Ar-Rahmaan 55:62

Ar-Rahmaan · from ayah 62

55:62

وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ ۟ۚوَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِ‌ۚ

اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

And below them both [in excellence] are two [other] gardens -

— Saheeh International

Juz 27 · Ruku 3 of surah · Ruku 13 of juz

Read the whole surah · Surah Ar-Rahmaan

All translations of 55:62

اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور ان دو باغوں سے کچھ کم درجے کے دو باغ اور ہوں گے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور (اُن کے لئے) اِن دو کے سوا دو اور بہشتیں بھی ہیں،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور ان دو (باغوں) کے علاوہ اور دو باغ ہیں۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور ان دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور بھی ہوں گے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور ان دو کے سوا اور بھی دو باغ ہوں گے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

ان دونوں کے علاو دو جنتیں اور ہوں گی

— مولانا اسحاق مدنی

اور ان باغوں سے کم درجہ میں دو اور باغ بھی ہیں۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور ان سے پرے دو جنتیں اور بھی ہیں

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں

— محترمہ رفعت اعجاز

And besides these two there shall be two other Gardens.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

And besides these two, there are two other gardens (for the second category of the God-fearing),__

— Muhammad Taqi Usmani

And besides these two, there are two other gardens (for the second category of the God-fearing),__

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And below these two, there are two other Gardens.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And beside them are two other gardens,

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And below them both [in excellence] are two [other] gardens -

— Saheeh International

Besides this, there will be two other gardens.

— Muhammad Sarwar

And besides these two are two (other) gardens:

— Muhammad Habib Shakir

And beside the two there will be two other Gardens.

— Abdul Majid Daryabadi

And besides these two, there are two other Gardens,-

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 55:62

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 62–78

اصحاب یمین اور مقربین یہ دونوں جنتیں ہیں جن کا ذکر ان آیتوں میں ہے ان جنتوں سے کم مرتبہ ہیں جن کا ذکر پہلے گذرا اور وہ حدیث بھی بیان ہوچکی جس میں ہے دو جنتیں سونے کی اور دو چاندی کی۔ پہلی دو تو مقربین خاص کی جگہ ہیں اور یہ دوسری دو اصحاب یمین کی الغرض درجے اور فضیلت میں یہ دو ان دو سے کم ہیں جس کی دلیلیں بہت سی ہیں ایک یہ کہ ان کا ذکر اور صف ان سے پہلے بیان ہوئی اور یہ تقدیم بیان بھی دلیل ہے ان کی فضیلت کی، پھر یہاں آیت (وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ 62ۚ) 55۔ الرحمن :62) فرمانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان سے کم مرتبہ ہیں وہاں ان کی تعریف میں آیت (ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ 48ۚ) 55۔ الرحمن :48) یعنی…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 62–63

سورة الرَّحْمٰن 49 اصل الفاظ ہیں مِنْ دُوْنِھِمَا جَنَّتٰن۔ دُوْن کا لفظ عربی زبان میں تین مختلف معنوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک، کسی اونچی چیز کے مقابلے میں نیچے ہونا۔ دوسرے، کسی افضل و اشرف چیز کے مقابلے میں کم تر ہونا۔ تیسرے، کسی چیز کے ماسوا یا اس کے علاوہ ہونا۔ اس اختلاف معنی کی بنا پر ان الفاظ میں ایک احتمال یہ ہے کہ ہر جنَّتی کو پہلے کے دو باغوں کے علاوہ یہ دو باغ اور دیے جائیں گے۔ دوسرا احتمال یہ ہے کہ یہ دو باغ اوپر کے دونوں باغوں کی بہ نسبت مقام یا مرتبے میں فر و تر ہونگے یعنی پہلے دو باغ یا تو بلندی پر ہونگے اور یہ ان سے نیچے واقع ہونگے، یا پہلے دو باغ بہت اعلیٰ درجہ کے ہونگے اور…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 60–63

هَلْ جَزَاۗءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ ، مقربین خاص کے دو باغوں کی کچھ تفصیل ذکر کرنے کے بعد یہ ارشاد فرمایا کہ احسان عمل کا بدلہ احسان جزا ہی ہوسکتا ہے اس کے سوا کوئی احتمال نہیں، ان حضرات نے احسان عمل یعنی ہمیشہ نیک عمل کرنے کی پابندی کی تو حق تعالیٰ کی طرف سے ان کو عمدہ جزا ہی کا بدلہ دیا جانا چاہئے تھا جو ان کو دیا گیا۔

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 62–63

(ومن دونھما جنتن فبای الاء ربکما تکذبن (62۔ 63) (بےایمان جنت)۔ مذکورہ دو جنتیوں کے سوا اب دو اور جنتوں کا ذکر آ رہا ہے جو اپنی خصوصیات کے اعتبار سے مذکورہ دو جنتوں کے ساتھ فی الجملہ اشتراک بھی رکھتی ہیں اور بعض اعتبار سے ان سے مختلف بھی ہیں۔ ان کے متعلق یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان دونوں قسم کی جنتوں کے حق دار ایک ہی قسم کے لوگ ہوں گے یا الگ الگ قسم کے لوگ۔ اس کا صحیح جواب آگے آنے والی سورة سورة ٔواقعہ میں آئے گا۔ اس میں اہل ایمان کو دو گروہوں میں تقسیم فرمایا ہے۔ (اصحب المینۃ اور السابقون اور ان دونوں کے لیے الگ الگ جنتوں کا ذکر ہے جن کے اوصاف میں فی الجملہ اشتراک بھی ہے اور بعض پہلوئوں سے…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 61–62

62۔ 1 دُوْنِھِمَا سے یہ ثابت بھی کیا گیا ہے کہ یہ دو باغ شان اور فضیلت میں پچھلے دو باغوں سے، جن کا ذکر آیت 26 میں گزرا، کم تر ہونگے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 62–63

10: اکثر مفسرین کے مطابق پہلے (آیت نمبر 46 میں) جن دو باغوں کا ذکر ہوا تھا۔ وہ اعلیٰ درجے کے مقرب بندوں کے لیے ہیں، جیسا کہ اگلی سورت (سورة واقعہ) میں اس کی تفصیل آنے والی ہے، اور اب آیت نمبر 62 سے جن دو باغوں کا ذکر ہو رہا ہے، وہ عام مومنوں کے لیے ہیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 62–63

اب دوسرا فریق جس کو دو باغ ملیں گے۔ ومن دونھما جنتن (55: 26) ” اور ان دو باغوں کے علاوہ وہ دو باغ اور ہوں گے “ اور ان کے اوصاف سابقہ باغوں سے ذرا کم ہوں گے۔ یہ دو باغ۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 61–62

6 شاید پہلے دو باغ مقربین کے لیے تھے اور یہ دونوں اصحاب یمین کے لیے ہیں۔ واللہ اعلم۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 62{ وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّتٰنِ۔ } ”اور ان سے پرے دو جنتیں اور بھی ہیں۔“ مفسرین نے ان دو جنتوں کی مختلف توجیہات کی ہیں ‘ لیکن جیسا کہ قبل ازیں آیت 46 کی تشریح میں ذکر ہوچکا ہے ‘ میرے نزدیک ان میں سے دو جنتیں جنوں اور انسانوں کے لیے الگ الگ نچلے درجے میں ہیں اور دو جنتیں ان دونوں گروہوں کے لیے الگ الگ اونچے درجے میں ہیں۔ اہل جنت کے ان درجات کی وضاحت اگلی سورت یعنی سورة الواقعہ میں ملے گی یاد رہے کہ سورة الرحمن اور سورة الواقعہ کا آپس میں جوڑے کا تعلق ہے۔ سورة الواقعہ میں اہل جہنم اَصْحٰبُ الشِّمَال کے مقابلے میں اہل جنت کے دو گروہوں کا ذکر ہوا ہے۔ ان میں ایک گروہ تو اَصْحٰبُ الْیَمِیْن…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

39 اس کی بھی دو صورتیں بیان کی جاتی ہیں۔ ایک یہ کہ اہل جنت بھی دو طرح کے ہوں گے۔ ایک السابقون یا مقربین، دوسرے اصحاب الیمین یعنی عام اہل جنت جیسا کہ سورة واقعہ میں یہ تفصیل موجود ہے۔ مقربین کو جو دو باغ ملیں گے وہ ان باغوں سے اعلیٰ قسم کے ہوں گے جو عام اہل جنت کو ملیں گے اور دوسری صورت یہ کہ ہر جنتی کو دو باغ تو اعلیٰ قسم کے ملیں گے اور دو اس سے کم درجہ کے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 46–78

ترجمہ : اور اس شخص کے لئے یعنی ان میں سے ہر ایک کے لئے یا دونوں کے مجموعہ کے لئے جو اپنے رب کے روبرو حساب کے لئے کھڑے ہونے سے ڈرا اور اس نے اس کی نافرمانی ترک کردی دو باغ ہیں سو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کا انکار کرو گے ؟ (دونوں باغ) کثیر شاخوں والے (گھنے) ہوں گے ذواتا، ذوات کا تثنیہ ہے اصل کے مطابق اور اس کا لام یاء ہے، افنان، فنن کی جمع ہے (جیسا کہ) اطلال، طلل کی جمع ہے، سو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کے منکر ہوجائو گے ؟ (دونوں باغ) کثیر شاخوں والے (گھنے) ہوں گے ذواتا، ذوات کا تثنیہ ہے اصل کے مطابق اور اس کا لام یاء ہے، افنان، فنن کی جمع ہے (جیسا کہ) اطلال، طلل کی جمع ہے، سو تم…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ومن دونھما جنتن ” اور ان دونوں باغوں سے کم مرتبہ دو باغ اور ہیں۔ یعنی جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہتا ہے ‘ اس کے لیے چار جنتیں ہوں گی۔ دو کا ذکر : ولمن خاف مقام ربہ جنتان میں کردیا گیا اور دو کی صراحت اس جگہ کردی۔ چونکہ اوّل الذکر دونوں جنتوں کا مرتبہ مؤخر الذکر جنتوں سے اعلیٰ تھا ‘ اس لیے چاروں کا ذکر یکجا نہیں کیا بلکہ اوّل درجہ کی جنتوں کا ذکر پہلے کردیا ‘ پھر آخری جنتوں کی صراحت کی۔ وَمِنْ دُوْنِھِمَا جَنَّتَانِ : حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا : یعنی پہلی دونوں جنتوں سے ترتیب میں یہ دو جنتیں نیچی ہیں۔ ابن زید نے کہا : یہ دونوں پہلی دونوں سے مرتبہ میں کم ہیں۔ حضرت ابو موسیٰ نے…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 62–63

(62۔ 63) اور ان پہلے دو باغوں سے کم درجہ میں دو باغ اور ہیں۔ پہلے دونوں باغ ان سے افضل ہیں اور اور یہ دو ان سے کم درجہ کے ہیں، یعنی جنت النعیم اور جنت الماوی سو اے جن و انس تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کا انکار کرو گے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 62–63

وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّـتٰنِ : جیسا کہ ”ولمن خاف مقام ربہ جنتن“ کی تفسیر میں گزر چکا ہے کہ پہلی دو جنتیں جن کا ذکر اوپر گزرا ، اللہ سے ہمیشہ ڈرنے والے مقربین کے لیے ہیں اور یہاں سے عام اہل ایمان یعنی اصحاب الیمین کو ملنے والی جنتوں کا ذکر ہوتا ہے ، جو کئی باتوں میں پہلی دونوں جنتوں کے ساتھ مشرک اور کئی باتوں میں ان سے کم تر ہیں۔

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 62–65

ومن دونھما جنتان۔ یعنی ان کے لئے ان پہلی دو جنتوں کے علاوہ دو اور جنتیں بھی ہیں حضرت ابن عباس ؓ نے کہا ان دونوں سے درجہ کم ہوں گی ابن زید نے کہا : فضلیت میں کم ہوں گی۔ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : یہ تمام جنتی اس کے لئے ہیں جو اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرا پہلی دو جنتوں میں کھجور کے اور دوسرے درخت ہوں گے اور دوسری دو میں کھیتیاں اور نباتات ہوں گی اور جو اسے نوش کریں گی ماوردی نے کہا : یہ بھی احتمال موجود ہے (1) سے مراد ایسی جنتیں ہیں جو ان کے پیرو کاروں کے لئے ہوں کیونکہ پیروکاروں کا مرتبہ اس سے کم ہوتا ہے ان میں سے ایک جنت (باغ) حورعین کے لئے اور دوسرا باغ ایسے بچوں کے لئے ہوگا جو ہمیشہ بچے…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 62–63

قولہ تعالیٰ : (آیت ) '' ومن دونھما جنتن '' (الآیات ) 40:۔ عبد بن حمید (رح) وابن المنذر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' ومن دونھما جنتن '' (اور ان دو باغوں سے کم مرتبہ دو باغ اور ہیں) یعنی دونوں ان کے سوا ہیں جن میں نہریں جاری ہیں

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

وَمِنْ دُوْنِهِمَا [ اور ان دو (باغ) کے علاوہ ] جَنَّتٰنِ [ دو باغ (اور بھی ) ہیں ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 62–63

دوسرے درجہ کی جنتوں اور نعمتوں کا تذکرہ گزشتہ آیات میں دو جنتوں کا ذکر فرمایا، اب یہاں سے دوسری دو جنتوں کا ذکر شروع ہو رہا ہے، یہ دونوں جنتیں پہلی دو جنتوں سے مرتبہ اور فضیلت میں کم ہوں گی یہ جن بندوں کو دی جائیں گی وہ اپنے احوال اور اعمال کے اعتبار سے ان حضرات سے کم درجے کے ہوں گے جن کو پہلی دو جنتیں دی جائیں گی گو صفت ایمان سے سب متصف ہوں گے، آئندہ سورت واقعہ میں سابقین اولین اور اصحاب یمین جنت میں جانے والی دو جماعتوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ مفسرین نے فرمایا ہے کہ پہلی دو جنتیں سابقین اولین کے لیے اور بعد والی دو جنتیں (جن کا یہاں ذکر ہو رہا ہے) اصحاب یمین کے لیے ہوں گی جو درجہ کے اعتبار سے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 46–78

اعزاز واکرام اہل ایمان بعطاء نعمتہائے عظام از رب ذی الجلال والاکرام : قال اللہ تعالیٰ (آیت ) ” ولمن خاف مقام ربہ جنتین ...... الی ....... ذی الجلل والاکرام “۔ (ربط) گذشتہ سلسلہ آیات کفار ومجرمین کی تنبیہ اور ان کی سزاؤں کے بیان پر مشتمل تھا ان آیات میں اہل ایمان اور مطیعین کی جزاؤں اور ان پر آخرت میں عطا کردہ نعمتوں اور راحتوں کا بیان ہے ارشاد فرمایا جارہا ہے۔ اور جو شخص بھی ڈرا اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے اس کیلئے دو باغ ہیں جنت کے عظیم الشان باغات میں سے جن کی نعمتیں اور راحتیں وہ ہیں کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھیں اور نہ کسی کان نے سنیں اور نہ کسی انسان کے قلب و دماغ میں اس کا تصور ہوا ظاہر ہے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 62–67

22:۔ ومن دونہما جنتٰن “ یہاں بھی تثنیہ تکرار کے لیے ہے جیسا کہ ثم اجرع البصر کرتین۔ الایۃ (ملک رکوع 1) ۔ یعنی مذکورہ بالا باغوں کے علاوہ ان کو اور باغات بھی ملیں گے۔ ” مدھا متٰن “ ان باغوں کے درخت نہایت ہی سبز ہوں گے اور شدت رنگ کی وجہ سے سیاہی مائل نظر آئیں گے یہ ان کی شادابی کی دلیل ہوگی ای سوداوان من شدۃ الخضرۃ من الری (قرطبی ج 17 ص 185) ۔ ” نضا ختٰن “ ابلنے والے یعنی ان باغوں میں فواروں کی طرح چشم ابلتے ہوں گے۔ فوارتان بالماء لاینقطعان (مدارک ج 4 ص 161) ۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 62–78

ربطہ آیات سورة کی ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے مادی اور روحانی نعمتوں کا ذکر کیا ، پھر تکذیب کرنے والوں کی مذمت بیان فرمائی اور توحید کے دلائل بیان کیے۔ پھر قیامت کے محاسبے اور جزائے عمل کا ذکر فرمایا اور اسی سلسلے میں مجرموں اور نافرمانوں کا انجام بھی بیان کیا۔ اس کے بعد اللہ نے انسانوں اور جنوں دونوں گروہوں کے اہل ایمان کا دو حصوں میں ذکر فرمایا۔ پہلے حصے میں فرمایا ولمن خاف… الآیۃ جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے دنیا میں ڈر گیا اور ایمان اور تقویٰ کے راستہ پر چل نکلا ، فرمایا اس کے لیے دو بہشت ہیں۔ میں نے کل عرض کیا تھا کہ ایک تفسیر یہ بھی ہے کہ ایک بہشت انسان کے لیے ہے اور دوسرا…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّتٰنِ۝ 62 ۚ دون يقال للقاصر عن الشیء : دون، قال بعضهم : هو مقلوب من الدّنوّ ، والأدون : الدّنيء وقوله تعالی: لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] ، ( د و ن ) الدون جو کسی چیز سے قاصر اور کوتاہ ہودہ دون کہلاتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ دنو کا مقلوب ہے ۔ اور الادون بمعنی دنی آتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] کے معنی یہ ہیں کہ ان لوگوں کو راز دار مت بناؤ جو دیانت میں تمہارے ہم مرتبہ ( یعنی مسلمان ) نہیں ہیں ۔ جَنَّةُ : كلّ بستان ذي شجر يستر بأشجاره الأرض، قال عزّ وجل : لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 62–78

ترکیب : جنتان مبتداء ومن دونہما خبر مدھا متان صفۃ لجنتان اوخبر مبتداء محذوف عینان موصوف نضاختان صفۃ الموصوف والصفۃ مبتداء فیہما خبرہ وقس علیہ مابعدہ۔ حور بدل من خیرات وقیل الخبر مخذوف ای فیھن حور۔ حال وذوالحال محذوف دل علیہ الضمیر فی قبلھم۔ رفرف فی معنی الجمع وقیل رفرفۃ خضر صفۃ والاکرام بالجر عطفا علی الجلال وقرأ ابن عامر بالرفع صفۃ للاسم۔ تفسیر : یہ اہل سعادت کے مقامات کی اور زیادہ تشریح ہے کہ ان خدا ترسوں کے لیے دو اور باغ ملیں گے جن کے اوصاف بعد میں بیان فرماتا ہے۔ کیا یہ چاروں جنت ایک کے لیے ہوں گی ؟ جمہور کے نزدیک وہ دو جنت ایک گروہ اہل سعادت کے لیے ہوں گی اور یہ دونوں دوسرے گروہ اہل…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 62–63

وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّتٰنِ ۔ فَبِاَیِّ اٰ لَآئِ رَبِّـکُمَا تُـکَذِّبٰنِ ۔ (الجن : 62، 63) (ان دو باغوں کے سوا اور بھی دو باغ ہوں گے۔ تو تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔ ) اصحابُ الیمین کی جنت دُوْنِہِمَا اس کا ایک معنی تو ہے ان دونوں کے علاوہ۔ اور دوسرا معنی ہے ان دونوں سے فروتر۔ معنی کے اسی فرق کی وجہ سے اس آیت کے مفہوم کے تعین میں دشواری ہورہی ہے، لیکن جب ہم سورة الواقعۃ کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو دو گروہوں میں تقسیم فرمایا ہے۔ ایک گروہ ہے السابقون کا۔ اور دوسرا گروہ ہے جنھیں اصحابُ الیمین اور اصحابُ المیمنۃ کہا گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوا ہے کہ اس…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 56–63

فہم القرآن ربط کلام : جنت کی نعمتوں کا ذکر جاری ہے۔ جنت کی عورتوں کا حسن و جمال اور حیاء۔ جنت میں شرمیلی اور نیچی نگاہ رکھنے والی حوریں ہوں گی جنہیں جنتی سے پہلے کسی انسان اور جن نے نہیں چھوا ہوگا۔ جنت کی حوریں اتنی خوبصورت ہوں گی جسے یاقوت اور مرجان خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں یاد رہے کہ یاقوت اپنی سرخی میں بےمثال ہوتا ہے اور مرجان اپنی سفیدی میں بےمثل سمجھا جاتا ہے۔ جنتی کو اس لیے خوبصورت عورتیں دی جائیں گی کیونکہ یہ دنیا میں اللہ کے حکم کے مطابق نیکیاں کرتے رہے اور ہر نیکی کا بدلہ احسان ہی ہونا چاہیے۔ جنت کی عورتوں کے بارے میں ارشاد ہوا ہے کہ انہیں انسانوں اور جنوں میں سے کسی نے چھوا نہیں…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

62 : وَمِنْ دُوْنِھِمَا جَنَّتٰنِ (ان دو باغوں سے کم مرتبہ دو باغ اور ہیں) ومن دونِہِمَاؔ ان دو باغوں کے علاوہ جن کا وعدہ مقربین سے کیا گیا ہے جنتانؔ اس سے وہ باغ جو ان سے کم مرتبہ اصحاب یمین کیلئے ہونگے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 62–71

62۔ 71۔ 1 ؎ ترمذی وغیرہ میں چند صحابہ سے جو روایتیں ہیں ان سے معلوم ہوتا کہ جنت کے سو درجے ہیں اور ہر درجہ کا فاصلہ دوسرے درجہ تک سو برس کے راستہ کا ہے ہر درجہ میں اس قدر گنجائش ہے کہ تمام دنیا کے لوگ ایک درجہ میں رہ سکتے ہیں جس جنت کا نام فردوس ہے وہ سب درجوں میں اعلیٰ درجہ کی جنت ہے۔ اسی واسطے آپ نے ان ہی روایتوں میں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے جنت الفردوس کی خواہش کرنی چاہئے۔ میٹھے پانی کی اور شہد اور دودھ اور شراب کی نہریں اس جنت الفردوس سے جاری ہو کر اور جنتوں میں گئی ہیں صاحب مشکوٰۃ نے یہ جو لکھا 2 ؎ ہے کہ یہ حدیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں نہیں ہے۔ شاید صاحب مشکوٰۃ کا مطلب یہ ہے کہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 62–65

(وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ ) اور ان دو کے علاوہ دو اور جنتیں ہیں۔ یہ جنتیں چاندی سے تعمیر کی گئی ہوں گی ان کے برتن، زیورات اور ان کے اندر موجود دیگر چیزیں چاندی سے بنی ہوں گی اور یہ سب کچھ اصحاب یمین کے لیے ہوگا یہ جنتین گہری سبز ہونے اور اپنی سیرابی کی وجہ سے سیاہ نظر آئیں گی۔

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 37–67

آسمان کا سرخ ہونا قول باری ہے (فاذا انشقت السمآء فکانت وردۃ کالدھان، پس جب آسمان پھٹ جائے گا اور وہ لال چمڑے کی طرح سرخ ہوجائے گا) روایت ہے آسمان سرخ ہوکر روغن کی طرح پگھل جائے گا۔ ایک روایت کے مطابق آسمان دنیا لوہے کا ہے جب قیامت کا دن ہوگا تو اس کا نیلا رنگ جہنم کی آگ کی گرمی کی وجہ سے سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائے گا جس طرح لوہے کو آگ پر تپانے کی صورت میں اس کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 62–63

[ 52] اہل جنت کیلئے دو اور باغوں کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ ان دو کے علاوہ دو جنتیں اور بھی ہونگی۔ یہ لفظ " دون " کا ایک معنی ہے۔ جب کہ اس کا دوسرا معنی اس سے کم اور نیچے کا بھی آتا ہے۔ سو پہلی صورت میں معنی یہ ہوگا کہ اللہ سے ڈرنے والے ان اہل جنت کے لئے مذکورہ بالا دو جنتوں کے علاوہ دو باغ اور بھی ہوں گے، اور دوسری صورت میں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کے لئے اس سے کم اور نیچے درجے کے دو باغ اور بھی ہوں گے، یعنی پہلے دو باغ تو مقربین کے لئے ہوں گے، اور دوسرے دو باغ اصحاب یمین کے لئے جیسا کہ آگے سورة واقعہ میں آرہا ہے اور جیسا کہ صحیحین کی روایت میں ہے کہ دو باغوں کے برتن اور دوسرا…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 46–78

نیک لوگوں کا اچھا انجام تشریح :۔ آیت نمبر 46 کی وضاحت ہم اس حدیث مقدسہ سے کرتے ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ نے پوچھا ' یا رسول اللہ ﷺ ! کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص چوری، زنا اور شراب نوشی کرتے ہوئے اللہ سے ڈرے ؟ فرمایا نہیں اے صدیق کی بیٹی ! اس سے مراد وہ شخص ہے جو نماز پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے، زکوٰۃ دیتا ہے اور پھر خدائے عزو جل سے ڈرتا رہتا ہے '۔ (از شعور حیات مصنف محمد یوسف اصلاحی) یعنی گناہ سے پہلے ڈرنا۔ حضرت حسن بصری ؓ کا قول ہے 5 چیزیں قساوت قلب کا نشان ہیں (1) توبہ کی امید پر گناہ کرنا (2) عمل کرنا بغیراخلاص کے (3) علم سیکھنا اور عمل نہ کرنا (4) رزق کھانا اور شکر نہ کرنا (5) مردوں کو دفن کرنا…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 46–78

آیات 46 تا 48۔ اسرار ومعارف۔ جو کوئی اپنے پروردگار کے سامنے پیش ہوکرجوابدہی سے ڈرتا ہے اور یوں اس کی نافرمانی نہیں کرتا یہ وصف اللہ کے خاص بندوں اور اہل اللہ کا ہے جنہیں آخرت مستحضر رہتی ہے یعنی ہر حال میں اللہ کے سامنے پیش ہونے کامراقبہ دائمی رہتا ہے توخلوص دل سے اطاعت کا سبب بن جاتا ہے ایسے لوگوں کے لیے ہر ایک کے واسطے دو باغ ہیں دودوجنتیں ہیں بھلاکس کس انعام کا شکر ادا نہ کرو گے دونوں بہت گھنے اور بہت آباد ہوں گے تو کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے جبکہ ان باغات میں ابلتے چشموں کا پانی جاری ہوگا ، حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ آب رواں کو جنتی جدھر کو کہے گا ادھر چلنا شروع کردے گا تم کس کس نعمت کا…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 61–62

ف 10 عربی زبان میں دون کا لفظ اگرچہ ماسوا اور علاوہ کے معنی میں بھی اسعتمال ہوتا ہے لیکن اس کا زیادہ تر استعمال ایک چیز کے دوسری چیز کے مقابلہ میں نیچے یا بالحاظ مرتبہ کم ہونے کے معنی میں ہوتا ہے اس لئے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ دو باغ پہلے سے دو باغوں سے نیچے یا ان کے مقابلہ میں کم مرتبہ ہوں گے۔ ایک حدیث میں ہے کہ دو جلتیں سونے کی ہوں گی اور ان کے برتن اور دوسری ہر چیز سونے کی ہوگی اور دو جنتیں چاندی کی ہوں گی اور ان کے برتن اور دوسری ہر چیز چاندی کی ہوگی۔ شاید پہلی دو جنتیں مقربین اور دوسری دو اصحاب الیمین کے لئے ہوں گے۔ واللہ اعلم (ابن کثیر)

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(55:62) من دونھا جنتن : دونھا مضاف مضاف الیہ مل کر مجرور من حرف جار۔ جنتن مبتدا۔ من دونھما خبر۔ دون بمعنی روئے۔ سوائے۔ غیر۔ ضو کسی سے نیچا ہو۔ جو کسی چیز سے قاصر ۔ یا کو تا ہ ہو۔ ھما ضمیر تثنیہ (مذکر ، مؤنث) غائب۔ ان دونوں جنتوں کے لئے ہے جن کا ذکر آیت 46 ولمن خاف مقام ربہ جنتن میں مذکور ہے۔ اور ان دونوں باغوں کے سوا یا ان دونوں باغوں سے کم تر درجہ میں دو اور باغ ہیں ۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 46–78

لغات القرآن آیت نمبر 46 تا 78 ذواتا افنان بہت شاخوں والے۔ بطائن (بطن) استر، پیٹ۔ استبرق سبز ریشم دان قریب قریب۔ قصرت روکنے والیاں۔ لم یطمت ہاتھ نہ لگایا ہوگا۔ مدھآ متن دو گہرے سبز۔ نضاختن دو چشمے جوش مارتے ہوئے۔ رمان انار ۔ خیرات بہت عمدہ۔ حسان خوبصورت و حسین۔ الخیام خیمے۔ رفرق مسند، مسہریاں۔ عبقری قیمتی۔ تبرک برکت والا۔ الاکرام بہت بزرگی اور عظمت والا۔ تشریح : آیت نمبر 46 تا 79 اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ تقویٰ ، پرہیز گاریوں اور نیکیوں کے ساتھ زندگی گذارنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے گا۔ چناچہ کفار و مشرکین اور گناہگار مجرموں کی سزا کو بیان کرنے کے بعد ان صالح مومنین کے لئے اجر عظیم کا…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 46–62

