68. Surah Al-Qalam
القلمThe Pen · 52 ayahsاشرف الحواشی
نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ Open ayah 68:1 in the Quran reader
قلم کی قسم اور فرشتوں کے لکھنے کی قسم12
مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ Open ayah 68:2 in the Quran reader
تو اپنے مالک کے فضل سے خدا نخواستہ) دیوانہ نہیں ہے
وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ Open ayah 68:3 in the Quran reader
جیسے کافر تجھ کو سمجھتے ہیں اور تجھ کو بےانتہا نیگ (اجر) ملے گا1
وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ Open ayah 68:4 in the Quran reader
اور تو بیشک بڑے تعلق والا ہے2
فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 68:5 in the Quran reader
اب تو دیکھ لے گا اور کافر بھی دیکھ لیں گے
بِاَىیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ Open ayah 68:6 in the Quran reader
تم میں کون دیوانہ ہے3
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 68:7 in the Quran reader
بیشکتیرا مالک خوب جانتا ہے کہ کون اس کے رستے سے سچے دین سے ببہک گیا ہے اور جو لوگ راچاتے ہوئے ہیں ان کو بھی خوب جانتا ہے
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 68:8 in the Quran reader
رائے پیغمبر تو جھٹلانے والے کافروں کا کہا مت مانو4
وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ Open ayah 68:9 in the Quran reader
وہ چاہتے ہیں تو ڈھیلا پڑجائے تو وہ بھی ڈھیلے ہوجائیں5
وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 68:10 in the Quran reader
اور اس کی بات مت سن جو بہت قسمیں کھاتا ہے
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ Open ayah 68:11 in the Quran reader
جھوٹا مرحلہ کا یا ذلیل عیب جو
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 68:12 in the Quran reader
یا طعنے مارنے والا چغل خور اچھے کام سے روکنے والا حد سے بڑھ جانے والا بڑا گنہگار
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ Open ayah 68:13 in the Quran reader
اکھڑ (ظالم یا پیٹو بہت کھانے والا ان سب باتوں کے سوا ہد ذات6
اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَؕ Open ayah 68:14 in the Quran reader
یہ ساری باتیں اس وجہ سے ہیں کہ وہ پیسے والا ہے بیٹے رکھتا ہے
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 68:15 in the Quran reader
جب ہماری آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ اگلے لوگوں کی کہانیاں7 ہیں
سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ Open ayah 68:16 in the Quran reader
ہم اب اس کو سونڈ پر داغ لگائیں گے8
اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ١ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 68:17 in the Quran reader
ہم نے ان مکہ کے کافروں کو اس طرحجانچا ہے جیسے ایک باغ والوں کو جانچا تھا9 جب وہ باغ والے قسم کھا بٹھے تھے کہ صبح ہوتے ہی اس کا میوہ توڑ لیں گے10
وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ Open ayah 68:18 in the Quran reader
اور انشاء اللہ نہ کہا11
فَطَافَ عَلَیْهَا طَآئِفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآئِمُوْنَ Open ayah 68:19 in the Quran reader
تو وہ سو ہی ہے تھے کہ تیرے مالک کی طرف سے ایک پھیرا کرنے والی بلا باغ پر پھیرا کرگئی12
فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِۙ Open ayah 68:20 in the Quran reader
پھر (سارا) باغ ایسا ہوگیا جیسے کوئی سب میوہ کاٹ کرلے گیا13
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 68:21 in the Quran reader
صبح ہوتے ہی باغ والے ایک دوسرے کو پکارنے لگے
اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ Open ayah 68:22 in the Quran reader
چلوبھائی سویرے ہی اپنے کھیت پر چلیں اگر تم کو کاٹنا ہے
فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ Open ayah 68:23 in the Quran reader
پھر چپکے چپکے آپس میں یوں کہتے ہوئے چلے
اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌۙ Open ayah 68:24 in the Quran reader
دیکھتے رہو آج کوئی نقیر تم تک نہ آجائے
وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ Open ayah 68:25 in the Quran reader
صبح سویرے ہی خوب بندوبست کر کے روانہ ہوئے14 سمجھے اب کیا ہے سارا میوہ ہاتھ کرلیا
فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 68:26 in the Quran reader
جب انہوں نے باغ دیکھا تو پہلے15 دیکھتے ہی کہنے لگے ہم رستہ بھول گئے نہیں16
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ Open ayah 68:27 in the Quran reader
بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی
قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ Open ayah 68:28 in the Quran reader
ان میں جو زیادہ عقلمند تھا یا اچھا آدمی تھا وہ کہنے لگا میں نے تم سے نہیں کہا تھا تم انشاء اللہ کیوں نہیں کہتے۔1
قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 68:29 in the Quran reader
دل کہنے لگے ہمارا مالک پاک ہے بیشک ہم گنہگار تھے
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ Open ayah 68:30 in the Quran reader
پھر ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے لگے اولاہنا دینے2
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ Open ayah 68:31 in the Quran reader
آخر کار سب کہہ اٹھے ہائے ہماری کم بختی ہم خود حد سے بڑھ گئے تھے3
عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ Open ayah 68:32 in the Quran reader
کیا عجب ہے ہمارا مالک اس سے بہتر باغ ہم کو دے ہم اپنے مالک سے یہی امید رکھتے ہیں4
كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 68:33 in the Quran reader
دنیا کا عذاب ایسا ہی ہوا کرتا ہے5 اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے معاذ اللہ کاش یہ لوگ جانتے ہوتے
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 68:34 in the Quran reader
پرہیزگاروں کے لئے تو اپنے مالک کے پاس آرام کے باغ میں
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَؕ Open ayah 68:35 in the Quran reader
لیا ہم اپنے تابعدار بندوں مسلمانوں کو گنہگاروں کے برابر کردیں گے6
مَا لَكُمْ١ٙ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَۚ Open ayah 68:36 in the Quran reader
لوگو تم کو کیا ہوگیا ہے کیسا بےتکا حکم لگاتے ہو
اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَۙ Open ayah 68:37 in the Quran reader
کیا تمہارے پاس کوئی آسمانی کتاب ہے اس میں تم یہ پڑھتے ہو
اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَۚ Open ayah 68:38 in the Quran reader
جو تم چاہو وہ تم کو آخرت میں مل جائے گا
اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ Open ayah 68:39 in the Quran reader
یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت تک چلیں گی کہ جیسا تم اپنے لئے حکم لگائو گے وہی تمہارے لئے ہوگا
سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌۚۛ Open ayah 68:40 in the Quran reader
اے پیغمبر ان سے پوچھ تو سہی ان میں کون اس کا ذمہ دار ہے7