Al-An'aam 6:117

Al-An'aam · from ayah 117

6:117

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۚ— وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ ۟اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ مَنۡ يَّضِلُّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ۚ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ

تمہارا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

Indeed, your Lord is most knowing of who strays from His way, and He is most knowing of the [rightly] guided.

— Saheeh International

Juz 8 · Ruku 14 of surah · Ruku 1 of juz

Read the whole surah · Surah Al-An'aam

All translations of 6:117

در حقیقت تمہارا رب زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اُس کے راستے سے ہٹا ہوا ہے اور کون سیدھی راہ پر ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

تمہارا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

بالیقین آپ کا رب ان کو خوب جانتا ہے جو اس کی راه سے بے راه ہوجاتا ہے۔ اور وه ان کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راه پر چلتے ہیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

یقین رکھو کہ تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ کون اپنے راستے سے بھٹک رہا ہے، اور وہی ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو صحیح راستے پر ہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون بہکا اس کی راہ سے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

بیشک آپ کا رب ہی اسے خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہی ہدایت یافتہ لوگوں سے (بھی) خوب واقف ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

بیشک تیرا رب ہی خوب جاننے والا ہے جو اس کے راستے سے بھٹکتا ہے اور وہی ہدایت پانے والوں کو خوب جاننے والا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

بلاشبہ تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے ان کو جو اس کے ستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور خوب جانتا ہے ان کو جو ہدایت یاب ہیں

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے ان کو بھی جو (بہکتے ہیں) بھٹکتے ہیں اس کی راہ سے، اور وہ خوب جانتا ہے ان لوگوں کو بھی جو سیدھی راہ پر ہیں،

— مولانا اسحاق مدنی

بیشک آپ کا پروردگار خوب واقف ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی راہ پائے ہوؤں کو بھی خوب جانتا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

یقیناً آپ ﷺ کا رب خوب جانتا ہے ان کو جو اس کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ خوب واقف ہے ان سے بھی جو ہدایت کی راہ پر ہیں

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

آپ کا رب ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہیں۔

— محترمہ رفعت اعجاز

And your - Lord knows well who stray from His path, and also those who are rightly-guided.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Surely, your Lord is best aware of those who go astray from His way, and He is best aware of those who are on the right path.

— Muhammad Taqi Usmani

Surely, your Lord is best aware of those who go astray from His way, and He is best aware of those who are on the right path.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Verily, your Lord! It is He Who knows best who strays from His way, and He knows best the rightly guided.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Lo! thy Lord, He knoweth best who erreth from His way; and He knoweth best (who are) the rightly guided.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Indeed, your Lord is most knowing of who strays from His way, and He is most knowing of the [rightly] guided.

— Saheeh International

Your Lord knows best those who have gone astray from His path and those who are rightly guided.

— Muhammad Sarwar

Surely your Lord-- He best knows who goes astray from His way, and He best knows those who follow the right course.

— Muhammad Habib Shakir

Verily thy Lord; He knoweth best whosoever strayeth from His path and He knoweth best the guided ones.

— Abdul Majid Daryabadi

Thy Lord knoweth best who strayeth from His way: He knoweth best who they are that receive His guidance.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 6:117

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 116–117

بیکار خیالوں میں گرفتار لوگ اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ اکثر لوگ دنیا میں گمراہ کن ہوتے ہیں جیسے فرمان ہے آیت (وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِيْنَ) 37۔ الصافات :71) اور جگہ ہے آیت (وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ) 12۔ یوسف :103) گو تو حرص کرے لیکن اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں۔ پھر یہ لوگ اپنی گمراہی میں بھی کسی یقین پر نہیں صرف باطل گمان اور بیکار خیالوں کا شکار ہیں اندازے سے باتیں بنا لیتے ہیں پھر ان کے پیچھے ہو لیتے ہیں، خیالات کے پرو ہیں تو ہم پرستی میں گھرے ہوئے ہیں یہ سب مشیت الٰہی ہے وہ گمراہوں کو بھی جانتا ہے اور ان پر گمراہیاں آسان کردیتا ہے، وہ…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 116–117

سورة الْاَنْعَام 83 یعنی بیشتر لوگ جو دنیا میں بستے ہیں علم کے بجائے قیاس و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور ان کے عقائد، تخیلات، فلسفے، اصول زندگی اور قوانین عمل سب کے سب قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ بخلاف اس کے اللہ کے راستہ، یعنی دنیا میں زندگی بسر کرنے کا وہ طریقہ جو اللہ کی رضا کے مطابق ہے، لازماً صرف وہی ایک ہے جس کا علم اللہ نے خود دیا ہے نہ کہ وہ جس کو لوگوں نے بطور خود اپنے قیاسات سے تجویز کرلیا ہے۔ لہٰذا کسی طالب حق کو یہ نہ دیکھنا چاہیے کہ دنیا کے بیشتر انسان کس راستہ پر جا رہے ہیں بلکہ اسے پوری ثابت قدمی کے ساتھ اس راہ پر چلنا چاہیے جو اللہ نے بتائی ہے، چاہے اس راستہ پر چلنے کے لیے وہ…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 116–117

تیسری آیت میں حق تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو اطلاع دی کہ زمین پر بسنے والے بنی آدم کی اکثریت گمراہی پر ہے، آپ ﷺ اس سے مرعوب نہ ہوں ان کی باتوں پر کان نہ دھریں قرآن نے متعدد مقامات پر اس مضمون کو بیان فرمایا ہے، ایک جگہ ارشاد ہے (آیت) ولقد ضل قبلھم اکثر الاولین، دوسری جگہ ارشاد ہے (آیت) وما اکثر الناس ولو حرصت بمومنین، مطلب یہ ہے کہ عادةً انسان پر عددی اکثریت کا رعب غالب ہوجاتا ہے، اور ان کی اطاعت کرنے لگتا ہے، اس لئے آنحضرت ﷺ کو خطاب کیا گیا کہ ”دنیا میں زیادہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر آپ ﷺ ان کا کہنا ماننے لگیں تو وہ آپ ﷺ کو اللہ کی راہ سے بےراہ کردیں، کیونکہ وہ عقائد و نظریات میں محض خیالات اور…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ يَّضِلُّ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۚ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ۔ یہ خطاب بھی عام ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس بھیڑ کو دیکھ کر کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو، یہ پتہ اللہ کو ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں اور کون ہدایت یاب ہیں۔ پس جن کو خدا راہ یاب بتا رہا ہے ان کی راہ اختیار کرو اور جن کو خدا گمراہ قرار دے رہا ہے ان کی روش سے بچو، یہ ہدایت یافتہ گروہ کے لیے بشارت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لیے تہدید بھی ہے جو گمراہی کی راہ پر چل رہے ہیں اس لیے کہ جب اللہ ان دونوں گروہوں سے اچھی طرح باخبر ہے تو ان کے ساتھ معاملہ بھی اپنے علم کے مطابق ہی کرے گا۔ ان لوگوں کے دعوے کچھ کام…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 116–117

116۔ 1 قرآن کی اس بیان کردہ حقیقت کا بھی، واقعہ کے طور پر ہر دور میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا (سورة یوسف، 13) آپ کی خوہش کے باوجود اکثر لوگ ایمان والے نہیں، اس سے معلوم ہوا، حق اور صداقت کے راستے پر چلنے والے لوگ ہمیشہ تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔ جس سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ حق وباطل کا معیار، دلائل وبراہین ہیں، لوگوں کی اکثریت و اقلیت نہیں۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ جس بات کو اکثریت نے اختیار کیا ہوا ہو، وہ حق ہو اوراقلیت میں رہنے والے باطل پر ہوں۔ بلکہ مذکورہ حقیقت قرآنی کی رو سے یہ زیادہ ممکن ہے کہ اہل حق تعداد کے لحاظ سے اقلیت میں ہوں اور اہل باطل اکثریت میں۔ جس کی…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 112–117

51: یہاں پھر وہی بات فرمائی جا رہی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو شیاطین کو یہ قدرت نہ دیتا اور لوگوں کو زبردستی ایمان پر مجبور کردیتا لیکن چونکہ مقصد امتحان ہے، اس لئے زبردستی کا ایمان معتبر نہیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 114–117

(آیت) ” نمبر 114 تا 117۔ یہ اہم تمہیدی امور یہاں اس لئے لائے گئے ہیں کہ اصل موضوع پر کلام کیا جاسکے ۔ اس کے بعد اس تمہید اور موضوع دونوں کو مسئلہ کفرو ایمان کے ساتھ مربوط کردیا جاتا ہے ۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 117–118

2 جب دلائل صحیحہ کی بنا پر تم نے رسول اللہ ﷺ کی نبوت اور قرآن کریم کی حقانیت کو تسلیم کرلیا اور کلی طور پر اس کے احکام پر ایمان لا چکے تو اب فروع و جزئیات کی صحت کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے۔ اگر ہر اصل و فرع اور کلی و جزئی کا قبول کرنا ہمارے عقلی قیاسات پر موقوف ہو تو وحی اور نبوت کی ضرورت ہی نہ رہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 116–117

آیت 116 وَاِنْ تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ط۔ جدید جمہوری نظام کے فلسفے کی نفی کے لیے یہ بڑی اہم آیت ہے۔ جمہوریت میں اصابتِ رائے کے بجائے تعداد کو دیکھا جاتا ہے۔ بقول اقبالؔ : ؂ جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں ‘ تولا نہیں کرتے ! اس حوالے سے قرآن کا یہ حکم بہت واضح ہے کہ اگر زمین میں بسنے والوں کی اکثریت کی بات مانو گے تو وہ تمہیں گمراہ کردیں گے۔ دنیا میں اکثریت تو ہمیشہ باطل پرستوں کی رہی ہے۔ دور صحا بہ رض میں صحابہ کرام رض کی تعداد دنیا کی پوری آبادی کے تناظر میں دیکھیں تو لاکھ کے مقابلے میں ایک کی نسبت بھی نہیں بنتی۔ اس لیے…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 116–117

121 اکثریت کا مذہب محض تقلید اور وہم و قیاس پر ہے :۔ تاریخ اور مشاہدہ دونوں اس حقیقت پر گواہ ہیں کہ کسی بھی معاشرہ میں اہل خرد اور ذہین اور بااصول لوگ کم ہی ہوا کرتے ہیں۔ معاشرہ کی اکثریت جاہل عوام پر مشتمل ہوتی ہے۔ قرآن نے متعدد مقامات پر ایسی اکثریت کو جاہل، فاسق، ظالم اور مشرک قرار دیا ہے ان لوگوں کا اپنا کوئی اصول نہیں ہوتا۔ نہ انہیں کسی بات کا علم ہوتا ہے اور نہ ہی وہ علم حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں اپنے کھانے پینے کے سوا نہ کسی چیز کی فکر ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے علاوہ وہ کوئی اور بات سوچنے کی زحمت گوارا کرتے ہیں۔ ان کے زندگی گزارنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ جس رخ لوگوں کی اکثریت جا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

171 ۔ سو اس کے اس علم کامل و محیط کے لحاظ سے نافرمانوں کی سزا اور فرمانبرداروں کا انعام دونوں یقینی ہیں۔ من۔ یہاں ای کا مرادف ہے۔ من بمعنی ای (قرطبی)

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 114–121

شان نزول : اَفَغیر اللہ ابتغی حَکَمًا، مشرکین مکہ آنحضرت ﷺ سے یہ کہا کرتے تھے کہ اہل کتاب میں سے کسی کو ثالث قرار دیا جائے اگر وہ قرآن کا کلم الہیٰ کہہ دے تو ہم لوگ آپ کے نبی برحق اور قرآن کے کلام الہیٰ ہونے کے قائل ہوجائیں گے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں، اس آیت کا حاصل یہ ہے کہ میرے اور تمہارے درمیان مقدمہ نبوت و رسالت میں اختلاف و نزاع ہے میں اس کا مدعی ہوں اور تم منکر اور اس نزع و اختلاف کا فیصلہ احکم الحاکمین کی عدالت سے میرے حق میں اس طرح ہوچکا ہے کہ میرے اس دعوے پر کافی ثبوت اور دلائل موجود ہیں خود قرآن کا اعجاز ہے جس نے نہ صرف عالم عرب کو بلکہ اقوام عالم کو چیلنچ کیا کہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ان ربک ہو اعلم من یضل عن سبیلہ وہو اعلم بالمہتدین . بلاشبہ آپ کا رب ہی ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہی راہ راست پر چلنے والوں سے بھی بخوبی واقف ہے یعنی دونوں فریقوں کو جانتا ہے۔ ہر ایک کو اس کے استحقاق کے مطابق بدلہ دے گا۔ من یضل : میں من : موصولہ ہے یا موصوفہ یا استفہامیہ ابتدائیہ اور یضل : صلہ ہے یا صفت یا خبر۔ ابو داؤد اور ترمذی نے حضرت ابن عباس کی روایت سے لکھا ہے کہ کچھ لوگ خدمت گرامی میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ (کیا وجہ کہ) جس کو ہم خود قتل کریں اس کو کھائیں اور جس کو اللہ (بغیر ہمارے ذبح کئے) مار ڈالے اس کو نہ کھائیں اس پر آیت ذیل نازل…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(117) اللہ تعالیٰ اس راہ سے بھٹکے ہوؤں کو اور سیدھے رستے پر چلنے والوں یعنی اصحاب رسول اکرم ﷺ کو اچھی طرح جانتا ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 116–117

وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْاَرْضِ۔ : اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں اپنے نبی کو متنبہ کیا ہے کہ کثرت آپ کے نزدیک حق کی دلیل نہیں ہونی چاہیے اور محض کثرت کی بنیاد پر آپ کو اہل زمین کا اتباع نہیں کرنا چاہیے، ورنہ آپ راہ حق سے ہٹ جائیں گے۔ یہ کفار جو کثیر تعداد میں ہیں، اس جھوٹے گمان میں مبتلا ہیں کہ ان کے آباء و اجداد حق پر تھے، اس لیے ان کی تقلید کرتے ہیں۔ ان کے پاس اس کے سوا کوئی دلیل موجود نہیں ہے کہ لوگوں کی اکثریت اسی دین پر قائم ہے جو ان کا بھی دین ہے۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے بارے میں اٹکل پچو باتیں کرتے ہیں، کبھی کسی کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں تو کبھی بتوں کو اللہ کے پاس اپنا سفارشی…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 116–117

