68. Surah Al-Qalam
القلمThe Pen · 52 ayahsمظہر القرآن
نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ Open ayah 68:1 in the Quran reader
قسم1 ہے قلم اعلی کی (جو نوری ہے) اور اس کی کہ (اعمال بنی آدم کے نگہبان) فرشتے لکھتے ہیں۔
مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ Open ayah 68:2 in the Quran reader
(اے محبوب2) تم اپنے پروردگار کے فضل سے مجنون نہیں (جیسا کہ کافر کہتے ہیں) ۔
وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ Open ayah 68:3 in the Quran reader
اور1 بیشک تمہارے لئے بیشمار اجر ہے ۔
وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ Open ayah 68:4 in the Quran reader
اور2 بیشک تم اعلی درجہ کے خلق پر ہو۔
فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 68:5 in the Quran reader
پس عنقریب تم (ان کافروں کی حالت) دیکھو گے ۔
بِاَىیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ Open ayah 68:6 in the Quran reader
اور3 یہ (بھی تمہارا مرتبہ) دیکھ لیں گے کہ تم میں سے کون مجنون تھا۔ ؟
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 68:7 in the Quran reader
بیشک1 تمہارا پروردگار خوب ہے ، جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ راہ پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے ۔
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 68:8 in the Quran reader
بس2 تم جھٹلانے والوں کا کہنا نہ ماننا۔
وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ Open ayah 68:9 in the Quran reader
وہ اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم (تبلیغ میں) نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑجائیں۔
وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 68:10 in the Quran reader
اور3 ہر ایسے شخص کا کہنا نہ مانو جو بہت (جھوٹی) قسمیں کھانے والا ہے ۔
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ Open ayah 68:11 in the Quran reader
ذلیل ہے ، طعنے دینے والا ہے ،4 چغلخور ہے (لوگوں میں فساد ڈالنے والا ہے) ۔
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 68:12 in the Quran reader
نیکی سے باز رہنے والا ہے ، حد سے بڑھنے والا ہے ، گنہگار ہے۔
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ Open ayah 68:13 in the Quran reader
سخت مزاج ہے، سب میں بڑھ کر یہ کہ اس کی اصل میں خطا۔
اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَؕ Open ayah 68:14 in the Quran reader
اس لیے کہ وہ1 مال اور اولاد رکھتا ہے ۔
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 68:15 in the Quran reader
جب2 ہماری آیتیں (یعنی قرآن) اس پر پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ پہلوں کی کہانیاں ہیں (یعنی جھوٹ ہے) ۔
سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ Open ayah 68:16 in the Quran reader
ہم عنقریب3 اس کی ناک پر داخ لگاویں گے۔
اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ١ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 68:17 in the Quran reader
بیشک4 ہم نے انہیں (قحط اور بھوک سے) آزمایا جیسا کہ ہم نے اس باغ والوں کو آزمایا تھا۔ جبکہ ان لوگوں نے قسم کھائی کہ اس باغ کے پھل ضرور صبح ہوتے ہی توڑ لیں گے (تاکہ مسکینوں کو خبر نہ ہو) ۔
وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ Open ayah 68:18 in the Quran reader
اور انشاء اللہ نہیں کہا۔
فَطَافَ عَلَیْهَا طَآئِفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآئِمُوْنَ Open ayah 68:19 in the Quran reader
پس اس باغ پر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک (گرم ہوا کی) بلا گھر آئی اور وہ اپنے گھروں میں) سوتے تھے۔
فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِۙ Open ayah 68:20 in the Quran reader
پھر صبح کو وہ باغ کٹی ہوئی کھیتی کے مانند ہوگیا۔
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 68:21 in the Quran reader
پھر انہوں نے صبح ہوتے آپس میں ایک دوسرے کو پکارا۔
اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ Open ayah 68:22 in the Quran reader
اگر تم کو پھل توڑنے ہیں تو سویرے ہی اپنے باغ کو چلو۔
فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَۙ Open ayah 68:23 in the Quran reader
پس چلے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے ۔
اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌۙ Open ayah 68:24 in the Quran reader
کہ (دیکھو) ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے۔
وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ Open ayah 68:25 in the Quran reader
اور سویرے (اپنے زعم میں) بخل کی نیت پر قادر سمجھ کر پہنچے۔
فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 68:26 in the Quran reader
پھر جب اس باغ کو دیکھا تو بولے : بیشک ہم راستہ بھول گئے ۔
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ Open ayah 68:27 in the Quran reader
(غور سے دیکھ کر کہا : نہیں جگہ تو وہی ہے) بلکہ ہم محروم کردئے گئے۔
قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ Open ayah 68:28 in the Quran reader
پھر ان میں جو سب سے اچھا شخص تھا، بولا : کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے۔
قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 68:29 in the Quran reader
تب بولے : ہم اپنے پروردگار کو پاکی سے یاد کرتے ہیں بیشک ہم ظالم تھے (جو مسکینوں کو نہ دیا) ۔
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ Open ayah 68:30 in the Quran reader
پھر ایک دوسرے کو مخاطب بنا کر ملامت کرنے لگے۔
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ Open ayah 68:31 in the Quran reader
(پھر سب متفق ہوکر) کہنے لگے : ہائے ہماری خرابی ! بیشک ہم سرکش تھے۔
عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ Open ayah 68:32 in the Quran reader
(سب مل کر توبہ کرلو) امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہم کو اس سے اچھا باغ اس کے بدلے میں دے، بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف رغبت لاتے ہیں۔
كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 68:33 in the Quran reader
(دیکھو اے کفار مکہ ! دنیاوی) عذاب ایسا ہوتا ہے اور بیشک آخرت کا عذاب بہت بڑا ہے ۔ کاش یہ (عذاب آخرت کو) جانتے (تو ایمان لے آتے۔