53. Surah An-Najm
النجمThe Star · 62 ayahsاشرف الحواشی
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ Open ayah 53:1 in the Quran reader
قسم ہے تارے کی جب وہ نیچے کو چلے9
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ Open ayah 53:2 in the Quran reader
تمہار اساتھی یعنی پیغمبر نہ تو بہکا ہے نہ بھٹکا10
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ Open ayah 53:3 in the Quran reader
اور نہ اپنے دل کی خواہش سے وہ کوئی بات کرتا ہے11
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ Open ayah 53:4 in the Quran reader
اس کی جو بات ہے1 وہ وحی ہے جو اس پر بھیجی اتی ہے2
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ Open ayah 53:5 in the Quran reader
اس کو بڑے زور والے فرشتے جبرئیل نے سکھائی ہے3
ذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ Open ayah 53:6 in the Quran reader
بڑی خوبصورت یا بڑے عقلمند نے پھر وہ اوپرچڑھ گیا
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ Open ayah 53:7 in the Quran reader
آسمان کے اونچے کنارے میں4
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ Open ayah 53:8 in the Quran reader
پھر وہ اترا اور پیغمبر کے پاس آگیا5
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ Open ayah 53:9 in the Quran reader
اتنا کہ دو کمان کا یا اس سے بھی کم (ییغمبر اور جبرئیل میں) فاصلہ رہ گیا
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ Open ayah 53:10 in the Quran reader
پھر اس نے اللہ کے بندے (حضرت محمد) کو جو بتلانا تھا وہ بتلایا
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى Open ayah 53:11 in the Quran reader
پیغمبر نے جو دیکھا تھا اس میں اپنے دل سے جھوٹ نہیں ملایا کیا
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى Open ayah 53:12 in the Quran reader
پیغمبر نے جو دیکھا تم اس بات میں اس جھگڑتے ہوئے
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ Open ayah 53:13 in the Quran reader
حالانکہ پغیمبر تو اس کو جبرئیل کو ایک بار اور دیکھ چکا ہے6
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى Open ayah 53:14 in the Quran reader
سورة ے المنتہی کے پاس7
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 53:15 in the Quran reader
اسی کے پاس بہشت ہے جو نیک بندوں کا ٹھکانا ہے
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ Open ayah 53:16 in the Quran reader
جس اسدرے پر کچھ چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا8
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى Open ayah 53:17 in the Quran reader
پیغمبر کی نگاہ چوکی نہیں نہ حد سے بڑھی
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى Open ayah 53:18 in the Quran reader
بیشک پیغمبر نے اپنے ملک کی بڑی نشانیاں دیکھیں9
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ Open ayah 53:19 in the Quran reader
مشرکو) بھلابتلائو تو سہی لات اور عزی
وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى Open ayah 53:20 in the Quran reader
اور تیسرا ایک اور بت منات (یہ کس کام کے ہیں10
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى Open ayah 53:21 in the Quran reader
تم کو تو مردوئے (بیٹے) ملے اور پروردگار کو عورتیں (بیٹیاں)
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى Open ayah 53:22 in the Quran reader
یہ تو اگر ہو تو ایک بھونڈی تقسیم ہے
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ Open ayah 53:23 in the Quran reader
یہ بوت تو نر سے نام ہی نام ہیں (جن کی حقیقت کچھ نہیں) جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے اپنے دل سے تراش لئے ہیں اللہ نے تو ان کے العبد ہونے کی کوئی سند نہیں اتاری یہ کافر بس اٹکل پر چلتے ہیں اور جو ان کے دل میں آتا ہے وہ کرتے ہیں حالانکہ ان کے مالک کی طرف سے ان کو ٹھیک رستہ بھی بتلایا جا چکا تھا11
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ Open ayah 53:24 in the Quran reader
کیا بھلا آدمی کو جو آرزو کرے وہ مل سکتی ہے
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ Open ayah 53:25 in the Quran reader
آخرت اور دنیا دونوں اللہ کے اختیار میں ہیں
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى Open ayah 53:26 in the Quran reader
آسمان کے فرشتے تو کتنے ایسے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آسکتی مگر ہاں اللہ جس کے لئے چاہے حکم دے اور اس کی مرضی ہو (تو یہ اور بات ہے)12
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى Open ayah 53:27 in the Quran reader
جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے وہی فرشتوں پر عورت ذات کا نام دھرتے ہیں ان کو اللہ کی بیٹیاں کہتے ہیں
وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ Open ayah 53:28 in the Quran reader
اور ان کو اس بات کی کوئی تحقیق نہیں ہے کہ فرشتے عورت ذات ہیں وہ اور کچھ نہیں صرف اٹلک گمان پر چلتے ہیں اور گمان وہاں کچھ کام نہیں آتا جہاں پر یقین چاہیے1
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ Open ayah 53:29 in the Quran reader
تو اے پیغمبر جو کوئی ہماری یاد سے منہ موڑے (قرآن اور آخرت کا خیال نہ کرے) اور صرف دنیا کی زندگی سے غرض رکھی تو اس کی طرف سے منہ پھیرے2
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى Open ayah 53:30 in the Quran reader
ان کی عقل یہیں تک پہونچی ہے3 بیشک تیرا مالک خوب جانتا ہے کون اس کی سچی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہ یہ بھی خوب جانتا ہے کہ کون سچی راہ پر آگیا ہے4
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ Open ayah 53:31 in the Quran reader
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور کچھ زمین میں ہے سب اللہ تعالیٰ ہی کا ہے (اسی نے آدمیوں کو بنایا) اس لئے کہ بروں کو ان کے کئے کا اور اچھوں کو اچھا بدلہ دے5
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ Open ayah 53:32 in the Quran reader
(اچھے لوگ وہ ہیں) جو بڑے بڑے گناہوں اور بےشرمی کے کاموں سے بچتے ہیں مگر چھوٹا قصور (ان سے) ہوجاتا ہے6 بیشک (اے پیغمبر) تیرا مالک بڑا بخشنے والا ہے7 وہ تم کو اس وقت سے خوب جانتا ہے جب اس نے تم کو زمین سے نکالا8 اور جب تم اپنی مائوں کے پیٹ میں بچے تھے تو اپنی پاکیزگی مت جتائو وہ خوب جانتا ہے کون پرہیز گار ہے9
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ Open ayah 53:33 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ایمان سے منہ پھیرلیا
وَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى Open ayah 53:34 in the Quran reader
اور تھوڑی سی خیرات کی پھر ہاتھ روک لیا10 بخیل پن گیا یا سخت دل ہوگیا
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى Open ayah 53:35 in the Quran reader
کیا اس کو غیب کا علم ہے وہ اپنی آنکھ سے اپنا انجام دیکھ رہا ہے11
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ Open ayah 53:36 in the Quran reader
کیا اس کو ان باتوں کی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ کی کتاب تورات کے ورقوں میں ہیں
وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ Open ayah 53:37 in the Quran reader
اور ابراہیم کی (کتاب کے) ورقوں میں جس نے اللہ کا حق پورا ادا کیا
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ Open ayah 53:38 in the Quran reader
ان کتابوں میں یہ لکھا ہے کہ کوئی بوجھ1 اٹھانیوالا دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائیگا