An-Najm 53:50

An-Najm · from ayah 50

53:50

وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا ١لْاُوْلٰی ۟ۙوَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَۨا الْاُوْلٰى

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

— Fateh Muhammad Jalandhari

And that He destroyed the first [people of] 'Aad

— Saheeh International

Juz 27 · Ruku 3 of surah · Ruku 7 of juz

Read the whole surah · Surah An-Najm

All translations of 53:50

اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

— مولانا فتح محمد جالندہری

اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور یہ کہ وہی ہے جس نے پچھلے زمانے کی قوم عاد کو ہلاک کیا۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور یہ کہ اسی نے پہلی (قومِ) عاد کو ہلاک کیا،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور یہ کہ بیشک اسی نے پہلی قوم عاد کو ہلاک کیا۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور اسی نے ہلاک کیا عاد اول کو

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہلاک کر (کے ہمیشہ کے لئے مٹا) دیا عاد اولی کو

— مولانا اسحاق مدنی

اور یہ کہ اسی نے قوم عاد اول کو ہلاک کیا

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور یہ کہ اسی نے ہلاک کیا تھا عاد اولیٰ کو۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

— محترمہ رفعت اعجاز

that He it is Who destroyed the ancient 'Ad,

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

and that He has destroyed the earlier 'Aad,

— Muhammad Taqi Usmani

and that He has destroyed the earlier Aad,

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And that it is He Who destroyed the former `Ad,

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And that He destroyed the former (tribe of) A'ad,

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And that He destroyed the first [people of] 'Aad

— Saheeh International

It is He who utterly destroyed the ancient tribes of Ad,

— Muhammad Sarwar

And that He did destroy the Ad of old

— Muhammad Habib Shakir

And that He destroyed the former 'A-ad.

— Abdul Majid Daryabadi

And that it is He Who destroyed the (powerful) ancient 'Ad (people),

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 53:50

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 49–55

سب کی آخری منزل اللہ تعالیٰ ادراک سے بلند ہے فرمان ہے کہ بازگشت آخر اللہ کی طرف ہے۔ قیامت کے دن سب کو لوٹ کر اسی کے سامنے پیش ہونا ہے حضرت معاذ نے قبیلہ بنی اود میں خطبہ پڑھتے ہوئے فرمایا اے بنی اود میں اللہ کا پیغمبر کا قاصد بن کر تمہاری طرف آیا ہوں تم یقین کرو کہ تمہارا سب کا لوٹنا اللہ کی طرف ہے پھر یا تو جنت میں پہنچائے جاؤ یا جہنم میں دھکیلے جاؤ بغوی میں ہے حضور ﷺ نے اس آیت کی تفسیر میں فرمایا اللہ تعالیٰ کی ذات میں فکر کرنا جائز نہیں، جیسے اور حدیث میں ہے مخلوق پر غور بھری نظریں ڈالو لیکن ذات خالق میں گہرے نہ اترو۔ اسے عقل و ادراک فکر و ذہن نہیں پاسکتا، گو ان لفظوں سے یہ حدیث محفوظ نہیں…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 50–53

سورة النَّجْم 45 عاد اولیٰ سے مراد ہے قدیم قوم عاد جس کی طرف حضرت ہود ؑ بھیجے گئے تھے۔ یہ قوم جب حضرت ہود کو جھٹلانے کی پاداش میں مبتلائے عذاب ہوئی تو صرف وہ لوگ باقی بچے جو ان پر ایمان لائے تھے۔ ان کی نسل کو تاریخ میں عاد اخریٰ یا عاد ثانیہ کہتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 50–52

وَاَنَّهٗٓ اَهْلَكَ عَادَۨا الْاُوْلٰى، وَثَمُوْدَا۟ فَمَآ اَبْقٰى، قوم عاد دنیا کی قوی اور سخت ترین قوم ہے، ان کے دو طبقے یکے بعد دیگرے اولیٰ اور اخریٰ کے نام سے موسوم ہیں، ان کی طرف حضرت ہود ؑ کو رسول بنا کر بھیجا گیا، نافرمانی پر ہوا کے طوفان کا عذاب آیا، پوری قوم ہلاک ہوئی، قوم نوح ؑ کے بعد عذاب سے ہلاک ہونے والی یہ پہلی قوم ہے (مظہری) اور ثمود بھی انہی کی نظیر دوسری شاخ ہے، جن کی طرف حضرت صالح ؑ کو بھیجا گیا، ان کی نافرمانی کرنے والوں پر سخت آواز کا عذاب آیا، جس سے ان کے کلیجے پھٹ کر ہلاک ہوگئے۔

