23. Surah Al-Muminoon
المؤمنونThe Believers · 118 ayahsمظہر القرآن
فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠ Open ayah 23:32 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کے درمیان ان کے قبیلہ میں سے ایک رسول بھیجا، (ان رسول نے بھی کہا) کہ اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہاری کوئی (ف 1) معبود نہیں ، پھر کیا تم تمہیں (ا کے عذاب کا) ڈر نہیں
وَ قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ وَ اَتْرَفْنٰهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۙ یَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَ یَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ۪ۙ Open ayah 23:33 in the Quran reader
اور بولے اس کی قوم کے کافر سردار جنہوں نے جھٹلایا تھا آخرت کے پیش آنے کو اور ہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں آسودگی دی تھی کہ یہ تو نہیں مگر تم جیسا ایک آدمی ہے وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیا کرتے ہو
وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ Open ayah 23:34 in the Quran reader
اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے آدمی کی اطاعت کی تو بیشک تم نقصان اٹھانے والے ہوگے
اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ۪ۙ Open ayah 23:35 in the Quran reader
کیا یہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے پھر (دوبارہ زندہ کرکے قبروں سے) نکالے جاؤ گے
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ Open ayah 23:36 in the Quran reader
دور ہے (بہت) دور ہے جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ Open ayah 23:37 in the Quran reader
بس زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے یوں ہی ہم مرتے ہیں اور زندہ ہوتے ہیں اور ہم (مرکر) پھر دوبارہ زندہ نہ کیے جائیں گے
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اِ۟فْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّ مَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 23:38 in the Quran reader
بس یہ ایک ایسا مرد ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے اور ہم اسے ماننے والے نہیں
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ Open ayah 23:39 in the Quran reader
رسول نے عرض ، اے میرے رب میری مدد فرما اس لیے کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا
قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ Open ayah 23:40 in the Quran reader
ارشاد ہوا، تھوڑے زمانے کے بعد پشیمان ہوکررہ جائیں گے
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً١ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 23:41 in the Quran reader
پھر تو ان کو ایک ہیبت ناک آواز (کے بدلے) نے سچے وعدے کے موافق گھیرالیا، پس ہم نے انہیں گھاس کوڑا کردیا (یعنی وہ سب ہلاک ہوگئے) پس دور ہوں ظالم قوم
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَؕ Open ayah 23:42 in the Quran reader
پھر ان کے بعد (ف 1) ہم نے اور امتوں کو پیدا کی
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ Open ayah 23:43 in the Quran reader
کوئی امت اپنی میعاد سے نہ پہلے جائے اور نہ پیچھے رہے (یعنی ٹھیک اسی وقت (مقرر) پر ہلاک ہوگی)
ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا١ؕ كُلَّمَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 23:44 in the Quran reader
پھر تولگاتار ہم اپنے (ف 1) رسول (ہدایت کے لیے ) بھیجتے رہے جب کبھی کسی امت کے پاس اس امت کا رسول آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا ، پھر ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیے (یعنی بعد والوں کو پہلوں کی طرح ہلاک کردیا) اور ہم نے ان کے افسانے بنادیے پس دور ہوں وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 23:45 in the Quran reader
پھر ہم نے موسیٰ اور (ف 2) اس کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور کھلی دلیلوں کے ساتھ
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ Open ayah 23:46 in the Quran reader
فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا پس انہوں نے غرور کیا اور وہ لوگ سرکش تھے
فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ Open ayah 23:47 in the Quran reader
پس وہ (آپس میں) کہنے لگے کیا ہم اپنے ہی طرح کے دوآدمیوں پر ایمان لے آئیں اور ان کی قوم کے لوگ ہمارے تابع رہیں
فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِیْنَ Open ayah 23:48 in the Quran reader
پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو وہ ہلاک ہوؤں میں ہوگئے اور (غرق کرڈالے گئے)
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 23:49 in the Quran reader
بیشک (ان کے ہلاک ہونے کے بعد) ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تاہ وہ لوگ یعنی (بنی اسرائیل) ہدایت پاویں
وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ Open ayah 23:50 in the Quran reader
اور (ف 1) ہم نے مریم کے بیٹے (عیسی ) کو اور اس کی ماں ) مریم ) کو نشانی بنایا اور ہم نے ان دونوں کو ایک بلند زمین پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا ٹھکانا دیا
یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌؕ Open ayah 23:51 in the Quran reader
ہم نے کہا) اے پیغمبر (ف 1) پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ اور اچھے کام کرو، بیشک جو کچھ تم کرتے ہو میں اس کا جاننے والا ہوں
وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ Open ayah 23:52 in the Quran reader
اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے (یعنی اسلام) اور میں تمہارا پروردگار ہوں، پس مجھ ہی سے ڈرو
فَتَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ زُبُرًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ Open ayah 23:53 in the Quran reader
پس ان کی امتوں نے اپنا کام (پھوٹ ڈال کر) آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا، ہر فرقہ جو اس کے پاس ہے وہ اس پر خوش ہے
فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ Open ayah 23:54 in the Quran reader
پس تم ان کو ان کی غفلت میں ایک خاص وقت تک چھوڑ دو
اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ Open ayah 23:55 in the Quran reader
کیا یہ لوگ یوں گمان کرتے ہیں کہ ہم جو ان کو مال واولاد سے امداد دیتے ہیں
نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 23:56 in the Quran reader
تو (کچھ) ہم ان کو جلدی جلدی بھلائیاں پہنچاتے ہیں (یہ بات ہرگز نہیں) بلکہ وہ سمجھتے نہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ Open ayah 23:57 in the Quran reader
بیشک (ف 1) جو لوگ اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 23:58 in the Quran reader
اور وہ جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 23:59 in the Quran reader
اور وہ جو اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے
وَ الَّذِیْنَ یُؤْتُوْنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَۙ Open ayah 23:60 in the Quran reader
اور جو لوگ (اللہ کی راہ میں) دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور (پھر بھی) ان کے دلوں کو اس بات کا خوف لگارہتا ہے کہ ان کو پروردگار کی طرف پھرنا ہے
اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ Open ayah 23:61 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں کہ جو نیکیوں میں کوشش کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے ان کی طرف نکل جانے والے ہیں
وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 23:62 in the Quran reader
اور ہم کسی کو تکلیف (ف 1) نہیں دیتے مگر اتنی ہی جتنی کہ اس میں طاقت ہے اور ہمار پاس ایک کتاب (یعنی نامہ اعمال کا دفتر لوح محفوظ) ہے جو حق بیان کرتی ہے اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا
بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ Open ayah 23:63 in the Quran reader
بلکہ کافروں (ف 2) کے دل اس (قرآن) کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ا لوگوں کے اور بھی عمل ہیں جن کو وہ کرتے رہتے ہیں
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ Open ayah 23:64 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے مال داروں کو عذاب میں پکڑا تو وہ فورا فریاد کرنے لگے
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ Open ayah 23:65 in the Quran reader
(کہاجائے گا) کہ فریاد نہ کرو آج کے دن بیشک تم کو ہماری طرف سے کچھ مدد نہ دی جائے گی
قَدْ كَانَتْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ Open ayah 23:66 in the Quran reader
بیشک تم کو میری آیتیں پڑھ کر سنائی جایا کرتی تھیں تم الٹے پاؤں پھرجاتے ( اور ان کو نہ مانتے تھے)
مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ Open ayah 23:67 in the Quran reader
خدمت حرم پر متکبر ہوتے رات کو وہاں بےہودہ کہانیاں بکتے حق کو چھوڑتے