آیت نمبر 117 قولہ تعالیٰ : آیت : وان تطع اکثر من فی الارض یعنی اگر تو اطاعت کرے کفار کی۔ آیت : یضلوک عن سبیل اللہ تو وہ تجھے بہکا دیں گے اس راستے سے جو اللہ تعالیٰ کے اجر وثواب کی طرف پہنچا دیتا ہے۔ آیت : ان یتبعون الا الظن اس میں ان بمعنی ما ہے، اور اسی طرح آیت : وان ھم الا یخرصون ہے یعنی نہیں ہیں وہ مگر تخمینے لگاتے ہیں اور اندازے لگاتے ہیں، اور اسی سے الخرص ہے، اور اس کا اصل معنی کاٹنا ہے۔ شاعر نے کہا ہے : تری قصد المران فینا کا نہ تذرع خرصان بائیدی الشواطب یعنی وہ ٹہنی جو طولا کاٹی جاتی ہے اور اس سے (سہارا کے لیے) کھونڈی بنائی جاتی ہے۔ اور یہ خرصان خرص کی جمع ہے۔ اور اس سے خرص یخرص النخل…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 115–117

(1) امام عبد بن حمید، ابن منذر، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت وتمت کلمت ربک صدقا وعدلا کے بارے میں فرمایا کہ آپ کے رب کی طرف پوری ہوگئی سچائی کے ساتھ جس کا اس نے فیصلہ کیا اور انصاف کے ساتھ جس کا اس نے فیصلہ فرمایا۔ (2) امام ابن ابی حاتم، ابو الشیخ اور ابو نصرالسجزی نے الابانہ میں محمد بن کعب قرظی سے روایت کیا کہ لفظ آیت لامبدل لکلمتہ یعنی کسی چیز کے لئے تبدیلی نہیں ہے دنیا میں اور آخرت میں جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمانا لفظ آیت ما یبدل القول لدی (3) امام ابن مردویہ نے ابو الیمان جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ فتح مکہ کے دن مسجد حرام میں داخل ہوئے…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

اِنَّ [ بیشک ] رَبَّكَ [ آپ کا رب ] هُوَ [ وہی ہے ] اَعْلَمُ [ سب سے زیادہ جاننے والا ہے ] مَنْ [ اس کو جو ] يَّضِلُّ [ بھٹکتا ہے ] عَنْ سَبِيْلِهٖ ۚ [ اس کے راستے سے ] وَهُوَ [ اور وہ ہی ] اَعْلَمُ [ سب سے زیادہ جاننے والا ہے ] بِالْمُهْتَدِيْنَ [ ہدایت پانے والوں کو ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

پھر فرمایا (اِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِہٖ ) (بلاشبہ آپ کا رب اچھی طرح جانتا ہے ان لوگوں کو جو اس کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔ (وَ ھُوَ اَعْلَمُ بالْمُھْتَدِیْنَ ) اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت پرچلنے والوں کو۔ وہ قیامت کے دن اپنے علم کے مطابق فیصلے فرمائے گا۔ اہل ضلال کو ضلال کی سزا اور اہل ہدایت کو ہدایت کی جزا ملے گی۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 114–121

تتمۂ توبیخ معاندین وتحذیر از اتباع مضلین ومجادلین قال اللہ تعالیٰ افغیر اللہ ابتغی حکما۔۔۔ الی۔۔۔ وان اطعتموھم انکم لمشرکین (ربط) گذشتہ آیات میں یہ بیان ہوچکا کہ یہ کافر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں اور ایسے ضدی اور عنادی ہیں کہ جن معجزات کی وہ خواہش رکھتے ہیں ان کے ظاہر ہونے پر بھی ایمان نہیں لائیں گے اگر دل میں کچ بھی قبول حق کا مادہ ہوتا تو پہلے ہی مرتبہ آیات بینات دیکھ کر ایمان لے آتے اس لے کہ اول تو قرآن کریم آپ ﷺ کا عظیم ترین معجزہ ہے اور آپ ﷺ کی نبوت و رسالت کی روشن دلیل ہے اس کی طرف رجوع کرلینا کافی ہے ؎ آفتاب آمد دلیل آفتاب گر دلیلے باید ازدے رومتاب ایسی روشن دلیل کے بعد کسی اور فیصلہ کرنے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

127 اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ (راہ توحید) سے گمراہ ہوچکے ہیں اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت پر ہیں۔ یہ مشرکین گمراہ ہیں اور آپ کو بھی اپنی راہ پر ڈالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں آپ ان سے خبردار رہیں۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 114–117

گذشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے شرک اور مشرکین کی تردید کے ساتھ ساتھ رسالت کا ذکر بھی کیا ۔ اس کے ساتھ توحید کا ذخر بھی مختلف انداز میں کیا اور انسانی اور جناتی شیطانوں کا بیان بھی فرمایا اور یہ بھی کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رک تھے وہ شرکیہ باتوں میں ملوث ہوجاتے ہیں اور اللہ کی وحدانیت کا انکار کردیتے ہیں اور پھر اللہ کے انبیاء کے متعلق بھی بیہودہ باتیں کرتے ہیں۔ اللہ نے ان سب کی تردید فرمائی اور اب آج کے درس میں مشرکین کے ایک سوال کا جواب دیا ہے۔ قریش مکہ حضور علیہ اسلام کی رسالت کے منکر تھے اور آپ پر نازل ہونے والی کتاب کا بھی انکار کرتے تھے۔ بعض لوگ کہتے تھے کہ اگر آپ اللہ کے رسول ہیں تو…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اِنَّ رَبَّكَ ہُوَاَعْلَمُ مَنْ يَّضِلُّ عَنْ سَبِيْلِہٖ۝ 0 ۚ وَہُوَاَعْلَمُ بِالْمُہْتَدِيْنَ۝ 117 علم العِلْمُ : إدراک الشیء بحقیقته، وذلک ضربان : أحدهما : إدراک ذات الشیء . والثاني : الحکم علی الشیء بوجود شيء هو موجود له، أو نفي شيء هو منفيّ عنه . فالأوّل : هو المتعدّي إلى مفعول واحد نحو : لا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ [ الأنفال/ 60] . والثاني : المتعدّي إلى مفعولین، نحو قوله : فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِناتٍ [ الممتحنة/ 10] ، وقوله : يَوْمَ يَجْمَعُ اللَّهُ الرُّسُلَ إلى قوله : لا عِلْمَ لَنا «3» فإشارة إلى أنّ عقولهم طاشت . والعِلْمُ من وجه ضربان : نظريّ وعمليّ. فالنّظريّ :…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 114–118

ترکیب : افغیر اللّٰہ ابتغی کا مفعول حکماء اس سے حال ویجوزالعکس مفصلا الکتب سے حال ہے اور بالحق ضمیر مرفوع منزل سے۔ صدقا وعدلا تمیز ہیں اور مفعول لہ بھی اور حال بھی ہوسکتی ہیں۔ ھوا اعلم خبر ان من بمعنی الذی یانکرہ موصوفہ موضع نصب میں فعل محذوف سے جس پر اعلم دلالت کرتا ہے ای یعلم من یضل یا من استفہامیہ مبتداء ویضل خبر اور جملہ یعلم محذوف سے محل نصب میں۔ تفسیر : چونکہ پہلی آیتوں میں کفار کے اعتقادِ بد کو اور انکار نبوت اور شبہات بےجا کو رد فرما کر آنحضرت ﷺ اور جملہ ایمانداروں کی تسلی کے لئے فرما دیا تھا کہ ان کی یہ سب باتیں ملمع کاری ہے (زخرف القول) جو ان کے مادہ فاسدہ سے ابخرات کی طرح اٹھتی…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 116–117

ارشاد فرمایا : وَاِنْ تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْکَ عَنْ سَبِیْلِ اللہِ ط اِنْ یَّتَََّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ ھُم اِلَّا یَخْرُصُوْنَ ۔ اِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِہٖ ج وَھُوَ اَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ ۔ (الانعام : 116۔ 117) (اور اس زمین والوں میں سے اکثر ایسے ہیں کہ اگر تم نے ان کی بات مانی تو وہ تمہیں خدا کے راستے سے گمراہ کر کے چھوڑیں گے۔ یہ محض گمان کی پیروی کرتے ہیں اور اٹکل کے تیر تکے چلاتے ہیں۔ بیشک ! تیرا رب خوب جانتا ہے ‘ ان کو ‘ جو اس کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور خوب جانتا ہے ‘ ان کو ‘ جو ہدایت یاب ہیں ) مسلمانوں کے لیے صرف وحی…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 116–117

فہم القرآن ربط کلام : حق و انصاف، ہدایت اور رہنمائی کا فیصلہ لوگوں کی اکثریت پر نہیں ہوا کرتا۔ اکثریت کے پیچھے چلنے والا گمراہ ہی ہوا کرتا ہے۔ کیونکہ لوگوں کی اکثریت گمراہ ہوتی ہے۔ رسول محترم ﷺ کے زمانہ میں منکرین حق اپنی گمراہی کی تائید میں یہ دلیل بھی دیا کرتے تھے کہ اگر آپ سچے ہیں تو آپ کی پیروی کرنے والے تعداد کے لحاظ سے تھوڑے اور وسائل کے اعتبار سے کمزور کیوں ہیں ؟ اس کا جواب یوں دیا گیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت ہمیشہ گمراہی پر قائم رہی ہے لہٰذا حق و صداقت کا معیار ٹھوس دلائل ہیں لوگوں کی اکثریت نہیں۔ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کا پابند کیا گیا ہے نہ کہ جمہوریت کا ؟ اللہ تعالیٰ…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

اللہ سچے مومن اور کافر کو جانتا ہے : آیت 117 : اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَہُوَ اَعْلَمُ بِالْمُہْتَدِیْنَیعنی وہ کفار اور مومنین کو جانتا ہے۔ : مَنْ یہ ابتداء ً مرفوع ہے لفظاً استفہام ہے اور اس کی خبر یضل ہے۔ اور جملہ یعلم مقدر کی وجہ سے محل نصب میں ہے۔ اعلم مقدر نہیں۔ کیونکہ افعل کا صیغہ ظاہراً منصوب اسم کو نصب نہیں دیتا مجرور کردیتا ہے ایک دوسرا قول یہ ہے کہ تقدیر اعلم بمن یضل وہ گمراہوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ باءؔ اس کے بعد لایا گیا ہے بالمہتدین۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

