54. Surah Al-Qamar

القمرThe Moon · 55 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 54:31–44

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ Open ayah 54:31 in the Quran reader

ہم نے ان پر بس ایک چنگھاڑ بھیج دی اور وہ باڑھ والے کی باڑھ کے چورے کی طرح ہو کر رہ گئے۔

وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:32 in the Quran reader

اور البتہ ہم نے اس قرآن کو (لوگوں کے) نصیحت پکڑنے کے لئے آسان کردیا ہے۔ پھر ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۭ بِالنُّذُرِ Open ayah 54:33 in the Quran reader

لوط کی قوم نے (بھی) ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ Open ayah 54:34 in the Quran reader

تو ہم نے ان پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دی۔ لوط کے گھر والوں کے سو اہم ان کو صبح ہوتے ہوتے (عذاب کی جگہ سے) بچا کرلے گئے

نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ Open ayah 54:35 in the Quran reader

اپنے فضل وکرم سے۔ (تو دیکھ لو) جو (ہمارا) شکر کیا کرتا ہے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔

وَ لَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ Open ayah 54:36 in the Quran reader

اور یقینا (لوط نے) ان لوگوں کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا لیکن وہ ڈرانے والوں کے بارے میں جھگڑنے لگے۔

وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:37 in the Quran reader

انہوں نے اس کے مہمانوں کو اس کے پاس سے (باارادہ بد) لے جانا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں موند دیں۔ (اور کہا) پس اب چکھو (مزے) ہمارے عذاب اور ہمارے ڈرانے کے۔

وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّۚ Open ayah 54:38 in the Quran reader

اور صبح سویرے ہی ان کو ایک اٹل عذاب نے آلیا۔

فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:39 in the Quran reader

(ہم نے کہا) کہ پس اب چکھو (مزے) ہمارے عذاب اور ہمارے ڈرانے کے۔

وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:40 in the Quran reader

اور البتہ ہم نے اس قرآن کو (لوگوں کے) نصیحت پکڑنے کے لئے آسان کردیا ہے۔ پھر ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟

وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ Open ayah 54:41 in the Quran reader

اور (دیکھو، ) آل فرعون کے پاس (بھی) خبردار کرنے والے آئے تھے۔

كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ Open ayah 54:42 in the Quran reader

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو (ایسا) پکڑا جیسا ایک زبردست صاحب قدرت پکڑا کرتا ہے۔

اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ Open ayah 54:43 in the Quran reader

(اے اہل مکہ، ) کیا تمہارے (زمانے کے) کفار ان لوگوں سے (جن کا اوپر ذکر ہوا) کچھ بہتر ہیں یا تمہارے لئے (آسمانی) صحیفوں میں معافی (لکھی ہوئی) ہے ؟

اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ Open ayah 54:44 in the Quran reader

یا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم مقابلے کی قوت رکھنے والی جماعت ہیں ؟

[9] چرواہے عام طور پر اپنے گلوں کی حفاظت کے لئے باڑوں کو محفوظ کرنے کی غرض سے لکڑیوں اور جھاڑیوں کی باڑھ بنا دیتے ہیں۔ جس کی جھاڑیاں رفتہ رفتہ سوکھ کر جھڑ جاتی ہیں اور جانوروں کے روندنے سے ریزہ ریزہ ہو کر چورا ہوجاتی ہیں۔ یہاں قوم ثمود کی کچلی ہوئی لاشوں کو روندی ہوئی جھاڑیوں کے اس چورے سے تشبیہ دی گئی ہے۔
Ayahs 54:45–55

سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ Open ayah 54:45 in the Quran reader

(یاد رکھیں، ) عنقریب (ان کی) یہ جماعت شکست سے دوچار ہوگی اور (یہ لوگ) پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ Open ayah 54:46 in the Quran reader

بلکہ (اصل) وعدہ تو ان کے ساتھ قیامت کا ہے اور قیامت بڑی بلا اور نہایت تلخ چیز ہے۔

اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍۘ Open ayah 54:47 in the Quran reader

یہ مجرم لوگ درحقیقت گمراہی اور حماقت میں (مبتلا) ہیں۔

یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ Open ayah 54:48 in the Quran reader

(یہ اس دن کو یاد رکھیں) جس دن یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (تب ان سے کہا جائے گا کہ اب) چکھو مزا دوزخ (کی آگ) کی لپٹ کا۔

اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ Open ayah 54:49 in the Quran reader

بیشک ہم نے ہر چیز ایک اندازے کے ساتھ پیدا کی ہے۔

وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ Open ayah 54:50 in the Quran reader

اور ہمارا حکم تو بس ایک ہی دفعہ ہوتا ہے اور پلک جھپکنے کی طرح (عمل میں آجاتا) ہے

وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:51 in the Quran reader

اور (اے کفار مکہ، ) ہم تمہارے (کتنے ہی) ہم مشربوں کو ہلاک کرچکے ہیں، پھر ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ؟

وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ Open ayah 54:52 in the Quran reader

یہ لوگ جو کچھ بھی کرچکے ہیں (ان کے) اعمال ناموں میں (درج) ہے۔

وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ Open ayah 54:53 in the Quran reader

اور ہر چھوٹی اور بڑی بات (ان میں) لکھی ہوئی ہے۔

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ Open ayah 54:54 in the Quran reader

بلاشبہ متقی لوگ باغوں اور نہروں (کے عیش) میں ہوں گے۔

فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ۠ Open ayah 54:55 in the Quran reader

سچی عزت کی جگہ میں، ایک ذی اقتدار بادشاہ کے قریب۔

[10] یعنی ان تینوں احتمالات کا کذب عنقریب اسی دنیا میں ظاہر ہو کر رہے گا۔ کفار مکہ کی قوت اور غلبہ کے سارے ظاہری آثار و قرائن کے پیش نظر ایک بظاہر بےیارو مددگار شخص کی زبان سے ایسی زبردست پیشین گوئی کا ادا ہونا اور پھر اس کا لفظ بلفظ پورا ہوجانا اعجاز قرآن کے دلائل میں سے ایک زبردست دلیل ہے۔