8. Surah Al-Anfaal
الأنفالThe Spoils of War · 75 ayahsمظہر القرآن
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَاَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهٗ وَ لِلرَّسُوْلِ وَ لِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا یَوْمَ الْفُرْقَانِ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 8:41 in the Quran reader
اور جان لو کہ جو کچھ غنیمت کا مال (کفار سے) حاصل ہو کسی جنس سے تو اس کا حکم یہ ہے کل کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہے اور قرابت داروں کے لئے اور یتیموں کے لئے اور محتاجوں کے لئے اور مسافروں کے لئے ہے اگر تم خدا پر ایمان لائے ہو، اور اس پر (یعنی غیبی مدد پر) بھی جو ہم نے اپنے بندے (محمد ! ﷺ) پر فیصلے کے دن اتارا جب کہ دو لشکر (ایک کافروں کا اور ایک مسلمانوں کا) باہم ملے تھے (جنگ بدر میں) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
اِذْ اَنْتُمْ بِالْعُدْوَةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰى وَ الرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْ١ؕ وَ لَوْ تَوَاعَدْتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِی الْمِیْعٰدِ١ۙ وَ لٰكِنْ لِّیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ۙ۬ لِّیَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْۢ بَیِّنَةٍ وَّ یَحْیٰى مَنْ حَیَّ عَنْۢ بَیِّنَةٍ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَسَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 8:42 in the Quran reader
جب تم دریا کے کنارے پر تھے اور وہ (کافر) پرلے کنارے پر اور قافلے کے سوار تم سے نیچے نشیب میں (یعنی دریا کی جانب) تھے، اور اگر تم آپس میں کوئی وعدہ کرلیتے تو ضرور وقت پر برابر نہ پہنچتے لیکن یہ اسلئے کہ خدا انجام کو پہبچائے وہ کام جو کرنا تھا اس لئے کہ جو شخص ہلاک ہو (حق کی) دلیل سے ہلاک ہو (یعنی حجت طاہرہ قائم ہوئے اور عبرت کا معائنہ کرلینے کے بعد) اور جو شخص زندہ رہا وہ بھی دلیل سے زندہ رہا اور بیشک خدا سننے والا جاننے والا ہے
اِذْ یُرِیْكَهُمُ اللّٰهُ فِیْ مَنَامِكَ قَلِیْلًا١ؕ وَ لَوْ اَرٰىكَهُمْ كَثِیْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 8:43 in the Quran reader
(اے محبوب ﷺ یاد کرو) جب ان کافروں کو اللہ تمہارے خواب میں تم کو تھوڑا دکھاتا تھا اور (اے مسلمانو ! ) اگر وہ تمہیں بت کرکے دکھاتا تو ضرور تمہاری ہمتیں ہار جاتیں اور تم (لڑائی کے) کام میں باہم اختلاف کرتے لیکن اللہ نے (تم کو کم ہمتی سے) بچالیا بیشک وہ جاننے والا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے
وَ اِذْ یُرِیْكُمُوْهُمْ اِذِ الْتَقَیْتُمْ فِیْۤ اَعْیُنِكُمْ قَلِیْلًا وَّ یُقَلِّلُكُمْ فِیْۤ اَعْیُنِهِمْ لِیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠ Open ayah 8:44 in the Quran reader
اور جب کہ لڑتے وقت (اللہ نے ایسا کیا تھا کہ) دشمن (کافر) تمہاری نظروں میں تھوڑے دکھائے اور ان کی نظروں میں تمہیں تھوڑا دکھایا (یہ اس لئے کیا تھا) کہ پورا کرے خدا اس کام کو جو کرنا تھا اور اللہ ہی کی طرف سارے کاموں کی رجوع ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ Open ayah 8:45 in the Quran reader
اے مسلمانو ! جب کسی فوج سے تمہارا مقابلہ ہوجائے تو لڑائی میں ثابت قدم رہو اور اللہ کی یاد بہت کرو تاکہ تم کامیاب ہو
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَ تَذْهَبَ رِیْحُكُمْ وَ اصْبِرُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَۚ Open ayah 8:46 in the Quran reader
اور فرمانبرداری کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی اور نہ جھگڑو آپس میں (ایسا کروگے) تو بزدلی کروگے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا (رعب ودبدبہ) اکھڑجائے گی اور صبر کرو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بَطَرًا وَّ رِئَآءَ النَّاسِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ Open ayah 8:47 in the Quran reader
اور تم ان جیسے نہ ہونا جو اپنے گھروں سے اتراتے (غرور کرتے) اور لوگوں کے دکھانے کے لئے نکلے اور لوگوں کو اللہ کے رستہ سے روکتے تھے، اور ان کے سب کام اللہ کے قابو میں ہیں
وَ اِذْ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْیَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَ اِنِّیْ جَارٌ لَّكُمْ١ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الْفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰى عَقِبَیْهِ وَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكُمْ اِنِّیْۤ اَرٰى مَا لَا تَرَوْنَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ١ؕ وَ اللّٰهُ شَدِیْدُ الْعِقَابِ۠ Open ayah 8:48 in the Quran reader
اور جب کہ شیاطان نے ان کی نگاہ میں ان کے سب کام بھلے کردکھائے اور کہ دیا کہ آج تم پر کوئی شخص غالب آنے والا نہیں اور بیشک میں تمہارا حامی ہوں اور جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے تو وہ الٹے پاؤں بھاگا اور کہنے لگا : بیشک میرا تم سے کوئی تعلق نہیں میں وہ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے
اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ غَرَّ هٰۤؤُلَآءِ دِیْنُهُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:49 in the Quran reader
جب کہ منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں (ایمان کی کمزوری کی) بیماری ہے کہتے تھے :” کہ ان (مسلمانوں) کو فریفتہ کر رکھا ہے ان کے دین نے، اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے تو بیشک اللہ غالب ہے حکمت والا
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ یَتَوَفَّى الَّذِیْنَ كَفَرُوا١ۙ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ١ۚ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 8:50 in the Quran reader
اور (اے مخاطب ! ) تعجب کرے تبھی تو دیکھے جب فرشتے (ان) کافروں کی روحیں قبض کرتے ہیں ان کے چہروں اور پیٹھوں پر (آگ میں لال کئے ہوئے لوہے کے گرز) مارتے ہیں اور کہتے ہیں :” چکھو آگ کا عذاب “
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۙ Open ayah 8:51 in the Quran reader
یہ اس (بد عملی) کا نتیجہ ہے جو کچھ تمہارے ہاتھوں نے پہلے سے بھیجا ہے اور بیشک خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 8:52 in the Quran reader
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور تھا کہ وہ اللہ کی آیتوں سے منکر ہوئے، پس اللہ نے ان کے گناہوں میں ان کو پکڑا بیشک اللہ قوت والا سخت عذاب کرنے والا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ یَكُ مُغَیِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 8:53 in the Quran reader
یہ بات اس لئے ہے کہ اللہ بدلنے والا نہیں کسی نعمت کا کہ کسی قوم کو انعام کی گئی ہو جب تک کہ وہ لوگ خود اپنی حالت کو بدل ڈالتے اور بیشک اللہ (سب کی) سنتا اور (سب کچھ) جانتا ہے
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ كُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 8:54 in the Quran reader
جسیے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور تھا کہ انہوں نے اپنے پروردگار کی آیتیں جھٹلائیں تو ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب سے ہلاک کیا اور ہم نے فرعون والوں کو ڈبودیا اور وہ سب ظالم تھے
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖۚ Open ayah 8:55 in the Quran reader
بیشک جانداروں میں سے بد تر اللہ کے نزدیک وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا پس وہ ایمان نہیں لاتے
اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 8:56 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں جن سے تم نے (کئی بار) عہدوپیمان لیا تھا پھر وہ ہر بار اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ (بد عہدی کے وبال سے) ڈرتے نہیں
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 8:57 in the Quran reader
پس اگر تم ان کو کہیں لڑائی میں (قابو) پاؤ تو انہیں ایسا قتل کرو کہ جس سے ان کے پچھلے لوگ (یعنی مشرکین مکہ) انہیں بھاگتے دیکھ کر بھاگیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں
وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِیَانَةً فَانْۢبِذْ اِلَیْهِمْ عَلٰى سَوَآءٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآئِنِیْنَ۠ Open ayah 8:58 in the Quran reader
اور اگر تم کو اندیشہ ہے کسی گروہ کی دغابازی کا تو ان کے عہد کو ان کی طرف برابر سرابر لوٹا دو ، بیشک اللہ تعالیٰ کو دغاباز پسند نہیں آتے
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا١ؕ اِنَّهُمْ لَا یُعْجِزُوْنَ Open ayah 8:59 in the Quran reader
اور ہرگز کافرلوگ یہ گمان نہ کریں کہ وہ بھاگ نکلے، بیشک وہ عاجز نہ کرسکیں گے
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ وَ اٰخَرِیْنَ مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ لَا تَعْلَمُوْنَهُمْ١ۚ اَللّٰهُ یَعْلَمُهُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْءٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یُوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ Open ayah 8:60 in the Quran reader
اور (سامان) تیار رکھو (اے مسلمانو) ان کے مقابلہ کے واسطے جو استطاعت رکھتے ہو قوت سے (یعنی ہتھیار سے) اور جتنے گھوڑے باندھ سکو کہ اس سے تم دھاک بٹھاؤ (رعب ودبدبہ قائم رکھو) اللہ کے دشمنوں پر اور اپنے دشمنوں پر اور ان کے سوا دوسری قوم پر بھی کہ جن کو تم نہیں جانتے اللہ ہی ان کو جانتا ہے اور اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کروگے اس کا بدلہ تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تم کسی طرح گھاٹے میں نہ رہوگے
وَ اِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 8:61 in the Quran reader
اور اگر وہ کافر صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی مائل ہو اور اللہ پر بھروسہ کرو، بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 8:62 in the Quran reader
اور اگر وہ تمہیں فریب دینا چاہیں تو بیشک اللہ تمہیں کافی ہے، وہی ہے جس نے تمہیں اپنی (غیبی) امداد (ملائکہ) سے اور (ظاہری امداد) مسلمانوں سے قوت دی
وَ اَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّاۤ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:63 in the Quran reader
اور ان کے دلوں میں اتفاق پیدا کردیا اگر تم دنیا بھر کا مال خرچ کردیتے تب بھی ان کے دل میں اتفاق پیدا نہ کرسکتے لیکن اللہ ہی نے اتفاق پیدا کردیا ان کے درمیان بیشک وہی ہے غالب حکمت والا
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 8:64 in the Quran reader
اے نبی رحمت (ﷺ) للہ تمہیں کافی ہے اور (کافی ہیں) وہ مسلمان جنہوں نے تمہاری پیروی کی ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلَى الْقِتَالِ١ؕ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ یَغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفًا مِّنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 8:65 in the Quran reader
اے نبی ! (ﷺ) مومنوں کو ترغیب دو جہاد کی :” اگر تم میں سے بیس بھی صبر والے ہوں گے (تو یقین کرو) وہ دو سو دشمنوں پر غالب ہوں گے، اور اگر تم میں سے (ایسے) سو آدمی ہوں تو سمجھ لو ہزار کافروں پر غالب آئیں گے بسبب اس کے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہٰیں رکھتے
اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ وَ عَلِمَ اَنَّ فِیْكُمْ ضَعْفًا١ؕ فَاِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ یَّغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفَیْنِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 8:66 in the Quran reader
(مسلمانو ! ) اب خدا نے تم ہر تخفیف کردی اور جان لیا کہ تمہارے اندر ناتوانی ہے پس اگر تم میں سے سو آدمی صبر والے ہوں تو دو سو کافروں پر غالب آئیں گے، اور جو تم میں سے ہزار ہوں تو اللہ کے حکم سے دوہزار کافروں پر غالب آئیں گے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّكُوْنَ لَهٗۤ اَسْرٰى حَتّٰى یُثْخِنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ تُرِیْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْیَا١ۖۗ وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:67 in the Quran reader
کسی نبی کو لائق نہیں کہ کافروں کو زندہ قید کرے جب تک کہ زمین میں ان کا خون نہ بہائے (مسلمانو ! ) تم چاہتے ہو مال دنیا کا اور اللہ آخرت کی بھلائی چاہتا ہے، اور اللہ غالب حکمت والا ہے
لَوْ لَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِیْمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 8:68 in the Quran reader
اگر (اس بارے میں) ایک بات نہ لکھ چکا ہوتا اللہ پہلے سے تو (اے مسلمانو ! ) جو کچھ تم نے کافروں سے بدلے کا مال لیا ہے اس میں تم پر بڑا عذاب آتا
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 8:69 in the Quran reader
(خیر) جو کچھ تم کو غنیمت ہاتھ لگی ہے اس کو حلال طیب سمجھ کر کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّمَنْ فِیْۤ اَیْدِیْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰۤى١ۙ اِنْ یَّعْلَمِ اللّٰهُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ خَیْرًا یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 8:70 in the Quran reader
اے نبی رحمت (ﷺ جو قیدی تمہارے قبضہ میں ہیں ان سے فرماؤ :'' اگر اللہ تمہارے دلوں میں نیکی جانے گا جو تم سے (فدیہ) لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں عطا فرمائے گا اور (آخرت میں) تم کو بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:71 in the Quran reader
اور (اے محبوب ! ) اگر یہ تمہارے ساتھ خیانت (یعنی عہد شکنی) کا ارادہ کریں گے تو اس سے پہلے انہوں نے اللہ کے ساتھ خیانت کی تھی پس اللہ نے تمہارے ہاتھوں ان کو گرفتار کرا دیا، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓئِكَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یُهَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَّلَایَتِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ حَتّٰى یُهَاجِرُوْا١ۚ وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ فَعَلَیْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 8:72 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور انہوں نے جہاد کیا اپنے مال سے اور جان سے خدا کی راہ میں اور وہ لوگ جنہوں نے (مہاجروں کو) جگہ دی اور مدد کی وہ لوگ ایک دوسرے کے وارث ہیں، اور جو لوگ ایمان تو لائے اور ہجرت نہیں کی تو تم ان کو ان کے ترکہ میں سے کچھ نہیں پہنچتا جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں، اور اگر وہ دین کے کام میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر لازم ہے (ان کی) مدد کرنا مگر اس قوم کے (مقابلہ میں نہیں) ان میں اور تم میں عہد (صلح کا) ہو، اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ كَبِیْرٌؕ Open ayah 8:73 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں اگر اے مسلمانو ! تم ایسا کام نہ کروگے تو زمین میں فتنہ برپا ہوجائے گا اور بڑا فساد ہوگا
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ Open ayah 8:74 in the Quran reader
اور جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور جہاد کیا خدا کی راہ میں اور وہ لوگ کہ جنہوں نے (مہاجروں کو) جگہ دی اور مدد کی (حقیقت میں) وہی لوگ ہیں سچے ایمان والے ان کے واسطے (آخرت میں) بخشش اور عزت کی روزی ہے
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا مَعَكُمْ فَاُولٰٓئِكَ مِنْكُمْ١ؕ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 8:75 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو ایمان لائے بعد میں اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ جہاد کیا تو وہ لوگ بھی تم میں سے ہیں (انہیں اپنے سے الگ نہ سمجھو) اور (باقی رہے) تو کتاب الہی کے بموجب ایک دوسرے (کی میراث) کے زیادہ حق دار ہیں بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے