6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsاشرف الحواشی
وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ اِنَّهٗ لَفِسْقٌ١ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِهِمْ لِیُجَادِلُوْكُمْ١ۚ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوْهُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 6:121 in the Quran reader
اور جس جانور پر (کاٹتے وقت) اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا جائے اس کو مت کھاؤ7 اور اس میں سے کھانا گناہ ہے8 اور شیطان تو اپنے دوستوں کے دل میں (وسوسے اور غلط خیالات) ڈالتے ہیں اس لیے کہ وہ تم سے (ناحق) کا جھگڑا کریں اور اگر تم ان کا کہا مان لو تو تم بھی مشرک ہوچکے ضرور ہوچکے9
اَوَ مَنْ كَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰهُ وَ جَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِهٖ فِی النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْكٰفِرِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:122 in the Quran reader
بھلا ایک شخص جو مردہ تھا ہم نے اس کو جلایا10 اور اس کو (قرآن کی یا ہدایت اور ایمان کی یا یقین کی) روشنی دی وہ اس کو لیے ہوئے لوگوں میں چلتا (پھرتا) ہے اس شخص کی طرح ہوگا جس کا حال یہ ہے کہ اندھیروں میں پڑا ہوا ہے وہاں سے نکل نہیں سکتا11 (جیسے مسلمانوں کی نظر میں ایمان بھلا معلوم ہوتا ہے) اسی طرح کافروں کے نزدیک ان کے کام بھلے معلوم ہوتے ہیں12
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ اَكٰبِرَ مُجْرِمِیْهَا لِیَمْكُرُوْا فِیْهَا١ؕ وَ مَا یَمْكُرُوْنَ اِلَّا بِاَنْفُسِهِمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 6:123 in the Quran reader
اور (جیسے مکر میں جو بڑے لوگ ہیں امیر اور مالدار وہی زیادہ شریر اور بدکار ہیں اسی طرح ہم نے ہر بستی میں جو گنہگار ہیں انہی کو بڑا بنایا ہے اس لیے کہ وہ اس بستی میں مکاری (اور فریب جھوٹ دغا بازی فسق و فجور کریں)1 اور وہ اپنی جانوں سے آپ مکاری کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں2
وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ١ؔۘؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 6:124 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے (جس سے آنحضرت ﷺ کی تصدیق ہو) تو کہتے ہیں ہم تو کبھی ایمان لانے والے نہیں جب تک اللہ تعالیٰ کے پیغمبروں کو جو چیز ملی ہے (یعنی پیغمبری) وہ ہم کو نہ ملے3 اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جہان وہ پیغمبری رکھتا ہے4 جن لوگوں نے (یہ) قصور کیا (اور ایسی بےادبی کی بات کہی) ان کو خدا کے پاس ان کی مکاری کی سزا میں جلد زلت ہوگی اور سخت مار پڑے گی
فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ یَّهْدِیَهٗ یَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّهٗ یَجْعَلْ صَدْرَهٗ ضَیِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:125 in the Quran reader
تو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راہ پر لگانا چاہتا ہے اسلام قبول کرنے کے لیے اس کا سینہ کھول دیتا ہے (وہ خوشی سے مسلمان ہوجاتا ہے)5 اور جس شخص کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کا سینہ تنگ بہت تنگ کردیتا ہے6 گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے7 جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان پر عذاب بھیجتا ہے8
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِیْمًا١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ Open ayah 6:126 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) یہ تیرے مالک کی سیدھی راہ ہے (یعنی اسلام کا دین یا قرآن) جو لوگ سمجھتے ہیں ان کے لیے ہم نے کھول کر (اپنی) آیتیں بیان کردی ہیں
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:127 in the Quran reader
ان کے ماک کے پاس ان کے لیے سلامتی کا گھر (یعنی جنت تیار ہے اور ان کے کیے کے بدل (یعنی ان کے نیک کاموں کے بدل) وہی (خدا) ان کا مددگار ہے
