Al-Qalam 68:1

68. Al-Qalamالقلم

The Pen · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

68:1

نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۟ۙنٓ‌ ۚ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم

— Fateh Muhammad Jalandhari

Nun. By the pen and what they inscribe,

— Saheeh International

Juz 29 · Ruku 1 of surah · Ruku 3 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Qalam

All translations of 68:1

ن، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم

— مولانا فتح محمد جالندہری

ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

ن (اے پیغمبر) قسم ہے قلم کی، اور اس چیز کی جو وہ لکھ رہے ہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

قلم اور ان کے لکھے کی قسم

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

نون (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)، قلم کی قَسم اور اُس (مضمون) کی قَسم جو (فرشتے) لکھتے ہیں،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

ن۔ قسم ہے قلم کی ! اور اس کی جو وہ لکھتے ہیں !

— مولانا عبد السلام بھٹوی

ن۔ قسم ہے قلم کی اور اس کی جو (کاتبان وحی) لکھتے ہیں

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

یہ سورة ن ہے۔ قسم ہے قلم کی اور اس چیز کی جو وہ لکھتے ہیں

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

نٓ قسم ہے قلم کی اور اس کی جو اس سے وہ لکھتے ہیں

— مولانا اسحاق مدنی

نون قسم ہے قلم کی اور اس کی جو وہ (فرشتے) لکھتے ہیں۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

ن قسم ہے قلم کی اور جو کچھ یہ لکھتے ہیں۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

ن۔ (حروف مقطعات میں سے ہے) قسم ہے قلم کی اور جو لکھتے ہیں اس کی قسم

— محترمہ رفعت اعجاز

Nun. By the pen and what the scribes write.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Nun , by the pen and what they write,

— Muhammad Taqi Usmani

Nun , by the pen and what they write,

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Nun. By the pen and by what they Yastur.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Nun. By the pen and that which they write (therewith),

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Nun. By the pen and what they inscribe,

— Saheeh International

Nun. By the pen and by what you write,

— Muhammad Sarwar

Noon. I swear by the pen and what the angels write,

— Muhammad Habib Shakir

Nun By the pen and by that which they inscribe.

— Abdul Majid Daryabadi

Nun. By the Pen and the (Record) which (men) write,-

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 68:1

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 1–7

نون وغیرہ جیسے حروف ہجا کا مفصل بیان سورة بقرہ کے شروع میں گذر چکا ہے اس لئے یہاں دوہرانے کی ضرورت نہیں، کہا گیا ہے کہ یہاں ان سے مراد وہ بڑی مچھلی ہے جو ایک محیط عالم پانی پر ہے جو ساتوں زمینوں کو اٹھائے ہوئے ہے، ابن عباس سے مروی ہے کہ سب سے پہلے اللہ نے قلم کو پیدا کیا اور اس سے فرمایا لکھ اس نے کہا کیا لکھوں ؟ فرمایا تقدیر لکھ ڈال پس اس دن سے لے کر قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے اس پر قلم جاری ہوگیا پھر اللہ تعالیٰ نے مچھلی پیدا کی اور پانی کے بخارات بلند کئے، جس سے آسمان بنے اور زمین کو اس مچھلی کی پیٹھ پر رکھا مچھلی نے حرکت کی جس سے زمین بھی ہلنے لگی پس زمین پر پہاڑ گاڑ کر اسے مضبوط اور…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْقَلَم 1 امام تفسیر مجاہد کہتے ہیں کہ قلم سے مراد وہ قلم ہے جس سے ذکر، یعنی قرآن لکھا جا رہا تھا۔ اس سے خود بخود یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ چیز جو لکھی جا رہی تھی اس سے مراد قرآن مجید ہے۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–2

خلاصہ تفسیر ن (اس کے معنے اللہ ہی کو معلوم ہیں) قسم ہے قلم کی (جس سے مقادیر خلق لوح محفوظ پر لکھے گئے) اور (قسم ہے) ان (فرشتوں) کے لکھنے کی (جو کہ کاتب اعمال ہیں۔ حضرت ابن عباس نے قلم اور مایسطرون کی یہی تفسیر فرمائی ہے (در منشور) آگے جواب قسم ہے) کہ آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں صجیسا منکرین نبوت کہتے ہیں (کذافی الدرعن ابن جریج فی سببب النزول) مطلب یہ کہ آپ بنی برحق ہیں اور یہ قسمیں اس مدعا کے نہایت مناسب ہی کیونکہ منجملہ مقادیر کے نزول قرآن بھی ہے پس اس آیت میں اشارہ ہے کہ نبوت آپ کی علم الٰہی میں پہلے ہی سے محقق و موکد ہے پس ثبوت اس کا متیقن ہوا اور اعمال لکھنے والے فرشتے مصدقین و…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

حرف ’نٓ‘ کے معنی: جس طرح ’قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ‘ (قٓ ۵۰: ۱) میں ’قٓ‘ سورہ کا نام ہے اسی طرح یہاں ’نٓ‘ اس سورہ کا نام ہے۔ عربیت کے معروف قاعدے کے مطابق مبتدا یہاں حذف ہو گیا ہے جس کو ہم نے ترجمہ میں کھول دیا ہے۔ سورۂ بقرہ کی تفسیر میں امام فراہی رحمۃ اللہ علیہ کے اس نظریہ کا حوالہ ہم دے چکے ہیں کہ ابتداءً یہ حروف معانی پر دلیل ہوتے تھے، اب ان کے معانی کا علم اگرچہ باقی نہیں رہا تاہم بعض حروف اب بھی معنی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس دعوے کے ثبوت میں استاذ امامؒ نے جن حروف کا حوالہ دیا ہے ان میں یہ حرف بھی شامل ہے۔ جو اب بھی اپنے قدیم معنی (مچھلی) میں مستعمل ہے۔ اس سورہ کو اس نام سے موسوم کرنے میں…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

1۔ 2 قلم کی قسم کھائی، جس کی اس لحاظ سے ایک اہمیت ہے کہ اس کے ذریعے سے کھول کر بیان لکھا جاتا ہے بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ خاص قلم ہے جسے اللہ نے سب سے پہلے پیدا فرمایا اور اسکو تقدیر لکھنے کا حکم دیا۔ چناچہ اس نے ابد تک ہونے والی ساری چیزیں لکھ دیں (سنن ترمذی)

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 1–8

1: یہاں حرف نون انہی حروف مقطعات میں سے ہے جو مختلف قرآنی سورتوں کے شروع میں آئے ہیں، اور جن کے بارے میں سورة بقرہ کے شروع میں عرض کیا جا چکا ہے کہ ان کے ٹھیک ٹھیک معنی اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو بھی معلوم نہیں ہیں۔ 2: مکہ مکرمہ کے کافر لوگ آنحضرت ﷺ کو (معاذ اللہ) دیوانہ کہا کرتے تھے۔ اگلی آیت میں ان کی تردید فرمائی گئی ہے، اور اس سے پہلے اس آیت میں اس تردید پر یہ قسم کھائی گئی ہے۔ اس کی تفسیر میں بہت سے مفسرین نے فرمایا ہے کہ قلم سے مراد تقدیر کا قلم ہے اور ”وہ“ سے مراد فرشتے ہیں۔ یعنی قسم ہے تقدیر کے قلم کی، اور تقدیر کے ان فیصلوں کی جو فرشتے لکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ دیوانے نہیں ہیں۔ یعنی…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

نٓ والقلم ........................ علی الخرطوم اللہ یہاں ن ، قلم اور کتابت کی قسم اٹھاتا ہے اور حرف نون ایک منفرد حرف ہے۔ اس میں اور قلم و کتابت میں تعلق واضح ہے۔ ان چیزوں کی قسم کیوں اٹھائی ہے ؟ اس لئے کہ اسلام میں لکھنے پڑھنے کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ اس سے یہ ہدایت مقصود ہے کہ اس کام کی طرف توجہ کرو ، کیونکہ عرب امی تھے اور وہ لکھنے پڑھنے کی طرف متوجہ نہ تھے۔ بہت ہی کم لوگ عربوں میں لکھنا پڑھنا جانتے تھے جبکہ امت محمدیہ نے آئندہ انسانوں میں جو اہم کردار ادا کرنا تھا ، اس کے لئے لکھنا پڑھنا بہت ہی ضروری تھا۔ اور قرات اور کتابت کا پھیلانا اسلامی پالیسی کا بنیادی نکتہ تھا تاکہ یہ نظریہ اور اس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 1–2

4 مشرکین مکہ حضور ﷺ کو (العیاذ باللہ) دیوانہ کہتے تھے۔ کوئی کہتا کہ شیطان کا اثر ہے جو یک بیک تمام قوم سے الگ ہو کر ایسی باتیں کرنے لگے ہیں جن کو کوئی نہیں مان سکتا، حق تعالیٰ نے اس خیال باطل کی تردید اور آپ ﷺ کی تسلی فرما دی۔ یعنی جس پر اللہ تعالیٰ کے ایسے ایسے فضل و انعام ہوں جن کو ہر آنکھ والا مشاہدہ کر رہا ہے۔ مثلاً اعلیٰ درجہ کی فصاحت اور حکمت و دانائی کی باتیں۔ مخالف و موافق کے دل میں اس قدر قوی تاثیر اور اتنے بلند اور پاکیزہ اخلاق کیا اسے دیوانہ کہنا خود اپنی دیوانگی کی دلیل نہیں ؟ دنیا میں بہت دیوانے ہوئے ہیں اور کتنے عظیم الشان مصلحین گزرے ہیں جن کو ابتداء ً قوم نے دیوانہ کہہ کر…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 1{ نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ۔ } ”ن ‘ قسم ہے قلم کی اور جو کچھ یہ لکھتے ہیں۔“ یعنی قلم بھی اور جو علمی ذخیرہ قلم کے ذریعہ نوع انسانی کے ہاں اب تک وجود میں آیا ہے وہ بھی اس حقیقت پر گواہ ہے کہ :

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

1 بعض لوگوں کے نزدیک ن سے مراد دوات ہے اور اس قیاس کی بنیاد یہ ہے کہ قلم اور دوات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ 2 اس کے کئی مطلب ہوسکتے ہیں ایک تو وہی ہے جو درج ذیل حدیث میں مذکور ہے : ولید بن عبادہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ : میں نے رسول اللہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ : اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا اور اسے کہا لکھ چناچہ قلم نے وہ سب کچھ لکھ دیا جو ابد تک ہونے والا تھا۔ (ترمذی۔ ابو اب التفسیر) اس حدیث کے مطابق لکھنے والی قلم خود ہی ہے۔ یا ممکن ہے کہ اس قلم سے لکھنے والے اللہ کے فرشتے ہوں۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ قلم اور ان فرشتوں کی قسم جو لوح محفوظ سے قرآن نقل کرتے ہیں۔ تیسرا مطلب یہ ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

1۔ (نامہ اعمال میں) ۔ ن، حروف مقطعات میں سے ہے۔ اور مقطعات کے لئے ملاحظہ ہو شروع سورة البقرۃ میں ” الم “۔ پر حاشیہ صحیح معنی اللہ ہی کو معلوم ہیں۔ محققین سے دوات کے معنی منقول ہیں۔ عن الحسن والقتادۃ قالاھی الدواۃ (ابن کثیر) عن ابن عباس ؓ ان اللہ خلق النون وھی الدواۃ (ابن جریر) وقال الحسن وقتادۃ والضحاک النون الدواۃ (معالم) (آیت) ” والقلم “۔ یہ قلم وہی ہے جس سے تمام خلق کی تقدیریں لوح محفوظ میں لکھ دی گئی ہیں۔ (آیت) ” وما یسطرون “۔ فعل کے فاعل کاتب اعمال فرشتے ہیں۔ اے مایسطرہ الحفظۃ (مدارک) اے ماتکتب الملکیۃ الحفظۃ من اعمال بنی ادم (معالم) یہ بھی کہا گیا ہے کہ مراد کاتبان لوح محفوظ سے ہے۔ وقال…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

ترجمہ : شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، ن، یہ حروف تہجی میں سے ایک ہے، اللہ تعالیٰ ہی اس سے اپنی مراد کو بہتر جانتا ہے اور قسم ہے اس قلم کی جس کے ذریعہ کائنات لوح محفوظ میں لکھی گئی، اور اس خیر و صلاح کی جس کو فرشتے لکھتے ہیں اے محمد ﷺ ! آپ ﷺ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں یعنی تیرے رب کے تیرے اوپر نبوت وغیرہ کے فضل کے سبب سے تجھ سے جنون منتقی ہے یہ ان (مشرکوں) کے ان قول کا رد ہے کہ آپ مجنون ہیں اور بیشک تیرے لئے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے اور آپ ﷺ بڑے (عمدہ خلق) دین پر ہیں اب آپ ﷺ بھی دیکھ لیں گے اور یہ بھی دیکھ لیں گے کہ تم میں سے کس کو جنون ہے ؟ مفتون مصدر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ن . یہ حروف مقطعات میں سے ہے ‘ حروف مقطعات کی تشریح سورة بقر میں گزر چکی ہے۔ بعض علماء کا قول ہے کہ نون کا معنی ہے مچھلی اور مراد یا عام مچھلی ہے یا بہموت (ایک مچھلی کا نام) جس پر زمین قائم ہے یا ” نون “ کا معنی ہے دوات (اور یہی مراد بھی ہے) کیونکہ بعض مچھلیوں سے کالی سیاہی سے بھی زیادہ سیاہ روشنائی بنائی جاتی ہے ‘ جس سے لکھا جاتا ہے۔ اس کی کتابت بصورت حرف ” ن “ کی جاتی ہے اور تلفظ سکون کے ساتھ (یعنی نون) کیا جاتا ہے۔ خواہ وصل کے ساتھ پڑھا جائے یا وقف کے ساتھ۔ والقلم . قلم کی قسم۔ واؤ قسمیہ ہے ” القلم “ سے مراد وہی قلم ہے جس سے لوح محفوظ کی تحریر لکھی گئی ہے۔ حضرت عبادہ ؓ بن صامت کی روایت ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 1–2

