6. Surah Al-An'aam
الأنعامThe Cattle · 165 ayahsتفسیرِ حقانی
اَفَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِیْ حَكَمًا وَّ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ اِلَیْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًا١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ Open ayah 6:114 in the Quran reader
اے نبی ! ) ان سے پوچھو کیا میں اللہ کے سوا اور کسی کو منصف بنائوں حالانکہ اس نے تو تمہارے پاس کھلی ہوئی کتاب بھیج دی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ تو یہ جانتے ہیں کہ یہ (قرآن) آپ کے رب کی طرف سے برحق نازل ہوا ہے۔ پھر (اے نبی ! ) آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہوجانا
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 6:115 in the Quran reader
(اور آپ کے رب کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہوگئیں۔ کوئی بھی اس کی بات کا بدلنے والا نہیں اور وہی (ہر ایک کی) سنتا (اور سب کی) جانتا ہے
وَ اِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:116 in the Quran reader
اور دنیا میں ایسے بھی بہت سے ہیں کہ (اے مخاطب ! ) اگر تو ان کا کہنا مانے تو وہ تم کو اللہ کے رستہ سے گمراہ کردیں۔ وہ تو صرف خیالات پر چلتے ہیں اور وہ محض قیاس لڑاتے ہیں۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ یَّضِلُّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ Open ayah 6:117 in the Quran reader
بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے رستہ سے بہکا ہوا ہے اور وہ راہ راست پر چلنے والوں کو (بھی) خوب جانتا ہے۔
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 6:118 in the Quran reader
سو جس پر 1 ؎ اللہ کا نام لیا گیا ہے اس کو کھاؤ اگر تم کو اس کی آیتوں پر یقین ہے
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا لَّیُضِلُّوْنَ بِاَهْوَآئِهِمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 6:119 in the Quran reader
اور کیا وجہ کہ جس پر اللہ کا نام ذکر کیا جاوے اس کو نہ کھاؤ حالانکہ جو چیز تم پر حرام ہے اس کی تفصیل ہوچکی ہے مگر وہ بھی جبکہ تم کو اس کی طرف ناچارگی ہوجاوے ( تو درست ہے) اور (اے نبی ! ) بہت سے لوگ تم کو بےسمجھے (بوجھے) اپنی خواہشوں میں گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ بیشک آپ کا رب حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے
وَ ذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَهٗ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ Open ayah 6:120 in the Quran reader
اور (اے لوگو) چھپے اور کھلے سب گناہ چھوڑ دو ۔ بیشک جو لوگ گناہ کرتے ہیں وہ اپنے کئے کی عنقریب سزا پائیں گے
وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ اِنَّهٗ لَفِسْقٌ١ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِهِمْ لِیُجَادِلُوْكُمْ١ۚ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوْهُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 6:121 in the Quran reader
اور جس پر خدا کا نام نہ لیا گیا ہو اس کو نہ کھاؤ اور وہ گناہ (بھی) ہے اور بیشک شیاطین تو اپنے رفیقوں کے دل میں تمہارے ساتھ جھگڑا کرنے کے لئے وسوسے ڈالا کرتے ہیں اور اگر تم نے ان کا کہا مان لیا تو بیشک تم بھی مشرک ہوگئے۔
اَوَ مَنْ كَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰهُ وَ جَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِهٖ فِی النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْكٰفِرِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:122 in the Quran reader
کیا وہ شخص جو مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کردیا اور اس کے لئے ایسی روشنی کردی کہ جس سے وہ لوگوں میں چلتا ہو۔ اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے جس کا حال یہ ہو کہ وہ اندھیریوں میں پڑا ہو ان سے نکل نہ سکتا ہو۔ ہم نے کافروں کے لئے ان کے کام مزین کردیے ہیں
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ اَكٰبِرَ مُجْرِمِیْهَا لِیَمْكُرُوْا فِیْهَا١ؕ وَ مَا یَمْكُرُوْنَ اِلَّا بِاَنْفُسِهِمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 6:123 in the Quran reader
اور ہم نے اسی طرح سے ہر گائوں میں وہاں کے فاسق لوگ سردار بنائے تاکہ وہاں مکر کیا کریں اور ان کا مکر صرف انہیں کے لئے ہو۔ حالانکہ وہ جانتے ہیں
وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ١ؔۘؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 6:124 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس کوئی معجزہ آتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ ہم کو بھی ویسی ہی 1 ؎ چیز نہ ملے جیسی کہ اللہ کے رسولوں کو دی گئی تھی۔ اللہ خوب جانتا ہے جہاں کہ اپنی پیغمبری قائم کرتا ہے۔ عنقریب گنہگاروں کو خدا کے ہاں کی ذلت اور عذاب شدید پہنچے گا۔ ان کی مکاری کی وجہ سے۔
فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ یَّهْدِیَهٗ یَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّهٗ یَجْعَلْ صَدْرَهٗ ضَیِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 6:125 in the Quran reader
پھر جس کو اللہ ہدایت دینی چاہتا ہے تو اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے تو اس کا سینہ ایسا بھنچا ہوا تنگ کردیتا ہے کہ گویا اس کو آسمان پر چڑھنا پڑتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِیْمًا١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ Open ayah 6:126 in the Quran reader
ان پر اللہ ایسی ہی پھٹکار ڈال دیا کرتا ہے اور آپ کے رب کا سیدھا رستہ تو یہ (اسلام) ہے۔ ہم نے سمجھنے والوں کے لئے آیتیں کھول کر بیان کردی ہیں۔
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:127 in the Quran reader
ایمانداروں کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا کارساز ہوگا۔ ان کے ان عملوں کے سبب جو وہ کیا کرتے تھے
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا١ۚ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ وَ قَالَ اَوْلِیٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِیْۤ اَجَّلْتَ لَنَا١ؕ قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:128 in the Quran reader
اور جس دن کہ ان سب کو جمع کرکے (پوچھے گا) کہ اے قوم جن ! تم نے بہت سے آدمی اپنے کر لئے تھے اور ان کے انسان دوست عرض کریں گے کہ اے رب ! ہم میں سے (دنیا میں) ایک دوسرے سے فائدہ لیتا رہا جنوں نے ہم سے نذر و نیاز لی ہم نے لوگوں سے دھوکا دے کر کمایا اور (اب) ہم اپنے اس وقت کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا یعنی سزا کا وقت آگیا، اب آپ کے ہاتھ بات ہے) فرمائے گا تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اس میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہوگے مگر جب تک اللہ چاہے۔ بیشک آپ کا رب حکمت والا اور خبردار ہے
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠ Open ayah 6:129 in the Quran reader
اور ہم اسی طرح سے (وہاں بھی) ۔ ایک ظالم کو دوسرے کے ساتھ ان کے اعمال کے سبب جو وہ کیا کرتے تھے ٗ رفیق بنا دیں گے۔
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ Open ayah 6:130 in the Quran reader
اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے پاس تمہیں میں سے رسول نہیں آئے جو تمہیں میری آیتیں سنایا کرتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے۔ وہ عرض کریں گے ہم اپنے اوپر آپ ہی گواہی دیتے ہیں اور ان کو تو یہ دنیا کی زندگی نے فریب میں ڈال رکھا تھا اور وہ آپ ہی اپنے اوپر گواہی دیں گے کہ ہم منکر تھے۔
ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ یَكُنْ رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا غٰفِلُوْنَ Open ayah 6:131 in the Quran reader
یہ اس لئے کہ آپ کا رب کسی گائوں کو ان کے ظلم پر ان کی بیخبر ی میں ہلاک کرنے والا نہیں
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 6:132 in the Quran reader
اور ہر کسی کو اپنے اعمال کے درجہ ملیں گے اور آپ کا رب ان کے کام سے بیخبر نہیں
وَ رَبُّكَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا یَشَآءُ كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَؕ Open ayah 6:133 in the Quran reader
اور آپ کا رب بےپروا ‘ رحمت والا ہے۔ اگر چاہے تو تم کو فنا کر دے اور تمہارے پیچھے جس کو چاہے قائم کرے جس طرح کہ تم کو اور لوگوں کی نسل سے پیدا کردیا۔
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ١ۙ وَّ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 6:134 in the Quran reader
جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔ وہ آنے والا ہے اور تم ہرگز روک نہ سکو گے۔
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 6:135 in the Quran reader
(اے پیغمبر ! ) کہہ دو بھائیو تم اپنی جگہ عمل کرو میں اپنی جگہ ( عمل) کر رہا ہوں۔ سو تم کو ابھی معلوم ہوجاوے گا کہ کس کے لئے دار آخرت کا انجام اچھا ہے۔ بیشک ظالموں کا تو بھلا ہوگا نہیں
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَ الْاَنْعَامِ نَصِیْبًا فَقَالُوْا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعْمِهِمْ وَ هٰذَا لِشُرَكَآئِنَا١ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمْ فَلَا یَصِلُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ مَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ یَصِلُ اِلٰى شُرَكَآئِهِمْ١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 6:136 in the Quran reader
اور اللہ ہی کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مواشی میں سے مشرکین اس کے لئے حصہ لگا کر اپنے خیال سے کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا پھر جو ان کے معبودوں کا ہوجاتا ہے وہ تو خدا کو نہیں پہنچتا اور جو اللہ کا ٹھہرتا ہے وہ ان کے معبودوں کو بھی پہنچ جاتا ہے۔ کیا برا فیصلہ کر رہے ہیں
وَ كَذٰلِكَ زَیَّنَ لِكَثِیْرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ قَتْلَ اَوْلَادِهِمْ شُرَكَآؤُهُمْ لِیُرْدُوْهُمْ وَ لِیَلْبِسُوْا عَلَیْهِمْ دِیْنَهُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:137 in the Quran reader
اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کو تو ان کے معبودوں نے ان کی اولاد کا قتل کرنا پسند کرا دیا تھا تاکہ ان کو خراب کریں اور ان کے دین میں غلطی ڈال دیں اور اگر اللہ چاہتا تو وہ یہ بات نہ کرتے سو آپ ان کو اور ان کے ڈھکوسلوں کو چھوڑیئے۔
وَ قَالُوْا هٰذِهٖۤ اَنْعَامٌ وَّ حَرْثٌ حِجْرٌ١ۖۗ لَّا یَطْعَمُهَاۤ اِلَّا مَنْ نَّشَآءُ بِزَعْمِهِمْ وَ اَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُوْرُهَا وَ اَنْعَامٌ لَّا یَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا افْتِرَآءً عَلَیْهِ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ بِمَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 6:138 in the Quran reader
اور وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں یہ مواشی اور کھیتی اچھوتی ہے۔ ان کے خیال پر اس کو وہی کھائے جس کو وہ چاہیں اور بہت سے ایسے چارپائے بھی ہیں کہ جن پر چڑھنا اور لادنا حرام کر رکھا ہے اور ایسے بھی چارپائے ہیں کہ جن پر (بوقت ذبح) اللہ کا نام نہیں 1 ؎ لیتے اللہ پر جھوٹ بنا رکھا ہے۔ وہ ان کو بھی ان کے جھوٹ کی سزا دے گا
وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مَّیْتَةً فَهُمْ فِیْهِ شُرَكَآءُ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ وَصْفَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ Open ayah 6:139 in the Quran reader
اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ 2 ؎ میں ہے وہ تو ہمارے مردوں کے لئے مخصوص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر مرا ہوا ہو تو پھر اس میں سب شریک ہیں۔ وہ ابھی ان کو ان باتوں کی سزا دے گا۔ بیشک وہ حکمت والا خبردار ہے۔
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ قَتَلُوْۤا اَوْلَادَهُمْ سَفَهًۢا بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ حَرَّمُوْا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افْتِرَآءً عَلَى اللّٰهِ١ؕ قَدْ ضَلُّوْا وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ۠ Open ayah 6:140 in the Quran reader
بیشک وہ خرابی میں پڑگئے جو اپنی اولاد کو بیوقوفی میں آکر جہالت سے قتل کر ڈالتے تھے اور اللہ پر جھوٹ باندھ کر اللہ کی دی ہوئی چیزوں کو حرام کرتے تھے۔ ضرور وہ تو گمراہ ہوگئے اور وہ ہدایت پانے کے لائق بھی نہ تھے
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّ غَیْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍ١ؕ كُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ١ۖ٘ وَ لَا تُسْرِفُوْا١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 6:141 in the Quran reader
اور وہی تو ہے کہ جس نے چھتری 3 ؎ دار اور بغیر چھتری کے باغ اگائے اور کھجور اور کھیتی پیدا کی کہ جن کے مزے مختلف ہیں اور زیتون اور انار بھی جو کہ باہم (صورت) میں ملتے جلتے ہیں اور (مزے میں) نہیں ملتے جب وہ پھل لائیں تو ان کے پھل کھائو (پیو) اور کٹنے کے دن اس کا حق ادا کردیا کرو (زکوٰۃ) اور فضول خرچی نہ کیا کرو کیونکہ اس کو فضول خرچ کرنے والے پسند نہیں
وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 6:142 in the Quran reader
اور چار پایوں میں سے اس نے کچھ بارکش بنائے اور کچھ بلند قامت زمین سے لگے ہوئے 4 ؎ جو کچھ اللہ نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے قدموں پر مت چلو کیونکہ وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔
ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ۚ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَۙ Open ayah 6:143 in the Quran reader
آٹھ قسم کے جوڑے پیدا کئے بھیڑوں میں سے دو اور بکریوں میں سے دو ۔ پوچھو کیا ان میں سے اللہ نے نروں کو حرام کیا ہے یا مادائوں کو یا ان دونوں ماداؤں کے پیٹ کے بچے کو۔ مجھے سمجھ کر بتاؤ تو اگر تم سچے ہو
وَ مِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ وَصّٰىكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا١ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا لِّیُضِلَّ النَّاسَ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 6:144 in the Quran reader
اور اونٹ کے بھی دو نر مادہ اور گائے کے بھی دو نر مادہ۔ پوچھو کیا ان میں سے نروں کو حرام کیا ہے یا مادائوں کو یا اس بچہ کو جو ان دونوں مادائوں کے پیٹ میں ہے۔ کیا تم جبکہ خدا نے تمہیں یہ حکم دیا تھا تم موجود تھے پھر اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹی باتیں لوگوں کو ناسمجھی سے گمراہ کرنے کے لئے بنائے۔ بیشک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
قُلْ لَّاۤ اَجِدُ فِیْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ یَّطْعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّكُوْنَ مَیْتَةً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِیْرٍ فَاِنَّهٗ رِجْسٌ اَوْ فِسْقًا اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 6:145 in the Quran reader
(اے نبی ! ان سے) کہہ دو جو کچھ میری طرف وحی 1 ؎ کیا گیا ہے میں تو اس (قرآن) میں کھانے والے کے لئے کوئی چیز حرام نہیں پاتا مگر مردار یا بہا ہوا خون یا سور کا گوشت کیونکہ وہ ناپاک ہے یا گناہ کا جانور جو اللہ کے سوا غیر کے نام سے پکارا گیا ہو۔ اس پر بھی جو کوئی ناچار ہی ہوجاوے (اور کچھ کھالے) بشرطیکہ وہ نہ باغی ہو اور حد سے تجاوز کرنے والا تو (اس کے لئے) آپ کا رب معاف کرنے والا ‘ مہربان ہے
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍ١ۚ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ١ؕ ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ١ۖ٘ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 6:146 in the Quran reader
اور یہودیوں پر ہم نے ایک گھر والا جانور حرام کردیا تھا اور گائے اور بکریوں کی چیزیں بھی ان پر حرام کردی تھیں مگر وہ چربی جو ان کی پشت یا انتڑیوں پر لگی ہو یا جو ہڈی سے ملی (لپٹی) ہوئی ہو۔ یہ ہم نے ان کو ان کی سرکشی کی سزا دی تھی اور ہم سچ کہتے ہیں
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 6:147 in the Quran reader
پھر اگر (اے رسول ! ) وہ آپ کو جھٹلا دیں تو کہہ دو کہ تمہارا رب 2 ؎ رسیع رحمت والا ہے (جو عذاب نازل نہیں کرتا) اور گنہگاروں سے اس کا عذاب دور ہونے والا نہیں۔
سَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشْرَكْنَا وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ شَیْءٍ١ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتّٰى ذَاقُوْا بَاْسَنَا١ؕ قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْهُ لَنَا١ؕ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَخْرُصُوْنَ Open ayah 6:148 in the Quran reader
مشرک ابھی کہنے لگیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم از خود کوئی چیز حرام کرتے۔ اسی طرح ان سے پہلوں نے جھٹلایا تھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا (اے نبی ! ان سے) کہو تمہارے پاس کچھ علم ہو (کتابی سند) تو اس کو ہمارے روبرو نکال کر لائو۔ تم تو محض خیال کی پیروی کرتے ہو اور تم تو صرف اٹکلیں دوڑاتے ہو۔
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 6:149 in the Quran reader
(ان سے کہہ دیجئے) پس اللہ ہی کی دلیل قوی ہے 1 ؎ پھر اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دیتا
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِیْنَ یَشْهَدُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا١ۚ فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ هُمْ بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ۠ Open ayah 6:150 in the Quran reader
(یہ بھی ان سے) کہو تم اپنے ان گواہوں کو تو لاؤ جو تمہارے ساتھ ہو کر اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے یہ (چیزیں) حرام کردیں پھر اگر وہ گواہی بھی دیں تو ان کے ساتھ آپ گواہی نہ دیں اور نہ آپ ان لوگوں کی خواہشوں پر چلیں کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور نہ وہ آخرت پر یقین کرتے اور وہی اپنے رب کے برابر (اوروں کو) کرتے ہیں۔
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَیْكُمْ اَلَّا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْ١ۚ وَ لَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ١ۚ وَ لَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 6:151 in the Quran reader
(اور ان سے کہو) ادھر آؤ میں تمہیں وہ چیزیں سنائوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں وہ یہ کہ اللہ کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ سلوک کرو اور نہ تنگدستی کے مارے اپنی اولاد کو قتل کرو۔ ہم تم کو بھی روزی دیا کرتے ہیں اور ان کو بھی اور نہ کسی بےحیائی 1 ؎ کے پاس جاؤ خواہ پوشیدہ ہو اور نہ اس جان کو قتل کرو کہ جس کو اللہ نے حرام کردیا ہے مگر حق پر یہ ہے جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا تاکہ تم سمجھو
وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ١ۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۚ وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ Open ayah 6:152 in the Quran reader
اور نہ تم یتیم کے مال کے پاس جاؤ مگر اس طریقہ سے جو بہتر ہو جب تک کہ وہ اپنی جوانی کو نہ پہنچے اور انصاف کے ساتھ ناپ اور تول پورا کیا کرو۔ ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ حکم ہی نہیں دیتے اور جب کوئی بات کہو تو انصاف کرو۔ اگرچہ کوئی قرابت دار ہی کیوں نہ ہو اور اللہ کے عہد کو پورا کرو۔ یہ ہے جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا تاکہ تم یاد رکھو
وَ اَنَّ هٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْهُ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Open ayah 6:153 in the Quran reader
اور یہ بھی کہ میرا ہی سیدھا راستہ ہے سو اسی پر چلو اور دوسرے رستوں پر نہ چلنا کہ یہ رستے تم کو اس کے رستہ سے (بھٹکا کر) پریشان کردیں گے۔ یہ ہے جس کی اس نے تم سے تاکید کی ہے تاکہ تم پرہیزگاری اختیار کرو۔