6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsاشرف الحواشی
وَ كَیْفَ اَخَافُ مَاۤ اَشْرَكْتُمْ وَ لَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا١ؕ فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۘ Open ayah 6:81 in the Quran reader
اور جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں ان سے کیوں ڈرنے لگا حالانکہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک کرنے سے نہیں ڈرتے جن کی اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں اتاری3 تو (سچ کہو) دونوں طرف والوں میں سے کس کو خاطر جمع رہنا چاہیے اگر تم کو علم ہے4
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبِسُوْۤا اِیْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ۠ Open ayah 6:82 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم (یعنی شرک) نہیں ملایا انہیں کو خاطر جمعی ہے اور وہی راہ پر ہیں5
وَ تِلْكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَیْنٰهَاۤ اِبْرٰهِیْمَ عَلٰى قَوْمِهٖ١ؕ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآءُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:83 in the Quran reader
اور یہ ہماری (بتلائی ہوئی) دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں6 بتلائی ہم جس کو چاہیں اس کے درجے بلند کردیتے ہیں (اے پیمبر) بیشک تیرا مالک حکمت والا ہے جاننے والا 7
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ كُلًّا هَدَیْنَا١ۚ وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَۙ Open ayah 6:84 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم کو (بیٹا) اسحاق اور (پوتا) یعقوب دئیے اور ہر ایک کو راہ پر لگایا8 اور نوح کو تو ہم پہلے ہی (یعنی ابراہیم سے پہلے) راہ پر لگا چکے تھے اور ابراہیم ( یا نوح) کی اولاد میں سے9 (ہم نے) داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو راہ پر لگایا اور نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں
وَ زَكَرِیَّا وَ یَحْیٰى وَ عِیْسٰى وَ اِلْیَاسَ١ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَۙ Open ayah 6:85 in the Quran reader
اور زکریا (بن آدن بن بر کیا) اور یحییٰ (بن زکریا) اور عیسیٰ (بن مریم بنت عمران)10 اور الیاس کو بھی11 یہ سب نیک بختوں میں سے تھے
وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ یُوْنُسَ وَ لُوْطًا١ؕ وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:86 in the Quran reader
اور اسمعیل (بن ابراہیم) اور الیسع12 اور یونس (بن متی) اور لوط (بن ہاران) کو بھی اور ان سب کو ہم نے بزرگی دی سارے جہان پر13
وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 6:87 in the Quran reader
اور (نہ صرف ان کو راہ پر لگایا اور بزرگی دی بلکہ) ان کے بعضے باپ دادوں کو اور اولاد کو اور بھائیوں کو بھی اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو سیدھی راہ بتلائی
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ لَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:88 in the Quran reader
یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کو سوجھائے اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو ان کا کیا کرایا (سب) اکارت ہوتا1
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ١ۚ فَاِنْ یَّكْفُرْ بِهَا هٰۤؤُلَآءِ فَقَدْ وَ كَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّیْسُوْا بِهَا بِكٰفِرِیْنَ Open ayah 6:89 in the Quran reader
انہی لوگوں کو (پیغمبروں کو) ہم نے کتاب دی اور شریعت اور پیغمبری دی اگر یہ لوگ (یعنی قریش کے کافر مکہ والے) ان چیزوں کو2 نہ مانیں (تو کچھ پرواہ نہیں ہم نے ان (پر ایمان لانے) کیلئے ایسے لوگوں کا تیار کردیا ہے جو ان کا انکار نہیں کرتے3
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ١ؕ قُلْ لَّاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 6:90 in the Quran reader
یہی (اٹھارہ پیغمبر) وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ راہ پر لگایا تو بھی انہیں کی راہ پر چل4 (اے پیمبر) کہہ دے میں قرآن سنانے پر (یا اللہ کے حکم پہنچانے پر) تم سے کچھ اجرت (مزدوری) نہیں مانگتا قرآن تو اور کچھ نہیں سارے جہان کے لیے نصیحت ہے5
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖۤ اِذْ قَالُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ الَّذِیْ جَآءَ بِهٖ مُوْسٰى نُوْرًا وَّ هُدًى لِّلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهٗ قَرَاطِیْسَ تُبْدُوْنَهَا وَ تُخْفُوْنَ كَثِیْرًا١ۚ وَ عُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوْۤا اَنْتُمْ وَ لَاۤ اٰبَآؤُكُمْ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِیْ خَوْضِهِمْ یَلْعَبُوْنَ Open ayah 6:91 in the Quran reader
اور ان لوگوں نے6 اللہ کو جیسا پہچاننا چاہیے تھا ویسا نہیں پہچانا جب تو (ضد سے) کہنے لگے اللہ تعالیٰ نے کسی آدمی پر کچھ نہیں اتارا 6 (اے پیمبر) کہہ دے جس کتاب کو موسیٰ لے کر آئے تھے اس میں لوگوں کے لیے روشنی اور ہدایت تھی اس کو کس نے اتارا تھا تم نے اس کے کوئی ورق (الگ الگ) بنا رکھے ہیں جن کو تم بتلاتے ہو اور بہت سے چھپا رکھتے ہو7 اور تم کو (قرآن کی طفیل میں) وہ باتیں سکھائی گئیں جن کو نہ تم جانتے تھے اور ہن تمہارے باپ داد8 (اے پیمبر) کہہ دے اللہ ہی نے (وہ کتاب اتاری تھی) پھر ان کو اپنی غلط باتوں میں کھیلنے دے10
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ لِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ مَنْ حَوْلَهَا١ؕ وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ Open ayah 6:92 in the Quran reader
اور (جیسے توریت کو ہم نے اتارا اسی طرح) یہ کتاب (بھی یعنی قرآن) ہم نے اتاری برکت والی11 اگلی کتابوں کو سچ بتانے والی اس لیے کہ تو مکہ اور اس کے گردا گرد (تمام جہان کے) لوگوں کو ڈرائے12 اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں وہ قران شریف پر (بھی ضرور) ایمان لائیں گے13 اور وہ اپنی نماز کا (بھی ضرور) خیال رکھیں گے14
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ وَّ مَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ اَخْرِجُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ وَ كُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 6:93 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے (پیغمبر نہ ہو اور پیغمبری کا دعوے کرے) یا یوں کہے کہ مجھ پر (اللہ کی طرف سے) وحی آئی اور اس پر کوئی وحی نہ آئی ہو1 اور (اسی طرح اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا) جو کہے میں بھی ایسا ہی (قرآن اتار دوں گا2 جیسے اللہ نے اتارا کاش تو ان ظالموں کو اس وقت دیکھے جب موت کی سختیوں (سکرات) میں پڑے ہوں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے (کہہ رہے ہوں) اپنی جانیں نکالو3 آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا ملے گی4 اس لیے کہ تم خدا پر جھوٹ بولتے تھے5 اور تم اس کی آیتوں پر اکڑ جاتے تھے6
وَ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ تَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَآءَ ظُهُوْرِكُمْ١ۚ وَ مَا نَرٰى مَعَكُمْ شُفَعَآءَكُمُ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّهُمْ فِیْكُمْ شُرَكٰٓؤُا١ؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَیْنَكُمْ وَ ضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ۠ Open ayah 6:94 in the Quran reader
اور (ہم قیامت کے دن کافروں سے کہیں گے) تم تو اکیلے اکیلے ہمارے پاس آئے جیسے پہلے ہم نے تم کو (دنیا میں) پیدا کیا تھا اور جو (سامان) ہم نے (دنیا میں) تم کو (دنیا میں) تم کو دیا تھا وہ (سب) اپنی پیٹھ پیچھے (دنیا ہی میں) چھوڑ آئے7 اور تمہارے سفارشی (جھوٹے معبود) تو ہم کو تمہارے ساتھ نظر نہیں آتے جن کو تم اپنے کاموں میں (ہمارا) شریک سمجھتے تھے8 اب تمہارے آپس کے (سب) رشتے (اور تعلق) کٹ گئے اور جو تم سمجھتے تھے وہ (سب) گیا گزرا (کوئی تمہارے کچھ بھی کام نہ آیا)
اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰى١ؕ یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Open ayah 6:95 in the Quran reader
بیشک اللہ تعالیٰ ہی دانے اور گٹھلی کا پھاڑنے والا ہے9 زندے کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندے سے نکالنے والاف 10 یہی تو تمہارا خدا ہے پھر تم کیسے پھرے جاتے ہو11
فَالِقُ الْاِصْبَاحِ١ۚ وَ جَعَلَ الَّیْلَ سَكَنًا وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ حُسْبَانًا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ Open ayah 6:96 in the Quran reader
صبح کی روشنی (پو) پھوڑنے والا اور رات کو اس نے آرام کے لیے اور سورج اور چاند کو حساب کے لیے بنایا12 یہ زبردست علم والے خدا کا باندھا ہوا اندازہ ہے13
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ النُّجُوْمَ لِتَهْتَدُوْا بِهَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 6:97 in the Quran reader
اور اسی (خدا) نے تمہارے لیے تارے بنائے کہ جنگل اور دریا کے اندھیروں میں (رات کو) ان سے راہ کا پتہ لگا لو1 جو لوگ علم رکھتے ہیں ان کے لیے ہم نے کھول کر نشانیاں بیان کردی ہیں
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَّ مُسْتَوْدَعٌ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّفْقَهُوْنَ Open ayah 6:98 in the Quran reader
اور اسی (خدا) نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا (یعنی حضرت آدم سے) پھر (تمہارے لیے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سونپے جانے کی2 جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ہم نے کھول کر نشانیاں بیان کردی ہیں3
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَیْءٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا١ۚ وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِیَةٌ وَّ جَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍ١ؕ اُنْظُرُوْۤا اِلٰى ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ یَنْعِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكُمْ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:99 in the Quran reader
اور اسی (خدا) نے آسمان سے پانی برسایا پھر اسی پانی سے ہم نے ہر چیز کے مول کے (یا کھوئے یا انک ہوئے یا سوئے) نکالے4 پھر اس میں ہری ہری کونپلیں (شاخیں) نکالیں ان سے ہم گتھے ہوئے (جڑے ہوئے) دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے گھچے (زمین پر) لٹکے ہوئے (یا جھجھکے ہوئے) اور انگور کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے (صورت میں) ملتے ہیں اور (مزے میں) نہیں ملتے5 ان چیزوں کے پھل دیکھو جب یہ پھلیں اور ان کا پکنا دیکھو6 بیشک ان چیزوں میں ایمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ الْجِنَّ وَ خَلَقَهُمْ وَ خَرَقُوْا لَهٗ بَنِیْنَ وَ بَنٰتٍۭ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَصِفُوْنَ۠ Open ayah 6:100 in the Quran reader
اور ان مشرکوں نے جنوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک بنایا7 حالانکہ اللہ ہی نے جنوں کو پیدا کیا8 اور ان لوگوں نے نادانی سے اللہ کے لیے بیٹوں اور بیٹیوں کو تراش لیا وہ ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں پاک اور برتر ہے
بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَنّٰى یَكُوْنُ لَهٗ وَلَدٌ وَّ لَمْ تَكُنْ لَّهٗ صَاحِبَةٌ١ؕ وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 6:101 in the Quran reader
وہ آسمانوں کا اور زمین کا انوکھا پیدا کرنے والا ہے9 اس کی اولاد (بیٹا یا بیٹی) کہاں سے ہوگی جب کہ اس کی کوئی جورو نہیں ہے10 اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور وہ ہر چیز کو جانتا ہے
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ فَاعْبُدُوْهُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ Open ayah 6:102 in the Quran reader
یہی اللہ تعالیٰ تمہارا مالک ہے اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے وہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اسی کو پوجو11 اور وہی ہر چیز کا نگہبان ہے
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ١٘ وَ هُوَ یُدْرِكُ الْاَبْصَارَ١ۚ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:103 in the Quran reader
آنکھیں اس کو نہیں دیکھ سکتیں اور وہ آنکھوں کو دیکھتا ہے اور وہ مہربان ہے (یا لطیف ہے، کثیف نہیں)
قَدْ جَآءَكُمْ بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ عَمِیَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ Open ayah 6:104 in the Quran reader
خبردار1 تمہارے مالک کی طرف سے تم کو دل کی آنکھیں (دلیلیں) پہنچ چکیں (جو اللہ تعالیٰ نے اوپر بیان کیں اب جو کوئی دیکھے2 تو اپنا ہی فائدہ کرے گا اور جو اندھا بن جائے3 تو اپنا ہی برا کرے گا اور میں تم پر داروغہ (کڑوڑی) نہیں ہوں4
وَ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ وَ لِیَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَ لِنُبَیِّنَهٗ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 6:105 in the Quran reader
اور ہم اسی طرح آیتوں پھیر پھیر کر لاتے ہیں5 اور اس لیے کہ وہ کہیں (تو ان پڑھ نہیں ہے بلکہ) تو پڑھا ہوا ہے6 اور اس لیے کہ جو لوگ علم والے ہیں ان کو صاف سمجھا دیں7 ۔
اِتَّبِعْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:106 in the Quran reader
جو تیرے مالک نے تجھ کو حکم بھیجا اس پر چل اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے اور مشرکوں کا خیال چھوڑ دے8 ۔
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشْرَكُوْا١ؕ وَ مَا جَعَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ Open ayah 6:107 in the Quran reader
اور اگر اللہ تعا الیٰ چاہتا تو وہ شرک نہ کرتے (بلکہ سب ایمان لاتے)9 اور ہم نے تجھ کو ان پر داروغہ نہیں کیا اور نہ تو ان کا پاسبان ہے (ان پر تعینات ہے کہ وہ بھٹکنے نہ پائیں۔
وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَسُبُّوا اللّٰهَ عَدْوًۢا بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ كَذٰلِكَ زَیَّنَّا لِكُلِّ اُمَّةٍ عَمَلَهُمْ١۪ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:108 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو) یہ مشرک اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں ان کو (یعنی بتوں کو) برا مت کہو نہیں تو وہ اللہ کو نادانی سے اور گدھے پن سے برا کہنے لگیں گے10 (جیسے ہم نے ان مشرکوں کو انکی دانست میں ان کے عمل اچھے کردئیے ہیں و سمجھتے ہیں کہ ہم اچھے کام کر رہے ہیں11 ایسے ہم ہم نے ہر فقرے کے کاموں کو ان کے نزدیک بھلا کردیا ہے پھر ان سب کو اپنے مالک کے پاس لوٹ کر جانا ہے وہ ان کو جتا دے گا جو کرتے تھے برا یا بھلا ویسا ہی بدلہ دے کر
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ لَّیُؤْمِنُنَّ بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ وَ مَا یُشْعِرُكُمْ١ۙ اَنَّهَاۤ اِذَا جَآءَتْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:109 in the Quran reader
اور یہ مکہ کے کافر سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تو ان کے پاس ایک نشانی لے کر آئے12 تو ہو ضرور اس پر ایمان لائیں گے اے پیمبر کہہ دے نشانیاں تو اللہ ہی کے پاس ہیں اسی کے اختیار میں ہیں اور اے مسلمانو تم کیا جانو شاید جب یہ نشانیاں آئیں تو یہ ایمان لائیں یا نہ لائیں13
وَ نُقَلِّبُ اَفْئِدَتَهُمْ وَ اَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ یُؤْمِنُوْا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ نَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ۠ Open ayah 6:110 in the Quran reader
اور ہم ان کے دل اور آنکھیں الٹ دیں گے جیسے پہلی بار نشانی پر ایمان نہیں لائے14 اور ہم ان کو ان کی شرارت میں بہکتا چھوڑ دیں گے15
وَ لَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَاۤ اِلَیْهِمُ الْمَلٰٓئِكَةَ وَ كَلَّمَهُمُ الْمَوْتٰى وَ حَشَرْنَا عَلَیْهِمْ كُلَّ شَیْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ یَجْهَلُوْنَ Open ayah 6:111 in the Quran reader
اور اگر ہم ان پر (آسمان سے) فرشتے اریں اور مردے ان سے بات کریں اور ہر چیز کو ہر نشانی کو جو وہ چاہتے ہیں اور ہر جاندار کو ان کے سامنے لا کر اکٹھا کردیں1 جب بھی وہ ایمان لانے والے نہیں مگر اللہ تعالیٰ چاہے تو وہ اور بات ہے لیکن ان میں سے اکثر نادان ہیں2
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا شَیٰطِیْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ یُوْحِیْ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:112 in the Quran reader
اور اے پیمبر جس طرح مکہ کے کافر تیرے دشمن ہیں ہم نے اسی طرح شریر آدمیوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنایا3 (اس لیے کہ) ایک دوسرے کو ملمع دار باتیں فریب کے لیے سکھائیں4 اور اگر تیرا مالک چاہتا تو وہ کافر یا یہ یشطان ایسے کام نہ کرتے5 تو انکو اور ان کے بہتانوں چھور دے6
وَ لِتَصْغٰۤى اِلَیْهِ اَفْئِدَةُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ لِیَرْضَوْهُ وَ لِیَقْتَرِفُوْا مَا هُمْ مُّقْتَرِفُوْنَ Open ayah 6:113 in the Quran reader
اور اس لیے بھی7 کہ جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے (نرے بےایمان اور ملحد ہیں) ان کے دل ان باتوں پر جھک جائیں اور اس لیے کہ وہ ان باتوں سے خوش ہوں اور اس لیے کہ جو برے کام وہ کیا کرتے ہیں یہ بھی کریں8
اَفَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِیْ حَكَمًا وَّ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ اِلَیْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًا١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ Open ayah 6:114 in the Quran reader
اے پیمبر ان لوگوں کو کہہ دے کیا میں اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی فیصلہ کرنے والے کو ڈھونڈوں اور اسی نے تم پر یہ کتاب قرآن اتار دی جس میں کھلا بیان ہے اور ہر قضیے کا فیصلہ اس سے ہوسکتا ہے9 اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (یعنی یہود اور نصای وہ دل میں خوب جانتے ہیں کہ قرآن ہے تیرے مالک کی طرف سے اترا ہے10 خیر تو تو ہرگز شک کرنے والوں میں مت ہو11
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:115 in the Quran reader
اور تیرے مالک کا فرمان اسچائی اور انصاف کے ساتھ پورا ہوا12 اس کی باتوں کوئی کوئی بدلنے والا نہیں13 اور وہ سنتا جانتا ہے
وَ اِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:116 in the Quran reader
اور (اے پیمبر اگر تو ان لوگوں کے کہنے پر چلے جو دنیا میں (یا مکہ میں زیادہ ہیں تو وہ تجھ کو خدا کی راہ سے بہک یہ لوگ صرف اپنے خیال پر چلتے رہیں اور نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ہیں1
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 6:117 in the Quran reader
بیشک تیرا مالک جو کوئی اس کی راہ سے بھٹک گیا اس کو خوب جانتا ہے اور وہ راہ پانے والوں کو (بھی) خوب جانتا ہے
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 6:118 in the Quran reader
اگر تم کو اللہ تعالیٰ کے حکموں کو یقین ہے تو اس جانور کو کھاؤ جس پر (کاٹتے وقت یا شکار کرتے وقت) اللہ کا نام لیا جائے2
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا لَّیُضِلُّوْنَ بِاَهْوَآئِهِمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 6:119 in the Quran reader
اور جس جانور پر (کاٹتے وقت) اللہ کا نام لیا گیا اس میں سے کیوں نہ کھاؤ (فراغت سے کھاؤ وہ حلال ہے) اور اللہ نے جو جو چیزیں تم پر حرام کیں ہیں وہ کھول کر تم سے بیان کردیں3 ان میں بھئی جس کے کھانے پر مجبور ہوجاؤ وہ درستے ہے4 اور بہت لوگ (عرب کے مشرک) اپنی خواہشوں پر لوگوں کو بہکاتے ہیں ان کو علم (ولم) کچھ نہیں (مثلاً سانڈھ وغیرہ کو حرام کہتے ہیں) بیشک تیرا مالک حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے5
وَ ذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَهٗ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ Open ayah 6:120 in the Quran reader
اور کھلا گناہ اور چھپا گناہ (دل کا گناہ) دونوں چھوڑ دو6 جو لوگ گناہ سمیٹتے ہیں وہ اپنے کیے کی سزا جلدی پائیں گے