Ibrahim 14:20

Ibrahim · from ayah 20

14:20

وَّمَا ذٰلِكَ عَلَی اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ ۟وَّمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيۡزٍ

اور یہ خدا کو کچھ بھی مشکل نہیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

And that is not difficult for Allah.

— Saheeh International

Juz 13 · Ruku 3 of surah · Ruku 15 of juz

Read the whole surah · Surah Ibrahim

All translations of 14:20

ایسا کرنا اس پر کچھ بھی دشوار نہیں ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور یہ خدا کو کچھ بھی مشکل نہیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

اللہ پر یہ کام کچھ بھی مشکل نہیں

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور یہ بات اللہ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور یہ اللہ پر کچھ دشوار نہیں،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور یہ (کام) اللہ پر (کچھ بھی) دشوار نہیں ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور یہ اللہ پر ہرگز کچھ مشکل نہیں۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور یہ بات اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ دشوار نہیں

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور یہ اللہ کو ذرا مشکل نہیں

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور ایسا کردینا اللہ کو کچھ بھی مشکل نہیں،

— مولانا اسحاق مدنی

اور یہ اللہ کو (کچھ بھی) مشکل نہیں

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور یہ کام اللہ پر کوئی بھاری نہیں ہے

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور اللہ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔

— محترمہ رفعت اعجاز

That is not at all difficult for Allah.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

and that is not at all difficult for Allah.

— Muhammad Taqi Usmani

and that is not at all difficult for Allah.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And for Allah that is not hard or difficult.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And that is no great matter for Allah.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And that is not difficult for Allah.

— Saheeh International

and that it is not at all difficult for God to replace you with another creature if He so wills?

— Muhammad Sarwar

And this is not difficult for Allah.

— Muhammad Habib Shakir

And for Allah that is not hard.

— Abdul Majid Daryabadi

Tafseer of 14:20

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 19–20

حیات ثانیہ اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ قیامت کے دن کی دوبارہ پیدائش پر میں قادر ہوں۔ جب میں نے آسمان زمین کی پیدائش کردی تو انسان کی پیدائش مجھ پر کیا مشکل ہے۔ آسمان کی اونچائی کشادگی بڑائی پھر اس میں ٹھیرے ہوئے اور چلتے پھرتے ستارے۔ اور یہ زمین پہاڑوں اور جنگلوں درختوں اور حیوانوں والی سب اللہ ہی کی بنائی ہوئی ہے جو ان کی پیدائش سے عاجز نہ آیا وہ کیا مردوں کے دوبارہ زندہ کرنے پر قادر نہیں ؟ بیشک قادر ہے۔ سورة یاسین میں فرمایا کہ کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا پھر وہ جھگڑا لو بن بیٹھا۔ ہمارے سامنے مثالیں بیان کرنے لگا اپنی پیدائش بھول گیا اور کہنے لگا ان بوسیدہ ہڈیوں…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة اِبْرٰهِیْم 27 دعوے پر دلیل پیش کرنے کے بعد فورا ہی یہ فقرہ نصیحت کے طور پر ارشاد فرمایا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ایک شبہہ کا ازالہ بھی ہے جو اوپر کی دو ٹوک بات سن کر آدمی کے دل میں پیدا ہوسکتا ہے۔ ایک شخص پوچھ سکتا ہے کہ اگر بات وہی ہے جو ان آیتوں میں فرمائی گئی ہے تو یہاں ہر باطل پرست اور غلط کار آدمی فنا کیوں نہیں ہوجاتا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نادان ! کیا تو سمجھتا ہے کہ اسے فنا کردینا اللہ کے لیے کچھ دشوار ہے ؟ یا اللہ سے اس کا کوئی رشتہ ہے کہ اس کی شرارتوں کے باوجود اللہ نے محض اقربا پروری کی بنا پر اسے مجبورا چھوٹ دے رکھی ہو ؟ اگر یہ بات نہیں ہے، اور تو خود جانتا ہے کہ نہیں ہے، تو پھر…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 18–22

خلاصہ تفسیر (ان کافروں کو اگر اپنی نجات کے متعلق یہ زعم ہو کر ہمارے اعمال ہم کو نافع ہوں گے تو اس کا قاعدہ کلیہ تو یہ سن لو کہ) جو لوگ اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کی حالت باعتبار عمل کے یہ ہے (یعنی ان کے اعمال کی ایسی مثال ہے) جیسے کچھ راکھ ہو (جو اڑنے میں بہت خفیف ہوتی ہے) جس کو تیز آندھی کے دن میں تیزی کے ساتھ ہوا اڑا لے جائے (کہ اس صورت میں اس راکھ کا نام و نشان بھی نہ رہے گا اسی طرح) ان لوگوں نے جو کچھ عمل کئے تھے اس کا کوئی حصہ (یعنی اثر و نفع کے قبیل سے) ان کو حاصل نہ ہوگا (اس راکھ کی طرح ضائع و برباد ہوجائے گا) یہ بھی بڑی دور دراز کی گمراہی ہے) کہ گمان تو ہو کہ ہمارے عمل نیک…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 19–20

تفسیر آیات 19 تا 20:۔ اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ ۭ اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَيَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ۔ وَّمَا ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ بِعَزِيْزٍ۔ قریش کو دھمکی : یہ واضح الفاظ میں قریش کو دھمکی ہے کہ تم نے اس امر پر غور نہیں کیا کہ یہ دنیا کسی کھلنڈرے کا کھیل تماشا نہیں ہے بلکہ اللہ نے اس کو غایت و مقصد کے ساتھ پیدا کیا ہے اور تمہارا وجود اس غایت و مقصد کے بالکل خلاف ہو کر رہ گیا ہے تو آخر وہ تم کو کس کام کے لیے اس زمین کی پشت پر لادے رکھے گا جب کہ اس کی قدرت کا یہ عالم ہے کہ اگر وہ چاہے تو ابھی چشم زدن میں تم سب کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق لا کھڑی…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

20۔ 1 یعنی اگر تم نافرمانیوں سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے کہ وہ تمہیں ہلاک کر کے، تمہاری جگہ نئی مخلوق پیدا کر دے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 19–21

15: اس آیت کریمہ میں آخرت کی زندگی کا ضروری ہونا بھی بیان فرمایا گیا ہے اور اس پر کافروں کو جو شبہ ہوتا ہے۔ اس کا جواب بھی دیا گیا ہے۔ پہلے تو یہ فرمایا گیا ہے کہ اس کائنات کی تخلیق ایک برحق مقصد کے لیے کی گئی ہے۔ اور وہ مقصد یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرماں برداروں کو انعام دیا جائے اور نافرمانوں اور ظالموں کو سزا ملے اگر آخرت کی زندگی نہ ہوتی تو نیک اور بد سب برابر ہوجاتے۔ لہذا انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اس دنیا کے بعد ایک دوسری زندگی ہو جس میں ہر انسان کو اس کے مناسب بدلہ دیا جاسکے۔ رہا کافروں کا یہ اعتراض کہ مر کر مٹی میں مل جانے کے بعد انسان کس طرح دوبارہ زندہ ہوں گے۔ تو اس کا جواب اگلے جملے…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 19–20

آیت نمبر 19 تا 20 ایمان اور کفر کے موضوع سے اور رسولوں اور جاہلیتوں کے مقابلے کے مضمون سے اب بات زمین و آسمان کے مناظر کی طرف آجاتی ہے۔ قرآن کے اسلوب کے مطابق اس انداز میں روئے سخن کا پھرجانا ایک طبیعی امر ہے اور انسانی شعور میں بھی یہ تبدیلی یہ احساس پیدا کرتی ہے کہ اسلامی نظام حیات اور قرآنی اسلوب ایک ایمانی اور خدائی اسلوب ہے اس لیے کہ فطرت انسانی اور روح کائنات کے درمیان ایک خاص زبان کے ذریعہ پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے ۔ انسانی فطرت ، خلوت کائنات کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتی ہے ، انسان جونہی اس کائنات کی طرف متوجہ ہوتا ہے وہ اس سے اثرات اور پیغامات وصول کرنا شروع کردیتا ہے۔ وہ لوگ جو اس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 19–20

9 یعنی شاید کفار کو یہ خیال گزرے کہ جب مٹی میں مل کر مٹی ہوگئے پھر دوبارہ زندگی کہاں۔ قیامت اور عذاب وثواب وغیرہ سب کہانیاں ہیں، ان کو بتلایا کہ جس خدا نے آسمان و زمین کامل قدرت و حکمت سے پیدا کیے اسے تمہارا از سر نو دوبارہ پیدا کرنا، یا کسی دوسری مخلوق کو تمہاری جگہ لے آنا کیا مشکل ہے ؟ اگر آسمان و زمین کے محکم نظام کو دیکھ کر یہ یقین ہوتا ہے کہ اس کا پیدا کرنے اور قائم رکھنے والا کوئی صانع حکیم ہے جیسا کہ لفظ " بالحق " میں تنبیہ فرمائی تو کیسے کہا جاسکتا ہے کہ اس نے اشرف المخلوقات (انسان) کو محض بےنتیجہ پیدا کیا ہوگا اور اس کی تخلیق و ایجاد سے کوئی عظیم الشان مقصد متعلق نہ ہوگا یقینا اس…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 19–20

اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَيَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ اس کی قدرت قوت تخلیق اور تخلیقی مہارت ختم تو نہیں ہوگئی وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہے ختم کر دے اور جب چاہے کوئی نئی مخلوق پیدا کر دے۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 19–20

22 یعنی زمین و آسمان اور اس کائنات کو حکمت اور مصلحت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس کی بنیاد ٹھوس حقائق پر ہے۔ اسی طرح اگر اعمال صالحہ کی بنیاد کسی ٹھوس حقیقت پر ہو تو اس کا ثمرہ دائمی اور پائیدار ہوگا اور وہ آخرت میں بھی اپنا ثمرہ دے گا۔ مگر جس تعمیر کی بنیاد کسی ٹھوس جگہ کی بجائے ریت یا راکھ پر رکھ دی جائے تو تیز آندھی اسے گرا کر زمین بوس کردے گی۔ اس کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے کہ کوئی تیز آندھی کا جھکڑ آجائے یا نیچے سے پانی بہہ جائے اور یہ جھکڑ یا حادثہ کافر کی موت ہے اس کی موت کے ساتھ ہی اس کے نیک اعمال بھی برباد ہوجاتے ہیں۔ 23 ان آیات میں مسلسل کافروں سے ہی خطاب چل رہا ہے جو محض حق کا انکار ہی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

Explained with ayahs 20–21

35۔ ذکر قیامت کا ہورہا ہے۔ کوئی ایسا نہیں جس کی پیشی وہاں نہ ہو، اور کوئی ایسا نہیں کہ بجائے اللہ کی پیشی اس کے سامنے ہو۔ 36۔ (چنانچہ ہم تمہاری ہی پیروی میں گمراہ ہوئے) (آیت) ” قال الضعفؤا للذین استکبروا “۔ یعنی جو لوگ اس دنیا میں عوام واصاغر سمجھے جاتے تھے وہ قیامت میں اسی دنیا کے خواص و اکابر سے یوں گفتگو کریں گے۔ 37۔ (کہ شدید ترین مصیبت کے وقت اس کا کسی قدر ہلکا ہوجانا بھی بہت غنیمت معلوم ہوتا ہے) (آیت) ” من شیء “۔ یعنی کل عذاب تو بہرحال نہیں ہٹ سکتا۔ اس کا کچھ بھی جزء ہٹ جائے تو ہم اسی کو غنیمت سمجھیں۔ وہ جو دنیا میں خواص و اکابر سمجھے جاتے تھے وہ تمامتر اپنی بےبسی اور بےکسی کا اعتراف…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 13–21

آیت نمبر 13 تا 21 ترجمہ : اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم تم کو یقیناً ملک بدر کردیں گے الایہ کہ تم ہمارے مذہب میں داخل ہوجاؤ، تو ان کے پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کافروں ہی کو غارت کردیں گے اور ان کے ہلاکت کے بعد تم کو ان کی زمین پر بسا دیں گے، یہ مدد اور وراثت ارضی اس کیلئے ہے جو میرے سامنے کھڑے ہونے کا ڈر رکھے گا اور عذاب کی وعید کا ڈر رکھے گا اور رسولوں نے اپنی قوم کے مقابلہ میں اللہ سے مدد طلب کی اور اللہ کی اطاعت کے مقابلہ میں ہر سرکشی کرنے والا ضدی حق کا دشمن نامراد ہوگیا، اس کے سامنے جہنم ہے جس میں وہ داخل ہوگا جہاں وہ پیپ کا پانی پلایا جائیگا، اور وہ ایسا پانی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

وما ذلک علی اللہ بعزیز اور یہ بات اللہ کیلئے کچھ بھی دشوار نہیں ہے۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ایک چیز پر وہ قادر ہو اور دوسری چیز اس کی قدرت سے خارج ہو اور جو ایسا قادر مطلق ہو ‘ وہی مستحق ہے اس امر کا کہ اس کی پرستش اور اطاعت کی جائے اور اسی سے ثواب کی امید رکھی جائے اور اسی کی ناراضگی سے خوف کیا جائے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 19–21

(19۔ 20) اے محمد ﷺ کیا آپ کو یہ معلوم نہیں (یہاں مخاطب اپنے نبی کو کیا ہے مگر مقصود آپ کی قوم ہے) کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو اظہار حق اور باطل یا یہ کہ زوال وفناء کے لیے پیدا کیا ہے مکہ والو اگر وہ چاہے تو تم سب کو ہلاک کردے یا موت دے دے اور ایک دوسری مخلوق پیدا کر دے جو تم سے بہتر ہو اور اللہ تعالیٰ کی تم سے زیادہ فرمانبردار ہو اور یہ کرنا اللہ کے لئے بالکل مشکل نہیں، اور بڑے درجے اور اچھے درجے کے لوگ سب اللہ کے حکم سے قبروں سے نکل کھڑے ہوں گے تو چھوٹے درجے کے لوگ بڑے درجے کے کافروں سے کہیں گے اگر اللہ تعالیٰ ہم کو اپنے دین کی راہ دکھلاتا تو ہم تمہیں کو بھی اس کے دین کا راستہ…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 19–20

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ۔۔ :”اَلَمْ تَرَ“ کا معنی ”اَلَمْ تَعْلَمْ“ ہے، یعنی کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے، یعنی اس صحیح اندازے کے مطابق جس کے مطابق اسے ہونا چاہیے تھا اور جو اپنے خالق کی کمال قدرت پر دلالت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی کسی چیز میں کوئی نہ نقص نکال سکتا ہے نہ کوئی ایسی صورت پیش کرسکتا ہے جو اس سے بہتر ہو۔ ہاں وہ خود اس سے بھی بہتر بنانے پر پوری طرح قادر ہے۔ وَّمَا ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ بِعَزِيْزٍ : اس کے لیے کوئی چیز مشکل نہیں ہے، وہ چاہے تو ایسے کروڑوں عالم دم بھر میں مٹا کر نئے پیدا کر دے۔ ”وَيَاْتِ…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 18–20

آیت نمبر 18 تا 20 قولہ تعالیٰ : مثل الذین کفروا بربھم اعمالھم کرما، مثل کے رفع میں نحویوں کا اختلاف ہے۔ سیوبیہ کے نزدیک یہ مبتدا ہونے کی وجہ سے مرفوع ہے جب کہ خبر مضمر ہوگی۔ تقدیر عبارت یہ ہے وفیما یتلی علیکم او یقص مثل الذین کفروا بربھم پھر نئے سرے سے کلام فرمایا اور فرمایا : اعمالھم کرماد یعنی راکھ کے ڈھیر کی طرح۔ اشتدت بہ الریح زجاج نے کہا : تقدیر عبارت ہوگی مثل الذین کفروا فیما یتلی علیکم أعمالھم کرماد یہی فراء کے نزدیک بھی ہے۔ اس صورت میں مثل مدغی ہوگا اصل کلام یہ ہوگا : والذین کفروا بربھم أعمالھم کرماد انھیں سے مضاف کے حذف کی صورت بھی مروی ہے یعنی مثل أعمال الذین کفروا بربھم کرماد پہلی…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 18–20

کافروں کے اعمال بےکار ہونے کی مثال : 1:۔ امام ابن جریر اور ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” مثل الذین کفروا بربہم اعمالہم کرماد “ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ (اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ دوسروں کی) عبادت کی ان کے اعمال قیامت کے دن اس ریت کی طرح ہوں گے جیسے سخت آندھی کے دن تیز ہوا اڑا کرلے جائے گے وہ اپنے اعمال سے کچھ بھی نہ اٹھا سکیں گے جس طرح ریت سے کچھ بھی نفع نہیں اٹھایا جاسکتا جب تیز آندھی کا دن ہوتا ہے۔ 2:۔ امام ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ کافروں کے اعمال کی مثال اس راکھ کی طرح ہیں کہ جس پر تیز ہوا چلے جس کی وجہ سے کچھ…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[وَمَا ذٰلِكَ : اور یہ نہیں ہے ] [عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر ] [ بِعَزِيْزٍ : کوئی مشکل ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 19–21

نیز فرمایا (اِنْ یَّشَاْ یُذْھِبْکُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ ) (اگر وہ چاہے تو تمہیں معدوم کردے اور نئی مخلوق پیدا فرما دے) (وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ ) (اور یہ اللہ پر ذرا بھی مشکل نہیں ہے) اس کے بعد میدان حشر کا ایک منظر بیان فرمایا اور وہ یہ کہ قیامت کے دن چھوٹے بڑے سب قبروں سے نکل کر ظاہر ہونگے اس وقت جب عذاب سامنے آئے گا اور کفر و شرک کی وجہ سے دوزخ میں داخل ہوجائیں گے تو آپس میں ایک دوسرے کو دیکھیں گے اور پہچانیں گے اس وقت چھوٹے لوگ جو دنیا میں کمزور تھے اپنے بڑوں سرداروں چودھریوں اور لیڈروں کے پیچھے چلتے تھے اور ان کی بات ماننے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے رسولوں کی دعوت…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 18–20

مثال اعمال کفار قال اللہ تعالیٰ : مثل الذین کفروا بربھم اعمالہم کرماد۔۔۔۔ الیٰ ۔۔۔۔ وما ذلک علی اللہ بعزیز۔ (ربط) اوپر کافروں کے انواع کا ذکر تھا اب ان کے اعمال کے ضائع ہونے کی ایک مثال بیان فرماتے ہیں کہ جس طرح آندھی والے دن تیز آندھی سے راکھ اڑ جاتی ہے اور اس کا کچھ نام و نشان باقی نہیں رہتا اسی طرح کافروں کے اچھے اعمال جیسے صدقات جو انہوں نے بحالت کفر دئیے وہ قیامت کے دن کفر کی تیز آندھیوں سے سب اڑ جائیں گے اور کسی عمل کا نام و نشان نہ رہے گا اس وقت ان کی حسرت کی حالت ناگفتہ بہ ہوگی چناچہ فرماتے ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ان کے اعمال صالحہ خیرات و صدقات مثل اس راکھ کے ہیں جس…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 19–20

22:۔ دوسری عقلی دلیل برائے توحید۔ ” بِالْحَقِّ “ میں باء بمعنی لام ہے اور مجرور مضاف محذوف ہے اور حق سے توحید مراد ہے۔ ” ای لاظہار الحق “ یا باء اپنے اصل پر ہے اور ملابست کے لیے ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کو ایسی حکمت بالغہ سے پیدا فرمایا ہے کہ کائنات کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ اور اس کی توحید پر کھلی دلیل اور واضح برہان کا کام دے رہی ہے۔ 23:۔ تیسری بار وقائع کا ذکر۔ یہ تخویف دنیوی ہے یعنی اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تمہیں ہلاک کردے اور تمہاری جگہ اور مخلوق پیدا کرلے اللہ تعالیٰ کے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے لیے تمام کام یکساں ہیں اس کی قدرت لا محدود کے سامنے…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 18–20

(ربط آیات) گذشتہ آیات میں ذکر ہوچکا ہے کہ کافر لوگ اللہ کے نبیوں کو دہمکی دیتے تھے کہ تم ہمارے دین میں واپس آجاؤ ورنہ ہم تمہیں اپنی سرزمین سے نکال دیں گے اس کے جواب میں اللہ نے فرمایا کہ ہم ظالموں کو ضرور ہلاک کریں گے اور ان کے بعد اس زمین میں تمہیں آباد کریں گے فرمایا یہ سعادت اس شخص کو حاصل ہوگی جو محاسبہ اعمال کے لیے اللہ تعالیٰ کے روبرو پیش ہونے اور اس کی وعید سے خوف کھاتا ہے ، پھر فرمایا کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام یا ان کی قوموں نے اللہ سے فیصلہ طلب کیا جس کے نتیجے میں ہر منکر اور ضدی آدمی ہلاک ہوا ، ایسے لوگوں کو جہنم میں پیپ ملا پانی پینے کو ملیگا جسے وہ گھونٹ گھونٹ کرکے…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَّمَا ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ بِعَزِيْزٍ 20؀ الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . وإله جعلوه اسما لکل معبود لهم، ( ا ل ہ ) اللہ (1) بعض کا قول ہے کہ اللہ کا لفظ اصل میں الہ ہے ہمزہ ( تخفیفا) حذف کردیا گیا ہے اور اس پر الف لام ( تعریف) لاکر باری تعالیٰ کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے اسی تخصیص کی بناء پر فرمایا :۔ { هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا } ( سورة مریم 65) کیا تمہیں اس کے کسی ہمنام کا علم ہے ۔ عزیز كذا : صَعُبَ ، قال : عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ [ التوبة/ 128] ، أي : صَعُبَ ، ( ع…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 19–23