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 50–52

(وانہ اھلک عاد الاولی وثمود انما النقی وتوم نوح من قبل انھم گانو ھم اظلم وطغی) (50۔ 52) (قریش کو تنبیہ تاریخ کے حوالے سے)۔ یہ بھی توسیع کلام ہے، تاریخی حوالوں سے قریش کو تنبیہ کیا گیا ہے کہ جس طرح آج تمہیں انداز کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تم سے پہلے اس ملک کی قوموں میں سے عاد اور ثمود کو بھی ان کے رسولوں نے انداز کیا اور ان سے پہلے قوم نوح کو بھی، لیکن ان قوموں نے خدا کے انداز کی کوئی پروا نہ کی بالآخر اللہ تعالیٰ نے ان سب کو ہلاک کردیا اور اس طرح ہلاک کیا کہ ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑا۔ مطلب یہ ہے کہ یہی انجام تمہارا بھی ہونا ہے اگر تم نے انہی کی روش اختیار کی۔ خدا کا قانون سب کے لیے یکساں ہے…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 50–52

50۔ 1 قوم عاد اول اس لئے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یا اس لئے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی۔ بعض کہتے ہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری زمانے کی گردشوں کے ساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 49–52

23: شعریٰ ایک ستارے کا نام ہے، جاہلیت میں عرب لوگ اس کی عبادت کرتے تھے، کیونکہ سمجھتے تھے کہ وہ ہمیں کچھ دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ وہ ستارہ تو ایک مخلوق ہے، اور اللہ تعالیٰ ہی اس کے پروردگار ہیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 50–54

وانہ ............ تتماری (55) (35 : 05 تا 55) ” یہ کہ اسی نے عاد اولی کو ہلاک کیا اور ثمود کو ایسا تباہ کیا کہ اس میں سے کسی کو نہ چھوڑا اور ان سے پہلے قوم نوح کو تباہ کیا کہ وہ تھے ہی سخت ظالم اور سرکش لوگ اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا کر پھینکا پھر چھا دیا ان پر وہ جو (تم جانتے ہو کہ) کیا چھا دیا۔ پس اے انسان اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا۔ “ یہ ایک سرسری نظر ہے جس میں ایک ایک امت پر مختصر نگاہ ڈالی جاتی ہے اور اس کے انجام کو دکھا کر انسانی شعور کو چن کی دی جاتی ہے کہ وہ بیدار ہو۔ عاد ، ثمود اور قوم نوح کو تو قرآن کے قاری جانتے ہیں اور کئی جگہ یہ قصص مذکور ہیں۔ موتفکہ کا لفظ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 50{ وَاَنَّہٓٗ اَہْلَکَ عَادَا نِ الْاُوْلٰی۔ } ”اور یہ کہ اسی نے ہلاک کیا تھا عاد اولیٰ کو۔“ ”عادِ اولیٰ“ سے مراد قدیم قوم عاد ہے ‘ جس کی طرف حضرت ہود علیہ السلام مبعوث کیے گئے۔ یہ قوم احقاف کے علاقے میں آباد ہوئی۔ اس قوم پر جب عذاب بھیجنے کا فیصلہ ہوا تو حضرت ہود علیہ السلام اپنے اہل ایمان ساتھیوں کے ہمراہ اس علاقے سے ہجرت کر گئے۔ ان لوگوں کی نسل سے جو قوم وجود میں آئی وہ ”ثمود“ کہلائی۔ لیکن وہ لوگ چونکہ قوم عاد ہی کی نسل سے تھے اس لیے انہیں ”عادِ ثانیہ“ بھی کہا جاتا ہے۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 49–51

34 شعری ستارہ اور اس کے پجاری :۔ مشرکین عرب تین مشہور دیویوں لات، منات اور عزیٰ کے علاوہ آسمان کے دیوتاؤں میں سے شعریٰ سیارہ کی بھی پرستش کرتے تھے۔ یہ سیارہ سورج سے 23 گنا زیادہ روشن ہے اور اس کا زمین سے فاصلہ 8 نوری سال سے بھی زیادہ ہے۔ (واضح رہے کہ سورج ہم سے 9 کروڑ 30 لاکھ میل دور ہے اور اس کی روشنی ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ کی رفتار سے 8 منٹ میں ہم تک پہنچتی ہے۔ گویا ہماری زمین اور سورج کا فاصلہ 8 نوری منٹ ہے۔ اسی سے 8 نوری سال کا حساب لگا لیجئے) لہذا یہ سورج سے بہت چھوٹا اور کم روشن نظر آتا ہے۔ اہل مصر اس کی پرستش کرتے تھے کہ اسی سیارہ کے طلوع کے زمانہ میں نیل کا فیضان شروع ہوتا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 50–52

وانہ اھلک عادن الاولی و ثمو فما ابقی ” عاد اولی “ سے مراد قدیم قوم عاد ہے جس کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) بھیجے گئے تھے قوم عاد دنیا کی قوی ترین اور سخت ترین قوم تھی ان کے دو بقے یکے بعد دیگرے عاد اولیٰ اور عاد اخریٰ کے نام سے موسم ہیں یہ قوم جب حضرت ہود (علیہ السلام) کو جھٹلانے کی پاداش میں طوفان کے عذاب کے ذریعہ ہلاک کردی گئی، قوم نوح کے بعد ہلاک ہونے والی یہ پہلی قوم ہے اسی کو عاد اولیٰ کہتے ہیں، صرف وہ لوگ بچے تھے جو حضرت ہود (علیہ السلام) پر ایمان لائے تھے ان کی نسل کا عاد اخریٰ یا عادثانیہ کہتے ہی، عاد اخریٰ حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم تھی، ان لوگوں نے بھی جب حضرت صالح (علیہ السلام)…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

وانہ اھل عاد الاولی . اور یہ کہ اسی نے قوم عاد کو (اس کے کفر کی وجہ سے) تباہ کیا۔ عاد اولیٰ حضرت ہود ( علیہ السلام) کی قوم تھی۔ حضرت نوح کی امت کے بعد سب سے پہلے اسی قوم کو طوفان کے جھکڑ بھیج کر ہلاک کیا گیا۔ اس کے بعد ایک اور قوم اس کی نسل سے ہوئی جس کو عاد ثانیہ کہا جاتا ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 50–52

(50۔ 52) اور یہ کہ اسی نے قوم ہود کو ہلاک کیا اور قوم صالح کو بھی کہ ان میں سے کسی کو بھی باقی نہ چھوڑا اور قوم صالح سے پہلے قوم نوح کو ہلاک کیا بیشک قوم نوح اپنے کفر و سرکشی و نافرمانی میں سب سے بڑھ کر تھے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 50–51

وانہ اھلک عاد الاولی۔۔۔۔۔۔ ”عاد اولیٰ“ وہ قدیم قوم جس کی طرف ہو د ؑ بھیجے گئے تھے۔ انہیں ”اولیٰ“ یا تو ان کے قدیم ہونے کی وجہ سے کہا گیا ، جیسے فرمایا :(الا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولیٰ) (الاحزاب : 22)”پہلی جاہلیت کے زینت ظاہر کرنے کی طرح زینت ظاہر نہ کرو“۔ یا اس وجہ سے کہ ان پر عذاب آنے کے وت جو لوگ بچ گئے ان کی نسل کو عاد اخری ٰ یا عاد ثانیہ کہا گیا۔ اکثر کے مطابق ہود ؑ کی قوم کو عاد اولیٰ اور صالح ؑ کی قوم ثمود کو عاد اخری کہا جاتا ہے۔ قوم عاد کی ہلاکت کی تفصیل کے لیے دیکھئے سورة ٔ اعراف (72) حاقہ (6 تا 8) حم سجدہ (15، 16) قمر (18 تا 20) ذاریات (41، 42) اور احقاف (21 تا 25) اور قوم ثمود کے…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

وانہ اھلک عاد الاولی۔ اس کا نام اولی رکھا کیونکہ یہ ثمود سے پہلے تھے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ ثمود، ثماد سے پہلے تھے۔ ابن زید نے کہا : اسے عاد اولی کہا گیا کیونکہ یہ پلہی امت تھی جو حضتر نوح (علیہ السلام) کے بعد ہلاک ہوگئی۔ ابن اسحاق نے کہا : وہ دونوں عاد تھیں پہلی قوم عاد کو ریح صرصر (شدید ہوا) سے ہلاک کیا گیا پھر دوسری قوم عاد تھی اسے چیخ کے ساتھ ہلاک کیا گیا۔ ایکق ول یہ کیا گیا : عاد اولی وہ عاد بن ارم بن عوض بن سام بن نوح تھی اور دوسری عاد، عاد اولی کی اولاد میں سے تھی۔ معنی قریب قریب ہے۔ ایک قول یہ کیا یا : دوسری قوم عاد جب اورن تھے وہی قوم ہود تھی۔ عام قرأت عادا اولی ہے یعنی تنوین اور…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 50–52

12:۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' وانہ ھو اھلک عاد الاولی '' (اور یہ کہ اسی نے قوم عاد کو (اس کے کفر کی وجہ سے ہلاک کیا) دوسرے عاد حضرموت میں تھے۔ 13:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' وقوم نوح من قبل انہم کانوا ھم اظلم واطغی '' (اور ان سے پہلے قوم نوح کو ہلاک کیا۔ بیشک وہ سب زیادہ ظالم اور سرکش تھے) یعنی قوم نوح سے بڑھ کر لوگوں میں سے اس سے زیادہ ظالم اور سرکشی کرنے والے نہیں تھے۔ نوح (علیہ السلام) نے ان کو ساڑھے نوسوسال (دین کی) دعوت دی جب بھی پہلی نسل مرجاتی اور دوسری نسل پیدا ہوجاتی تو آپ ان کو بھی (دین کی) دعوت…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

وَاَنَّهٗٓ [ اور حقیقت یہ ہے کہ ] اَهْلَكَ [ اس نے ہلاک کیا ] عَادَۨا الْاُوْلٰى [ پہلے (قبیلہ ) عاد کو ] ترکیب : (آیت ۔ 50 تا 52) اھلک کا مفعول ہونے کی وجہ سے عاد ا۔ ثمودا اور قوم نوح حالت نصب میں ہیں ۔ ثمود غیر منصرف ہے اس لیے یہ ثمودا کے بجائے ثمود ہے ۔ اس کے آگے الف اضافی ہے اور یہ قرآن مجید کا مخصوص املاء ہے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 50–54

اللہ تعالیٰ ہی نے عاد اولیٰ اور ثمود کو ہلاک فرمایا اور لوط (علیہ السلام) کی بستیوں کو الٹ دیا ﴿وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا ا۟لْاُوْلٰى ۙ0050 ﴾ (اور بیشک اس نے عاد اولیٰ کو ہلاک فرمایا) ﴿ وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى ۙ0051 ﴾ (اور ثمود کو بھی ہلاک کیا سو ان کو باقی نہ چھوڑا) ۔ ان دونوں آیتوں میں قوم عاد اور قوم ثمود کی ہلاکت اور بربادی کا ذکر فرمایا ہے قوم عاد کے لوگ کہتے تھے کہ ہم سے بڑھ کر کون طاقتور ہے اور قوم ثمود کے لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بنا لیتے تھے ان دونوں قوموں کی قوت اور طاقت کچھ بھی کام نہ آئی کفر کی سزا میں ہلاک اور برباد کردیئے گئے۔ ﴿ وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ﴾ اور ان سے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 33–62

خصائص اوصاف سعادت وشقاوت و قانون جزاء اعمال : قال اللہ تعالیٰ : (آیت ) ” افرء یت الذی تولی ....... الی ...... فاسجدوا للہ وعبدوا “۔ (ربط) گذشتہ آیات میں حق تعالیٰ شانہ کے عظمت و جلال کا بیان تھا اور اس ضمن میں خدا کے نیک اور برگزیدہ بندوں کا ذکر تھا تو اب بعض ایسے شقی اور بدبخت انسانوں کا ذکر ہے کہ انکی شقاوت دینا کے واسطے سامان عبرت ہے اور اسی کے ساتھ اعمال کی جزاء وسزاکا معیار بیان فرمایا جارہا ہے اور یہ کہ انسانی کوشش بہرحال اپنے ثمرات ظاہر کرکے رہتی ہے تو ارشاد فرمایا۔ بھلا آپ نے اس شخص کو بھی دیکھا جس نے دین حق سے روگردانی کی اور تھوڑا سادیا اور پھر سخت دل ہوگیا۔ 1 حاشیہ (اکدی۔ کدیتہ۔ سے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 50–52

27:۔ ” وانہ ھلک “ عاد اولی سے قوم ہود (علیہ السلام) مراد ہے، کیونکہ وہ قوم نوح کے بعد باقی تمام سرکش قوموں سے پہلے ہلاک ہوئی۔ اسی لیے اسے الاولی کہا گیا۔ یا یہ صفت عاد ثانیہ سے ممتاز کرنے کے لیے ہے جس سے یا تو قوم ثمود مراد ہے یا عمالقہ کا قبیلہ بنو سقیم بن ہزال (روح) یعنی گذشتہ سرکش اور کافر قوموں مثلا عاد وثمود اور ان سے پہلے قوم نوح کو اللہ تعالیٰ ہی نے ہلاک کیا ہے اور ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑا اس لیے کہ وہ بڑے بےانصاف اور حد سے تجاوز کرنے والے تھے ان کی بےانصافی یہ تھی کہ وہ خدا کی عاجز مخلوق کو خدائے قادر وقیوم کا شریک بناتے اور خدا کے سوا ان کو پکارتے تھے اور ان کے عناد و طغیان کا…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 43–62

ربطہ آیات اس سورة مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کی توحید ، رسالت اور معاد کو اکٹھا ہی بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اللہ نے اشارۃً ان لوگوں کا ذکر بھی کیا ہے جن کو ان کی سرکشی کی بناء پر ہلاک کیا گیا۔ ایمان سے گریز کرنیوالوں کو تنبیہ کی گئی ہے اور واضح کردیا گیا ہے کہ جزائے عمل لازماً واقع ہونے والی ہے اور ہر شخص کو اپنا اپنا بوجھ خود اٹھانا ہوگا۔ ہر نیکی اور بدی کی جوابدہی کرنا ہوگی۔ کسی کی برائی کسی دوسرے کے ذمے نہیں لگائی جائے گی۔ اگر کسی شخص نے خود ایمان قبول نہیں کیا اور نیکی نہیں کمائی تو اسے دوسرے کی نیکی مفید نہیں ہوگی۔ انسان کی سعی کو عنقریب دیکھاجائے گا۔ ہر ایک کو پروردگار کے سامنے حاضر…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَاَنَّہٗٓ اَہْلَكَ عَادَۨا الْاُوْلٰى۝ 50 ۙ هلك الْهَلَاكُ علی ثلاثة أوجه : افتقاد الشیء عنك، وهو عند غيرک موجود کقوله تعالی: هَلَكَ عَنِّي سُلْطانِيَهْ [ الحاقة/ 29] - وهَلَاكِ الشیء باستحالة و فساد کقوله : وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] ويقال : هَلَكَ الطعام . والثالث : الموت کقوله : إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ [ النساء/ 176] وقال تعالیٰ مخبرا عن الکفّار : وَما يُهْلِكُنا إِلَّا الدَّهْرُ [ الجاثية/ 24] . ( ھ ل ک ) الھلاک یہ کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ایک یہ کہ کسی چیز کا اپنے پاس سے جاتے رہنا خواہ وہ دوسرے کے پاس موجود ہو جیسے فرمایا : هَلَكَ عَنِّي سُلْطانِيَهْ [ الحاقة/ 29]…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 33–52

ترکیب :۔ اعندہ : الجملۃ المفعول الثانی لرایت بمعنی اخبرت۔ ان لا تزر : ان مخفۃ وضمیر الشان، اسمھا محذوف ای انہ لا تزر والجملۃ المنفیۃ فی محل الجر علی انھا بدل مما فی صحف موسی۔ تفسیر :۔ نیکوں کا بیان کر کے ان مقابلے میں بعض بدوں کا حال بیان فرماتا ہے کہ ایسے بھی بدکار ہوتے ہیں۔ فقال : افرایت الذی تولی۔ کہ اے محمد ! تو نے ایسے لوگ بھی دیکھے کہ جو ہماری یاد سے منہ پھیرتے ہیں اور کچھ تھوڑسا سا دے کر دل کو سکیڑ لیتے ہیں کیا ان کو علم غیب ہے کہ یہ مال ان کے پاس ہمیشہ رہے گا اور ان کو کسی سے حاجت نہیں ہوگی۔ قرآن مجید میں ان طریقوں سے انسانی طبائع کے جزر و مد اور اخیر و شر میں اس کے جذبات بتلائے جاتے…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 50–52

وَاَنَّـہٗٓ اَھْلَـکَ عَادَا نِ الْاُوْلٰی۔ وَثَمُوْدَا ْ فَمَآ اَبْقٰی۔ وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ط اِنَّھُمْ کَانُوْا ھُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰی۔ (النجم : 50 تا 52) (اور یہ کہ اسی نے ہلاک کیا عاداولیٰ کو۔ اور ثمود کو بھی، پس ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا۔ اور ان سے پہلے قوم نوح کو بھی، بیشک وہ نہایت ظالم اور سرکش لوگ تھے۔ ) تاریخ کے حوالہ سے قریش کو تنبیہ یہ آیتیں حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ (علیہما السلام) کے صحیفوں کی آیتیں ہوں یا ان کی حیثیت توسیعِ کلام کی ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کلام دونوں صورتوں میں اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۔ اور اس سے مقصود قریش کو تنبیہ کرنا ہے کہ تم نے جو آج ہمارے رسول…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 50–55

فہم القرآن ربط کلام : ” اَلشِّعْریٰ “ اور علم نجوم پر یقین رکھنے والوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ستاروں کی گردش کی وجہ سے کائنات میں تبدیلیاں ناگزیر ہوجاتی ہے اور اسی وجہ سے ہلاکتیں رونما ہوتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سورج، چاند اور ستاروں کو ایک محدود حد تک موسم اور فضا میں تبدیلی لانے کا ذریعہ بنایا ہے لیکن اس کا یہ معنٰی نہیں کہ سورج، چاند اور ستارے ازخود اپنے وجود میں یہ طاقت رکھتے ہیں۔ مسلمان کا یہ عقیدہ ہے اور ہونا چاہیے کہ ہر چیز میں جو قوت اور تاثیر ہے وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے۔ اگر ” اللہ “ اس قوت کو ضبط کرلے تو اس چیز میں یہ طاقت نہیں کہ وہ اثر انداز ہو سکے۔ جس کی…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

آیت 50: وَاَنَّهٗٓ اَهْلَكَ عَادَۨا الْاُوْلٰى (اور یہ کہ اس نے قوم عاد کو ہلاک کیا) یہ ہود (علیہ السلام) کی قوم ہے، عاد اخری قوم ثمود کا لقب ہے۔ قرات : مدنی، بصری نے سوائے سہل کے تنوین کو لام میں مدغم کر کے پڑھا، عاد الولی اور ہمزہ اولی کو گرایا، اور اس کا ضمہ لام تعریف کی طرف منتقل کردیا۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

49 ۔” وانہ ھو رب الشعری “ یہ ستارہ ہے جو زاہ کے پیچھے اور یہ دو شعراء ہیں ان میں سے ایک کو عبور اور دوسرے کو غمیصاء کہا ہے۔ اس کے ساتھ نام رکھا گیا ہے اس لئے کہ یہ دوسرے مخفی ہے اور ان دونوں کے درمیان چلنا ہے اور یہاں شعر عبور مراد ہے خزاعہ اس کی عبادت کرتے تھے اور پہلا شخص جس نے ان کے لئے یہ طریقہ جاری کیا ان کا سردار تھا اس کو ابو کبشہ کہا جاتا تھا۔ اس نے اس کی عبادت کی اور کہا اس لئے کہ ستارے آسمان کو عرضاً (چوڑائی) میں طے کرتے ہیں اور شعراء لمبائی میں۔ پس وہ ان کا مخالف ہے۔ پس اس کی خزاہ عبادت کی۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ نے عرب کے دین کی مخالفت کی تو انہوں نے آپ (علیہ السلام) کا نام ابن ابی…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 42–55

42۔ 55۔ تیرے رب کی طرف پہنچتا ہے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اور انسان کی تمام ضرورت کی چیزوں کو جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا یہ سب تو ان منکرین حشر کی آنکھوں کے سامنے ہے اب جبکہ دنیا میں ہر صاحب عقل مثلاً مکان کا بنانا باغ کا لگانا اور اس قسم کے جو کام کرتا ہے وہ کسی نتیجہ کو پیش نظر رکھ کر کرتا ہے پھر اللہ تعالیٰ کی شان اور حکمت سے یہ بعید ہے کہ اس نے دنیا کے اتنے بڑے کارخانہ کو بغیر کسی نتیجہ کے یوں ہی بےفائدہ پیدا کیا ہے۔ نہیں نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کا سارا کارخانہ اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے نیک و بد کے حساب اور جزا و سزا کے لئے تمام مخلوق کو ایک دن اللہ تعالیٰ کے رو برو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

(وَاَنَّهٗٓ اَهْلَكَ عَادَۨا الْاُوْلٰى) اور بلاشبہ اسی نے عاد اولی کو ہلاک کیا۔ اس سے مراد حضرت ہود کی قوم ہے جب انہوں نے حضرت ہود کی تکذیب کی تو اللہ تعالیٰ نے انہی سخت ترین اور سرکش طوفان کے ذریعے سے ہلاک کرڈالا۔

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 45–62

مخنث بھی مذکر یا مونث سے ہوگا قول باری ہے (وانہ خلق الزوجین الذکر والا نثیٰ من نطفۃ اذا تمنی اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ دونوں جنسوں کو نطفہ سے پیدا کیا ہے جب وہ ٹپکایا جاتا ہے) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ قول باری (الذکر والا نثیٰ ) چونکہ اسم جنس ہے اس لئے وہ سب پر مشتمل ہے۔ یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ہر فرد یا تو مذکر ہوگا یا مونث ۔ نیز یہ کہ مخنث اور وہ شخص جس کی تذکیر و تانیث کا معاملہ ہمارے لئے مشتبہ ہو (یعنی خنثیٰ مشکل) وہ لازمی طور پر مذکر ومونث میں سے کسی ایک سے ہوگا۔ امام محمد الحسن کا قول ہے کہ خنثیٰ مشکل صرف اس وقت تک خنثیٰ مشکل ہوتا ہے جب تک وہ بچہ ہوتا ہے ۔ لیکن جب وہ بالغ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 48–50

[ 63] قوم عاد کی ہلاکت و تباہی کی تذکیر و یاددہانی : سو ارشاف فرمایا گیا " اور یہ کہ اسی نے ہلاک کیا عاد اولیٰ کو "۔ جن کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) کو مبعوث فرمایا گیا تھا۔ اور علامہ بیضاوی نے لکھا ہے کہ ان کو عاد اولیٰ اس لئے کہا جاتا ہے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے تباہ ہونے والی قوسم یہی تھی، اور بعض نے کہا ہے کہ ان کو عاد اخری یعنی قوم ثمود کے مقابلے میں عاد اعلیٰ کہا جاتا ہے [ المراغی وغیرہ ] اور یوں ان دونوں وجہوں میں کوئی تضاد اور منافات بھی نہیں، اس لئے دونوں ہی مراد ہوسکتی ہیں، سو اس میں قریش کے لئے تنبیہہ ہے کہ جس طرح آج تم لوگوں کو انذار کیا جا رہا ہے اسی طرح تم سے پہلے عاد وثمود…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 43–62

یہ سب قدرت والے اللہ کی باتیں ہیں تشریح : کون بیوقوف ہوگا جو اللہ کی اتنی طاقت قدرت اور عظمت کو دیکھ کر بھی اس کے موجود ہونے اور واحد ہونے پر یقین نہ کرے گا ؟ پہلے بھی بڑے بیوقوف اس طرح کے گزر چکے ہیں موجودہ زمانے میں بھی ہیں اور بعد کے زمانے میں بھی ہوتے رہیں گے۔ حیرت اس بات پر ہے کہ اس قدر ترقی کر گئے کہ چاند تک پہنچ جانے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر کہتے یہ ہیں کہ ہمیں اللہ کہیں دکھائی نہیں دیا۔ حالانکہ غور کریں اپنی پیدائش پر کس حیرت انگیز طریقہ سے انسان اور تمام مخلوقات کے جوڑے بنائے گئے پھر ان کے آپس کے ملاپ سے دنیا بھرتی چلی گئی۔ آبادی کا توازن کائنات کا نظام اور شعریٰ ستارہ جس کی کفار پوجا…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 33–62

آیات 33 تا 62۔ اسرار ومعارف۔ ایسے لوگ جسے آپ دیکھا جس نے دین حق سے منہ پھیرلیا اور کچھ تھوڑا بہت مال خرچ کرکے پھر اس سے بھی بہت سختی سے رک گیا اس طرح مال دے کر عذاب سے بچ جائے گا عجیب رسم کہ تھوڑا سامال عذاب سے بچ جائے گا۔ اہل مکہ میں سے ایک شخص ایمان لایا تو کسی دوسرے مشرک نے ملامت کی کہا عذاب سے ڈرتا ہوں اس نے کہا مجھے کچھ دوتو تمہارا عذاب میں اپنے سرلیتا ہوں اور تم اسلام چھوڑ دو ۔ اس معاملے میں بھی اس نے تھوڑا بہت دیایوں سمجھ بیٹھا کہ اب میں فارغ ہوں آج کے دور میں لوگوں نے اسلام کا دعوی کرکے اس رسم کو اپنارکھا ہے کہ عملی زندگی میں فرائض چھوڑ دیے سودلے کر کھاتے ہیں اور کبھی کوئی دیگ پکادی…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 5 یعنی حضرت ہود (علیہ السلام) کی قوم اسے ” پہلے عاد “ اس لئے کہا گیا کہ وہ ثمود سے پہلے تھی۔ یا وہ پہلی قوم تھی جو قوم نوح کے بعد تباہ کی گئی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ قوم عاد دو ہیں پہلی حضرت ہود کی قوم اور دوسری ارم کی قوم جس کا ذکر سورة فجر میں آئے گا اور جو ان لوگوں کی نسل سے تھی جو حضرت ہود پر ایمان لائے تھے اور عذاب سے بچ گئے تھے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 49–50

(53:49) (10) وانہ اہلک عاد ن الاولی۔ اور یہ کہ بیشک اس نے عاد اول کو ہلاک کیا۔ عاد اولی سے مراد قدیم قوم عاد ہے جس کی طرف حضرت ھود (علیہ السلام) بھیجے گئے تھے۔ یہ قوم جب حضرت ھود کی تکذیب اور نافرمانی کی پاداش میں عذاب میں مبتلا کی گئی تھی تو صرف وہ لوگ بچے تھے جو ان پر ایمان لائے تھے ان کی نسل کو تاریخ میں عاد ثانیہ یا عاد اخری کہتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 33–62

لغات القرآن آیت نمبر 33 تا 62 اکدی وہ رک گیا۔ لم ینبئا مطلع نہیں کیا گیا۔ وزراخری دو سے کا بوجھ۔ سعی اس نے کوشش کی۔ جدوجہ دیک۔ سوف یری بہت جلد وہ دیکھ لے گا۔ اضحک اس نے ہنسایا۔ ابکی اس نے رلایا۔ اقنی مال دار کیا۔ الموتفکۃ اوندھی کی گئیں (بستیاں) عشی اوپر سے گرا تتماری تو شک کرے گا۔ ۔ ازقت الازقۃ آنے والی گھڑی قریب آگئی۔ سامدون کھیلنے والے اعبدوا تم بندگی کرو۔ تشریح : آیت نمبر 33 تا 62 سورۃ النجم کی یہ اٹھارہ آیات جن پر اس سورت کو ختم کیا گیا ہے ان کا خلاصہ یہ ہے کہ بعض لوگ وہ ہوتے ہیں جو حق و صداقت کی روشنی کو دیکھ کر اس کی طرف آن ی کی کوشش کرتے ہیں لیکن جب ان پر دنیا کے مفادات کا غلبہ ہوتا…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 50–54

(ف 5) چند پچھلی قوموں کے عذاب میں پکڑے جانے اور ہلاک ہوجانے کا ذکر فرما کر مشرکین کو یہ تنبیہ فرمائی کہ اگر یہ لوگ اپنی سرکشی اور اللہ کے رسول کی مخالفت سے باز نہ آئیں تو ان ہی قوموں کا سا انجام ان کا ہوگا، ان قوموں کے قصے تفصیل سے اوپر گزچ کے ہیں۔

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 50–53

[21] یہاں عاد کو عاد اولیٰ سے تعبیر کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ثمود انہی کے بقایا میں سے تھے اور وہ عاد ثانی کے نام سے مشہور تھے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 50–56

ف 1: اللہ تعالیٰ کا قانون میکافات یہ ہے ۔ کہ وہ پہلے تو اتمام حجت کے لئے انبیاء بھیجتا ہے ۔ خوارق اور معجزات دکھاتا ہے ۔ کتابیں نازل کرتا ہے ۔ اور پھر جب سرکش اور نادان انسان ان سب چیزوں سے آنکھیں بند کرلیتا ہے ۔ اور گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دیتا ہے ۔ تو اس کا غصہ بھڑکتا ہے ۔ اور غیرت میں تحریک ہوتی ہے ۔ اس وقت وہ ان لوگوں کو زندگی کے تنمام حقوق سے محروم کردیتا ہے ۔ چناچہ تعلیم قوم عاد نے جب اللہ کے پیغام کو ٹھکرادیا ۔ تو ہلاکت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔ قوم ثمود میں سے کوئی نفس باقی نہ رہا ۔ نوح کی قوم پرچادر آب اڑھا دی گئی ۔ سدومیوں کی بستیاں الٹ دی گئیں ۔ اور اسی طرح بتادیا گیا ۔ کہ اللہ کی…

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

وہ وہی ہے جس نے عاد اولیٰ کو بھی بلاک کیا تھا 50 ؎ عاد اولیٰ سے مراد سیدنا ہود (علیہ السلام) کی قوم ہے۔ عاد عرب کے قدیم قبیلہ یا امم سامیہ کے صاحب قوت و اقتدار افراد جماعت کا نام ہے۔ عاد کا ذکر قرآن کریم کی نو سورتوں میں ہوا ہے۔ یعنی سورة الاعراف ‘ سورة ہود ‘ سورة المومنون ‘ سورة الشعراء ‘ سورة فصلت ‘ سورة الاحقاف ‘ سورة الذاریات ‘ سورة القمر اور سورة الحاقہ میں۔ عاد کا مرکزی مقام ارض احقاف ہے جو حضر موت کے شمال میں اس طرح واقع ہے کہ اس کے شرق میں عمان ہے اور شمال میں ربع الخال مگر اس وقت ریت کے ٹیلوں کے سوا کچھ نہیں ہے اور یمن ان کا دارالحکومت تھا۔ عادم قوم بت پرست تھی اور اپنی پیش رو قوم…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 50–52

وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ (and that He has destroyed the earlier ` Ad, and Thamud, so spared none,...53:50-51) The people of ` Ad were among the strongest, fiercest people and the most rebellious against Allah. There are two branches of this people: one of them is known as 'ula [ the first ] and ` ukhra [ the latter or the second ]. Holy Prophet Hud (علیہ السلام) was sent to ` Ad, but they disobeyed him, as a result Allah annihilated the entire nation by a violently furious wind. This is the first nation that was destroyed in punishment after the…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 50–53

45 'Ad Ula signifies the ancient 'Ad to whom the Prophet Hud (peace be upon him) had been appointed a Prophet. When those people were inflicted with the torment in consequence of denying the Prophet Hud, the believers only escaped the punishment. Their descendants are called `Ad Ukhra, or the latter 'Ad, in history.

Read the full tafseer →