53. Surah An-Najm
النجمThe Star · 62 ayahsتفسیر الکتاب
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ Open ayah 53:1 in the Quran reader
(لوگو، ہم کو) قسم ہے ستاروں کی جب وہ غروب ہوئے،
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ Open ayah 53:2 in the Quran reader
تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے اور نہ بہکا ہے۔
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ Open ayah 53:3 in the Quran reader
اور نہ اپنی خواہش (نفسانی) سے بولتا ہے۔
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ Open ayah 53:4 in the Quran reader
یہ تو ایک وحی ہے جو (اس پر) نازل کی جاتی ہے۔
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ Open ayah 53:5 in the Quran reader
اسے ایک زبردست قوت والے زور آور (فرشتے) نے تعلیم دی ہے۔
ذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ Open ayah 53:6 in the Quran reader
جو طاقت ور ہے پھر وہ (سامنے) آکھڑا ہوا،
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ Open ayah 53:7 in the Quran reader
اور وہ آسمان کے بلند کنارے پر تھا۔
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ Open ayah 53:8 in the Quran reader
پھر وہ نزدیک ہوا اور جھک گیا۔
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ Open ayah 53:9 in the Quran reader
(یہاں تک) پس وہ دو کمانوں کے برابر یا (اس سے بھی) کم فاصلہ رہ گیا۔
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ Open ayah 53:10 in the Quran reader
تو اس نے اللہ کے بندے پر جو وحی کرنی تھی سو کی۔
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى Open ayah 53:11 in the Quran reader
(پیغمبر نے) جو کچھ دیکھا تھا (اس کے) دل نے اس میں کچھ جھوٹ نہ ملایا۔
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى Open ayah 53:12 in the Quran reader
تو کیا تم لوگ اس سے اس چیز پر جھگڑتے ہو جسے وہ دیکھتا ہے ؟
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ Open ayah 53:13 in the Quran reader
اور اس نے اس (فرشتے) کو ایک بار اور بھی دیکھا۔
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى Open ayah 53:14 in the Quran reader
سدرۃ المنتہیٰ کے قریب۔
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 53:15 in the Quran reader
کہ جس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ Open ayah 53:16 in the Quran reader
جب کہ (اس) سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى Open ayah 53:17 in the Quran reader
(اس وقت بھی پیغمبر کی) نظر نہ (کسی طرف کو) بہکی نہ حد سے بڑھی۔
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى Open ayah 53:18 in the Quran reader
کچھ شک نہیں کہ اس نے (اس موقع پر) اپنے رب (کی قدرت) کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ Open ayah 53:19 in the Quran reader
(مشرکو، ) بھلا تم نے دیکھا ہے لات و عزیٰ کو۔
وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى Open ayah 53:20 in the Quran reader
اور (وہ جو ایک) تیسری آخری (دیوی) منات کو (دیکھا ہے ) ۔
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى Open ayah 53:21 in the Quran reader
کیا تمہارے لئے تو بیٹے ہوں اور اللہ کے لئے بیٹیاں ؟۔
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى Open ayah 53:22 in the Quran reader
یہ تو بڑی ہی بےڈھنگی تقسیم ہے۔
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ Open ayah 53:23 in the Quran reader
یہ (بت) تو نرے نام ہی (نام) ہیں جو تم نے اور تمہارے بڑوں نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ اللہ نے تو ان (کے معبود ہونے) کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ (حقیقت یہ ہے کہ) یہ لوگ محض (وہم و) گمان اور (اپنے) نفس کی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے رب کی ہدایت آچکی ہے۔
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ Open ayah 53:24 in the Quran reader
بھلا کہیں انسان کو ہر وہ چیز مل جاتی ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے ؟
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ Open ayah 53:25 in the Quran reader
(نہیں، بلکہ ہر تمنا) اللہ ہی کے اختیار میں ہے، آخرت (کی بھی) اور دنیا (کی بھی) ۔
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى Open ayah 53:26 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے (بھرے پڑے) ہیں، ان کی سفارش کچھ بھی کام نہیں آتی مگر ہاں، بعد اس کے کہ اللہ اجازت دے دے جس کی (سفارش) وہ سننا چاہے اور (اس کو) پسند کرے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى Open ayah 53:27 in the Quran reader
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہی فرشتوں کو زنانے ناموں سے موسوم کرتے ہیں۔
وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ Open ayah 53:28 in the Quran reader
حالانکہ اس بارے میں کوئی علم انہیں حاصل نہیں۔ وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور گمان حق کے مقابلے میں ذرا بھی کام نہیں دیتا۔
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ Open ayah 53:29 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) جو شخص ہمارے ذکر سے رو گردانی کرتا ہے اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے اس سے منہ پھیر لو۔
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى Open ayah 53:30 in the Quran reader
ان لوگوں کے علم کی رسائی بس یہیں تک ہے۔ تمہارا رب ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں۔
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ Open ayah 53:31 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) اللہ ہی کے اختیار میں ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کہ وہ ان لوگوں کو جنہوں نے برے عمل کئے ان کے کئے کا بدلہ دے اور ان لوگوں کو اچھا بدلہ دے جنہوں نے اچھے عمل کیے۔
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ Open ayah 53:32 in the Quran reader
کبیرہ گناہوں اور بےحیائی کے کاموں سے بچتے رہے مگر چھوٹے چھوٹے گناہ (کہ ان سے کون بشر بچ سکتا ہے اے پیغمبر، ) تمہارے رب کی مغفرت بلاشبہ (بڑی) وسیع ہے (اور) وہ (اس وقت سے) تم لوگوں کو جانتا ہے جب اس نے زمین (مٹی) سے تمہیں (اول بار) بنا کھڑا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں بچے ہی تھے۔ پس تم اپنے آپ کو پاکیزہ نہ سمجھو۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ (واقعی) متقی کون ہیں۔
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ Open ayah 53:33 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بھلا تم نے اس شخص (کے حال) پر (بھی) نظر کی جس نے (اطاعت الہٰی سے) منہ موڑا
وَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى Open ayah 53:34 in the Quran reader
اور (اللہ کی راہ میں) تھوڑا سا (مال) دیا اور (پھر) ہاتھ روک لیا ؟
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى Open ayah 53:35 in the Quran reader
کیا اس کے پاس علم غیب ہے کہ وہ (اپنے انجام کو) دیکھ رہا ہے ؟
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ Open ayah 53:36 in the Quran reader
کیا اس کو ان (باتوں) کی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ کے صحیفوں میں ہے۔
وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ Open ayah 53:37 in the Quran reader
اور ابراہیم (علیہ السلام) (کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں) جس نے (حق بندگی) پورا پورا ادا کردیا ؟۔
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ Open ayah 53:38 in the Quran reader
(ان صحیفوں میں لکھا ہے) کہ کوئی (شخص) دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ (اپنی گردن پر) نہیں لے گا،
وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ Open ayah 53:39 in the Quran reader
اور یہ کہ انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کے لئے اس نے سعی کی ہے۔
وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪ Open ayah 53:40 in the Quran reader
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی۔