54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsتفسیر الکتاب
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ Open ayah 54:1 in the Quran reader
قیامت نزدیک آپہنچی اور چاند شق ہوگیا۔
وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ Open ayah 54:2 in the Quran reader
اور اگر (یہ منکرین) کوئی نشانی دیکھ لیں گے تو (اس سے) اعراض ہی کریں گے اور کہیں گے کہ یہ تو جادو ہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے۔
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ Open ayah 54:3 in the Quran reader
اور انہوں نے (پیغمبر کو) جھٹلا دیا اور اپنی (نفسانی) خواہشوں کی پیروی کی۔ اور ہر کام قرار پا چکا ہے۔
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ Open ayah 54:4 in the Quran reader
اور یقینا ان لوگوں کے پاس (پچھلی قوموں کے) حالات پہنچ چکے ہیں جن میں (کافی) سامان عبرت ہے۔
حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ Open ayah 54:5 in the Quran reader
(اور) انتہائی درجہ دانائی (کی باتیں بھی) مگر ڈرانا ان پر کارگر نہیں ہوتا۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ Open ayah 54:6 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) تم ان لوگوں سے رخ پھیر لو (اور اس دن کا انتظار کرو) جس دن پکارنے والا ان کو ایک (سخت) ناگوار چیز کی طرف پکارے گا۔
خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ Open ayah 54:7 in the Quran reader
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور یہ قبروں سے اس طرح نکل پڑیں گے جیسے بکھری ہوئی ٹڈیاں،
مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ١ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ Open ayah 54:8 in the Quran reader
(اور) پکارنے والے کی طرف بھاگے چلے جا رہے ہوں گے۔ (اس وقت) کافر کہتے (جا رہے) ہوں گے کہ یہ تو (بڑا ہی) سخت دن ہے۔
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ Open ayah 54:9 in the Quran reader
ان سے پہلے نوح کی قوم جھٹلا چکی ہے، ان لوگوں نے ہمارے بندے (نوح) کو جھٹلایا اور (اس کی نسبت) کہا کہ یہ دیوانہ ہے اور اسے جھڑکیاں دی گئیں۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ Open ayah 54:10 in the Quran reader
(آخرکار) اس نے اپنے رب سے فریاد کی کہ میں (ان کے ہاتھ سے) عاجز ہوں بس اب تو ہی ان سے انتقام لے۔
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ٘ۖ Open ayah 54:11 in the Quran reader
تب ہم نے موسلا دھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دئیے۔
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ Open ayah 54:12 in the Quran reader
اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا۔ پس پورا پانی مل گیا اس کام کے لئے جو تجویز ہوچکا تھا۔
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍۙ Open ayah 54:13 in the Quran reader
اور نوح کو ہم نے (لکڑی کے) تختوں اور کیلوں سے بنائی ہوئی (کشتی) پر سوار کردیا۔
تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ Open ayah 54:14 in the Quran reader
جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی۔ (یہ تھا) بدلہ اس شخص کا جس کی ناقدری کی گئی تھی۔
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:15 in the Quran reader
اور ہم نے اس (کشتی) کو ایک نشان عبرت بنا چھوڑا۔ تو ہے کوئی جو (اس سے) نصیحت پکڑے ؟
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:16 in the Quran reader
پس (دیکھ لو، ) کیسا تھا ہمارا عذاب اور (کیسا تھا) ہمارا ڈرانا۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:17 in the Quran reader
اور البتہ ہم نے اس قرآن کو (لوگوں کے) نصیحت پکڑنے کے لئے آسان کردیا ہے، پھر ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:18 in the Quran reader
عاد نے (بھی) جھٹلایا تو (دیکھ لو) کیسا تھا ہمارا عذاب اور (کیسا تھا) ہمارا ڈرانا۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ Open ayah 54:19 in the Quran reader
ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن باد صرصر ان پر بھیج دی۔
تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ Open ayah 54:20 in the Quran reader
جو لوگوں کو (ان کی جگہ سے ایسا) اکھاڑ پھینکتی تھی گویا وہ اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:21 in the Quran reader
تو (دیکھ لو، ) کیسا تھا ہمارا عذاب اور (کیسا تھا ہمارا) ڈرانا۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:22 in the Quran reader
اور البتہ ہم نے اس قرآن کو (لوگوں کے) نصیحت پکڑنے کے لئے آسان کردیا ہے، پھر ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ Open ayah 54:23 in the Quran reader
(قوم) ثمود نے (بھی) ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔
فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ Open ayah 54:24 in the Quran reader
اور (اپنے پیغمبر صالح کی نسبت) کہنے لگے، کیا ہم ایسے شخص کی پیروی کریں جو ہم ہی میں کا ایک بشر ہے ؟ اگر ہم ایسا کریں تو (اس کے معنی یہ ہوں گے کہ) ہم گمراہی اور حماقت میں (پڑگئے) ہیں۔
ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ Open ayah 54:25 in the Quran reader
کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر وحی نازل کی گئی ؟ نہیں، بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا (اور) شیخی باز ہے۔
سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ Open ayah 54:26 in the Quran reader
(ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا کہ) انہیں کل ہی معلوم ہوا جاتا ہے کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور شیخی باز ہے۔
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘ Open ayah 54:27 in the Quran reader
بیشک ہم ان کے لئے ایک اونٹنی کو آزمائش بنا کر بھیجنے والے ہیں پس تم صبر کے ساتھ (نتیجہ کا) انتظار کرو۔
وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْ١ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ Open ayah 54:28 in the Quran reader
اور ان کو خبر کردو کہ پانی ان کے (اور اونٹنی کے) درمیان تقسیم ہوگا (اور) ہر ایک اپنی باری پر حاضرہو گا
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ Open ayah 54:29 in the Quran reader
آخرکار ان لوگوں نے اپنے ایک ساتھی کو پکارا تو اس نے (اونٹنی پر) وار کیا اور اس کو ہلاک کر ڈالا۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:30 in the Quran reader
تو (دیکھ لو) کیسا تھا ہمارا عذاب اور (کیسا تھا ہمارا) ڈرانا ؟