6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsاشرف الحواشی
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ١ؕ۬ ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ Open ayah 6:1 in the Quran reader
اصل تعریف خدا تعالیٰ ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور اجالا بنایا5 پھر بھی اپنے مالک کے ساتھ شرک کرتے ہیں6
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 6:2 in the Quran reader
اسی خدا نے تم کو مٹی سے بنایا پھر (ہر ایک شخص کی زندگی کی)7 میعاد ٹھہرا دی اور ایک دوسرا وعدہ اس کے پاس ٹھہر چکا ہے (یعنی قیامت کا وقت) پھر (بھی) تم (اس کی قدرت میں) شک کرتے ہو8
وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِ١ؕ یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ Open ayah 6:3 in the Quran reader
اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں تمہاری چھپی اور کھلی باتوں کو (سب جانتا ہے حالانکہ وہ آسمانوں کے اوپر ہے) اور جو تم کرتے ہو وہ جانتا ہے9
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ Open ayah 6:4 in the Quran reader
اور ان کافروں کے پاس جب کوئی نشانی ان کے مالک کی نشانیوں میں سے آتی ہے، تو اس سے غافل ہوجاتے ہیں (اس پر خیال نہیں کرتے)10
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ؕ فَسَوْفَ یَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 6:5 in the Quran reader
انہوں نے سچ کو بھی جھٹلایا (یعنی قرآن کو یا حضرت محمد کو) جب ان کے پاس آیا اب ان کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس پر ہنستے رہے11
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَیْهِمْ مِّدْرَارًا١۪ وَّ جَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 6:6 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے (یعنی مکہ کے کافروں نے) یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی امتوں کو تباہ کردیا ہم ن ان کو زمین میں ایسا جمایا تھا1 کہ ویسا تم کو نہیں جمایا2 اور آسمان سے ان پر موسلا دھار مینہ برسایا اور ان کے نیچے نہریں بہا دیں3 آخر ان کے گناہوں کی سزا میں ہم نے ان کو غارت کردیا اور ان کے بعد دوسری امت پیدا کی4
وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ كِتٰبًا فِیْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْهُ بِاَیْدِیْهِمْ لَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 6:7 in the Quran reader
اور اگر ہم تجھر پر (اے پیغمبر) کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب اتارتے اور یہ لوگ ہاتھوں اس کو چھو لیتے تب بھی کافر یہی کہتے یہ تو اور کچھ نہیں کھلا جادو ہے5
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ Open ayah 6:8 in the Quran reader
اور (کافر) کہتے ہیں اس (پیغمبر) پر فرشتہ کیوں نہ اترا6 اور اگر ہم (اس طرح سے) فرشتہ اتارتے تو ضیہ ہی چک جاتا پھر ان کو (ذرا بھی) مہلت نہ ملتی7
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّ لَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ Open ayah 6:9 in the Quran reader
اور اگر ہم فرشتے کو پیغمبر بناتے (تو آخر) اس کو بھی ایک مرد بناتے اور وہی شبہ ان پر ڈالتے جو شبہ (اب) وہ کر رہے ہیں8
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 6:10 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تجھ سے پہلے کئی پیغمبروں پر ٹھٹھا اڑ چکا پھر جنہوں نے ان سے (یعنی پیغمبروں سے) ٹھٹھا کیا تھا ان پر وہی جس پر ٹھٹھا مارتے تھے (یعنی اس کا وبال) الٹ پڑا9
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 6:11 in the Quran reader
۔ (اے پیغمبر) کہہ دے زمین میں پتو پھر پھر (آنکھ سے) دیکھ لو ( یا سمجھ لو پیغمبروں کو) جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا10
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلْ لِّلّٰهِ١ؕ كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ١ؕ لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:12 in the Quran reader
۔ (اے پیغبر) کہہ دے (یعنی ان سے پوچھ) آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے (وہ سب) کس کا ہے کہہ دے اللہ کا ہے11 اس نے آپ ہی (بندوں پر) مہربانی اپنے اوپر لازم کرلی ہے12 وہ تم کو قیامت کے دن جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ضرور اکٹھا کرے گا جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا (عقل اور فطرت سے کام لینا چھوڑ دیا) وہ ایمان نہ لائیں گے
وَ لَهٗ مَا سَكَنَ فِی الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:13 in the Quran reader
اور جتنی چیزیں رات اور دن میں بستی ہیں وہ (سب) اس (خدا) کی ہیں اور وہ (ان کی باتوں کو) سنتا ہے (ان کے حالوں کو) جانتا ہے1
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ یُطْعِمُ وَ لَا یُطْعَمُ١ؕ قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:14 in the Quran reader
۔ (اے پیغمبر) ان کافروں سے کہہ کیا میں خدا کے سوا جو آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور کسی کو اپنا معبود بناؤ اور وہ (خدا سب کو) کھلاتا اس میں کو کوئی نہیں کھلاتا2 کہہ دے مجھ کو تو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے (خدا کا) حکم مانوں3 اور شرک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں4 ۔
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 6:15 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے اگر میں اپنے مالک کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن (قیامت کے دن) کے عذاب کا ڈر ہے5
مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ Open ayah 6:16 in the Quran reader
۔ اس دن جس پر سے عذاب ٹل گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس پر رحم کیا اور یہ بڑی مراد پانا ہے (کھلی کامیابی ہے)6
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ بِخَیْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 6:17 in the Quran reader
۔ اور اگر اللہ تجھ کو کوئی تکلیف پہنچائے (جیسے بیماری یا محتاجی یا اور کوئی بلا) تو اس کا ٹالنے والا اس کے سوا کوئی نہیں اور اگر وہ تجھ کو کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ سب کچھ کرسکتا ہے7
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:18 in the Quran reader
اور وہ زبردست ہے اپنے بندوں کے اوپر8 اور وہ حکمت والا خبردار ہے9
قُلْ اَیُّ شَیْءٍ اَكْبَرُ شَهَادَةً١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ۫ شَهِیْدٌۢ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١۫ وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ هٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَ مَنْۢ بَلَغَ١ؕ اَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُوْنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخْرٰى١ؕ قُلْ لَّاۤ اَشْهَدُ١ۚ قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ اِنَّنِیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۘ Open ayah 6:19 in the Quran reader
(اے پیغمرب ان سے) کہہ دے (پوچھ) کس کی گواہی سب سے بڑی گواہی ہے کہ اللہ گواہ ہے مجھ میں اور تم میں10 اور یہ قرآن (الہ تعالیٰ کی طرف سے) مجھ پر اتار گیا ہے اس لیے کہ میں تم کو اور جن لوگوں کو یہ قرآن پہنچے (قیامت تک) ڈراؤں11 کیا تم یہ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے میں (یہ) گواہی نہیں دوں گا کہہ دے کوئی وہ اکیلا خدا ہے (اس کا کوئی شریک نہیں میں اس کی گواہی دیتا ہوں) اور میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں12
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 6:20 in the Quran reader
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (یعنی یہود اور نصاری) وہ تو اس پیغمبر کو اس طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں13 جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا وہ ایمان نہ لائیں گے1
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:21 in the Quran reader
اور جو شخص اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے (جیسے یہود اور نصاری اور مشرک کرتے تھے) اس سے بڑھ کر اور کون ظالم ہوگا2 بیشک ظالموں کی بھلائی نہیں ہوسکتی
وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَیْنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Open ayah 6:22 in the Quran reader
اور جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے وہ تمہارے شریک کدھر گئے جن کو تم (خدا تعالیٰ کا) شریک سجھتے تھے
ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْا وَ اللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:23 in the Quran reader
پھر کوئی بہانہ (یا کوئی جواب یا کوئی عذر) ان کو نہ ملے گا مگر (جھوٹ بولنا) یوں کہیں گے اللہ تعالیٰ کی قسم جو ہمارا مالک ہے ہم شرک نہیں کرتے تھے3
اُنْظُرْ كَیْفَ كَذَبُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:24 in the Quran reader
(اے پیغمبر) دیکھ (یعنی غور کر) اپنے اوپر آپ کیسا جھوٹ بولے اور جتنی باتیں بناتے تھے سب ان سے گئی گذریں4
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ وَ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْكَ یُجَادِلُوْنَكَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 6:25 in the Quran reader
اور ان میں (یعنی مشرکوں میں) بعضے ایسے بھی ہیں جو تیری طرف کان لگاتے ہیں5 اور ان کے دلوں پر ہم نے پردے ڈال دئیے ہیں اور ان کے کانوں کو بہرا کردیا ہے وہ اس کو سمجھ نہیں سکتے اور اگر وہ سب نشانیاں (تمام جہان کے معجزے) دیکھیں تو ایک پر بھی بھی ایمن نہ لائیں6 (وہ تو جہالت اور ہٹ دھرمی میں) یہاں تک (پہنچے ہیں) کہ جب تیرے پاس جھگرتے آتے ہیں تو کافر (مردود) کہتے ہیں (قرآن ہے کیا) اس میں (کیا رکھا ہے) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں اور کچھ نہیں7
وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْئَوْنَ عَنْهُ١ۚ وَ اِنْ یُّهْلِكُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 6:26 in the Quran reader
اور وہ (لوگوں کو) اس سے روکتے ہیں اور خود بھی الگ رہتے ہیں8 اور یہ لوگ کچھ نہیں مگر اپنے تئیں آپ تباہ کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں9
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 6:27 in the Quran reader
اور (اسے پیمبر) اگر تو ان کو اس وقت دیکھے جب دوزخ پر ٹھہرائے جائیں تو عجب تماشا یا بڑا ہولناک سانحہ دیکھے گا) یہ کہتے ہوں گے کاش پھر ہم دنیا میں بھیج دئیے جائیں اور (اب کی بار) اپنے مالک کی آیتوں کو جھٹلائیں نہیں اور ایماندار ہوجائیں
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 6:28 in the Quran reader
(یہ جو آرزو کریں گے وہ بھی سچے۔ بلکہ جس بات کو پہلے وہ چھپاتے تھے وہ ان کے سامنے کھل گئی1 اور اگر (بالفرض) دنیا میں پھر بھیج دئیے جاویں تو پھر ویسے ہی کام کریں جن سے منع کیے گئے تھے اور کچھ شک نہیں یہ جھوٹے ہیں3
وَ قَالُوْۤا اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ Open ayah 6:29 in the Quran reader
(اور کافر یہ ہے بھی) کہتے ہیں کہ جو کچھ زندگی ہے دنیا ہی کی زندگی ہے اور کچھ نہیں اور مرے پیچھے ہم اٹھنے والے نہیں4
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ قَالَ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 6:30 in the Quran reader
اور (اے پیمبر) اگر تو ان کو اس وقت دیکھے جب اپنے پروردگار کے سامنے ٹھہرائے جائیں گے5 پروردگار فرمائے گا کیا یہ سچ نہیں ہے (یعنی مرے بعد جی اٹھنا) وہ کہیں گے بیشک شچ ہے اپنے پروردگار کی قسم پروردگار فرما دے گا تم جو (دنیا میں اس زندگانی کا) انکار کرتے تھے اب اس کے عذاب کا مزہ چکھو
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوْا یٰحَسْرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطْنَا فِیْهَا١ۙ وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ Open ayah 6:31 in the Quran reader
جن لوگوں نے اللہ سے ملنے کو (مرے بعد پھر جی کر) جھٹلایا وہ گھاٹے میں پڑگئے یہاں تک کہ جب ایک دم قیامت ان کے سر پر آپڑے گی تو کہیں گے ہائے افسوس ہم نے قیامت کے باب میں جو قصور کیا اور اپنے (گناہوں کے) بوجھ اپنی پیٹھ پر لادے ہوں گے سن لے کیا برا بوجھ لادے پھریں گے
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 6:32 in the Quran reader
اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں مگر کھیل اور دل بہلانا7 اور البتہ پرہیز گاروں کے لیے آخرت کا گھر بہتر ہے8 کیا تم کو عقل نہیں
قَدْ نَعْلَمُ اِنَّهٗ لَیَحْزُنُكَ الَّذِیْ یَقُوْلُوْنَ فَاِنَّهُمْ لَا یُكَذِّبُوْنَكَ وَ لٰكِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 6:33 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ہم جانتے ہیں کہ ان کی (کافروں کی) باتوں سے تجھ کو رنج ہوتا ہے (وہ جو تجھ کو جھٹلاتے ہیں) تو وہ تجھ کو (اصل میں) نہیں جھٹلاتے لیکن یہ ظالم اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا (ظاہر میں) انکار کرتے ہیں9
وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰۤى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَا١ۚ وَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَكَ مِنْ نَّبَاِی الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 6:34 in the Quran reader
اور تجھ سے پہلے بہت پیمبر جھٹلائے جا چکے ہیں پھر انہوں نے جھٹلائے جانے اور ستائے جانے پر صبر کیا یہاں تک کہ ہماری مدد ان کے پاس آپہنچی اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور (دوسرے) پیغمبروں کے کچھ قصے تو تجھ کو معلوم ہوچکے ہیں1
وَ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكَ اِعْرَاضُهُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِیَ نَفَقًا فِی الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاْتِیَهُمْ بِاٰیَةٍ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدٰى فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 6:35 in the Quran reader
اور اگر تجھ پر کافروں کا منہ پھیرنا (ایمان نہ لانا) سخت گذرتا ہے تو اگر تجھ سے ہوسکتا ہے کہ زمین میں ایک سرنگ یا آسمان تک ایک سیڑھی ڈھونڈھ نکالے اور ان کو ایک نانی لا کر بتلا دے2 اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو راہ پر لگا دیتا (کفر کا نام باقی نہ رہتا) دیکھ تو ہرگز نادانوں میں شریک مت ہو3
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ١ؔؕ وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ Open ayah 6:36 in the Quran reader
(اے پیغمبر تیری بات) وہی لوگ مانتے ہیں جو (سمجھ کر) سنتے ہیں اور مردوں کو (کافروں کو) اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) جلا اٹھا دے گا پھر اسی کی طرف لوٹائے جاویں گے4
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یُّنَزِّلَ اٰیَةً وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 6:37 in the Quran reader
اور (کافر) کہتے ہیں اس کے مالک کی طرف سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری تو5 تو کہہ دے اللہ (ایک صاف اور کھلی) نشانی (بھی) اتار سکتا ہے مگر ان میں کے اکثر لوگ (خدا کی حکمت اور مصلحت کو) نہیں جانتے6
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ١ؕ مَا فَرَّطْنَا فِی الْكِتٰبِ مِنْ شَیْءٍ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمْ یُحْشَرُوْنَ Open ayah 6:38 in the Quran reader
اور جو جاندار زمین میں چلتا ہے اور جو پرندہ اپنے دونوں بازوؤں سے اڑتا ہے (ان میں سے) ہر ایک کی جماعت ہے تمہاری طرح7 ہم نے کوئی چیز نہیں چھوڑی جو کتاب (لوح محفوظ) میں نہ لکھی ہو پھر8 (قیامت کے دن یہ سب) اپنے مالک کے سامنے اکٹھا ہوں گے9
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُكْمٌ فِی الظُّلُمٰتِ١ؕ مَنْ یَّشَاِ اللّٰهُ یُضْلِلْهُ١ؕ وَ مَنْ یَّشَاْ یَجْعَلْهُ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 6:39 in the Quran reader
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں (ان کی مثال ایسی ہے گویا) وہ اندھیرے میں گونگے اور بہرے ہیں10 جس کو چاہے اللہ تعالیٰ گمراہ کرے اور جس کو چاہے سیدھی راہ پر لگا دیوے11
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَةُ اَغَیْرَ اللّٰهِ تَدْعُوْنَ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 6:40 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہ (بھلا) بتلاؤ تو سہی اگر تم پر خدا کا عذاب آجاوے یا تم پر قیام آن کھڑی ہو تو کیا (اس وقت بھی) اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو پکارو گے اگر تم اپنے دعوے میں) سچے ہو12