7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsاشرف الحواشی
لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:41 in the Quran reader
ان کے لیے آگ کا بچھونا ہوگا اور وہ اوپر سے آگ کے لحاف اوڑھیں گے اور ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا سزا دیتے ہیں ظالم سے مراد مشرک ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۤ١٘ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 7:42 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ہم تو کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے وہ جنتی ہیں اور ہمیشہ جنت ہی میں رہیں گے4
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا١۫ وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُ١ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 7:43 in the Quran reader
اور ان کے دلو میں جو کچھ کینہ ہوگا وہ ہم نکال ڈالیں گے5 ان کے تلے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ کہتے ہوں گے خدا کا شکر جس نے ہم کو یہ رستہ دکھایا (ایمان کا اور نیک اعمال کا جس کے بدلے میں یہ ہمیشہ کا عیش ملا) اور اگر اللہ ہم کو راہ پر نہ لاتا تو ہم جنت کی راہ نہ پاتے6 بیشک ہمارے مالک کے پیغمبر سچی بات لے کر آئے گھے7 اور ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا یہ جنت ہے تم اپنے کاموں کے بدل اس کے وارث ہوئے8
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ اَصْحٰبَ النَّارِ اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا١ؕ قَالُوْا نَعَمْ١ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیْنَهُمْ اَنْ لَّعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 7:44 in the Quran reader
اور جنتی دوزخیوں کو پکاریں گے (ان کے چھیڑنے کو اور ان کے زخم پر نمک چھرکنے کو) ہم سے جو ہمارے مالک نے وعدہ کیا تھا وہ تو ہم نے سچ پایا اب تم سے جو تمہارے مالک نے وعدہ کیا تھا اس کو تم نے سچ پایا یا نہیں9 وہ کہیں گے ہاں سچ پایا اتنے میں ایک پکارنے والا ان کے (دونوں گروہوں کے) بیچ میں (یعنی اس طرح کہ دونوں سنیں کار اٹھے گا کہ ظالموں پر خدا کی پھٹکار
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ كٰفِرُوْنَۘ Open ayah 7:45 in the Quran reader
جو اللہ تعالیٰ کے رستے سے (لوگوں کو) روکتے ہیں اور اس کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں1 اور وہ آخرت کو بھی نہیں مانتے2
وَ بَیْنَهُمَا حِجَابٌ١ۚ وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ یَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢا بِسِیْمٰىهُمْ١ۚ وَ نَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١۫ لَمْ یَدْخُلُوْهَا وَ هُمْ یَطْمَعُوْنَ Open ayah 7:46 in the Quran reader
اور بہشت اور دوزخ درمیان ایک آڑ ہے3 اور اعراف پر کچھ لوگ ہوں گے جو جنتیوں اور دوزخیوں سب کو ان کے نشان سے پہچان لیں گے5 اور یہ اعراف والے جنتیوں کو پکار کہیں گے سلام علیکم ابھی (یہ اعراف والے یا جنت) جنت میں گئے نہ ہوں گے اور امید رکھتے ہوں گے6
وَ اِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُهُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۙ قَالُوْا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 7:47 in the Quran reader
اور جب انکی نگاہ دوزخیوں کی طرف جا پڑے گی7 تو ان کا عذاب اور برا حال دیکھ کر کہیں گے مالک ہمارے ہم کو ان ظالم لوگوں کے ساتھ مت کر8
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ قَالُوْا مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 7:48 in the Quran reader
اور اعراف والے کچھ لوگوں کو پکاریں گے جن کو ان کے نشان سے پہچان لیں گے کہیں گے9 اب تمہارا جتھا (جماؤ یا خزانہ) کچھ تمہارے کام نہ آیا اور نہ جو تم شیخیاں مارتے تھے (غرور اور تکبر کرتے تھے)
اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمْتُمْ لَا یَنَالُهُمُ اللّٰهُ بِرَحْمَةٍ١ؕ اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ Open ayah 7:49 in the Quran reader
(اور جنتیوں کی طرف اشارہ کرکے ان دوزخیوں سے کہیں گے) کیا یہی لوگ ہیں جن کے لیے تم قسمیں کھاتے تھے کہ اللہ ان پر رحمت نہیں کرنے کا10 تم تو مزے سے جنت میں جاؤ ہ تم کو کوئی ڈر ہے نہ تم رنجیدہ ہوگے
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 7:50 in the Quran reader