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا١ۚ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ وَ قَالَ اَوْلِیٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِیْۤ اَجَّلْتَ لَنَا١ؕ قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:128 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر اس دن کو یاد کر) جب اللہ تعالیٰ (آدمی اور جن اور شیطان) ان سب کو اکٹھا کریگا10 اے جنو (اے شیطان کے گروہ) تمنے تو بہت آدمیوں کو خراب (گمراہ) کیا11 آدمیوں میں جو (دنیا میں) ان کے (شیطانوں کے) دوست تھے وہ کہیں گے مالک ہمارے ہم میں سے ہر ایک نے دوسرے سے فائدہ اتھایا12 اور ہمارے لیے جو وعدہ تو نے ٹھہرایا تھا (یعنی قیامت کا یا موت کا) اس وعدے تک آن پہنچے اللہ فرمائے گا (اب) دوزخ تمہارا ٹھکانا ہے اسی میں ہمیشہ رہیں گے مگر جب تک اللہ تعالیٰ چاہے1 بیشک تیرا مالک حکمت والا ہے جاننے والا
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠ Open ayah 6:129 in the Quran reader
اور (جیسے جن اور آدمیوں کا ہم نے یہ انجام کیا) اسی طرح ہم (دنیا میں) ایک ظالم کو دوسرے ظالموں پر ان کے اعمال کی سزا میں حکومت دیتے ہیں2
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 6:130 in the Quran reader
اور (اللہ تعالیٰ رمائے گا) جنو اور آدمیو کیا تمہارے پاس تم ہی میں کے پیغمبر نہیں آئے3 جو میری آیتیں تم کو پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آنے سے تم کو ڈراتے کہیں گے ہم نے خود اپنے اوپر گواہی دی4 اور (اصل یہ ہے کہ دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکا دیا اور (اب مجبور ہو کر) اپنے اوپر آپ یہ گواہی دی کہ وہ (دنیا میں) کافر تھے5
ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ یَكُنْ رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا غٰفِلُوْنَ Open ayah 6:131 in the Quran reader
یہ (پیغمبروں کو بھیجنا) اس وجہ سے ہے کہ تیرا مالک بستیوں کا ظلم سے اجاڑنا نہیں چاہتا جب وہاں کے لوگ (بیچارے) بیخبر ہوں6
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:132 in the Quran reader
اور (جنو اور آدمیوں یا مومنوں اور کافروں میں) ہر ایک کے لیے اپنے اپنے اعمال کے موافق بہشت یا دوزخ میں) درجے میں اور تیرا مالک ان کے کاموں سے بیخبر نہیں ہے7
وَ رَبُّكَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا یَشَآءُ كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَؕ Open ayah 6:133 in the Quran reader
اور تیرا مالک بےپروا ہے رحم والا اگر چاہے تو تم کو (اے گنہگار دنیا سے) اٹھالے اور تمہارے بعد جس کو چاہے (اپنے نیک اور مطیع بندوں میں سے) تمہا جانشین (قائم مقام) بنائے جیسے دوسرے لوگوں کو نسل سے تم کو پیدا کیا9
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ١ۙ وَّ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 6:134 in the Quran reader
جس چیز کا تم سے وعدہ ہے (یعنی قیامت) وہ ضرور آنے والی ہے اور تم اس کو روک نہیں سکتے10
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:135 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہ دے بھائیو تم جو کرتے ہو وہ کرتے رہو میں بھی (جو کرنے کا ہے وہ) کر رہا ہوں11 آگے چل کر تم جان لو گے کس کا انجام اچھا ہوتا ہے1 بیشک ظالم نہیں پنپتے (ان کو بھلائی اور کامیابی نہیں ہوسکتی)2
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَ الْاَنْعَامِ نَصِیْبًا فَقَالُوْا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعْمِهِمْ وَ هٰذَا لِشُرَكَآئِنَا١ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمْ فَلَا یَصِلُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ مَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ یَصِلُ اِلٰى شُرَكَآئِهِمْ١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 6:136 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ نے جو کھیت اور جانور (مویشی) پیدا کیے ہیں ان میں یہ کافر اللہ تعالیٰ کا ایک حصہ لگاتے ہیں3 اور اپنے خیال پر (جو غلط ہے) یوں کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے (بتوں کا جن کو اللہ کا شریک جانتے ہیں) پھر ان کے معبودوں کا (حصہ ہے تو وہ اللہ کے کام میں نہیں آسکتا اور جو اللہ کا حصہ ہے وہ ان کے معبودوں کو مل سکتا ہے (لاحول ولا قوۃ) کیا برا فیصلہ کرتے رہیں4
وَ كَذٰلِكَ زَیَّنَ لِكَثِیْرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ قَتْلَ اَوْلَادِهِمْ شُرَكَآؤُهُمْ لِیُرْدُوْهُمْ وَ لِیَلْبِسُوْا عَلَیْهِمْ دِیْنَهُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:137 in the Quran reader
اور (جیسے مشرک یہ برا کام کرتے ہیں) اسی طرح بہت مشرکوں کو ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کا مار ڈالنا اچھا بتایا ہے5 ان کو تباہ کرنے کے لیے5 اور ان کے دین میں میل کرنے کے لیے (یعنی جو باتیں دین میں نہیں تھیں ان کو دین میں شریک کنے کو شبہ ڈالنے کے لیے6 اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو یہ مشرک اس کام کو نہ کرتے تو (اے پیمبر) ان کو اور ان کے بہتانوں کو (اپنے حال پر) چھوڑ دے7
وَ قَالُوْا هٰذِهٖۤ اَنْعَامٌ وَّ حَرْثٌ حِجْرٌ١ۖۗ لَّا یَطْعَمُهَاۤ اِلَّا مَنْ نَّشَآءُ بِزَعْمِهِمْ وَ اَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُوْرُهَا وَ اَنْعَامٌ لَّا یَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا افْتِرَآءً عَلَیْهِ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ بِمَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:138 in the Quran reader
اور (مشرک) کہتے ہیں یہ جانور اور کھیت اچھوتے ہیں (یعنی ان کو کوئی نہیں کھا سکتا مگر جس کو ہم چاہیں اپنے اپنے خیال کے موافق وہ کھا سکتا ہے8 اور کچھ جانور ایسے ہیں جنکی پیٹھ پر سوار ہونا منع ہے9 اور کچھ جانوروں پر (ذبح کے وقت اللہ کا نام نہیں لیتے (بلکہ بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہیں) اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے کو10 وہ ان کے جھوٹ باندھنے کی سزا ان کو جلد دے گا
وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مَّیْتَةً فَهُمْ فِیْهِ شُرَكَآءُ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ وَصْفَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:139 in the Quran reader
اور کہتے ہیں کہ ان جانوروں کے پیٹ میں (جن کو ہم بتوں کے نام سے چھوڑ رکھا ہے) جو (بچہ) ہے وہ ہمارے مردوں کے لیے خاص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے (اگر زندہ پیدا ہو) اگر مرا ہوا ہو تو سب (مرد اور عورت) اس میں شریک ہیں (یعنی سب کھا سکتے ہیں) اللہ تعالیٰ ان کو اس کہنے کا جلد بدلہ دے گا وہ حکمت والا ہے جاننے والا
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ قَتَلُوْۤا اَوْلَادَهُمْ سَفَهًۢا بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ حَرَّمُوْا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افْتِرَآءً عَلَى اللّٰهِ١ؕ قَدْ ضَلُّوْا وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ۠ Open ayah 6:140 in the Quran reader
بےجن لوگوں نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھ کر جہالت کرکے نادانی سے اپنی اولاد کو مار ڈالا1 اور اللہ تعالیٰ نے جو رزق (روزی) ان کو دیا اس کو حرام ٹھہرایا2 وہ گھاٹے میں پڑگئے گمراہ ہوئے اور راہ پر نہیں آسکتے
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّ غَیْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍ١ؕ كُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ١ۖ٘ وَ لَا تُسْرِفُوْا١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 6:141 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے باغ پیدا کیے چھتریوں پر چرھے ہوئے اور بےچڑھے ہوئے3 اور کھجور کے درخت اور کھیت (اناج کے) جن کے پھل طرح طرح کے ہیں ہر ایک کا مزا جدا ہے اور زیتون اور انار جو دیکھنے میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور مزے میں نہیں ملتے (اے بندو) جب یہ درخت اور بیلیں اور کھیت پھلیں تو ان کا پھل کھاؤ اور جس دن کٹیں (یا توڑے جائیں) ان کا حق ادا کردو4 اور بیجا مت اڑاؤ5 (اسراف نہ کرو) کیونکہ اللہ تعالیٰ بےجا اڑانے والوں کو پسند نہیں کرتا
وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 6:142 in the Quran reader
اور چوپائے جانووں میں سے اس نے بوجھ لادنے والے اور زمین سے لگے ہوئے (مثلاً بھیڑ بکری وغیرہ پیدا کیے (لوگو) خدا نے جو تم کو رزق دیا اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے قدموں پر مت چلو کیونکہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ۚ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَۙ Open ayah 6:143 in the Quran reader
(یہ چارپائے حلال جانور نر مادہ ملا کر آٹھ قسم ہیں (یعنی چار جوڑے)7 دو بھیڑ ہیں (نر اور مادہ) اور دو بکری میں (نر اور مادہ) (اے پیمبر) کہہ دے کیا خدا نے (ان بھیڑ بکری میں سے دو نروں کو (یعنی مینڈھے اور بکرے کو) حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو (بھیڑ اور بکری مادہ کو) یا ان دونوں مادوں کے پیٹ میں جو (بچہ) ہے اس کو اگر تم سچے ہو تو مجھ کو سند کے ساتھ بتاؤ8
وَ مِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ وَصّٰىكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا١ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا لِّیُضِلَّ النَّاسَ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 6:144 in the Quran reader
اور اونٹ میں سے دو (نر اور ماد) اور گائے میں سے دو (نر اور مادہ)9 (اے پیمبر) کہہ دے کیا خدا نے دونوں نروں کو (یعنی اونٹ اور بیل کو) حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو (یعنی اونٹنی اور گائے کو) یا دونوں مادوں کے پیٹ میں جو (بچہ) ہے اس کو کوئی بات تو کہو اگر کوئی سند نہیں ملتی تو یہ کہو) کیا تم اس وقت حاضر تھے جس وقت اللہ نے اس کا1 حکم دیا پھر جو کوئی اللہ تعالیٰ پر بےجانے بوجھے لوگوں کے بہکانے کے لیے جھوٹ باندھے اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا2 بیشک اللہ تعالیٰ ظالموں کو راہ پر نہیں لگاتا
قُلْ لَّاۤ اَجِدُ فِیْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ یَّطْعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّكُوْنَ مَیْتَةً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِیْرٍ فَاِنَّهٗ رِجْسٌ اَوْ فِسْقًا اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 6:145 in the Quran reader
(اے پیمبر ان مشرکوں سے) کہہ مجھ پر جو اترا ہے (یعنی قران شریف) اس میں سے کوئی چیز کسی کھانے والے پر جو اس کو کھائے حرام نہیں پاتا (ہاں) مگر یہ کہ مردار ہو یا بہتا خون یا سور کا گوشت وہ نجس ہے یا گناہ یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کسی جانور پر دوسرے کا نام پکارا جائے3 پھر جو کوئی (بھوک سے) بیقرار ہوجائے کسی پر زیادتی نہ کرتا ہو نہ حد سے بڑھے تو (اس کو یہ چیزیں بھی بقدر ضرورت درست ہیں) کیونکہ تیرا مالک بخشنے والا مہربان ہے4
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍ١ۚ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ١ؕ ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ١ۖ٘ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 6:146 in the Quran reader
اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخون والا جانور حرام کردیا تھا9 اور گائے اور بکری کی چربی بھی ان پر حرام کردی تھی (اور اگرچہ گوشت ان کا حلال تھا) مگر جو چربی پیٹھ پر لگی ہو (یا جس چربی کو پیٹھ اٹھائے ہوئے ہو جیسے دنبہ کی چکتی) یا آنتوں میں یا ہڈی سے مل گئی ہو6 یہ (جو ہم نے ان پر ان چیزوں کو حرام کردیا تھا) یہ ان کی شرارت کی سزا ہم نے ان کو دی تھی اور ہم سچے ہیں7
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 6:147 in the Quran reader
(اے پیمبر) اس پر بھی اگر یہ یہود (یا مشرک) تجھ کو جھٹلائیں تو کہہ دے تمہارے مالک کی رحمت بہت کشادہ ہے اور اس کا عذاب جب آئے گا) تو گنہگار لوگوں سے ٹلنے والا نہیں8
سَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشْرَكْنَا وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ شَیْءٍ١ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتّٰى ذَاقُوْا بَاْسَنَا١ؕ قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْهُ لَنَا١ؕ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:148 in the Quran reader
قریب میں مشرک یہ کہیں گے (یہ وعدہ پورا ہوا انہوں نے ایسا ہی کہا چناچہ سورة نحل میں مذکور ہے) اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم نہ ہمارے باپ دادا کوئی شرک نہ کرتے اور نہ کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرتے9 (جیسے ان لوگوں نے تجھ کو جھٹلایا) اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گذرے انہوں نے بھی (اپنے اپنے پیغمبروں کو) جھٹلایا، آخر ہمارے عذاب کا مزہ چکھا10
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 6:149 in the Quran reader
(اے پیمبر) کہہ دے تمہاری پاس کوئی دلیل بھی ہے (اس کی کہ اللہ تعالیٰ ان کاموں سے راضی ہے اگر ہے) تو ہمارے (دکھانے کے) اس کو نکالو (پیش کرو) کچھ نہیں تم نرے گمان پر چلتے ہو اور نری اٹکلیں دوڑاتے ہو1
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِیْنَ یَشْهَدُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ هُمْ بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ۠ Open ayah 6:150 in the Quran reader
(اے پیمبر ان کافروں سے) کہہ دے اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حارم کیا ہے (بحیرہ اور سائبہ وغیرہ) پھر اگر وہ گواہی بھی دیں (کافروں کے موافق کہیں) تو تو ان کے ساتھ ہو کر ان کی سی گواہی مت دے (ان کی بات اور گواہی کو مت مان)3 اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے اور اپنے مالک کے برابر دوسرے کو کرتے ہیں (شرک کرتے ہیں) ان کی خوہشوں پر مت چل
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَیْكُمْ اَلَّا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْ١ۚ وَ لَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 6:151 in the Quran reader
(اے پیمبر ان لوگوں سے) کہہ دے آؤ میں تم کو دو باتیں سناؤ جو تمہارے مالک نے تم پر حرام کی ہیں ( تم کو لازم ہے کہ تم کسی چیز کو خدا شریک مت ٹھہراؤ4 اور ماں باپ سے بھلائی کرو5 اور اپنی اولاد کو محتاجی کے ڈر سے نہ مار ڈالو6 ہم ہی تم کو روزی دیتے ہیں اور ان کو (بھی دیں گے)7 اور بےشرمی کی باتیں (جیسے زنا لواطت وغیرہ) کھلی ہو یا چھپی ان کے پاس نہ پھٹکو8 اور کس جان کا مار ڈالنا اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اس کو مت مارو مگر حق پر (جیسے قصاص یا زنا میں)9 یہ وہ باتیں ہیں جن کا اللہ نے تم کو حکم دیا اور ان کا خلاف کرنا حرام کیا) اس لیے کہ تم سمجھو
وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ١ۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۚ وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ Open ayah 6:152 in the Quran reader
اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ جاؤ مگر اس طرح سے کہ اس کی بہتری ہو (یعنی اس کا مال بڑے اس کو فائدہ ہو تو مضائقہ نہیں جب تک وہ پورا جوان نہ ہو10 اور ماپ اور تول کو انصاف سے پورا کرو ہم ہر شخص پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے11 اور جب بات کہو تو انصاف کی کہو گو ناطے والے کا مقدمہ ہو1 اور اللہ تعالیٰ کا قول پورا کرو2 یہ وہ باتیں ہیں جن کا تم کو خدا نے حکم دیا اس لیے کہ تم کو نصیحت ہو (اور تم ان اخلاف کرنے سے پرہیز کرو)
وَ اَنَّ هٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْهُ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Open ayah 6:153 in the Quran reader
اور (خدا نے یہ بھی فرمایا ہے) یہ میری سیدھی راہ ہے اس پر چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو وہ تم کو خدا کی راہ سے ہٹا دیں گی2 یہ وہ باتیں ہیں جن کا خدا تعالیٰ نے تم کو حکم دیا ہے اس لیے کہ تم ان کا خلاف کرنے سے) بچے رہو
ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِیْۤ اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 6:154 in the Quran reader
پھر (ایک بات اور بھی ہے وہ یہ ہے کہ اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب (توریت) دی نیک (بندے پر پورا فضل کرنے کو اور ہر چیز کا پورا بیان کرنے کو (یا ہر چیز کا اس میں پورا بیان ہے) اور لوگوں کو6 راہ دکھانے کو اور مہربانی کو (یا اس میں ہدایت اور مہربانی ہے) اس لیے کہ وہ اپنے مالک سے ملنے پر یقین لائیں (آخرت پر وہاں کے عذاب اور ثواب پر)
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ Open ayah 6:155 in the Quran reader
اور یہ کتاب (قرآن شریف) برکت والی ہم نے اس کو اتارا تو (اے مکہ والو) اس پر چلو اور (اس کے جھٹلانے سے) چے رہو اس لیے کہ تم پر اللہ کی رحمت ہو
اَنْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰى طَآئِفَتَیْنِ مِنْ قَبْلِنَا١۪ وَ اِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِیْنَۙ Open ayah 6:156 in the Quran reader
یہ کتاب ہم نے اس لیے اتاری) کہیں تم ایسا نہ کہو یا اس کو برا جان کر کہ تم ایسا کہو ہم سے پہلے دو ہی گروہوں (یہود اور نصاری پر کتاب اتری اور ہم تو ان لوگوں کے پڑھنے پڑھانے سے بیخبر تھے7
اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْكِتٰبُ لَكُنَّاۤ اَهْدٰى مِنْهُمْ١ۚ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ١ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ صَدَفَ عَنْهَا١ؕ سَنَجْزِی الَّذِیْنَ یَصْدِفُوْنَ عَنْ اٰیٰتِنَا سُوْٓءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یَصْدِفُوْنَ Open ayah 6:157 in the Quran reader
یا ایسا نہ اگر ہم کتاب اترتی تو ہم ان سے بڑھ کر راہ پاتے لو اب تو تمہارے پاس تمہارے مالک کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت (سب چیزیں آچکیں8 پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلائے اور ان سے الگ ہوجائے (یا لوگوں کو روکے ان پر ایمان لانے سے) جو لوگ ہماری آیتوں سے الگ ہوجاتے ہیں یا لوگوں کو ان پر ایمان لانے سے روکتے ہیں) ان کو ہم اس الگ ہوجانے یا لوگوں کو ایمان لانے روکنے پر بری مار کی سزا دیں گے
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّكَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا١ؕ قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Open ayah 6:158 in the Quran reader
یہ لوگ اور کچھ نہیں اسی کی راہ دیکھتے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس جان نکالنے کو آموجود ہوں یا خود پروردگار آجائے یا تیرے پروردگار کی کچھ بڑی نشانیاں آجائیں1 جس دن تیرے مالک کی کچھ بڑی نشانیاں آجائیں گی تو جو شخص اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے ایمان میں کوئی نیک کام نہ کیا ہو تو اس کا ایمان کوئی فائدہ نہ دے گا2 اے پیمبر کہہ دے ان تین باتوں میں سے کسی بات کی راہ دیکھتے رہو ہم بھی راہ دیکھ رہے ہیں قیامت ہی میں ہمارا تمہارا فیصلہ ہوجائے گا۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِیْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّمَاۤ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 6:159 in the Quran reader
جن لوگوں نے اپن دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا3 اور کئی فرقے بن گئے تجھ کو ان سے کچھ غرض نہیں4 ان کا کام خدا کے حوالے ہے بس وہی ان کو جتائے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے5
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 6:160 in the Quran reader
جو شخص قیامت کے دن ایک نیکی لے کر آئے گا اس کو دس ویسی ہی نیکیوں کا ثواب ملے گا6 اور جو کوئی ایک برائیہ لائے گا اس کو اتنی ہی ایک برائی کی سزا ملے گی7 اور ان پر ظلم نہ ہوگا