سب ہمارے قرب کے لائق ہیں
وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًا١ؕ وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:86 in the Quran reader
اور ہدایت کی ہم نے اسمعیل کو اور الیسع کو اور یونس کو اور لوط کو اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر فضیلت دی
وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 6:87 in the Quran reader
اور ہدایت کی ہم نے بعضوں کو ان کے باپ دادا میں اور ان کی اولاد میں۔ اور ان کے بھائیوں میں سے اور پم نے ان کو چن لیا اور سیدھا رستہ دکھایا
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ لَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:88 in the Quran reader
یہ اللہ کی ہدایت ہے کہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کے ساتھ رہنمائی کرتا ہے اور اگر وہ شرک کرت تو ضرور اکارت (ضائع) ہوجاتے ان میں سے جو کچھ انہوں نے عمل کئے تھے
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ١ۚ فَاِنْ یَّكْفُرْ بِهَا هٰۤؤُلَآءِ فَقَدْ وَ كَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّیْسُوْا بِهَا بِكٰفِرِیْنَ Open ayah 6:89 in the Quran reader
یہ ہیں وہ لوگ کہ جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطاکی پھر اگر یہ لوگ اس سے منکر ہوں تو ہم نے ان پر (یقین لانے کے لئے) ایسے لوگ مقرر کردئے ہیں جو اس کے ہرگز منکر نہ ہوں گے
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ١ؕ قُلْ لَّاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 6:90 in the Quran reader
یہ وہ جماعت ہے کہ جن کو اللہ نے ہدایت دی پس انہیں کی راہ کی تم بھی پیروی کرو (اے محبوب) تم فرماؤ کہ میں تم سے اس (تبلیغ قرآن) پر کچھ معاوضہ نہیں چاہتا یہ (قرآن) تو محض تمام جہان کے لئے ایک نصیحت ہے
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖۤ اِذْ قَالُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ الَّذِیْ جَآءَ بِهٖ مُوْسٰى نُوْرًا وَّ هُدًى لِّلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهٗ قَرَاطِیْسَ تُبْدُوْنَهَا وَ تُخْفُوْنَ كَثِیْرًا١ۚ وَ عُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوْۤا اَنْتُمْ وَ لَاۤ اٰبَآؤُكُمْ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِیْ خَوْضِهِمْ یَلْعَبُوْنَ Open ayah 6:91 in the Quran reader
اور یہود نے اللہ کی قدر نہ جانی جیسی چاہئے تھی اور جب کہ انہوں نے یوں کہ دیا کہ اللہ نے کسی آدمی پر کچھ نہیں اتارا فرماؤ :'' وہ کتاب کس نے اتاری جس کو موسیٰ لائے تھے لوگوں کے لئے روشنی اور ہدایت، جسے تم نے علیحدہ علیحدہ اوراق (پر نقل) کر رکھا ہے، ان (کچھ حصے) کو تو ظاہر کرتے ہو اور بہت سا پوشیدہ رکھتے ہو اور تم کو (قرآن کے ذریعہ سے) وہ باتیں تعلیم کی گئیں کہ جن کو تم نہ جانتے تھے نہ تمہارے باپ دادا '' تم فرمادو :'' اللہ ہی نے نازل کیا ہے '' پھر انہیں ان کی بیہودگی میں کھیلتے چھوڑ دو
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ لِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ مَنْ حَوْلَهَا١ؕ وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ Open ayah 6:92 in the Quran reader
اور یہ (قرآن) ایسی بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے کتابوں کی اور تاکہ تم اہل مکہ کو اور سارے جہان کو جو مکہ کے گرداگرد ہیں ڈر سنا دو اعتقاد رکھتے ہیں آخرت پر وہ قرآن پر ایمان لاتے ہیں اور اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ وَّ مَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ اَخْرِجُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ وَ كُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 6:93 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے کہ جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا یا کہا کہ میری طرف وحی آتی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہیں ہوئی اور جو یہ کہے کہ جیسا کلام اللہ نے اتارا ہے اس طرح کا میں بھی لاتا ہوں اور اگر تم اس وقت دیکھو جب کہ یہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں اور فرشتے ان کی طرف اپنے ہاتھ بڑھاکر کہ رہے ہوں کہ اپنی جانوں کو نکالو آج تم کو ذلت کا عذاب دیاجائے گا بسبب اس کے کہ تم لگاتے تھے اللہ پر جھوٹ اور بسبب اس کے کہ تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے تکبر کرتے تھے
وَ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ تَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَآءَ ظُهُوْرِكُمْ١ۚ وَ مَا نَرٰى مَعَكُمْ شُفَعَآءَكُمُ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّهُمْ فِیْكُمْ شُرَكٰٓؤُا١ؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَیْنَكُمْ وَ ضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ۠ Open ayah 6:94 in the Quran reader
اور (ہم ان سے کہیں گے) '' بیشک تم ہمارے پاس اکیلے آئے جیسا کہ ہم نے تم کو اول مرتبہ پیدا کیا تھا اور جو کچھ (سازوسامان) ہم نے تم کو (دنیا میں) عطا کیا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے ہی چھوڑ آئے، اور (آج) تمہارے ساتھ تمہارے ان سفارشیوں کو نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم گمان کرتے تھے کہ تمہارے معاملہ میں وہ خدا کا شریک ہیں، بیشک (اب) تمہارے درمیان میں قطع تعلق ہوگیا اور جو کچھ تم دعویٰ کرتے تھے وہ تم (لوگوں کے دماغ) سے جاتے رہے ''
اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰى١ؕ یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Open ayah 6:95 in the Quran reader
بیشک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو چیر کر (سبزہ اور درخت نکالنے) والا ہے اور زندہ کو مردہ سے نکالنے والا ہے (یعنی نطفہ سے آدمی) اور نکالنے والا ہے مردے کو زندہ سے (یعنی بدن سے نطفہ) یہی تمہارا خدا ہے۔ پس تم کہاں بہکے جاتے ہو
فَالِقُ الْاِصْبَاحِ١ۚ وَ جَعَلَ الَّیْلَ سَكَنًا وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ حُسْبَانًا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ Open ayah 6:96 in the Quran reader
وہ تاریکی چاک کرکے صبح نکالنے والا ہے اور اس نے رات کو (تمہارے لئے) آرام گاہ بنایا اور سورج اور چاند کو (تمہارے) حساب (کا معیار مقرر کیا ہے) ، یہ اس کا ٹھرایا ہوا اندازہ ہے جو سب پر غالب اور علم رکھنے والا ہے
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ النُّجُوْمَ لِتَهْتَدُوْا بِهَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 6:97 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ ان سے خشکی اور دریا کی اندھیریوں میں رستہ پاؤ، بیشک ہم نے (اپنی قدرت کی) مفصل نشانیاں بیان کردیں اس گروہ کے لئے جو اہل علم ہیں
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَّ مُسْتَوْدَعٌ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّفْقَهُوْنَ Open ayah 6:98 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا، پھر کہیں تمہیں ٹھرنا ہے (یعنی رحم میں یا زمین پر) اور کہیں امانت رہنا (یعنی باہ کی پشت میں یا قبر کے اندر) بیشک ہم نے مفصل آیتیں بیان کردیں ان لوگوں کے لئے جو سمجھتے ہیں
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَیْءٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا١ۚ وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِیَةٌ وَّ جَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍ١ؕ اُنْظُرُوْۤا اِلٰى ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ یَنْعِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكُمْ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:99 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے نکالیں اس پانی سے ہر قسم کی اگنے والی چیزیں، پس ہم نے اس پانی سے سبزہ نکالا جس میں سے دانے نکالتے ہیں ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے اور کھجور کے درختوں یعنی اس کی شاخاں میں سے گچھے زمین کی طرف جھکے پڑتے ہیں اور انگور اور زیتوں۔ اور انار کے باغات بہیترے (بکثرت) نکالے جو ظاہر میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور (مزے میں) ملتے جلتے نہیں، ان کے پھلوں کو دیکھو جب درختوں میں پھل لگتا ہے اور پھر ان کے پکنے کو دیکھو، بیشک جو ایماندار ہیں ان کے لئے ان میں بڑی نشانیں ہیں
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ الْجِنَّ وَ خَلَقَهُمْ وَ خَرَقُوْا لَهٗ بَنِیْنَ وَ بَنٰتٍۭ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَصِفُوْنَ۠ Open ayah 6:100 in the Quran reader
اور کافروں نے قوم جنات کو اللہ کا شریک مقرر کیا حالانکہ ان کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے جہالت سے اللہ بیٹے اور بیٹیاں گھڑلیں، وہ پاک ہے اور وہ بہت دور ہے ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں
بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَنّٰى یَكُوْنُ لَهٗ وَلَدٌ وَّ لَمْ تَكُنْ لَّهٗ صَاحِبَةٌ١ؕ وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 6:101 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا اس کے فرزند کیسے ہو حالانکہ اس کی کوئی بیوی نہیں ہے اور اسی نے ہر چیز پیدا کیا ور وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ فَاعْبُدُوْهُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ Open ayah 6:102 in the Quran reader
یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں تمام چیزوں کا پیدا کرنے والا پس اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کارساز ہے
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ١٘ وَ هُوَ یُدْرِكُ الْاَبْصَارَ١ۚ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:103 in the Quran reader
آنکھیں اسے احاطہ نہیں کرتیں اور سب آنکھیں اس کے احاطے میں ہیں اور وہی ہے باطن پورا خبردار
قَدْ جَآءَكُمْ بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ عَمِیَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ Open ayah 6:104 in the Quran reader
بیشک تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس آنکھیں کھولنے والی دلیلیں آئیں تو جس نے دیکھا اپنے نفع کے لئے اور جو اندھا ہوا اپنے نقصان کے لئے اور اے (محبوب ﷺ ! تم کہ دو :” میں تم پر کچھ) نگہبان نہیں ہوں “
وَ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ وَ لِیَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَ لِنُبَیِّنَهٗ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 6:105 in the Quran reader
اور ہم اس طرح آیتیں طرح طرح سے بیان کرتے ہیں اور (منکروں پر حجت تمام ہو) اس لئے کہ کافر بول اٹھیں کہ تم تو پڑھے ہوئے ہو اور اس لئے کہ اسے علم والوں پر واضح کردیں
اِتَّبِعْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:106 in the Quran reader
اس پر طلو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے دی ہوئی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے منہ پھیر لو
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشْرَكُوْا١ؕ وَ مَا جَعَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ Open ayah 6:107 in the Quran reader
اور اگر اللہ چاہتا تو وہ شرک نہیں کرتے اور ہم نے تمہیں ان ہر نگہبان نہیں کیا اور تم ان پر ذمہ دار نہیں
وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَسُبُّوا اللّٰهَ عَدْوًۢا بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ كَذٰلِكَ زَیَّنَّا لِكُلِّ اُمَّةٍ عَمَلَهُمْ١۪ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:108 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو ! ) تم انہیں گالیاں نہ دو جنہیں مشرک پوجتے ہیں سوائے اللہ کے اس لئے کہ وہ اللہ کی شان میں بےادبی کریں گے زیادتی اور جہالت سے، اسی طرح ہم نے ہر گروہ کی نظر میں ان کے عملوں کو زینت دی ہے، پھر ان کو اپنے پروردگار کی طرف پلٹنا ہے پھر وہ ان کو بتا دے گا جو کچھ بھی وہ کیا کرتے تھے
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ لَّیُؤْمِنُنَّ بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ وَ مَا یُشْعِرُكُمْ١ۙ اَنَّهَاۤ اِذَا جَآءَتْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:109 in the Quran reader
اور کافروں نے اللہ کی سخت قسم کھائی اپنے حلف سے کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو ضرور ہی ایمان لاویں گے اس پر (اے محبوب) تم فرما دو کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور (اے مسلمانو ! ) تم کو کیا معلوم کہ جب وہ نشانیاں آویں گی تب بھی یہ ایمان نہ لاویں گے
وَ نُقَلِّبُ اَفْئِدَتَهُمْ وَ اَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ یُؤْمِنُوْا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ نَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ۠ Open ayah 6:110 in the Quran reader
اور ہم بھی پھیر دیں گے ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو جیسا کہ وہ اول بار ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی گمراہی کی حالت میں چھوڑ دیں گے کہ یہ (اس میں) سرگرداں رہیں
وَ لَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَاۤ اِلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةَ وَ كَلَّمَهُمُ الْمَوْتٰى وَ حَشَرْنَا عَلَیْهِمْ كُلَّ شَیْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ یَجْهَلُوْنَ Open ayah 6:111 in the Quran reader
اور (اے محبوب ! ﷺ) اگر (ان کی خواہش کے موافق) ہم ان کی طرف بھیجتے فرشتوں کو اور (قبروں سے) مردے (اٹھ کر) ان سے باتیں کرتے لگتے اور ہم اٹھالاتے ہر چیز (غیبیہ) کو ان کے سامنے تب بھی یہ لوگ ہر گز ایمان نہیں لاتے مگر یہ کہ خدا ہی چاہے (تو اور بات ہے) لیکن ان میں سے بہتیرے جاہل ہیں
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا شَیٰطِیْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ یُوْحِیْ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:112 in the Quran reader
اور (اے محبوب) اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن کئے اور آدمیوں اور جنوں میں کے شیطان کہ ان میں ایک دوسرے پر خفیہ بناوٹ کی بات ڈالتا ہے لوگوں کو فریب دینے کے لئے، اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ یہ کام نہ کرتے تو چھوڑ دو ان لوگوں کو ان کی افترا پردازی میں جو یہ کررہے ہیں
وَ لِتَصْغٰۤى اِلَیْهِ اَفْئِدَةُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ لِیَرْضَوْهُ وَ لِیَقْتَرِفُوْا مَا هُمْ مُّقْتَرِفُوْنَ Open ayah 6:113 in the Quran reader
اور اس لئے کہ اس کی طرف ان کے دل جھکیں جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر اور تاکہ اس کو پسند کریں اور گناہ کمائیں جو انہیں کمانا ہے
اَفَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِیْ حَكَمًا وَّ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ اِلَیْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًا١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ Open ayah 6:114 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ ان لوگوں سے فرماؤ) ” کیا اللہ کے سوا میں کسی اور کا فیصلہ چاہوں اور وہی ہے جس نے تمہاری طرف مفصل کتاب اتاری “ (یعنی قرآن) اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب (یعنی توریت) دی ہے وہ لوگ تو جنتے ہیں کہ یہ قرآن آپ کے پروردگار کی طرف سے بھیجا ہوا ہے ساتھ صداقت کے ۔ پس (اے سننے والے) تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:115 in the Quran reader
اور تیرے پروردگار کی بات سچائی اور انصاف میں پوری ہے کوئی بھی اس کی باتوں کا بدلنے والا نہیں اور وہی (ہر ایک کی) سنتا اور جانتا ہے
وَ اِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:116 in the Quran reader
اور زمین میں ادثر لوگ ایسے بھی ہیں کہ ان کے کہنے پر اگر تو چلے تو وہ تجھے اللہ کے (بتائے ہوئے) راستہ سے بہکاویں، وہ تو صرف (اپنے ناپاک) خیال کی پیروی کرتے ہیں اور سراسر اٹکلیں دوڑاتے (اندازے لگاتے) ہیں
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 6:117 in the Quran reader
بیشک تیرا پروردگار خوب جانتا ہے اس شخص کو جو اس کی راہ سے بہکائے اور وہ خوب جاننے والا ہے راہ پانے والوں کو