Fussilat 41:12

Fussilat · from ayah 12

41:12

فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَاَوْحٰی فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا ؕ— وَزَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ ۖۗ— وَحِفْظًا ؕ— ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ ۟فَقَضٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوَاتٍ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَاَوۡحٰى فِىۡ كُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَهَا‌ ؕ وَزَ يَّـنَّـا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ ‌ۖ وَحِفۡظًا ‌ؕ ذٰ لِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

And He completed them as seven heavens within two days and inspired in each heaven its command. And We adorned the nearest heaven with lamps and as protection. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

— Saheeh International

Juz 24 · Ruku 2 of surah · Ruku 16 of juz

Read the whole surah · Surah Fussilat

All translations of 41:12

تب اُس نے دو دن کے اندر سات آسمان بنا دیے، اور ہر آسمان میں اُس کا قانون وحی کر دیا اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصوبہ ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی، یہ تدبیر اللہ غالب و دانا کی ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

چنانچہ اس نے دو دن میں اپنے فیصلے کے تحت ان کے سات آسمان بنا دئیے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا اور ہم نے اس قریب والے آسمان کو چراغوں سے سجایا اور اسے خوب محفوط کردیا۔ یہ اس ذات کی نپی تلی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کا علم بھی مکمل

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

تو انہیں پورے سات آسمان کردیا دو دن میں اور ہر آسمان میں اسی کے کام کے احکام بھیجے اور ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور نگہبانی کے لیے یہ اس عزت والے علم والے کا ٹھہرایا ہوا ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

پھر دو دِنوں (یعنی دو مرحلوں) میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر سماوی کائنات میں اس کا نظام ودیعت کر دیا اور آسمانِ دنیا کو ہم نے چراغوں (یعنی ستاروں اور سیّاروں) سے آراستہ کر دیا اور محفوظ بھی (تاکہ ایک کا نظام دوسرے میں مداخلت نہ کر سکے)، یہ زبر دست غلبہ (و قوت) والے، بڑے علم والے (رب) کا مقرر کردہ نظام ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

تو اس نے انھیں دو دنوں میں سات آسمان پورے بنادیا اور ہر آسمان میں اس کے کام کی وحی فرمائی اور ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں کے ساتھ زینت دی اور خوب محفوظ کردیا۔ یہ اس کا اندازہ ہے جو سب پر غالب، سب کچھ جاننے والا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

پھر اس نے دو دنوں میں سات آسمان بنا ڈالے اور ہر آسمان میں اس کا قانون وحی کیا۔ اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے سجا دیا اور (ان سے) حفاظت کا کام لیا یہ سب پر غالب اور ہر چیز کو جاننے والے کی منصوبہ بندی ہے۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

وہ بولے کہ ہم رضامندانہ حاضر ہیں۔ پس ان کے سات آسمان ہونے کا فیصلہ فرمایا دو دنوں میں۔ اور ہر آسمان میں اس کے متعلقہ فرائض وحی کردیئے اور ہم نے آسمان زیریں کو چراغوں سے سنوارا اور اس کو اچھی طرح محفوظ کیا۔ یہ خدائے عزیز وعلیم کی منصوبہ بندی ہے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

سو اس نے بنا دئیے سات آسمان دو دونوں میں اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا اور ہم نے آراستہ کیا قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے اور اسے اچھی طرح سے محفوظ بھی کردیا یہ سب کچھ تجویز (اور منصوبہ بندی) ہے اس ذات کی طرف سے جو سب پر غالب نہایت ہی علم والی ہے

— مولانا اسحاق مدنی

پھر دو روز میں سات آسمان بنادئیے اور ہر آسمان میں اس کے (مناسب) حکم بھیج دیا۔ اور ہم نے اس قریب والے آسمان کو ستاروں کے ذریعہ سے رونق بھی دی اور حفاظت بھی کی یہ انتظام ہے خدائے ہمہ قوت وہمہ علم کا۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

پھر اس نے ان کو سات آسمانوں کی شکل دے دی دو دنوں میں۔ اور اس نے وحی کردیا ہر آسمان پر اس کا حکم ور اس نے وحی کردیا ہر آسمان پر اس کا حکم اور ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے ّمزین کردیا اور اس کی خوب حفاظت کی یہ اس ہستی کا بنایا ہوا اندازہ ہے جو زبردست ہے اور ُ کل علم رکھنے والا ہے۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس کے کام کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں یعنی ستاروں سے سجایا اور شیطانوں سے محفوظ رکھا۔ یہ زبردست اور خبردار کے مقرر کئے ہوئے اندازے ہیں۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Then He made them seven heavens in two days and revealed to each heaven its law. And We adorned the lower heaven with lamps, and firmly secured it. All this is the firm plan of the All-Mighty, the All-Knowing.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

So He accomplished them as seven skies in two days, and settled in every sky its (due) thing. And We have decorated the closest sky with lamps, and protected it properly. All this is the determination of the All-Mighty, the All-Knowing.

— Muhammad Taqi Usmani

So He accomplished them as seven skies in two days, and settled in every sky its (due) thing. And We have decorated the closest sky with lamps, and protected it properly. All this is the determination of the All-Mighty, the All-Knowing.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Then He completed and finished their creation (as) seven heavens in two Days and He made in each heaven its affair. And We adorned the nearest (lowest) heaven with lamps (stars) to be an adornment as well as to guard. Such is the decree of Him, the Almighty, the All-Knower.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Then He ordained them seven heavens in two Days and inspired in each heaven its mandate; and We decked the nether heaven with lamps, and rendered it inviolable. That is the measuring of the Mighty, the Knower.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And He completed them as seven heavens within two days and inspired in each heaven its command. And We adorned the nearest heaven with lamps and as protection. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

— Saheeh International

He formed the seven heavens in two days and revealed to each one its task. He decked the sky above the earth with torches and protected it from (intruders).. Such is the design of the Majestic and All-knowing God".

