23. Surah Al-Muminoon
المؤمنونThe Believers · 118 ayahsکشف الرحمٰن
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 23:1 in the Quran reader
یقیناً وہ ایمان والے کامیاب ہوگئے
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ Open ayah 23:2 in the Quran reader
جو اپنی نماز میں اظہار عجز و نیاز کرنے والے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ Open ayah 23:3 in the Quran reader
اور وہ جو بےکار اور لغو باتوں سے اعراض کرتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ Open ayah 23:4 in the Quran reader
اور وہ جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 23:5 in the Quran reader
اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 23:6 in the Quran reader
لیکن اپنی بیویوں سے یا اپنے ہاتھ کے مال یعنی باندیوں سے تو ان لوگوں پر کوئی الزام نہیں
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 23:7 in the Quran reader
پھر جو کوئی ان بیویوں اور باندیوں کے علاوہ کوئی اور راہ تلاش کرے تو یہی لوگ ہیں حد سے تجاوز کرنے والے۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ Open ayah 23:8 in the Quran reader
اور وہ جو اپنے پاس رکھی ہوئی امانتوں کی اور اپنے عہد کی نگہداشت کرنے والے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ Open ayah 23:9 in the Quran reader
اور وہ جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ Open ayah 23:10 in the Quran reader
یہی لوگ وارث ہونے والے ہیں
الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 23:11 in the Quran reader
جو فردوسِ بریں کی میراث پائیں گے۔ وہ اس فردوس میں ہمیشہ رہیں گے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ Open ayah 23:12 in the Quran reader
اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ یعنی منتخب مٹی سے بنایا
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪ Open ayah 23:13 in the Quran reader
پھر ہم نے اس کو نطفہ سے بنایا جس کو ہم نے ایک محفوظ مقام میں رکھا
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا١ۗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ١ؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ Open ayah 23:14 in the Quran reader
پھر ہم نے اس نطفہ کو جما ہوا خون بنایا پھر ہم نے اس جمے ہوئے خون سے گوشت کی بوٹی بنائی۔ پھر ہم نے اس بوٹی میں سے ہڈیاں بنائیں پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ان تمام تبدیلیوں کے بعد ہم نے اس کو ایک نئی صورت میں اٹھا کھڑا کیا سو کیسی بڑی شان ہے اللہ کی جو سب بنانے والوں سے بڑھ کر بنانے والا ہے
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَیِّتُوْنَؕ Open ayah 23:15 in the Quran reader
پھر تم اس سب کے بعد یقیناً مرنے والے ہو۔
ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ Open ayah 23:16 in the Quran reader
پھر تم بلاشبہ قیامت کے دن دو بارا زندہ کئے جائوگے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ١ۖۗ وَ مَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِیْنَ Open ayah 23:17 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے تمہارے اوپر سات راہیں یعنی آسمان بنائے اور ہم مخلوق کی مصلحتوں سے بیخبر نہ تھے
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ١ۖۗ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَۚ Open ayah 23:18 in the Quran reader
اور ہم ہی نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس پانی کو زمین میں ٹھہرایا اور بلاشبہ ہم اس پانی کے لیجانے اور معدوم کردینے پر بھی قادر ہیں
فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ١ۘ لَكُمْ فِیْهَا فَوَاكِهُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ Open ayah 23:19 in the Quran reader
پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لئے کھجوروں اور انگور کے باغ پیدا کئے ان باغوں میں تمہارے لئے بکثرت تازہ میوے بھی ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو
وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَ صِبْغٍ لِّلْاٰكِلِیْنَ Open ayah 23:20 in the Quran reader
اور اسی پانی سے ہم نے زیتون کا درخت بھی پیدا کیا جو طور سینا میں بہ کثرت پیدا ہوتا ہے وہ تیل اور کھانے والوں کے لئے سالن لئے ہوئے اگتا ہے
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ Open ayah 23:21 in the Quran reader
اور لوگو ! تمہارے لئے چوپایوں میں بھی غور کرنے کا موقعہ ہے ان چوپایوں کے پیٹوں میں جو کچھ بھرا ہوا ہے اسی میں سے ہم تم کو پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان چوپایوں میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو
وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠ Open ayah 23:22 in the Quran reader
اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 23:23 in the Quran reader
اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کے لوگوں کی طرف رسول بناکر بھیجا سو نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ سو کیا تم ڈرتے نہیں
فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۙ یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْكُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً١ۖۚ مَّا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَۚ Open ayah 23:24 in the Quran reader
اس پر اس کی قوم کے وہ رئوسا جو کافر تھے قوم کے عام آدمیوں سے کہنے لگے کہ یہ نوح (علیہ السلام) بھی محض تم ہی جیسا ایک آدمی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تم پر بڑا بن کر رہے اور اگر اللہ رسول بھیجنا چاہتا تو فرشتوں کو نازل کرتا ہم نے تو یہ بات اپنے اگلے باپ دادوں میں کبھی ہوتی نہیں سنی
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ Open ayah 23:25 in the Quran reader
بس یہ نوح (علیہ السلام) ایک آدمی ہے جس کو جنون ہوگیا ہے سو ایک وقت خاص تک اس کے بارے میں اور انتظار کرلو
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ Open ayah 23:26 in the Quran reader
نوح (علیہ السلام) نے خدا کی جناب میں عرض کی اے میرے رب ! اس وجہ سے کہ انہوں نے میری تکذیب کی ہے تو میری مدد کر۔
فَاَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ فَاسْلُكْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 23:27 in the Quran reader
اس پر ہم نے نوح (علیہ السلام) کی طرف حکم بھیجا کہ تو ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم آپہنچے اور تنور سے پانی ابلنے لگے تو ہر قسم کے جانوروں میں سے نرمادہ دونوں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں داخل کرلیجئو اور اپنے گھر والوں کو بھی مگر ان میں سے جس کی نسبت پہلے سے بات طے ہوچکی ہے اس کو نہیں اور نافرمان لوگوں کے بارے میں مجھ سے کوئی گفتگو نہ کیجئو کیونکہ یہ سب غرق کئے جائیں گے
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 23:28 in the Quran reader
پھر جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر چڑھ جائیں تو یہ الفاظ کہیو اس خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی
وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ Open ayah 23:29 in the Quran reader
اور خدا کی جناب میں یوں کہیو اے میرے رب مجھ کو کشتی سے برکت کا اتارنا اتاریو اور تو سب اتارنے والوں سے بہتر اتارنے والا ہے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ Open ayah 23:30 in the Quran reader
اس میں شک نہیں کہ ان واقعات مذکوروہ میں بڑے دلائل ہیں اور یقیناً ہم آزمائش کرنے والے ہیں
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَۚ Open ayah 23:31 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کے بعد ایک اور قوم کو پیدا کردیا
فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠ Open ayah 23:32 in the Quran reader
پھر ہم نے ان میں ایک پیغمبر کو بھیجا جو انہی میں کا تھا کہ تم لوگ اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں
وَ قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ وَ اَتْرَفْنٰهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۙ یَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَ یَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ۪ۙ Open ayah 23:33 in the Quran reader
اور اس پیغمبر کی قوم کے وہ رئوسا جنہوں نے کفر کیا تھا اور آخرت کے پیش آنے کی تکذیب کی تھی اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی بھی دی تھی یوں کہنے لگے کہ یہ پیغمبر بھی تم ہی جیسا ایک آدمی ہے جو کچھ تم کھاتے ہو یہ بھی وہی کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو یہ بھی وہی پیتا ہے
وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ Open ayah 23:34 in the Quran reader
اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کی اطاعت کی تو یقیناً تم اس وقت سخت خسارے میں ہوگے
اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ۪ۙ Open ayah 23:35 in the Quran reader
کیا یہ پیغمبر تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجائوگے اور تم مٹی اور ہڈیاں ہوجائو گے تو تم پھر نکالے جائوگے
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ Open ayah 23:36 in the Quran reader
جس بات سے تم کو ڈرایا جارہا ہے وہ بہت ہی بعید اور دور از قیاس ہے۔
اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ Open ayah 23:37 in the Quran reader
بس زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کوئی ہم میں مرتا ہے اور کوئی ہم میں پیدا ہوتا ہے اور ہم کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا نہیں۔
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اِ۟فْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّ مَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 23:38 in the Quran reader
اور کچھ نہیں یہ پیغمبر ایک ایسا شخص ہے جو اللہ پر جھوٹ افترا کرتا ہے اور ہم تو کسی طرح بھی اس کو مسیحا ماننے والے نہیں
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ Open ayah 23:39 in the Quran reader
پیغمبر نے عرض کی اے میرے پروردگار اس وجہ سے کہ انہوں نے میری تکذیب کی ہے تو میری مدد کر۔
قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ Open ayah 23:40 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھوڑے ہی دن جاتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے کئے پر پچھتاتے ہوں گے