7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsاشرف الحواشی
اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ Open ayah 7:81 in the Quran reader
بیشک تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش بجھانے کو لگا کرتے ہو بلکہ تم جانوروں سے بھی بڑھ گئے ہو یا حد سے بڑھ گئے ہو
وَ مَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ Open ayah 7:82 in the Quran reader
اور اس کی قوم نے س یہی جواب دیا8 کہنے لگے لوط اور اس کے لوگوں کو اپنی بستی سے کال باہر کرو یہ لوگ پاکیزہ اور مقدس بننا چاہتے ہیں1
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 7:83 in the Quran reader
پھر ہم نے لوط اور اس کے گھروالوں کو بچا لیا صرف اس کی بی بی رہنے والوں میں رہ گئی2
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ؕ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ Open ayah 7:84 in the Quran reader
اور ہم نے ان پر پتھراؤ کیا (پتھروں کا مینہ برسایا) تو اے پیغمبر دیکھ گنہگاروں کا کیا انجام ہوا3
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 7:85 in the Quran reader
اور ہم نے مدین (جو ایک شہر تھا یا قبیلہ یا چشمہ) والوں کی طرف شعیب کو بھیجا4 جو ان کا بھائی تھا اس نے کہا بھائیو اللہ کو پوجو اس کے سوائی کوئی تمہارا سچا معبود نہیں تمہارے پاس تو تمہارے مالک کی طرف سے ایک نشانی آچکی ہے5 تو ماپ تول پوری کرو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں نقصان نہ6 اور ملک سنور گیا ہے تو اب اس میں خرابی مچاؤ7 اگر تم ایمان دار ہو تو ان باتوں پر عمل کرنا تمہارے حق میں بہتر ہے۔
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ وَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ وَ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:86 in the Quran reader
اور ہر رستے پر بیٹھ کر جو لوگوں کو ڈراتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے اس پر ایمان لانے والے کو روکتے ہو اور اس کو یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہو8 تو آئندہ اس طرح مت بیٹھو اور خیال کرو تم کتنے تھوڑے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تم کو بہت کرو یا9 اور یہ بھی دیکھو کہ فسادیوں کا انجام کیسا ہو کس طرح تباہ و برباد ہوگئے یعنی اگلی امتوں پر نظر ڈالو۔
وَ اِنْ كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ طَآئِفَةٌ لَّمْ یُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ Open ayah 7:87 in the Quran reader
اور اگر تم میں سے ایک گروہ کو اس کا یقین ہے جو میں دے کر بھیجا گیا10 اور گروہ کو اس پر یقین نہیں ہے تو صبر کرو11 یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہمارے (اور تمہارے) درمیان فیصلہ کردے12 اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر ہے
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَنُخْرِجَنَّكَ یٰشُعَیْبُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَكَ مِنْ قَرْیَتِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ قَالَ اَوَ لَوْ كُنَّا كٰرِهِیْنَ۫ Open ayah 7:88 in the Quran reader
اس کی قوم کے سردار متکبر (غروری کہنے لگے شعیب ہم تجھ کو اور جو تیرے ساتھ ایمان لائے ہیں ان سب کو اپنی بستی سے ضرور نکال باہر کردیں گے یا تم پھر ہمارے دین میں (مجبور ہو کر آجاؤ گے1 شعیب کہا بھلا اگر ہم اس کو برا سمجھتے ہو2
قَدِ افْتَرَیْنَا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰىنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ وَ مَا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّعُوْدَ فِیْهَاۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّنَا١ؕ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ؕ رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ Open ayah 7:89 in the Quran reader
جب اللہ نے ہم کو تمہارے غلط دین شرک اور کفر سے نجات دی اگر پھر ہم تمہارے دین میں آجائیں تو بیشک اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے اللہ پر جھوٹ باندھا3 اور ہم سے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تمہارے دین میں پھر آجائیں مگر ہاں خدا کی مرضی ہو جو ہمارا مالک ہے (تو یہ اور بات ہے4 ہمارے مالک کا علم سب کو گھیروے ہوئے ہے (وہ سب کچھ رتی رتی جانتا ہے) اللہ پر ہی ہمارا بھروسہ ہے5 مالک ہمارے ہمارا اور ہماری قوم کا انصاف سے فیصلہ کردے6 اور تو ہی سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر ہے
وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ Open ayah 7:90 in the Quran reader
اور اس کی قوم کے سردار جو کافر تھے (آپس میں کہنے لگے (قسم خدا کی) اگر تم شعیب کے کہنے پر چلے تو بیشک جب تو تم برباد ہوئے7
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۚۖۛ Open ayah 7:91 in the Quran reader
آخر زلزلہ (بھونچال یا چیخ) نے ان کو آ دبایا صبح کو اپنے گھرو میں اوندھے (مرے پڑے تھے)8
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ۛۚ اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَانُوْا هُمُ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:92 in the Quran reader
جن لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا (وہ ایسے مر مٹے) گویا اپنے گھروں میں کبھی رہے ہی نہ تھے۔ جن لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا وہی بباد ہوئے9
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ١ۚ فَكَیْفَ اٰسٰى عَلٰى قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ۠ Open ayah 7:93 in the Quran reader
(جب شعیب کی قوم تباہ ہوگئی یا تباہ ہونے کو تھی تو شعیب نے ان سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگا بھائیو میں نے تم کو اپنے مالک کے پیغام پہنچا دیے اور تمہاری خیر خواہی کی (لیکن تم نے میری نصیحت نہ سنی) تو ایسے کافر لوگوں کا میں کیا غم کھاؤ10
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّاۤ اَخَذْنَاۤ اَهْلَهَا بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَضَّرَّعُوْنَ Open ayah 7:94 in the Quran reader
اور جب ہم نے کسی بستی میں کوئی پیغمبر بھیجا11 تو وہاں کے رہنے والوں پر ہم نے محتاجی (مثلاً قحط وغیرہ) اور بیماری (طاعون وغیرہ بھیجی اس لیے کہ وہ گڑگڑائیں
ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّیِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّ قَالُوْا قَدْ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَ السَّرَّآءُ فَاَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 7:95 in the Quran reader
پھر ہم نے مصیبت کی جگہ (ان کو) آرام دیا2 یہاں تک کہ وہ بڑھ گئے3 اور کہنے لگے ہمارے باپ دادا پر بھی رنج اور خوشی دونوں آتے ہیں4 (سختی ہوئی ہے تو آرام بھی ہوا ہے) آخر ایک ہی ایکا ہم نے ان کو دھر پکڑا اور ان کو خبر نہ تھی5
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 7:96 in the Quran reader
اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لاتے (اللہ کی طرف رجوع ہوتے) اور (برے کاموں کفر اور شرک سے) بچے رہتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے6 مگر انہوں نے تو (ہمارے پیغمبروں کو) جھٹلایا تو (ہم نے بھی) ان کے کاموں کی سزا میں ان کو دھر پکڑا
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ Open ayah 7:97 in the Quran reader
کیا یہ بستیوں والے اس سے نہیں ڈرتے کہ ہمارا عذاب راتوں رات ان پر آپڑے اور وہ سو رہے ہوں
اَوَ اَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا ضُحًى وَّ هُمْ یَلْعَبُوْنَ Open ayah 7:98 in the Quran reader
یا یہ بستیوں والے اس سے نہیں ڈرتے کہ دن دہارے ان پر ہمارا عذاب آن پڑے اور وہ کھیل رہے ہوں (یعنی دنیا کے دھندوں میں لگے ہوں)
اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِ١ۚ فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ Open ayah 7:99 in the Quran reader
کیا اللہ تعالیٰ کے داؤں سے (اس کی تدبیر اور اس کے انتظام سے) نہیں ڈرتے اللہ کے داؤں سے وہی لوگ نہیں ڈرتے جو تباہ ہونے والے ہیں7
اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ اَنْ لَّوْ نَشَآءُ اَصَبْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ١ۚ وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 7:100 in the Quran reader
کیا جو لوگ ایک ملک والوں کے تباہ ہوئے پیچھے ان کی جگہ لیتے ہیں ان کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو بھی ان کے گناہوں کے بدل مصیبت میں ڈال دیں8 اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں وہ نصیحت کی بات) نہیں سنتے9
تِلْكَ الْقُرٰى نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآئِهَا١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 7:101 in the Quran reader
(اے پیغمبر) یہ وہ بستیاں ہیں10 جن کے کچھ حال ہم تجھ کو بتاتے ہیں11 اور بیشک ان کے پیغمبر ان کے پا نشانیاں لے کر آچکے وہ (نشانیاں دیکھنے پر بھی) ان باتوں پر ایمان لانے کے لائق نہ ہوئے جن کو (نشانیاں دیکھنے سے) پہلے جھٹلا چکے تھے1 (جیسے ان لوگوں کے دلوں پر مہر تھی، اللہ تعالیٰ ایسے ہی کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے2
وَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ١ۚ وَ اِنْ وَّجَدْنَاۤ اَكْثَرَهُمْ لَفٰسِقِیْنَ Open ayah 7:102 in the Quran reader
اور ہم نے ان لوگوں میں اکثر لوگوں کو اپنے اقرار پر قائم نہ پایا3 اور ہم نے ان میں اکثر لوگوں کو نافرمان تو البتہ پایا4
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَظَلَمُوْا بِهَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 7:103 in the Quran reader
پھر ان (پیغمبروں) کے بعد (جن کا ذکر اوپر ہوچکا) ہم نے مسی کو اپنی نشانیاں دے فرعون اور اس (کی قوم) کے سرداروں کی طرف بھیجا انہوں نے ان نشانیوں کو نہ مانا (ان کو جادو کہنے لگے) تو اے پیغمبر) دیکھ فسادیوں کا کیا برا انجام ہوا5
وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 7:104 in the Quran reader
اور موسیٰ نے کہا اے فرعون میں اس کا بھیجا ہوا (تیرے پاس آیا) ہوں جو سارے جہان کا مالک ہے
حَقِیْقٌ عَلٰۤى اَنْ لَّاۤ اَقُوْلَ عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِیَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 7:105 in the Quran reader
اس لائق ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ پر کوئی بات نہ کہوں مگر جو سچ ہے6 میں تمہارے مالک کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں تو بنی اسرائیل کو میرے کردے7
قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰیَةٍ فَاْتِ بِهَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 7:106 in the Quran reader
فرعون نے کہا اگر تو کوئی نشانی لے کر آیا ہے تو وہ (کہاں ہے) اگر تو سچا ہے لا بتلا
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 7:107 in the Quran reader
(یہ سنتے ہی) موسیٰ نے اپنی لکڑی ڈال دی وہ اسی وقت ایک کھلا اژدہا بن گئی
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ Open ayah 7:108 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ (گریبان میں سے یا بغل کے نیچے سے باہر نکالا تو دیکھنے والوں کو اسی وقت سفید (چمکتا ہوا) دکھلائی دیا
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 7:109 in the Quran reader
فرعون کی قوم کے سردار کہنے لگے یہ تو بیشک بڑا پکا جادوگر ہے
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ Open ayah 7:110 in the Quran reader
تمہارے ملک سے تم کو نکالنا چاہتا ہے، یعنی تمہاری سلطنت خود لیا چاہتا ہے تو اب کیا صلاح دیتے ہو8
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ اَرْسِلْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ Open ayah 7:111 in the Quran reader
جب مشورہ ہوچکا تو سب نے فرون سے کہا موسیٰ اور اس کے بھائی کو ابھی رہنے دے9 اور اطراف کی بستیوں میں نقیبوں کو روانہ کر
یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ Open ayah 7:112 in the Quran reader
وہ ہر ایک پکے، ماہر جادوگر کو تیرے پاس لے آئیں10
وَ جَآءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوْۤا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ Open ayah 7:113 in the Quran reader
اور جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہوئے کہنے لگے اگر ہم (موسی پر) غالب ہوئے تو ہم کو (سرکار سے) انعام تو ضرور ملے گا
قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ Open ayah 7:114 in the Quran reader
فرعون نے کہا ہاں ہاں (انعام ملے گا) اور اس کے سوا تم بیشک بادشاہی مصاحبوں میں شریک ہوگے
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِیْنَ Open ayah 7:115 in the Quran reader
جادوگروں نے موسیٰ سے کہا موسیٰ یا تو تم پہلے اپنی لکڑی ڈالو اور یا ہم (پہلے ڈالیں)
قَالَ اَلْقُوْا١ۚ فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا سَحَرُوْۤا اَعْیُنَ النَّاسِ وَ اسْتَرْهَبُوْهُمْ وَ جَآءُوْ بِسِحْرٍ عَظِیْمٍ Open ayah 7:116 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا (اگر تم ڈالتے ہی ہو تو پہلے) تم ہی ڈالو جب جادوگروں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو ڈالا) تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا (نظر بندی کی) اور ان کو ڈرا دیا اور لوگوں کے خیال میں) بڑا جادو لے کر آئے1
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚ Open ayah 7:117 in the Quran reader
اور ہم نے (اسی وقت) موسیٰ کو وحی بھیجی تو بھی اپنی لکری ڈال ( انہوں نے ڈالی) وہ لکڑی اژدہا بن کر جادوگروں کے سارے سوانگ نگلنے لگی
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 7:118 in the Quran reader
آخر جو سچی بات تھی وہ تو رہ گئی (عصا قائم رہی) اور جادوگروں کا کیا کرایا سب ہوا ہوا2
فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَۚ Open ayah 7:119 in the Quran reader
اور فرعون اور اس کے ساتھی اسی جگہ (میدان) ہار دئیے اور ذلیل ہو کر (شہر کو لوٹ گئے اور ذلیل ہوگئے
وَ اُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۚۖ Open ayah 7:120 in the Quran reader
اور جادوگروں کو (جیسے) کسی نے سجدہ میں ڈال دیا3