6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsتفسیرِ حقانی
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ١ؕ۬ ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ Open ayah 6:1 in the Quran reader
سب تعریفیں اللہ ہی کو ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور اجالا بنایا۔ پھر بھی کافر (بتوں) کو اپنے رب کے برابر کر رہے ہیں۔
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 6:2 in the Quran reader
وہی ہے کہ جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (ہر ایک کی) میعاد مقرر کی۔ 1 ؎ اور میعاد اس کے نزدیک مقرر ہے 2 ؎ پھر بھی تم شک میں پڑے ہو
وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِ١ؕ یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ Open ayah 6:3 in the Quran reader
اور وہی اللہ ہے (یعنی قادر متصرف) آسمانوں اور زمین میں ہے۔ تمہاری چھپی اور کھلی باتیں جانتا ہے اور جو تم کرتے ہو اس کو بھی جانتا ہے۔
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ Open ayah 6:4 in the Quran reader
اور جب کوئی 3 ؎ آیت ان کے رب کی آیتوں میں سے ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ ہی پھیر لیتے ہیں۔
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ؕ فَسَوْفَ یَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 6:5 in the Quran reader
جب حق (قرآن) ان کے پاس آگیا تو اس کو جھٹلا کر رہے۔ ابھی انہیں اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی کہ جس کو ٹھٹھوں میں اڑایا کرتے تھے
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَیْهِمْ مِّدْرَارًا١۪ وَّ جَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 6:6 in the Quran reader
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی ایک ایسی قومیں ہلاک کردیں کہ جن کو ہم نے زمین پر ایسا بسایا تھا کہ جو تم کو بھی ویسا نہیں بسایا جن پر ہم نے برسانے کے لئے بادل چھوڑ رکھے تھے اور ان کے نیچے نہریں جاری کردی تھیں پھر ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کردیا اور ان کے بعد اور قومیں پیدا کردیں۔
وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ كِتٰبًا فِیْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْهُ بِاَیْدِیْهِمْ لَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 6:7 in the Quran reader
اور اگر ہم اس پر کوئی کتاب کاغذوں پر لکھی لکھائی بھیجتے پھر وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے ٹٹول بھی لیتے تب بھی منکر یہی کہتے کہ یہ تو صریح جادو ہے
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ Open ayah 6:8 in the Quran reader
اور کافروں نے کہا نبی پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں 2 ؎ بھیجا گیا اور اگر ہم فرشتہ بھیجتے تو کام ہی تمام ہوجاتا پھر ان کو مہلت بھی نہ ملتی
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّ لَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ Open ayah 6:9 in the Quran reader
اور اگر ہم اس کو فرشتہ بناتے تو انسان ہی کی صورت بناتے 3 ؎ اور جو شبہ وہ (اب) کر رہے ہیں اس میں ہم (پھر) ان کو ڈال دیتے
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 6:10 in the Quran reader
اور تم سے پہلے بھی (بہت) سے رسولوں کی ہنسی اڑائی۔ پھر ہنسی اڑانے والوں پر (وہی) بلا آپڑی کہ جس کی وہ ہنسی اڑایا کرتے تھے۔
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 6:11 in the Quran reader
(اے نبی ! ان سے) کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو۔ پھر دیکھو تو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلْ لِّلّٰهِ١ؕ كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ١ؕ لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:12 in the Quran reader
پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے۔ کہہ دیجئے اللہ کا۔ اس نے اپنے اوپر رحمت کرنا لازم کرلیا ہے۔ وہ ضرور تم کو قیامت کے دن جمع کرکے رہے گا جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ جنہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈال رکھا ہے۔ پھر بھی وہ ایمان نہیں لاتے
وَ لَهٗ مَا سَكَنَ فِی الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:13 in the Quran reader
اور اسی کا ہے جو کچھ کہ رات اور دن میں رہتا ہے اور وہی سنتا (اور) جانتا ہے۔
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ یُطْعِمُ وَ لَا یُطْعَمُ١ؕ قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:14 in the Quran reader
کہہ دو کیا اللہ کے سوا کہ جس نے آسمان اور زمین بنائے کوئی اور کارساز بنا لوں حالانکہ وہی کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا۔ کہہ دو مجھ کو حکم ہوا ہے کہ سب سے اول میں ہی فرمانبرداری کروں اور یہ بھی (حکم ہوا ہے کہ) ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہونا۔
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 6:15 in the Quran reader
کہہ دو اگر میں اپنے رب کا حکم نہ مانوں تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا
مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ Open ayah 6:16 in the Quran reader
ڈر ہے جس سے اس دن وہ عذاب ٹل گیا تو اس پر بڑی مہربانی ہوئی اور یہ صریح کامیابی ہے۔
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ بِخَیْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 6:17 in the Quran reader
اور (بندے) اگر اللہ تجھ کو کوئی دکھ دے تو پھر اس کو بجز اس کے کوئی بھی دفع نہیں کرسکتا اور اگر تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 6:18 in the Quran reader
اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہی حکمت والا خبردار (بھی) ہے۔
قُلْ اَیُّ شَیْءٍ اَكْبَرُ شَهَادَةً١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ۫ شَهِیْدٌۢ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١۫ وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ هٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَ مَنْۢ بَلَغَ١ؕ اَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُوْنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخْرٰى١ؕ قُلْ لَّاۤ اَشْهَدُ١ۚ قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ اِنَّنِیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۘ Open ayah 6:19 in the Quran reader
پوچھو کس کی گواہی بڑی معتبر ہے۔ کہہ دو مجھ میں اور تم میں اللہ گواہ ہے اور میری طرف یہ قرآن اس لئے نازل ہوا ہے کہ اس سے تم کو اور جس کو یہ پہنچے (اس کو بھی) ڈرائوں۔ کیا تم اس بات کی گواہی دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہے۔ کہہ دو کہ میں تو اس بات کی گواہی نہیں دے سکتا۔ وہ تو صرف ایک ہی معبود ہے اور میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْرِفُوْنَهٗ كَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَهُمْ١ۘ اَلَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 6:20 in the Quran reader
جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو ایسا ہی پہچانتے ہیں 1 ؎ جیسا کہ اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں جن لوگوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈال رکھا ہے سو وہ ایمان نہیں لاتے۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:21 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے کہ جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلاوے۔ بات یہ ہے کہ ظالموں کو فلاح نہیں ہوتی
وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَیْنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Open ayah 6:22 in the Quran reader
اور جس دن کہ ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تمہارے وہ معبود کدھر ہیں کہ جن کا تمہیں گھمنڈ تھا
ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْا وَ اللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِیْنَ Open ayah 6:23 in the Quran reader
پھر ان کی کچھ بھی چالاکی نہ چلے گی بجز اس کے کہ وہ کہیں گے۔ قسم ہے اللہ اپنے رب کی ہم تو کسی کو (بھی) شریک نہ بناتے تھے
اُنْظُرْ كَیْفَ كَذَبُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:24 in the Quran reader
(اے نبی ! ) دیکھو اپنے اوپر آپ کیسا جھوٹ بولے۔ اور ان کی وہ سب فتنہ پردازیاں جو کیا کرتے تھے گئی ٗ گذری ہوجائیں گی
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ وَ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْكَ یُجَادِلُوْنَكَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 6:25 in the Quran reader
اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو آپ کی 1 ؎ طرف کان لگاتے ہیں۔ اور ان کے دلوں پر ہم نے اس کے نہ سمجھنے کے لئے پردے ڈال دیے ہیں اور ان کے کانوں میں (بھی) ثقل (ٹینٹ) ڈال رکھا ہے اور اگر وہ سب طرح کی نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی آیات پر ایمان نہ لاویں۔ یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑا کرتے ہیں۔ منکر یہ کہنے لگتے ہیں کہ یہ تو صرف اگلے لوگوں کے قصہ (کہانیاں) ہیں
وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْئَوْنَ عَنْهُ١ۚ وَ اِنْ یُّهْلِكُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 6:26 in the Quran reader
