7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsتفسیرِ حقانی
الٓمّٓصٓۚ Open ayah 7:1 in the Quran reader
المص
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:2 in the Quran reader
یہ کتاب آپ پر نازل کی گئی ہے سو اس سے آپ کے دل میں تنگی نہ پیدا ہو تاکہ آپ اس کتاب سے لوگوں کو متنبہ کریں اور ایمانداروں کو پند حاصل ہو
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 7:3 in the Quran reader
(لوگو) اسی پر چلو جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔ اس کے سوا اور معبودوں کی پیروی نہ کرو (لیکن) تم بہت ہی کم سمجھتے ہو
وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ Open ayah 7:4 in the Quran reader
اور ہم کتنی ایک بستیاں غارت کرچکے ہیں کہ جن پر راتوں رات یا دوپہر کو سوتے ہوئے ہمارا عذاب آپڑا
فَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 7:5 in the Quran reader
پھر جبکہ ان پر (اچانک) ہمارا عذاب آپڑا تو یہی پکارنے لگے کہ بیشک ہم ہی زیادتی پر تھے۔
فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 7:6 in the Quran reader
سو ہم کو ان سے بھی پوچھنا ہے کہ جن کے پاس رسول بھیجے گئے تھے اور رسولوں سے پوچھیں گے
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ Open ayah 7:7 in the Quran reader
پھر ہم ان کو خوب (اچھی طرح سے بتائیں گے) اور ہم کہیں دور نہ تھے
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 7:8 in the Quran reader
اور اس روز اعمال کا تلنا برحق ہے پھر تو جن کی تولیں بھاری ہوں گی وہی کامیاب ہوں گے
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ Open ayah 7:9 in the Quran reader
اور جن کی تولیں ہلکی ہوں گی سو یہ وہی لوگ ہوں گے کہ جنہوں نے ہماری آیتوں 3 ؎ پر زیادتی کرکے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈال دیا تھا۔
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 7:10 in the Quran reader
اور ہم نے تم کو زمین میں بسایا اور ہم نے تمہارے لئے اس میں روزی کے اسباب پیدا کئے۔ تم کمتر شکر کرتے ہو
وَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ لَمْ یَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 7:11 in the Quran reader
اور ہم نے تمہارے دادا (آدم) کو پیدا کیا ٗپھر ہم نے تمہاری صورت بنائی۔ پھر ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے جھکو۔ پھر سب جھک پڑے مگر ابلیس جو جھکنے والوں میں سے نہ تھا
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 7:12 in the Quran reader
( ہم نے) فرمایا تجھ کو کس بات نے جھکنے سے منع کردیا جبکہ میں نے تجھے حکم دیا۔ عرض کیا میں اس سے بہتر ہوں ٗ مجھے تو نے آگ سے بنایا اور اس کو خاک سے بنایا۔
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ Open ayah 7:13 in the Quran reader
فرمایا یہاں (جنت) سے پیچھے اتر جا پھر تیری کیا مجال ہے جو تو یہاں پر شیخی مارے۔ پس نکل باہر ہو تو ہی ذلیلوں میں کا ایک ذلیل ہے۔
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 7:14 in the Quran reader
عرض کیا مجھے اس دن تک کی مہلت دے کہ جب تک لوگ مر کر جی اٹھیں۔ 1 ؎
قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ Open ayah 7:15 in the Quran reader
فرمایا (جا) تجھے مہلت ہے۔
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ Open ayah 7:16 in the Quran reader
کہا پھر تو قسم ہے میں بھی جیسا کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا ہے ( ان کی تاک میں) آپ کے سیدھے رستہ ہی پر آبیٹھوں گا (تاکہ بہکائوں)
ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ Open ayah 7:17 in the Quran reader
پھر میں ان کے پاس ان کے سامنے اور ان کے پیچھے سے اور دائیں اور بائیں سے آیا کروں گا اور تو ان میں سے بہتیروں کو شکر کرنے والا نہ پاوے گا۔
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا١ؕ لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 7:18 in the Quran reader
فرمایا یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر جا نکل۔ جو کوئی ان میں سے تیرے تابع ہوگا تو میں بھی تم سب سے جہنم ہی بھر دوں گا
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:19 in the Quran reader
اور اے آدم ! تم اور تمہاری بیوی جنت میں جارہو۔ پھر تم دونوں جہاں سے چاہو کھائو (پیو) لیکن اس درخت کے پاس بھی نہ جانا (ورنہ تم) خرابی میں پڑجاؤ گے۔
فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّیْطٰنُ لِیُبْدِیَ لَهُمَا مَاوٗرِیَ عَنْهُمَا مِنْ سَوْاٰتِهِمَا وَ قَالَ مَا نَهٰىكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَیْنِ اَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِیْنَ Open ayah 7:20 in the Quran reader
پھر شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا تاکہ ان کو برہنہ کرے اور (آکر) کہنے لگا کہ (اے آدم و حوا ! ) تمہارے رب نے جو تم کو اس درخت سے منع کیا ہے تو اسی لئے کہ تم کہیں فرشتہ نہ ہوجاؤ یا ہمیشہ زندہ رہنے والوں میں سے نہ ہوجائو
وَ قَاسَمَهُمَاۤ اِنِّیْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَۙ Open ayah 7:21 in the Quran reader
اور ان سے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ میں تو تمہارا خیرخواہ ہوں۔
فَدَلّٰىهُمَا بِغُرُوْرٍ١ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ وَ نَادٰىهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمْ اَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَ اَقُلْ لَّكُمَاۤ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 7:22 in the Quran reader
پھر تو ان کو فریب 1 ؎ سے (کھانے کی طرف مائل ہی کردیا) جوں ہی انہوں نے درخت کو چکھا تو ان کا ستر کھل گیا اور لگے اپنے اوپر جنت کے پتے چپکانے اور ان کے رب نے ان کو پکار کر (کہا) کیا میں نے تم کو اس درخت سے منع نہ کردیا تھا اور یہ نہ کہہ دیا تھا کہ بیشک شیطان تم دونوں کا صریح دشمن ہے۔
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:23 in the Quran reader
انہوں نے عرض کیا کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم نے آپ اپنی جانوں کو برباد کیا اور اگر تو ہم کو نہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم تو برباد ہی ہوجائیں گے۔
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 7:24 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا نیچے اتر جاؤ کہ تم میں ایک دوسرے کا دشمن ہے اور تم کو ایک وقت تک زمین ہی پر ٹھہرنا
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠ Open ayah 7:25 in the Quran reader
اور برتنا ہے (اور) فرمایا تمہیں یہیں زندگی بسر کرنی ہے اور یہیں مرنا ہے اور اسی میں سے (قیامت کے دن) نکالے جاؤ گے۔
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا یُّوَارِیْ سَوْاٰتِكُمْ وَ رِیْشًا١ؕ وَ لِبَاسُ التَّقْوٰى١ۙ ذٰلِكَ خَیْرٌ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 7:26 in the Quran reader
اے بنی آدم ! ہم نے تم پر ایسا لباس نازل کیا ہے جو تمہاری شرمگاہ چھپاتا ہے اور زیبائش بھی ہے اور پرہیزگاری کا لباس یہ سب سے بہتر ہے۔
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ یَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِیُرِیَهُمَا سَوْاٰتِهِمَا١ؕ اِنَّهٗ یَرٰىكُمْ هُوَ وَ قَبِیْلُهٗ مِنْ حَیْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:27 in the Quran reader
یہ اللہ (یہ قدرتیں ہیں اللہ کی) کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ سمجھیں۔ اے بنی آدم ! تم کو شیطان نہ بہکانے پاوے جیسا کہ تمہارے ماں باپ 1 ؎ کو جنت سے کپڑے اتروا کر نکلوا دیا تھا۔ ان کا ستر دکھانے کے لئے۔ وہ اور اس کی ذریت تم کو اس جگہ سے دیکھتے ہیں کہ تم جہاں سے ان کو نہیں دیکھتے۔ ہم نے شیاطین کو ان لوگوں کا یار بنا دیا ہے کہ جو ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْهَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:28 in the Quran reader
اور جب کوئی بےحیائی (کا کام) کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی پر پایا اور اللہ نے ہم کو اس کا حکم دیا ہے۔ آپ کہہ دیں اللہ تو ہرگز بےحیائی کا حکم نہیں دیا کرتا کیا تم اللہ پر وہ باتیں لگاتے ہو جن کو تم جانتے بھی نہیں
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ Open ayah 7:29 in the Quran reader
(اور) کہہ دیجئے میرے رب نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا اور یہ کہ نماز کے وقت اس کی طرف متوجہ ہوا کرو اور اس کو پکارو۔ خاص اسی کے فرمانبردار ہو کر۔ جیسا کہ تم کو اول بار پیدا کیا اسی طرح بار دگر پیدا کئے جاؤ گے۔
فَرِیْقًا هَدٰى وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 7:30 in the Quran reader
ایک فریق کو ہدایت دی اور ایک فریق پر گمراہی ثابت ہوگئی۔ کیونکہ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیاطین کو دوست بنا لیا اور جانتے ہیں کہ ہم ہدایت پر ہیں۔
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا١ۚ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠ Open ayah 7:31 in the Quran reader
اے بنی آدم ہر نماز کے وقت اپنے آپ کو آراستہ 3 ؎ کرلیا کرو اور کھاؤ پیو اور فضول خرچی نہ کرو کیونکہ اس کو فضول خرچی کرنے والے پسند نہیں۔
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰهِ الَّتِیْۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ١ؕ قُلْ هِیَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 7:32 in the Quran reader
(اے نبی ! ) پوچھو کہ اللہ نے جو آرائش اور پاک روزی اپنے بندوں کے لئے پیدا کی ہے اس کو کس نے حرام کیا ہے (اور) کہہ دو یہ چیزیں 3 ؎ ایمانداروں کیلئے دنیا کی زندگی میں ہیں۔ آخرت میں تو خاص انہیں کی ہیں۔ عقلمندوں کے لئے ہم یوں کھول کھول کر آیتیں بیان کرتے ہیں
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:33 in the Quran reader
(اور منکرین سے) کہہ دیجئے کہ میرے رب نے تو صرف بےحیائی کے کام حرام کئے ہیں خواہ ظاہر ہوں خواہ مخفی اور گناہ اور ناحق کی زیادتی کو اور اس بات کو بھی کہ تم اللہ کا ان چیزوں کو شریک بناؤ کہ جن پر کوئی سند نہیں اتاری اور اس بات کو بھی کہ تم اللہ پر وہ باتیں لگاؤ کہ جن کو تم جانتے بھی نہیں۔
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 7:34 in the Quran reader
اور ہر قوم کے لیے ایک وقت (مقرر) ہے۔ پھر جب ان کا وقت آتا ہے تو وہ ایک ساعت اس سے نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ١ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 7:35 in the Quran reader
اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اے بنی آدم ! جب کبھی تمہارے پاس تمہیں میں سے رسول آویں (اور) تم کو میری آیتیں سنائیں (تو مان لینا کیونکہ) پھر جو کوئی پرہیزگاری کرے گا اور سنور جاوے گا تو نہ اس پر کچھ خوف ہوگا نہ وہ کچھ رنج کرے گا
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 7:36 in the Quran reader
اور جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان سے اکڑ بیٹھے تو وہی دوزخی بھی ہوں گے جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَهُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 7:37 in the Quran reader
پھر اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے۔ جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا یہ وہی ہیں کہ جن کو ان کا حصہ نوشتہ 1 ؎ (ازلی) میں سے بھیج رہا ہے یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتہ ان کی روح قبض کرنے آویں گے تو کہیں گے (اب وہ) کہاں ہیں کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے تھے۔ کہیں گے وہ ہم سے غائب ہوگئے اور وہ اپنے اوپر اس بات کی گواہی دیں گے کہ بیشک ہم کافر تھے۔