67. Surah Al-Mulk
الملكThe Sovereignty · 30 ayahsمظہر القرآن
تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ Open ayah 67:1 in the Quran reader
وہ1 (اللہ) بڑی برکت والا ہے کہ جس کے قبضہ میں (دونوں جہان کی) بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ Open ayah 67:2 in the Quran reader
وہ خدا کے جس نے موت اور زندگی پیدا کی تاکہ تم کو (دنیا کی زندگی میں) آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ نیک ہے اور وہ غالب بخشنے والا ہے ۔
الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا١ؕ مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ١ؕ فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ Open ayah 67:3 in the Quran reader
وہ خدا جس نے سات آسمان اوپر تلے پیدا کیے ، اے دیکھنے والے تو خدا کے بنانے میں کچھ فرق دیکھتا ہے پس تو پھر (آسمان کی طرف) نگاہ اٹھا کر دیکھ کہ تجھے کوئی دراڑ نظر آتی ہے ؟
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ Open ayah 67:4 in the Quran reader
پھر دوبارہ (یعنی بار بار ) نگاہ اٹھا (آخر کار) تیری نگاہ ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی (اور تجھے بناوٹ میں فرق نہ معلوم ہوگا) ۔
وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ Open ayah 67:5 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں سے) زینت دی اور بیشک ہم نے ان (ستاروں) کو شیطان کا آلہ رجم بنایا اور ہم نے شیاطین کے لیے (آخرت میں بوجہ ان کے کفر کے) دوزخ کا عذاب تیار کیا۔
وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 67:6 in the Quran reader
اور1 جنہوں نے اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کیا (خواہ انسان ہوں یا جنات) ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُۙ Open ayah 67:7 in the Quran reader
جب وہ دوزخ میں ڈالے جائیں گے تو اس کی آواز مانند گدھے کی آواز کے سنیں گے اور وہ دوزخ جوش مارتی ہے۔
تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ Open ayah 67:8 in the Quran reader
معلوم ہوتا ہے کہ غصہ سے پھٹ جائے ، جب کبھی اسمیں کوئی گروہ (کافروں کا) ڈالا جائے گا تو دوزخ کے داروغہ (نگران) اس گروہ سے پوچھیں گے : کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا پیغمبر نہ آیا تھا ؟
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ Open ayah 67:9 in the Quran reader
(کافر) کہیں گے : بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے پیغمبر تشریف لائے تھے، پس ہم نے جھٹلایا، اور کہا : اللہ نے کچھ نہیں اتارا تم تو محض بڑی گمراہی میں ہو۔
وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ Open ayah 67:10 in the Quran reader
اور کافر فرشتوں سے ( یہ بھی) کہیں گے کہ اگر ہم (رسولوں کی ہدایت) سنتے یا سمجھتے (یعنی مانتے) تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے۔
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ Open ayah 67:11 in the Quran reader
پس اپنے گناہ کا اقرار کیا (تو اس وقت کا اقرار کچھ نافع نہیں) پس دوزخ والوں کو لعنت ہو۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ Open ayah 67:12 in the Quran reader
بیشک1 جو لوگ اپنے پروردگار سے بےدیکھے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ۔
وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 67:13 in the Quran reader
اور2 تم لوگ اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے (اس کو سب خبر ہے) وہ تو دلوں تک کی باتوں کو جانتا ہے ۔
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ١ؕ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠ Open ayah 67:14 in the Quran reader
کیا وہ (اپنی مخلوق کے احوال کو) نہ جانے گا ؟ جس نے پیدا کیا ہے ، اور وہی ہے ہر باریکی دیکھنے والا خبردار ہے ۔
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ١ؕ وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ Open ayah 67:15 in the Quran reader
وہی ہے1 جس نے زمین کو تمہارے لیے پست کردیا تاکہ تم اس کے رستوں میں چلو (پھر) اور اللہ کی روزی میں سے (جو تمہارے لیے اس نے پیدا کی ہے ) کھاؤ، اور اسی کی طرف اٹھنا ہے ۔
ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ Open ayah 67:16 in the Quran reader
کیا تم2 اس سے بےخوف ہوگئے کہ جو آسمان میں ہے کہ تم کو زمین میں دھنسا دے پس ناگہاں زمین تھرتھرا نے لگے۔
اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ Open ayah 67:17 in the Quran reader
کیا تم اس3 سے بےخوف ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر (مثل قوم لوط کے) پتھر برسا دے، پس4 (عذاب دیکھ کر) جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا تھا ؟
وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ Open ayah 67:18 in the Quran reader
اور1 بیشک ان سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں انہوں نے (بھی) جھٹلایا تھا تو (دیکھو ان پر) میری سزا کیسی ہوئی۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ١ؕۘؔ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ Open ayah 67:19 in the Quran reader
کیا ان2 لوگوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے (ہوا میں اڑتے وقت) پر کھولتے اور کبھی سمیٹتے ہیں جن کو (گرنے سے) اللہ کے سوا کوئی نہیں تھامتا۔ بیشک وہ ہر چیز کو دیکھتا ہے3 ۔
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍۚ Open ayah 67:20 in the Quran reader
بھلا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے جو خدا کے مقابل میں تمہاری مدد کرے ؟ (اگر وہ تمہیں عذاب کرنا چاہے) کافر تو سراسر دھوکے میں ہیں (کہ ان پر عذاب نازل نہ ہوگا) ۔
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ Open ayah 67:21 in the Quran reader
بھلا وہ کون ہے جو تم کو روزی دے، اگر اللہ اپنی روزی روک لے (تو اس کے سوا کوئی روزی دینے والا نہیں) بلکہ (اصل یہ ہے کہ ) کافر سرکشی اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں (یعنی حق کے قریب نہیں ہوتے) ۔
اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 67:22 in the Quran reader
بھلا وہ1 جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو کھڑا ہوکر سیدھے رستے پر چلتا ہے ۔
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 67:23 in the Quran reader
(اے محبوب) تم فرماؤ : وہی (اللہ) ہے جس نے تم کو پیدا کیا ہے اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں دل بنائے ہیں (مگر اس پر بھی) تم بہت کم شکر کرتے ہو۔
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 67:24 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور تم اسی کی طرف (قیامت کے دن) اٹھائے جاؤ گے۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 67:25 in the Quran reader
اور کافر (جب قیامت کا ذکر سنتے ہیں تو مسلمانوں سے) کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو۔
قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 67:26 in the Quran reader
(تو بتاؤ) تم فرماؤ کہ یہ علم تو خدا کے پاس ہے میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں۔
فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ Open ayah 67:27 in the Quran reader
پھر جب اس وعدے کو پاس آتا ہوا دیکھیں گے تو (اس وقت مارے دہشت و غم کے) کافروں کے منہ بگڑ جاویں گے اور (ان سے) کہا جاوے گا : یہی ہے وہ (عذاب) جس کو تم (ہمارے رسول سے) مانگتے تھے ۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا١ۙ فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 67:28 in the Quran reader
تم (ان کافروں سے1) فرماؤ : بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو (تمہاری تمنا کے موافق ہلاک کردے) یا (موافق ہماری امید اور وعدے کے) ہم پر رحمت فرمائے۔ تو کافروں کو (آخرت کے) دردناک عذاب سے کون بچا لے گا ؟
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 67:29 in the Quran reader
تم فرماؤ : وہی اللہ ہے جس پر ہم ایمان لائے اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا پس عقنریب جان لو گے کہ کون صریح گمراہی میں ہے ۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ Open ayah 67:30 in the Quran reader
تم فرماؤ : بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی جو (کنوؤں میں ہے) نیچے کو (اتر کر) غائب ہوجائے پس وہ کون ہے جو تمہارے پاس بہتا ہوا صاف پانی لا دے (یعنی کنوؤں کی سوت کو جاری کردے) ۔