— Muhammad Sarwar

So He ordained them seven heavens in two periods, and revealed in every heaven its affair; and We adorned the lower heaven with brilliant stars and (made it) to guard; that is the decree of the Mighty, the Knowing.

— Muhammad Habib Shakir

Then He decreed them as seven heavens in two days, and revealed Unto each heaven the command thereof; and We bedecked the nether heaven with lamps and placed therein a guard. That is the ordinance of the Mighty, the Knower.

— Abdul Majid Daryabadi

So He completed them as seven firmaments in two Days, and He assigned to each heaven its duty and command. And We adorned the lower heaven with lights, and (provided it) with guard. Such is the Decree of (Him) the Exalted in Might, Full of Knowledge.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 41:12

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 9–12

تخلیق کائنات کا مرحلہ وار ذکر۔ ہر چیز کا خالق ہر چیز کا مالک ہر چیز پر حاکم ہر چیز پر قادر صرف اللہ ہے۔ پس عبادتیں بھی صرف اسی کی کرنی چاہئیں۔ اس نے زمین جیسی وسیع مخلوق کو اپنی کمال قدرت سے صرف دو دن میں پیدا کردیا ہے۔ تمہیں نہ اس کے ساتھ کفر کرنا چاہے نہ شرک۔ جس طرح سب کا پیدا کرنے والا وہی ایک ہے۔ ٹھیک اسی طرح سب کا پالنے والا بھی وہی ایک ہے۔ یہ تفصیل یاد رہے کہ اور آیتوں میں زمین و آسمان کا چھ دن میں پیدا کرنا بیان ہوا ہے۔ اور یہاں اس کی پیدائش کا وقت الگ بیان ہو رہا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ پہلے زمین بنائی گئی۔ عمارت کا قاعدہ یہی ہے کہ پہلے بنیادیں اور نیچے کا حصہ تیار کیا جاتا ہے پھر اوپر کا…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة حٰمٓ السَّجْدَة 16 ان آیات کو سمجھنے کے لیے تفہیم القرآن کے حسب ذیل مقامات کا مطالعہ مفید ہوگا۔ جلد اول، البقرہ، حاشیہ 34۔ جلد دوم، الرعد، حاشیہ 2، الحجر، حواشی 8 تا 12۔ جلد سوم، الانبیاء، حواشی 34۔ 35، المومن، حاشیہ 15۔ جلد چہارم، یٰس، 37۔ الصافّات، حواشی نمبر 5۔ 6)

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 11–12

(آیت) ثُمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَاۗءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْاَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًااَوْ كَرْهً آ قَالَتَآ اَتَيْنَا طَاۗىِٕعِيْنَ۔ یہ آسمان و زمین کو خطاب کر کے حکم دینا اور ان کا اطاعت و فرمانبرداری سے جواب دینا بعض مفسرین کے نزدیک مجاز ہے کہ زمین و آسمان اللہ تعالیٰ کے تابع فرمان ہر کام کے لئے تیار پائے گئے۔ مگر ابن عطیہ اور دوسرے محققین ائمہ تفسیر نے فرمایا کہ اس میں کوئی مجاز نہیں، سب اپنی حقیقت پر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین میں شعور و ادراک خطاب کے سمجھنے کا بھی پیدا فرما دیا تھا اور ان کو گویائی کی طاقت بھی جواب دینے کے لئے عطا فرما دی تھی۔ تفسیر بحر محیط میں اس کو…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

ساتوں آسمانوں کی تکمیل اس سے معلوم ہوا کہ جس وقت آسمان کی طرف توجہ فرمائی ہے اس قت ساتوں آسمانوں کا ہیولیٰ تو موجود تھا اگرچہ ابھی وہ تکمیل عمل (INISNING TOUCH) کا محتاج تھا۔ اس کا اشارہ جمع کی ضمیر اور بعد کے قرائن سے نکلتا ہے۔ فرمایا کہ بس ان کا فیصلہ فرما دیا کہ وہ سات آسمان بن جائیں۔ ’ وادحی فی کل سماء امرھا ‘ اور ان میں سے ہر آسمان کی اس کائنات کے مجموعی نظام میں جو ڈیوٹی ہے وہ اس کو وحی فرمائی۔ ’ وزینا السمآء الدنیا بمصابیع ‘ اور آسمان زیریں کو ستاروں کے قمقموں سے سجایا۔ یہاں اسلوب کی یہ تبدیلی ملحوظ رہے کہ اوپر کی باتیں غائب کے اسلوب میں ہیں اور یہ بات متکلم کے اسلوب میں۔ اسلوب کی اس…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 12–13

12۔ 1 یعنی خود آسمانوں کو یا ان میں آباد فرشتوں کو مخصوص کاموں اور وظائف کا پابند کردیا۔ 12۔ 2 یعنی شیطان سے نگہبانی، جیسا کہ دوسرے مقام پر وضاحت کی ہے ستاروں کا ایک تیسرا مقصد دوسری جگہ اَھْتِدَاء (راستہ معلوم کرنا) بھی بیان کیا گیا (وَعَلٰمٰتٍ ۭ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُوْنَ) 16۔ النحل :16)

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

7: یعنی آسمانوں کو نظام چلانے کے لیے جو احکام مناسب تھے، وہ متعلقہ مخلوقات کو عطا فرمادئیے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 9–12

آیت نمبر 9 تا 12 اے پیغمبر ان سے کہو کہ تم جب کفر کرتے ہو اور لاپرواہی میں یہ عظیم بات کہہ جاتے ہو ، یہ تو تم ایک بہت ہی بڑے جرم کا ارتکاب کرتے ہو ، یہ نہایت ہی قبیح اور ناپسندیدہ فعل ہے ، تم ایک ایسی ذات کا انکار کرتے ہو ، جس نے زمین کو پیدا کیا ، اس کے اندر پہاڑ پیدا کیے ، ان کے اندر برکات پیدا کیں ، اس زمین کے اندر رزق کی تمام ضروریات پوری پوری رکھ دیں ، جس نے آسمانوں کو پیدا کیا اور یہ سب کام اس نے چار دنوں میں سرانجام دیئے اور تمام مانگنے والوں کے لیے ان کی ضروریات مہیا کردیں جس نے آسمانوں کو پیدا کیا ، منظم کیا ، خصوصاً دنیا سے قریب والے آسمان کو خوب مزین کیا ، زمین اور آسمان نے اس کے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

6 یعنی چار دن وہ تھے اور دو دن میں آسمان بنائے کل چھ دن ہوگئے، جیسا کہ دوسری جگہ " ستۃ ایام " کی تصریح ہے۔ (تنبیہ) جن احادیث مرفوعہ میں تخلیق کائنات کے متعلق دونوں کی تعیین و ترتیب آئی ہے کہ فلاں فلاں چیز اللہ نے ہفتہ کے فلاں فلاں دن میں پیدا کی ان میں کوئی حدیث صحیح اب تک نظر سے نہیں گزری۔ حتیٰ کہ ابوہریرہ کی حدیث کے متعلق جو صحیح مسلم ہے ابن کثیر لکھتے ہیں۔ " وہومن غرائب الصحیح وقد عللہ البخاری فی التاریخ فقال رواہ بعضہم عن ابی ہریرۃ عن کعب الاحبار وہوالاصح۔ " اور روح المعانی میں فقال شافعی سے نقل کیا ہے " تفردبہ مسلم و قد تکلم علیہ الحفاظ علی ابن المدینی والبخاری وغیرہما وجعلوہ من کلام کعب…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 12 { فَقَضٰہُنَّ سَبْعَ سَمٰواتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ } ”پھر اس نے ان کو سات آسمانوں کی شکل دے دی ‘ دو دنوں میں۔“ قرآن حکیم میں سات مقامات پر یہ ذکر ملتا ہے کہ زمین و آسمان کی تخلیق چھ دنوں میں ہوئی ‘ لیکن یہ قرآن کا واحد مقام ہے جہاں نہ صرف ان چھ دنوں کی مزید تفصیل break up دی گئی ہے بلکہ اس تخلیقی عمل کی ترتیب sequence کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ یعنی پہلے زمین بنی اور سات آسمان اس کے بعد وجود میں آئے۔ لیکن ابھی تک ہم نہ تو مذکورہ چھ دنوں کے مفہوم کو سمجھ سکے ہیں اور نہ ہی زمین و آسمان کے تخلیقی عمل کی ترتیب سے متعلق سائنٹیفک انداز میں کچھ جان سکتے ہیں۔ بہر حال ہمارا یمان ہے کہ مستقبل میں…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

10 زمین و آسمان کی تخلیق ترتیب اور زمانہ تخلیق :۔ قرآن میں متعدد مقامات پر مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان یعنی کائنات کو چھ ایام (یا ادوار) میں بنایا۔ پھر بعض روایات میں بھی یہ مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہفتہ میں فلاں کام کیا تھا اور اتوار کو فلاں اور پیر کو فلاں اسی طرح چھ دنوں کے الگ الگ کام بھی مذکور ہیں۔ حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ ایسی سب روایات ناقابل احتجاج اور اسرائیلیات سے ماخوذ ہیں۔ لہذا ان کا کچھ اعتبار نہیں البتہ کسی مقام پر تو یہ مذکور ہے کہ زمین آسمانوں سے پہلے پیدا کی گئی اور کسی مقام سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ زمین بعد میں پیدا ہوئی اور کبھی یہ اشتباہ پیدا ہونے لگتا ہے کہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

10۔ یہ احکام ان آسمانوں کے فرشتوں کو ملے یا جو مخلوق وہاں آباد ہو اس کو، اے اوحی الی اھلھا باوامرہ ونواھیہ (بیضاوی) (آیت) ” فی یومین “۔ دوروز یہ، اور چار روز قبل والے، میزان وہی چھ روز کی ہوئی۔ 11۔ (اور اتنے محکم انتظامات بجز اس خدائے واحد، ہمہ تواں وہمہ داں کے اور کون کرسکتا ہے ؟ وما احسن ھذہ الخاتمۃ لان تلک الاعمال لاتمکن الابقدرۃ کاملۃ وعلم محیط (کبیر) (آیت) ” العزیز العلیم۔ العزیز “۔ میں اشارہ ہے کمال قدرت کی جانب اور (آیت) ” العلیم “۔ میں کمال علم کی جانب۔ (آیت) ” السمآء الدنیا “۔ قریب والے آسمان سے مراد اہل زمین سے قریب ترین آسمان ہے۔ یہی جو زمین سے دکھائی دے رہا ہے۔ (آیت) ” حفظا “۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 9–18

آیت نمبر 9 تا 18 ترجمہ : آپ کہہ دیجئے ! کہ کیا تم اس (اللہ) کا انکار کرتے ہو، اور اس کے شریک ٹھہراتے ہو جس نے زمین دو روز میں پیدا کردی یعنی اتوار اور پیر میں اَئِنَّکُمْ میں دوسرے ہمزہ کی تحقیق و تسہیل کے ساتھ اور دونوں صورتوں میں ان کے درمیان الف داخل کرکے تمام جہانوں کا مالک وہی ہے عالمین عالَم کی جمع اور وہ اللہ کے علاوہ ہے عالمین عالَمْ مختلف الانواع ہونے کی وجہ سے جمع اور ذوی العقول کو (غیر ذوی العقول پر) غلبہ دینے کی وجہ سے یاء ونون کے ساتھ لایا گیا ہے، اور اس نے زمین میں اس کے اوپر جمے رہنے والے پہاڑ رکھ دیئے یہ جملہ مستانفہ ہے، اس کا عطف الذی کے صلہ پر فصل بالاجنبی کی وجہ سے جائز…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

فقضہ من سبع سموت فی یومین سو دو روز میں ان کو سات آسمان بنا دیا۔ ھُنَّکی ضمیر سماء کی طرف راجع ہے ‘ کیونکہ سماء معنی کے لحاظ سے جمع ہے ‘ ضمیر مبہم ہے اور سبع سمٰوٰتاسکی توضیح ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ نے سات آسمان ایجاد کر دئیے ‘ یعنی مطلق عدم سے وجود میں لے آیا اور ان کو محکوم کردیا۔ یَوْمَیْن یعنی پنچ شنبہ اور جمعہ۔ محلی نے لکھا ہے : جمعہ کی آخری ساعت میں تخلیق کائنات سے فارغ ہوگیا۔ اسی آخری ساعت میں اللہ نے آدم کو پیدا کیا ‘ اسی لئے اس جگہ سواءً نہیں فرمایا۔ میں کہتا ہوں : شاید محلی کے اس قول کا مدار اس حدیث پر ہے جو مسلم نے حضرت ابوہریرہ کی روایت سے بیان کی ہے ‘ حضرت ابوہریرہ کا بیان ہے کہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

غرض کہ اللہ تعالیٰ نے دو روز میں اوپر نیچے سات آسمان بنا دیے کہ ہر ایک دن کی مقدار ہزار سال کے برابر تھی اور ہر ایک آسمان پر اس کے رہنے والے پیدا کردیے اور اس کے لیے مناسب حکم بھیج دیا اور سب سے پہلے آسمان کو ستاروں سے سجا دیا اور ستاروں کے ذریعے شیاطین سے اس کی حفاظت کی چناچہ بعض ستارے تو آسمان کی زینت ہیں کہ وہ اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرتے اور بعض خشکی سمندری اور تاریک راستوں میں مسافروں کو راستہ بتاتے ہیں اور بعض شیاطین کے مارنے کے لیے مقرر ہیں۔ یہ اس ذات کی طرف سے تدبیر ہے جو کافر کو سزا دینے پر غالب اور مومن و کافر کو اور اس تدبیر کو جاننے والا ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

(1) فقضھن سبع سموات فی یومین : یعنی اللہ تعالیٰ نے آسمان کو جو دخان کی صورت میں تھا، وہ دونوں میں پورے سات آسمان بنادیا۔ (2) و اوحی فی کل سمآء امرھا : یعنی کائنات کے اس نظام میں ہر آسمان کی اور اس میں رہنے والی ہر مخلوق کی جو ذمہ داری تھی وہ اس کی طرف وحی فرما دی کہ تمہیں یہ کام کرنا ہے اور اس طرح کرنا ہے۔ (3) و زینا السمآء الدنیا بمصابیح و حفظاً :”حفظاً“ (حفظنا ھا“ کا مفعول مطلق ہے جو یہاں مقدر ہے، اور اس کا عطف لفظ مقدر ”زینۃ“ پر ہے جو ”زینا السمآء الدنیا“ کا مفعول مطلق ہے۔ گویا اصل جملہ یہ تھا :”وزینا السماء الدنیا بمصابیح زینۃ وحفناھا بھا حفظا“ لفظ ”زینا“ کی دلالت کی وجہ سے ”زینۃ“ کو حذف…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 9–12

(قل ائنکم لتکفرون۔۔۔۔ ) 1 ؎۔ تفسیر الماوردی، جلد 5، صفحہ 169 قل ائنکم لتفکرون بالذی خلق الارض فی فومین ائنکم دو ہمزوں کے ساتھ ہے دوسرا ہمزہ بین بین ہے اور دو ہمزوں کے درمیان الف ہے اس کا معنی شرمندہ کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو حکم دیا تاکہ انہیں شرمندہ کیا جائے اور ان کے فعل پر تعجب کا اظہار کیا جائے معنی ہے تم کیوں اللہ تعالیٰ کا انکار کرتے ہو جبکہ وہ آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ؟ یومین سے مراد اتوار اور سوموار ہے انداد ًاکا معنی اضداد اور شریک ہیں وجعل فیھا ھا ضمیر سے مراد زمین ہے، رواسی سے مراد پہاڑ ہیں۔ وہب نے کہا : جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا کیا تو اسے پانی پر پھیلا دیا…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 9–12

1:۔ ابن جریر ونحاس (رح) (فی ناسخہ) وابوالشیخ (رح) فی العظمہ) اور حاکم (رح) (وصححۃ) وابن مردویہ اور بیہقی (رح) نے (الاسماء والصفات میں) ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ یہودی نبی ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے آسمان اور زمین کے بارے میں سوال کیا آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ زمین کو اتوار اور پیر کے دن پیدا فرمایا اور پہاڑوں کو اور ان میں جو منافع ہیں وہ منگل کے دن پیدا فرمایا اور بدھ کے دن درخت، پانی، شہر، آبادی، کھنڈرات کو پیدا فرمایا یہ چار دن ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا (آیت ) ” قل ائنکم لتکفرون بالذی خلق الارض فی یومین وتجعلون لہ اندادا، ذلک رب العلمین (9) وجعل فیھا رواسی من فوقھا وبرک فیھا وقدر فیھا…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

فَقَضٰهُنَّ [ تو اس نے بنایا ان کو ] سَبْعَ سَمٰوَاتٍ [ سات آسمان ] فِيْ يَوْمَيْنِ [ دو دنوں میں ] وَاَوْحٰى فِيْ كُلِّ سَمَاۗءٍ [ اور اس نے وحی کیا ہر آسمان میں ] اَمْرَهَا ۭ [ اس کا حکم ] وَزَيَّنَّا [ اور ہم نے زینت دی ] السَّمَاۗءَ الدُّنْيَا [ دنیوی آسمان کو ] بِمَصَابِيْحَ ڰ [ چراغوں سے ] وَحِفْظًا ۭ [ اور محفوظ کیا ہوا ] ذٰلِكَ [ یہ ] تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ [ علیم بالادست (ہستی ) کا طے شدہ امر ہے ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

(فَقَضَاھُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ ) (سو اللہ تعالیٰ نے دو دن میں سات آسمان بنا دئیے) (وَاَوْحٰی فِیْ کُلِّ سَمَاءٍ اَمْرَھَا) (اور ہر آسمان میں اس کے مناسب اپنا حکم بھیج دیا) یعنی جن فرشتوں سے جو کام لینا تھا وہ ان کو بتادیا۔ (وَزَیَّنَّا السَّمَآء الدُّنْیَا بِمَصَابِیحَ وَحِفْظًا) (اور ہم نے قریب والے آسمان کو ستاروں سے زینت دی اور ان ستاروں کو حفاظت کا ذریعہ بنا دیا) شیاطین اوپر کی باتیں سننے کے لیے اوپر جاتے ہیں تو یہ ستارے انہیں مارتے ہیں جیسا کہ سورة الملک کی آیت (وَلَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآء الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَجَعَلْنَاھَا رُجُوْمًا للشَّیَاطِینِْ ) میں بیان…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 9–18

استعجاب وتوبیخ برکفر خالق کائنات وتہدید بذکرانجام مجرمین : قال اللہ تعالیٰ : (آیت ) ” قل ائنکم لتکفرون بالذی خلق الارض ........ الی ......... وکانوایتقون “۔ (ربط) گزشتہ آیات میں قرآن کریم کی حقانیت کا بیان تھا اور اثبات رسالت نبی کریم ﷺ ، بطور تمہید ان امور کو ذکر کرکے اب ان آیات میں قدرے تفصیل کے ساتھ اس امر پر اظہار تعجب کیا جارہا ہے کہ خالق کائنات (جس کی قدرت وخالقیت اور الوہیت کے دلائل روزروشن سے زائد واضح ہیں) کا انکار کوئی بھی صاحب عقل انسان کیونکر کرتا ہے، جب بھی انسان عقل اور فطرت کے معیار پر اس بات کو پرکھے گا کبھی بھی انکار خدا اور شرک کے امکان کا تصور بھی نہیں کرسکتا، اس ذلیل میں…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

12:۔ ” وزینا السماء “ وحفظا فعل حفظناھا کا مفعول مطلق ہے اور ہم نے سب سے نچلے آسمان کو شمعوں کی مانند روشن ستاروں سے آراستہ کردیا اور آسمانوں کو ہر قسم کی آلات و حادثات یا شیاطین سے محفوظ کردیا۔ ستارے فضا میں معلق ہوں۔ جیسا کہ جدید سائنسدانوں کا خیال ہے یا آسمانوں سے اوپر کرسی (آٹھویں آسمان) میں مرکوز ہوں جیسا کہ قدیم ریاضی دانوں کا نظریہ ہے۔ ہر حال میں وہ پہلے آسمان ہی کی زینت و آرائش ہیں۔ 13:۔ ” ذلک تقدیر العزیز العلیم “ یہ سب کچھ اس قادر وعلیم کی تدبیر وتقدیر ہے جو ہر چیز پر قادر اور سب پر غالب ہے اور جس کے علم محیط سے کوئی چیز باہر نہیں۔ یہ سارا نظام کائنات اس نے ایک نہایت ہی محکم طریقہ و…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 9–12

ربط آیات پہلے قرآن حکیم کی حقانیت و صداقت اور اس کا وحی الٰہی ہونا بیان کیا اور ساتھ یہ بھی کہ یہ مفصل کتاب ہے ۔ جو عربی زبان میں نازل ہوئی ہے۔ اللہ نے اس کی غر ض وغایت بیان کی اور ساتھ مشرکوں کا رد فرمایا ۔ پھر پیغمبر (علیہ السلام) کی زبان مبارک سے کہلوایا کہ میں تو تم جیسا انسان ہوں اور میری طرف وحی کی گئی ہے کہ تمہارا معبود بر حق ایک ہی معبود ہے۔ اس کے بعد اللہ نے استقامت علی الدین کا حکم دیا اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ترغیب دی ۔ مشرکین کا شکوہ بیان ہوا کہ وہ پاکیزگی اختیار نہیں کرتے اور نہ ہی آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ان کے بر خلاف ایمان اور نیکی والوں کے لیے اللہ کے…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

فَقَضٰىہُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِيْ يَوْمَيْنِ وَاَوْحٰى فِيْ كُلِّ سَمَاۗءٍ اَمْرَہَا۝ 0 ۭ وَزَيَّنَّا السَّمَاۗءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ۝ 0 ۤۖ وَحِفْظًا۝ 0 ۭ ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ۝ 12 قضی الْقَضَاءُ : فصل الأمر قولا کان ذلک أو فعلا، وكلّ واحد منهما علی وجهين : إلهيّ ، وبشريّ. فمن القول الإلهيّ قوله تعالی: وَقَضى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ [ الإسراء/ 23] أي : أمر بذلک، ( ق ض ی ) القضاء کے معنی قولا یا عملا کیس کام کا فیصلہ کردینے کے ہیں اور قضاء قولی وعملی میں سے ہر ایک کی دو قسمیں ہیں قضا الہیٰ اور قضاء بشری چناچہ قضاء الہیٰ کے متعلق فرمایا : ۔ وَقَضى…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

(7) آیت میں زمین کا پیدا کرنا دو روز میں فرمایا اور اس کے اقوات و ازراق کی تدبیر و درستی کرنا چار روز میں فرمایا۔ یہ چھ روز ہوئے پھر آسمانوں کا بنانا دو روز میں ذکر ہوا، فقضاھن سبع سمٰوٰت فی یومین اس حساب سے یہ آٹھ روز ہوتے ہیں، حالانکہ قرآن مجید میں اکثر جائے ان سب کا چھ روز میں پیدا ہونا بیان کیا ہے۔ ستۃ ایام کا لفظ آیا ہے۔ پس ان دونوں کلاموں میں تعارض پایا گیا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اربعۃ ایام جداگانہ نہیں جس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ وہ پہلے دو روز مل کر کہ جن میں زمین کا پیدا ہونا بیان ہوا ہے اور محاورئہ عرب میں پہلے کام کی مدت کو اس کے بعد کے دوسرے کام کی مدت میں جو اسی جنس کی شامل کرکے…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

فَقَضٰھُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَاَوْحٰی فِیْ کُلِّ سَمَآئٍ اَمْرَھَا ط وَزَیَّـنَّا السَّمَآئَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ صلے ق وَحِفٰظًا ط ذٰلِکَ تَقْدِیْرُالْعَزِیْزِالْعَلِیْمِ ۔ (حٰـمٓ السجدۃ : 12) (تب اس نے دو دن کے اندر ان کے سات آسمان ہونے کا فیصلہ فرما دیا، اور ہر آسمان میں اس کے فرائض وحی کردیئے، اور ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے آراستہ کیا اور اس کو خوب محفوظ کردیا، یہ ایک زبردست علیم ہستی کی منصوبہ بندی ہے۔ ) ساتوں آسمانوں کی تکمیل آسمان ابتدائی مراحل سے گزرنے کے بعد دھویں کی شکل میں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی تکمیلی تشکیل کی طرف توجہ فرمائی تو اس کا ابتدائی ہیولا…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 10–12

فہم القرآن ربط کلام : مشرک اور کافر جس حقیقی الٰہ کے ساتھ شرک اور کفر کرتے ہیں صرف اسی ایک ذات نے زمین و آسمانوں اور پہاڑوں کو بنایا ہے۔ کیا کوئی ہستی ہے ؟ جس نے یہ کام کیے ہوں ؟ قرآن مجید نے یہ بات بھی بار ہا دفعہ بتلائی ہے کہ رمینوں آسمانوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی نے نہیں بنایا اور نہ ہی ان کے بنانے میں کوئی اللہ تعالیٰ کا شریک تھا۔ اس لیے یہاں کفار سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا تم اس ذات کبریا کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو یوم میں پیدا فرمایا۔ تم بتوں، بزرگوں اور دوسروں کو اس کا شریک ٹھہراتے ہو۔ حالانکہ تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا ایک ” اللہ “ ہی عبادت کے لائق ہے۔ اسی نے زمین پر…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

سات آسمان بنائے : فَقَضٰهُنَّ (پس ان کو بنادیا) ان کی تخلیق کو پختہ کیا جیسا کہ شاعر کا قول ہے۔ وعلیہما مسرودتان قضاھما۔ اس میں قضی پختہ کرنے کے معنی میں ہے۔ ان دونوں پر دوزر ہیں ہیں پختہ کی ہوئی۔ نحو : ھن ضمیر آسمان کی طرف راجع ہے کیونکہ سماء جنس ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ ضمیر مبہم ہو اور اس کی تفسیر سَبْعَ سَمٰوَاتٍ ہو دونوں حالتوں میں منصوب ہے مگر نصب کی وجہ اول صورت میں حال بننا ہے اور دوسری صورت میں تمیز کی وجہ سے منصوب ہے۔ فِيْ يَوْمَيْنِ (دونوں میں) جمعرات اور جمعہ۔ وَاَوْحٰى فِيْ كُلِّ سَمَاۗءٍ اَمْرَهَا (اور ہر آسمان میں اس کے مناسب اپنا حکم بھیج دیا) امرھا سے مراد جو حکم اس میں چلانا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

تفسیر 11۔۔۔۔۔ ، ثم استوی الی السماء ، یعنی آسمان کی تخلیق کا ارادہ کیا۔ ، وھی دخان، اور یہ دھواں پانی کے بخارات تھے ۔ ، فقال لھا وللارض ائتیاطوعا او کرھا، یعنی جو میں تمہیں حکم دوں وہ کروجی سے کہاجاتا ہے ، ائت ماھذا الاحسن، یعنی اس اچھے کام کو کر اور طاؤس (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے کہ، ائتیا، بمعنی اعطیا ہے۔ یعنی جو بندوں کی مصلحتوں کے لیے میں نے تم میں منافع پیداکیے ہیں ان کونکالو۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ اے آسمان تو اپنا سورج ، چاند اور ستارے طلوع کر اور اے زمین تو اپنی نہریں کھول اور اپنے پھل اور نباتات نکال اور ان دونوں کو کہا کہ جو میں نے حکم دیا ہے اس…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 9–12

9۔ 12۔ ان آیتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ زمین اور پہاڑ اور جو کچھ زمین میں پیداوار کی چیزیں ہیں پہلے چار روز میں یہ سب کچھ پیدا کیا گیا ہے اور پھر دور و زمین آسمان پیدا کئے گئے اور دالنازعات کی آیت ولارض بعد ذلک دحھا سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آسمان کے پیدا ہونے کے بعد زمین پھیلائی گئی ہے اسی واسطے اکثر مفسرین نے ان دونوں آیتوں کو ملا کر یہ اعتراض کیا ہے کہ ایک آیت سے زمین کا آسمان سے پہلے پیدا کرنا معلوم ہوتا ہے اور دوسری آیت سے آسمان کے بعد پھر طرح طرح سے اس اعتراض کا جواب بھی دیا ہے اور یہ اعتراض کچھ آج کل کا نیا اعتراض نہیں ہے کیونکہ صحیح بخاری 1 ؎ میں (1 ؎ بخاری شریف تفسیر سورة حم السجدۃ ص 712…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 9–12

آیت 9 اللہ تبارک و تعالیٰ تعجب کے ساتھ کفار کے کفر کا انکار کرتا ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ہر سر گھڑ رکھے ہیں اور ان کو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرایا ہوا ہے، ان کی عبادت کرتے ہیں، انہیں رب عظیم اور مالک کریم کے برابر گردانتے ہیں، جس نے اتنی بڑی زمین کو صرف دو دن میں پیدا کیا، پھر دو دن میں اس کو ہموار کیا، اس کے اندر بڑے بڑے پہاڑ رکھ دیے جو اسے مٹنے، ہلنے اور عدم استقرار سے روکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی تخلیق کی تکمیل کی، پھر پھیلا کر ہموار کیا، اس میں سے خوراک اور اس کی توابعات نکالیں (آیت) ” چار دن میں، سوال کرنے والوں کے لئے یکساں ہے۔ “ یہ اس بارے میں سوال کرنے والوں کے لئے ٹھیک ٹھیک جواب…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

21 آسمان دنیا کی تزیین کا عظیم الشان انتظام : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " ہم نے مزین کیا قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے "۔ یعنی ستاروں سے جو کہ چراغوں اور فانوسوں کی طرح اس کے نیچے معلق ہیں اور قادر مطلق کی بےمثال قدرت کی شہادت دے رہے ہیں۔ اور جب ان میں سے کسی بھی کام میں کوئی اس کا شریک وسہیم نہیں تو پھر اس کی عبادت و بندگی میں کوئی اس کا شریک کیسے ہوسکتا ہے ؟ ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ بہرکیف ارشاد فرمایا گیا کہ " ہم نے آسمان دنیا کو عظیم الشان چراغوں سے مزین کیا " کہ تاکہ اس طرح تم لوگ اس عظیم الشان تزیین و آرائش سے لطف اندوز بھی ہوسکو اور تمہاری طرح طرح کی اہم ضرورتوں کی تکمیل کا سامان بھی…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 6–18

دنیا کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ آخرت پر دھیان دینا ضروری ہے۔ اللہ کا حکم نبی ﷺ کی زبانی تشریح : ان آیات کو پڑھنے سے مسلمان کے خصوصی اعتقادات کھل کر سامنے آجاتے ہیں۔ معلوم ہوجاتا ہے کہ رسول کو عام انسانوں پر فوقیت کیوں دی گئی۔ اس لیے کہ وہ انسانیت کی بہترین مثال ہوتا ہے۔ اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ اللہ کا پیغام بندوں تک پہنچا دے۔ سب سے پہلے وہ اللہ کی وحدانیت کا حکم سناتا ہے وہ واحد اس لیے ہے کہ اس جیسا خالق، مہربان، منتظم، انصاف کرنے والا اور باخبر اور کوئی نہیں جن، بشر یا فرشتے کوئی بھی اس کے برابر نہیں ہوسکتا۔ اس کی بنائی ہوئی تمام مخلوقات بہترین، مکمل اور نقص سے پاک ہیں۔ مثال کے طور پر زمین کو…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 9–17

آیات 9 تا 17۔ اسرار ومعارف۔ ان سے کہیے کہ تم اس ذات کو ماننے سے انکار کر رہے ہو جس نے دو روز میں زمین کو پیدا فرمایا اور اس کے مقابل دوسروں کو لاتے ہو اور انہیں معبود مانتے ہو جو کچھ پیدا تو کیا کرتے الٹا خود مخلوق کو یہی ذات سارے جہانوں کی پیدا کرنے والی بھی ہے اور پالنے والی بھی یہ اس کی حکمت کہ اس نے دوروز میں زمین بنائی پھر اس میں بھاری پہاڑ اور بیشمار برکات بےحساب نعمتیں رکھیں اپنی ہر ہرمخلوق کے لیے اس میں غذائیں سمودیں اور یہ ساراکام چار روز میں مکمل فرمایا کہ ساری مخلوق کی ہر ضرورت کو ہمیشہ پورا کرتی رہے گی اور یہ معنی بھی ہے کہ یہود مدینہ نے آپ سے زمین وآسمان کی تخلیق کے بارے میں جو…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 14 اس طرح آسمانوں اور زمین کی پیدائش چھ دن میں مکمل ہوئی۔ ( دیکھئے سورة اعراف : 54)15 یعنی اس کا نظام جس طرح بنانا تھا بنادیا۔ 1 یعنی شیطانوں کی پہنچ سے اس کی حفاظت کی کہ وہ ملا اعلیٰ کی بات نہ سن سکیں۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(41:12) فقضھن۔ فاء عاطفہ ہے جملہ ہذا کا عطف جملہ سابقہ ثم استوی الی السماء پر ہے۔ قضی : ای خلق اواتم او جعل : اس نے پیدا کر دئیے۔ اس نے مکمل کر دئیے۔ اس نے بنا دئیے۔ ھن ضمیر جمع مؤنث غائب ۔ السماء کی طرف راجع ہے ، جو یہاں بطور اسم جنس استعمال ہوا ہے اور بمعنی السموت ہے۔ سبع سموت : سبع اسم عدد قضی کا مفعول بہ سموت تمیز سبع کی۔ تقدیر کلام یوں ہے : قضی منھن سبع سموت : ای اتمھن سبع سموت اور ان کو مکمل سات آسمان بنادیا۔ واوحی : اس کا عطف فقضھن پر ہے۔ امرھا : مضاف مضاف الیہ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب کا مرجع سماء ہے۔ اس کا کام ۔ ای اوحی الی اہلہا باوامرہ ونواہیہ اور ہر ایک آسمان کی مخلوق کے لئے احکام…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 9–18

لغات القرآن آیت نمبر 9 تا 18 : رواسی ( بھاری پہاڑ ، بوجھ) اقوات ( قوت) ( کھانے کی چیزیں) قدر (اس نے مقرر کیا ، اندازہ کیا) دخان ( دھواں) طوعا (خوشی خوشی) کرھا ( زبردستی) طالعین (کہا ماننے والے) قضی (اس نے فیصلہ کیا) زینا (ہم نے زینت دی ، خوبصورت بنایا) مصابیح (چراغ) صعقۃ (کڑک) اشد (زیادہ طاقت والا) یجحدون (وہ انکار کرتے ہیں) ریح (ہوا) صرصر (سخت ، تند و تیز) نحسات (آفتوں والا) اخزی (زیادہ ذلیل کرنے والا) استحبوا (انہوں نے پسند کیا) الھون ( ذلیل و رسوال کرنا) تشریح : آیت نمبر 9 تا 18 : ان آیات میں کفار و مشرکین کو ان کے کفر و شرک پر آگاہ کرتے ہوئے زمین ، آسمان اور ان کے درمیان جتنی بھی…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 10–14

کافروں کے قدم بقدم چلنے کا انجام۔ (ف 1) ان آیتوں میں فرمایا کہ اگر یہ کفارلوگ اس سیدھی سیدھی نصیحت کو ٹال دیویں اور شرک وکفر سے باز نہ آویں تو اے محبوب ﷺ ان سے کہہ دیاجائے کہ میں تم کو عاد اور ثمود جیسے عذاب سے ڈراتا ہوں کیونکہ جو تمہارا حال ہے وہی انکا تھا کہ جس طرح آگے پیچھے ایک کے بعد ایک وہ قومیں پیدا ہوئیں اسی طرح آگے پیچھے ان کے پاس پیغمبر بھیجے گئے اور پیغمبروں نے ان قوموں کو خالص اللہ کی عبادت کرنے کی نصیحت بھی کی مگر جس طرح بےٹھکانے کی باتیں اللہ کے رسول سے تم لوگ کرتے ہو کہ اللہ کا رسول انسان نہیں ہوسکتا، تو کوئی فرشتہ ہونا چاہیے ایسی ہی باتیں ان کافروں نے اللہ کے پیغمبروں سے کیں۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 12–18

[7] اس سے معلوم ہوا کہ آسمان اپنی ایک ابتدائی اور ناتمام شکل میں موجود تھا اور یہ شکل ظاہر ہے انہیں دو دنوں میں وجود پذیر ہوئی ہوگی جن میں زمین کی ابتدائی خلقت کا مرحلہ طے پایا۔ اس لئے متوجہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ اللہ نے آسمان کو ایک تکمیلی شکل دینے کی طرف توجہ فرمائی۔ اس سے معلوم ہوا کہ آسمان و زمین کی خلقت کا آغاز تو ایک ہی ساتھ ہوا لیکن جس طرح ایک وسیع عمارت کے مختلف حصوں میں تعمیر کے مصالح کے تحت کبھی کسی گوشے میں کام ہوتا ہے کبھی کسی گوشے میں، اسی طرح آسمان و زمین کی تعمیر کا کام بھی ہوا ہے۔ لہذا یہ سوال غیر ضروری ہے کہ پہلے زمین پیدا ہوئی یا آسمان۔ [8] ان آیات سے جو نتیجہ نکلتا ہے وہ یہ…

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 10–13

سلسلہ تکوین 1: تکوین کائنات کے سلسلہ میں ارشاد فرمایا ہے ۔ کہ زمین کو دو مدید وقفوں میں پیدا کیا ہے ۔ اور پھر اس میں پہاڑوں کو استوار کیا ہے ۔ اور ضروری برکات پھیلائی ہیں ۔ اور غذاؤں کا سامان مہیا کیا ہے ۔ اور یہ سب کچھ چار وقفوں میں قرار پایا ۔ پھر آسمان کی جانب توجہ مبذول کی ۔ اور ان کو کئی بلندیوں میں تقسیم فرمایا ۔ اور یہ بھی دو قرنوں میں ہوا مگر یہ دو قرن پہلے دو قرنوں میں داخل ہوا ۔ اس کے بعد سطح دنیا کو بوقلمون چراغوں سے آراستہ فرمایا ۔ اور ان میں حفاظت کے لئے پورا پورا انتظام کردیا ۔ کہ شیطانی قوتیں ملا واعلیٰ کے اسرار نہ معلوم کرلیں ۔ فرمایا کہ ساری کائنات میں دیکھو تمہیں معلوم…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(12) پھر ان کو دو دن میں سات آسمان بنادیا اور ہر ایک آسمان میں اس کے مناسب حال حکم بھیج دیا اور ہم نے آسمان دنیا اور دوسرے آسمانوں کو چراغوں سے رونق دی اور آراستہ کیا اور نیز اس آسمان دنیا کی حفاظت کی یہ اس اللہ تعالیٰ کا تجویز کردہ نظام ہے جو کمال قوت اور کمال علم کا مالک ہے یعنی آسمان سات بنائے اوپر تلے اور ہر آسمان کے فرشتوں کو اس آسمان کے موافق حکم دے دیا اور آسمان دنیا کو چراغوں یعنی ستاروں سے رونق بخشی اور شیاطین کے جانے اور فرشتوں کی خبریں اڑا لانے سے آسمان دنیا کی حفاظت کی یہ تجویز کردہ نظام اس کی جانب سے ہے جو عزیز بھی ہے اور علیم بھی ہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 7۔ پس عبادت کے لائق یہ ذات کامل الصفات ہے یا دوسری اشیاء ناقص الذات و الصفات۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو زمین و آسمان کو فرمانبردار پایا 11 ؎ ہم بار بار ذکر کرتے چلے آرہے ہیں کہ یہ جو کچھ بیان کیا جارہا ہے یہ سب استعارات واشارات ہیں اور ان کو محض انسانوں کی تفہیم کے لیے اختیار کیا گیا ہے ورنہ اللہ رب ذوالجلال والاکرام نہ دنوں کا محتاج ہے اور نہ ہی سالوں کا۔ اس طرح یہ جو ارشاد فرمایا کہ (ثم استویٰ الی السماء) پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو اس سے کوئی کوتاہ عمل یہ نہ سمجھے کہ اس سے پہلے وہ آسمان کی طرف سے غافل تھا اور اس کے علم میں ان کا کوئی تصور نہ تھا اس سارے کام سے فارغ ہو کر اس کو آسمان کا خیال آیا۔ ہرگز نہیں بلکہ یہ وہی پیرا یہ بیان ہے تاکہ بات کو اس طرح…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 11–12

فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْ‌ضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْ‌هًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ (and said to it and to the earth, "Come [ to My obedience ], both of you, willingly or unwillingly." Both said, "We come willingly." - 41:11) This command addressed to the earth and sky and their compliant and obedient reply, according to some exegetes, is a metaphorical expression for the readiness of the earth and the sky to comply with every order from Allah Almighty. But Ibn ` Atiyyah and other leading research scholars have stated that this is no metaphor it is based on reality. Allah Almighty had…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

16 To understand these verses well, it would be useful to study the following portions of the Tafhim al-Qur'an: AI-Baqarah: 29, Ar-Ra'd: 2, AI-Hijr: 1G-18, AI-Anbiya': 30-33, Al-Hajj: 65. Al-Mu'minun: 17, Ya Sin: E.N. 37, and E.N.'s 5, G of As-Saaffat.

Read the full tafseer →