57. Surah Al-Hadid

الحديدThe Iron · 29 ayahsتفسیرِ بغوی

Ayah 57:1

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 57:1 in the Quran reader

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سورة الحدید مدنی ہے اور اس کی انتیس 29 آیات ہیں
Ayahs 57:2–4

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 57:2 in the Quran reader

جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے

هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 57:3 in the Quran reader

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ؕ یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ وَ هُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 57:4 in the Quran reader

وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے

تفسیر : آیات 1-3 یعنی وہی ہر چیز سے پہلے ہے بغیر ابتداء کے ہے بلکہ وہ تھا اور کوئی چیز موجود نہ تھی وہ ہر چیز کے فناء ہونے کے بعد وہی آخر ہے انتہاء کے بغیر۔ تمام اشیاء فنا ہوجائیں گی اور وہ باقی رہے گا اور ظاہر رہے گا اور الظاہر وہ غالب ہے ہر چیز پر بلند ہے اور الباطن باطن ہے ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ یہ ابن عباس ؓ کے قول کا معنی ہے اور یمان (رح) فرماتے ہیں ” ھوالاول “ قدیم ہے ” والآخر “ رحیم ہے ” والظاھر “ حلیم ہے اور ” والباطن “ علیم ہے اور سدی (رح) فرماتے ہیں ” ھوالاول “ اپنے احسان کے ساتھ آپ کو۔۔۔ توحید کی معرفت دی۔” والآخر “ اپنی سخاوت کے ساتھ جب آپ کو توبہ کی معرفت دی اس پر جو تونے ارتکاب کیا۔ ” والظاھر “ اپنی توفیق کے ساتھ جب تجھے اس کے لئے سجدہ کرنے کی توفیق دی۔ ” والباطن “ اپنے ڈھانپنے کے ساتھ جب تو اس کی نافرمانی کرتا ہے تو وہ تجھ پر پردہ ڈالتا ہے۔ اور جنید (رح) فرماتے ہیں ” ھوالاول “ دلوں کو کھولنے کے ساتھ۔ ” والآخر “ گناہوں کو بخشنے کے ساتھ ” والظاھر “ مصائب کو دور کرنے کے ساتھ۔ ” والباطن “ غیب کے علم کے ساتھ اور حضرت عمر ؓ نے کعب سے اس آیت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا اس کا معنی ہے بیشک اس کا علم اول میں اس کے آخر میں علم کی طرح ہے اور اس کا ظاہرکا باطن کے علم کی طرح ہے۔ ” وھو بکل شی علیم “ سہیل سے روایت ہے فرماتے ہیں ابوصالح ہمیں حکم دیتے تھے جب ہم میں سے کوئی سونے کا ارادہ کرتا کہ وہ اپنے دائیں پہلو پر لیٹے۔ پھر کہے ” اللھم رب السموات ورب الارض ورب کل شیء خالق الحب والنوی منزل التوراۃ والانجیل والقرآن اعوذبک من شر کل ذی شرانت آخذ بناصیتہ انت الاول فلیس قبلک شیء وانت الآخر فلیس بعدک شیء وانت الظاھر فلیس فوقک شیء وانت الباطن فلیس دولک شیء اقض عنی الدین واغنی من الفقر “۔ اور یہ ابوہریرہ ؓ نے بھی نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔
Ayah 57:5

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Open ayah 57:5 in the Quran reader

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

4 ۔” ھوالذی خلق السموات والارض فی ستۃ ایام ثم استویٰ علی العرش یعلم مایلج فی الارض وما یخرج منھا وما ینزل من السماء وما یعرج فیھا وھو معکم “ علم کے ساتھ۔ ” اینما کنتم واللہ بما تعملون بصیر “۔
Ayah 57:6

یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ١ؕ وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 57:6 in the Quran reader

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں

5 ۔” لہ ملک السموات والارض والی اللہ ترجع الامور “…
Ayah 57:7

اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ اَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِیْرٌ Open ayah 57:7 in the Quran reader

(وہی) رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے

6 ۔” یولج اللیل فی النھار ویولج النھار فی اللیل وھو علیم بذات الصدور۔
Ayah 57:8

وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ١ۚ وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 57:8 in the Quran reader

(تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنایا ہے اس میں خرچ کرو جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور (مال) خرچ کرتے رہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے

7 ۔ آمنوا باللہ ورسولہ “ کفار مکہ کو خطاب کیا ہے۔ ” وانفقوا مما جعلکم مستخلفین فیہ “ جس میں مالک بنائے گئے ہو یعنی وہ مال جو ان کے غیر قبضہ میں تھا پھر ان کو ہلاک کردیا اور وہ قریش کو دے دیا تو یہ اس مال میں ان لوگوں کے خلیفہ ہوگئے جو پہلے گزر چکے ہیں۔” فالذین امنوا منکم وانفقوا لھم اجر کبیر “۔
Ayah 57:9

هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 57:9 in the Quran reader

اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے ؟ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے

8 ۔” ومالکم لا تومنون باللہ والرسول یدعوکم لتومنوا بربکم وقد اخذ میثاقکم “ ابوعمرو نے ” اخذ “ ہمزہ کے پیش اور خاء کے زیر کے ساتھ پڑھا ہے۔” میثاقکم “ قاف کے پیش کے ساتھ نائب فاعل اور دیگر حضرات نے ہمزہ اور خاہ کے زبر اور قاف کے نصب کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارا میثاق لیا جب تمہیں آدم (علیہ السلام) کی پشت سے نکالا کہ اللہ تعالیٰ تمہارا رب ہے تمہارا اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اس کو مجاہد (رح) نے کہا ہے اور کہا گیا ہے کہ تم سے میثاق (پختہ وعدہ) لیا ان دلائل کو قائم کرنے کے ساتھ جو رسول اللہ ﷺ کی پیروی کی طرف بلاتے ہیں۔ ” ان کنتم مومنین “ ان پر۔ پس اب بہت مناسب وقت ہے کہ تم ایمان لے آئو محمد ﷺ کی بعثت اور نزول قرآن پر دلائل قائم ہونے کی وجہ سے۔
Ayah 57:10

وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْا١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠ Open ayah 57:10 in the Quran reader

وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لائے اور بیشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے

9 ۔” ھوالذی ینزل علی عبدہ “ محمد ﷺ پر۔ ” آیات بینات “ یعنی قرآن ” لیخرجکم “ اللہ قرآن کے ذریعے۔ ” من الظلمات الی النور “ اور کہا گیا ہے تاکہ تم کو رسول دعوت کے ذریعے تاریکیوں سے نور کی طرف نکال دیں۔ یعنی شرک کی تاریکیوں سے ایمان کے نور کی طرف۔ ” وان اللہ بکم لرئوف رحیم “
Ayah 57:11

مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ Open ayah 57:11 in the Quran reader

اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے راستے میں خرچ نہیں کرتے ؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں ان لوگوں کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد و قتال کیا اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے

10 ۔” ومالکم الاتنفقوا فی سبیل اللہ وللہ میراث السموات والارض “ فرماتے ہیں تمہارے لئے ۔۔ چھوڑنے میں کیا چیز ہے، ان میں سے جو اللہ کے قریب کردیں اور تم مرنے والے ہو اپنے اموال کو چھوڑنے والے۔۔۔ کے فضل کو بیان کیا جنہوں نے اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے اور جہاد میں سبقت کی۔ پھر فرمایا ” لایسعوی منکم ۔۔۔۔ فرماتے ہیں فضل میں اس شخص کے برابر نہیں ہوسکتا جس نے اپنے مال کو خرچ کیا اور رسول اللہ ﷺ کے ۔۔۔ سے قتال کیا فتح مکہ سے پہلے۔ وہ شخص جس نے خرچ کیا اور فتح مکہ کے بعد قتال کیا۔ ” اولئک اعظم درجۃ من الذین انفقوا من بعد وقاتلوا “ کلبی (رح) سے روایت ہے کہ یہ آیت ابوبکر صدیق ؓ کے بارے میں نازل ہوئی ہے کیونکہ وہ پہلے شخص جو اسلام لائے اور پہلے شخص جنہوں نے اپنا مال اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کیا۔ اور عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں پہلے شخص جنہوں نے اپنی تلوار کے ذریعے اسلام کو ظاہر کیا۔ نبی کریم ﷺ اور ابوبکر ہیں۔ ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں رسول اللہ ﷺ کے پاس تھا ان کے پاس ابوبکر صدیق ؓ تھے اور ان پر ایک چغہ تھا انہوں نے اپنے سینہ پر اس کو کھلا چھوڑا ہوا تھا تو جبرئیل (علیہ السلام) اترے اور کہا مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں ابوبکر ؓ پرچغہ دیکھتا ہوں اس کا سینہ کھلا ہے ؟ تو آپ (علیہ السلام) نے فرمایا انہوں نے فتح سے پہلے اپنا سارا مال مجھ پر خرچ کردیا۔ فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اس پر سلام پڑھیں اور ان سے کہیں گے آپ ؓ اپنے فقر میں مجھ سے راضی ہیں یا ناراض ہیں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابوبکر ! اللہ تعالیٰ تجھ پر سلام پڑھ رہے ہیں اور تجھے کہہ رہے ہیں کیا تو اپنے فقر میں مجھ سے راضی ہے یا ناراض ہے ؟ تو حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے عرض کیا، کیا میں اپنے رب پر ناراض ہوں گا ؟ بیشک میں اپنے رب سے راضی ہوں۔ بیشک میں اپنے رب سے راضی ہوں۔ ” وکلا وعداللہ الحسنیٰ “ یعنی دونوں فریقوں سے اللہ تعالیٰ نے جنت کا وعدہ کیا ہے۔ عطائؒ فرماتے ہیں جنت کے درجات اوپر نیچے ہوں گے۔ پس جن لوگوں نے فتح سے پہلے خرچ کیا وہ افضل درجات میں ہوں گے اور ابن عامر نے ” وکل “ رفع کے ساتھ پڑھا ہے۔ ” واللہ بما تعملون خبیر “۔
Ayah 57:12

یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۚ Open ayah 57:12 in the Quran reader

کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے ؟ تو وہ اس کو اس سے دگنا ادا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی) جنت ہے

11 ۔” من ذالذی یقرض اللہ قرضا حسنا فیضاعفہ لہ ولہ اجرکریم۔
Ayah 57:13

یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ١ۚ قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا١ؕ فَضُرِبَ بَیْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌ١ؕ بَاطِنُهٗ فِیْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُؕ Open ayah 57:13 in the Quran reader

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کے (ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے یہی بڑی کامیابی ہے

12 ۔ یوم تری المومنین والمومنات یسعیٰ نورھم “ یعنی صراط پر۔ ” بین ایدیھم وبایمانھم “ یعنی ان کے دائیں جانب اور ان میں سے بعض نے کہا ہے تمام جانبیں مراد ہیں۔ بعض کو کل سے تعبیر کیا گیا ہے اور یہ ان کی جنت کی طرف رہنمائی ہوگی اور قتادہ (رح) فرماتے ہیں ہمیں یہ ذکر کیا گیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مومنین میں سے وہ ہوں گے جن کا نور چمک رہا ہوگا۔ یعنی صراط پر مدینہ سے عدن ” ابین او صنعائ “ اور اس کے دور تک۔ حتیٰ کہ مومنین میں سے وہ ہوں گے کہ جن کا نور نہیں چمکے گا مگر ان کے قدموں کی جگہ تک اور عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں وہ نور اپنے اعمال کے مطابق دیئے جائیں گے۔ پس ان میں سے بعض کو نور کھجور کی طرح دیا جائے گا اور ان میں سے بعض کو نور کھڑا آدمی کی طرح اور ان میں سے ادنیٰ نور والا وہ ہوگا جس کا نور اس کے انگوٹھوں پر ہوگا کبھی بجھ جائے گا کبھی روشن ہوجائے گا اور ضحاک اور مقاتل رحمہما اللہ فرماتے ہیں ” یسعیٰ نورھم بین ایدیھم وبایمانھم “ ان کے اعمال نامے مراد ہیں کہ جو اعمال نامے ان کے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے ان کا نور ان کے سامنے ہوگا اور ان کو فرشتے کہیں گے ” بشراکم الیوم جنات تجری من تحتھا الانھار خالدین فیھا ذلک ھوالفوز العظیم “۔
Ayah 57:14

یُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ Open ayah 57:14 in the Quran reader

اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف نظر (شفقت) کیجئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو پھر ان کے بیچ میں ایک ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اسکی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (و اذیت)

13 ۔” یوم یقول المنافقون والمنافقات للذین امنوا انظرونا “ اعمش اور حمزہ رحمہما اللہ نے ” انظرونا “ ہمزہ کے زبر اور ظاء کی زیر کے ساتھ پڑھا ہے یعنی ہمیں مہلت دو اور کہا گیا ہے تم ہمارا انتظار کرو اور دیگر حضرات نے الف کو حذف کیا ہے وصل میں اور اس کو پیش دیتے ہیں ابتداء میں اور ظاء کو پیش دیتے ہیں۔ عرب کہتے ہیں ” انظرنی وانظرنی “ یعنی تو میرا انتظار کر۔ ” نقتبس من نور کم “ تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ مومنین کو نور ان کے اعمال کے مطابق دیں گے جس کے ذریعے وہ پل صراط پر چلیں گے اور منافقین کو بھی نور دیں گے ان کو فریب دینے کے لئے اور وہ اللہ تعالیٰ کا قول ” وھوخادعھم “ ہے۔ پس وہ چل رہے ہوں گے جب اللہ تعالیٰ ان پر ہوا اور تاریکی کو بھیجیں گے تو وہ منافقین کے نور کو بجھا دے گی۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کا قول ” یوم لا یخزی اللہ النبی والذین امنوا معہ نورھم یسعیٰ بین ایدیھم وبایمانھم یقولون ربنا اتمم لنانورنا “ اس خوف سے کہ ان کا نور چین لیا جائے جیسا کہ منافقین کا نور سلب کیا گیا اور کلبی (رح) فرماتے ہیں بلکہ منافقین مومنین کے نور سے روشنی طلب کریں گے اور نور نہیں دیئے جائیں گے۔ پس جب مومنین ان سے آگے بڑھ جائیں گے اور وہ تاریکی میں باقی رہ جائیں گے تو مومنین کو کہیں گے تم ہمارے انتظار کرو ہم تمہارے نور سے روشنی حاصل کرلیں۔ ” قیل ارجعوا وراء کم “۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں ان کو مومنین کہیں گے اور قتادہ (رح) فرماتے ہیں ان کو فرشتے کہیں گے تم اپنے پیچھے لوٹ جائو جہاں سے تم آئے ہو۔ ” فالتمسوا نورا “ پس تم وہاں سے اپنے لئے نور تلاش کرو کیونکہ تمہارے لئے ہمارے نور سے سلگانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پس وہ نور کی تلاش میں لوٹیں گے تو کچھ نہ پائیں گے۔ پھر ان کی طرف پلٹیں گے تاکہ ان کو ملیں تو ان کے درمیان اور مومنین کے درمیان جدائی کردی جائے گی اور وہ اللہ تعالیٰ کا قول ” فضرب بینھم بسور “ یعنی سور اور باء صلہ ہے یعنی مومنین و منافقین کے درمیان اور وہ دیوار ہے جنت وجہنم کے درمیان۔ ” لہ “ یعنی اس دیوار کا ” باب باطنہ فیہ الرحمۃ “ یعنی اس دیوار کے اندر رحمت یعنی جنت ہے۔ ” وظاھرہ “ یعنی اس دیوار کا باہر والا حصہ ” من قبلہ “ یعنی اس ظاہر کی جانب سے ۔ ” العذاب “ اور وہ آگ ہے۔
Ayah 57:15

فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ١ؕ هِیَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 57:15 in the Quran reader

(تو منافق لوگ مومنوں سے) کہیں گے کہ کیا ہم دنیا میں تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزؤں نے تم کو دھوکا دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آپہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغا باز دغا دیتا رہا

14 ۔” ینادونھم “ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کیا گیا انہوں نے فرمایا کہ وہ سور جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کی آیت ” فضرب بینھم بسور لہ باب “ میں ذکر کیا ہے یہ بیت المقدس کی مشرقی جانب کی دیوار ہے اس کے باطن میں رحمت اور اس کا ظاہر کی جانب عذاب ہے جہنم کی وادی۔ ابن شریح (رح) فرماتے ہیں کعب (رح) فرماتے تھے اس دروازہ کے بارے میں جو بیت المقدس میں ہے جس کا نام باب رحمت رکھا گیا ہے کہ یہ وہ دروازہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ” فضرب بینھم بسورلہ باب “ الآیہ۔ ” ینادونھم “ یعنی منافقین مومنین کو دیوار کے پیچھے سے پکاریں گے جب ان کے درمیان رکاوٹ کردی جائے گی اور وہ تاریکی میں رہ جائیں گے۔ ” الم لکن معکم “ دنیا میں نماز پڑھتے اور روزے رکھتے تھے ؟ قالوا بلی ولکنکم فتنتم انفسکم “ تم نے اس کو نفاق اور کفر سے ہلاک کردیا اور اس کو معاصی اور شہوات میں لگایا اور یہ تمام فتنہ ہیں۔ ” وتربصتم “ ایمان اور توبہ کا۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں اور تم نے محمد ﷺ کا انتظار کیا اور تم نے کہا کہ قریب ہے کہ یہ وفات پاجائیں گے۔ پس ہم ان سے راحت پاجائیں گے۔” وارتبتم “ تم نے ان کو نبوت میں شک کیا اور اس میں جو تم سے وعدے کیے گئے تھے۔ ” وغرتکم الامانی “ باطل اور جو تم تمنا کرتے تھے مومنین پر مصیبتیں اترنے کی۔ ” حتی جاء امر اللہ “ یعنی موت۔ ” وغرتکم باللہ الغرور “ یعنی شیطان نے۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں وہ شیطان کے دھوکہ میں رہے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جہنم میں پھینک دیا۔
Ayah 57:16

اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ لَا یَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 57:16 in the Quran reader

تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے

15 ۔ فالیوم لایوخذمنکم فدیۃ “ ابوجعفر اور ابن عامر اور یعقوب رحمہم اللہ نے ” توخذ “ تاء کے ساتھ پڑھا ہے اور دیگر حضرات نے یاء کے ساتھ۔ ” فدیۃ “ بدل اور عوض اس بات کا کہ تم اپنے آپ کو عذاب سے بچالو۔ ” ولامن الذین کفروا “ یعنی مشرکین۔ ” ماواکم النارھی مولاکم “ تمہارا ساتھی اور تمہارے زیادہ لائق اس کی وجہ سے جو تم نے پہلے گناہ کیے۔ ” وبئس المصیر “
Ayah 57:17

اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 57:17 in the Quran reader

کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

16 ۔” الم یان للذین امنوا ان تخشع قلوبھم لذکر اللہ “ کلبی اور مقاتل رحمہما اللہ فرماتے ہیں یہ منافقین کے بارے میں نازل ہوئی ہجرت کے ایک سال بعد کیونکہ انہوں نے سلمان فارسی ؓ سے ایک دن سوال کیا کہنے لگے ہمیں توریت سے کچھ باتیں بتائیں کیونکہ اس میں عجیب باتیں ہیں تو آیت نازل ہوئی۔ ” نحن نقص علیک احسن القصص “ تو ان کو خبر دی کہ قرآن میں اچھے قصے ہیں اس کے غیر سے تو وہ سلمان ؓ سے کچھ عرصہ جتنا اللہ نے چاہا سوال کرنے سے باز آگئے۔ پھر لوٹے اور سلمان ؓ سے اسی کی مثل سوال کیا تو نازل ہوا۔ ” اللہ نزل احسن الحدیث کتابا متشابھا “ تو وہ جتنا عرصہ اللہ نے چاہا سوال کرنے سے باز آگئے۔ پھر لوٹے اور کہنے لگے ہمیں توریت سے کچھ بیان کریں کیونکہ اس میں عجائب ہیں تو یہ آیت نازل ہوئی۔ پس اس تاویل پر اللہ تعالیٰ کا قول ” الم یان للذین امنوا ان تخشع قلوبھم لذکر اللہ “ یعنی اعلانیہ اور زبان کے ساتھ اور دیگر حضرات نے فرمایا ہے کہ مومنین کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ ہمارے اسلام اور اس آیت ” الم یان للذین امنوا ان تخشع قلوبھم لذکر اللہ “ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے ہمیں عتاب کرنے کے درمیان صرف چار سال کا فرق تھا اور ابن عباس ؓ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مومنین کے دلوں کو سست پایا تو قرآن نازل ہونے کے تیرہ سال بعد ان کو عتاب کیا اور فرمایا ” الم یان “ نہیں وقت آیا ان لوگوں کا جو ایمان لائے کہ ” تخشع “ نرم وپتلے ہوجائیں اور جھک جائیں ان کے دل اللہ کے ذکر کے لئے۔ ” ومانزل “ نافع اور حفص نے عاصم سے زاء کی تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے اور دیگر حضرات نے زاء کی تشدید کے ساتھ ” من الحق “ اور وہ قرآن ہے۔ ” ولا یکونوا کالذین اوتوا الکتاب من قبل “ اور وہ یہود و نصاریٰ ہیں۔ ” فطال علیھم الامد “ زمانہ ان کے درمیان اور ان کے انبیاء (علیہم السلام) کے درمیان اور ان کے انبیاء (علیہم السلام) کے درمیان ” فقست قلوبھم “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں وہ دنیا کی طرف مائل ہوگئے اور اللہ تعالیٰ کے مواعظ سے اعراض کیا اور معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنین کو روکا ہے کہ وہ قرآن کے صحیح ہونے میں ان یہود کی طرح ہوجائیں جن کے دل سخت ہوگئے۔ اس وجہ سے کہ ان پر زمانہ لمبا ہوگیا۔ روایت کیا گیا کہ ابوموسیٰ اشعری ؓ نے اہل بصرہ کے قراء کی طرف پیغام بھیجا تو ان پر تین سو آدمی داخل ہوئے جنہوں نے قرآن پڑھا ہوا تھا تو ان کو فرمایا تم لوگ اہل بصرہ کے بہترین لوگ اور ان کے قاری ہو۔ پس تم اس کی تلاوت کرو اور تم پر امیدیں لمبی نہ ہوں۔ پس تمہارے دل سخت ہوجائیں گے جیسا کہ ان لوگوں کے دل سخت ہوگئے جو تم سے پہلے تھے۔ ” وکثیر منھم فاسقون “ یعنی جن لوگوں نے عیسیٰ (علیہ السلام) اور محمد ﷺ پر ایمان کو چھوڑ دیا۔
Ayah 57:18

اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ Open ayah 57:18 in the Quran reader

جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو

17 ۔” اعلموا ان اللہ یحی الارض بعد موتھا قدبینالکم الایات لعلکم تعقلون۔
Ayah 57:19

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ١ۖۗ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠ Open ayah 57:19 in the Quran reader

جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں انکو دو چند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے

18 ۔ ان المصدقین والم صدقات “ ابن کثیر اور ابوبکر رحمہما اللہ نے عاصم سے صاد کی تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے، ان دونوں میں تصدیق سے یعنی مومنین اور مومنات۔ اور دیگر حضرات نے ان دونوں کی شد کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی ” المتصدقین والمت صدقات “ تاء کا صاد میں اوغام کیا گیا ہے۔ ” واقرضوا اللہ قرضا حسنا “ صدقہ اور اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کے ساتھ۔ ” یضاعف لھم “ یہ قرض۔ ” ولھم اجر کریم “ اچھا ثواب ہے اور وہ جنت ہے۔
Ayah 57:20

اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ١ؕ كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا١ؕ وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ۙ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ Open ayah 57:20 in the Quran reader

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا اور ان (کے ایمان) کی روشنی اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

اولئک ھم الصدیقون کی تفسیر 19 ۔” والذین امنوا باللہ ورسلہ اولئک ھم الصدیقون “ اور صدیق کثرت سے سچ بولنے والا۔ مجاہد (رح) فرماتے ہیں ہر شخص جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لایا وہ صدیق ہے اور یہ آیت تلاوت کی۔ ضحاک (رح) فرماتے ہیں یہ اس امت کے آٹھ افراد ہیں جنہوں نے اہل ارض سے اپنے زمانہ میں اسلام کی طرف سبقت کی۔ ابوبکر، علی ، زید، عثمان، طلحہ، زبیر، سعد، حمزہ اور نویں عمر بن خطاب رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر ؓ کو بھی ان کے ساتھ ملادیا، ان کی صدق نیت کو پہچاننے کی وجہ سے۔ ” والشھداء عند ربھم “ اس آیت کی ترتیب میں اختلاف ہوا ہے، ان میں سے بعض نے کہا ہے کہ یہ اپنے ماقبل کے ساتھ متصل ہے اور وائو واونسق ہے اور شہداء سے مومنین مخلصین مراد ہیں اور ضحاک (رح) فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کا ہم نے نام کا ذکر کیا ہے اور مجاہد (رح) فرماتے ہیں ہر مومن صدیق وشہید ہے اور یہ آیت تلاوت کی اور ایک قوم نے کہا ہے کہ کلام اللہ تعالیٰ کے قول ” ھم الصدیقون “ کے پاس مکمل ہوگئی تھی۔ پھر ابتداء کی اور فرمایا ” والشھداء عندربھم “ اور وائو واواستثناف ہے اور جو امتوں پر قیامت کے دن گواہی دیں گے۔ یہ ابن عباس ؓ سے روایت کیا گیا ہے اور یہی مقاتل بن حیان کا قول ہے اور مقاتل بن سلیمان (رح) فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کے راستے میں شہید کیے گئے۔ ” لھم اجرھم “ ان کے نیک اعمال کے بدلے ” ونورھم “ صراط پر۔” والذین کفروا وکذبو بآیاتنا اولائک اصحاب الجحیم “۔
Ayah 57:21

سَابِقُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ Open ayah 57:21 in the Quran reader

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشہ اور زینت (و آرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (و ستائش) اور مال و اولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اگتی ہے اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے ! ) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑجاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

20 ۔” اعلموا انما الحیوۃ الدنیا “ یعنی بیشک دنیا کی زندگی اور ” ما “ صلہ ہے یعنی بیشک اس گھر میں میں ” لعب “ باطل ہے اس کا کوئی حاصل نہیں۔ ” ولھو “ خوشی ہے پھر ختم ہوجائے گی۔ ” وزینۃ “ منظر جس کے ذریعے تم زینت حاصل کرتے ہو۔ ” وتفاجر بینکم “ اس کے ذریعے وہ آپس میں فخر کرتے ہیں۔ ” وتکاثر فی الاموال والاولاد “ یعنی مال اور اولاد کی کثرت پر فخر کرنا۔ پھر اس کے لئے مثال بیان کرتے ہوئے فرمایا ” کمثل غیث اعجب الکفار “ یعنی کاشتکاروں کو ” نباتہ “ جو اس بارش سے اگا۔ ” ثم بھیج “ خشک ہوجائے۔ ” فتراہ مصفرا “ اس کے سرسبز ہونے اور پک جانے کے بعد ” ثم یکون حطاما “ خشک ہونے کے بعد کاٹا جائے، توڑا جائے اور فنا ہوجائے۔ ” وفی الآخرۃ عذاب شدید “ مقاتل (رح) فرماتے ہیں اللہ کے دشمنوں کے لئے۔ ” ومغفرۃ من اللہ ورضوان “ اس کے اولیاء اور اہل طاعت کے لئے۔ ” وما الحیاۃ الدنیا الامتاع الغرور “ سعید بن جبیر (رح) فرماتے ہیں دھوکے کا سامان اس کے لئے جو اس میں مشغول ہو آخرت کی طلب سے اعراض کرکے اور جو اس میں مشغول آخرت کی طلب کے ساتھ تو اس کے لئے ایسا نفع ہے جو اسے خیر تک پہنچادے گا۔
Ayah 57:22

مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌۚۖ Open ayah 57:22 in the Quran reader

(بندو ! ) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی طرف جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے (اور) جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

21 ۔” سابقوا “ تم دوڑو۔ ” الی مغفرۃ من ربکم وجنۃ عرضھا کعرض السماء والارض “ اگر اس میں سے بعض کو بعض کے ساتھ ملا دیا جائے۔ ” اعدت للذین امنوا باللہ ورسولہ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء واللہ ذوالفضل العظیم “ پس بیان کیا کہ کوئی شخص جنت میں داخل نہ ہوگا مگر اللہ کے فضل کے ساتھ۔
Ayah 57:23

لِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِۙ Open ayah 57:23 in the Quran reader

کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے

22 ۔” مااصاب من مصیبۃ فی الارض “ یعنی بارش کا قحط اور پودوں کا کم ہوجانا اور پھلوں کا کم ہوجانا۔ ” ولافی انفسکم “ یعنی امراض اور اولاد کا فقدان۔ ” الافی کتاب “ یعنی لوح محفوظ ” من قبل ان نبراھا “ اس سے پہلے کہ ہم زمین اور ان کے نفسوں کو پیدا کریں۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں مصیبت سے بری ہونے سے پہلے اور ابوالعالیہ (رح) فرماتے ہیں یعنی جان۔ ” ان ذلک علی اللہ یسیر “ یعنی اس کی کثرت کے باوجود اس کی ثابت کرنا اللہ تعالیٰ پر آسان ہے۔
Ayah 57:24

اِ۟لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ Open ayah 57:24 in the Quran reader

تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہے اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو اور خدا کسی اترانے والے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

23 ۔” لکیلا تاسوا “ غم نہ کرو۔ ” علی مافاتکم “ دنیا سے۔ ” ولا تفرحوا بھا آتاکم “ ابوعمرو نے الف کے قصر کے ساتھ پڑھا ہے اللہ تعالیٰ کے فرمان ” فاتکم “ کی وجہ سے۔ پس فعل اس کے لئے بنادیا ہے اور دیگر حضرات نے ” اتاکم “ الف کی مد کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی تم کو عطاء کیا۔ عکرمہ (رح) فرماتے ہیں ہر شخص کو خوشی وغمی آتی ہے لیکن تم اپنی خوشی کو شکر اور غم کو صبر بنائو۔” واللہ لا یحب کل مختال “ متکبر اس پر جو دنیا میں دیا گیا۔ ” فخور “ اس کے ذریعے لوگوں پر فخر کرتا ہے۔ جعفر بن محمد صادق (رح) فرماتے ہیں اے ابن آدم ! تجھے کیا ہوگیا ہے تو مفقود چیز پر افسوس کرتا ہے اس کو تیرا فوت ہوجانا واپس نہیں کرسکتا اور تجھے کیا ہوگیا ہے کہ تو موجود چیز پر خوش ہوجاتا ہے اس کو تیرے ہاتھ میں موت نہیں چھوڑے گی۔
Ayah 57:25

لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْهِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۠ Open ayah 57:25 in the Quran reader

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ (اور) سزاوار حمد (و ثنا) ہے

24 ۔” الذین یبخلون “ کہا گیا ہے یہ محل جر میں ہے۔ ” المختال “ کی صفت ہونے کی وجہ سے اور کہا گیا ہے یہ ۔۔۔ ہونے کی وجہ سے مرفوع ہے اور اس اس کی خبر اس کا مابعد ہے۔ ” ویامرون الناس بالبخل ومن یتول “ یعنی ایمان سے اعراض کرے۔ ” فان اللہ ھوالغنی الحمید “ اہل مدینہ اور شام نے ” فان اللہ الغنی “ پڑھا ہے ھوکو ساقط کرنے کے ساتھ اور اسی طرح یہ ان کے مصاحف میں ہے۔
Ayah 57:26

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 57:26 in the Quran reader

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا اور ان پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے اور لوگوں کیلئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرلے بیشک خدا قوی (اور) غالب ہے

25 ۔” لقد ارسلنارسلنا بالبینات “ نشانیوں اور دلائل کے ساتھ۔ ” وانزلنا معھم الکتاب والمیزان “ یعنی انصاف اور مقاتل بن سلیمان (رح) فرماتے ہیں جس کے ذریعے وزن کیا جائے یعنی اور ہم نے میزان (ترازو) کو رکھنا۔ جیسا کہ فرمایا ” والسماء رفعھا “ بایں طور کہ ” ووضع المیزان “…” لیقوم الناس بالقسط “ تاکہ وہ آپس میں انصاف کے ساتھ معاملہ کریں۔ ” وانزلنا الحدید “ ابن عمر ؓ سے روایت کیا گیا ہے مرفوع ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے زمین کی طرف چار برکتیں اتاریں، لوہا، آگ، پانی اور نمک۔ اور اہل معانی رحمہم اللہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کے قول ” انزلنا الحدید “ کا معنی یہ ہے کہ ہم نے اس کو پیدا کیا۔ یعنی ان کے لئے لوہے کو معاون سے نکالا اور ان کو اس کی کاریگری سکھائی، اپنی وحی کے ذریعے اور قطرب (رح) فرماتے ہیں یہ نزل سے ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے ” انزل الامیر علی فلان نزلا حسنا “ تو آیت کا معنی یہ ہے کہ اس کو ان کے لئے مہمانی بنایا اور اسکی مثل اللہ تعالیٰ کا قول ” وانزل لکم من الانعام ثمانیۃ ازواج “ ہے۔ ” فیہ باس شدید “ سخت قوت ہے۔ یعنی جنگ کے لئے ہتھیار۔ مجاہد (رح) فرماتے ہیں ڈھال اور ہتھیار ہیں یعنی آلہ اور آلہ ضرب۔ ” و منافع للناس “ جن سے وہ اپنی ضروریات میں نفع اٹھاتے ہیں ۔ جیسے چھری، کلہاڑا، سوئی اور اس کی مثل، اس لئے کہ یہ ہر صنعت کا آلہ ہے۔ ” ولیعلم اللہ “ یعنی ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا اور ان کے ساتھ یہ اشیاء اتاریں تاکہ لوگ حق اور انصاف کا معاملہ کریں اور تاکہ اللہ تعالیٰ جان لیں اور دیکھ لیں۔ ” من ینصرہ “ یعنی اس کے دین کی۔ ” ورسلہ بالغیب “ یعنی دین کی مدد کے لئے کھڑا ہوا اور اللہ اور آخرت کو نہیں دیکھا اور تعریف کیا جاتا ہے اور ثواب دیا جاتا ہے جو شخص اللہ کی بن دیکھے اطاعت کرے۔ ” ان اللہ قوی عزیز “ اپنے امر میں قوی اپنے ملک میں غالب ہے۔
Ayahs 57:27–28

ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیْنَا بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ١ۙ۬ وَ جَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ رَهْبَانِیَّةَ اِ۟بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا١ۚ فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 57:27 in the Quran reader

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر) بنا کر بھیجا اور انکی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۚۙ Open ayah 57:28 in the Quran reader

پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی اور لذات سے کنارہ کشی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی تھی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیے تھا نباہ بھی نہ سکے پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے انکا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں

26 ۔” ولقد ارسلنا نوحا وابراھیم وجعلنا فی ذریتھما النبوۃ والکتاب فمنھم مھتدو کثیر منھم یسقون، ثم قفینا علی آثارھم برسلنا وقفینا بعیسی ابن مریم وآتیناہ الانجیل وجعلنا فی قلوب الذین تبعوۃ “ اس کے دین پر۔ ” رافۃ “ اور وہ سخت نرم دلی۔ ” ورحمۃ “ وہ آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے اصحاب کا وصف بیان کیا۔” رحماء بینھم “…” ورھبانیۃ ابتدعوھا “ اپنی طرف سے اور یہ ماقبل پر عطف نہیں ہے اور اس کا منصوب ہونا پوشیدہ فعل کی وجہ سے ہے۔ گویا کہ کہا ” وابتدعوارھبانیۃ “ یعنی اس کو اپنی طرف سے لائے۔ ” ماکتبناھا “ یعنی ہم نے اس کو فرض نہیں کیا۔ ” علیھم الا ابتغاء رضوان اللہ “ یعنی لیکن انہوں نے اللہ کی رضامندی کو تلاش کیا۔ اس رہبانیت کے ذریعے اور اس رہبانیت نے ان کو کھانے، پینے اور پہننے اور نکاح سے رکنے کی مشقتوں اور پہاڑوں میں عبادت کرنے پر مجبور کردیا۔ ” فمارعوھا حق رعایتھا “ یعنی انہوں نے رہبانیت کی ویسے رعایت نہیں کی جیسے اس کا حق تھا بلکہ انہوں نے اس کو ضائع کردیا اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے دین کا انکار کیا۔ پس یہودی اور نصرانی بن گئے اور اپنے بادشاہوں کے دین میں داخل ہوگئے اور ترہیب کو چھوڑ دیا اور ان میں سے کچھ لوگ عیسیٰ (علیہ السلام) کے دین پر قائم رہے حتیٰ کہ انہوں نے محمد ﷺ کا زمانہ پایا اور آپ (علیہ السلام) پر ایمان لائے اور یہ اللہ تعالیٰ کا قول ” فاتینا الذین امنوا منھم اجرھم “ یہ وہ لوگ جو اس پر ثابت قدم رہے اور یہ نرمی اور شفقت والے لوگ ہیں۔ ” وکثیر منھم فاسقون “ یہ وہ لوگ جنہوں نے رہبانیت کو چھوڑ دیا اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے دین سے کفر کیا۔ ورھبانیۃ ن ابتدعوھا کی تفسیر حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ (علیہ السلام) نے فرمایا اے ابن مسعود ! ؓ تم سے پہلے لوگ بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے ان بھی سے تین نے نجات پائی۔ اور باقی سارے ہلاک ہوگئے۔ ایک فرقہ بادشاہوں کے مقابل آیا اور ان سے عیسیٰ (علیہ السلام) کے دین پر قتال کیا تو انہوں نے ان کو پکڑ کر قتل کردیا اور ایک فرقہ ان کے پاس بادشاہوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ تھی اور نہ یہ کہ وہ ان کے مدمقابل کھڑے ہوسکیں ان کو اللہ تعالیٰ کے دین اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے دین کی طرف بلائیں۔ پس یہ لوگ شہروں میں سیاحت کرنے کے راہب بن گئے۔ یہی لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” ورھبانیۃ ابتدعوھا ما کتبنا ھا علیھم “ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو مجھ پر ایمان لایا اور میری تصدیق کی اور میری اتباع کی۔ پس تحقیق اس نے اس کی ۔۔۔۔ جیسا کہ اس کا حق ہے اور جو مجھ پر ایمان نہیں لایا پس یہی لوگ ہلاک ہونے والے ہیں۔ اور ابن مسعود ؓ سے روایت کیا گیا ہے۔ فرماتے ہیں میں رسول اللہ ﷺ کا ردیف۔۔۔ پیچھے بیٹھنے والا) تھا دراز گوش پر تو آپ (علیہ السلام) نے مجھے فرمایا اے ام عبد کے بیٹے ! کیا تو جانتا ہے بنو اسرائیل نے کہاں سے رہبانیت کو لیا ہے ؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ فرمایا عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد ان پر جبابرہ (ایک قوم ہے) غالب ہوگئے، وہ گناہوں کے کام کرتے تھے تو اہل ایمان ان پر غصہ ہوئے تو انہوں نے اہل ایمان سے قتال کیا۔ تو اہل ایمان شکست کھاگئے تین مرتبہ تو ان میں سے تھوڑے سے لوگ باقی بچے تو انہوں نے کہا اگر ہم ان لوگوں کے سامنے ظاہر ہوئے تو یہ ہمیں فنا کردیں گے اور اس دین کا کوئی فرد باقی نہ رہے گا جو اس دین کی طرف دعوت دے تو انہوں نے کہا آئو ہم زمین میں بکھرجاتے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس نبی کو بھیج دیں جس کا ہم سے عیسیٰ (علیہ السلام) نے وعدہ کیا ہے ان کی مراد محمد ﷺ تھے۔ تو وہ پہاڑوں کی وادیوں میں بکھر گئے اور رہبانیت کو گھڑ لیا۔ پس ان میں سے بعض نے انپے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور ان میں سے بعض نے کفر کیا۔ پھر یہ آیت تلاوت کی ” ورھبانیۃ ابتدعوھا “ …” فآتینا الذین امنوا منھم “ یعنی جو اس پر ثابت قدم رہے ان کا اجر دیا۔ پھرنبی کریم ﷺ نے فرمایا اے ام عبد کے بیٹے ! کیا تو جانتا ہے میری امت کی رہبانیت کیا ہے ؟ میں نے کہا اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ فرمایا ہجرت، جہاد، نماز، روزہ، عمرہ اور بلند جگہ پر تکبیر کہنا۔ حضرت انس ؓ سے روایت کیا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا بیشک ہر امت کے لئے رہبانیت ہے اور اس امت کی رہبانیت اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد بنی اسرائیل کے بادشاہوں نے توریت اور انجیل کو بدل دیا اور ان میں مومن تھے جو تورات و انجیل پڑھتے تھے اور ان کو اللہ کے دین کی طرف بلاتے تھے تو ان کے بادشاہوں کو کہا گیا اگر تم ان لوگوں کو جمع کرلو جو تم پر بوجھ بن گئے ہیں اور ان کو قتل کردو یا یہ اس دین میں داخل ہوجائیں جس میں ہم ہیں تو ان کے بادشاہ نے ان کو جمع کیا اور ان پر قتل پیش کیا یا وہ توریت و انجیل کی قرات چھوڑ دیں صرف وہی پڑھیں جو انہوں نے تبدیل کی ہے۔ پس انہوں نے کہا ہم تمہیں اپنے نفس سے کافی ہیں۔ تو ایک جماعت نے کہا تم ہمارے لئے ایک ستون بنائو، پھر ہمیں اس پر بلند کرو، پھر ہمیں کوئی چیز دو جس کے ذریعے ہم اپنا کھانا، پینا اٹھالیں اور تم پر واپس نہ آئیں اور ایک جماعت نے کہا ہمیں چھوڑ دو ، ہم زمین میں سیاحت کرتے ہیں اور درندوں کی طرح گھوم پھر کر کھائیں پئیں۔ پس اگر تم ہم پر قادر ہوجائو کسی زمین میں تو ہمیں قتل کردینا اور ایک جماعت نے کہا تم ہمارے گھر بنادو دیہاتوں میں ہم کنویں کھودے اور سبزیاں کاشت کریں۔ پس ہم تمہارے پاس نہ آئیں گے اور نہ تم پر گزریں گے تو انہوں نے یہ کہا تو یہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے طریقہ پر جاری رہ گئے اور ان کے بعد ایک قوم پیچھے رہ گئی جنہوں نے کتاب کو تبدیل کیا تھا تو آدمی کہنے لگا ہم فلاں جگہ میں ہوجاتے ہیں پس ہم عبادت کرتے ہیں جیسا کہ فلاں نے عبادت کی اور ہم سیاحت کرتے ہیں جیسا کہ فلاں نے سیاحت کی اور ہم گھر بناتے ہیں جیسا کہ فلاں نے بنایا ہے اور وہ اپنے شرک پر قائم تھے ان کو ان کے ایمان کا کوئی علم نہ تھا جن کی انہوں نے اقتداء کی۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کا قول ” ورھبانیۃ ابتدعوھا “ ہے یعنی اس رہبانیت کو ان نیک لوگوں نے گھڑ لیا۔ پھر اس کی رعایت نہ کی جیسا کہ اس کا حق تھا۔ یعنی ان لوگوں نے جو ان کے بعد آئے۔ فائینا الذین امنوا منھم اجرھم “ یعنی جن لوگوں نے اس کو اللہ تعالیٰ کی رضامندی تلاش کرنے لئے گھڑا ” وکثیر منھم فاسقون “ جو ان کے بعد آئے۔ فرمایا جب نبی کریم ﷺ مبعوث کیے گئے اور ان لوگوں میں سے تھوڑے سے بچے تو ایک آدمی اپنے عبادت خانے سے اتر آیا اور سیاح اپنی سیاحت سے آگیا اور صاحب دیر (راہبوں کی عبادت کی جگہ والے) اپنے عبادت خانہ سے نکل آئے اور آپ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے۔
Ayah 57:29

لِّئَلَّا یَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 57:29 in the Quran reader

مومنو ! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کر دے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

28 ۔ پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” یایھا الذین امنوا اتقوا اللہ “ خطاب یہود و نصاریٰ کے اہل کتاب کو ہے۔ اے وہ لوگو ! جو موسیٰ اور عیسیٰ (علیہا السلام) پر ایمان لائے تم اللہ تعالیٰ سے محمد ﷺ کے بارے میں ڈرو۔ ” وامنوا برسولہ “ محمد ﷺ پر ” یوتکم کفلین “ دو حصے۔ ” من رحمتہ “ یعنی تمہیں دو اجر دے گا تمہارے عیسیٰ (علیہ السلام) اور انجیل پر ایمان لانے اور محمد ﷺ اور قرآن پر ایمان لانے کی وجہ سے۔ اور ایک قوم نے کا ہے کہ کلام اللہ تعالیٰ کے قول ” ورحمۃ “ کے پاس ختم ہوگئی ہے۔ پھر فرمایا ” ورھبانیۃ ابتدعوھا “ کیونکہ انہوں نے حق کو چھوڑ دیا اور ۔۔۔۔۔ پئیں اور جنابت سے وضو وغسل کرنے کو چھوڑ دیا اور ختنہ کو چھوڑ دیا۔ ” فمارعوھا “ یعنی اطاعت اور دین حق کی ”۔۔۔۔۔ ضمیر غیر مذکور کی طرف لوٹ رہی ہے۔ ” فآتینا الذین امنوا منھم اجرھم “ اور وہ نرمی و محبت والے ہیں ”۔۔۔۔ رضوان اللہ “ کا معنی اس تاویل پر یہ ہے کہ ہم نے نہ اس کو ان کا حکم دیا اور نہ ان پر فرض کیا مگر اللہ تعالیٰ کی رضاء کو تلاش کر پھر ہم نے ان کی رہبانیت کا حکم نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ کا قول ” یایھا الذین امنوا اتقوا اللہ “ یعنی اے وہ لوگ جو موسیٰ اور عیسیٰ (علیہم السلام) پر ایمان لائے تم اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لے آئو تمہیں اپنی رحمت سے دو حصے دے گا۔ ہم تک حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تین شخص ان کو ان کا اجر دو مرتبہ دیا جائے گا۔ ایک وہ شخص جس کی باندی تھی، اس نے اس کو ادب سکھایا، پس اچھا ادب سکھایا، پھر اس کو آزاد کردیا اور اس سے نکاح کرلیا اور ایک وہ آدمی جو اہل کتاب ہو جو اپنی کتاب پر ایمان لایا اور محمد ﷺ کی کتاب پر ایمان لایا اور ایک غلام جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی اور اپنے آقا کی خیر خواہی کی۔ ” ویجعل لکم نورا تمشون بہ “ ابن عباس ؓ اور مقاتل (رح) فرماتے ہیں یعنی صراط پر۔ جیسا کہ فرمایا ” نورھم یسعیٰ بین ایدیھم “ اور ابن عباس ؓ سے روایت کیا گیا ہے کہ نور وہ قرآن ہے اور مجاہد (رح) فرماتے ہیں وہ ہدایت اور بیان ہے یعنی تمہارے لئے دین میں واضح راستہ بنادے گا جس کے ذریعے تم ہدایت حاصل کرو گے۔ ” یغفرلکم واللہ غفور رحیم “ اور کہا گیا ہے کہ جب ان اہل کتاب نے جو ابھی تک ایمان نہ لائے تھے اللہ تعالیٰ کا قول ” اولئک یوتون اجرھم مرتین “ سنا تو مسلمانوں کو کہنے لگے جو ہم میں سے تمہاری کتاب پر ایمان لایا تو اس کے لئے اس کا اجر دو مرتبہ ہے تمہاری کتاب اور ہماری کتاب پر ایمان لانے کی وجہ سے اور جو ہم میں سے ایمان نہیں لایا تو اس کے لئے تمہاری طرح ایک اجر ہوگا تو تمہاری ہم پر کیا فضیلت ہوئی ؟ تو اللہ تعالیٰ نے آیت نازل کی۔ ” یایھا الذین امنوا اتقوا اللہ وآمنوا برسولہ یوتکم کفلین من رحمتہ “ پس ان کے لئے دو اجر بنادیں گے جب وہ اپنے رسول محمد ﷺ پر ایمان لے آئے اور ان کو نور اور مغفرت زیادہ دے گا۔