68. Surah Al-Qalam
القلمThe Pen · 52 ayahsتفسیرِ ماجدی
نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ Open ayah 68:1 in the Quran reader
نون، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو وہ (فرشتے) لکھتے ہیں،1۔
مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ Open ayah 68:2 in the Quran reader
کہ آپ اپنے پروردگار کے فضل سے مجنون نہیں ہیں،2۔
وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ Open ayah 68:3 in the Quran reader
اور بیشک آپ کے لئے ایسا اجر ہے جو ختم ہونے والا نہیں،3۔
وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ Open ayah 68:4 in the Quran reader
اور بیشک آپ اخلاق کے اعلی مرتبہ پر ہیں،4۔
فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 68:5 in the Quran reader
عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور یہ لوگ بھی دیکھ لیں گے ،
بِاَىیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ Open ayah 68:6 in the Quran reader
کہ تم میں سے کس کو (واقعی) جنون تھا،5۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 68:7 in the Quran reader
بیشک آپ کا پروردگار وہی جانتا ہے اس کو جو اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی خوب جانتا ہے راہ پائے ہوؤں کو،6۔
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 68:8 in the Quran reader
تو آپ تکذیب کرنے والوں کا کہنا نہ مانئے یہ لوگ تو یہی چاہتے ہیں کہ آپ ڈھیلے پڑجائیں تو یہ بھی ڈھیلے پڑجائیں،7۔
وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ Open ayah 68:9 in the Quran reader
اور آپ ایسے شخص کا بھی کہنا نہ مانئے گا جو بڑاقسمیں کھانے والا ہے ذلیل ہے ،
وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 68:10 in the Quran reader
طعنہ باز ہے، چلتا پھرتا چغل خور ہے،
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ Open ayah 68:11 in the Quran reader
نیک کام سے روکنے والا ہے، حد سے گزرنے والا ہے ،
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 68:12 in the Quran reader
سخت گنگار ہے، سخت مزاج ہے،
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ Open ayah 68:13 in the Quran reader
اس کے علاوہ بدنسب بھی ہے،
اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَؕ Open ayah 68:14 in the Quran reader
اس نظر سے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے،8۔
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 68:15 in the Quran reader
جب ہماری آیتیں اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کی خرافات ہیں ،
سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ Open ayah 68:16 in the Quran reader
تو ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے،9۔
اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ١ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 68:17 in the Quran reader
ہم نے ان کی آزمائش کو دی ہے،10۔ جیسا ہم نے باغ والوں کی آزمائش کی تھی جب کہ ان لوگوں نے قسم کھائی تھی کہ ہم اس کا پھل ضرور صبح چل کر توڑ لائیں گے ،
وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ Open ayah 68:18 in the Quran reader
اور انہوں نے انشاء اللہ بھی نہیں کہا تھا ،
فَطَافَ عَلَیْهَا طَآئِفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآئِمُوْنَ Open ayah 68:19 in the Quran reader
سو اس (باغ) پر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک پھرنے والا (عذاب) پھر گیا اس حال میں کہ وہ سو رہے تھے،
فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِۙ Open ayah 68:20 in the Quran reader
تو وہ (باغ) ایسا رہ گیا جیسا کٹا ہوا کھیت ،
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 68:21 in the Quran reader
پھر وہ ایک دوسرے کو پکارنے لگے
اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ Open ayah 68:22 in the Quran reader
کہ اپنے کھیت پر سویرے چلو اگر تمہیں پھل توڑنا ہے،
فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ Open ayah 68:23 in the Quran reader
غرض وہ چلے اور آپ میں باتیں چپکے چپکے کرتے ،
اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌۙ Open ayah 68:24 in the Quran reader
کہ آج وہاں کوئی محتاج تم تک نہ آنے پائے ،
وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ Open ayah 68:25 in the Quran reader
اور اپنے کو اس نہ دینے پر قادر سمجھے،11۔
فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 68:26 in the Quran reader
تو جب اس (باغ) کو دیکھا تو بول اٹھے کہ یقیناً ہم راستہ بھول گئے،12۔
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ Open ayah 68:27 in the Quran reader
نہیں بلکہ اصل یہ ہے کہ ہماری قسمت ہی پھوٹ گئی،13۔
قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ Open ayah 68:28 in the Quran reader
پھر ان میں سے جو (نسبۃ) بہتر تھا وہ بولا کہ کیوں میں نے تم سے کہا نہ تھا سو (اب) تسبیح کیوں نہیں کرتے ہو ؟ ،14۔
قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 68:29 in the Quran reader
وہ لوگ بولے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بیشک ہم ہی قصور وار ہے،15۔
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ Open ayah 68:30 in the Quran reader
پھر ایک دوسرے کی طرف مخاطب ہوئے باہم الزام دیتے ہوئے،16۔
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ Open ayah 68:31 in the Quran reader
(پھر سب) بولے (کہ) ہائے ہماری شامت کہ ہم ہی سرکشی کرنے والے تھے،
عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ Open ayah 68:32 in the Quran reader
شاید کہ ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر (باغ) بدلہ میں دے دے، ہم تو (اب) اپنے پروردگار کی طرف رجوع ہوتے ہیں،17۔
كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 68:33 in the Quran reader
عذاب اسی طرح (ہوا کرتا ہے) اور آخرت کا عذاب کہیں بڑھا ہوا ہے کاش یہ لوگ (اسے) جان لیتے،18۔
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 68:34 in the Quran reader
بیشک پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس آسائش کے باغ میں،19۔
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 68:35 in the Quran reader
تو کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کا سا کردیں گے ، ؟
مَا لَكُمْ١ٙ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَۚ Open ayah 68:36 in the Quran reader
تمہیں کیا ہوگیا ! تم کیسا فیصلہ کرتے ہو،20۔
اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَۙ Open ayah 68:37 in the Quran reader
کی تمہارے پاس کوئی (آسمانی) کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو،
اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَۚ Open ayah 68:38 in the Quran reader
کہ اس میں تمہارے لئے وہ چیز (درج) ہے جسے تم پسند کرتے ہو ؟ ،21۔
اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ Open ayah 68:39 in the Quran reader
کیا ہمارے ذمہ کچھ تمہارے حق میں کھائی ہوئی قسمیں ہیں قیامت تک باقی رہنے والی کہ تم کو وہ چیزیں ملیں گی جن کا تم فیصلہ کررہے ہو ؟ ،22۔