Al-Muminoon 23:42

Al-Muminoon · from ayah 42

23:42

ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَ ۟ؕثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قُرُوۡنًا اٰخَرِيۡنَؕ

پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

Then We produced after them other generations.

— Saheeh International

Juz 18 · Ruku 3 of surah · Ruku 3 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Muminoon

All translations of 23:42

پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

ان کے بعد ہم نے اور بھی بہت سی امتیں پیدا کیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

اس کے بعد ہم نے دوسری نسلیں پیدا کیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگتیں (قومیں) پیدا کیں

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

پھر ہم نے ان کے بعد (یکے بعد دیگرے) دوسری امتوں کو پیدا فرمایا،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

پھر ان کے بعد ہم نے کئی اور زمانوں کے لوگ پیدا کیے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

پھر ان کے بعد ہم نے کئی اور قومیں پیدا کیں۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

پھر ان کے بعد ہم نے اور کئی قومیں پیدا کیں،

— مولانا اسحاق مدنی

پھر ہم نے ان کے بعد دوسرے گروہوں کو پیدا کیا۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

پھر ان کے بعد ہم نے اور بہت سی قومیں پیدا کیں

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Then, after them, We brought forth other generations.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Then, after them, We created another generation.

— Muhammad Taqi Usmani

Then, after them, We created another generation.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Then, after them, We created other generations.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Then after them We brought forth other generations.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Then We produced after them other generations.

— Saheeh International

After them We brought another generation into existence.

— Muhammad Sarwar

Then We raised after them other generations.

— Muhammad Habib Shakir

Then after them We brought forth other generations.

— Abdul Majid Daryabadi

Then We raised after them other generations.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 23:42

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 42–44

اکثریت ہمشہ بدکاروں کی رہی ان کے بعد بھی بہت سی امتیں اور مخلوق آئی جو ہماری پیدا کردہ تھی۔ ان کی پیدائش سے پہلے ان کی اجل جو قدرت نے مقرر کی تھی، اسے اس نے پورا کیا نہ تقدیم ہوئی نہ تاخیر۔ پھر ہم نے پے درپے لگاتار رسول بھیجے۔ ہر امت میں پیغمبر آیا اس نے لوگوں کو پیغام الٰہی پہنچایا کہ ایک اللہ کی عبادت کرو اس کے ماسوا کسی کی پوجا نہ کرو۔ بعض راہ راست پر آگئے اور بعض پر کلمہ عذاب راست آگیا۔ تمام امتوں کی اکثریت نبیوں کی منکر رہی جیسے سورة یاسین میں فرمایا آیت (يٰحَسْرَةً عَلَي الْعِبَادِ ڱ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ 30؀) 36۔ يس :30) افسوس ہے بندوں…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 41–43

سورة الْمُؤْمِنُوْن 37 اصل میں لفظ غُثَاء استعمال ہوا ہے جس کے معنی ہیں وہ کوڑا کرکٹ جو سیلاب کے ساتھ بہتا ہوا آتا ہے۔ اور پھر کناروں پر لگ لگ کر پڑا سڑتا رہتا ہے۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 42–50

خلاصہ تفسیر پھر ان (عاد یا ثمود) کے (ہلاک ہونے کے) بعد ہم نے اور امتوں کو پیدا کیا (جو کہ تکذیب رسول کے سبب وہ بھی ہلاک ہوئے اور ان کے ہلاک ہونے کی جو مدت علم الٰہی میں مقرر تھی) کوئی امت (ان امتوں میں سے) اپنی (اس) مدت معینہ سے (ہلاک ہونے میں نہ پیش دستی کرسکتی تھی اور نہ (اس مدت سے) وہ لوگ پیچھے ہٹ سکتے تھے (بلکہ عین وقت پر ہلاک کئے گئے غرض وہ امتیں اول پیدا کی گئیں) پھر (ان کے پاس) ہم نے اپنے پیغمبروں کو یکے بعد دیگرے (ہدایت کے لئے) بھیجا (جس طرح وہ امتیں یکے بعد دیگرے پیدا ہوئیں مگر ان کی حالت یہ ہوئی کہ) جب کبھی کسی امت کے پاس اس امت کا (خاص) رسول (خدا کے احکام لے کر) آیا انہوں نے اس کو…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

بعد کے انبیاء کی طرف اشارہ اوپر والی آیت 31 میں لفظ قرن آیا ہے اور یہاں قرون جمع ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کے بعد بالتدریج حضرت نوح کی نسل سے متعدد قومیں اٹھیں اور ان میں سے ہر ایک کی ہدیات و اصلاح کے لئے خدا نے اپنے رسول بھیجے۔ اگرچہ ان تمام رسولوں کے نام نہ تو رات میں مذکور ہیں۔ نہ قرآن میں لیکن قرآن اور تورات دونوں میں یہ اشارہ موجود ہے کہ خدا نے تمام قوموں میں اپنے رسول بھیجے۔ قرآن میں تو یہ بات نہایت واضح الفاظ میں فرمائی گی ہے لیکن یہود چونکہ اپنے مخصوص خاندان کے انبیاء کے سوا دوسرے انبیاء کی تاریخ گم کرنے کے درپے ہمیشہ رہے ہیں اس وجہ سے تورات میں اس بات کا ذکر واضح الفاظ میں…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

42-1اس سے مراد حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب (علیہم السلام) کی قومیں ہیں، کیونکہ سورة اعراف اور سورة ہود میں اسی ترتیب سے ان کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ بعض کے نزدیک بنو اسرائیل مراد ہیں۔ قرون، قرن کی جمع ہے اور یہاں بمعنی امت استعمال ہوا ہے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 32–42

17: یہاں قرآن کریم نے پیغمبر کا نام نہیں لیا، لیکن زیادہ ظاہر یہ ہے کہ اس سے مراد حضرت صالح ؑ ہیں جنہیں قوم ثمود کی طرف بھیجا گیا تھا، کیونکہ آگے آیت نمبر 40 میں فرمایا گیا ہے کہ ان کی قوم کو چنگھاڑ سے ہلاک کیا گیا تھا، اور بعض مفسرین نے یہ احتمال بھی ذکر کیا ہے کہ شاید حضرت ہود ؑ مراد ہوں، جنہیں قوم عاد کی طرف بھیجا گیا تھا اور چنگھاڑ سے مراد ہوا کا عذاب ہے جس کے ساتھ یقیناً خوفناک آواز بھی ہوگی، ان دونوں کے واقعات سورة اعراف (7۔ 65 تا 73) اور سورة ہود (11۔ 50 تا 61) میں گزرچکے ہیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 42–44

ثم انشانا لا یو منون (آیت نمبر 42 : 44) یہاں پر دعوت اسلامی کی پوری تاریخ کا خلاصہ بیان کردیا جاتا ہے اور اس خلاصے میں اللہ کی اس سنت کو بھی بیان کردیا جاتا ہے جو اس کائنات میں جاری وساری ہے ۔ اس تاریخ کا اغاز قوم نوح اور قوم ہود ” عاد “ سے ہوا اور اختتام حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر ہوا۔ درمیان کے قرون کا یہ خلاصہ تھا اور سنت الہیہ یہ ہے : ما تسبقا یستاخرون (23 : 33) ” جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا اس نے اسے جھٹلادیا۔ اور جب بھی اقوام نے رسولوں کی تکذیب کی۔ کلما کذبوہ (23 : 33) ” جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا اس نے سے جھٹلا یا “۔ اور جب بھی اقوام نے رسولوں کو جھٹلادیا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 42–43

5 یعنی ہر ایک قوم جس نے پیغمبروں کی تکذیب کی ٹھیک اپنے اپنے وعدہ پر ہلاک کی جاتی رہی، جو میعاد کسی قوم کی تھی ایک منٹ اس سے آگے پیچھے نہ ہوئی۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 41–43

آیت 41 فَاَخَذَتْہُمُ الصَّیْحَۃُ بالْحَقِّ فَجَعَلْنٰہُمْ غُثَآءً ج ” جیسے کھیت سے فصل کٹ جانے کے بعد پیچھے بھوسہ اور خس و خاشاک پڑے رہ جاتے ہیں اسی طرح انہیں جھاڑ جھنکاڑ اور کوڑے کرکٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 41–43