117 (ان ربک ھو اعلم من یضل عن سبیلہ) بعض نے کہا ہے کہ حرف صفت کو ہٹانے کی وجہ سے نصب کی جگہ ہے یعنی لمن یقتل اور زجاج (رح) فرماتے ہیں اس کا محل مبتدا ہونے کی وجہ سے مرفوع ہوتا ہے اور اس کے لفظ استفہام کے ہیں اور معنی یہ ہے کہ تیرا رب ہی خوب جانتا ہے یعنی لوگوں کہ اس کے راستے سے کون گمراہ ہو رہا ہے۔ (وھو اعلم بالمھتدین) یعنی اللہ تعالیٰ گمراہ اور ہدایت یافتہ فریق کو خوب جانتے ہیں تو ہر ایک کو وہی بدلہ دیں گے جس کا وہ مستحق ہے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 116–117

(116 ۔ 117) ۔ سورة مائدہ میں گذر چکا ہے کہ قبیلہ خزاعہ کے ایک سروار عمر بن لحی بن قمعہ نے مکہ میں بت پرستی اور بتوں کے نام پر جانور چھوڑ کر ان کو حرام ٹھہرانے کی رسم پھیلائی اس رسم میں یہ بھی ایک بات تھی کہ مردار جانور کو اہل مکہ حلال جانتے تھے غرض ان حرام حلال ٹھہرائے ہوئے جانوروں کہ باب میں مشرکین مکہ اکثر آنحضرت ﷺ سے طرح طرح کا جھگڑا کیا کرتے تھے۔ خاص طور پر مردار جانور کا جھگڑا تو آگے کی آیتوں میں آتا ہے ان آیتوں میں مشرکین مکہ کے عام جھگڑوں کے متعلق یہ فرمایا ملت ابراہیمی شریعت موسوی شریعت عیسوی کی بگاڑ کر آج کل اس زمین پر یہی لوگ ہیں جن کی یہ اٹکل ان کا دین ایمان ہے کہ جو رسمیں ان کے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 117–118

آیت 117 اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی محمد مصطفیٰ ﷺ کو لوگوں کی اکثریت کی اطاعت سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا ہے (وان تطع اکثرمن فی الارض یضلوک عن سبیل اللہ) ” اگر آپ کہنا مانیں گے اکثر ان لوگوں کا جو دنیا میں ہیں تو آپ کو اللہ کے راستے سے بہکا دیں گے “ کیونکہ ان میں سے اکثر لوگ اپنے دین، اعمال اور علوم سے منحرف ہوچکے ہیں۔ پس ان کے دین فاسد اور ان کے اعمال ان کی خواہشات نفس کے تابع ہیں اور ان کے علوم میں تحقیق ہے نہ سیدھے راستے کی طرف راہنمائی۔ ان کا تمام تر مقصد ظن و گمان کی پیروی ہے اور ظن و گمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا۔ وہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں محض اندازوں سے ایسی بات…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 108–117

بُتوں کو بُرا بھلا نہ کہو قول باری ہے ( ولا تسبوا الذین یدعون من دون اللہ فیسبوا اللہ عدواً بغیر علم اور ( اے ایمان والو) یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں ان کو گالیاں نہ دو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شرک سے آگے بڑھ کر جہالت کی بنا پر اللہ کو گالیاں دینے لگیں) سدی کا قول ہے کہ بتوں کو گالیاں نہ دو کہ پھر اس کے جواب میں مشرکین کو تمہارے لیے شریعت نازل کرنے والی ذات کے خلاف بدزبانی کا موقعہ ہاتھ آ جائے۔ ایک قول یہ ہے کہ تم بتوں کو برا بھلا نہ کہو کہ اس کے سبب پیدا ہونے والا غصہ اور جہالت ان مشرکین کو اس ذات کے خلاف بدزبانی کرنے پر نہ اکسا دے جس کی تم بندگی کرتے ہو۔ اس کے اندر اس بات کی دلیل موجود…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

226 اللہ کے علم وآگہی کا حوالہ : سو ارشاد فرمایا گیا کہ بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے ان کو جو بہکے اور بھٹکے ہوئے ہیں اس کی راہ سے اور وہ ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھی راہ پر ہیں۔ سو اللہ ہر کسی کو پوری طرح جانتا ہے ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ اس لئے دنیا والوں کو اپنی دینداری کے مظاہر دکھانے کی بجائے اس وحدہٗ لاشریک کے حضور اپنی جواب دہی اور فائز المرامی و صفائی کی فکر کرو۔ اور اس سے اپنا معاملہ صاف اور صحیح رکھو اس سے قبل کہ عمر رواں کی یہ فرصت محدود تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور تمہیں ہمیشہ کیلئے افسوس اور پچھتاوے سے دو چار ہونا پڑے۔ اور اس علیم بذات الصدور کے یہاں ظاہرداری نہیں چل سکتی کہ وہ…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 114–117

شریعت اللہ کی تکمیل، اکثریت کی حیثیت تشریح : پچھلی آیات میں کفار و مشرکین کی فطرت اور بدعملی کا ذکر کیا گیا ہے تو ان آیات میں اللہ رب العزت حضرت محمد ﷺ کو فرما رہے ہیں کہ آپ صاف طور اور دو ٹوک الفاظ میں ان لوگوں کو بتا دیں کہ عقل سے کام لو تو کچھ مشکل نہیں کیونکہ اللہ سے بڑا اور کون گواہ ہوسکتا ہے جس نے انسانوں کی ہدایت کے لئے حکمت اور ہدایت سے بھری ہوئی کتاب (قرآن مجید) نازل فرمائی اور اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں اور پھر اس کتاب کے بارے میں اہل کتاب کو تورات اور انجیل میں صاف صاف بتا دیا گیا ہے کہ آخری نبی محمد رسول اللہ ﷺ ان نشانیوں کے ساتھ آئیں گے جو سب نشانیاں ان میں موجود ہیں اور…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 112–122

رکوع نمبر 14 آیات نمبر 112 تا 122: اسرار و معارف : ایمان کا مدار در اصل اس قلبی کیفیت پر ہے جو انسان کو رب العلمین سے نصیب ہوتی ہے جس کی بنیاد تو انسانی مزاج میں رکھ دی گئی ہے مگر اسے نور نبوت ہی سے جلا ملتی ہے اور یہ جذبہ دل میں سر اٹھاتا ہے کہ مجھے اپنے رب کی رضا کو حاصل کرنا چاہئے اور اس کا قرب پانا چاہئے۔ انسانی کردار اس کے ضمیر کو متاثر کرتا رہتا ہے حتی کہ بعض مظالم ایسے ہوتے ہیں جو دل میں اس جذبے پر تہ در تہ تاریکیاں مسلط کردیتے ہیں ایسے ہی بدنصیب تھے وہ لوگ جو آقائے نامدار ﷺ کے مبارک عہد میں آپ کے رخ انور سے بھی کوئی کرن تک حاصل نہ کرسکے کچھ خوش نصیب اگرچہ نور ایمان کو بعض وجوہ کی بنا…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 117–118

ف 2 اور جو اپنی موت مرے یا اسے ذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہ لیا جائے مت کھاؤ وہ مردار اور حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ لازمی تقاضا ہے (کبیر )

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 116–118

(6:116) تطع۔ تو حکم مانے۔ تو حکم مانے گا۔ اطاعۃ سے مضارع واحد مذکر حاضر۔ تطع۔ اصل میں تطیع تھا۔ ان شرطیہ کے آنے سے ی حذف ہوگئی۔ ان یتبعون اور ان ھم میں ان نافیہ ہے۔ یخرصون۔ مضارع جمع مذکر غائب خوص سے (باب نصر) وہ قیاسی باتیں کرتے ہیں ۔ الخصوص۔ پھلوں کا اندازہ کرنا۔ اندازہ کئے ہوئے پھلوں کو خرص بمعنی مخصروص کہتے ہیں۔ اٹکل کرنا اور جھوٹ بولنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ چناچہ آیہ ہذا میں اور آیت (43:20) میں ہے ان ہم الا یخرصون۔ یہ تو صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں۔ اور بعض کے نزدیک یخرصون بمعنی یکذبون ہے یعنی وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 114–117

لغات القرآن : آیت نمبر 114 تا 117 : ابتغی (میں تلاش کرتا ہوں) حکم (انصاف کرنے والا) ‘ تمت (پوری ہوئی) صدق (سچائی) عدل ( حق و انصاف) ان تطع ( اگر تو پیروی کرے گا) الظن ( گمان ۔ خیال) یخرصون ( اندازے کے تیر چلاتے ہیں۔ اٹکل کے تیر چلاتے ہیں) ۔ تشریح : آیت نمبر 114 تا 117 : چند لفظوں میں قرآن کے برحق ہونے کے بہترین دلائل سے دریا کو کو زے میں بند کردیا ہے نصیحتیں بھی ہیں ‘ خوف سزا بھی اور وعدہ جزا بھی۔ پچھلی آیات میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین مکہ کے منہ مانگے معجزات عطا کرنے سے انکار کردیا کہ وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں خواہ کوئی بھی معجزہ انہیں دکھادیا جائے۔ اگر منہ مانگا معجزہ انہیں دکھا دیا جائے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 116–117

ذبیحہ کی حلت و حرمت کا ذکر مطلب یہ ہے کہ ملت ابراہیمی، شریعت موسوی عیسوی کو بگاڑ کر آج کل اس زمین پر یہی لوگ ہیں جن کی یہ اٹکل ان کا دین اور ایمان ہے، لیکن ان لوگوں کی کوئی بات نہ سنی جاوے۔ کیونکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ دین الٰہی کی باتوں کو یہ لوگ مٹادیں اور اپنی قدیمی رسموں کو قائم رکھیں۔ لیکن یہ ہرگز نہ ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کا خود حامی اور مددگار ہے۔ ان لوگوں کا جو خیال ہے کہ ان کے بڑے بوڑھے جو رسمیں ٹھہراگئے ہیں وہی اصل دین ہے، یہ خیال ان کا بالکل غلط ہے۔ اصل دین سے برگشتہ اور اصل دین کے پابند لوگوں کا حال اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 116–118

اکثریت کی رائے : (ف 2) مقصد یہ ہے کہ ساری دنیائے کفر اسلام کی صداقت کو جھوٹ سے نہیں بدل سکتی ، صداقت کے لئے اکثریت شرط نہیں سچائی سچائی ہے ، اگرچہ ایک عالم اس کا مخالف ہو ، مکہ والوں کو ذبیحہ کے متعلق کچھ شبہات تھے ، وہ کہتے تھے اسلام میں ذبیحہ کا اصول عام دنیا سے مختلف ہے اس لئے ناقابل قبول ہے قرآن حکیم کہتا ہے یہی درست ہے ، اکثریت کی پیروی گمراہی ہے ۔ (آیت) ” ان تطع “۔ اور ” یضلوک “ ۔ کے یہ معنی نہیں ہیں کہ حضور ﷺ کے لئے عوام کی پیروی کا امکان ہے بلکہ قرآن کا یہ عام انداز بیان ہے کہ وہ حضور ﷺ کو مخاطب کرنا ہے اور مراد آپ کے ماننے والے ہوتے ہیں ، ورنہ آپ کے لئے ضلالت کا امکان کہاں ، (آیت) ”…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

-117 بلاشبہ آپ کا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے گمراہ ہوتا ہے اور سیدھے راستے سے ہٹکر غلط راستے پر ہو لیتا ہے اور وہی صحیح راہ چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے اور ان سے خوب واقف ہے جو راہ یافتہ ہیں۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 116–117

ف 1۔ لاتکونن اور ان تطع الخ۔ میں جو اسناد فعل کی جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف کی گئی ہے اس سے سنانا اور روں کو منظور ہے آپ کی طرف اسناد کرنے سے مبالغہ ہوگیا کہ جب آپ کو باوجود عدم احتمال امتراء واطاعت ایساکہا گیا تو دوسروں کی کیا ہستی ہے جیسا کہ ابتغی میں بھی ظاہرا اسناد آپ کی طرف ہے اور مقصود متبعون ہے جس کا مبنی مناظرہ میں ملاطعنت ہے جو کہ نفع فی الدعوت ہے۔ 2۔ یعنی عقائد میں وہ محض بےاصل خیالات پرچلتے ہیں اور اقوال میں بالکل قیاسی باتیں کرتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

راہ ہدایت کی وضاحت ہوگئی اب آپس میں جھگڑا نہ شروع کرو : 178: یہ وہ سنہری اصول ہے جس کو اختیار کرلینے سے ” جھگڑے “ نام کی شے کی جڑکٹ جاتی ہے اور وہ سوکھ کر بہت جلد فنا ہوجاتا ہے۔ فرمایا بلاشبہ آپ کا رب ہی ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور وہ راہ راست چلنے والوں سے بخوبی واقف ہے اور دونوں فریقوں کو ان استحقاق کے مطابق وہ بدلہ دے گا۔ اس میں یقینی بات یہ ہے کہ جیسے گمراہوں کو سزا ملے گی سیدھی راہ والوں کو بھی انعام و اکرام ملے گا۔ ہاں : ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ تم بھیڑ دیکھ کر کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہونا کیونکہ اس دنیا میں اکثریت ہمیشہ گمراہوں ہی کی رہی ہے۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 116–117

In the third verse (116), Allah Ta ala tells the Holy Prophet ﷺ that the majority of the progeny of 'Adam living on the earth is in error. Let him not be overawed by this situation and let him ignore what they say or do. The Qur'an has dealt with this subject at several places. In Surah As-Saaffaat, it is said: وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ‌ الْأَوَّلِينَ ﴿71﴾ (And truly before them, many of the ancients went astray (37:71) In Su-rah Yusuf, it is said: وَمَا أَكْثَرُ‌ النَّاسِ وَلَوْ حَرَ‌صْتَ بِمُؤْمِنِينَ ﴿103﴾ (And the majority of people - even if you wish - are not to be believers…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 116–117

83. One need not follow the way of life of the majority, for the majority tend to follow their conjectures and fancies rather than sound knowledge. Their beliefs, their ideas and concepts, their philosophies of life, the guiding principles of their conduct, their laws - all these are founded on conjecture. On the contrary, the way of life which pleases God, was revealed by Him and hence is based on true knowledge rather than conjecture. Instead of trying to discover the way of life of the majority, a seeker after truth should, therefore, persevere in the way prescribed by God, even if he…

Read the full tafseer →