اور وہ اس سے اوروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی رکتے ہیں اور وہ اپنے آپ ہی کو ہلاک کر رہے ہیں اور ان کو کچھ بھی خبر نہیں
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 6:27 in the Quran reader
اور آپ 2 ؎ ان کو اس وقت دیکھیں جب وہ جہنم کے کنارہ پر کھڑے کئے جاویں گے تو کہیں گے اے کاش ہم کو دنیا میں پھر بھیجا جائے اور ہم اپنے رب کی آیتیں نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں سے ہوجاویں۔
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 6:28 in the Quran reader
ان کی یہ حسرت ایمان کی رغبت سے نہ ہوگی بلکہ جس کو وہ پہلے سے چھپاتے تھے۔ وہ ان کے آگے آئی (اس کی برائی ان پر کھل گئی) 3 ؎ اور اگر وہ واپس بھی بھیجے جائیں تو پھر بھی وہی کریں گے جس سے وہ منع کئے گئے تھے اور بیشک وہ جھوٹے ہیں
وَ قَالُوْۤا اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ Open ayah 6:29 in the Quran reader
اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری تو صرف یہی دنیا کی زندگانی ہے اور ہم مرنے کے بعد اٹھائے نہ جائیں گے
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ قَالَ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 6:30 in the Quran reader
اور اگر آپ ان کو اس وقت دیکھیں کہ جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جاویں گے وہ فرمائے گا کیا یہ 4 ؎ حق نہیں۔ کہیں گے ہم کو اپنے رب کی قسم ! ہاں (حق) ہے فرمائے گا تو لو اب اپنے کفر کے بدلہ میں عذاب چکھو۔
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوْا یٰحَسْرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطْنَا فِیْهَا١ۙ وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ Open ayah 6:31 in the Quran reader
بیشک وہ تو خرابی میں پڑگئے جنہوں نے اللہ سے ملنے کو جھوٹ جانا 1 ؎۔ یہاں تک کہ جب ان پر وہ گھڑی اچانک آپہنچے گی تو کہیں گے افسوس ہماری کوتاہی پر (جو ہم نے قیامت کے بارے میں) کی اور وہ اپنے بوجھوں (گناہوں) کو اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوں گے۔ دیکھو بہت ہی بڑا بوجھ ہوگا جس کو وہ اٹھائے پھریں گے
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 6:32 in the Quran reader
اور دنیا کی زندگی ہے کیا مگر کھیل اور تماشا اور پرہیزگاروں کے لئے آخرت کا گھر بہت ہی بہتر ہے۔ پھر تم کیا نہیں سمجھتے
قَدْ نَعْلَمُ اِنَّهٗ لَیَحْزُنُكَ الَّذِیْ یَقُوْلُوْنَ فَاِنَّهُمْ لَا یُكَذِّبُوْنَكَ وَ لٰكِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 6:33 in the Quran reader
(اے نبی ! ) ہم جانتے ہیں کہ آپ کو ان کی باتوں سے رنج ہوتا ہے سو وہ آپ کو تو نہیں جھٹلاتے بلکہ وہ ظالم اللہ کی آیتوں کا انکار کر رہے ہیں
وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰۤى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَا١ۚ وَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَكَ مِنْ نَّبَاِی الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 6:34 in the Quran reader
اور ایسے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں ٗ پر وہ ان کے جھٹلانے اور ایذائوں پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی اور اللہ کی باتیں کوئی بدل نہیں سکتا اور البتہ آپ کو رسولوں کا (کچھ) حال معلوم بھی ہوچکا ہے۔
وَ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكَ اِعْرَاضُهُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِیَ نَفَقًا فِی الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاْتِیَهُمْ بِاٰیَةٍ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدٰى فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 6:35 in the Quran reader
اور (اے نبی) اگر آپ 1 ؎ پر ان کا منہ پھیرنا شاق گذرتا ہے تو آپ سے ہو سکے تو کوئی زمین میں سرنگ تلاش کرکے آسمان کے لئے سیڑھی پیدا کرکے ان کو کوئی نشان لا دیجئے اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کردیتا۔ پھر آپ ہرگز نادان نہ بن جانا (کہ عذاب کی جلدی کرنے لگو)
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ١ؔؕ وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ Open ayah 6:36 in the Quran reader
مانتے تو وہی ہیں جو (دل سے) سن سکتے ہیں 2 ؎ (کفار مردے ہیں) اور مردوں کو تو اللہ ہی زندہ کرے گا۔ پھر وہ اس کی طرف پھر کر لائے جائیں گے۔
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یُّنَزِّلَ اٰیَةً وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 6:37 in the Quran reader
اور (کافر) یہ بھی کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہ کی گئی۔ کہہ دو کہ اللہ نشانی نازل کرنے پر تو قادر ہے لیکن ان میں سے بہت سے جانتے ہی نہیں 1 ؎