44 یعنی بالکل ٹھیک اسی وقت ان پر عذاب آیا جو وقت ان کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ یہاں ہیبت ناک چیخ کے عذاب سے بعض علماء نے یہ قیاس کیا ہے کہ یہ قصہ قوم عاد اولیٰ کا نہیں کیونکہ ان پر تند و تیز اور شدید سرد آندھی کا عذاب آیا تھا۔ بلکہ یہ قصہ عاد ثانی۔ یعنی ثمود) کی قوم کا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب اس آیت میں بالحق کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم نے جو انھیں سزا دی تو وہ ٹھیک ان کے گناہوں کی پاداش کے مطابق تھی۔ عدل و اصناف کا یہی تقاضا تھا اور اس سلسلہ میں ان پر ذرہ بھر ظلم نہیں ہوا۔ 45 غثاء بمعنی کوڑا، کرکٹ، کچرا، خس و خاشاک۔ یعنی وہ ہمارے عذاب کی رو میں یوں بہہ گئے جیسے سیلاب خس و خاشاک کو بہا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

39۔ (اور یہ مختلف امتیں بھی تکذیب انبیاء کی پاداش میں اپنے اپنے وقت پر ہلاک ہوتی رہیں)

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 33–50

آیت نمبر 33 تا 50 ترجمہ : اور ان کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا تھا یعنی اس کی طرف رجوع کرنے کو اور ہم نے ان کو دنیوی زندگانی میں خوشحالی عطا کی تھی یعنی انعامات سے نوازا تھا کہنے لگے بس یہ تو تمہاری طرح ایک آدمی ہے وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو واللہ اگر تم اپنے جیسے ایک آدمی کے کہنے پر چلنے لگو تو بیشک تم سخت خسارے والے ہو، یعنی نقصان اٹھانے والے ہو کیا یہ شخص تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم نکالے جاؤ گے مخرجون أنّکم اولیٰ کی خبر ہے اور ثانی أنّکم پہلے أنکم کی تاکید ہے اِنَّ کے اسم اور…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ثم انشانا من بعدہم قرونا اخرین۔ پھر قوم عاد کے بعد ہم نے دوسری قومیں پیدا کیں جیسے قوم ثمود قوم لوط ‘ قوم شعیب وغیرہ۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(42) اور پھر ہم نے ان کی ہلاکت کے بعد اور امتوں کو پیدا کیا، ایک امت کے بعد دوسری امت ان کے زمانہ سے لے کر اٹھارہ سال تک تک اور اٹھارہ سال کے عرصے کو ایک قرن کہتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ : یعنی قوم ثمود کے بعد ہم نے کئی اور دور پیدا کیے۔ (طبری)

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 42–44

آیت نمبر 42-44 اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ثم انشانا من بعدھم یعنی ان کی ہلاکت کے بعد قرونا امتیں اخرین۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں۔ اس کلام میں حذف ہے پس انہوں نے اپنے انبیاء کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا۔ ماتسبق من امۃ اجلھا من صلہ ہے یعنی کوئی قوم اپنے مقررہ وقت سے آگے نہیں بڑھ سکتی اور پیچھے نہیں رہ سکتی جیسے اللہ کا ارشا ہے۔ فاذا جاء اجلھم لا یستاخرون ساعۃ ولا یستقدمون۔ (الاعراف) تترا کا معنی ہے متواتر۔ بعض کو بعض کے پیچھے بھیجا ترغیب وترہیب کے لئے۔ اصمعی نے کہا : واترت کتبی علیہ۔ بعض کو بعض کے پیچھے رکھا مگر ان میں سے ہر دو کے درمیان وقفہ تھا۔ دوسرے علماء…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 41–43

1۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ” فجعلنہم غثاء “ سے مراد ہے کہ ان کو ایک چیز کی طرح بنادیا (جیسے) درخت کی بےجان بوسیدہ چیز۔ 2۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جیر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” فجعلنہم غثاء “ سے مراد ہے کہ ایک بوسیدہ چیز۔ 3۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” فجعلنہم غثاء “ سے مراد ہے کہ ہم ان کو بوسیدہ سیا خشک خاک کی طرح بنا دیں گے سیلاب ان کو یوں اٹھائے گا جس طرح قوم ثمود کو اٹھایا تھا۔

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[ ثُمَّ : پھر ] [ اَنْشَاْنَا : ہم نے پیدا کیں ] [ مِنْۢ : سے ] [ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد ] [ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ : دوسری سب امتیں ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 31–43

حضرت نوح (علیہ السلام) کے بعد ایک دوسرے نبی کی بعثت اور ان کی قوم کی تکذیب اور ہلاکت حضرت نوح (علیہ السلام) کے بعد زمین میں بسنے والے قوموں کی ہدایت کے لیے کثیر تعداد میں اللہ تعالیٰ کے رسول آئے، مذکور بالا آیات میں ایک رسول اور ان کی امت کی تکذیب کا پھر چیخ سے ہلاک ہونے کا تذکرہ ہے، مفسرین نے فرمایا ہے کہ ان سے حضرت ھود یا حضرت صالح ( علیہ السلام) کے واقعے مراد ہیں۔ پہلے قول کو اس اعتبار سے ترجیح معلوم ہوتی ہے، کہ سورة اعراف اور سورة ھود اور سورة شعراء میں حضرت نوح (علیہ السلام) کے واقعہ کے بعد ہی حضرت ھود (علیہ السلام) اور ان کی قوم عاد کا تذکرہ فرمایا ہے اور اگر اس بات کو دیکھا جائے کہ…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 42–44

قصہ بعض ایگر امم سابقہ بطریق اجمال قال اللہ تعالیٰ ثم انشانا من بعدھم قرونا اخرین .... الیٰ .... فیعدا لقوم لا یؤمنون۔ (ربط) ان آیات میں اجمالاً حضرت صالح اور حضرت لوط اور حضرت شعیب اور حضرت یونس اور حضرت ایوب (علیہ السلام) کے قصوں کی طرف اشارہ ہے چناچہ ان سب کا قصہ اسی ترتیب کے ساتھ سورة اعراف میں گزر چکا ہے۔ پھر قوم عاد یا ثمود کے ہلاک ہونے کے بعد ہم نے دوسری امتیں پیدا کیں انہوں نے بھی رسولوں کی تکذیب کی اور مدت مقررہ پر ہلاک ہوئی۔ کوئی امت اپنی میعاد ہلاکت سے نہ آگے جاسکتی ہے اور نہ اس سے پیچھے رہ سکتی ہے بلکہ ٹھیک اس وقت ہلاک ہوئے جو خدا نے ان کے لیے مقرر کردیا تھا پھر ان کے بعد ہم نے پے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 42–43

37:۔ ” ثُمَّ اَنْشَانَا الخ “ ان کے بعد ہم نے کئی قرن آباد کیے اور ان میں اپنے پیغمبر بھیجے اور سرکش قوموں کو ہلاک کیا۔ ” مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ الخ “ ہر قوم کی ہلاکت کا جو وقت مقرر تھا اس وقت پر اسے ہلاک کردیا گیا نہ مقررہ وقت سے پہلے کسی قوم پر عذاب آیا اور نہ وقت معین میں تاخیر ہی ہوئی۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 42–50

ربط آیات : اس سے پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح (علیہ السلام) اور آپ کے درس توحید کا ذکر کیا ، اور یہ بھی کہ قوم نے آپ کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے نتیجے میں ساری قوم طوفان میں غرق ہوگئی۔ اس کے بعد اللہ نے ایک دوسرے رسول کا ذکر کیا ، اس نے بھی لوگوں کو وہی درس دیا جو پہلے انبیاء دیتے آئے تھے یقوم اعبدوا اللہ مالکم من الہ غیرہ لوگو ! اللہ کی عبادت کرو کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، مگر اس قوم نے بھی رسول اور توحید کا انکار کیا اور اپنے کفر وشرک پر ہی اڑی رہی۔ اس قسم کے منکرین اور مکذبین اکثر آسودہ حال لوگ تھے جنہیں انپے وقت میں زندگی کی تمام سہولتیں حاصل تھیں۔ ایسے لوگوں نے ہمیشہ اللہ کے نبیوں کی…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ۝ 42ۭ نشأ النَّشْءُ والنَّشْأَةُ : إِحداثُ الشیءِ وتربیتُهُ. قال تعالی: وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولی [ الواقعة/ 62] . يقال : نَشَأَ فلان، والنَّاشِئُ يراد به الشَّابُّ ، وقوله : إِنَّ ناشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئاً [ المزمل/ 6] يريد القیامَ والانتصابَ للصلاة، ومنه : نَشَأَ السَّحابُ لحدوثه في الهواء، وتربیته شيئا فشيئا . قال تعالی: وَيُنْشِئُ السَّحابَ الثِّقالَ [ الرعد/ 12] والإنْشَاءُ : إيجادُ الشیءِ وتربیتُهُ ، وأكثرُ ما يقال ذلک في الحَيَوانِ. قال تعالی: قُلْ هُوَ الَّذِي أَنْشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 33–43

جس پر ان کی قوم کے سردار جو آخرت کے منکر اور کافر تھے اور اللہ نے ان کو دنیا میں ثروت و دولت بھی دی تھی (کیونکہ ایسی باتیں دنیا دار دولتمند ہی غرور میں آکر کیا کرتے ہیں) وہی بیہودہ شبہات کرنے لگے کہ یہ رسول ہمارے جیسا ہے ‘ جس طرح ہم کھاتے ہیں پیتے ہیں یہ بھی اسی طرح اور وہی چیزیں کھاتا پیتا ہے۔ پھر ایسے شخص کے حکم پر چلنا جو ہم جیسا انسان ہے خرابی میں پڑنا ہے۔ (ان حمقاء نے رسول کو یہ سمجھا تھا کہ وہ نوع انسانیت سے علیحدہ کوئی اور ہی طرح کا ہونا چاہیے) اور یہ جو کہتا ہے کہ مر کر اور بوسیدہ ہو کر بھی لوگ زندہ ہوں گے تو یہ بہت بعید بات ہے صرف دنیا ہی کی موت اور زندگی ہے یہ جھوٹا آدمی ہے اس کی…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

ثُمَّ اَنْشَاْ نَا مِنْ م بَعْدِ ھِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَ ۔ (المومنون : 42) (پھر ہم نے ان کے بعدکئی قومیں پیدا فرمائیں۔ ) آیت نمبر 31 میں لفظ ” قرن “ آیا ہے اور یہاں ” قرون “ آیا ہے۔ جو قرن کی جمع ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت نوح (علیہ السلام) کی نسل سے مختلف قومیں اٹھائی گئیں۔ عین ممکن ہے کہ ان کے افراد زمین کے مختلف حصوں میں پھیل گئے ہوں اور وہیں آبادی بڑھتے بڑھتے قوموں کی شکل اختیار کرگئی ہو۔ اللہ نے ان کی اصلاح کے لیے مختلف وقتوں میں متعدد رسول بھیجے لیکن ان کے ناموں کا ذکر نہ قرآن کریم میں ہے اور نہ تورات میں۔ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کریم میں نہایت اہتمام کے ساتھ یہ بات…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 42–44

فہم القرآن ربط کلام : قوم ھود کے بعد دوسری قوم کا معرض وجود میں آنا اور پنپنا :۔ اللہ تعالیٰ نے قوم ھود کے بعد ایک مدّت تک لوگوں کو پنپنے کا موقعہ دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف پے درپے کئی رسول بھیجے لیکن جب بھی ان کے پاس رسول آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کی۔ اس طرح ایک قوم دوسری قوم کے پیچھے چلتی رہی پھر اس پر اللہ تعالیٰ کی پھٹکار ہوئی اور اس پر عذاب نازل ہوا ان کی یاد قصہ کہانیوں کے سوا کچھ نہ رہی۔ کیونکہ یہ اپنے رب پر ایمان لانے والے نہیں تھے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ اصول ہے کہ اس نے ہر امت کے لیے ایک فیصلہ کر رکھا ہے جب فیصلے کا وقت آتا ہے تو وہ لوگ نہ اس وقت سے آگے نکل سکتے ہیں اور نہ پیچھے رہ…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

دیگر اقوام اور رسولوں کی آمد : 42: ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْ بَعْدِھِمْ قُرُوْنًا ٰاخَرِیْنَ (پھر ہم نے اٹھایا ان کے بعد دوسرے زمانہ والوں کو) قوم صالح، قوم لوط، قوم شعیب وغیرہم۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 42–43

42۔ 43:۔ قوم ثمود اور قوم فرعون کے مابین میں جو قومیں گزری ہیں ‘ مختصر طور پر یہ ان کا ذکر ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ مثلا قوم ثمود کے بعد قوم لوط اور قوم شعیب کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور باری باری سے قوم لوط کی ہدایت کے لیے لوط (علیہ السلام) کو اور قوم شعیب کی ہدایت کے لیے شعیب (علیہ السلام) کہ پیغمبر بنا کر بھیجا اور راہ راست پر آنے کے لیے ہر ایک قوم کو مہلت دی اور مہلت کے زمانہ میں اگرچہ ان قوموں نے طرح طرح سے سرکشی کی لیکن وقت مقررہ تک ان لوگوں کو ڈھیل دی گئی کیونکہ انتظام الٰہی میں وقت مقررہ سے پہلے نہ کوئی کام ہوتا ہے نہ وقت مقررہ آجانے کے بعد کسی کام میں کچھ دیر لگتی ہے اسی واسطے مہلت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 31–49

(آیت نمبر 31) نوح علیہ اسلام اور ان کی قوم کا ذکر کرنے کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کیسے ہلاک کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (ثمہ انشانا من بعدھم قرناً اخرین) ، ، پھر ان کے بعد ہم نے ایک دوسری امت پیدا کی۔ ، ، بظاہر اس سے مراد ثمود، یعنی صالح علیہ اسلام کی قوم ہے کیونکہ یہ قصہ ان کے قصہ سے مشابہت رکھتا ہے۔ (فارسلنا فیھمہ رسولاً منھم) ، ، پس ان کے اندر انہی میں سے (یعنی انہی کی جنس سے) ایک رسول مبعوث کیا، ، جس کے حسب و نسب اور صداقت کے بارے میں انہیں پورا علم تھا۔۔۔ تاکہ وہ اطاعت کرنے میں جلدی کریں اور رسول ان کی کراہت اور نفرت سے بہت دور ہو۔ اس رسول نے بھی ان کو اسی چیز کی طرف دعوت دی جس کی…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 9–59

نمازوں کی محافظت قول باری ہے (والذین ھم علی صلوتھم یحافظون اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں) قول باری (یحافظون) کی تفسیر میں سلف کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ نمازیں ان کے اوقات میں ادا کی جائیں ۔ حضور ﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا (لیس التفریط فی النوم انما) التفریط ان یترک الصلوۃ حتی یدخل وقت الاخری نماز کی ادائیگی میں کوتاہی نیند کی بنا پر نہیں ہوتی بلکہ کوتاہی کی صورت یہ ہے کہ ایک شخص نماز ادا نہ کرے اور بیٹھا رہے یہاں تک کہ دوسری نماز کا وقت آ جائے) مسروق کا قول ہے کہ نماز کی محافظت کا مفہوم یہ ہے کہ نمازوں کو ان کے اوقات میں ادا کیا جائے۔ ابراہیم نخعی کا قول ہے کہ وہ نمازوں پر دوام کرتے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

54 ظالموں کی ہلاکت کے بعد نئی قوموں کے وجود میں آنے کا ذکر : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " پھر انکے بعد ہم نے اور کئی قومیں پیدا کیں "۔ جیسے قوم ابراہیم، قوم لوط اور قوم شعیب وغیرہ۔ اور ابن عباس ؓ کہتے ہیں اس سے قوم بنی اسرائیل مراد ہے۔ (صفوۃ التفاسیر، المراغی، وغیرہ) ۔ اور ان میں سے ہر قوم کی ہدایت و راہنمائی کیلئے انبیاء و رسل بھیجے گئے تاکہ وہ ان کو راہ حق و صواب سے آگاہ کریں۔ تاکہ وہ اس پر چل کر اپنے لیے دارین کی سعادت و سرخروئی کا سامان کرسکیں۔ مگر ایسی قوموں نے بالعموم حضرات انبیاء و رسل کی دعوت کو جھٹلایا۔ جسکے نتیجے میں وہ تباہ و برباد ہوئیں اور ہمیشہ کیلئے صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔ سو کفر و…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 23–52

سیدنا نوح، موسیٰ ، ہارون، عیسیٰ (علیہم السلام) اور ان کی قوموں کے حالات تشریح : ان آیات میں اولوالعزم اور انتہائی فضیلت والے انبیاء اور ان کی قوموں کے حالات کا ذکر فرما کر اہل مکہ کو خبردار کیا جارہا ہے کہ تم سے پہلے بھی تمہاری طرح کے نافرمان لوگ گزر چکے ہیں۔ تو ان کا انجام تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہ ہوا۔ اور آنحضرت ﷺ کو بھی ان پیغمبروں کی پریشانیوں اور آزمائشوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ کفار مکہ اگر آپ کو جھٹلا رہے ہیں یا سرداران قریش آپ کی شخصیت اور نبوت پر اعتراضات کر رہے ہیں تو یہ کوئی عجیب بات نہیں تمام قومیں جو آپ سے پہلے گزر چکی ہیں انہوں نے اور ان کے سرداروں نے اپنی سرداری اور اپنے…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 33–50

(رکوع نمبر 3) اسرارومعارف تو ان میں سے بھی سرداران قوم جن پر اللہ جل جلالہ کے احسانات دوسروں کی نسبت زیادہ تھے اور جو دنیا میں بہت مزے سے تھے حتی کہ اپنی عیش میں آخرت کو یوں بھولے کہ اس کا انکار کردیا ، کہنے لگے یار یہ بھی تو ایک بندہ بشر ہی ہے ویسے ہی زندگی کی ضروریات اس کی ہیں جیسے کسی دوسرے بشر کی کھاتا پیتا ہے ۔ (بندہ اور اللہ کا بندہ) اب بھلا تم اپنے جیسے بندے کی اطاعت کرو گے یہ تو بڑی گھاٹے کی بات ہے یعنی بندے کو انہوں نے اوصاف بشریت سے پرکھا حالانکہ یہ تو سب میں یکساں ہوتی ہیں بندے کی پرکھ تو اس کی وفا ہے کہ وہ کس سے وابستہ اور کس کا بندہ ہے ، خواہشات کا ، دنیا کا یا اللہ کا بندہ کہ…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 41–43

7 ۔ یعنی اس کے لئے زندگی کی جو مدت اللہ نے مقرر کردی ہے وہ دنیا میں نہ اس سے زیادہ ٹھہرتی ہے اور نہ کم۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 33–44

لغات القرآن آیت نمبر 33 تا 44 : لقائ (ملاقات۔ حاضری) ‘ اترفتا (ہم نے عیش و آرام کیا) ‘ ایعدکم (کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے) ‘ تراب (مٹی) ‘ ھیھات (بیعد ہے۔ دور ہے) ‘ حیاتنا (ہماری زندگی) ‘ نموت (ہم مرجاتے ہیں) ‘ نحیا (ہم زندہ رہتے ہیں) ‘ مبعوثین (اٹھائے جانے والے) ‘ افتری (جھوٹ باندھا) ‘ یصبحن (وہ رہ جائیں گے۔ وہ ہوجائیں گے) ‘ نادمین (شرمندہ) ‘ الصیحۃ (چنگھاڑ) ‘ غثائ (کوڑا۔ کباڑ) ‘ ماتسبق (نہیں آگے بڑھتی) ‘ اجل (مدت) ‘ تترا (مسلسل ایک کے بعد دوسرا) ‘ احادیث (باتیں) ۔ تشریح : آیت نمبر 33 تا 44 : حضرت نوح (علیہ السلام) اور ان کی نافرمان قوم کے بھیانک انجام کے بعدان آیات میں کسی نبی یا رسول کا نام…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 42–43

(ف 1) قوم ثمود اور قوم فرعون کے مابین جو قومیں گزری ہیں مختصر طور پر ان کا حاصل یہ ہے کہ مثلا قوم ثمود کے بعد قوم لوط اور قوم شعیب کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور باری باری سے قوم لوط کی ہدایت کے لیے لوط (علیہ السلام) کو اور قوم شعیب کی ہدایت ک لیے شعیب (علیہ السلام) کو پیغمبر بناکربھیجا، اور راہ راست پر آنے کے لیے ہر ایک قوم کو مہلت دی، اور مہلت کے زمانہ میں اگرچہ ان قوموں نے طرح طرح کی سرکشی کی ، لیکن وقت مقررہ تک ان لوگوں کو ڈھیل دی گئی کیونکہ انتظام الٰہی میں وقت مقررہ سے پہلے نہ کوئی کام ہوتا ہے نہ وقت مقررہ آجانے کے بعد کسی کام میں کچھ دیرلگتی ہے اسی واسطے مہلت کے زمانہ میں جب یہ لوگ…

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 38–45

قوم ہود (علیہ السلام) کا آخرت سے انکار : (ف 1) دنیا میں ہر وقت ایسے مادہ پرست لوگ موجود رہے ہیں جن کا ایمان آخرت پر نہیں ہوتا ، اور جو چاہتے ہیں کہ انہیں افکار و اعمال میں پوری آزادی دے دی جائے ، وہ جو چاہیں کریں ، اور جو چاہیں کہیں ، ان کی روک ٹوک کرنے والا نہ ہو ، وہ محض نفس کے بندے ہوئے ہیں ان کے سامنے صرف یہ نصب العین ہوتا ہے کہ جس طرح ہو ، دنیاوی زندگی عیش سے گزر جائے نہ انہیں اللہ کا ڈر ہوتا ہے ، اور نہ اعمال کی باز پرس کا خیال ، انکی رائے میں انسان کو آزاد پیدا کیا گیا ہے اور اس کی زندگی کا کوئی اخلاقی مقصد نہیں ، وہ ایک حیوان ہے جو کھاتا پیتا اور مرجاتا ہے بخلاف اس کے مذہب نے ہمیشہ…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(42) پھر ان کے بعد ہم نے اور بہت سی قومیں اور جماعتیں پیدا کیں یعنی عاد وثمود کی ہلاکت کے بعد اور قومیں پیدا ہوتی رہیں۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 41–43

ف 3۔ چونکہ صحیحہ سے ثمود کا معذب ہونا دوسری آیات میں بھی آیات ہے، اس قرینہ سے بعض نے تو اس کو ثمود کا قصہ سمجھا ہے، اور چونکہ اکثر جگہ بعد قوم نوح کے عاد کا قصہ آیا ہے، اس قرینہ سے بعض نے اس کو عاد کا قصہ سمجھا ہے، اور مراد صحیحہ سے عقوبت ہائلہ لی ہے، یا ممکن ہے کہ عاد پر بھی صحیحہ آیا ہو۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

بعد ازیں نوح (علیہ السلام) کی نسل سے کتنی ہی جماعتیں باری باری ابھرتی رہیں : 42۔ آیت 31 میں لفظ (قرن) آیا ہے اور اس کی جمع قرون ہے جس کا مطلب ومفہوم یہی ہے کہ اس کے بعد ایک دو نہیں بلکہ کتنی ہی جماعتیں یا قوتیں یکے بعد دیگرے رونما ہوئیں اور اپنی اپنی باری پر سب نے اپنے اپنے رسولوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جو اس پہلی قرن کے لوگوں نے کیا تھا اور انبیاء ورسل بھی ایک ہی طرح کی دعوت پیش کرتے رہے یہی وجہ ہے کہ کسی ایک رسول کی تکذیب کو اللہ تعالیٰ نے سارے رسولوں کی تکذیب قرار دیا کیونکہ سب کا پیغام ایک ہی طرح کا پیغام تھا اور سب کو ایک ہی طرح کے حالات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 42–50

Commentary وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ (and We gave them shelter on a height, a place of rest and running springs). According to Bayan-ul-Qur’ an, this verse refers to the event that a tyrant was resolute to kill Sayyidna ` Isa and his mother (علیہما السلام) right from his childhood. They escaped from him and, with Allah's grace, found a place on a height where they enjoyed a peaceful life until Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) attained maturity and was entrusted with prophethood. (This commentary is taken from Khulasa-e-tafsir of Ma` ariful-Qur’ an).

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 41–43

37. Lexically, the word ghutha means the rubbish which is brought by flood waters and is deposited on the banks to rot there.

Read the full tafseer →