23. Surah Al-Muminoon
المؤمنونThe Believers · 118 ayahsمظہر القرآن
قَالَ اخْسَئُوْا فِیْهَا وَ لَا تُكَلِّمُوْنِ Open ayah 23:108 in the Quran reader
) (ف 1) خدا فرمائے گا کہ اسی (جہنم) میں پھٹکارے پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو
اِنَّهٗ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْ عِبَادِیْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ Open ayah 23:109 in the Quran reader
بیشک (ف 2) میرے بندوں میں سے ایک فریق جو عرض کیا کرتا تھا کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لائے پس ہم کو بخش دے اور ہم پر رحمت فرما اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِیًّا حَتّٰۤى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِیْ وَ كُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ Open ayah 23:110 in the Quran reader
تو تم نے انہیں (ٹھٹھا) مذاق بنالیا یہاں تک کہ انہیں بنانے کے شغل میں میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسا کرتے
اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ Open ayah 23:111 in the Quran reader
بیشک آج میں نے ان کے صبر کا بدلہ انہیں یہ دیا کہ وہی کامیاب ہیں
قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِیْنَ Open ayah 23:112 in the Quran reader
) ۔ (ف 1) ان (کفار) سے اللہ نے فرمایا : (اچھا یہ بتلاؤ) برسوں کی گنتی سے تم کس قدر مدت زمین میں رہے
قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ Open ayah 23:113 in the Quran reader
کہیں گے ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم رہے پس شمار کرنے والوں سے دریافت فرمالو
قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 23:114 in the Quran reader
) (ارشاد ہوگا تم بہت ہی کم مدت رہے (لیکن) کیا خوب ہوا کہ تم (یہ بات دنیا ہی میں) سمجھتے
اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّكُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ Open ayah 23:115 in the Quran reader
پھر (ف 1) کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں بےکار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم کو ہماری طرف لوٹنا ہی نہیں
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ Open ayah 23:116 in the Quran reader
پس (ف 2) اللہ بہت بلندی والا برحق بادشاہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عزت والے عرش کا مالک ہے
وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 23:117 in the Quran reader
اور (ف 3) جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے یہاں ہے ، بیشک چھٹکارا نہیں پائیں گے کافر لوگ
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ Open ayah 23:118 in the Quran reader
اور (اے محبوب ﷺ تم عرض کو، اے پروردگار، میرے بخش دے (ایمان والوں کو) اور رحم فرما اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے