7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsاشرف الحواشی
الٓمّٓصٓۚ Open ayah 7:1 in the Quran reader
المص
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:2 in the Quran reader
یہ کتاب تجھ پر اتاری گئی ہے اس یلے کہ تو اس سے (کافروں کو) ڈرائے اور ایمان والوں کو نصیحت کرے تو کہ اس کے پہنچا دینے میں تیرا دل تنگ نہ ہو9
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 7:3 in the Quran reader
لوگو جو تمہارے ملک کی طرف سے تم پر اترا، یعنی قرآن و حدیث، اس کی پیروی کرو10 اور اس کے یعنی اللہ کے یا قران و حدیث کے سا دوسرے چہیتوں کی پیروی مت کرو11 تم بہت کم نصیحت لیتے ہو
وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ Open ayah 7:4 in the Quran reader
اور کتنی بستیاں جب ہم نے ان کو کھپانا (تباہ کرنا) چاہا تو ہارا عذاب (ان بستی والوں پر) آن پہنچا وہ رات کو یا دن کو پڑے سو رہے تھے12
فَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 7:5 in the Quran reader
تو جس وقت ہمارا عذان پر آن پہنچا کچھ نہ کہہ سکے مگر یہی کنے لگے بیشک ہم گنہگار تھے13
فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 7:6 in the Quran reader
یہ تو دنیا میں ہوا اور قیامت میں تو ہم بیشک جن کے پاس پیغمبر آچکے ان سے باز پرس کریں گے اور خود پیغمبروں سے بھی ضوری پوچھیں گے14
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ Open ayah 7:7 in the Quran reader
پھر جو کچھ گذرا ہے وہ ہم کو معلوم ہے ان کو سنا دیں گے اور ہم غائب نہ تھے15
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 7:8 in the Quran reader
اور اس دن ٹھیک تل ہوگی16 پھر جن کی تولیں بھاری ہوئیں (نیک اعمال زیادہ ہوئے) وہی لوگ مراد پانے والے ہیں
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ Open ayah 7:9 in the Quran reader
اور جن کی توالیں ہلکی ہوں گی نیک عمل کم ہوں گے) انہوں اپنے تئیں تباہ کیا یہ بدلا ہے ہماری آیتیں جھٹلانے کا (یا نہ ماننے کا)1
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 7:10 in the Quran reader
آدمیو ہم نے تم کو زمین جگہ دی تم کو مالک اور متصرف بنایا اور اسی میں تمہاری گذران کے سامان بنائے کھانا پینا کمانا تم بہت کم شکر کرتے ہو
وَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ لَمْ یَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 7:11 in the Quran reader
اور ہم نے پہلے تم کو پیدا کیا پھر تمہاری شکل بنائی2 پھر ہم نے فرشتوں سے کہا آدم علہ السلام کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس جدہ کرنے والوں میں نہ تھا3
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 7:12 in the Quran reader
پروردگار نے فرمایا اے ابلیس جب میں نے تجھ کو حکم دیا تو کس چیز نے تجھ کو سجدہ کرنے سے باز رکھا وہ کہنے لگا میں آدم سے بہتر ہوں مجھ کو تو نے آگ سے پیدا کیا اور آدم کو تو نے مٹی سے پیدا کیا2
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ Open ayah 7:13 in the Quran reader
پروردگار نے فرمایا اگر ایسی شیخی کرتا ہے تو آسمان سے یا بہشت سے یا اپنے مرتبے سے) اتر جا یہ تو تیرے لیے ہونا نہیں جو تو وہاں (آسمان یا بہشت میں) رہ کر غرور کرے نکل جا تو (زلیلوں میں کا ایک) ذلیل ہے5
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 7:14 in the Quran reader
ابلیس کہنے لگا اس دن تک مجھے مہلت دے یعنی زندہ رکھ جس دن مرنے کے بعد سب اٹھائے جائیں گے6
قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ Open ayah 7:15 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اچھا منظور تو ان میں سے جن کو قیامت تک ملت دی گئی7
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ Open ayah 7:16 in the Quran reader
ابلیس نے کہا جب جب تو نے مجھ کو بےراہ کردیا میں بھی تیری سیدھی راہ پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا8
ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ Open ayah 7:17 in the Quran reader
پھر ان کے پاس ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے آؤں گا اور ان کی داہنی طرف سے اور ان کی بائیں طرف سے9 اور تو اکثر آدمیوں کو شکر گذار (موحد) نہ پائے گا
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا١ؕ لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 7:18 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا رذالے مرودود (آسمان سے یا بہشت سے) نکل جا جو آدمی تیری راہ پر چلیں گے میں ضرور ان سے اور تجھ سے تم سب سے دوزخ کو بھرو دوں گا2
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:19 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے آدم تو اور تیری بیبی دونوں) جنت میں رہو پھر جہاں سے چاہو (جنت کا میوہ) کھاؤ اور اس درخت کے پاس مت پھٹکو (اگر ایسا کرو گے تو گنہگاروں میں (شریک ہوجاؤگے3
فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّیْطٰنُ لِیُبْدِیَ لَهُمَا مَاوٗرِیَ عَنْهُمَا مِنْ سَوْاٰتِهِمَا وَ قَالَ مَا نَهٰىكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَیْنِ اَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِیْنَ Open ayah 7:20 in the Quran reader
پھر (میاں بی بی) دونوں کو شیطان نے بہکا یا اس کا (مطلب یہ تھا) کہ ان کا ستر جو ڈھکا ہوا ہے وہ ان دونوں کو کھول دکھائے4 اور کہنے لگا تمہارے مالک نے جو تم کو اس درخت سے منع کیا ہے تو صرف اس لیے کہ اس نے تم دونوں کا فرشتے بن جانا ( یا جنت میں ہمشی رہنا برا سمجھا5
وَ قَاسَمَهُمَاۤ اِنِّیْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَۙ Open ayah 7:21 in the Quran reader
اور ان سے قسمیں کھانے لگا میں بیشک تمہارا خیر خواہ ہوں6
فَدَلّٰىهُمَا بِغُرُوْرٍ١ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ وَ نَادٰىهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمْ اَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَ اَقُلْ لَّكُمَاۤ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 7:22 in the Quran reader
آخر دھوکا دے کر ان کو جھکا لیا7 جونہی انہوں نے وہ درخت چکھا (یعنی اس کے پھل کھائے) ان کے ستر (شرمگاہ) ان کو دکھائی دینے لگی (ینعی بہشتی پوشاک اتر گئی، اور و دنوں شرم سے بہشت کے پتے اپنے اوپر چپکانے ورنے لپیٹنے لگے اور8 پروردگار نے (یہ حال ان کا دیکھ کر) ان کو آواز دی9 کیا میں نے تم کو اس درخت (کے کھانے) سے منع نہیں کردیا تھا اور تم سے نہیں کہہ دیا تھا کہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے10
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:23 in the Quran reader
اور دونوں (آدم و حوا) کہنے لگے مالک ہمارے ہم نے اپنے تئیں آپ تباہ کیا اور اگر تم ہم کو نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو بیشک ہم ٹاٹا پانے والے میں ہوں گے
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 7:24 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم اتر جاؤ تم میں ایک کا ایک دشمن رہے گا اور ایک وقت تک (یعنی مرنے تک یا قیامت تک) تم کو زمین میں رہنا ہے اور فائدہ اٹھانا1
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠ Open ayah 7:25 in the Quran reader
(اللہ تعالیٰ نے) یہ بھی) فرمایا تم زمین ہی میں زندگی کاٹوگے اور وہیں مرو گے اور وہیں سے (دوبارہ حشر کے دن نکالے جاؤ گے2
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا یُّوَارِیْ سَوْاٰتِكُمْ وَ رِیْشًا١ؕ وَ لِبَاسُ التَّقْوٰى١ۙ ذٰلِكَ خَیْرٌ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 7:26 in the Quran reader
آدمیوں ہم نے کپڑا اتارا جو تمہاری شرم گاہ چھپاتا ہے3 اور بناؤ (زیب وزینت سجاوٹ کا سامان اتار یا مال و اسباب اور پرہیز گاری کا لباس یہ سب سے بہتر ہے4 یہ لباس کا پیدا کرنا اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں ہے تاکہ وہ نصیحت لیں5
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ یَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِیُرِیَهُمَا سَوْاٰتِهِمَا١ؕ اِنَّهٗ یَرٰىكُمْ هُوَ وَ قَبِیْلُهٗ مِنْ حَیْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:27 in the Quran reader
آدمیو (خیال رکھو) شیطان تم کو بہکا نہ دے (وہ تمہارا دشمن ہے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو بہشت شے نکلوایا ان کے کپڑے اتروائے ان کا ستر ان کو دکھانے کو کیونکہ وہ شیطا اور اس کا کنبہ یا اس کا لشکر تم کو دیکھ لیتا ہے جہاں سے تم اس کو نہیں دیکھتے6 ہم نے شیطانوں کو ان کا دوست بنادیا ہے جو بےایمان ہیں (کافر اور مشرک)
وَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْهَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:28 in the Quran reader
اور جب یہ لوگ (یعنی مشرک) کوئی برا کام (جیسے شرک کرنا کعبے کا طواف ننگے ہو کر کرنا) کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے بڑوں کو ایسے ہی کرتے پایا اور اللہ تعالیٰ نے ہم کو اس کام کا حک کیا اے پیغمبر کہہ دے اللہ تعالیٰ برے کام کا حکم نہیں دیتا7 کیا جو بات تم کو معلوم نہیں اس کو اللہ تعالیٰ پر لگاتے ہو8
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ Open ayah 7:29 in the Quran reader
(اے پیمبر) کہہ دے میرے مالک نے تو انصاف کا حکم دیا9 ہے اور یہ کہ جہاں نماز پڑھو اپنے منہ سیدھے کرلو10 اور نرے اسی کے تابعدار ہو کر اس کو پکارو11 جیسے تم کو پہلے پیدا کیا ویسے ہی پھر (دوبارہ) پیدا ہوگے1
فَرِیْقًا هَدٰى وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 7:30 in the Quran reader
اسی لیے ایک گروہ (مومنوں) کو راہ پر لگایا اور ایک گروہ (کافروں) کو گمراہ کیا جن کی تقدیر میں گمراہی لکھ دی گئی تھی2 انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو اپنا دوست بنا اور اس پر بھی وہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہ پر ہیں3
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا١ۚ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠ Open ayah 7:31 in the Quran reader
آدمیو ہر مسجد میں جاتے وقت یا ہر نماز کے اپنا بناؤ کرلیا کرو4 اور کھاؤ اور پیو اور اڑاؤ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اڑانے والوں کو پسند نہیں کرتا5
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰهِ الَّتِیْۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ١ؕ قُلْ هِیَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 7:32 in the Quran reader
اے پیمبر ان سے پوچھ اللہ تعالیٰ نے جو بناؤ اپنے بندوں کے لیے زمین سے یا جانو یا درخت سے نکالا ہے اور کھانے پینے کی ستھری چیزیں ان کو کس نے حرام کیا اے پیمبر کہہ دے یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں تو مومنوں کے لیے ہیں (اور کافروں کے لیے بھی) اور قیامت کے دن تو خاص مومنوں ہی کے لیے ہیں6 ہم اسی طرح جیسے یہ بیان کیا، اللہ کو ایک جاننے والون کے لیے کھول کر آیتوں کو بیان کرتے ہیں
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:33 in the Quran reader
اے پیمبر کہہ دے میرے مالک نے تو صرف برے بےشرمی کے کاموں کو جیسے زنا اغلام وغیرہ کو حرام کیا ہے کھلم کھلا ہوا یا چھپا کر اور گناہ کو اور ناحق ستانے کو یعنی ظلم کو اور اللہ کے ساتھ شریک کرنے کو بھی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور اللہ تعالیٰ پر وہ بات لگانے کو جو تم کو معلوم نہیں7
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 7:34 in the Quran reader
اور ہر گروہ کی تباہی کی جس نے اپنے پیغمبر کو جھٹلایا ایک مقرر مدت ہے جب ان کی مدت آگئی تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ١ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 7:35 in the Quran reader
آدمیو جب تمہارے پاس تم میں ہی سے (یعنی آدمی) پیغمبر آئیں اور میری آیتیں سنائیں تو جو لوگ گناہوں سے بچیں گے اور نیک کام کریں گے ان کو نہ ڈر ہوگا اور نہ غم
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 7:36 in the Quran reader
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں اور ان کے ماننے سے اکڑ بیٹھیں گے وہ دوزخی ہیں ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے1
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَهُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 7:37 in the Quran reader
تو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے2 ایسے لوگوں کے لیے جو حصہ قرآن میں لکھا گیا وہ ان کو پہنچے گا3 یہاں تک کہ جب ہمارے فرشتے ان کی جان نکالنے کو آموجود ہوں گے تو ان سے کہیں گے اب وہ کدھر ہیں جن کو تم اللہ تعالیٰ کے سوا پوجتے تھے و یعنی کافر اور شرک کہیں گے معلوم نہیں ہم کو چھوڑ کر کہاں غائب ہوگئے اور اس وقت اپنے اوپر آگ گواہی دیں گے یعنی اقرار کریں گے بیشک وہ کافر تھے
قَالَ ادْخُلُوْا فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ١ؕ كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوْا فِیْهَا جَمِیْعًا١ۙ قَالَتْ اُخْرٰىهُمْ لِاُوْلٰىهُمْ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ١ؕ۬ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:38 in the Quran reader
قیاتم کے دن اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا تم بھی ان امتوں کے ساتھ جو تم سے پہلے جن اور آدمیوں کی گذر چکی ہیں دوزخ میں جب ایک امت دوزخ میں جائے گی تو اپنی بہن پر لعنت کرے گا4 یہاں تک کہ جب سب کے سب دوزخ میں اکٹھے ہوں گے تو ان میں کی پچھلی امت اگلی امت کے لیے5 کہے گی مالک ہمارے انہی لوگوں نے یعنی اگلوں نے ہم کو گمراہ کیا6 تو ان کو دوزخ کا دونا عذاب کر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم سب کو دونا عذاب ہوگا مگر تم نہیں جانتے7
وَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠ Open ayah 7:39 in the Quran reader
اور اگلی امت پچھلی سے کہے گی تم کچھ ہم سے اچھے نہیں رہے8 اب اپنے کیے کے بدل عذاب کا مزہ چکھو (یہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا یا اگلی امت کہے گی)1
اِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 7:40 in the Quran reader
بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان پر اکڑ بیٹھے نہ ان کے لیے آسمان کے دروازے کھلیں گے2 اور نہ وہ جنت میں جائیں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں گھس جائے13 اور گنہگاروں کافروں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں