53. Surah An-Najm

النجمThe Star · 62 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 53:41–42

ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ Open ayah 53:41 in the Quran reader

پھر اسے (اس کا) پورا پورا بدلہ دیا جائے گا،

وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ Open ayah 53:42 in the Quran reader

اور یہ کہ (آخرکار) پہنچنا تمہارے رب ہی کے پاس ہے۔

[18] یعنی آخرت میں ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔
Ayahs 53:43–48

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ Open ayah 53:43 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی ہنساتا اور رلاتا ہے ،

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ Open ayah 53:44 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ Open ayah 53:45 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کرتا ہے

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪ Open ayah 53:46 in the Quran reader

ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے

وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ Open ayah 53:47 in the Quran reader

اور یہ کہ دوبارہ (جِلا) اٹھانا بھی اسی کے ذمے ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ Open ayah 53:48 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی (لوگوں کو) مال دار اور سرمایہ دار کرتا ہے،

[19] یعنی وہی خوشی کے اسباب بھی پیدا کرتا ہے اور وہی غم کے اسباب سے بھی دوچار کرتا ہے۔ پھر جب اسی کے اختیار میں سکھ بھی ہے اور دکھ بھی تو اس کے سوا کوئی دوسرا کس حق کی بناء پر مولیٰ و مرجع بن سکتا ہے ؟
Ayah 53:49

وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ Open ayah 53:49 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی شعرا کا رب ہے،

[20] شعریٰ ایک بہت بڑا ستارہ ہے جس کو اہل عرب پوجتے تھے اور سمجھتے تھے کہ عالم کے احوال میں اس کی بہت بڑی تاثیر ہے۔ یہاں بتلا دیا کہ شعریٰ کا رب بھی اللہ ہے اور دنیا کے تمام الٹ پھیر اسی کے دست قدرت میں ہیں۔ شعریٰ بھی ایک ادنیٰ مزدور کی طرح اسی کا حکم بجا لاتا ہے۔
Ayahs 53:50–53

وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ Open ayah 53:50 in the Quran reader

اور یہ کہ اس نے عاد اوّل کو ہلاک کیا۔

وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ Open ayah 53:51 in the Quran reader

اور ثمود کو بھی، پس کسی کو باقی نہیں چھوڑا۔

وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ Open ayah 53:52 in the Quran reader

اور (ان سے) پہلے نوح کی قوم کو (ہلاک کیا تھا) کیونکہ وہ تھے ہی ظالم اور سرکش لوگ۔

وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ Open ayah 53:53 in the Quran reader

اور اس نے الٹی ہوئی بستیوں کو بھی اٹھا پھینکا۔

[21] یہاں عاد کو عاد اولیٰ سے تعبیر کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ثمود انہی کے بقایا میں سے تھے اور وہ عاد ثانی کے نام سے مشہور تھے۔
Ayahs 53:54–62

فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ Open ayah 53:54 in the Quran reader

اور پھر چھا دیا ان پر جو کچھ چھادیا۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى Open ayah 53:55 in the Quran reader

پس (اے انسان، ) تو اپنے رب کے کن کن کرشموں میں شک کرے گا ؟۔

هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى Open ayah 53:56 in the Quran reader

یہ (پیغمبر، ) بھی اگلے خبردار کرنے والوں میں سے ایک خبردار کرنے والا ہے۔

اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ Open ayah 53:57 in the Quran reader

(قیامت) جو آنے والی ہے قریب آپہنچی۔

لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ Open ayah 53:58 in the Quran reader

اللہ کے سوا کوئی اس کو ٹالنے والا نہیں۔

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ Open ayah 53:59 in the Quran reader

تو کیا تم لوگ اس بات پر تعجب کرتے ہو ؟۔

وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ Open ayah 53:60 in the Quran reader

اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو۔

وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ Open ayah 53:61 in the Quran reader

اور (خواب) غفلت میں پڑے ہوئے ہو ؟۔

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩ Open ayah 53:62 in the Quran reader

(ہوش میں آؤ، ) اللہ کے آگے جھک جاؤ اور (اسی کی) عبادت کرو۔

[22] الٹی ہوئی بستیوں سے مراد قوم لوط کی بستیاں ہیں اور چھا دیا ان پر جو کچھ چھا دیا سے مراد غالباً بحر مردار کا پانی ہے جو ان بستیوں کے زمین میں دھنس جانے کے بعد ان پر پھیل گیا تھا اور آج تک وہ اس علاقے پر چھایا ہوا ہے۔