22. Surah Al-Hajj
الحجThe Pilgrimage · 78 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ۚ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ Open ayah 22:1 in the Quran reader
اے لوگو (ف 1) اپنے پروردگار (کے عذابٗ سے ڈرو بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی (بھاری ) چیز ہے
یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَ مَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَ لٰكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِیْدٌ Open ayah 22:2 in the Quran reader
جس دن کہ تم لوگ اس کو دیکھو گے اس دن (کسی کو کسی کا ہوش نہیں رہے گا) تمام دودھ پلانے والیاں اس کی ہیبت سے ) اپنے دودھ پیتے بچہ کو بھول جائیں گی اور ہر حاملہ اپنا حمل ڈال دے گی ، اور (اے مخاطب) تجھے لوگ نشہ کی سی حالت میں نظرآویں گے حالانکہ وہ نشہ میں نہ ہوں گے و لیکن اللہ کا عذاب سخت ہے
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ یَتَّبِعُ كُلَّ شَیْطٰنٍ مَّرِیْدٍۙ Open ayah 22:3 in the Quran reader
اور (ف 2) کچھ ایسے لوگ ہیں کہ جو اللہ کے معاملہ میں بےجانے بوجھے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کے پیچھے ہولیتے ہیں
كُتِبَ عَلَیْهِ اَنَّهٗ مَنْ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ یُضِلُّهٗ وَ یَهْدِیْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ Open ayah 22:4 in the Quran reader
حالانکہ) شیطان کی بابت لکھاجاچکا ہے کہ جو شخص اس سے تعلق رکھے گا (یعنی اس کی پیروی کرے گا) تو وہ اس کو گمراہ کرکے رہے گا اور اس کو راستہ دکھلائے گا عذاب دوزخ کا
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَاِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّ غَیْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَیِّنَ لَكُمْ١ؕ وَ نُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَیْلَا یَعْلَمَ مِنْۢ بَعْدِ عِلْمٍ شَیْئًا١ؕ وَ تَرَى الْاَرْضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ اَنْۢبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍ Open ayah 22:5 in the Quran reader
اے لوگو (ف 1) اگر تم قیامت کے دن دوبارہ زندہ ہونے سے شک (و انکار) ہو تو (یہ غورکرو) بیشک ہم نے تمہیں پیدا کیا (یعنی آدم کو) مٹی سے ، پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے ، پھر گوشت کے ٹکڑے سے کہ کسی کی پوری صورت بنائی اور کسی کی ناقص تاکہ اپنی (قدرت) کی نشانیاں تم کو ظاہر کریں۔ اور ہم (ماں کے) رحم میں جس کو چاہتے ہیں ایک وقت مقرر تک ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر تم کو بچہ بناکرنکالتے ہیں پھر یہاں تک پرورش کرتے ہیں کہ تم اپنی جوانی کو پہنچو اور کچھ تم میں سے (جوانی سے پہلے ہی مرجاتے ہیں ) اور کچھ تم میں سے نکمی عمر (یعنی بڑھاپے) تک پہنچائے جاتے ہیں کہ سمجھ بوجھ کا درجہ پاکر پھر ناسمجھی کی حالت میں پڑجاتے ہیں اور تم زمین کو خشک دیکھتے ہو پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ وتروتازہ ہوجاتی ہے اور پھولتی ہے اور ہر قسم کی خوشنما نباتات اگاتی ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ Open ayah 22:6 in the Quran reader
یہ (سب کچھ اس لیے کہ) اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے
وَّ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ Open ayah 22:7 in the Quran reader
اور اس لیے کہ قیامت آنے والی ہے اور اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ (قیامت میں) قبروالوں کو (دوبارہ زندہ کرکے) اٹھائے گا
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍۙ Open ayah 22:8 in the Quran reader
اور (ف 1) کوئی آدمی وہ ہے کہ اللہ کی شان میں یوں جھگڑتا ہے بغیر علم کے اور بغیر دلیل کے اور بغیر کسی روشن نوشتہ کے حق سے اپنی گردن موڑ ہوئے
ثَانِیَ عِطْفِهٖ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ لَهٗ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ نُذِیْقُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 22:9 in the Quran reader
تاکہ لوگوں خو اللہ کے رستہ سے بہکا دے ایسے شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلتی آگ کا عذاب چکھادیں گے
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ Open ayah 22:10 in the Quran reader
اور (اس سے کہا جائے گا) یہ تیرے عمل بد کا بدلہ ہے جس کو تیرے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا اور یہ کہ اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّعْبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرْفٍ١ۚ فَاِنْ اَصَابَهٗ خَیْرُ اِ۟طْمَاَنَّ بِهٖ١ۚ وَ اِنْ اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ اِ۟نْقَلَبَ عَلٰى وَجْهِهٖ١ۚ۫ خَسِرَ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ Open ayah 22:11 in the Quran reader
اور (ف 1) بعض لوگ ایسے ہیں کہ جو اللہ کی عبادت کرتے ہیں کنار پر (یعنی دل کے جماؤ سے نہیں) پھر اگر ان کو کوئی (دنیوی) فائدہ پہنچ گیا جب تو چین سے ہیں اور اگر ان کو کچھ تکلیف پہنچ گئی تو منہ کے بل پلٹ گئے (یعنی اپنی کفر کی حالت پر جس سے ) دنیا اور آخرت دونوں کو کھوبیٹھے یہی کھلا نقصان ہے
یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُۚ Open ayah 22:12 in the Quran reader
) (وہ) اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو پکارتے ہیں جو نہ تو ان کو نقصان پہنچاسکتی ہیں نہ ان کو نفع دے سکتی ہیں یہی دور کی گمراہی ہے
یَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّهٗۤ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِهٖ١ؕ لَبِئْسَ الْمَوْلٰى وَ لَبِئْسَ الْعَشِیْرُ Open ayah 22:13 in the Quran reader
ایسے کو پکارتے ہیں کہ جس کے نفع سے نقصان زیادہ قریب ہے بیشک وہ کیا ہی برا ہے
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ Open ayah 22:14 in the Quran reader
بیشک (ف 1) اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے (بہشت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی بیشک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے
مَنْ كَانَ یَظُنُّ اَنْ لَّنْ یَّنْصُرَهُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ فَلْیَمْدُدْ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَآءِ ثُمَّ لْیَقْطَعْ فَلْیَنْظُرْ هَلْ یُذْهِبَنَّ كَیْدُهٗ مَا یَغِیْظُ Open ayah 22:15 in the Quran reader
جو شخص (ف 2) یہ گمان کرتا ہو کہ اللہ اپنے نبی کی دنیا اور آخرت میں مدد نہ کرے گا تو اس کو چاہیے کہ اوپر (چھت میں) ایک رسی لٹکائے پھر اپنے آپ کو پھانسی دے لے کر پھر دیکھے کہ آیا اس کی یہ تدبیر اس بات کو دور کردیتی ہے جس کی اس کو جلن ہے
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ Open ayah 22:16 in the Quran reader
اور بات یہی کہ ہم نے یہ قرآن اتارا کھلی کھلی آیتیں (والا) اور یہ کہ اللہ جس کو چاہتا ہے راہ دکھاتا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئِیْنَ وَ النَّصٰرٰى وَ الْمَجُوْسَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا١ۖۗ اِنَّ اللّٰهَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 22:17 in the Quran reader
بیشک (ف 1) مسلمان اور یہودی اور ستارہ پرست اور عیسائی اور آتش پرست اور مشرک ، بیشک اللہ ان سب کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا (یعنی مسلمانوں کو جنت عطا فرمائے گا اور کفار کو دوزخ) اللہ ہر چیز سے واقف ہے
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَسْجُدُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ وَ النُّجُوْمُ وَ الْجِبَالُ وَ الشَّجَرُ وَ الدَّوَآبُّ وَ كَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ١ؕ وَ كَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْهِ الْعَذَابُ١ؕ وَ مَنْ یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُؕ۩ Open ayah 22:18 in the Quran reader
(اے مخاطب !2) کیا تو نے دیکھا نہیں کہ سجدہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو وہ جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور بہت سے آدمی ، اور بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن پر عذاب مقرر ہوچکا ہے۔ اور جس کو کہ اللہ ذلیل کرے پھر اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں بیشک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے
هٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّهِمْ١٘ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍ١ؕ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوْسِهِمُ الْحَمِیْمُۚ Open ayah 22:19 in the Quran reader
یہ (ف 1) دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن ہیں اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑتے ہیں پس جو لوگ کافر ہوئے ان کے لیے (قیامت میں) آگ کے کپڑے قطع کیے گئے ہیں اور ان کے سروں پرکھولتا ہوا پانی ڈالاجائے گا
یُصْهَرُ بِهٖ مَا فِیْ بُطُوْنِهِمْ وَ الْجُلُوْدُؕ Open ayah 22:20 in the Quran reader
جس سے جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے اور ان کی کھالیں گل جاویں گی
وَ لَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ Open ayah 22:21 in the Quran reader
اور ان کے (مارنے کے) لیے لوہے کے گرز ہیں
كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْهَا١ۗ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ۠ Open ayah 22:22 in the Quran reader
وہ لوگ جب دوزخ سے گھبرا کر نکلنا چاہیں گے (توگرزوں سے مار کر) پھر اس میں دھکیل دیے جاویں گے ، اور (ان کو) کہا جاوے گا کہ جلنے کا عذاب (ہمیشہ کے لیے ) چکھو
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا١ؕ وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ Open ayah 22:23 in the Quran reader
بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کیے (بہشت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کی نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتیوں کے ہار پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کالباس رشیمی ہوگا
وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ١ۖۚ وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ Open ayah 22:24 in the Quran reader
اور (یہ سب انعام ان کے لیے اس لیے کہ دنیا میں) ان کو پاکیزہ کلام کی طرف ہدایت کی گئی اور تعریف کیے گئے کی راہ بتائی گئی (یعنی اللہ تعالیٰ کا دین اسلام !1)
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِیْ جَعَلْنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ اِ۟لْعَاكِفُ فِیْهِ وَ الْبَادِ١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ فِیْهِ بِاِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۠ Open ayah 22:25 in the Quran reader
بیشک جنہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے اور مسجدالحرام (یعنی حرم ) سے روکتے ہیں کہ جس کو ہم نے تمام آدمیوں کے واسطے (عبادت گاہ) مقرر کیا ہے کہ اس میں سب برابر ہیں، اس جگہ کا رہنے والا بھی اور باہر سے آنے والا بھی اور جو کوئی اس جگہ کسی زیادتی کا ناحق ارادہ کرے تو ہم اس کو دور دینے والا عذاب کا مزہ چکھاویں گے
وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْئًا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْقَآئِمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ Open ayah 22:26 in the Quran reader
اور (یاد کرو !1) جب کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کے لی کعبہ کی جگہ ٹھیک بتادی اور حکم دیا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والو اور رکوع و سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھنا
وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍۙ Open ayah 22:27 in the Quran reader
اور لوگوں میں (ف 2) حج (کے فرض ہونے ) کا عام اعلان کردو کہ لوگ تمہارے پاس حاضر ہوں گے یا پیادہ اور ہر پتلے دبلے اونٹوں پر سوار ہوکر کہ ہر دوردراز راستوں سے آتے ہیں
لِّیَشْهَدُوْا مَنَافِعَ لَهُمْ وَ یَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ١ۚ فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ٘ Open ayah 22:28 in the Quran reader
تاکہ وہ اپنے (دنیوی اور دنیاوی) فائدہ پائیں اور جانے ہوئے دنوں (یعنی قربانی کے دنوں) میں ان مخصوص چوپاؤں پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام لیں (یعنی بسم اللہ اللہ اکبر کہیں) جو اللہ نے انہیں دیے ہوئے ہیں پس ان میں سے آپ بھی کھاؤ اور محتاج فقیروں کو بھی کھلاؤ
ثُمَّ لْیَقْضُوْا تَفَثَهُمْ وَ لْیُوْفُوْا نُذُوْرَهُمْ وَ لْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ Open ayah 22:29 in the Quran reader
پھر لوگوں کو چاہیے کہ اپنے (جسم و لباس کا) میل کچیل دور کریں اور اپنی منتیں پوری کریں اور اس خانہ قدیم (یعنی خانہ کعبہ) کا طواف کریں
ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ وَ اُحِلَّتْ لَكُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِۙ Open ayah 22:30 in the Quran reader
یہی حکم ہے (ف 1) اور جو کوئی اللہ کی ٹھہرائی ہوئی حرمتوں کی تعظیم کرے تو یہ اس کے لیے اس کے پروردگار کے نزدیک بہتر ہے اور چوپائے جانور تمہارے لیے حلال کیے گئے سوائے ان جانوروں کے جن کا حکم تم کو (قرآن میں) سنادیا گیا ہے ۔ پس چاہیے کہ بتوں کی ناپاکی سے بچتے رہو اور بچو جھوٹ بولنے سے
حُنَفَآءَ لِلّٰهِ غَیْرَ مُشْرِكِیْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّیْرُ اَوْ تَهْوِیْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ مَكَانٍ سَحِیْقٍ Open ayah 22:31 in the Quran reader
خاص اللہ کے ہوکررہو اس کے ساتھ کسی کو شریک کرنے والے نہ بنو اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرے تو گویا وہ آسمان سے گرپڑا پھر اس کو (مردار خوار) پرندے اچک لے جاتے ہیں یا اس کو ہوا اڑا کر کسی دوردراز جگہ میں پھینک دیتی ہے
ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ Open ayah 22:32 in the Quran reader
یہ حکم ہے اور جو کوئی اللہ کی نشانیوں (ف 1) کی تعظیم کرے تو بیشک یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے
لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ۠ Open ayah 22:33 in the Quran reader
(قربانی کے جانوروں میں) تمہارے لیے ایک مقررہ میعاد تک (طرح طرح کے) فائدے ہیں پھر ان کو پہنچنا ہے اس قدیم تک (یعنی حرم شریف تک جہاں وہ ذبح کیے جائیں)
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ١ؕ فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْا١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ Open ayah 22:34 in the Quran reader
اور (ف 1) ہم نے ہر امت کے لیے ایک قربانی مقرر فرمائی تاکہ جو کچھ خدا نے ان کو چوپائے (جانور) عطا کیے ہیں اور ان پر (ذبح کرتے وقت) اس کا نام لیں ، پس تم سب کا خدا ایک ہی خدا ہے پس اسی کا حکم مانو اور (اے محبوب ﷺ) خدا سے عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادو
الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمْ وَ الْمُقِیْمِی الصَّلٰوةِ١ۙ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ Open ayah 22:35 in the Quran reader
جو ایسے ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور جب ان پر مصیبت آپڑتی ہے تو اس پر صبر کرنے والے ہیں اور نماز قائم رکھنے والے اور ہمارے دیے میں سے (نیک کاموں کی راہ میں ) خرچ کرتے ہیں
وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا صَوَآفَّ١ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُهَا فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 22:36 in the Quran reader
اور (ف 2) مسلمانو ! ہم نے تمہارے لیے قربانی کے ڈیل دار جانور اونٹ اور گائے ہیں اللہ کی نشانیوں میں سے کیے تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے پس تم ایک پاؤں بندھے اور تین پاؤں سے کھڑا کرکے یا ذبح کرتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کہہ پھر جب وہ کسی پہلوپرگریں تو اس میں سے خود کھاؤ اور بےسوال والوں اور مانگنے والوں محتاجوں کو بھی کھلاؤ ، ہم نے اسی طرح چوپایوں کو تمہارے بس میں کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو
لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 22:37 in the Quran reader
(ف 1) اللہ کو تو نہ ان کا گوشت ہی پہنچتا ہے اور نہ خون ان کا، و لیکن تمہاری پرہیزگاری اس کے پاس پہنچتی ہے اللہ نے اسی طرح ان کو تمہارے بس میں کردیا تاکہ تم اس بات پر اللہ کی بزرگی بیان کرو کہ اس نے تمک و (اس طرح قربانی کرنے کی) ہدایت فرمائی، (اے محبوب ﷺ نیکی کرنے والوں کو خوش خبری سنادو
اِنَّ اللّٰهَ یُدٰفِعُ عَنِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ۠ Open ayah 22:38 in the Quran reader
بیشک اللہ بلائیں دفع کرتا ہے مسلمانوں کی، بیشک اللہ ہر بڑے دغاباز ناشکرے کو دوست نہیں رکھتا