Al-Hadid 57:19

Al-Hadid · from ayah 19

57:19

وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ ۖۗ— وَالشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؕ— لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْ ؕ— وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ ۟۠وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡ‌ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

And those who have believed in Allah and His messengers - those are [in the ranks of] the supporters of truth and the martyrs, with their Lord. For them is their reward and their light. But those who have disbelieved and denied Our verses - those are the companions of Hellfire.

— Saheeh International

Juz 27 · Ruku 2 of surah · Ruku 18 of juzع

Read the whole surah · Surah Al-Hadid

All translations of 57:19

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں، اُن کے لیے اُن کا اجر اور اُن کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

اللہ اوراس کے رسول پر جو ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے، اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کوجھٹلاتے ہیں وه جہنمی ہیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں، وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا، وہ دوزخی لوگ ہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی ہیں کامل سچے، اور اَوروں پر گواہ اپنے رب کے یہاں، ان کے لیے ان کا ثواب اور ان کا نور ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں، اُن کے لئے اُن کا اجر (بھی) ہے اور ان کا نور (بھی) ہے، اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخی ہیں،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے ہاں بہت سچے اور شہادت دینے والے ہیں، انھی کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے اور وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہ بھڑکتی آگ میں رہنے والے ہیں۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے پروردگار کے ہاں صدیق اور شہید ہیں انہیں (اپنے اپنے اعمال کے مطابق) اجر بھی ملے گا اور روشنی بھی۔ اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو ایسے ہی لوگ اہل دوزخ ہیں۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور جو لوگ ایمان لائے اللہ اور اس کے رسولوں پر وہی لوگ اپنے رب کے ہاں صدیقوں اور شہداء کے زمرے میں ہوں گے۔ ان کے لیے ان کا صلہ بھی ہوگا اور ان کی روشنی بھی رہے وہ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کی جنہوں نے تکذدیب کی وہ جہنم والے بنیں گے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور جو لوگ (سچے دل سے) ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر یہی لوگ ہیں صدیق اور شہید ان کے رب کے یہاں ان کے لئے ان کا اجر اور ان کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو وہ دوزخی ہیں

— مولانا اسحاق مدنی

اور جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں پر (پورا) ایمان رکھتے ہیں وہی تو اپنے پروردگار کے ہاں صدیق اور شہید ہیں ان کے لئے ان کا اجر اور ان کا نور (خاص) ہوگا۔ اور جو لوگ کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخی ہیں خوب جان لو

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر وہی ہیں صدیق اور شہداء اپنے رب کے پاس ان کے لیے ہوگا ان کا اجر اور ان کا نور۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہی دوزخ والے ہیں۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لیے ان کے اعمال کا صلہ ہوگا اور ان کے ایمان کی روشنی اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

— محترمہ رفعت اعجاز

In Allah's sight only those who truly believe in Allah and His Messengers are utterly truthful and true bearers of witness (for the sake of Allah). For them is their reward and their light. As for those who gave the lie to Our Signs, they are the people of Hell.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

And those who believed in Allah and His messengers, — those are the Siddiqs (the most righteous after prophets) and the Shuhada‘ (martyrs) in the sight of your Lord. For them shall be their reward and their light. As for those who disbelieved and rejected Our verses, they are the inmates of Hell.

— Muhammad Taqi Usmani

And those who believed in Allah and His messengers, — those are the Siddiqs (the most righteous after prophets) and the Shuhada‘ (martyrs) in the sight of your Lord. For them shall be their reward and their light. As for those who disbelieved and rejected Our verses, they are the inmates of Hell.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And those who believe in Allah and His Messengers. they are the Siddiqun (true believers) and the martyrs with their Lord. They shall have their reward and their light. But those who disbelieve and deny Our Ayat -- they shall be the dwellers of the blazing Fire.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And those who believe in Allah and His messengers, they are the loyal, and the martyrs are with their Lord; they have their reward and their light; while as for those who disbelieve and deny Our revelations, they are owners of hell-fire.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And those who have believed in Allah and His messengers - those are [in the ranks of] the supporters of truth and the martyrs, with their Lord. For them is their reward and their light. But those who have disbelieved and denied Our verses - those are the companions of Hellfire.

— Saheeh International

Those who believe in God and His Messenger are the truthful ones and are witness (to the deeds of others) before their Lord. They will have their reward and their light. Those who disbelieve and reject Our revelations shall be the dwellers of hell.

— Muhammad Sarwar

And (as for) those who believe in Allah and His apostles, these it is that are the truthful and the faithful ones in the sight of their Lord: they shall have their reward and their light, and (as for) those who disbelieve and reject Our communications, these are the inmates of the hell.

— Muhammad Habib Shakir

And those who believe in Allah and His apostles - those! they are the saints and martyrs in the sight of their Lord; theirs will be their full hire and their light. And those who disbelieved and belied Our signs--they shall be the fellows of the Blaze.

— Abdul Majid Daryabadi

And those who believe in Allah and His messengers- they are the Sincere (lovers of Truth), and the witnesses (who testify), in the eyes of their Lord: They shall have their Reward and their Light. But those who reject Allah and deny Our Signs,- they are the Companions of Hell-Fire.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 57:19

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 18–19

صدقہ و خیرات کرنے والوں کے لئے اجر و ثواب فقیر مسکین محتاجوں اور حاجت مندوں کو خالص اللہ کی مرضی کی جستجو میں جو لوگ اپنے حلال مال نیک نیتی سے اللہ کی راہ میں صدقہ دیتے ہیں ان کے بدلے بہت کچھ بڑھا چڑھا کر اللہ تعالیٰ انہیں عطا فرمائے گا۔ دس دس گنے اور اس سے بھی زیادہ سات سات سو تک بلکہ اس سے بھی سوا ان کے ثواب بےحساب ہیں ان کے اجر بہت بڑے ہیں۔ اللہ رسول پر ایمان رکھنے والے ہی صدیق و شہید ہیں، ان دونوں اوصاف کے مستحق صرف باایمان لوگ ہیں، بعض حضرات نے الشہداء کو الگ جملہ مانا ہے، غرض تین قسمیں ہوئیں مصدقین صدیقین شہداء جیسے اور روایت میں ہے اللہ اور اس کے رسول کا اطاعت گذار انعام یافتہ لوگوں کے…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْحَدِیْد 32 یہاں ایمان لانے والوں سے مراد وہ صادق الایمان لوگ ہیں جن کا طرز عمل جھوٹے مدعیان ایمان اور ضعف الایمان لوگوں سے بالکل مختلف تھا۔ جو اس وقت ایک دوسرے سے بڑھ کر مالی قربانیاں دے رہے تھے اور اللہ کے دین کی خاطر جانیں لڑا رہے تھے۔ سورة الْحَدِیْد 33 یہ صدق کا مبالغہ ہے۔ صادق سچا، اور صدیق نہایت سچا۔ مگر یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ صدق محض سچے اور مطابق حقیقت قول کو نہیں کہتے بلکہ اس کا اطلاق صرف اس قول پر ہوتا ہے جو بجائے خود بھی سچا ہو اور جس کا قائل ہی سچے دل سے اس حقیقت کو مانتا ہو جسے وہ زبان سے کہہ رہا ہے۔ مثلاً ایک شخص اگر کہے کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، تو یہ بات…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

کیا ہر مومن صدیق و شہید ہے ؟ (آیت) وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا باللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ ڰ وَالشُّهَدَا، اس آیت سے معلوم ہوا کہ صدیق و شہید ہر مومن کو کہا جاسکتا ہے اور حضرت قتادہ اور عمرو بن میمون نے اس آیت کی بنا پر فرمایا کہ ہر وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے وہ صدیق و شہید ہے۔ ابن جریر نے حضرت براء بن عازب سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مومنوا امتی شھدآء، یعنی میری امت کے سب مومن شہید ہیں اور اس کی دلیل میں آپ نے آیت مذکورہ تلاوت فرمائی۔ ابن ابی حاتم نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ ایک روز ان کے پاس کچھ حضرات صحابہ جمع تھے، انہوں نے فرمایا…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

(والذین امنوا باللہ ورسلہ اولیک ھم الصدیقون والشھداء عند ربھم لھم اجرھم ونورھم والذین کفروا وکذبو بایتنا اولیک اصحب الجحیم) (19)۔ قرینہ دلیل ہے کہ جس طرح آیت، میں لفظ ایمان اپنے کامل مفہوم میں استعمال ہوا ہے اسی طرح اس آیت میں بھی اپنے حقیقی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ (منافقین ایک تنبیہ)۔ یہ منافقین کو بتایا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیقین اور شہداء کے لیے جو درجے ہیں وہ صبر مدعی ایمان کو نہیں حاصل ہوجائیں گے بلکہ یہ صرف ان لوگوں کے لیے خاص ہیں جو اللہ اور اس کے رسولوں پر سچا اور پکا ایمان لائیں گے اور اپنے عمل سے اپنے دعوائے ایمان کی صداقت ثابت کریں گے۔ یہاں چونکہ زیر بحث خاص طور پر…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 18–19

18-1یعنی ایک کے بدلے میں کم ازکم دس گنا اور اس سے زیادہ سات سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ تک۔ اور یہ زیادتی اخلاص نیت، حاجت و ضرورت اور مکان کی بنیاد پر ہوسکتی ہے۔ 18-2یعنی جنت اور اس کی نعمتیں، جنکو کبھی زوال اور فنا نہیں۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

15: صدیق کے معنی ہیں وہ شخص جو اپنے قول وفعل کا سچا ہو اور یہ انبیائے کرام کے بعد پرہیزگاری کا سب سے اونچا درجہ ہے، جیسا کہ سورة نساء (4: 70) میں گزرا ہے، اور شہید کے لفظی معنی تو گواہ کے ہیں، اور قیامت میں امت محمدیہ (علی صاحبہا الصلوۃ والسلام) کے پرہیزگار افراد پچھلے انبیاء کرام (علیہم السلام) کے حق میں گواہی دیں گے جیسا کہ سورة بقرۃ (143) میں گزرا ہے، نیز شہیدان حضرات کو بھی کہا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی پیش کریں، یہاں یہ بات منافقوں کے مقابلے میں فرمائی جارہی ہے کہ صرف زبان سے ایمان کا دعوی کرکے کوئی شخص صدیق اور شہید کا درجہ حاصل نہیں کرسکتا ؛…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

والذین .................... الجحیم (75 : 91) ” جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں “۔ کون ہے جو اس اعزاز اور اس مرتبے کو چھوڑ سکتا ہے اور یہ سند کرسکتا ہے کہ وہ جہنم والوں میں سے ہوججائے۔ اب ایک تیسری چٹکی بھری جاتی ہے۔ یہ دعوت ایمان اور دعوت انفاق اور دعوت شہادت کے بعد ہے۔ اس میں بتایا جاتا ہے کہ ان مقامات بلند سے اگر کوئی چیز روک سکتی ہے تو وہ حب الدنیا ہے جبکہ دنیا نہایت حقیر ، نہایت معمولی اور نہایت ہلکی چیز ہے۔ اور اس کے مقابلے میں آخرت بہت قیمتی ہے ۔ ایک بہترین تمثیل !

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

7 مترجم محقق (رح) نے بظاہر " اَلشُّہَدَاء " کا عطف " اَلصِّدِیْقُونَ " پر مانا ہے یعنی جو لوگ اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر پوری طرح یقین لائے (اور اس یقین کا اثر ان کے اعمال و احوال میں ظاہر ہونا چاہیے) تو سچے اور پکے ایماندار یہ ہی ہیں۔ اور اللہ کے ہاں یہ ہی حضرات بطور گواہ کے دوسرے لوگوں کا حال بتلائیں گے۔ کما قال (وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُـوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَهِيْدًا) 2 ۔ البقرۃ :143) آخرت میں ان سچے ایمان داروں کو اپنے اپنے عمل اور درجہ ایمان کے موافق ثواب اور روشنی عطا ہوگی (آیت کی تفسیر اور بھی کئی طرح کی گئی ہے…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 19{ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖٓ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ وَالشُّھَدَآئُ عِنْدَ رَبِّھِمْ } ”اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر وہی ہیں صدیق اور شہداء اپنے رب کے پاس۔“ یعنی وہ لوگ جو صدقات کے ذریعے اور اللہ کو قرض حسنہ دے کر اپنے دلوں سے مال کی محبت اور اس کی نجاست کو دھو ڈالتے ہیں ‘ وہ جب ایمانِ حقیقی سے سرشار ہوتے ہیں تو اب ان کے لیے مقام صدیقیت اور مرتبہ ٔ شہادت تک پہنچنے کا راستہ کھلا ہوا ہے۔ صدقہ و خیرات اور انفاق فی سبیل اللہ سے اگر دل کی گاڑی کی بریک کھل گئی اور یہ گاڑی ایمانِ حقیقی کے راستے پر رواں دواں ہوگئی تو پھر اہل ایمان میں سے ہر کوئی…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

32 صدیق کے دو مفہوم :۔ یعنی جو لوگ سچے دل اور خلوص نیت سے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ صدیق بن جاتے ہیں اور اللہ کے ہاں صدیق ہی شمار ہوتے ہیں۔ صدیق کے معنی و مفہوم میں بڑی وسعت ہے۔ اس کا ایک معنی تو یہ ہے کہ جو کچھ اللہ اور اس کا رسول کہتا ہے بلاتامل اس کی تصدیق کردیتے ہیں دوسرا معنی یہ ہے کہ وہ اپنے قول اور وعدوں کے پابند اور اپنے اعمال و افعال میں راست رو اور راست باز ہوتے ہیں۔ جھوٹ، ہیرا پھیری، مکروفریب، جانبداری، بدعہدی اور ایسی ہی دوسری چیزوں سے انہیں نفرت پیدا ہوجاتی ہے۔ 33 صدیق کی گواہی کے دو مفہوم :۔ ایسے ہی صدیق لوگ قیامت کے دن دوسرے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

26۔ یعنی جن لوگوں نے تصدیق ایمانی اور پابندی طاعات پوری طرح کرکے مومن ہونے کا حق ادا کردیا، وہ اللہ کے ہاں تو مرتبہ صدیقیت وشہادت پر پہنچ گئے۔ (آیت) ” الصدیقون “۔ صدیق یہاں اسی معنی میں ہے جس معنی میں اردو میں ” ولی “ بولتے ہیں۔ لفظی معنی اس شخص کے ہیں جو بڑی کثرت سے صدق سے کام لیتا ہو، یا جو اپنی زبان سے، قلب سے عمل سے سب سے تصدیق کرتا ہو، والصدیق من کثر منہ الصدق (راغب) قیل بل لمن صدق بقولہ واعتقادہ وحقق صدقہ بفعلہ (راغب) الصدیق کثیر الصدق (معالم) اے السابقون فی التصدیق (جلالین) (آیت) ” والشھدآء “۔ شھید یہاں لغوی معنی میں ہے۔ یعنی حق کے گواہ۔ اے ہم الذین استشھدوا فی سبیل اللہ (مدارک) وارادا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 17–19

اعلموا ان اللہ یحی الارض بعد موتھا قرآن مجید میں متعدد مقامات پر نبوت کے نزول کو بارش کی برکات سے تشبیہ دی گئی ہے کیونکہ انسانیت پر اس کے وہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو زمین پر بارش کے ہوتے ہیں جس طرح مردہ پڑی ہوئی زمین باران رحمت کا ایک چھینٹا پڑتے ہی لہلا اٹھتی ہے، اسی طرح جس ملک میں اللہ کی رحمت سے ایک نبی مبعوث ہوتا ہے اور وحی کتاب کا نزول شروع ہوتا ہے وہاں مری ہوئی انسانیت یکایک جی اٹھتی ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

اَلصِّدِّیْقُوْنَ : یعنی بہت تصدیق کرنے والے یا بڑے سچے۔ اللہ اور اللہ کے رسول کی دی ہوئی تمام خبروں کو سچا جاننے والے اور ان کی تصدیق کرنے والے۔ یہ آیت دلالت کر رہی ہے کہ ہر مؤمن کو صدیق کہا جاسکتا ہے۔ اسی آیت کی روشنی میں ‘ مجاہد نے کہا ہے جو بھی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا ‘ وہ صدیق اور شہید ہے۔ عمرو بن میمون نے کہا : صدیق کا ایک اور مخصوص مفہوم بھی ہے (جس کے لحاظ سے ہر مؤمن کو صدیق نہیں کہا جاسکتا بلکہ خاص اوصاف رکھنے والوں پر ہی لفظ صدیق کا اطلاق کیا جاتا ہے) یعنی وہ لوگ جو کمالات نبوت کے وارث ہوں اور اتباع نبوت کی وجہ سے ان کے اندر اوصاف نبوت پیدا ہوگئے ہوں ‘ ان کو صدیق کہا جاتا…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

اور تمام امتوں میں سے جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے ایمان میں سچے ہیں اور شہید ہیں ان کے لیے ان کا اجر خاص اور پل صراط پر نور ہوگا اور کہا گیا ہے کہ والشھداء یہ مستقل کلام ہے پہلی آیت سے اس کا تعلق نہیں مطلب یہ کہ جو لوگ اپنی قوم کے خلاف انبیاء کرام کی موافقت میں گواہی دیں گے یا یہ کہ اس سے انبیاء کرام مراد ہیں جو اپنی قوم کی تبلیغ رسالت کے بارے میں گواہی دیں گے یا یہ کہ اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو کہ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے ان کو انبیاء کرام کی طرح ثواب ملے گا اور پل صراط پر چلنے کے لیے نور عطا کیا جائے گا اور جو لوگ کافر ہوئے اور کتاب و رسول کو انہوں…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

1۔ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِ اللہ ِ وَرُسُلِہٖٓ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ۔۔۔۔:”الصدیقون“ اور ’ ’ الشھدائ“ کی تفسیر کے لیے دیکھئے سورة ٔ نساء کی آیت (69) کی تفسیر۔ اس آیت پر بھی ایک سوال ہے کہ صدیقین اور شہداء تو ایمان کے بلند درجے پر فائز لوگ ہوتے ہیں ، جب کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے والے سب لوگوں کو صدیقین اور شہداء کہا گیا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لانے والوں سے مراد یہاں اس ایمان میں کامل لوگ ہیں۔ اس کا قرینہ یہ ہے کہ آیت (7) (امنوا باللہ ورسولہ) میں ایمان والوں کو ایمان کامل لانے کا حکم ہے ، یعنی اللہ اور اس کے رسولوں…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 18–19

ان المصدقین و المصدقت ابن کثیر اور ابوبکر نے عاصم سے دونوں میں صاد کی تخفیف کے ساتھ کے ساتھ پڑھا ہے یہ تصدیق سے مشتق ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جو نازل کیا اس کی وہ تصدیق کرتے ہیں باقی نے اسے تشدید کیساتھ پڑھا ہے۔ اصل میں یہ المتصدقین اور المتصدقات تھا تاء کو صاد میں مدغم کیا گیا ہے اسی وجہ سے فرمایا : واقرضوا اللہ قرضا حسناً صدقہ اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے ساتھ انہوں نے اللہ تعالیٰ کو قرضہ حسنہ دیا۔ حضرت حسن بصری نے کہا، قرآن حکیم میں جہاں بھی قرض حسن کا ذکر ہے اس سے مراد نفل ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس سے مراد عمل صالح ہے وہ صدقہ ہو یا کوئی اور صورت ہو جب کہ وہ ثواب کی نیت رکھتا ہو اور…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 19–21

1۔ ابن مردویہ نے ابو درداء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنے دین کی خاطر یعنی اپنے دین کو بچانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ کی طرف منتقل ہوتا رہے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کو صدیق لکھدیا جائے گا جب وہ مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو شہید قرار دے گا۔ پر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ آیت والذین اٰمنوا بللہ ورسلہ اولئک ہم الصدیقون والشہداء عند ربہم۔ اور جو لوگ اللہ پر اور اسکے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں ایسے ہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ پھر فرمایا اور جدا ہوانے والا اپنے دین کو بچانے کے لیے ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف منتقل ہونے والا قیامت کے دن عیسیٰ بن مریم (علیہ…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : اور جو لوگ ایمان لائے ] [ بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ: اللہ اور اس کے رسولوں پر ] [ اُولٰۗىِٕكَ : ان لوگوں (میں سے)] هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ ڰ وَالشُّهَدَاۗءُ : ہی صدیقین اور شہداء ہیں ] [عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭ : اپنے رب کے پاس ] [لَهُمْ اَجْرُهُمْ : ان کے لیے ان کا اجر ہے ] [ وَنُوْرُهُمْ ۭ : اور ان کا نور ہے ] [وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا : اور جنہوں نے انکار کیا ] [ وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ : اور جھٹلایا ہماری نشانیوں کو ] [ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ : وہ لوگ دوزخ والے ہیں ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

صدیقین کون ہیں ؟ پھر فرمایا ﴿ وَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا باللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ۠﴾ (اور جو لوگ اللہ پر اور اسکے رسولوں پر ایمان لائے یہ لوگ صدیق ہیں) یعنی بہت زیادہ سچائی اختیار کرنے والے ہیں جو پکی تصدیق ہو جس میں ذرا سا بھی شائبہ شک اور تردد کانہ ہو وہ ایمان حقیقی ہے۔ پھر ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ ہر قول و فعل میں صدق یعنی سچائی کا دھیان رہے اردو میں تو لفظ سچ اور سچائی عرف عام کے اعتبار سے صرف اقوال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن عربی محاورات میں لفظ صدق اقوال اور افعال دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح جھوٹ بھی اقوال اور اعمال دونوں میں مستعمل ہے۔ حضرت…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 17–24

تمثیل بےثباتی دنیا و عظمت خداوند خالق کائنات وتعلیم صبر و قناعت وتاکید فکر آخرت : قال اللہ تعالیٰ : (آیت ) ” اعلموا انما الحیوۃ الدنیا ...... الی ...... ھو الغنی الحمید “۔ (ربط) گذشتہ آیات میں انسان کا دنیوی نعمتوں اور راحتوں میں لگ کریاد خدا اور فکر آخرت سے غلفت و لاپرواہی برتنے پر تنبیہ فرمائی گئی تھی اور یہ کہ یہ طریقہ اہل کتاب کا تھا اہل ایمان کو یہ بات زیب نہیں دیتی اب ان آیات میں دنیا اور دنیا کی لذتوں کی ناپائیداری بیان فرمائی جارہی ہے اور اسکی بےثباتی کا ایک نقشہ پیش کیا جارہا ہے تاکہ دنیا کی حقیقت سمجھی جاسکے، فرمایا ، جان لو اس کے سوا کچھ نہیں کہ دنیا کی زندگی بس ایک کھیل اور تماشا…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

20:۔” والذین امنوا “ جو لوگ صدق دل سے اللہ پر اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لائے اور ان کے احکام کے آگے سر تسلیم ختم کردیا اور دین حق کی سربلندی اور توحید کی اشاعت کے لیے دل کھول کر مال خرچ کیا، ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک صدیقین اور شہداء کے رتبے میں ہوں گے اور آخرت میں ان کو وہی اجر وثواب اور نور عطاء ہوگا جو صدیقین اور شہداء کے لیے ہوگا۔ یرید ان المومنین باللہ ورسولہ ھم عند اللہ بمنزلۃ الصدیقین والشھداء وھم الذین سبقوا الی التصدیق واستشہدوا فی سبیل اللہ (مدارک ج 4 ص 171) ۔ چونکہ ایک شخص صدق دل سے ایمان لا کر، اللہ کی کمال اطاعت بجا لا کر اور اللہ کی راہ میں مال خرچ کر کے صدیق اور شہید کا…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 16–19

ربط آیات : گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے انفاق فی سبیل اللہ کی ضرورت اور اہمیت کا ذکر کیا اور اس کو قرض حسن کے ساتھ تعبیر کیا ، اور پھر ان نتائج کا بھی بیان ہوا جو ایمانداروں کو حاصل ہوں گے ، اللہ نے نور اور روشنی کا تذکرہ فرمایا جو آخرت کے اندھیروں میں پل صراط پر سے گزرتے وقت کام آئے گی۔ اللہ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ روشنی کن ذرائع سے حاصل ہوسکتی ہے۔ اس کے برخلاف کافروں کو مایوسی اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ اب آج کے درس میں پہلے اللہ نے اہل ایمان کو تنبیہ فرمائی ہے کہ کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الٰہی کے لئے عاجزی کرنے لگیں۔ اس ضمن میں اللہ نے اہل کتاب کی مثال بھی بیان فرمائی…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖٓ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ۝ 0 ۤ ۖ وَالشُّہَدَاۗءُ عِنْدَ رَبِّہِمْ۝ 0 ۭ لَہُمْ اَجْرُہُمْ وَنُوْرُہُمْ۝ 0 ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ۝ 19 ۧ أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 19–20

ترکیب : والذین مبتداء باللّٰہ متعلق بآمنوا ورسلہ معطوف علیہ اولئک مبتداء ھم الصدیقون الخ خبرہ والجملۃ والذین عندربہم ظرف للشہداء کمثل الکاف فی موضع نصب من معنٰی ماتقدم ای یثبت لہاھذہ الصفات مسبھۃ بغیث ویمکن ان تکون فی موضع رفع ای مثلہا کمثل غیث۔ تفسیر : پہلے فرمایا تھا کہ ایک دن آنے والا ہے کہ جہاں ایمانداروں کا نور ان کے آگے دوڑتا ہوا ان کی رہبری کرے گا اور منافق نور نہ ہونے کی وجہ سے حسرت کرے گا۔ اس کے بعد فرمایا تھا کہ کیا اب وہ وقت نہیں آن پہنچا کہ ایماندار ڈریں اور غافل نہ ہوجائیں اور صدقہ و خیرات و ذکر و تلاوت عمل میں لائیں اور صدقہ و خیرات دینے والوں کے لیے دو چند ملنے اور اجر عظیم…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖٓ اُوْلٰٓئِکَ ھُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ صلے ق وَالشُّھَدَٓائُ عِنْدَ رَبِّہِمْ ط لَھُمْ اَجْرُھُمْ وَنُوْرُھُمْ ط وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَکَذَّبُوْا بِاٰیٰـتِـنَـآ اُوْلٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ ۔ (الحدید : 19) (اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیقوں اور شہداء کے زمرے میں ہوں گے، ان کے لیے ان کا اجر بھی ہے اور ان کا نور بھی، اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہی لوگ جہنم والے ہیں۔ ) ایمانِ کامل کے مدارج اس آیت میں ایمان سے مراد ایمانِ کامل ہے۔ جس طرح گزشتہ آیت کریمہ میں ان کی زندگی کے ایک…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : جو لوگ اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دیتے ہیں ان پر فرض ہے کہ وہ سچے دل کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائیں۔ اللہ تعالیٰ سے اجرِکریم پانے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ لوگ اللہ اور اس کے رسول پر حقیقی طور پر ایمان لائیں جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر سچے دل کے ساتھ ایمان لاتے ہیں وہ اپنے رب کے ہاں سچے اور سچ کی گواہی دینے والے شمار ہوں گے۔ ان کو اجرِکریم ملنے کے ساتھ ایک روشنی نصیب ہوگی اور جو لوگ کفر کریں اور اپنے رب کے ارشادات کی تکذیب کریں گے وہ جہنم میں داخل کیے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اس فرمان میں ایمان لانے والوں کو صدیق اور شہید کا لقب عطا کرنے کے ساتھ اجر اور نور کی…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

19 : وَالَّذِیْنَ ٰامَنُوْا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖٓ اُولٰٓپکَ ھُمُ (اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ ایسے ہی) الْصِّدِّیْقُوْنَ وَالشُّھَدَآ ئُ عِنْدَ رَبِّھِمْ (لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں) مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے والے اللہ تعالیٰ کے ہاں صدیقین و شہداء کے مرتبہ میں ہیں۔ الصدیقونؔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تصدیق میں سبقت کی اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہوگئے۔ لَھُمْ اَجْرُ ھُمْ وَنُوْرُھُمْ (ان کے لئے خاص اجر ہے۔ اور پل صراط پر ان کا نور ہوگا) ان کو صدیقین اور شہداء جیسا اجر ملے گا۔ سو ان جیسا نور میسر ہوگا۔ فائدہ : اور…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

18 ۔ ان المصدقین والم صدقات “ ابن کثیر اور ابوبکر رحمہما اللہ نے عاصم سے صاد کی تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے، ان دونوں میں تصدیق سے یعنی مومنین اور مومنات۔ اور دیگر حضرات نے ان دونوں کی شد کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی ” المتصدقین والمت صدقات “ تاء کا صاد میں اوغام کیا گیا ہے۔ ” واقرضوا اللہ قرضا حسنا “ صدقہ اور اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کے ساتھ۔ ” یضاعف لھم “ یہ قرض۔ ” ولھم اجر کریم “ اچھا ثواب ہے اور وہ جنت ہے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 16–19

16۔ 19۔ اگرچہ تفسیر سدی وغیرہ میں لکھا ہے کہ یہ آیتیں منافقوں کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ اور معنی یہ ہیں کہ جو لوگ ظاہر میں اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور ان کے دل کفر اور نفاق کے سبب سے سخت ہو رہے ہیں باوجود قرآن کے ہر روز نازل ہونے کے ابھی وہ نوبت نہیں پہنچی کہ ان لوگوں کے دل نرم ہوں اور ان لوگوں کے دل میں خوف الٰہی سمائے لیکن صحیح شان نزول وہی ہے جس کا ذکر صحیح مسلم نسانی ابن ماجہ وغیرہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کی روایت سے ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ مہاجرین لوگ آپس میں کچھ ہنسی اور دل لگی کی باتیں کرنے لگے تھے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں اور ہنسی دل لگی اور دنیا میں زیادہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

(وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ) اور وہ لوگ جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، اہل سنت کے نزدیک ایمان جس پر قرآن و سنت دلالت کرتے ہیں، وہ ہے قلب و لسان کا قول اور قلب و لسان او جوارح کا عمل، تب یہ چیز دین کے تمام ظاہری و باطنی شرائع کو شامل ہے، پس جنہوں نے ان تمام امور کو جمع کرلیا وہ صدیق ہیں جن کا مرتبہ عام مومنوں سے اوپر اور انبیاء سے نیچے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد : (وَالشُّهَدَاۗءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْ ) اور شہید ہیں ان کے رب کے ہاں ان کے لیے ان کا اجر ہوگا اور ان کی روشنی۔ کا معنی وہی ہے جیسا کہ صحیح حدیث میں وارد ہوا ہے، جنت کے سو درجے…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 19–26

آیا ہر مومن شہیدہوتا ہے ؟ قول باری ہے (والذین امنوا باللہ ورسلہ اولئک ھم الصدیقون والشھدآء عند ربھم، اور جو لوگ اللہ اور رسولوں پر (پورا) ایمان رکھتے ہیں وہی اپنے پروردگار کے ہاں صدیق اور شہید ہیں) ۔ اس آیت کی بنا پر حضرت براء بن عازب ؓ نے حضور ﷺ سے روایت کی ہے کہ ” ہر مومن شہید ہے۔ “ اس صورت میں قول باری (والشھدآء ) ان مومنین کی صفت ہے جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔ حضرت عبداللہ ؓ اور مجاہد کا بھی یہی قول ہے ۔ حضرت ابن عباس ؓ ، مسروق، ابو الضحیٰ اور ضحاک کا قول ہے کہ یہاں سے کلام کی ابتداء ہوئی ہے اور اس کی خبر یہ قول باری ہے (لھم اجرھم و نورھم ان کے لئے ان کا (خاص) اجر ہوگا اور ان کا (خاص) نور…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

[ 69] ایمان باللہ سعادت و کامرانی کی اصل اساس : سو ارشاد فرمایا گیا کہ جو لوگ سچے سل سے ایمان لائے اللہ پر یعنی اس کے وجود باجود اور اس کی وحدانیت مطلقہ پر، اس کی صفات و کمالات پر، اور اس کے حقوق و اختیارات پر، کہ اس ساری کائنات کا خالق بھی وہی ہے، اور مالک بھی تنہا وہی، اور اس سب پر حکم اور تصرف بھی اسی وحدہ لاشریک کا چلتا ہے، ان میں سے کسی بھی چیز میں کوئی اس کا شریک وسہیم نہیں، سو صلاح و فلاح کی اساس و بنیاد ایمان و یقین کی اولین اساس و بنیاد اللہ پر ایمان و یقین ہے، جو کہ اس ساری کائنات کا خالق ومالک ہے، سبحانہ وتعالیٰ ۔ سو اس خالق کل اور مالک مطلق پر ایمان و یقین کی دولت دارین کی سعادت و…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 18–21

نیک لوگوں کے فرائض اور ان کے درجات تشریح : الحمد اللہ ہم خوب اچھی طرح جانتے ہیں اور ہمارا پکا یقین ہے اللہ کے خالق مطلق ہونے پر یعنی توحید پر یقین ہے۔ آخرت پر یقین ہے سزاء و جزاء پر پورا یقین ہے اسی لیے اللہ وحدہ لاشریک کی ہی عبادت کرتے ہیں اسی سے مدد مانگتے ہیں، اسی سے ڈرتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں اور اسی لیے اللہ کے مقبول بندوں میں شامل کیے جائیں گے انشاء اللہ ورنہ تو صرف دنیا کے عیش و آرام میں گم ہو کر زندگی گزارنے والے لوگ آخرت کے عیش و آرام سے بالکل دور رہیں گے اور ان کا ٹھکانا بہت برا ہوگا آخرت میں۔ اللہ کی کتاب اور رسول بندوں کے لیے فضل اور رحمت کی نشانی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 11–19

آیات 11 تا 19 اسرار ومعارف۔ نیزا للہ کی راہ میں جان مال یا کوشش و محنت جو بھی خرچ کیا جاتا ہے وہ ضائع نہیں ہوتا بلکہ ایک قرض ہے یعنی ایسی دولت جس کی واپسی یقینی ہے اور وہ بھی اللہ کریم کے پاس توکیاہی خوب قرض ہے کہ اللہ کریم اسے کئی گنا بڑھادیتے ہیں اور زیادہ کرکے لوٹاتے ہیں نیز عنداللہ اس کی عزت و عظمت یہ الگ انعام ہے اور یہی مجاہدہ ایک دن مومن مردوں اور خواتین کے آگے اور دائیں بائیں نور کی صورت چلے گا کہ حساب کتاب کے بعد سخت اندھیرا چھاجائے گا اور کفار کو جہنم میں دھکیل دیاجائے گا جبکہ مومنین میں نورتقسیم ہوگا اور ہر ایک مرد وزن کو بقدر اس کے اعمال اور خلوص ملے گا جس کی روشنی میں وہ جہنم پر…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 18–19

ف 3 یعنی انہیں صدیقین اور شہداء کا متربہ نصیب ہوگا۔ حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا : میری امت کے اہل ایمان شہید ہیں، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ (ابن جریر) حضرت عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ ہر مومن صدیق اور شہید ہے۔ اسی طرح حضرت عمرو بن مرہ جہنی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ کی خدمت میں حاض رہو کر عرض کیا ’ د اے اللہ کے رسول اگر میں توحید و رسالت کی شہادت دوں پانچوں نمازیں ادا کرتا رہوں۔ زکوۃ دیتا رہوں، رمضان کے روزے رکھوں اور راتوں کو عبادت کروں تو میں کیا ہوں گا ؟ فرمایا : تم صدیقین اور شہداء میں سے ہوں گے۔ (شوکانی)4 یعنی انہیں صدیقین اور شہداء کا ثواب اور نور…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(57:19) والذین امنوا باللہ ورسلہ اولئک ہم الصدیقون۔ والشھداء عند ربھم۔ لہم اجرھم ونورھم ۔۔ اور جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی ۔ (فتح محمد جالندھری) صدق (باب نصر) سے مصدر ہے جس کے معنی لغت میں سچ کہنے اور سچ کر دکھانے کے ہیں۔ صدیق صدق سے بروزن فعیل مبالغہ کا صیغہ ہے۔ بہت سچا۔ امام راغب (رح) لکھتے ہیں :۔ صدیق وہ ہے جس سے کثرت سے صدق ظاہر ہو اور وہ کبھی جھوٹ نہ بولے بعض نے کہا ہے کہ جس سے سچائی کی عادت ڈالنے کے سبب جھوٹ بن ہی نہ آتا ہو۔ الشھداء شھید کی جمع ہے۔ شھید کے معنی…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 16–19

لغات القرآن۔ الم یان۔ کیا وہ وقت نہیں آیا۔ ان تخشع۔ یہ کہ ڈریں۔ جھک جائیں۔ الامد۔ مدت تشریح : جب خشک اور بنجرزمین پر بارش برستی ہے تو اس میں تروتازگی کے آثار اور ایک نئی زندگی کروٹیں لینے لگتی ہے۔ اسی طرح جب شرک کی وجہ سے دلوں کی دنیا ویران، خشک اور تاریک ہوجاتی ہے تو اللہ کے پاکیزہ کلام اور نبوت کی روشنی سے روحانی دنیا روشن ومنور ہوجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام اور نبوت کو بارش سے تشبیہ دے کر بتا دیا ہے کہ مردہ قوموں میں نئی زندگی اللہ کے پاکیزہ کلام اور نبوت پر مکمل یقین کرلینے اور ماننے کے بعد ہی پیدا ہوا کرتی ہے جس سے ایک نیا عزم و یقین، حوصلہ اور ولولہ بیدار ہوجاتا ہے۔ اللہ کے کلام…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

(ف 2) جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس کے سب رسولوں پر اور اس کے حکام واخبار میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں کرتے، یہ لوگ اللہ کے نزدیک صدیق ہیں ان کا مرتبہ وتصدیق کامل ہوگیا اور خدا کے پاس شہداء ہیں یعنی انبیاء کی گواہی دیں گے ان کو ان کا ثواب عظیم ملے گا اور ان کا پل صراط وغیرہ پر روشنی پھیلانا ہوگا، ۔ والشھداء یا توعطف ہوصدیقوں پر یاجملہ مستانفہ ہو، دونوں قول ہیں شہداء سے مراد انبیاء ہیں کہ اپنی امتوں پر تبلیغ کے گواہ ہوں گے ہماری امت مرحومہ یا عامہ اچھے لوگ ہر امت کے کہ رسولوں کے گواہ ہوں گے یا وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں جان دیے گئے سرکٹائے گئے اور جن لوگوں نے چھپایا حق کو اور پیغمبروں…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 18–21

[28] یہاں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے صدقہ اور قرض کے دو لفظ استعمال ہوئے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک خرچ تو وہ ہے جس کا مطالبہ ہر ذی استطاعت مسلمان سے عام حالات میں ہے۔ دوسرا خرچ وہ ہے جس کا مطالبہ کسی ناگہانی ضرورت کے موقع پر ملت کے تحفظ کے لئے کیا جاتا ہے۔ پہلے کو یہاں صدقہ کے لفظ سے تعبیر فرمایا ہے اور اس کے لئے فاعل اور صفت کے صیغے استعمال ہوئے ہیں اس لئے کہ وہ دواماً مطلوب ہے، دوسرے کو قرض سے تعبیر فرمایا ہے جو عندالضرورت دیا جاتا ہے اسی لئے اس کے لئے فعل کا صیغہ استعمال ہوا ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

نبوت اور مقام صدیقت وشہادت 2: نبوت کے سوا فضیلت اور روحانیت کے جس قدر مراتب ہیں وہ سب سطحی وعمل اور ایمان واخلاص سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔ گو اللہ تعالیٰ کو یہ منظور نہیں ہے ۔ کہ تکمیل دین اور اتماہر نعمت کے بعد اب کوئی شخص برارہ راست استفادہ انوار قا ہوت کا مدعی ہو ۔ مگر یہ ممکن ہے ۔ کہ ان ہستیوں کے تستبع اور اطاعت سے کہ جن کو فیضان نبوت سے وہ تمام رتبے حاصل ہوجائیں ۔ جو غیر انبیاء کے لئے مقدر ہیں ۔ لہٰذا ارشاد فرمایا ۔ کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر حکم اور لئے دیا ۔ ایمان رکھتا ہے ۔ اور جس کے قلب میں تمام انبیاء کے لئے عزت واحترام کے جذبات موجزن ہیں ۔ وہ اللہ کے نزدیک صدیق ہے ۔ اس کا رتبہ اور مقام…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(19) اور جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان رکھتے ہیں تو یہی لوگ اپنے پروردگار کے ہاں سچے اور گواہی دینے والے ہیں ان لوگوں کے لئے ان کا خاص اجر اور ان کا نور ہوگا اور جن لوگوں نے کفر کا شیوہ اختیار کیا اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی تو یہی لوگ اہل جہنم ہیں۔ یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر کامل ایمان رکھتے ہیں تو یہی لوگ اپنے پروردگار کے پاس سچے یعنی صدیق ہوں گے اور گواہی دینے والے یا شہید ہوں گے ان کو جنت میں ان کے خاص اجر سے نوازا جائے گا ان کے لئے عالم آخرت کی ہر تاریکی کے موقع پر ان کو روشنی اور نور میسر ہوگا۔ شہید کا ترجمہ بعض حضرات نے گواہ کیا ہے تب یہ مطلب ہوگا کہ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 18–19

ف 3۔ یعنی یہ مراتب کمال ایمان کامل ہی کی بدولت نصیب ہوتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

صدیقین اور شہداء کی تعریف اور ان کے اجر کا ذکر 19 ؎ گزشتہ آیات میں ان لوگوں کا ذکر تھا جو نام کے مسلم اور کام کے کافر تھے اور زیر نظر آیت میں ان لوگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو نام کے مسلمان ہیں اور کام کے بھی جیسا کہ آیت 7 میں ایسے ہی مومنوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ایمان کے دعوے میں بہر حال سچے ہیں اور دل کی گہرائی سے ایمان باللہ اور ایمان بالرسالۃ کو قبول کرتے ہیں اور تن من دھن سب کچھ اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور اس طرح وہ اپنے دعویٰ ایمان کی صداقت کو ثابت کردیتے ہیں اور اس جگہ چونکہ اصل موضوع مال خرچ کرنے کا ہے کہ کون ہے جو اللہ کی رضا کے لیے مال کو بےدریغ خرچ…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Is every Believer a 'Siddiq' and a 'Shahid'? " وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُ‌سُلِهِ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِندَ رَ‌بِّهِمْ "And those who believed in Allah and His messengers, it is they who are the siddiqs [ the most righteous ] and the shuhada' (martyrs) in the sight of your Lord. ...57:19) This verse indicates that every 'believer' is a 'Siddiq' and a 'Shahid'. On the basis of this verse Qatadah and 'Amr Ibn Maimun maintain that anyone who believes in Allah and His Messenger ﷺ is a 'Siddiq' and a 'Shahid'. Ibn Jarir reports that Sayyidna Bara' Ibn ` Azib ؓ…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

32 Here, the believers imply those people of true faith whose attitude and conduct was absolutely different from that of the people of weak faith and the false claimants to Islam, and who were at that time vying with one another in making monetary sacrifices and were struggling with their lives in the cause of the true Faith. 33 Siddiq (most truthful) is the superlative from sidq; however, one should clearly understand that sidq Is not merely a statement conforming to the truth, but a statement which is not only true in itself but its Bayer also upholds it as a truth sincerely. For instance,…

Read the full tafseer →