7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsکشف الرحمٰن
الٓمّٓصٓۚ Open ayah 7:1 in the Quran reader
الٓمٓصٓ
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 7:2 in the Quran reader
یہ ایک کتاب ہے جو اس غرض سے آپ پر نازل کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے ذریعہ سے لوگوں کو ڈرائیں لہٰذا اس کی وجہ سے آپ کے دل میں کوئی تنگی نہ ہونی چاہئے اور یہ کتاب ایمان والوں کیلئے نصیحت ہے۔
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 7:3 in the Quran reader
اے لوگو ! تم اس کتاب کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے نازل کی گئی ہے اور خدا کا چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کے پیچھے نہ چلو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو۔
وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ Open ayah 7:4 in the Quran reader
اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جن کے رہنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا پھر ہمارا عذاب ان پر یا تورات کو پہنچایا ایسے وقت پہنچا جبکہ وہ دوپہر کو قیلولہ کررہے تھے۔
فَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 7:5 in the Quran reader
پھر جس وقت ہمارا عذاب پہنچ گیا تو اس وقت ان کی چیخ و پکار سوائے اس کے کچھ اور نہ تھی کہ وہ یوں کہتے تھے بلاشبہ ہم ہی ظالم تھے۔
فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 7:6 in the Quran reader
پھر ہم ان لوگوں سے جن کے پاس رسول بھیجے گئے تھے ضرور سوال کریں گے اور ہم پیغمبروں سے بھی ضرور دریافت کریں گے
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ Open ayah 7:7 in the Quran reader
پھر وہ تمام احوال جن سے ہم بخوبی واقف ہیں ان سب کے سامنے بیان کردیں گے اور ہم کہیں غائب تو تھے ہی نہیں۔
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 7:8 in the Quran reader
اور اس دن وزن اعمال ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے پھر جن کا پلہ بھاری ہوگا تو وہی لوگ کامیاب ہوں گے
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ Open ayah 7:9 in the Quran reader
اور جن کا پلہ ہلکا ہوگا تو یہ لوگ وہی ہیں جنہوں نے اس بنا پر ک وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظالمانہ برتائو کیا کرتے تھے
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 7:10 in the Quran reader
اپنے آپ کو خسارے میں ڈال لیا اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں رہنے کو جگہ دی اور اس میں تمہار لئے ہم نے اسبابِ معیشت و زندگانی مہیا کئے مگر تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو
وَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ لَمْ یَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 7:11 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے تم کو پیدا کیا پھر ہم نے تمہاری شکل و صورت بنائی پھر ہم نے فرشتوں سے کہا آدم (علیہ السلام) کے سامنے سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے کہ وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا۔
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 7:12 in the Quran reader
حضرت حق نے فرمایا تجھ کو کس چیز نے سجدہ کرنے سے روکا جبکہ میں تجھ کو سجدہ کرنے کا حکم دے چکا تھا ابلیس نے کہا میں آدم سے بہتر ہوں کیوں کہ تو نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے۔
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ Open ayah 7:13 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا جا نیچے اتر یہاں سے ! تجھ کو یہ حق حاصل نہیں کہ تو یہاں رہ کر تکبر کرے لہٰذا باہر نکل یقیناً تو ذلیلوں میں سے ہے
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 7:14 in the Quran reader
ابلیس نے کہا مجھ کو اس دن تک کے لئے مہلت دے جس دن کہ مردے زندہ کرکے اٹھائے جائیں۔
قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ Open ayah 7:15 in the Quran reader
خدا نے فرمایا اچھا تجھ کو مہلت دی گئی
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ Open ayah 7:16 in the Quran reader
ابلیس نے کہا جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھویا ہے میں بھی قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر بیٹھ جائوں گا
ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ Open ayah 7:17 in the Quran reader
پھر ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے ان کے پاس بہکانے کے لئے آئوں گا اور تو ان میں سے بہت سوں کو شکر گزار نہ پائے گا
قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا١ؕ لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 7:18 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تو یہاں سے خوار و مردود ہوکر نکل ! بنی آدم (علیہ السلام) میں سے جو تیری پیروی کرے گا تو میں بلاشبہ تم سب سے دوزخ کو بھردوں گا۔
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 7:19 in the Quran reader
اور اے آدم (علیہ السلام) تم اور تمہاری بیوی دونوں اس جنت میں رہو سہو پھر جس جگہ سے چاہو تم دونوں کھائو اور ہاں اس مخصوص درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ تم گناہ گاروں میں سے ہوجائو گے
فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّیْطٰنُ لِیُبْدِیَ لَهُمَا مَاوٗرِیَ عَنْهُمَا مِنْ سَوْاٰتِهِمَا وَ قَالَ مَا نَهٰىكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَیْنِ اَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِیْنَ Open ayah 7:20 in the Quran reader
پھر شیطان نے ان دونوں کو بہکایا تاکہ ان دونوں کی شرمگاہیں جو ایک دوسرے سے پوشیدہ تھیں ان کے سامنے آشکارا کردے اور ان دونوں سے شیطان نے کہا کہ اس مخصوص درخت سے تم کو تمہارے رب نے صرف اس لئے منع کیا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دونوں فرشتے بن جائو یا تم دونوں ہمیشہ زندہ رہنے والوں میں سے ہوجائو
وَ قَاسَمَهُمَاۤ اِنِّیْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَۙ Open ayah 7:21 in the Quran reader
اور قسم کھاکر شیطان نے ان سے کہا کہ یقیناً میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں۔
فَدَلّٰىهُمَا بِغُرُوْرٍ١ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ وَ نَادٰىهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمْ اَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَ اَقُلْ لَّكُمَاۤ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 7:22 in the Quran reader
غرض ان دونوں کو دھوکہ دے کر شیطان نے مائل کر ہی لیا پھر جیسے ہی انہوں نے اس درخت کو چکھا تو اسی وقت ان کی شرمگاہیں ان کے لئے ظاہر ہوگئیں اور دونوں اپنے اوپر جنت کے پتے ملا ملا کر کے رکھنے لگے اور اس وقت ان کو ان کے رب نے پکارا کیوں ! کیا میں تم کو اس درخت کے قریب جانے سے منع نہ کرچکا تھا اور میں نے تم سے یہ نہیں کہہ دیا تھا کہ دیکھو شیطان تمہارا صریح دشمن ہے
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 7:23 in the Quran reader
ان دونوں نے عرض کیا اے ہمارے رب ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو معاف نہ کرے گا اور تو ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم یقیناً تباہ و برباد ہوجائیں گے
قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 7:24 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم نیچے اترو تم سب آپس میں ایک دوسرے کے دشمن رہوگے اور تمہارے لئے زمین ایک معین وقت تک ٹھہرنا اور نفع اٹھانا ہوگا
قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠ Open ayah 7:25 in the Quran reader
خدا نے یہ بھی فرمایا کہ تم زمین ہی پر زندہ رہوگے اور زمین ہی پر مروگے اور زمین ہی میں سے دوبارا نکالے جائوگے۔
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا یُّوَارِیْ سَوْاٰتِكُمْ وَ رِیْشًا١ؕ وَ لِبَاسُ التَّقْوٰى١ۙ ذٰلِكَ خَیْرٌ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 7:26 in the Quran reader
اے بنی آدم ہم نے تمہارے لئے ایسا لباس پیدا کیا جو تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکتا ہے اور ایسا لباس بھی جو تمہارے لئے موجب زینت ہے اور پرہیزگاری کا لباس تو وہ سب لباسوں سیح بہتر ہے یہ قدرت خدا وندی کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ غورکریں
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ یَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِیُرِیَهُمَا سَوْاٰتِهِمَا١ؕ اِنَّهٗ یَرٰىكُمْ هُوَ وَ قَبِیْلُهٗ مِنْ حَیْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:27 in the Quran reader
اے اولاد ِ آدم (علیہ السلام) دیکھو شیطان تم کو اسی طرح کسی فتنہ میں مبتلا نہ کردے جس طرح اس نے تمہارے والدین کو ایسی حالت کے ساتھ جنت سے نکلوایا کہ ان دونوں کا لباس بھی ان سے اتروا دیا تاکہ ان دونوں کی قابل ِ شرم چیزیں ان پر ظاہر کردے یقیناً وہ شیطن اور اس کا لشکر تم کو ایسی جگہ سے دیکھتا ہے جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے بیشک ہم نے شیطانوں کو انہی لوگوں کا رفیق و ہمدم مقرر کیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْهَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:28 in the Quran reader
اور وہ منکر ایمان جب کوئی فحش اور برا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو اسی کا حکم دیا ہے آپ فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہرگز کسی فحش کام کا حکم نہیں دیتا تم کیوں خدا کے ذمہ وہ باتیں لگاتے ہو جن کا تمہیں علم نہیں۔
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ Open ayah 7:29 in the Quran reader
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے اور نیز یہ کہ تم ہر نماز کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو یعنی قبلہ کی طرف اور خدا کی عبادت اس طور پر کیا کرو کہ اس کی عبادت کو خالص اسی کے لئے کرنے والے ہو جس طرح اس نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر دوبارہ لوٹو گے
فَرِیْقًا هَدٰى وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 7:30 in the Quran reader
ایک فریق کو اس نے ہدایت عطا کی اور ایک فریق پر گمراہی مستحق ہوچکی کیوں کہ ان گمراہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیاطین کو رفیق بنایا اور وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ راہ یافتہ ہیں۔
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا١ۚ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠ Open ayah 7:31 in the Quran reader
اے بنی آدم (علیہ السلام) ہر مسجد کی حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو اور کھائو پیو اور خدا سے نہ بڑھو بیشک اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰهِ الَّتِیْۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ١ؕ قُلْ هِیَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 7:32 in the Quran reader
اے پیغمبر ﷺ ! آپ پوچھئے اللہ نے جو زینت کا سازو سامان اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ اس کو اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں کو کس نے حرام کردیا ہے آپ کہہ دیجئے کہ یہ نعمتیں دنیا کی زندگی میں ان لوگوں کے لئے ہیں جو ایمان والے ہیں اور قیامت میں تو خالص وہی حق دار ہوں گے ہم اسی طرح اپنے احکام سمجھ دار لوگوں کے لئے تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:33 in the Quran reader
آپ فرمائیے بس میرے رب نے تو تمام فحش کاموں کو خواہ وہ علانیہ ہوں خواہ پوشیدہ اور ہر گناہ کی بات کو حرام کیا ہے اور ناحق کی زیادتی کو اور نیز اس بات کو حرام کیا ہے کہ تم اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک قرار دو جس پر اللہ نے کوئی دلیل اور سند نازل نہیں کی اور نیز اس بات کو منع کیا ہے کہ تم اللہ کے ذمہ کوئی ایسی بات لگائو جس کو تم نہ جانتے ہو
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 7:34 in the Quran reader
اور ہر قوم کی مہلت کے لئیح ایک میعاد مقرر ہے پھر جب ان کی وہ مقررہ میعاد آجائے گی تو اس وقت نہ گھڑی بھر پیچھے رہ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ١ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 7:35 in the Quran reader
اے اولاد آدم (علیہ السلام) جب کبھی تم ہی میں سے میرے پیغمبر تمہارے پاس آئی جو میرے احکام تم کو سنائیں سو جو شخص پرہیز کرے گا اور اپنی اصلاح کرے گا تو ایسے لوگوں پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 7:36 in the Quran reader
اور جو لوگ ہمارے احکام کی تکذیب کریں گے اور ان احکام کے مقابلے میں سرکشی کریں گے تو وہی لوگ جہنمی ہوں گے وہ اس جہنم میں ہمیشہ رہیں گے
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَهُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 7:37 in the Quran reader
پھر اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا آیات الٰہی کی تکذیب کرے ایسے لوگوں کے نصیب میں جو لکھا ہے وہ انہیں ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے فرشتے ان کی جان قبض کرنے کے لئے آئیں گے تو ان سے پوچھیں گے کہ اب وہ کہاں ہیں جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ کافر جواب دیں گے کہ وہ تو سب ہم سے کہیں غائب ہوگئے اور وہ اپنے خلاف اس امر کا اعتراف کریں گے کہ وہ فی الحقیقت کافر تھے
قَالَ ادْخُلُوْا فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ١ؕ كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوْا فِیْهَا جَمِیْعًا١ۙ قَالَتْ اُخْرٰىهُمْ لِاُوْلٰىهُمْ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ١ؕ۬ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 7:38 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تم سب بھی جنات اور انسانوں کے ان فرقوں کے ہمراہ جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں آگ میں داخل ہوجائو جس وقت بھی کوئی جماعت دوزخ میں داخل ہوگی تو وہ اپنی جیسی دوسری پیش رو جماعت پر لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب یہ سب پچھلے اور پہلے اس آگ میں جمع ہوجائیں گے۔ تو ان میں سے پچھلے لوگوں کی جماعت پہلے لوگوں کی جماعت کے لئے یوں کہے گی اے ہمارے پروردگار ہم کو تو انہوں نے ہی گمراہ کیا تھا لہٰذا آج ان کو آتش دوزخ کا دگنا عذاب کیجئو خدا تعالیٰ فرمائے گا تم میں سے ہر ایک کو دگنا عذاب ہے مگر تم سمجھتے نہیں
وَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠ Open ayah 7:39 in the Quran reader
اور ان میں سے پہلے لوگ پچھلوں سے یوں کہیں گے بس اب تو تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہ رہی سو اب تم اس کفر کی پاداش میں جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چیکھو۔
اِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 7:40 in the Quran reader
یقین جانو جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی اور ان آیتوں سے متکبرانہ برتائو کیا تو ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ وہ اس وقت تک جنت میں داخل ہونے پائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل نہ ہوجائے اور ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں