7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsاشرف الحواشی
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 7:121 in the Quran reader
اور (بےاختیار) بول اٹھے ہم تو سارے جہان کے مالک پر ایمان لائے
رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 7:122 in the Quran reader
جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے4
قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنْتُمْ بِهٖ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّ هٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْهُ فِی الْمَدِیْنَةِ لِتُخْرِجُوْا مِنْهَاۤ اَهْلَهَا١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:123 in the Quran reader
فرعون نے کہا تم موسیٰ کے خدا پر ایمان لے آئے اور ابھی میں نے تم کو اس پر ایمان لانے کی اجازت نہیں دی ضرور یہ ایک منصوبہ ہے، جو تم نے اس شہر میں گانٹھا کہ اس کہ شہر والوں کو (قبطیوں) کو اس میں سے نکال باہر کرو (اور تم مزے سے شہر کے حاکم بن جاؤ) خیر اب جو تمہارے لیے ہونا ہے وہ) تم کو عملوم ہوجائے گا
لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 7:124 in the Quran reader
میں ضرور تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے سیدھے (یعنی ایک طرف کا ہاتھ دوسری طرف کا پاؤں کٹواؤں گا پھر تم سب کو سولی پر چرھاؤں گا5
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ Open ayah 7:125 in the Quran reader
جادوگر کہنے لگے (ہم کو اس کی کچھ پرواہ نہیں، ہم تو (ہرحال ایکدن) اپنے مالک کے پاس لوٹ جانیوالے ہیں6
وَ مَا تَنْقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتْنَا١ؕ رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ۠ Open ayah 7:126 in the Quran reader
اور تو ہم پر قصور کیا رکھتا ہے یہی نا کہ جب ہمارے پاس ہمارے مالک کی نشانیاں آگئیں تو ہم ان پر ایمان لائے مالک ہمارے ہم کو صبر عنایت فرما اور مسلمانی پر (دنیا سے اٹھا1
وَ قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوْسٰى وَ قَوْمَهٗ لِیُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ یَذَرَكَ وَ اٰلِهَتَكَ١ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبْنَآءَهُمْ وَ نَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّا فَوْقَهُمْ قٰهِرُوْنَ Open ayah 7:127 in the Quran reader
اور فرعون کی قوم کے سردار کہنے لگے (جادوگروں کو تو سزا مل گئی) کیا تو موسیٰ اور اس کی قوم (بنی اسرائیل) کو (یونہی خالی) چھوڑ دے گا کہ وہ ملک فساد مچاتے پھرے2 اور موسیٰ کا گروہ تجھ کو اور تیرے بنائے ہوئے بتوں اور خداؤں کو چھوڑ بیٹھے3 فرعون نے کہا نہیں ان کا بندوبست کریں گے) اب ہم ان کے بیٹوں کو (جو پیدا ہوں) مار ڈالیں گے اور ان کی عورتوں جیتا رہنے دیں گے اور ہم تو (ہر طرح سے) ان پر غالب ہیں4
قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْا١ۚ اِنَّ الْاَرْضَ لِلّٰهِ١ۙ۫ یُوْرِثُهَا مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 7:128 in the Quran reader
موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو اور صبر کرو سارا ملک (یا مصر کا ملک) اللہ تعالیٰ کا ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کو دیتا ہے5 اور آخرت (خاص) پرہیزگاروں کے لیے ہے
قَالُوْۤا اُوْذِیْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِیَنَا وَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا١ؕ قَالَ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَ یَسْتَخْلِفَكُمْ فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 7:129 in the Quran reader
وہ یعنی بنی اسرائیل) کہنے لگے تیرے آنے (پیدا ہونے) سے پہلے بھی ہم تکلیف میں رہے اور تیرے آئے بعد بھی6 موسیٰ نے کہا (کیوں گھبراتے ہو) وہ وقت قریب ہے کہ تمہارا مالک تمہارے دشمن کو تباہ کرے اور تم کو ان کا جانشیں بنائے پھر دیکھے تم کیسے کام کرتے ہو7
وَ لَقَدْ اَخَذْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِیْنَ وَ نَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 7:130 in the Quran reader
اور ہم نے فرعون کے لوگوں کو قحطوں اور پیداوار کی کمی کی سزا دی اس لیے کہ وہ ہوشیار ہوں8
فَاِذَا جَآءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوْا لَنَا هٰذِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌ یَّطَّیَّرُوْا بِمُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗ١ؕ اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓئِرُهُمْ عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:131 in the Quran reader
تو جب ان پر کوئی نعمت آتی ! جیسے غلہ کی ازانی صحت کا عمدہ ہونا) تو کہتے یہ تو ہمارا حق ہے9 اور اگر ان پر کوئی آفت آتی جیسے قحط اور گرانی یا بد ہوائی) تو موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی شومی بتاتے10 سنو ان کی شومی (اور بھلائی سب) خدا کی طرف سے ہے11 لیکن ان میں کے اکثر لوگ اصل حال نہیں جانتے12
وَ قَالُوْا مَهْمَا تَاْتِنَا بِهٖ مِنْ اٰیَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا١ۙ فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:132 in the Quran reader
اور (موسی سے) کہنے لگے تو کوئی سی نشانی ہمارے سامنے لا کر ہم پر جادو چلائے تو بھی ہم ماننے والے نہیں1
فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ١۫ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 7:133 in the Quran reader
پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں بھیجیں) اور جوئیں (بھیجیں اور مینڈک (بھیجے) اور خون بھیجا کھلی کھلی نشانیاں2 اس پر بھی وہ اکڑے رہے اور وہ (بڑے شریر لوگ تھے3
وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوْا یٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ لَئِنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَ لَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ Open ayah 7:134 in the Quran reader
اور جب ان عذابوں کے بعد ان پر طاعون آیا4 تو وہ کہنے لگے موسیٰ اپنے مالک سے اس وعدے کے آسرے پر دعا کر جو اس نے تجھ سے کیا ہے5 اگر تو ہم سے اس عذاب کو ٹال دے تو ہم ضرور بالضرور) تجھ پر ایمان لائیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ روانہ کردیں گے6
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ اِلٰۤى اَجَلٍ هُمْ بٰلِغُوْهُ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ Open ayah 7:135 in the Quran reader
پھر جب ہم نے ان کا عذاب اس وقت تک ٹال دیا جہاں تک وہ پہنچنے والے تھے7 تو وہ فوراً لگے اپنا اقرار توڑنے (ایمان نہ لائے اور نہ بنی اسرائیل کو چھوڑا)
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ بِاَنَّهُمْ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا عَنْهَا غٰفِلِیْنَ Open ayah 7:136 in the Quran reader
آخر ہم نے ان سے بدلہ لیا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلانے اور ان کی پرواہ نہ کرنے کی سزا میں ہم نے ان کو سمندر میں ڈبو دیا8
وَ اَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِیْنَ كَانُوْا یُسْتَضْعَفُوْنَ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ بِمَا صَبَرُوْا١ؕ وَ دَمَّرْنَا مَا كَانَ یَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَ قَوْمُهٗ وَ مَا كَانُوْا یَعْرِشُوْنَ Open ayah 7:137 in the Quran reader
اور ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور گنے جاتے تھے (یعنی بنی اسرائیل کو جو فرعون کے زمانہ میں بالکل ناتواں اور غریب تھے) اس ملک کے پورب اور پچھم کا مالک بنادیا جس میں ہم نے برکت دی تھی9 اور (اے پیمبر) بنی اسرائیل نے جو (فرعون کے ظلموں پر) صبر کیا تو اللہ تعالیٰ کا نیک کلمہ ان پر پورا ہوا اور فرعون اور اس کی قوم وال جو جو عمارتیں بنواتے اور (ٹٹیوں اور چھتریوں پر) باغات چڑھاتے وہ سب ہم نے غارت کردئیے
وَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتَوْا عَلٰى قَوْمٍ یَّعْكُفُوْنَ عَلٰۤى اَصْنَامٍ لَّهُمْ١ۚ قَالُوْا یٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَاۤ اِلٰهًا كَمَا لَهُمْ اٰلِهَةٌ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ Open ayah 7:138 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر (بحر قلزم) کے پار اتارا10 تو وہ کچھ لوگوں پر سے ہو کر گذر جو اپنے بتوں پر جمے بیٹھے تھے11 بنی اسرائیل نے کہا موسیٰ جیسے ان لوگوں کے پاس بت ہیں ایسا ہی ایک بت ہمارے لیے بھی بنا دے1 موسیٰ نے کہا تم تو جاہل ہو2
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 7:139 in the Quran reader
بیشک یہ لوگ جس دین پر ہیں وہ تباہ ہونے والا ہے (اللہ تعالیٰ اس کو برباد کریگا) اور جو کام یہ لوگ کر رہے ہیں وہ بھی لغو ہے3
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 7:140 in the Quran reader
موسیٰ نے (یہ بھی) کہا کیا میں خدا کے سوا تمہارے لیے اور کوئی معبود ڈھونڈھ نکالوں اور اسی نے تو تم کو سارے جہان پر بزرگی دی ہے4
وَ اِذْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ١ۚ یُقَتِّلُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ Open ayah 7:141 in the Quran reader
اور (اے بنی اسرائیل وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے چھڑایا وہ تم کو سخت تکلیف دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو تو (چن چن کر) مار ڈالتے اور تمہای عورتوں کو جیتا چھوڑ دیتے اور اس میں تمہارے مالک کا تم پر بڑا احسان ہوا5
وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى ثَلٰثِیْنَ لَیْلَةً وَّ اَتْمَمْنٰهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِیْقَاتُ رَبِّهٖۤ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً١ۚ وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِیْهِ هٰرُوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَ اَصْلِحْ وَ لَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:142 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کا وعدہ کیا اور دس راتوں سے اس وعدے کو پورا کیا تو موسیٰ کے مالک کا وعدہ چالیس رات کا پورا ہوگیا6 اور موسیٰ (طور پہاڑ کو جاتے وقت) اپنے بھائی ہارون سے کہہ گیا تو میری قوم میں میرا خلیفہ (قائم مقام) رہ اور اچھی طرح میل جول اور محبت کے ساتھ) کام چلا اور فسادیوں کے رستے پر مت چل7
وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا وَ كَلَّمَهٗ رَبُّهٗ١ۙ قَالَ رَبِّ اَرِنِیْۤ اَنْظُرْ اِلَیْكَ١ؕ قَالَ لَنْ تَرٰىنِیْ وَ لٰكِنِ انْظُرْ اِلَى الْجَبَلِ فَاِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوْفَ تَرٰىنِیْ١ۚ فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّهٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَهٗ دَكًّا وَّ خَرَّ مُوْسٰى صَعِقًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَاقَ قَالَ سُبْحٰنَكَ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:143 in the Quran reader
جب موسیٰ ہمارے (مقرر کیے ہوئے) وقت پر (کوہ طور پر) آیا اور موسیٰ کے مالک نے اس سے باتیں کیں8 موسیٰ نے کہا اے مالک میرے (اپنے تئیں مجھ کو دکھا میں تجھ کو (ایک نظر) دیکھو مالک نے کہا تو مجھ کو اس دنیا کی آنکھ سے ہرگز نہ دیکھ سکے گا9 لیکن اس پہاڑ کی طرف دیکھ اگر وہ اپنی جگہ تھما رہا تو تو بھی مجھ کو آئندہ دیکھ سکے گا10 پھر جب موسیٰ کے مالک نے پہاڑ پر تجلی کی تو اس کو چکنا چور کردیا (ریزہ ریزہ یا زمین کے برابر) اور موسیٰ بےہوش گرپڑا جب ہوش آیا تو کہنے لگا تو پاک ہے میں تیری درگاہ میں توبہ کرتا ہوں11 اور میں (اس زمانے میں) سب سے پہلے یقین لاتا ہوں12
قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنِّی اصْطَفَیْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ١ۖ٘ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ Open ayah 7:144 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ میں نے تجھ کو اپنی پیغمبری اور (بےواسطہ) ہم کلامی سے لوگوں پر بزرگی دی (یا امتیاز بخشا یا چن لیا) تو جو میں نے تجھ کو دیا وہ لے لے (یعنی پیغمبر اور (خدا کا) شکر کرتا رہ1
وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 7:145 in the Quran reader
اور ہم نے (تورات شریف کی) تختیوں میں موسیٰ کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی تھی2 تو (ہم نے موسیٰ سے کہا) ان تختیوں کو زور سے سنبھال اور اپنی قوم سے کہہ دے ان میں جو اچھی باتیں ہیں ان پر عمل کریں3 (اور یہ بھی کہہ دے کہ) میں تم کو اب نافرمان لوگوں کا ٹھکانا دکھاتا ہوں4
سَاَصْرِفُ عَنْ اٰیٰتِیَ الَّذِیْنَ یَتَكَبَّرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ۚ وَ اِنْ یَّرَوْا سَبِیْلَ الرُّشْدِ لَا یَتَّخِذُوْهُ سَبِیْلًا١ۚ وَ اِنْ یَّرَوْا سَبِیْلَ الْغَیِّ یَتَّخِذُوْهُ سَبِیْلًا١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا عَنْهَا غٰفِلِیْنَ Open ayah 7:146 in the Quran reader
جو لوگ ناحق زمین میں اکڑے پھرتے ہیں ان (کے دلوں) کو میں اپنی آیتوں سے (یا اپنی قدرت کی نشانیوں سے) پھیر دوں گا اور (ایسے دل پھیردوں گا) اگر وہ (دنیا جہان کے) سب معجزے دیکھیں تو بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا رستہ دیکھ پائیں تو اس پر نہ چلیں5 اور اگر گمراہی کا رستہ دیکھ پائیں تو اس پر چلنے لگیں یہ (دلوں کا پھیرنا) اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان کی کچھ پرواہ نہ کی6
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الْاٰخِرَةِ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 7:147 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو اور آخرت کا دن آنے کو جھٹلایا ان کا کیا کرایا سب اکارت ہو ان کو7 وہی بدلہ ملے گا جیسے کام جیسے کام کرتے تھے (یا جو ان کے کاموں کا بدلہ ہے)
وَ اتَّخَذَ قَوْمُ مُوْسٰى مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ حُلِیِّهِمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ١ؕ اَلَمْ یَرَوْا اَنَّهٗ لَا یُكَلِّمُهُمْ وَ لَا یَهْدِیْهِمْ سَبِیْلًا١ۘ اِتَّخَذُوْهُ وَ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 7:148 in the Quran reader
(موسی تو طور پہاڑ پر گئے ہوئے تھے) اور موسیٰ کی قوم نے اس کے پیچے اپنے زیوروں کا (گلا کر) ایک بچھڑا بنا لیا ایک بدن (جیسے گائے کا بدن ہوتا ہے گوشت اور خون کا) آواز بھی گائے کی8 ان لوگوں نے اتنا بھی نہ سمجھا کہ نہ تو وہ ان سے بات کرتا ہے اور نہ ان کو سیدھا رستہ بتائے9 یہ لوگ (صریح) ظلم (ارو بےانصافی) کرکے بکھیڑا بیٹھے
وَ لَمَّا سُقِطَ فِیْۤ اَیْدِیْهِمْ وَ رَاَوْا اَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوْا١ۙ قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ یَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَ یَغْفِرْ لَنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:149 in the Quran reader
اور جب (ان کے منہ ہاتھوں پر آن پڑے10 اور سمجھ گئے کہ انہوں نے غلطی کی (سیدھی راہ سے بھٹک گئے) تو کہنے لگے اگر ہمارا مالک ہم پر رحم نہ کرے گا اور (ہمارے گناہ) نہ بخشے گا تو بیشک ہم تباہ ہوجائیں گے
وَ لَمَّا رَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۙ قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُوْنِیْ مِنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اَعَجِلْتُمْ اَمْرَ رَبِّكُمْ١ۚ وَ اَلْقَى الْاَلْوَاحَ وَ اَخَذَ بِرَاْسِ اَخِیْهِ یَجُرُّهٗۤ اِلَیْهِ١ؕ قَالَ ابْنَ اُمَّ اِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُوْنِیْ وَ كَادُوْا یَقْتُلُوْنَنِیْ١ۖ٘ فَلَا تُشْمِتْ بِیَ الْاَعْدَآءَ وَ لَا تَجْعَلْنِیْ مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:150 in the Quran reader
اور جب موسیٰ (یہ خبر سن کر) غصہ میں بھرا ہوا رنج کرتا ہوا اپنی قوم کی طرف لوٹا1 تو کہنے لگا تم نے میرے پیچھے یہ کیا بری حرکت کی کیا تم اپنے مالک کے وعدے سے بھی شتابی کر بیٹھے2 (چالیس راتیں بھی پوری نہ ہونے دیں) اور تختیاں (مارے غصہ کے ایک طرف) ڈال دیں اور اپنے بھائی (ہارون) کا سر پکڑ کر کھینچنے لگا (یعنی ان کے بال اور داڑھی کو) ہارون کہنے لگا میرے ماں جائے بھائی3 ان لوگوں نے مجھ کو کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو مار ڈالیں4 تو (میری بےعزتی کرکے دشمنوں کو مجھ پر مت ہنسا اور ان گنہگاروں کے ساتھ مجھ کو مت بنا5
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ١ۖ٘ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠ Open ayah 7:151 in the Quran reader
(جب ہارون نے یہ سب حال موسیٰ کو سنایا تو موسیٰ لگے دعا کرنے) موسیٰ نے کہا مالک میرے مجھ کو اور میرے بھائی کو بخش دے6 اور ہم کو اپنی رحمت میں شریک کرلے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَیَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ ذِلَّةٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُفْتَرِیْنَ Open ayah 7:152 in the Quran reader
(حق تعالیٰ نے فرمایا) بیشک جو لوگ بچھڑا لے بیٹھے (اس کو پوجنے لگے) ان پر ان کے مالک کا اب غضب اترے گا7 اور دنیا ہی کی زندگی میں ذلیل ہوں گے اور ہم جھوٹ باندھنے والوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں8
وَ الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِهَا وَ اٰمَنُوْۤا١٘ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 7:153 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے برے کام کیے پھر ان کے بعد توبہ کی اور ایمان لائے تو بیشک تیرا مالک توبہ کے بعد (یا ان گناہوں کے بعد جن سے توبہ کی ہے) البتہ بخشنے والا مہربان ہے
وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ اَخَذَ الْاَلْوَاحَ١ۖۚ وَ فِیْ نُسْخَتِهَا هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ یَرْهَبُوْنَ Open ayah 7:154 in the Quran reader
اور جب موسیٰ کا غصہ دب گیا تو اس نے تختیاں اٹھا لیں (جن کو غصے میں ایک طرف پٹخ دیا تھا) اور ان میں جو لکھا تھا وہ ہدایت اور رحمت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے الک سے ڈرتے ہیں9
وَ اخْتَارَ مُوْسٰى قَوْمَهٗ سَبْعِیْنَ رَجُلًا لِّمِیْقَاتِنَا١ۚ فَلَمَّاۤ اَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ اَهْلَكْتَهُمْ مِّنْ قَبْلُ وَ اِیَّایَ١ؕ اَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَآءُ مِنَّا١ۚ اِنْ هِیَ اِلَّا فِتْنَتُكَ١ؕ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَآءُ وَ تَهْدِیْ مَنْ تَشَآءُ١ؕ اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ Open ayah 7:155 in the Quran reader
اور موسیٰ نے ہمارے وعدے پر لانے کیلئے اپنی قوم میں سے ستر مردوں کو چنا1 جب زلزلے (یا بجلی) نے ان کو آ دبایا2 تو موسیٰ نے عرض کی مالک میرے اگر تو چاہتا تو ان سب کو مجھ سمیت پہلے ہی ہلاک کردیتا3 کیا ہم میں سے چند بیوقوفوں نے جو ایک حرکت کی تو اس کی سزا میں ہم کو ہلاک کرتا ہے4 یہ سب کچھ نہیں تیری آزمائش ہے5 تو جس کو چاہتا ہے اس آزمائش سے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ پر لگاتا ہے ( بہرحال) تو ہی ہمارا سنبھالنے والا (کام بنانے والا والی وارث) ہے تو ہمارے قصور معاف کر اور ہم پر رحم کر اور سب بخشنے والوں میں ت بہتر بخشنے والا ہے6
وَ اكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ اِنَّا هُدْنَاۤ اِلَیْكَ١ؕ قَالَ عَذَابِیْۤ اُصِیْبُ بِهٖ مَنْ اَشَآءُ١ۚ وَ رَحْمَتِیْ وَ سِعَتْ كُلَّ شَیْءٍ١ؕ فَسَاَكْتُبُهَا لِلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِنَا یُؤْمِنُوْنَۚ Open ayah 7:156 in the Quran reader
اور اس دنیا میں ہمارے لیے بھلائی لکھ دے (مثلاً تندرستی مالداری) اور آخرت میں بھی (مثلاً جنت اور وہاں کی نعمتیں) ہم تو تیری طرف رجوع ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا میرا عذاب جو ہے تو جس پر میں چاہتا ہوں اس پر اتارتا ہوں اور میری مہربانی تو ہر چیز پر ہے (آدمی جانور درخت پتھر سب پر)7 اب میں اپنی مہربانی (آخرت میں) ان لوگوں کیلئے لکھ دوں گا 8 جو (گناہ اور شرک سے) بچے رہتے ہیں اور (فرض) زکوۃ ادا کرتے ہیں9 اور جو ہماری آیتوں پر یقین لاتے ہیں10
اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَهٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ١٘ یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰىهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 7:157 in the Quran reader
یہ لوگ وہ ہیں11 جو اس پیغمبر ان پڑھ نبی (یعنی حضرت محمد) کی12 پیروی کرتے ہیں جس کا ذکر اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں13 وہ ان کو اچھے کام کرنے کا حکم دیتا ہے اور برے کاموں سے منع کرتا ہے اور ستھری (پاکیزہ) چیزیں ان کے لیے حلال کرتا ہے اور پلید (ناپاک) چیزیں ان پر حرام کرتا ہے14 اور ان پر سے بوجھ اتار دیتا ہے اور وہ پھندے (کھول دیتا ہے) جو ان پر پڑے تھے15 پھر جو لوگ اس پیغمبر پر ایمان لائے اور اس کی عزت کی اور اس کی مدد کی اور اس نور پر چلے جو اس کے ساتھ اتارا گیا1 یہی لوگ مراد پانے والے ہیں
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ جَمِیْعَا اِ۟لَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١۪ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ Open ayah 7:158 in the Quran reader
(اے پیمبر) کہہ دے میں تم سب لوگوں کی طرف (عرب ہوں یا عجم) اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں2 جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے تو (لوگو) اللہ تعالیٰ پر اور اس کے پیغمبر ان پڑھ نبی پر ایمان لاؤ جو اللہ تعالیٰ اور اس کی باتوں پر یقین رکھتا ہے3 اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ4
وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ Open ayah 7:159 in the Quran reader
اور موسیٰ کی قوم میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سچی بات بتلاتے ہیں اور سچائی کے ساتھ (لوگوں کا) انصاف کرتے ہیں5