23. Surah Al-Muminoon
المؤمنونThe Believers · 118 ayahsمظہر القرآن
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 23:1 in the Quran reader
بیشک (ف 1) ایمان والے مراد کو پہنچے
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ Open ayah 23:2 in the Quran reader
وہ جو اپنی نمازوں میں گڑگڑاتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ Open ayah 23:3 in the Quran reader
اور وہ جو بےہودہ باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ Open ayah 23:4 in the Quran reader
اور وہ جو زکوۃ ادا کرنے والے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ Open ayah 23:5 in the Quran reader
اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کو (حرام شہوت رانی، زنا) سے محفوظ رکھتے ہیں
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ Open ayah 23:6 in the Quran reader
مگر اپنی بیبیوں یاشرعی لونڈیوں پر جو کہ ان کے ہاتھ کی ملکیت ہیں تو بیشک ان کے لیے کوئی ملامت نہیں
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ Open ayah 23:7 in the Quran reader
پس جو کوئی ان دو کے سوا اور (جگہ شہوت رانی کا) طلب گار ہو تو ایسے لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ Open ayah 23:8 in the Quran reader
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ Open ayah 23:9 in the Quran reader
اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ Open ayah 23:10 in the Quran reader
یہی لوگ وارث ہیں
الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 23:11 in the Quran reader
کہ جنت الفردوس کی میراث پائیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ Open ayah 23:12 in the Quran reader
اور (ف 1) بیشک ہم نے آدمی کو چنی ہوئی مٹی سے بنایا
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪ Open ayah 23:13 in the Quran reader
پھر ہم نے اس کو (یعنی اس کی نسل کو) ایک محفوظ مقام (یعنی رحم) میں نطفہ بناکر (ایک معینہ مدت تک ) رکھا
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا١ۗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ١ؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ Open ayah 23:14 in the Quran reader
پھر ہم نے اس نطفہ کو جما ہوا خون بنایا، پھر ہم نے اس جمے ہوئے خون کو ایک گوشت کا ٹکڑا بنایا، پھر اس گوشت کے ٹکڑے کی چند ہڈیاں بنائیں پھر ان ہڈیوں پر گوشت چڑھادیا پھر ہم نے (اس میں روح ڈال کر) اس کو ایک دوسری صورت میں اٹھان دی، پس اللہ بڑی برکت والا سب سے بہتر بنانے والا ہے
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَیِّتُوْنَؕ Open ayah 23:15 in the Quran reader
پھر بیشک اس (پیدائش) کے بعد تم سب ضرور مرنے والے ہو
ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ Open ayah 23:16 in the Quran reader
پھر (مرنے کے بعد) تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ١ۖۗ وَ مَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِیْنَ Open ayah 23:17 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے اور ہم خلق سے بیخبر نہیں
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ١ۖۗ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَۚ Open ayah 23:18 in the Quran reader
اور (ف 1) ہم نے آسمان سے ایک اندازہ کے ساتھ پانی برسایا، پھر ہم نے اسے زمین میں (حسب ضرورت) ٹھہرایا اور بیشک ہم اس (پانی ) کو دور کرنے پر قادر ہیں
فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ١ۘ لَكُمْ فِیْهَا فَوَاكِهُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ Open ayah 23:19 in the Quran reader
پس ہم نے تمہارے لیے اس سے باغ پیدا کیے کھجور کے اور انگوروں کے جن میں تمہارے لیے بکثرت میوے ہیں اور ان میں سے تم کھاتے ہو
وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَ صِبْغٍ لِّلْاٰكِلِیْنَ Open ayah 23:20 in the Quran reader
اور ہم نے درخت پیدا کیا جو کہ طور سینا میں اکثر پیدا ہوتا ہے جس سے تیل حاصل ہوتا ہے اور کھانے والوں کے لیے روٹی سالن (کے کام) آتا ہے
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ Open ayah 23:21 in the Quran reader
اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں ایک نصیحت ہے کہ تم کو ان کے پیٹ کی چیزوں میں سے (دودھ جدا کرکے ) پلاتے ہیں اور تمہارے لیے اس میں بہت فائدے ہیں اور ان میں بعض کو تم کھاتے ہو
وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠ Open ayah 23:22 in the Quran reader
اور (خشکی میں) ان پر اور (سمندر میں ) کشتیوں پر سوار کیے جاتے ہو
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 23:23 in the Quran reader
اور بیشک (ف 1) نوح کو ہم نے اس کی قوم کی طرف (پیغمبر کرکے) بھیجا پس اس نے کہا : اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم کو (اس کے عذاب کا) ڈر نہیں ؟
فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۙ یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْكُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً١ۖۚ مَّا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَۚ Open ayah 23:24 in the Quran reader
پس اس کی قوم کے کافرسرداروں نے کہایہ شخص بجز اس کے کہ تمہاری طرح کا ایک آدمی ہے اور کچھ نہیں تم پر بزرگی حاصل کرنا چاہتا ہے اور گر اللہ رسول بھیجنا چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا۔ ہم نے تو یہ بات اپنے اگلے باپ داودں سے کبھی نہیں سنی
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ Open ayah 23:25 in the Quran reader
وہ تو صرف ایک دیوانہ آدمی ہے پس اس کا ایک وقت خاص تک انتظار کرو
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ Open ayah 23:26 in the Quran reader
نوح نے ) عرض کی : اے میرے پروردگار میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا
فَاَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ فَاسْلُكْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 23:27 in the Quran reader
پھر ہم نے نوح کی طرف وحی بھیجی کہ ہماری نگاہ کے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بنا، پس جس وقت ہمارا حکم (عذاب کا قریب) آئے اور تنور سے پانی ابلنے لگے تو کشی میں ہر ایک قسم (کے جانوروں ) میں سے دوعدد نر اور مادہ بٹھالینا اور اپنے گھروالوں کو (بٹھالینا) مگر ان میں سے ایسے لوگوں کو نہیں جس کے لیے (پہلے سے ڈوبنے کا) حکم ہوچکا ہے اور ان ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے باتنہ کرنا بیشک یہ ضرور ڈبوئے جائیں گے
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 23:28 in the Quran reader
پھر جس وقت تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں ٹھیک بیٹھ جاؤ تو یون کہنا، سب تعریف اللہ کے لیے کہ جس نے ہم کو ظالم قوم سے نجات دی
وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ Open ayah 23:29 in the Quran reader
اور عرض کرنا اے میرے پروردگار مجھ کو (کشتی سے ) برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ Open ayah 23:30 in the Quran reader
بیشک اس واقعہ میں ضرور نشانیاں ہیں اور بیشک ہم (اپنے بندوں کو) ضرور جانچنے والے تھے
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَۚ Open ayah 23:31 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کے بعد اور گروہ پیدا کیا