21. Surah Al-Anbiyaa
الأنبياءThe Prophets · 112 ayahsمظہر القرآن
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ Open ayah 21:1 in the Quran reader
لوگوں کا حساب (ف 1) (اعمال کا وقت) نزدیک آگیا اور وہ غفلت میں منہ پھیرے ہوئے ہیں
مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ Open ayah 21:2 in the Quran reader
جب ان کے پروردگار کی طرف سے انہیں کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے نہیں سنتے مگر (ایسے اور سے سنتے ہیں کہ اس کے ساتھ ) کھیلتے ہوئے
لَاهِیَةً قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّجْوَى١ۖۗ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ هَلْ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۚ اَفَتَاْتُوْنَ السِّحْرَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ Open ayah 21:3 in the Quran reader
ان کے دل (اللہ کی یاد سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ، اور ظالموں نے پوشیدہ مشورہ کیا (نبی ﷺ کی نسبت کہ یہ کون ہیں ایک تمہیں جیسے آدمی تو ہیں پھر کیا تم جان بوجھ کر جادو کے پاس جاتے ہو
قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 21:4 in the Quran reader
نبی نے فرمایا کہ میرا پروردگار آسمان اور زمین کی سب باتین جانتا ہے (خواہ پوشیدہ کہی جائے خواۃ علانیہ) اور وہی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
بَلْ قَالُوْۤا اَضْغَاثُ اَحْلَامٍۭ بَلِ افْتَرٰىهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ١ۖۚ فَلْیَاْتِنَا بِاٰیَةٍ كَمَاۤ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 21:5 in the Quran reader
بلکہ یہ ظالم لوگ بولے (یہ قرآن) پریشان خوابیں ہیں بلکہ انہوں نے خود گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر ہیں پس ہمارے پاس کوئی نشانی لائیں جیسے اگلے بھیجے گئے تھے (معجزوں کے ساتھ)
مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 21:6 in the Quran reader
اے محبوب (ﷺ ) ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی تھی جسے ہم نے ہلاک کیا پھر کیا یہ لوگ ایمان لے آویں گے
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 21:7 in the Quran reader
اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (رسول بناکر) بھیجے کہ جنہیں ہم وحی بھیجتے تھے پس (اے منکرو) اگر تم کو (یہ بات) معلوم نہ ہوتوعلم والوں سے دریافت کرو
وَ مَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا یَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوْا خٰلِدِیْنَ Open ayah 21:8 in the Quran reader
اور ہم نے ان رسولوں کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے جو کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ دنیا میں رہنے والے تھے
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰهُمْ وَ مَنْ نَّشَآءُ وَ اَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 21:9 in the Quran reader
پھر ہم نے جوان سے وعدہ کیا تھا اس کو سچا کردکھایا تو ہم نے انہیں نجات دی اور جن کو چاہا (نجات دی) اور حد سے بڑھنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 21:10 in the Quran reader
بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب اتاری کہ جس میں تمہاری نصیحت ہے پس (ف 1) کیا تم نہیں سمجھتے
وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 21:11 in the Quran reader
اور بہت سی بستیاں ہم نے تباہ کردیں کہ جو ظالم (یعنی کافر ) تھیں اور ان کے بعد دوسری قوم کو پیدا کیا
فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَرْكُضُوْنَؕ Open ayah 21:12 in the Quran reader
پس جب ظالموں نے ہمارا عذاب دیکھا تو وہ اس بستی سے بھاگنے لگے
لَا تَرْكُضُوْا وَ ارْجِعُوْۤا اِلٰى مَاۤ اُتْرِفْتُمْ فِیْهِ وَ مَسٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْئَلُوْنَ Open ayah 21:13 in the Quran reader
(ہم نے کہا ) بھاگو نہیں اور لوٹ کے جاؤ اپنے اسی عیش و عشرت کی طرف جو تمہیں دیے گئے تھے اور اپنے مکانوں کی طرف بھی واپس (جاؤ) شاید تم سے پوچھاجائے
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 21:14 in the Quran reader
وہ کہنے لگے ، ہائے خرابی ہماری بیشک ہم ظالم تھے
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰىهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ Open ayah 21:15 in the Quran reader
پھر وہ ہمیشہ یہی پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے انہیں نیست ونابود کردیا کٹے ہوئے کھیت کی طرح بجھے ہوئے انگاروں کی طرح
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ Open ayah 21:16 in the Quran reader
اور (ف 1) ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ انکے درمیان ہے (کھیلنے کے لیے) بےفائدہ نہیں بنایا
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ١ۖۗ اِنْ كُنَّا فٰعِلِیْنَ Open ayah 21:17 in the Quran reader
اور اگر ہمیں کھیل بنانامنظور ہوتا (مثل زن وفرند کے) تو ہم اپنے پاس سے اختیار کرتے اگر ہم کو کرنا ہوتا
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ١ؕ وَ لَكُمُ الْوَیْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ Open ayah 21:18 in the Quran reader
بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے (یعنی مٹاڈالتے) ہیں پس حق باطل کا سرتوڑ ڈالتا ہے پھر وہ باطل اسی وقت مٹ جاتا ہے اور (اے کفار) تمہاری خرابی ہے ان باتوں سے جو بناتے ہو
وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَۚ Open ayah 21:19 in the Quran reader
اور اس (ف 1) کے (مملوک اور اس کا مال) ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ جو اللہ کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکیں
یُسَبِّحُوْنَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لَا یَفْتُرُوْنَ Open ayah 21:20 in the Quran reader
رات دن اس کی پاکی بیان کرتے ہیں سستی نہیں کرتے کیا (باوجود ان دلائل توحید کے
اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ Open ayah 21:21 in the Quran reader
ان کافروں نے زمین کی چیزوں میں کچھ ایسے معبود بنالیے ہیں کہ وہ کچھ پیدا کرتے ہیں
لَوْ كَانَ فِیْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا١ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 21:22 in the Quran reader
اگر آسمان اور زمین (ف 2) میں اللہ کے سواخدا ہوتے تو ضرور وہ تباہ ہوجاتے ، پس اللہ عرش کا مالک (ان امور سے ) پاک ہے جو کچھ یہ لوگ بیان کرتے ہیں
لَا یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْئَلُوْنَ Open ayah 21:23 in the Quran reader
اللہ جو کچھ کرے اس سے نہیں پوچھا جاتا اور ان سب سے سوال ہوگا (کیوں کہ جب اس کے بندے ہیں
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ١ۚ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِیَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِیْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ١ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 21:24 in the Quran reader
انہوں نے اور خدا بنارکھے ہیں تم فرماؤ ! اپنی دلیل لاؤ یہ قرآن میرے ساتھ والوں (یعنی میری امت) کا ذکر ہے اور مجھ سے اگلوں (یعنی پہلے انبیاء کی امتوں کا تذکرہ ہے بلکہ ان میں اکثر حق کو نہیں جانتے ، پس (یہی وجہ ہے کہ ) سچائی سے منہ پھیرے ہوئے ہیں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ Open ayah 21:25 in the Quran reader
اور (ف 1) ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی کرتے تھے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں پس مجھی کو پوجو
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَۙ Open ayah 21:26 in the Quran reader
اور (ف 2) یہ کافر بولے کہ اللہ نے (فرشتوں کو) اولاد اختیار کیا وہ اللہ اس سے پاک ہے بلکہ (وہ فرشتے اس کے ) معزز بندے ہیں
لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ Open ayah 21:27 in the Quran reader
نہیں سبقت کرتے اس سے بات میں اور وہ اسی کے حکم کے موافق عمل کرتے ہیں
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یَشْفَعُوْنَ١ۙ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰى وَ هُمْ مِّنْ خَشْیَتِهٖ مُشْفِقُوْنَ Open ayah 21:28 in the Quran reader
وہ جانتا ہے جوان کے آگے ہے اور جوان کے پیچھے ہے اور شفاعت نہیں کرتے مگر اس کے لیے جسے وہ پسند فرمائیں اور وہ اس کے خوف سے ڈر رہے ہیں
وَ مَنْ یَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّیْۤ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِیْهِ جَهَنَّمَ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 21:29 in the Quran reader
اور ان میں جو کوئی یوں کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو ہم اس کو دوزخ کی سزا دیں گے ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں
اَوَ لَمْ یَرَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰهُمَا١ؕ وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ١ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 21:30 in the Quran reader
کیا ان کافروں نے یہ خیال نہ کیا کہ آسمان اور زمین جو کہ دونوں پہلے بند تھے پس (ف 1) ہم نے ان کو کھولا (یعنی آسمان سے پانی برسایا اور زمین سے پیدوار کی اور ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے پیدا کیا، تو پھر کیا (اس پر بھی ) ایمان نہیں لاتے
وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِهِمْ١۪ وَ جَعَلْنَا فِیْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 21:31 in the Quran reader
اور ہم نے زمین میں پہاڑ پیدا کیے تاکہ زمین ان لوگوں کو لے کر ہلنے نہ لگے اور ہم نے اس میں کشادہ راہیں رکھیں اس لیے کہ وہ راہ پائیں
وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا١ۖۚ وَّ هُمْ عَنْ اٰیٰتِهَا مُعْرِضُوْنَ Open ayah 21:32 in the Quran reader
اور ہم نے (اپنی قدرت سے ) آسمان کو چھت بنایاجومحفوظ ہے (گرنے سے ) اور وہ (کفار) اس کی نشانیوں سے منہ پھیرتے ہیں
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ Open ayah 21:33 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو پیدا کیا اور سورج اور چاند ہر ایک ایک آسمان میں اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں
وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ١ؕ اَفَاۡئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ Open ayah 21:34 in the Quran reader
اور (ف 1) ہم نے تم سے پہلے بھی کسی آدمی کے لیے ہمیشہ (دنیا میں) رہنا تجویز نہیں کیا تو کیا اگر تم انتقال فرماؤ پس یہ لوگ (دنیا میں) ہمیشہ رہیں گے
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١ؕ وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةً١ؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ Open ayah 21:35 in the Quran reader
ہرجاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور (اے لوگو) ہم تمہاری آزمائش کرتے ہیں بری اور بھلی حالتوں سے بطریق امتحان کے اور ہماری طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے