6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsاشرف الحواشی
قُلْ اِنَّنِیْ هَدٰىنِیْ رَبِّیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ١ۚ۬ دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ۚ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:161 in the Quran reader
اے پیمبر کہہ دے مجھ کو تو میرے مالک نے سیدھا رستہ دکھلایا ٹھک دین ابراہیم کا طریق جو ایک طرف کا (یعنی خدا کی طرف) ہو رہا تھا اور مشرکوں میں سے نہ تھا (جیسے قریش کے کافر کہتے ہیں)
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 6:162 in the Quran reader
اے پیمبر کہہ دے میری نماز اور قربانی (یا ہر ایک عبادت یا دین) اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ تعالیٰ ہی کیلیے ہے جو سارے جہان کا مالک ہے
لَا شَرِیْكَ لَهٗ١ۚ وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 6:163 in the Quran reader
اسکا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو یہی حکم ہوا ہے8 اور (اس امت میں سب سے پہلے اس کا تابعدار ہوں9
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْ رَبًّا وَّ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ وَ لَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیْهَا١ۚ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 6:164 in the Quran reader
اے پیمبر کہہ دے کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور مالک ڈھونڈوں حالانک وہی ہر چیز کا مالک ہے10 اور جو کوئی شخص برا کام کرے گا تو اس کا وبال اسی پر پڑے گا اور کوئی شخص دوسرے کا بوجھ اپنے اوپر نہ لے گا1 پھر تم (سب) کو اپنے مالک کی طرف لوٹ جانا ہے وہ تم کو وہ باتیں بتادے گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے2
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ الْاَرْضِ وَ رَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَبْلُوَكُمْ فِیْ مَاۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖ٘ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 6:165 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے تم کو زمین میں نائب بنایا3 اور تم میں سے ایک کے درجے دوسرے پر بلند کیے3 اس لیے کہ تم کو آزمائے اس میں جو تم کو دیا5 بیشک تیرا مالک جلد سزا دینے والا ہے6 اور اس کے ساتھ ہی وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے۔