7. Surah Al-A'raaf
الأعرافThe Heights · 206 ayahsکشف الرحمٰن
اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّهُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیْطٰنِ تَذَكَّرُوْا فَاِذَاهُمْ مُّبْصِرُوْنَۚ Open ayah 7:201 in the Quran reader
بلاشبہ جو لوگ اہل تقویٰ ہیں جب کبھی ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وہ اسی وقت ہوشیار ہوجاتے ہیں اور یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں
وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ Open ayah 7:202 in the Quran reader
اور رہے وہ جو شیاطین کے بھائی ہیں ان کو شیاطین گمراہی میں کھینچے لئے جاتے ہیں اور وہ ان کو کھینچنے میں کوتاہی نہیں کرتے
وَ اِذَا لَمْ تَاْتِهِمْ بِاٰیَةٍ قَالُوْا لَوْ لَا اجْتَبَیْتَهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ١ۚ هٰذَا بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 7:203 in the Quran reader
اور جب آپ ان کے پاس کچھ دنوں کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں کہ تو نے خود وہ آیت کیوں نہیں بنالی۔ آپ کہ دیجئے میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب کی جانب سے مجھ پر بھیجی جاتی ہے یہ قرآن کریم بصیرت افروز دلائل ہیں تمہارے رب کی جانب سے اور ہدایت و رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں
وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 7:204 in the Quran reader
اور جب قرآن کریم پڑھا جایا کرے تو اس کو پوری توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو شاید کہ تم پر رحم کیا جائے
وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ فِیْ نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَّ خِیْفَةً وَّ دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ وَ لَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ Open ayah 7:205 in the Quran reader
اور اے مخاطب صبح و شام اپنے رب کی اپنے دل میں عاجزی اور خوف کے ساتھ یاد کیا کرو اور اتنی آواز کے ساتھ جو پکار کر بولنے سے کم ہو اور غفلت شعار لوگوں میں سے نہ ہو جائیو
اِنَّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یُسَبِّحُوْنَهٗ وَ لَهٗ یَسْجُدُوْنَ۠۩ Open ayah 7:206 in the Quran reader
بیشک جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے سرتابی اور گردن کشی نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