(ف 1) ان آیتوں میں پہلے تو یہ فرمایا کہ جن لوگوں کے دل اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف ہوگا انکو جنت کی دو منزلیں ملیں گی ایک ان کے نیک عمل کے بدلے میں اور ایک خوف الٰہی سے برے کاموں سے بچنے کے بدلے میں پھر ان منزلوں کے سازوسامان کا ذکر کیا کہ بعض منزلوں میں اعلی درجہ کا سازوسامان ہے اور بعض میں ان سے کم درجہ کا، ہر طرح کی منزلوں کے سازوسامان کا ذکر اسلیے فرمایا تاکہ معلوم ہوجائے کہ جس قدر خوف الہی انسان کے دل میں ہوگا اسی قدرسازوسامان والی جنت کیدومنزلیں اس کو ملیں گی آگے فرمایا کہ وہ دونوں باغ سرسبز و شاداب ہیں ایسی سبزی ہے کہ نہایت ہی گہری سبزی ہے اور ان دونوں باغوں میں دوچشمے ہیں جو جوش…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 62–76

[15] سورة واقعہ میں نیک انسانوں کی دو قسمیں بیان ہوئی ہیں، مقربین اور اصحاب الیمین اس لئے ان دونوں کے لئے باغوں کے اوصاف الگ الگ ارشاد ہوئے ہیں۔ پہلے دو باغ مقربین کے لئے تھے اور یہ دو باغ اصحاب الیمین کے لئے۔ احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 61–78

ف 3: برکت کے معنے عربی میں تین ہیں ۔ دوام و ثبوت ، فیوض اور علوم وارتقاع ، اور اللہ کی نسبت جب کہا جائے گا ۔ کہ وہ بابرکت ذات ہے ۔ تو اس کے معنے یہ ہوں گے ۔ کہ وہ خوددائمی ہے ۔ اس کے فیوض رحمانیت دائمی ہیں ۔ اور وہ کائنات سے بامین اور بلند ہے ۔ حل لغات :۔ خیرات ۔ یعنی وہ عورتیں صورت اور سیرت کے لحاظ سے دنیا کی عورتوں سے کہیں بہتر اور اعلیٰ ہونگی ۔ ان کے ہر کام میں حسن نمایاں ہوگا ۔ ہر عادت میں نیکی اور خیر سگالی کا اظہار ہوگا ۔ مقصورات فی الخیام ۔ کے معنے یہ ہیں ۔ کہ وہ نازونعمت کی زندگی بسرکرینگی ۔ اور عزت ووقار کے ساتھ خیموں میں رہیں گی زفرف ۔ بھیڑ ۔ شجر ۔ جامہائے سبزہ فرش ، خیمہ ۔ بالش…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(62) اور مذکورہو دو باغوں سے ذرا کم درجے کے دو باغ اور بھی ہیں۔ یعنی ان باغوں سے جن کا ذکر اوپر ہوا یہ دو باغ ذرا کم درجے کے ہوں گے شاید وہ مقربین کے لئے تھے یہ اصحاب یمین اور عام مسلمانوں کے لئے ہوں گے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اور ان دو کے علاوہ دو باغ اور بھی ہیں 26 پہلی دو جنتوں کے علاوہ دو جنتیں اور بھی ہیں جو مقربین اور (اصحاب الیمین) کے لیے ہوں گی۔ پہلی دونوں جنتیں جیسا کہ پیچھے آیت 64 کی تفسیر میں عرض کیا جا چکا ہے کہ وہ (السابقون والاولون) کے لیے ہیں جن کا تعلق نبی اعظم و آخر ﷺ کے دور اقدس سے ہے اور ان دونوں جنتوں میں ان لوگوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو دوسرے مسلمان ہیں اور وہ جن کو (اصحاب الیمین) کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور آئندہ سورة میں جس کا نام الواقعہ ہے ، اسی میں ان کی مزید تفصیل بھی آئے گی اور گزشتہ (سابقون الاولون) والی دونوں جنتوں میں سے ان دونوں جنتوں کو الگ کر کے بیان کرنے کے لیے جو (من دونھا) کے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 60–63

هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (Is there any reward for goodness other than goodness?...55:60). Having described the two Gardens for the intimate believers, it is declared as a principle that a good deed attracts a good reward. The righteous believers will be blessed, therefore, with good rewards.

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 62–63

49 The word dun as used in min dun-i-hima Jannatan. is employed in three different meanings in Arabic (1) To be situated at a lower level than another thing; (2) to be inferior to something of better and nobler quality; and (3) to be over and above something else. On account of this difference in meaning, one probable meaning of these words is that every dweller of Paradise will be given two more gardens besides the two previously mentioned; another probable meaning is that these two gardens will be inferior in quality and rank to both the tirst mentioned gardens: that is, the tirst two…

Read the full tafseer →