اور دوزخی جنتیوں کو پکاریں گے اور کہیں گے تھوڑا پانی ہم پر ڈالو یا جو خدا نے تم کو کھانے کو دیا ہے (اس میں سے کچھ ہم کو دو ) وہ کہیں ہم تم کو کیوں کر دے سکتے ہیں) اللہ نے تو جنت کا کھانا پانی کافروں پر حرام کردیا ہے11
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَهْوًا وَّ لَعِبًا وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ فَالْیَوْمَ نَنْسٰىهُمْ كَمَا نَسُوْا لِقَآءَ یَوْمِهِمْ هٰذَا١ۙ وَ مَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ Open ayah 7:51 in the Quran reader
جنہوں نے اپنے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے ان کو فریب دیا تھا1 ہم بھی آج کے دن ان کو ھول جائیں گے2 جیسے وہ اس دن کا یعنی قیامت کا آنا بھول گئے تھے اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے3
وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:52 in the Quran reader
اور ہم نے تو ان کافروں کو ایک کتاب بھی پہنچا دی جس میں ہمنے جان کر تفصیل سے ہر ایک حکم بیان کیا ہے وہ ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت ہے4
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِیْلَهٗ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ تَاْوِیْلُهٗ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ نَسُوْهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ۚ فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَآءَ فَیَشْفَعُوْا لَنَاۤ اَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُ١ؕ قَدْ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ Open ayah 7:53 in the Quran reader
کیا اس کے ہو پڑنے کا انتظار کر رہے ہیں5 جس دن وہ ہو پڑے گا تو جو لوگ دنیا اس کو بھولے بیٹھے تھے وہ کہنے لگیں گے بیشک ہمارے مالک کے پیغمبر سچی بات لے کر آئے تھے (سچ کہتے تھے) اب کوئی ہارے سفارشی ہیں (یعنی کاش کوئی ہمارے سفارشی ہوتے) جو سفارش کریں ہماری یا (اتنا ہی ہو کہ) ہم (دنیا میں) لوٹا دئیے جائیں تو جیسے کام ہم پہلے دنیا میں) کرتے تھے اب وہ نہ کریں دوسرے اچھے کام کریں یہ لوگ اپنی جانیں تباہ کرچکے اور جتنی جھوٹی باتیں بناتے تھے وہ گئی گذریں7
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١۫ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَ یَطْلُبُهٗ حَثِیْثًا١ۙ وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَ النُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمْرِهٖ١ؕ اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ١ؕ تَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:54 in the Quran reader
بیشک تمہارا مالک اللہ تعالیٰ ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے8 پھر زمین و آسمان بنانے کے بعد تخت پر چڑھا9 رات سے دن کو ڈھانپتا ہے (اور دن کو رات سے) رات دن کے پیچھے لگی دوڑی آرہی ہے اور سورج اور چاند اور تاروں کو بنایا وہ حکم کے تابعدار ہیں10 سن لو اسی نے سب کچھ بنایا اسی حکومت ہے، اللہ تعالیٰ کی برکت بڑی ہے جو سارے جہان کا مالک ہے
اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ Open ayah 7:55 in the Quran reader
اپنے مالک کو گڑگڑا کر چپکے چپکے پکارو کیونکہ وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا12
وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١ؕ اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 7:56 in the Quran reader
اور جب اللہ کے پیغمبر اور اس کی کتاب کے آنے سے ملک سنور گیا ہو تو اس میں خرابی نہ مچاؤ13 ا اور اللہ کو اس کے عدل سے ڈر کر اور اس کے فضل کی امید رکھ کر پکارو کیونکہ اللہ کی رحمت نیک لوگوں سے نزدیک ہے2
وَ هُوَ الَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنٰهُ لِبَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَنْزَلْنَا بِهِ الْمَآءَ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ كَذٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 7:57 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جو مینہ سے پہلے ہواؤں کو بھیجتا ہے وہ خوش خبری دیتی ہیں یہاں تک کہ جب یہ ہوائیں بوجھل بادل کو لاد لاتی ہیں تو ہم اس کو مری (اجاڑ سوکھی) بستی کی طرف ہانک لے جاتے ہیں پھر وہاں (یا اس بادل سے) پانی برساتے ہیں پھر پانی سے ہر قسم کے پھل اگاتے ہیں اسی طرح ہم مردوں کو بھی زمین سے نکالیں گے4 تاکہ تم سوچو5
وَ الْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ۚ وَ الَّذِیْ خَبُثَ لَا یَخْرُجُ اِلَّا نَكِدًا١ؕ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 7:58 in the Quran reader
اور جس بستی کی مٹی اچھی ہے وہاں خدا کے حکم سے پیداوار اچھی ہوتی ہے اور جس کی مٹی خراب ہے وہاں پیداوا نہیں ہوتی مگر مشکل سے یا تھوڑی وہ بھی نکمی6 ہم اسی طرح پھیر پھیر کر اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں جو شکر گزار ہیں
لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 7:59 in the Quran reader
(قسم خدا کی) ہم نے نوح (بن ملک بن متوشلخ) کو اس کی قوم کی طرف بھیجا7 اس نے کہا بھائیو اللہ تعالیٰ کو پوجو اس کے سوا کوئی تمہارا سچا معبود نہیں (اگر تم اور کسی کو پوجو و گے تو) مجھ کو تم پر بڑے دن کے عذاب (یعنی قیامت کے دن یا طوفان کے دن) کا ڈر ہے
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 7:60 in the Quran reader
اس کی قوم کے سردار کہنے لگے۔ ہم تو بیشک سمجھتے ہیں تو کھلی گمراہی میں ہے8
قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ ضَلٰلَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:61 in the Quran reader
نوح نے کہا بھائیو میں تو گمراہ نہیں ہوں (مجھ میں گمراہی کی کون سی بات ہے) البتہ اس کا بھیجا ہو اہوں جو سارے جہان کا مالک ہے
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنْصَحُ لَكُمْ وَ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:62 in the Quran reader
میں تم کو اپنے مالک کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری بھلائی چاہتا ہوں (تمہارا خیر خواہ ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے9
اَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ وَ لِتَتَّقُوْا وَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 7:63 in the Quran reader
کیا تم کو اس بات پر تعجب ہا کہ تمہارے مالک کا ارشاد تم ہی میں سے ایک مرد کی زبان پر تم کو پہنچا اس لیے کہ وہ تم کو اس کے عذاب سے ڈرائے اور اس لیے کہ تم گناہوں سے بچو اور اس لیے کہ تم پر رحم ہو1
فَكَذَّبُوْهُ فَاَنْجَیْنٰهُ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا عَمِیْنَ۠ Open ayah 7:64 in the Quran reader
آخر ان لوگوں نے، نوح کی قوم نے، اس کو جھٹلایا تو ہم نے اس کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ کشتی میں (بیٹھے) تھے بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو ڈبو دیا2 کیونکہ وہ اندھے لوگ تھے
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 7:65 in the Quran reader
اور ہم نے عاد کی قوم کی طرف ہود کو بھیجا3 اس نے کہا اے بھائیو اللہ کو پوجو اس کے سوا کوئی تمہارا سچا معبود نہیں کیا تم اس کے عذاب نہیں ڈرتے
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ سَفَاهَةٍ وَّ اِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ Open ayah 7:66 in the Quran reader
اس کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے ہم تو بےشبہ سمجھتے ہیں تو احمق ہے اور ہم بیشک خیال کرتے ہیں کہ تو جھوٹآ ہے (جو کہتا ہے کہ میں اللہ کا بھیجا ہوا ہوں)
قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ سَفَاهَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:67 in the Quran reader
ہود نے کہا بھائیو میں احمق نہیں ہوں البتہ اس کا بھیجا ہوا ہوں جو سارے جہان کا مالک ہے
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ Open ayah 7:68 in the Quran reader
میں تم کو اپنے مالک کے پیغام پہنچاتا ہوں اور میں تمہارا خیر خواہ ایماندار (دوست) ہوں
اَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ١ؕ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ زَادَكُمْ فِی الْخَلْقِ بَصْۜطَةً١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 7:69 in the Quran reader
کیا تم کو اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے مالک ارشادتم ہی میں سے ایک مرد کی زبان پر تم کو پہنچا اس لیے کہ وہ تم کو اس کے عذاب سے ڑائے اور تم اللہ کا وہ احسان یاد کرو جب نوح کی قوم کے بعد تم کہ ان کا جنشین کیا اور بدن کا پھیلا بھی تم کو زیادہ دیا4 تو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو ( یا تم مراد کو پہنچو)
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللّٰهَ وَحْدَهٗ وَ نَذَرَ مَا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 7:70 in the Quran reader
انہوں نے یعنی ہود کی قوم نے کہا کیا تو اس لیے ہمارے پاس آیا کہ ہم اکیلے ایک خدا کو پوجنے لگیں اور ہمارے باپ دادا جن معبودوں کو پوجتے تھے ان کو چھور بیٹھیں اچھا اگر تو سچا ہے تو جس عذاب سے ہم کو ڈراتا ہے وہ لے کے آ
قَالَ قَدْ وَ قَعَ عَلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَّ غَضَبٌ١ؕ اَتُجَادِلُوْنَنِیْ فِیْۤ اَسْمَآءٍ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ Open ayah 7:71 in the Quran reader
ہود نے کہا تمہارے مالک کا عذاب غہ تو تم پر ہوچکا (یعنی اب اس کے آنے میں، کیا تم مجھ سے ان ناموں میں جھگڑتے ہو جو نام ہی نام ہیں حقیقت کچھ نہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے گھڑ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں ا اتری2 بھلا تو ٹھیرے رہو میں بھی تمہارے ساتھ ٹھہرا ہوں عذاب کا انتظام کرتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ قَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ مَا كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 7:72 in the Quran reader
آخر ہم نے ہود کو اور اس کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی مہربانی سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کی جڑی (یا پچھاڑی) کاٹ دی اور وہ (کبھی) ایمان لانے والے نہ تھے3
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 7:73 in the Quran reader
اور ہم نے ثمود کی طرف4 صالح کو بھیجا5 اس نے کہا بھائیو اللہ تعالیٰ کو پوجو اس کے سوا کوئی تمہارا سچا معبود نہیں ہے تمہارے پاس تو ایک نشانی (بھی) تمہارے مالک کی طرف سے آچکی یہ خدا پاک کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے6 تو اس کو چھٹآ پھرنے دو اور اللہ تعالیٰ کی زمین کھاتی رہے، چرتی رہے، اور برائی سے اس کو ہاتھ نہ لگاؤ پھ دکھ کا عذاب تم کا آن پکڑے7
وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ وَّ بَوَّاَكُمْ فِی الْاَرْضِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُهُوْلِهَا قُصُوْرًا وَّ تَنْحِتُوْنَ الْجِبَالَ بُیُوْتًا١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:74 in the Quran reader
اور (خدا کا وہ احسان) یاد کرو جب تم کو عاد کے بعد (ان کا) جانشین بنایا اور تم کو زمین میں بسایا تم اس کی نرم مٹی اینٹیں بنا کر) محل کھڑے کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو تو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور ملک میں دھند مت مچاؤ (فساد نہ پھیلاؤ خلق اللہ کو مت ستاؤ یا اللہ کی اونٹنی کو)
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:75 in the Quran reader
صالح کی قوم میں جو سردار متکبر (گھمنڈی مغرور) تھے وہ ان لوگوں سے جو غریبوں میں ایمان لائے تھے پوچھنے لگے1 کیا تم کو معلوم ہے کہ صالح اپنے پروردگار کا بھیجا ہوا ہے انہوں نے کہا بیشک صالح جو دے کر بھیجا گیا ہے ہم کو تو اس پر یقین ہے2
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 7:76 in the Quran reader
وہ متکبر (غروری) کہنے لگے ہم تو جس پر تم ایمان لائے ہو اس کو نہیں مانے
فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَ عَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 7:77 in the Quran reader
اور آخرت انہوں نے اونٹنی کاٹ ڈالی3 اور اپنے پروردگار حکم کو نہ مانا اور (اونٹنی کو مار کر ڈیٹ پنے سے) کہنے لگے صالح اگر تو پیغمبر ہے تو وہ (عذاب) ہم پر لے کر آتا جس کا کا ہم کو ڈراوا دکھاتا تھا4
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ Open ayah 7:78 in the Quran reader
پھر نیچے سے ان کو بھونچال نے آ دبایا اور اوپر سے کڑک شروع ہوئی صبح کو اپنے گھر میں اوندھے (مرے پڑے تھے)5
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِیْنَ Open ayah 7:79 in the Quran reader
تو صالح نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا6 اور کہنے لگا بھائیو میں نے تم کو اپنے مالک کو پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:80 in the Quran reader
اور (اے پیمبر) لوط کو یاد کرو7 جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم وہ بےشرمی کا کام (لواطت اغلام لونڈے بازی) کرتے ہو جو تم سے پہلے سارے جہان میں کسی نے نہیں کیا۔