Al-A'raaf 7:187

Al-A'raaf · from ayah 187

7:187

یَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَا ؕ— قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ ۚ— لَا یُجَلِّیْهَا لِوَقْتِهَاۤ اِلَّا هُوَ ؔؕۘ— ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— لَا تَاْتِیْكُمْ اِلَّا بَغْتَةً ؕ— یَسْـَٔلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِیٌّ عَنْهَا ؕ— قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟يَسۡئَـــلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ‌ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُهَا عِنۡدَ رَبِّىۡ‌ ۚ لَا يُجَلِّيۡهَا لِوَقۡتِهَاۤ اِلَّا هُوَۘ ‌ؕ ثَقُلَتۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ لَا تَاۡتِيۡكُمۡ اِلَّا بَغۡتَةً ‌ ؕ يَسۡــئَلُوۡنَكَ كَاَنَّكَ حَفِىٌّ عَنۡهَا ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُهَا عِنۡدَ اللّٰهِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ

(یہ لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا۔ وہ آسمان وزمین میں ایک بھاری بات ہوگی اور ناگہاں تم پر آجائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے بخوبی واقف ہو۔ کہو کہ اس کا علم تو خدا ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے

— Fateh Muhammad Jalandhari

They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival? Say, "Its knowledge is only with my Lord. None will reveal its time except Him. It lays heavily upon the heavens and the earth. It will not come upon you except unexpectedly." They ask you as if you are familiar with it. Say, "Its knowledge is only with Allah, but most of the people do not know."

— Saheeh International

Juz 9 · Ruku 23 of surah · Ruku 13 of juz

Read the whole surah · Surah Al-A'raaf

All translations of 7:187

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی؟ کہو "اس کا علم میرے رب ہی کے پاس ہے اُسے اپنے وقت پر وہی ظاہر کرے گا آسمانوں اور زمین میں وہ بڑا سخت وقت ہوگا وہ تم پر اچانک آ جائے گا" یہ لوگ اس کے متعلق تم سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا کہ تم اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہو کہو "اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے مگر اکثر لوگ اس حقیقت سے نا واقف ہیں"

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

(یہ لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا۔ وہ آسمان وزمین میں ایک بھاری بات ہوگی اور ناگہاں تم پر آجائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے بخوبی واقف ہو۔ کہو کہ اس کا علم تو خدا ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے

— مولانا فتح محمد جالندہری

یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے، اس کے وقت پر اس کو سوا اللہ کے کوئی اور ﻇاہر نہ کرے گا۔ وه آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری (حادﺛہ) ہوگا وه تم پر محض اچانک آپڑے گی۔ وه آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں۔ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

— مولانا محمد جوناگڑہی

(اے رسول) لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب برپا ہوگی ؟ کہہ دو کہ : اس کا علم تو صرف میرے رب کے پاس ہے۔ وہی اسے اپنے وقت پر کھول کر دکھائے گا، کوئی اور نہیں۔ وہ آسمانوں اور زمین میں بڑی بھاری چیز ہے، جب آئے گی تو تمہارے پاس اچانک آجائے گی۔ یہ لوگ تم سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے تم نے اس کی پوری تحقیق کر رکھی ہے۔ کہہ دو کہ : اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے، لیکن اکثر لوگ (اس بات کو) نہیں جانتے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کو ٹھہری ہے تم فرماؤ اس کا علم تو میرے رب کے پاس ہے، اسے وہی اس کے وقت پر ظاہر کرے گا بھاری پڑ رہی ہے آسمانوں او رزمین میں، تم پر نہ آئے گی مگر اچانک، تم سے ایسا پوچھتے ہیں گویا تم نے اسے خوب تحقیق کر رکھا ہے، تم فرماؤ اس کا علم تو اللہ ہی کے اس ہے لیکن بہت لوگ جانتے نہیں

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

یہ (کفار) آپ سے قیامت کی نسبت دریافت کرتے ہیں کہ اس کے قائم ہونے کا وقت کب ہے؟ فرما دیں کہ اس کا علم تو صرف میرے رب کے پاس ہے، اسے اپنے (مقررہ) وقت پر اس (اللہ) کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا۔ وہ آسمانوں اور زمین (کے رہنے والوں) پر (شدائد و مصائب کے خوف کے باعث) بوجھل (لگ رہی) ہے۔ وہ تم پر اچانک (حادثاتی طور پر) آجائے گی، یہ لوگ آپ سے (اس طرح) سوال کرتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں، فرما دیں کہ اس کا علم تو محض اللہ کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

وہ تجھ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں اس کا قیام کب ہوگا ؟ کہہ دے اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے، اسے اس کے وقت پر اس کے سوا کوئی ظاہر نہیں کرے گا، وہ آسمانوں اور زمین میں بھاری واقع ہوئی ہے، تم پر اچانک ہی آئے گی۔ تجھ سے پوچھتے ہیں جیسے تو اس کے بارے میں خوب تحقیق کرنے والا ہے۔ کہہ دے اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کب قائم ہوگی ؟ آپ ان سے کہئے : یہ بات تو میرا پروردگار ہی جانتا ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کرے گا اور یہ آسمانوں اور زمین کا بڑا بھاری حادثہ ہوگا جو یکدم تم پر آن پڑے گا۔ لوگ آپ سے تو یوں پوچھتے ہیں جیسے آپ ہر وقت اس کی ٹوہ میں لگے ہوئے ہیں۔ ان سے کہئے کہ اس کا علم اللہ ہی کو ہے مگر اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

وہ تم سے قیامت کے باب میں سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا ؟ کہہ دو کہ اس کا علم تو بس میرے رب ہی کے پاس ہے۔ وہی اس کے وقت پر اس کو ظاہر کرے گا۔ آسمان و زمین اس سے بوجھل ہیں۔ وہ تم پر بس اچانک ہی آدھمکے گی۔ وہ تم سے پوچھتے ہیں گویا تم اس کی تحقیق کیے بی تھے ہو کہہ دو ، اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

پوچھتے ہیں آپ سے (قیامت کی) اس (ہولناک) گھڑی کے بارے میں کہ آخر کب آئے گی وہ ؟ (ان سے) کہو کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے، اس کو اپنے وقت پر کوئی ظاہر نہیں کرے گا مگر وہی، وہ بڑی ہی بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ تم پر بالکل اچانک آن پڑے گی، آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسا کہ آپ اس کا کھوج لگا چکے ہوں (ان سے) کہو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں (حق اور حقیقت کو)

— مولانا اسحاق مدنی

یہ لوگ آپ سے قیامت کی بابت دریافت کرتے ہیں۔ کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس میرے پروردگار ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اسے کوئی نہ ظاہر کرے گا بجز۔ اس (اللہ) کے بھاری) (حادثہ) ہے وہ آسمانوں اور زمین میں وہ تم پر محض اچانک ہی آپڑے گی آپ سے دریافت کرتے بھی ہیں تو (اس طرح کہ) گویا آپ اس کی تحقیق کرچکے ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ (یہ بھی) نہیں جانتے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا ؟ آپ کہیے کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی ظاہر کرے گا اسے اس کے وقت پر وہ آسمانوں اور زمین کے اندر بڑا بھاری بوجھ ہے وہ نہیں آئے گی تم پر مگر اچانک (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ سے تو یہ اس طرح پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی ؟ فرما دیں کہ اس کا علم تو میرے رب کو ہی ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کر دے گا اور وہ آسمان و زمین پر ایک بھاری حادثہ ہوگا۔ اور اچانک تم پر آجائے گی۔ یہ آپ سے اسطرح پوچھتے ہیں کہ آپ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ کہو کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے۔ مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

They ask you concerning the Hour, when will its coming be? Say: 'The knowledge of it is with my Lord alone: none but He will disclose it at its time. That will weigh heavily on the heavens and the earth; and it shall not come to you other than all of a sudden.' They ask you - as if you are eagerly inquisitive about it - concerning it. Say to them: 'The knowledge of it is with none except Allah. But most people are unaware of this reality.'

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

They ask you about the Hour (i.e. the Doomsday), :When is it due to happen? Say, :Its knowledge is only with my Lord. No one can unfold it except He at its time. It shall weigh heavy in the heavens and the earth. It shall not come upon you but suddenly. They ask you as if you were aware of it. Say, :Its knowledge is only with Allah, but most of the people do not know.

— Muhammad Taqi Usmani

They ask you about the Hour (i.e. the Doomsday), :When is it due to happen? Say, :Its knowledge is only with my Lord. No one can unfold it except He at its time. It shall weigh heavy in the heavens and the earth. It shall not come upon you but suddenly. They ask you as if you were aware of it. Say, :Its knowledge is only with Allah, but most of the people do not know.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

They ask you about the Hour (Day of Resurrection): "When will be its appointed time" Say: "The knowledge thereof is with my Lord (Alone). None can reveal its time but He. Heavy is its burden through the heavens and the earth. It shall not come upon you except all of a sudden." They ask you as if you have a good knowledge of it. Say: "The knowledge thereof is with Allah (Alone), but most of mankind know not."

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

They ask thee of the (destined) Hour, when will it come to port. Say: Knowledge thereof is with my Lord only. He alone will manifest it at its proper time. It is heavy in the heavens and the earth. It cometh not to you save unawares. They question thee as if thou couldst be well informed thereof. Say: Knowledge thereof is with Allah only, but most of mankind know not.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival? Say, "Its knowledge is only with my Lord. None will reveal its time except Him. It lays heavily upon the heavens and the earth. It will not come upon you except unexpectedly." They ask you as if you are familiar with it. Say, "Its knowledge is only with Allah, but most of the people do not know."

— Saheeh International

They ask you (Muhammad), "When will the Day of Judgment be?" Tell them, "My Lord knows best. It is He who has appointed its time. It will be a grave hour both in the heavens and the earth. It will only approach you suddenly." They say, "It seems that you know about the coming of the Day of Judgment." Tell them, "Only God knows about it and most people do not know."

— Muhammad Sarwar

They ask you about the hour, when will be its taking place? Say: The knowledge of it is only with my Lord; none but He shall manifest it at its time; it will be momentous in the heavens and the earth; it will not come on you but of a sudden. They ask you as if you were solicitous about it. Say: Its knowledge is only with Allah, but most people do not know.

— Muhammad Habib Shakir

They ask thee concerning the Hour, when will its coming be? Say thou: knowledge thereof is with my Lord only: none shall disclose it at its time buthe; heavy it is in the heavens and the earth; it shall not come upon you except on a sudden. They ask thee as though thou wert familiar therewith. Say thou: knowledge thereof is with Allah only; but most of men know not.

— Abdul Majid Daryabadi

They ask thee about the (final) Hour - when will be its appointed time? Say: "The knowledge thereof is with my Lord (alone): None but He can reveal as to when it will occur. Heavy were its burden through the heavens and the earth. Only, all of a sudden will it come to you." They ask thee as if thou Wert eager in search thereof: Say: "The knowledge thereof is with Allah (alone), but most men know not."

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 7:187

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

قیامت کب اور کس وقت ؟ یہ دریافت کرنے والے قریشی بھی تھے اور یہودی بھی لیکن چونکہ یہ آیت مکی ہے اس لئے ٹھیک یہی ہے کہ قریشیوں کا سوال تھا چونکہ وہ قیامت کے قائل ہی نہ تھے اس لئے اس قسم کے سوال کیا کرتے تھے کہ اگر سچے ہو تو اس کا ٹھیک وقت بتادو۔ ادھر بےایمان اس کی جلدی مچا رہے ہیں۔ ادھر ایماندار اسے حق جان کر اس سے ڈر رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ جنہیں اس میں بھی شک ہے دو روز کی گمراہی میں تو وہی ہیں۔ پوچھا کرتے تھے کہ قیامت واقع کب ہوگی ؟ جواب سکھایا گیا کہ اس کے صحیح وقت کا علم سوائے اللہ کے کسی کو نہیں وہی اس کے صحیح وقت سے واقف ہے بجز اس کے کسی کو اس کے واقع ہونے کا وقت معلوم نہیں۔ اس کا علم زمین…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 186–188

سورة الْاَعْرَاف 145 مطلب یہ ہے کہ قیامت کی ٹھیک تاریخ وہی بتاسکتا ہے جسے غیب کا علم ہو، اور میرا حال یہ ہے کہ میں کل کے متعلق بھی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ یا میرے بال بچوں کے ساتھ کیا کچھ پیش آنے والا ہے۔ تم خود سمجھ سکتے ہو کہ اگر یہ علم مجھے حاصل ہوتا تو میں کتنے نقصانات سے قبل از وقت آگاہ ہو کر بچ جاتا اور کتنے فائدے محض پیشگی علم کی بدولت اپنی ذات کے لیے سمیٹ لیتا پھر یہ تمہاری کتنی بڑی نادانی ہے کہ تم مجھ سے پوچھتے ہو کہ قیامت کب آئے گی۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

(آیت) يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ۔ اس میں لفظ ساعة عربی لغت میں تھوڑے سے زمانہ کے لئے بولا جاتا ہے جس کی کوئی خاص تحدید لغت کے اعتبار سے نہیں ہے، اور اہل نجوم کی اصطلاح میں رات اور دن کے چوبیس حصوں میں سے ایک حصہ کا نام ساعة ہے جس کو اردو میں گھنٹہ کہا جاتا ہے، اور قرآن کی اصطلاح میں یہ لفظ اس دن کے لئے بولا جاتا ہے جو ساری مخلوقات کی موت کا دن ہوگا اور اس دن کے لئے بھی جس میں ساری مخلوقات دوبارہ زندہ ہو کر رب العالمین کے دربار میں حاضر ہوں گی۔ اَيَّانَ کے معنی کب اور مُرْسٰى کے معنی ٹھہرنے اور قائم ہونے کے ہیں۔ لَا يُجَلِّيْهَا، تجلة سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں کھولنے اور ظاہر کرنے کے،…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَا ۭقُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّيْ ۚ لَا يُجَلِّيْهَا لِوَقْتِهَآ اِلَّا هُوَ ۂ ثَقُلَتْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ لَا تَاْتِيْكُمْ اِلَّا بَغْتَةً ۭ يَسْــــَٔـلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ۔ سوال بطور استہزاء : يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَا، سوال، جیسا کہ ہم دوسرے مقام میں واضح کرچکے ہیں، مذاق اور استہزاء کی نوعیت کا بھی ہوتا ہے۔ یہاں موقع کلام دلیل ہے کہ سی نوعیت کا سوال مراد ہے۔ ساعۃ کے معنی وقت اور گھڑی کے ہیں۔…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

187۔ 1 سَاعَۃ، ُ کے معنی ہیں گھڑی (لمحہ یا پل) کے ہیں قیامت کو ساعۃ اس لئے کہا گیا ہے کہ یہ اچانک اس طرح آجائے گی کہ پل بھر میں ساری کائنات درہم برہم ہوجائے گی یا سرعت حساب کے اعتبار سے قیامت کی گھڑی کو ساعۃ سے تعبیر کیا گیا۔ 187۔ 2 اَرْسَیٰ یُرْسِیْ کے معنی اثبات و وقوع کے ہیں، یعنی کب یہ قیامت ثابت یا واقع ہوگی۔ 187۔ 3 یعنی اس کا یقینی علم نہ کسی فرشتے کو ہے نہ کسی نبی کو، اللہ کے سوا اس کا علم کسی کے پاس نہیں، وہی اس کو اپنے وقت پر ظاہر فرمائے گا۔ 187۔ 4 اس کے ایک دوسرے معنی ہیں۔ اس کا علم آسمان اور زمین والوں پر بھاری ہے، کیونکہ وہ پوشیدہ ہے اور پوشیدہ چیز لوگوں پر بھاری ہوتی ہے۔ 187۔ 5…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 184–187

95: مشرکین مکہ آنحضرت ﷺ کو پیغمبر ماننے کے بجائے کبھی معاذاللہ آپ کو مجنون قرار دیتے، کبھی شاعر یا جادوگر کہتے تھے، یہ آیت بتارہی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بارے میں ایسے بےسروپا تبصرے وہی کرسکتا ہے جو بےسوچے سمجھے بات کرنے کا عادی ہو، اگر یہ لوگ ذرا بھی غور کرلیں تو ان پر اپنے ان الزامات کی حقیقت واضح ہوجائے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 187–188

تفسیر آیات 187 تا 188:۔ یہ لوگ جو اپنے ماحول سے غافل ہیں ، اپنے ماحول سے انہوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں وہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھتے ہیں کہ پردہ غیب میں مستور قیامت کب برپا ہوگی۔ ان لوگوں کا سوال اسی طرح ہے کہ ایک شخص کی بینائی اس قدر کمزور ہو کہ وہ اپنے قدموں میں کچھ نہ دیکھ سکتا ہو مگر خواہش یہ رکھتا ہو کہ وہ دور افق اعلی میں بھی کچھ دیکھے۔ ۔۔۔ عقیدہ آخرت اور اس میں میزان کا قیام اور سزا و جزا کا واقع ہونا یہ مشرکین مکہ کے لیے ایک انوکھا نظریہ تھا حالانکہ یہ عقیدہ دین ابراہیمی کا اساسی عقیدہ تھا اور مشرکین مکہ کا شجرہ نسب حضرت ابراہیم سے ملتا تھا۔ یہی عقیدہ حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کے دین میں…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

4 پہلے (عَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ قَدِ اقْتَرَبَ اَجَلُهُمْ ) 7 ۔ الاعراف :185) میں خاص اس قوم کی اجل (موت) کا ذکر تھا کہ انہیں کچھ معلوم نہیں کہ کب آجائے۔ یہاں تمام دنیا کی اجل (قیامت) کے متعلق متنبہ فرما دیا کہ جب کسی کو خاص اپنی موت کا علم نہیں کب آئے، پھر کل دنیا کی موت کو کون بتلا سکتا ہے کہ فلاں تاریخ اور فلاں سنہ میں آئے گی۔ اس کی تعیین کا علم بجز خدائے علام الغیوب کسی کے پاس نہیں۔ وہ ہی وقت معین و مقدر پر اسے واقع کر کے ظاہر کر دے گا کہ خدا کے علم میں اس کا یہ وقت تھا۔ آسمان و زمین میں وہ بڑا بھاری واقعہ ہوگا اور اس کا علم بھی بہت بھاری ہے جو خدا کے سوا کسی کو حاصل نہیں۔ گو اس واقعہ کی…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 187 یَسْءَلُوْنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ اَیَّانَ مُرْسٰٹہَاط قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ رَبِّیْ ج۔ یہ لوگ آپ ﷺ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ کب لنگر انداز ہوگی ؟ آپ ان سے کہہ دیجیے کہ اس کے بارے میں سوائے میرے اللہ کے کوئی نہیں جانتا۔ کسی کے پاس اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ مُرْسٰی جہاز کے لنگر انداز ہونے کو کہا جاتا ہے۔ جیسے بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖٹھَٰا وَمُرْسٰھَا۔ لاَ یُجَلِّیْہَا لِوَقْتِہَآ اِلاَّ ہُوَ ط ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ط آسمان و زمین اس سے بوجھل ہیں۔ جیسے ایک مادہ اپنا حمل لیے پھرتی ہے ‘ اسی طرح یہ کائنات بھی قیامت کو یعنی اپنی فنا کو لیے لیے پھرتی ہے۔ ہر…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

186 قیامت اچانک آئے گی :۔ قیامت کے اس بڑے حادثہ کی بہت سی علامات قرآن میں مذکور ہیں مثلاً زمین میں شدید زلزلے اور متواتر جھٹکے آئیں گے اور انسان حیرت سے یہ پوچھے گا کہ آج اس زمین کو کیا ہوگیا ہے ستارے بےنور ہوجائیں گے، سورج کی بساط لپیٹ دی جائے گی پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح ادھر ادھر اڑنے لگیں گے اور ایسی ہی بہت سی باتیں یکدم ظاہر ہونے لگیں گی۔ اور سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا قیامت (یوں اچانک) واقع ہوگی کہ دو آدمیوں نے اپنے درمیان کپڑا پھیلا رکھا ہوگا اور وہ اس کی خریدو فروخت نہ کرسکیں گے نہ اسے لپیٹ سکیں گے اور ایک آدمی اپنی اونٹنی کا دودھ دھو کر لوٹ رہا ہوگا مگر وہ اسے پی نہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

270 ۔ (علم وواقفیت کے لیے نہیں، بلکہ تمسخر و استہزاء کی راہ سے) منکرین کے اس سوال میں سنجیدگی ذرا بھی نہ ہوتی۔ محض تمسخر مقصود ہوتا۔ کانوا یسئلون عن وقت الساعۃ استبعادا لوقوعھا وتکذیبا لوجودھا (ابن کثیر) 271 ۔ اور وہ ظاہر کرنا یہی ہے کہ قیامت واقع ہو کر رہے گی) التجلیۃ اظھار الشیء (قرطبی) (آیت) ” علمھا “۔ یعنی اس کے وقت وقوع کا تفصیلی علم، (آیت) ” انما “۔ اس کلمہ حصر نے صاف کردیا کہ اس علم میں کوئی بھی مخلوق، نبی ہو یا فرشتہ باری تعالیٰ کا شریک نہیں۔ انجیل تک میں یہ قول موجود ہے :۔ اس دن اور اس گھڑی کی بابت کوئی نہیں جانتا، نہ آسمان کے فرشتے نہ بیٹا مگر صرف باپ (متی 24:36) (آیت) ” ایان “۔ حتی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 187–188

قل۔۔۔ اللہ، یہ آیت اس بات پر کہ نبی ﷺ عالم الغیب نہیں، عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے صریح دلیل ہے علم و جہالت کی انتہاء ہے کہ اس کے باوجود اہل بدعت آپ ﷺ کو معروف معنی میں عالم الغیب کی سعی بےسود کرتے ہیں یہ ہے کہ اس طبقے کے پڑھے لکھے اور سمجھدار کہلانے والے لوگ اس کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں صرف اپنی قوم و برادری میں ساکھ قائم رکھنے یا اپنے دینوی مفاد کے لئے قوم کے سامنے اور اسٹیجوں پر دعوائے بلا دلیل کرتے ہیں جب ہزارہا تاریخی واقعات آپ ﷺ کے عالم الغیب ہونے کی نفی کرتے ہیں تو کہنے لگتے ہیں کہ وصال کے وقت آپ کو علم غیب عطا کیا گیا تھا اول تو وصال کے وقت علم غیب کا فائدہ کیا ؟ اور جب ان کو بتایا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسہا قل انما علمہا عند ربی لا مجلیہا لوقتہا الا ہو ثقلت فی السموات والارض لا تاتیکم الا بغتۃ یسئلونک کانک حفی عنہا قل انما علمہا عنداللہ ولکن اکثر الناس لا یعلمون : یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا آپ کہہ دیجئے کہ اس کا (تعیینی) علم تو میرے رب کے پاس (محفوظ) ہے اس کے وقت پر بس وہی اس کو ظاہر کر دے گا وہ آسمان و زمین کا سب سے بھاری حادثہ ہوگا بس وہ تم پر اچانک ہی آپڑے گی وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اس کا (تعیینی علم) تو بس اللہ ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ الساعۃ قیامت کے اسماء غالبہ میں سے…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(187) اے محمد ﷺ اہل مکہ روز قیامت کے قائم ہونے اور اس کے وقت کے متعلق آپ سے پوچھتے ہیں کہ کب آئے گی، آپ فرما دیجیے کہ اس کا وقت مقرر صرف میرے رب کو معلوم ہے اس چیز کو بیان نہیں کیا گیا اس کا آنا اور اس کے واقع ہونے کا علم زمین و آسمان والوں پر بہت ہی بھاری حادثہ ہوگا اور وہ ایک دم آئے گی۔ اے محمد ﷺ ! وہ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کے بارے میں اس طرح سوال کرتے ہیں جیسے آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں یا اس سے غافل ہیں، آپ فرما دیجیے کہ اس کے آنے کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے مگر اہل مکہ اس چیز کی تصدیق نہیں کرتے۔ شان نزول : یسئلونک عن الساعۃ۔“ (الخ) ابن جریر ؒ وغیرہ نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَا : ”السَّاعَةِ“ ایک گھڑی، لمحہ، پل یا سیکنڈ، کیونکہ قیامت اچانک ایک ہی لمحے میں برپا ہوجائے گی۔ ”اَيَّانَ“ زیادہ صحیح یہی ہے کہ ”اَیٌّ“ سے ”فَعْلَانَ“ کا وزن ہے، ظرف زمان بمعنی ”مَتٰی“ یعنی کب۔ ”مُرْسٰىهَا“ یہ ”اَرْسٰی یُرْسِیْ“ باب افعال سے مصدر میمی ہے، لازم و متعدی دونوں معنوں میں آتا ہے، زیادہ تر بہت بھاری چیز کے ٹھہرنے، گڑ جانے، گاڑ دینے اور ٹھہرا دینے کو کہتے ہیں، جیسے فرمایا : (وَالْجِبَالَ اَرْسٰىهَا) [ النازعات : 32 ] ”اور پہاڑ، اس نے انھیں گاڑ دیا۔“ ”اَرْسَتِ السَّفِیْنَۃُ“ ”بحری جہاز لنگر انداز ہوا۔“ ”اَيَّانَ مُرْسٰىهَا ۭ“ کا…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

آیت نمبر : 187 قولہ تعالیٰ : آیت : یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسٰھا، ایان یہ متی کے مثل زمانے اور وقت کے بارے سوال کے لیے آتا ہے راجز نے کہا ہے : ایان تقضی حاجتی ایان اما تری لنجحھا اوانا (المحرر الوجیز، جلد 2، صفحہ 484) اس میں ایان وقت کے بارے سوال کے لیے ہی ہ۔ یہودی حضور نبی مکرم ﷺ کو کہا کرتے تھے : اگر آپ نبی ہیں تو ہمیں قیامت کے بارے بتائیے وہ کب قائم ہوگئی ؟ اور یہ روایت بھی ہے کہ مشرکین نے فرط انکار کی وجہ سے یہ کہا : مرسھا سیبویہ کے نزدیک مبتدا ہونے کی وجہ سے محل رفع میں ہے اور خبر ایان ہے۔ اور یہ ظرف مبنی علی الفتح ہے۔ یہ مبنی ہے کیونکہ اس میں استفہام کا معنی ہے۔ اور مرسھا میم کے ضمہ کے…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

(1) امام ابن اسحق، ابن جریر اور ابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ حمل بن ابی قیش اور سمول بن زید نے رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ ہم کو بتائیے قیامت کب ہوگی اگر آپ نبی ہیں جیسے کہ آپ دعوی کرتے ہیں کیونکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کیا چیز ہے ؟ تو الہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل فرمائی لفظ آیت ” یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسھا قل انما علمھا عند ربی “ (سے لے کر) ” ولکن اکثر الناس لایعلمون “ تک۔ (2) امام عبد بن حمید اور ابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے لفظ آیت ” یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسھا “ کے بارے میں فرمایا یعنی وہ کب قائم ہوگی ” قل انما علمھا عند ربی، لا یجلیہا لوقتھا الا ھو “ فرمایا…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[ يَسْــــَٔـلُوْنَكَ : وہ لوگ پوچھتے ہیں آپ سے ] [ عَنِ السَّاعَةِ : قیامت کے بارے میں ] [ اَيَّانَ : ایان [ کب ہے [ مُرْسٰىهَا ۭ: اس کے قیام ہونے کا وقت ] [ قُلْ : آپ کہہ دیجئے ] [ اِنَّمَا : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [ عِلْمُهَا : اس کا علم ] [ عِنْدَ رَبِّيْ ۚ : میرے رب کے پاس ہے ] [ لَا يُجَلِّيْهَا : ظاہر نہیں کرے گا (کوئی ) اس کو ] [ لِوَقْتِهَآ : اس کے وقت پر ] [ اِلَّا : مگر ] [ هُوَ ۂ : وہی ] [ ثَقُلَتْ : وہ بھاری ہوئی (یعنی ہوگی ) ] [ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ : زمین اور آسمانوں میں ] [ لَا تَاْتِيْكُمْ : وہ نہیں پہنچے گی تم لوگوں کو ] [ اِلَّا : مگر ] [ بَغْتَةً ۭ : اچانک ] […

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 185–187

قیامت کے آنے کا وقت اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے وہ اچانک آجائے گی چونکہ نبی اکرم ﷺ توحید کی دعوت کے ساتھ قیامت کے بارے میں بھی خبر دیتے تھے اور اس کے احوال و اھوال بتاتے تھے اس لیے مشرکین قیامت کے بارے میں بھی طرح طرح کی باتیں نکالتے تھے وہ کہتے تھے کہ جب گل سڑ کر ہماری ہڈیوں کا چورا چورا ہوجائے گا تو کیا ہم دو بارہ زندہ ہوں گے ؟ اور اس کی تکذیب کے لیے یوں بھی کہتے تھے : (مَتٰی ھٰذَا الْوَعْدُ اِِنْ کُنْتُمْ صَادِقِیْنَ ) (کہ قیامت آنے کا جو وعدہ ہے کب پورا ہوگا) اس کا مطلب وقت کا پوچھنا نہ تھا بلکہ وقوع کا انکار کرنا تھا۔ امتداد اجل سے عدم وقوع اور عدم امکان پر استدلال کرتے تھے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 187–188

تذکیر آخرت و ذکر قیامت قال اللہ تعالیٰ یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسھا۔۔۔ الی۔۔۔ ان انا الا نذیر وبشیر القوم یومنون۔ (ربط) گزشتہ آیت عسی ان یکون قداقترب اجلھم میں انفرادی قیامت کا ذکر تھا اس لیے کہ حدیث میں ہے۔ من مات فقد قامت قیاتہ جو شخص مرگیا اس کی قیامت تو قائم ہوگئی اب ان آیات میں مجموعہ عالم کی قیامت کا ذکر ہے پس جس طرح کسی شخص کو اپنی شخصی قیامت یعنی اجل اور موت کا علم نہیں اسی طرح سمجھ لو کہ پوری دنیا کی اجل یعنی موت کا علم بھی کسی کو نہیں کون بتلا سکتا ہے کہ قیامت کس تاریخ اور کس دن میں اور کس وقت میں آئے گی۔ اس کا علم سوائے خداوند علام الغیوب کے کسی کو نہیں قریش کے ایک گروہ نے آپ سے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

182: زجر ہے جب آپ قیامت سے ڈراتے ہیں تو یہ ماننے کے بجائے الٹے ضد وعناد کی وجہ سے سوال کرنے لگتے ہیں کہ وہ قیامت آئے گی کب۔ آنحضرت ﷺ علم قیامت کی نفی سات طریقوں کی گئی۔ پہلا طریقہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ اس کے جواب میں صا اف کہہ دیں۔ “ اِنَّمَا عِلْمُھَا عِنْدَ رَبِّيْ ” کہ اس کا علم صرف اللہ ہی کو ہے کہ قیامت کب آئے گی۔ دوسرا طریقہ “ لَا یُجَلِّیْھَا لِوَقْتِھَا اِلَّا ھُو ” جب اس کا وقت آپہنچے گا تو وہ خود ہی اس کو ظاہر فرمائے گا۔ تیسرا طریقہ “ ثَقُلَتْ فِي السَّمٰوٰت الخ ” زمین و آسمان میں قیامت کے علم کا معاملہ بہت اہم ہے۔ زمین و آسمان کی ساری مخلوق سے قیامت کا علم پوشیدہ ہے اور ہر ایک…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 187–188

ربط آیات عہدو پیمان کا ذکر کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے توڑنے والوں کی مذمت بیان فرمائی پھر فرمایا کہ ہم نے انسان کو دل ، آنکھیں اور کان جیسی نعمتیں عطا فرمائیں مگر لوگ ان کا صحیح استعمال نہ کرکے غفلت میں پڑتے ہیں اور بالآخر جہنم کا شکار بنتے ہیں پھر اللہ نے ایمان اور توحید کے سلسلے میں اسمائے پاک اور صفات الٰہی کا مسئلہ بھی بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو انہی اسماء اور صفات کے ساتھ پکارنا چاہیے اور اللہ کی صفات کو غلط معانی پہنا کر یا غلط مقام میں استعمال کرکے یا غلط تاویل کرکے الحاد کے مرتکب نہیں ہونا چاہیے فرمایا اللہ تعالیٰ کے اسمائے مختصہ کا غیر اللہ پر اطلاق کرنا بھی الحاد میں داخل ہے…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَۃِ اَيَّانَ مُرْسٰىہَا۝ 0 ۭ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ رَبِّيْ۝ 0 ۚ لَا يُجَلِّيْہَا لِوَقْتِہَآ اِلَّا ہُوَ۝ 0 ۭۘؔثَقُلَتْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝ 0 ۭ لَا تَاْتِيْكُمْ اِلَّا بَغْتَۃً۝ 0 ۭ يَسْــــَٔـلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْہَا۝ 0 ۭ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ اللہِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ۝ 187 سأل السُّؤَالُ : استدعاء معرفة، أو ما يؤدّي إلى المعرفة، واستدعاء مال، أو ما يؤدّي إلى المال، فاستدعاء المعرفة جو ابه علی اللّسان، والید خلیفة له بالکتابة، أو الإشارة، واستدعاء المال جو ابه علی الید، واللّسان خلیفة لها إمّا بوعد،…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

ترکیب : مرساھا مبتداء ایان خبر (اور یہ مبنی ہے اس لئے کہ یہ معنی استفہام اس میں پائے جاتے ہیں بمعنی متی) اور موضع جر میں ہے بدل ہو کر الساعتہ سے تقدیرہ یسئلونک عن زمان علول الساعۃ علمہا مصدر مضاف ہے مفعول کی طرف مبتداء عند ربی خبر۔ تفسیر : جبکہ کلام توحید و نبوت و قضاء و قدر میں آیا تو اس کے بعد معاد کا ذکر بھی مناسب ہوا کیونکہ مقصود بالذات قرآن میں یہی چار مطالب ہیں یا یوں کہو کہ پہلے آیات میں اجل کا قریب ہونا بیان کیا تھا جو بڑے کھٹکے کی بات تھی۔ اس لئے تمام عالم کی اجل کا جس کو قیامت کہتے ہیں ‘ بیان کرنا بھی مناسب مقام معلوم ہوا تاکہ بندوں کے دلوں پر کھٹکا لگا رہے۔ ہر وقت توبہ کرتے رہیں۔…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

ارشاد ہوتا ہے : یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ اَیَّانَ مُرْسٰھَا قُلْ اِنَّمَا عِلْمُھَا عِنْدَ رَبِِّیْج لَا یُجَلِّیْھَا لِوَقْتِھَآ اِلَّا ھُوَط م ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِط لَا تَاْتِیْکُمْ اِلَّا بَغْتَۃًط یَسْئَلُوْنَکَ کَاَنَّکَ حَفِیٌّ عَنْھَاط قُلْ اِنَّمَا عِلْمُھَا عِنْدَ اللّٰہِ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَا النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ ۔ (الاعراف : 187) ” وہ تم سے قیامت کے بارے میں سوال کر رہے ہیں کہ کب ہے اس کے قائم ہونے کا وقت کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو بس میرے رب ہی کے پاس ہے وہی اس کے وقت پر اس کو ظاہر کرے گا بوجھل ہیں اس سے آسمان اور زمین وہ تم پر بس اچانک ہی آدھمکے گی وہ تم…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : کفار نہ صرف عقیدہ توحید کے منکر تھے بلکہ قیامت کے برپا ہونے پر بھی یقین نہیں رکھتے تھے جس وجہ سے وہ آپ کا مذاق اڑاتے ہوئے پوچھتے کہ قیامت کب آئے گی۔ یہاں اس کا جواب دیا گیا ہے۔ کفار قیامت کے قائم ہونے کا استہزاء اڑانے اور نبی اکرم ﷺ کو پریشان کرنے کے لیے آپ سے مطالبہ کرتے کہ جس قیامت کے برپا ہونے سے آپ ہمیں ڈراتے اور دھمکاتے ہیں یہ کب آئے گی اگر تیرے پاس کوئی اختیار ہے تو اسے ہم پر برپا کر دے۔ اس کا جواب آپ کی زبان اطہر سے یوں دلوایا جا رہا ہے کہ آپ انھیں فرمائیں کہ قیامت کے برپا ہونے کا وقت میرے رب کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ میرارب ہی اسے اس کے وقت پر برپا کرے گا لیکن یاد…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

وقوعِ قیامت کا سوال : آیت 187: جب یہود یا قریش نے سوال کیا کہ قیامت کب آئے گی تو یہ آیت اتری۔ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ (یہ لوگ آپ سے قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں) یہ قیامت کے اسمائے غالبہ میں سے ہے جیسے ثریا کو نجم کہتے ہیں۔ نمبر 1۔ قیامت کو ساعۃ کہنے کی وجہ اس کا اچانک آنا ہے۔ نمبر 2۔ اس میں بہت جلد حساب ہوگا۔ نمبر 3۔ قیامت اپنی طوالت کے باوجود اللہ تعالیٰ کے ہاں مخلوق کی ایک ساعت کی طرح ہے۔ اَیَّانَ (کہ کب ہوگا) کب یہ ای سے اشتقاق کیا گیا ہے اس کا وزن فعلان ہے کیونکہ اس کا معنی اس وقت ؟ ہے مُرْسٰھَا (اس کا وقوع) اس کا لنگر انداز ہونا۔ آنا یہ المدخل کی طرح مصدر میمی ہے۔ ادخال کے معنی میں…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

187 (یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسھآ) قتادہ (رح) فرماتے ہیں کہ قریش نے رسول اللہ ﷺ کو کہا کہ بیشک ہمارے اور تمہارے درمیان رشتہ داری ہے ہمیں یہ بتادیں کہ قیامت کب ہوگی ؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (یسئلونک عن الساعۃ) قیامت کے بارے میں (قل انما علمھا عند ربی لا یجلیھا لوفتھآ الا ھو ثقلت فی السموت ولارض ) اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ اس کو اس کے وقت پر وہ بھاری بات ہے آسمانوں اور زمینوں میں ۔ اس کا علم بھاری ہے اور اس کا معاملہ آسمان اور زمین والوں پر مخفی ہے اور ہر مخفی چیز ثقیل ہے۔ حسن (رح) فرماتے ہیں کہ مطلب یہ ہے کہ جب قیامت آئے گی تو آسمانوں اور زمین والوں پر بھاری ہوگی۔ (لاتاتیکم الا…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

187۔ ابو جعفر ابن جریر اور اکثر مفسروں نے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ قریش نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کہ اگر آپ نبی ہیں تو آپ ہم کو یہ تو بتلائیے کہ جس قیامت سے آپ ہم کو ڈراتے ہیں آخر وہ کب آویگی اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ حاصل معنے آیت کے یہ ہیں کہ قیامت ایسی سخت چیز ہے کہ انسان کی تو کیا اصل بنیاد ہے اس کا آنا زمین و آسمان سب پر بھاری ہے جب وہ آویگی عالم علوی عالم سفلی سوا ذات پاک اس وحدہ لاشریک کے سب کچھ فنا ہوجاویگا اس لئے ایسی بڑی چیز کا علم اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اگر اس کا وقت معلوم ہوتا تو اس وقت کو قریب آتا دیکھ کر زمین و آسمان فرشتے کوئی اپنے حاکم…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 179–193

آیت 179 اللہ تبارک و تعالیٰ راہ راست سے بھٹکے ہوئے گمراہ لوگوں اور شیطان لعین کے پیروکاروں کا حال بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے : (ولقد ذرانا ) ” اور ہم نے پیدا کیا۔ “ یعنی ہم نے پیدا کیا اور پھیلایا (لجھنم کثیراً من الجن والانس) ” جہنم کے لئے بہت سے جن اور آدمی “ پس چوپائے بھی ان سے بہتر حالت میں ہیں (لھم قلوب لایفقھون بھا) ” ان کے دل ہیں، جن سے وہ سمجھتے نہیں “ یعنی علم اور سمجھ ان تک راہ نہیں پاتے، سوائے ان کے خلاف قیام حجت کے (ولھم اعین لایبصرون بھا) ” ان کی آنکھیں ہیں، جن سے وہ دیکھتے نہیں “ یعنی وہ ان آنکھوں سے اس طرح نہیں دیکھتے کہ دیکھنا ان کے لئے فائدہ مند ہو بلکہ انہوں نے اپنی بینائ کی…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 187–188

قیامت کب آئے گی ؟ قول باری ہے یسئلونک عن الساعۃ ایان مرسھا۔ یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی ؟ ) تاآخر آیت ۔ قتادہ اور سدی کا قول ہے کہ مرسھا کے معنی قیام قیامت ہے۔ ایان، متی کے معنوں میں ہے۔ اس سوال میں اس وقت کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا جو قیامت کے وقوع پذیر ہونے کے لئے ظرف بننے والا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں قیامت کے وقت کے متعلق کوئی بات نہیں بتائی تاکہ اس کے بندے قیامت کے وقت سے ہمیشہ ڈرتے رہیں اور یہ بات طاعت کی طرف زیادہ راغب کر دے اور معصیت سے انہیں زیادہ بازرکھے ۔ موسیٰ کسی بھاری چیز کی جائے استقرار کو کہتے ہیں۔ اسی سے الجبال الرسیات، ہے یعنی گڑے ہوئے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 187–188

263 قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے : سو پیغمبر کو حکم وارشاد فرمایا گیا کہ یہ لوگ جو آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ آخر کب آئے گی وہ گھڑی ؟ تو ان سے کہیے کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے۔ اس کے سوا اس کو کوئی بھی نہیں جانتا۔ یہاں پر { اِنَّمَا } کے کلمہ حصر کے ساتھ فرمایا گیا کہ " قیامت کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں " اور یہی بات قرآن و سنت کی دیگر بیشمار نصوص میں بھی پوری صراحت و وضاحت کے ساتھ بیان فرمائی گئی ہے، جیسا کہ حدیث جبریل میں ارشاد فرمایا گیا ہے " مَا الْمَسْئُوْلُ عَنْہَا بِاَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ " آنحضرت ﷺ نے بذریعہ وحی اس کی بہت سی علامات اور نشانیاں بھی…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 187–188

قیامت کا ظہور کب ہوگا ؟ تشریح : ان آیات میں کفار کی بدفطرت کو اس انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ نبی پاک ﷺ کو ایک نجومی سمجھتے ہوئے اپنے دنیاوی فائدوں کے لیے آئندہ کی باتیں پوچھنے آجاتے کہ بتائیں آئندہ کیا ہونے والا ہے ؟ تاکہ اپنے تجارتی معاملات کو اور دوسرے مختلف معاملات کو اس کے مطابق طے کرلیں اور دنیوی نقصانات سے بچ جائیں تو اس پر اللہ کے حکم کے مطابق آپ ﷺ نے لوگوں کو بتایا کہ بھائی میں تو صرف دوزخ سے ڈرانے والا اور جنت کی خوشخبری دینے والا بنا کر تمہارے پاس بھیجا گیا ہوں۔ نیکی اختیار کرو گے تو دنیا و آخرت میں بھلائیاں ہی بھلائیاں پائوگے برائی کرو گے تو دنیا وآخرت میں سوائے ذلت و خواری کے…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 182–188

رکوع نمبر 23 ۔ آیات 182 ۔ تا۔ 188 اسرار و معارف : جو لوگ کفر یا انکار کی راہ اختیار کرتے ہیں برائی کا راستہ اپنا لیتے ہیں وہ آہستہ دست قدرت کی سخت گرفت میں آ رہے ہوتے ہیں مگر خود انہیں پتہ تک نہیں چلتا۔ استدرج : استدراج کا معنی تو آہستہ آہستہ کسی کام کرنے مگر اصطلاح شریعت میں ہر وہ کمال جو غفلت میں مبتلا کردے اور آہستہ آہستہ تباہی کی طرف لے جا رہا ہو جیسے بعض شعبدے کسی کو راہ حق میں مصیبت سے گھبرانا درست نہیں کیا لوگوں کا یہ گمان ہے کہ صرف یہ کہ دینے سے کہ ہم مومن ہیں وہ چھوٹ جائیں گے اور ان پر کوئی آزمائش نہ آئے گی یقینا آزمائش ضرور آئے گی بلکہ ان سے پہلی ساری امتوں کو آزمایا گیا اور اللہ نے…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 14 تو حیدو نبوت اور قضا ق دقدر پر کلام کے بعد بعث ماہ بعد الموت پر گفتگو ہو رہی ہے کیونکہ قرآن میں یہ امور اربعہ اصول وکلیات کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ( رازی ) 1 اس کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ زمین آسمان اس کی دہشت سے کا نپتے ہیں یا یہ کہ کسی مقرب فرشتہ اور نبی مرسل ( علیہ السلام) کو اس کے وقوع کا علم نہیں ہوسکتا۔ ( رازی) حدیث جبر یل ( علیہ السلام) میں آنحضرت ﷺ نے صرف اشراط ساعت بنان فرمائی ہیں اور دوسری روایات میں نزول عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) کو آثار قیامت میں سے قرار دیا ہے مگر ان کے وقو ع کے بعد بھی قیامت اچانک اور دفعتہ واقع نہیں ہوگی، ( کبیر)4 کہ قیامت کے وقوع کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(7:187) ایان۔ کب ۔ متی کے قریب المعنی ہے اور کسی شے کا وقت معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ بعض اس کی اصل ای اوان بمعنی کونسا وقت بتاتے ہیں ۔ الف کو حذف کر کے واؤ کو یاء کیا گیا پھر اس یاء کو ای کی یاء میں مدغم کیا گیا۔ ایان ہوگیا۔ مرسھا۔ مرسا مضاف ھا مضاف الیہ۔ (مصدر میمی ہے) ٹھہرانا۔ جمانا۔ مادہ رسو ہے۔ رسا یرسو (نصر) ٹھہرنا۔ جگہ پر جم جانا۔ اس سے مصدر میمی مرسا آتا ہے لیکن ثلاثی مزید فیہ میں باب افعال سے ارساء مصدر۔ اور مصدر میمی مرسا آتا ہے۔ ٹھہرانا۔ جمانا۔ کشتی کا لنگر انداز ہونا۔ ایان مرسھا۔ اس کا وقع کب ہوگا۔ لایجلیہا۔ مضارع منفی واحد مذکر غائب ھا ضمیر واحد مؤنث غائب تجلیۃ (تفعیل)…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 187–188

لغات القرآن۔ یسلئونک ۔ وہ آپ سے پوچھتے ہیں۔ ایان۔ کب۔ مرسی۔ (ارشاء) ۔ ٹھہرنا۔ قائم رہنا۔ لا یجلی۔ وہ ظاہر نہیں کرتا۔ ثقلت۔ بھاری ہے۔ حفی۔ کھوج لگانا۔ تلاش کرنے والا۔ لا املک ۔ میں مالک نہیں ہوں۔ لنفسی۔ اپنی جان کے لئے۔ لا اعلم الغیب۔ میں غیب کا جاننے والا نہیں ہوں۔ لا ستکثرت۔ البہت میں بہت کچھ سمیٹ لیتا۔ مامسنی۔ مجھے نہ پہنچتی۔ السوء۔ کوئی تکلیف۔ برائی۔ تشریح : قرآن کریم میں متعدد مقامات پر اس بات کو وضاحت سے ارشاد فرمایا گیا ہے کہ کچھ چیزیں وہ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے پردہ غیب میں رکھا ہے ان ہی میں سے قیامت بھی ہے۔ قیامت کب آئے گی کس طرح آئے گی اس کی بعض علامات تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمائی…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 185–187

قیامت کب ہے اور علم غیب کا بیان شان نزول : قریش نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کہ اگر آپ نبی ہیں تو آپ ہم کو یہ تو بتلایئے کہ جس قیامت سے آپ ہم کو ڈراتے ہیں آخر وہ قیامت کب آئے گی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی جس کے حاصل معنی یہ ہیں کہ قیامت ایسی سخت چیز ہے کہ انسان کی تو اصل کیا ہے، اس کا آنا زمین و آسمان سب پر بھاری ہے۔ جب وہ آوے گی عالم علوی و عالنٓم سفلی سوا ذات پاک اس وحدہ لا شریک کے، سب کچھ فنا ہوجائے گا۔ اس لئے ایسی بڑی چیز کا علم اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ اگر اس کا وقت معلو ہوتا تو اس وقت کو قریب آتا دیکھ کر زمین و آسمان اور فرشتے کوئی اپنے حال پر باقی نہ رہتا اور انتظام…

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

(ف 1) مکہ والوں میں ایک مرض یہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ سے خواہ مخواہ کچھ نہ کچھ پوچھتے رہتے ، اور الجھاتے رہتے ، غرض یہ ہوتی ، کہ عوام کو بتایا جائے کہ دیکھو تمہارا رسول سوالات کا جواب نہیں دیتا ۔ قیامت کے متعلق اکثر پوچھتے رہتے ، اور الجھاتے رہتے ، غرض یہ ہوتی کہ عوام کو بتایا جائے ، کہ دیکھو تمہارا رسول سوالات کا جواب نہیں دیتا ۔ قیامت کے متعلق اکثر پوچھتے کہ وہ کب ہے اللہ نے متعدد مواقع پر جواب دیا ہے ، کہ قیامت کا صحیح صحیح ، علم اللہ کو ہے ، کوئی فرد بشر نہیں جانتا ، کہ کب دنیا کا یہ نظام درہم برہم ہوجائے ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

187 اے پیغمبر ! یہ منکر آپ سے قیامت کو دریافت کرتے ہیں اور اس کا سوال کرتے ہیں کہ اس قیامت کا وقوع کب ہوگا اور اس کے قائم ہونے کا وقت کیا ہے آپ کہہ دیجئے کہ اس قیامت کا علم صرف میرے پروردگار ہی کے پاس ہے صرف وہی اس قیامت کو اس کے وقت پر ظاہر کردے گا وہ قیامت کا قائم ہونا آسمانوں اور زمین میں ایک بہت بھاری حادثہ اور واقعہ ہوگا یعنی اس قیامت سے تمام عال درہم برہم ہوجائے گا اس لئے اس کو ثقیل اور بھاری فرمایا وہ قیامت تم پر نہیں آئے گی مگر اچانک بیخبر ی میں آئے گی وہ لوگ آپ سے اس طرح اس قیامت کو دریافت کرتے ہیں گویا آپ اس کی تلاش میں ہیں اور آپ اس سے پورے پورے واقف ہیں آپ ان سے کہہ دیجئے کہ قیامت…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 187–189

ف 2۔ یعنی دوسرے کسی کو اس کی اطلاع نہیں۔ 3۔ اور وہ ظاہر کرنا یہ ہوگا کہ اس کو واقع کردے گا اس وقت سب کو پوری خبر ہوجائے گی۔ 4۔ بعض علوم اللہ نے اپنے خزانہ علم میں مکنون رکھے ہیں انبیاء کو بھی تفصیلا اطلاع نہیں دی اس آیت سے اور حدیث ما المسول عنہا باعلم من السائل۔ رواہ الشیخان۔ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یقین و تفصیل کے ساتھ قیامت کی اطلاع آپ سے بھی مخفی تھی۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

لوگ قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی ؟ حالانکہ اس کا علم اللہ ہی کو ہے : 211ـ : مرسی ، رسا کے معنی ہیں ۔ مضبوط ہوجانا ، گڑ جانا اور اس سے رواسی پہاڑوں کو کہا گیا ہے اور قدور رسیت ( السباء 34:13 ) ایک جگہ پر رکھی گئی دیگیں اور ایک جگہ قرآن کریم میں وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ0032 ( النازعات 79:32) ایک جگہ گاڑے گئے پہاڑ اور بجلی جلو سے ہے جس کے معنی ظاہر کردینے کے ہیں ۔ ساعۃ عربی میں تھوڑے سے زمانہ کے لئے بولا جاتا ہے جس کی کوئی تحدید لغت میں نہیں کی گئی ۔ ہاں اہل نجوم رات دن کے چوبیسیویں حصہ کو ساعۃ کہتے ہیں اس لئے گھنٹہ کے لئے بھی یہ لفظ استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسلامی اصطلاح میں قیامت…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

The verse 187 speaks of the third principle, that is, the life in the Hereafter (آخرَت). The revelation of this verse is related with the following incident reported by Ibn Jarir and ` Abd ibn Humaid on the authority of Qatadah. The Quraish of Makkah once asked the Holy Prophet ﷺ by way of mockery as to when the Hour of doom was to occur of which he used to warn them so often. The verse was revealed in response to this question. The Arabic word Sa` ah سَاعَۃ signifies a short period without specific number of minutes or hours, while in our calendar it is a single unit out of twenty four…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 186–188

145. The time of the advent of the Last Day is known to God alone Who knows the Unseen which, in fact, is not known even to the Prophet (peace be on him). Being human, he is not aware what the morrow has in store for him and his family. Had his knowledge encompassed everything - even things that lie beyond the ken of sense-perception and events that lie hidden in the future - he would have accumulated immense benefit and would have been able to avoid a great deal of loss owing to such foreknowledge. That being the case, it is sheer naivety to ask the Prophet about the actual time for the…

Read the full tafseer →