(1۔ 2) قسم ہے ن کی اور قلم کی اور ان کے لکھنے کی، نون یہ ایک مچھلی ہے جس نے ساتوں زمینوں کو اپنی پشت پر اٹھا رکھا ہے اور یہ پانی میں ہے۔ اور اس کے نیچے بیل ہے اور بیل کے نیچے پتھر ہے اور اس کے نیچے نرم مٹی ہے اور مٹی کی تہ میں کیا چیز ہے اس کا علم اللہ کے علاوہ اور کسی کو نہیں اور اس مچھلی کا نام لیواش ہے یا یہ کہ لوتیاہ اور بیل کا نام بھ موت ہے اور بعض تلہوت ذکر کیا ہے، یا یہ کہ لیوتا ہے اور یہ مچھلی سمندر میں ہے اسے عفواص کہا جاتا ہے اور جیسا کہ بڑے دریا میں چھوٹا بیل ہوتا ہے یہ اس کی طرح ہے اور یہ دریا جو فاء پتھر میں ہے اور اس پتھر میں چار ہزار شکنیں ہیں۔ ایک شکن سے پانی نکل کر زمین تک…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

1۔”ن“ حروف تہجی میں سے ایک حرف ہے۔ مختلف سورتوں کی ابتداء میں آنے والے ان حروف سے اصل مرد اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ، سب سے قریب بات یہ ہے کہ ان حروف کے ذکر سے تمام دنیا کو چیلنج کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید ان حروف تہجی ہی میں اتارا ہے ، اگر تمہیں اس کے منزل من اللہ ہونے میں شک ہے تو حروف تہجی تمہارے بھی علم اور استعمال میں ہیں ، تم بھی اس جیسی کوئی سورت بنا کرلے آؤ۔ اس کا قرینہ یہ ہے کہ عموماً یہ حروف جہاں بھی آتے ہیں ان کے بعد قرآن مجید ، کتاب یا وحی کا ذکر آیا ہے۔ (واللہ اعلم)۔ بعض مفسرین نے فرمایا ”ن“ کا معنی مچھلی ہے اور یہاں اس عظیم مچھلی کی قسم کھائی گئی ہے جس کی پشت پر ساتوں…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 1–3

ن والقلم ابوبکر، مفضل، ہبیرہ، ورش، ابن محیصن، ابن عامر، کسائی اور یعقوب نے دوسری نون کو وائو میں مدغم کیا ہے باقی قراء نے اظہار کیا ہے۔ عیسیٰ بن عمر نے اس کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے، گویا فعل کو مضمر مانا ہے۔ حضرت ابن عباس، نصر اور ابن ابی اسحاق نے حرف قسم کو مضمر ماننے کے ساتھ اسے مسکور پڑھا ہے۔ ہ اور ن، محمد بن سمیقع اور معاویہ بن قرہ نے مبنی ہونے کی وجہ سے ضمہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ اپنے باپ سے وہ نبی کریم ﷺ سے مرفوع روایت نقل کرتے ہیں کہ فرمایا، ن نور کی ایک لوح ہے “ (2) ثابت بنانی نے روایت کیا ہے کہ ن سے مراد دوات ہے (3) یہ حضرت حسن بصری اور قتادہ کا قول ہے۔ ولید بن مسلم نے روایت کی ہے کہ مالک بن…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1۔ عبدالرزاق والفریابی و سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن مردویہ وابن ابی حاتم وابو الشیخ فی العظمہ والحاکم وصححہ والبیہقی فی الاسماء والصفات والخطیب فی تاریخہ اور الضیاء فی المختارہ ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا فرمایا۔ پھ سا سے فرمایا لکھ اس نے کہا اے میرے رب میں کیا لکھوں ؟ فرمایا تو تقدیر کو لکھ۔ تو وہ قلم جاری ہوگیا اور اس نے اس دن سے لے کر قیامت کے قائم ہونے تک جو کچھ ہونے والا ہے سب کچھ لکھ دیا پھر کتاب لپیٹ دی گئی اور قلم اٹھالیا گیا۔ اور اس کا عرش پانی پر تھا پھر پانی کے بخارات اوپر اٹھے تو اس سے آسمان بن گئے پھر نور کو پیدا کیا…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[نۗ وَالْقَلَمِ : قسم ہے قلم کی ][ وَمَا يَسْطُرُوْنَ : اور اس کی جو وہ لکھتے ہیں ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 1–3

