53. Surah An-Najm

النجمThe Star · 62 ayahsاشرف الحواشی

Ayahs 53:39–43

وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ Open ayah 53:39 in the Quran reader

اور یہ بھی لکھا ہے کہ آدمی کو اپنی ہی کوشش ایمان سے فائدہ ہوگا

وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪ Open ayah 53:40 in the Quran reader

اور یہ کہ اس کی کوشش آگے چل کر (قیامت کے دن اس کو) دکھائی جائیگی

ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ Open ayah 53:41 in the Quran reader

پھر اس کو پورے سے پورا بدلہ ملے گا

وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ Open ayah 53:42 in the Quran reader

اور یہ کہ خیر سب کو تیرے مالک کے پاس جانا ہے

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ Open ayah 53:43 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی (جس کو چاہتا ہے) ہنساتا ہے اور (جسکو چاہتا ہے) رلاتا ہے2

ف 2 یعنی راحت ہو یا مصیبت، خوشی ہو یا غم لذت ہو یا تکلیف دونوں کا خالق اور مسبب الاسباب وہی ہے۔
Ayahs 53:44–48

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ Open ayah 53:44 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی مارتا ہے وہی جلاتا ہے

وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ Open ayah 53:45 in the Quran reader

اور اسی نے ہر جانور کے جوڑے نر اور مادہ بنائے

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪ Open ayah 53:46 in the Quran reader

نطفے سے جب وہ مادہ کے پیٹ میں جاتا ہے

وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ Open ayah 53:47 in the Quran reader

اور یہ کہ دوبارہ جلا کر اٹھانا اس نے اپنے اوپر لے لیا ہے وعدہ فرما لیا ہے

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ Open ayah 53:48 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی کسی کو مالدار کرتا ہے اور کسی کو محتاج بناتا ہے3

ف 3 ” اقنی “ کے دوسرے معنی ” صاحب جائیداد بناتا ہے “ اور تیسرے معنی ” خوش کرتا ہے “ بھی ہوسکتے ہیں۔
Ayah 53:49

وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ Open ayah 53:49 in the Quran reader

اور یہ کہ وہی شعر اسے ساترے کا مالک ہے4

ف 4 ” شعریٰ “ برج جوزا کے پیچھے ایک چمکدار ستارہ کا نام ہے۔ زمانہ جاہلیت میں قبیلہ خزاء کے لوگ اس کی پرستش کرتے تھے۔ مطلب یہ ہے کہ تمہاری قسمتیں یہ ستارہ نہیں بلکہ وہ خدا بناتا ہے جو اس کا رب ہے۔
Ayah 53:50

وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ Open ayah 53:50 in the Quran reader

اور یہ کہ اسی نے پہلے عاد کی قوم کو تباہ کیا5

ف 5 یعنی حضرت ہود (علیہ السلام) کی قوم اسے ” پہلے عاد “ اس لئے کہا گیا کہ وہ ثمود سے پہلے تھی۔ یا وہ پہلی قوم تھی جو قوم نوح کے بعد تباہ کی گئی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ قوم عاد دو ہیں پہلی حضرت ہود کی قوم اور دوسری ارم کی قوم جس کا ذکر سورة فجر میں آئے گا اور جو ان لوگوں کی نسل سے تھی جو حضرت ہود پر ایمان لائے تھے اور عذاب سے بچ گئے تھے۔
Ayahs 53:51–54

وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ Open ayah 53:51 in the Quran reader

او ثمود کو بھی اور ان دونوں میں سے کسی کو بھی باقی نہ رکھا

وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ Open ayah 53:52 in the Quran reader

اور ان سے پہلے نوح کی قوم والوں کو بھی بیشک وہ بڑے ظالم اور بڑے شریر تھے

وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ Open ayah 53:53 in the Quran reader

اور لوط کی بستیوں (متوتف کہ) کو بھی اسی نے الٹ مارا

فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ Open ayah 53:54 in the Quran reader

پھر ان پر جو تباہی آئی وہ آئی6

ف 6 یعنی پتھروں کی بارش جیسا کہ دوسری آیات میں مذکور ہے۔ ممکن ہے بحر مردار کا پانی بھی مراد ہو جس میں یہ بستیاں ڈوب گئیں اور وہ ان پر چھا گیا۔ واضح رہے کہ ” غشی “ کے لفظی معنی ” چھا جانا “ ہیں۔
Ayah 53:55

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى Open ayah 53:55 in the Quran reader

پھر (اسے سننے والے آدمی) تو اپنے پروردگار کی کس کس نعمت میں شبہ (شک) کریگا7

ف 7 سیاق کلام کی بنا پر یہاں نعمت سے مراد ظالم و سرکش قوم کی تباہی ہے۔ معلوم ہوا کہ کہ کسی ظالم و سرکش قوم کو تباہ کرنا بھی انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے۔
Ayah 53:56

هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى Open ayah 53:56 in the Quran reader

اگلے ڈرانے والوں (پیغمبروں) میں سے یہ پیغمبر بھی ایک ڈرانیوالا ہے8

ف 8 یعنی حضرت محمد ﷺ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” یہ (تباہی جس کا ذکر کیا گیا) پہلے آنے والی تنبیہوں میں سے ایک تنبیہ ہے۔ “
Ayah 53:57

اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ Open ayah 53:57 in the Quran reader

دیکھو نزدیک آنیوالی قیامت نزدیک آ پہونچی9

ف 9 یعنی اسے دور نہ سمجھو۔ کیونکہ وہ یکایک اور فوراً آسکتی ہے اس لئے توبہ کرنے میں تاخیر نہ کرو۔
Ayahs 53:58–61

لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ Open ayah 53:58 in the Quran reader

اللہ کے سوا اس کی تکلیف ٹالنے والا نہیں

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ Open ayah 53:59 in the Quran reader

کیا تم اے کافروں قرآن کو سن کر تعجب کرتے ہو

وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ Open ayah 53:60 in the Quran reader

اس کو جھٹلاتے ہو اور ہنستے ہو روتے نہیں

وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ Open ayah 53:61 in the Quran reader

اور غفلت میں پڑے ہو10

ف 10 سمد سے مراد ایسی غفلت ہے جس کے ساتھ رنگ رلیاں بھی ہوں۔ صالح ابی اقلیل کہتے ہیں کہ جب سے یہ آیت اتری رسول اللہ ﷺ کو کسی نے ہنستے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ دنیا سے یہ رخصت ہوگئے۔ (شو کانی)
Ayah 53:62

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩ Open ayah 53:62 in the Quran reader

تو تم اے مومنو) اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو اور اسی کا پوجا کرتے رہو11،

ف 11 اس مقام پر سجدہ کرنا مستحب ہے جیسا کہ سورة کے شروع میں بیان ہوچکا ہے۔