رسول اللہ ﷺ سے خطاب کہ آپ کے لیے بڑا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا اور آپ صاحب خلق عظیم ہیں یہاں سے سورة ٴ القلم شروع ہو رہی ہے (ن ٓ) حروف مقطعات میں سے ہے جو متشابہات میں سے ہیں، اللہ تعالیٰ نے قلم کی اور فرشتے جو کچھ لکھتے ہیں اس کی قسم کھا کر فرمایا کہ اے محمد ﷺ آپ اپنے رب کے انعام کی وجہ سے مجنون نہیں ہیں، مشرکین جو بطور عناد رسول اللہ ﷺ کو العیاذ باللہ دیوانہ بتاتے تھے اس میں ان کی تردید فرمائی۔ مفسرین نے فرمایا ہے کہ قلم سے وہ قلم مراد ہے جس نے لوح محفوظ میں کائنات کے بارے میں اللہ کے حکم سے وہ سب کچھ لکھ دیا تھا جو آئندہ وجود میں آنے والا تھا اور ﴿وَ مَا يَسْطُرُوْنَۙ001﴾ سے ان فرشتوں کا…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–16

بیان عظمت رسول اکرم ﷺ وتلقین صبر و استقامت : قال اللہ تعالیٰ : (آیت) ” ن والقلم وما یسطرون ........ الی .......... سنسمہ علی الخرطوم “۔ (ربط) گزشتہ سورت میں خداوند عالم کی خالقیت کے دلائل ذکر کئے گئے اور یہ کہ اس کی قدرت کائنات کو محیط ہے اس کے احاطہ علم وقدرت سے کوئی مجرم نہیں نکل سکتا تو اب اس سورت میں آنحضرت ﷺ کی رسالت ونبوت کو ثابت فرمایا گیا اور یہ کہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرمین خدا کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکتے اور جو کچھ وہ آپ ﷺ پر اعتراض کرتے ہیں وہ سب لغو اور بےہودہ باتیں ہیں کوئی صحیح العقل انسان ایسی بےہودہ باتیں تصور بھی نہیں کرسکتا ارشاد فرمایا۔ ن۔ خدا تعالیٰ ہی اس کی…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 1–2

2:۔ ” ن والقلم۔ تا۔ لعلی خلق عظیم “ تسلیہ برائے نبی کریم ﷺ ۔ والقلم معطوف قسم ہے اور ما انت بنعمۃ ربک بمجنون، جواب قسم ہے اور اس کے بعد کا مضمون مستانف ہے۔ مایسطرون سے مراد کراما کاتبین ہیں یا اہل علم مراد ہیں جو علوم دین کو قید تحریر میں لاتے ہیں۔ ای الحفظۃ الذین یکتبون اعمال بنی ادم او العلماء الذین یکتبون علوم الدین (مظہری ج 10 ص 30) قلم جس سے علوم دین لکھے جاتے ہیں نیز علماء دین اس پر گواہ ہیں کہ آپ بحمد اللہ تعالیٰ مجنون نہیں ہیں، کیونکہ آپ کی باتیں علم و حکمت سے لبریز ہوتی ہیں اور دیوانوں سے ایسی باتوں کا صدور نہیں ہوسکتا۔ نیز آپ نے جو قرآن پیش کیا ہے وہ علوم و معارف کا خزینہ اور اپنی…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 1–7

وجہ تسمیہ اور کوائف : اس سور ۃ کی پہلی آیت میں قلم کا لفظ مذکور ہے۔ اور اسی وجہ سے اس سورة کا نام سورة قلم ہے اس سورة کی باون آیات ، تین سو الفاط اور ایک ہز اور دو سوچھپن حروف ہیں۔ اس سے پہلے سورة ملک کی تیس آیات تھیں اور اس کی باون آیتیں ہیں۔ مضامین سورة (ربطہ) : اس سے پہلی سورة میں توحید ذات خداوندی ، دلائل توحید ، جزائے اعمال اور ضمنا رسالت کا ذکر تھا۔ اس سورة میں زیادہ تر رسالت کا تذکرہ ہے۔ جزائے اعمال اور قیامت کا ذکر بھی ہے۔ پہلی سورة میں توحید کے دلائل زیادہ تھے اس میں نبوت اور رسالت پر اعتراضا کے جواب دیے گئے ہیں ان کا رد کیا گیا ہے۔ اور تبنیہ کی گئی ہے۔ خاص طور پر مکہ کے خوشحال لوگوں…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝ نۗ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَ۝ 1 قلم أصل القَلْمِ : القصّ من الشیء الصّلب، کا لظفر وکعب الرّمح والقصب، ويقال لِلْمَقْلُومِ : قِلْمٌ. كما يقال للمنقوض : نقض . وخصّ ذلک بما يكتب به، وبالقدح الذي يضرب به، وجمعه : أَقْلَامٌ. قال تعالی: ن وَالْقَلَمِ وَما يَسْطُرُونَ [ القلم/ 1] . وقال : وَلَوْ أَنَّما فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلامٌ [ لقمان/ 27] ، وقوله : إِذْ يُلْقُونَ أَقْلامَهُمْ [ آل عمران/ 44] أي : أقداحهم، وقوله تعالی: عَلَّمَ بِالْقَلَمِ [ العلق/ 4] تنبيه لنعمته علی الإنسان بما أفاده من الکتابة وما روي «أنه عليه الصلاة والسلام کان يأخذ الوحي…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 1–8

ترکیب : ن۔ قریٔ بادغام النون الثانیہ من ہجائھانی الواوقریٔ بالاظہار وبالفتح وبالکسر وبالضم اما الفتح فباضمار فعل والفتح علی اضمارا لقسم اولالتقاء الساکنین والضم علی النبائ۔ والقلم الواوللقسم وماموصولۃ یسطرون صلۃ والعائد محذوف والجملۃ معطوفۃ علی القلم ما انت الجملۃ جواب القسم وان لک الجملۃ معطوفۃ علی الجملۃ السابقۃ و انک ایضا معطوفۃ علیھا والجملات الثلاث جواب القسم۔ بایکم المفتون الباء زائدۃ ویمکن ان یکون المفتون مصدر امثل المعقول والمیسور ای بایکم الجنون۔ تفسیر : جمہور کے نزدیک یہ سورة بھی مکہ میں نازل ہوئی ہے۔ حسن و عکرمہ وعطاء کا بھی یہی قول ہے۔ ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ سب سے اول اقرء نازل…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 1–2

نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۔ مَآ اَنْتَ بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ بِمَجْنُوْنٍ ۔ (القلم : 1، 2) (ن، قسم ہے قلم کی اور اس چیز کی جو وہ لکھتے ہیں۔ اور آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہے۔ ) قَسم، جوابِ قسم اور قلم سے مراد ن، حروفِ مقطعات میں سے ہے اور اس سورة کا نام ہے اور ہم سورة کے تعارف میں اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔ اس آیت کریمہ میں پروردگار نے دو قسمیں کھائی ہیں۔ انسانوں کے عام شیوہ مخاطبت میں قسم کا مقصد کسی بات کی تاکید ہوتا ہے، لیکن جب قرآن کریم میں پروردگار کسی بات کی قسم کھاتے ہیں تو کبھی تو اس کا مقصد تاکید ہی ہوتا ہے، لیکن کبھی وہ جوابِ قسم یا مقسم علیہ پر شہادت اور دلیل ہوتا ہے۔ اب سوال…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط سورت : اللہ تعالیٰ نے سورة الملک کے آخر میں اپنی قدرت کی کئی نشانیوں کا ذکر فرمایا ہے۔ ان نشانیوں میں اس کی قدرت کی عظیم ترین نشانی یہ بھی ہے کہ اس نے زمین و آسمانوں کو پیدا کرنے سے پہلے قلم پیدا فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ کرنا تھا قلم کو لکھنے کا حکم دیا۔ حرفِ ” ن “ حروف مقطّعات میں شامل ہے اس کا معنٰی اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ بعض مفسرین نے قلم کے ذکر کی وجہ سے ” ن “ کا معنٰی دوات لکھا ہے لیکن نبی ﷺ سے یہ معنٰی ثابت نہیں۔ حرف ” ن “ کے بعد واؤ کا حرف لایا گیا ہے جو ” قسم “ کے لیے ہے۔ قرآن مجید کی قسم اٹھانا : حضرت امام بخاری (رح) نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں ایک…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

قلم کی قسم کثرت منافع کے لئے کھائی : 1 : نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ (ن ! قسم ہے قلم کی اور ان کے لکھنے کی) نؔ ظاہر یہ ہے کہ اس سے مراد یہی حرف معجم ہے۔ باقی قول حسن (رح) کا کہ اس کا معنی دوات ہے اور قول ابن عباس ؓ کہ نون مچھلی کو کہتے ہیں۔ جس پر زمین رکی ہوئی ہے اور اس کا نام یھ موت ہے وہ یہاں مراد نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کے لیے اعراب ضروری ہے خواہ وہ اسم جنس ہو یا علم ہو۔ پس سکون اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حروف تہجی میں سے ہے۔ وَالْقَلَمِ قلم سے وہ مراد ہے جس سے لوح محفوظ کو لکھا گیا نمبر 2۔ ملائکہ کے اقلام۔ نمبر 3۔ جس سے لوگ لکھتے ہیں۔ اس کی قسم اسلئے کھائی کیونکہ اس کے منافع و فوائد بیان…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 1–7

1۔ 7۔ یہ سورة مکی ہے کیونکہ اس کی شروع کی آیتیں مکہ میں نازل ہوئی ہیں اور پھر مابعد کی کچھ آیتیں بعض مفسروں کے قول کے موافق مدنی ہیں لیکن جس سورة کا شروع کا حصہ مکی ہو امام المفسرین حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کے قول کے موافق وہ سورة مکی کہلاتی ہے۔ اسی واسطے حافظ ابن 1 ؎ کثیر نے اس سورة کو مکی قرار دیا ہے حروف مقطعات کی بحث سورة بقر میں گزر چکی ہے قلم اور قلم سے جو کچھ لکھا جائے اللہ تعالیٰ نے اس کی قسم کھا کر آگے کا مطلب بیان فرمایا ہے اس قلم میں وہ قلم بھی داخل ہے جس سے لوح محفوظ پر دنیا کی سب کائنات لکھی گئی ہے قلم کی کتابت میں لوح محفوظ کا نوشتہ بھی داخل ہے اللہ تعالیٰ نے عرش سے پہلے قلم کو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 1–7

اللہ تبارک وتعالی، قلم، کی قسم کھاتا ہے۔ یہ اسم جنس ہے جو ان تمام اقلام کو شامل ہے جن کے ذریعے سے مختلف علوم کو علوم کو لکھا جاتا ہے اور جن کے ذریعے سے مختلف انواع کا کلام لکھا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی عظیم نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، جو اس امر کی مستحق ہے کہ محمد کی ان عیوب کے بارے میں براءت پر اس کی قسم کھائی جائے جو آپ کے دشمن آپ کی طرف منسوب کرتے ہیں یعنی جنون وغیرہ۔ پس آپ کے رب کی نعمت اور احسان سے ان عیوب کی آپ نفی کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عقل کامل، عمدہ رائے اور فصاحت و بلاغت سے لبریز کلام فیصل سے سرفراز فرمایا ہے جو بہترین کلام ہے جسے قلم لکھتے ہیں اور مخلوقات اسے قلم بند کرتی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 1–2

3 پیغمبر (علیہ السلام) کی عظمت شان کا ذکر وبیان : سو قلم اور ومایسطرون کی قسموں کے مقسم بہ کے طور پر ارشاد فرمایا گیا کہ آپ اے پیغمبر اپنے رب کے فضل سے مجنوں نہیں ہیں۔ جیسا کہ نور حق و ہدایت سے محروم ان بدبختوں کا کہنا ہے، جیسا کہ دوسری جگہ ارشاد فرمایا گیا۔ وقالوا یا ایھا الذی نزل علیہ الذکر انک لمجنون (الحجر۔ 6) پس یہ دراصل انہی بدبختوں کا رد ہے نہ کہ حضرت ختمی مرتبت ﷺ کو تسلی دینا، جیسا کہ بادی النظر میں محسوس ہوتا ہے کہ آپ (صلوات اللہ وسلامہ علیہ) کو اس طرح کی کوئی غلط فہمی نہیں تھی، کہ آپ ﷺ تو بہرحال اور قطعی طور پر حق پر تھے (انک لعلی ھدی مستقیم) (الحج ۔ 67) سو یہ خطاب اگرچہ آپ ﷺ سے ہے…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 1–16

رسول کریم ﷺ کا خلق عظیم اور کفار کی اطاعت سے بچنے کا حکم تشریح : جیسا کہ پہلے بھی سورتوں میں مختلف چیزوں کی قسم مختلف چیزوں کے صحیح ثابت کرنے کے لیے کھائی گئی ہے تو یہاں نبی پاک ﷺ کے حسن کردار اور صفات کے بلند پایہ ہونے کے لیے قلم و قرآن کی قسم کھائی گئی ہے۔ آپ ﷺ تو مجسم صفات ہیں قرآن و احادیث میں جگـہ جگہ آپ ﷺ کی جملہ صفات کا ذکر بڑے مستند حوالوں سے کیا گیا ہے۔ کیوں نہ ہو آپ ﷺ دنیا کے بہترین انسان اور پیغمبر ہیں آپ ﷺ رحمت حیا، جودوسخا، وفا، صبر، زہد وتقویٰ حسن سلوک اور حسن تادیب کے لحاظ سے بلکہ ہر لحاظ سے بےمثال ہیں آپ ﷺ کو انسان کامل ہونے کا رتبہ حاصل ہے۔ آپ ﷺ محسن انسانیت اور رحمۃ للعٰلمین…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–33

آیات 1 تا 23۔ اسرار ومعارف۔ قسم ہے قلم کی اور جو کچھ قلم سے لکھاجاتا ہے یعنی آپ ﷺ نے امی ہونے کے باوجود علم کے وہ دریابہائے کہ خود قلم اور اس کی تحریر آپ کے کامل عقل مند اور بےمثال صاحب خرد ہونے پر دال ہے۔ مجنون۔ جب آپ ﷺ نے اعلان نبوت فرما کر ساری انسانیت کو دعوت حق دے دی اور تمام انسانوں کے لیے ایک عقیدہ اور ایک نظام حیات تو مشرکین نے اسے معاذ اللہ پاگل پن قرار دیا کہ دنیا کی عظیم الشان حکومتیں ساری دنیا پہ ایک نظام رائج نہ کرسکیں۔ پھر آپ ﷺ امی ہیں ، اکیلے ہیں یا چند مسلمان جن کی بظاہر کوئی حیثیت نہیں پھر اقوام عالم کے مزاج الگ ، فکر الگ ، رنگ ونسل اپنی اپنی ، غذا الگ زبانیں الگ موسم اور…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 12 (لوگوں کے) لکھنے کی “ یا ” اس کی جسے (فرشتے یا لوگ) لکھتے ہیں …“ قلم سے مراد قلم تقدیر ہے یا قلم بطور جنس مفسرین نے دونوں احتمال ذکر کئے ہیں۔ حدیث میں ہے کہ ” سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا۔ “ (ابن کثیر)

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(68:1) ن والقلم وما یسطرون ۔ : ن : حرف مقطعات میں سے ہے۔ والقلم میں واؤ قسمیہ ہے ۔ القلم مقسم علیہ۔ قسم ہے قلم کی وما یسطرون : اس کا عطف القلم پر ہے ما موصولہ یسطرون اس کا صلی دونوں مل کر مقسم علیہ۔ اور قسم ہے (اس کی) جو کچھ وہ لکھتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–33

لغات القرآن۔ یسطرون۔ وہ لکھتے ہیں۔ ممنون۔ منقطع ہونے والا۔ ختم ہونے والا۔ تبصر۔ تو دیکھے گا۔ المفتون۔ دیوانہ۔ ودوا۔ وہ پسند کرتے ہیں۔ تدھن۔ تو خوشامد کرے۔ تو نمر پرے۔ حلاف۔ بہت قسمیں کھانے والا۔ مھین۔ ذلیل کمینہ۔ ھماز۔ طعنے دینے والا۔ مشائ۔ پھرنے والے۔ نیمیم۔ چغل خور۔ باتیں لگانے والے۔ مناع۔ روکنے والا۔ معتد۔ حد سے بڑھنے والا۔ اثیم۔ گناہ گار۔ عتل۔ اکھڑ۔ اجد۔ زنیم۔ بدنام۔ نسیم۔ ہم داغ دیں گے۔ الخرطوم۔ ناک۔ دم۔ سونڈ۔ تشریح : سورة القلم کا آغاز ” ن “ سے کیا گیا ہے جو حروف مقطعات میں سے ایک حروف ہے۔ اس کے کیا معنی ہیں ؟ اس کی تفصیل اس سے پہلی ابتدائی سورتوں میں آچکی ہے کہ ان حروف کے معنی اور مراد…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

(ف 1) اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم ذکرفرمائی اس قلم سے مراد یاتولکھنے والوں کے قلم ہیں جن سے دینی دنیوی مصالح وفوائد وابستہ ہیں یاقلم اعلی مراد ہے جو نوری قلم ہے اور اس کا فاصلہ زمین وآسمان کے برابر ہے اس نے بحکم الٰہی لوح محفوظ پر قیامت تک ہونے والے تمام امور لکھ دیے ہیں۔

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[1] '' القلم '' سے مراد وہ قلم ہے جس سے قرآن مجید لکھا جا رہا تھا۔ [2] یعنی قرآن مجید جو صحابہ ؓ کے ہاتھوں لکھا جا رہا تھا۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(1) ن اس کے معنی تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے قسم ہے قلم کی اور قسم ہے اس کی جو لکھنے والے لکھتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

نو… ن قسم ہے قلم کے رب کی اور جو کچھ وہ لکھتے ہیں 1 ؎ (ن) حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اور حروف مقطعات کے متعلق ہم مکمل بحث سورة البقرہ کی آیت اول میں کر آئے ہیں اس لئے اس کو دیکھنا ہو تو وہیں سے دیکھ لیا جائے۔ قسم کے متعلق ہم اس سے قبل بہت دفعہ عرض کرچکے ہیں کہ غیر اللہ کی قسم کسی حال میں بھی جائز اور درست نہیں ہے خواہ وہ کون ہو اور کیا ہو اور یہ کہ عربی قاعدہ کے مطابق جو زبان کا مسئلہ ہے کہ اس طرح کی قسموں میں اللہ تعالیٰ کو وہ محذوف مانتے ہیں اور مراد اس سے اس چیز کے رب کی قسم سے ہے وہ چیز خواہ کیا ہو یا کون ہو ؟ اس ضابطہ کے مطابق ہم نے اوپر ترجمہ میں بھی اس محذوف کا ذکر کیا ہے کہ قسم ہے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 1–2

Commentary Linkage of Surahs The preceding Surah dealt with the existence of Allah, His Oneness, and His knowledge and power, and adduced, as a positive proof of these attributes, was the fact that Allah is the Creator of death and life, and of the entire universe through whose component parts there runs the beautiful order that pervades the cosmos. He has created man to serve a sublime object and to achieve a noble goal. But man in his ingratitude has always rejected the Divine Message and consequently has been incurring Divine scourge. This is mentioned, in Surah Al-Mulk, with particular…

Read the full tafseer →