ترکیب : ان اللّٰہ جملہ قائم مقام دونوں مفعولوں کے الم تر سے۔ من عذاب اللّٰہ موضع نصب میں ہے حال ہو کر کیونکہ اصل میں شیء کی صفت ہے تقدیرہ من شیء من عذاب اللہ من زائدۃ ای شیئا کائنًا من عذاب اللہ الا ان استثناء منقطع ہے لان دعائہ لم یکن سلطاناً ای حجۃ مصرخی جمہور بفتح الیاء پڑھتے ہیں اور یہ جمع مصرخ کی اول ی جمع کا دوم ی متکلم میں ادغام ہوگیا وادخل برزوا پر معطوف۔ تفسیر : کفار کے غرور آمیز کلمات کے جواب میں پہلے تو خود ان کا برباد ہونا اور جہنم میں جانا اور ان کے بعد انبیاء (علیہم السلام) اور ان کے گروہ کا ان کی زمین اور ملک پر قابض اور متصرف ہونا بیان فرمایا تھا۔ اب ان مخالفین کے دل پر اس بات…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 19–20

اَلَمْ تَرَاَنَّ اللّٰہَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ ط اِنْ یَّشَاْیُذْھِبْکُمْ وَیَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ ۔ وَّمَاذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ ۔ (سورۃ ابراھیم : 19۔ 20) (کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا ہے، اگر وہ چاہے تو تم سب کو ہلاک کردے اور ایک نئی مخلوق لابسائے اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ ) قریش کو وارننگ اس آیت کریمہ میں قریش مکہ کو غور و فکر کی دعوت بھی دی گئی ہے اور ساتھ ساتھ وارننگ بھی۔ غور و فکر کے قابل بات یہ ہے کہ یہ دنیا نہ تو خودبخود وجود میں آئی ہے اور نہ اس کی تخلیق بےمقصد ہے، نہ کسی کھلنڈرے کا…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 19–20

فہم القرآن ربط کلام : کفار کو ان کے اعمال کی حیثیت اور انجام بتلانے کے بعد اللہ تعالیٰ اپنی قدرت وسطوت کا اظہار کرتا ہے۔ عربی زبان میں ” تَرٰی “ کا معنی صرف ” دیکھنا “ نہیں ہوتا بلکہ یہ لفظ غور کرنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اکثر اہل علم نے ” اَلَمْ تَرَ “ کا معنی ” اَلَمْ تَعْلَمْ “ یعنی کیا ہے۔ کہ کیا آپ نہیں جانتے یا تو نے غور نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا ہے حق کے ساتھ پیدا کرنے کے دو مفہوم ہیں۔ 1۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بلاوجہ اور بےمقصد پیدا نہیں فرمایا بلکہ زمین و آسمان اور ان میں بیشمار مخلوق کو پیدا فرما کر انہیں وسیع ترین نظام کے ساتھ مربوط…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

20: وَّمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ (اور یہ اللہ تعالیٰ پر مشکل نہیں ہے) ناممکن نہیں۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

20۔” وما ذلک علی اللہ العزیز “ یہ تمام چیزیں اس کی قدرت میں آسان ہیں کوئی بھی چیز اللہ کے ہاں دشوار نہیں ، وہ بزرگ اور بلند عظمت والا ہے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 19–20

19۔ 20۔ اس آیت میں اللہ پاک نے مشرکوں کو قائل کرنے کے لئے اپنی قدرت کا حال بیان فرمایا اور بظاہر اگرچہ حضرت ﷺ کو مخاطب کیا ہے مگر اس خطاب سے ساری امت مقصود ہے اس لئے فرمایا کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا آسمان و زمین کا پیدا کرنا ساری مخلوق کے پیدا کرنے سے مشکل ہے کیونکہ اس میں عجیب عجیب حکمتیں ہیں بہرحال وہ اگر چاہے تو ساری دنیا کو نیست و نابود کر دے اور اس کی جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کر دے۔ صحیح بخاری و مسلم کے حوالہ سے عبد اللہ بن مسعود ؓ کی حدیث گزر چکی ہے 1 ؎ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا پھر اس کی تعظیم اور عبادت میں جو لوگ دوسروں کو شریک کرتے ہیں ان کے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

(وماذلک علی اللہ بعزیز) ” اور یہ اللہ کو کچھ بھی مشکل نہیں۔ “ یعنی یہ اللہ تعالیٰ کے لئے مشکل نہیں، بلکہ بہت آسان ہے (آیت لقمان : 13؍82) ” تمہیں پیدا کرنا اور پھر دوبارہ جلا اٹھانا ایک شخص کو پیدا کرنے اور اس کو جلا اٹھانے کی مانند ہے۔ “ ( سورة الروم : 03؍72) ” وہی تو ہے جو تخلیق کی ابتداء کرتا ہے پھر وہ اس کا اعادہ کرے گا اور یہ دوبارہ پیدا کرنا اس کے لئے زیادہ آسان ہے۔ “

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 19–20

36۔ کیا تم نے دیکھا نہیں کا مطلب ؟ اور اہل بدعت کی ایک تحریف کی ترید : یعنی کیا تم غور نہیں کرتے، اور سبق نہیں لیتے، یعنی دیکھنے سے یہاں پر ظاہری آنکھوں سے دیکھنا مراد نہیں، بلکہ دل کی آنکھوں سے دیکھنا مراد ہے جو کہ عبارت ہے غور و فکر سے، یعنی تم سوچو اور غور کرو کہ آسمان و زمین کی یہ حکمت بھری کائنات جس ذات اقدس واعلی نے پیدا فرمائی ہے، وہ کیسی عظمت والی ذات ہے، اور اس عظیم مخلوق میں جابجاپھیلے بکھرے ان عجائب وغرائب اور دلائل قدرت کو دیکھو، اور ان میں غور و فکر سے کام لو، جو کہ اپنے خالق ومالک کی عظمت اور وحدانیت کی گواہی دے رہے ہیں، کیا یہ سب کچھ عبث وبے کار ہوسکتا ہے ؟ نہیں اور ہرگز نہیں،…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 5–23

سیدنا موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کی قوم کی مثال تشریح : ان آیات میں مسلمان کے عقائد اللہ کی حاکمیت، یعنی توحید، آخرت اور کائنات کے وہ راز جو ابھی تک ہمارے بڑے سائنسدان بھی حل نہیں کرسکے ان کی طرف بڑے معنی خیز اشارات موجود ہیں جن کو بنیاد بنا کر زمین کے آغاز ساخت، عمل اور پھر انجام کے بارے میں کچھ کچھ معلومات مفکرین نے حاصل کی ہیں۔ یہی تمام مسائل ہیں جن کا ذکر قرآن پاک میں بار بار کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن عربی زبان میں اور عرب میں ہی کیوں نازل ہوا۔ تو اس کا جواب دیا جا چکا ہے مزید جواب یہ ہے کہ اول تو انسان کی ہدایت کے لیے انسان ہی بہترین ہوسکتا ہے کوئی فرشتہ یا جن مناسب نہیں…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 13–21

(رکوع نمبر 3) اسرارومعارف واضح دلائل اور اتمام حجت کے بعد بھی کفار اپنے رویے سے باز نہ آئے بلکہ پہلے سے بہت بڑھ گئے اور اللہ جل جلالہ کے رسولوں سے کہنے لگے کہ بہتر یہ ہے کہ تم بھی ہمارے ہی عقیدے پر واپس آجاؤ یعنی ان کی نادانی کی حد یہ ہے کہ بعثت سے پہلے تو رسول کوئی دعوت نہیں دیتے تو انہوں نے گمان یہی کر رکھا تھا کہ شاید یہ بھی ہمارے ہی عقیدے پر ہیں ۔ (نبی کی ولایت) حالانکہ نبی قبل بعثت بھی کفر وشرک اور نافرمانی وسرکشی میں کبھی مبتلا نہیں ہوتا اور اس کے مزاج میں ایک خاص تقدس سمو دیا گیا ہوتا ہے جسے نبی کی ولایت کہا جاتا ہے اور اولیاء کی ولایت سے یہ اسی طرح شان ہوتی ہے جو اس کے ہر کام سے…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 2 ۔ اس کے لئے کوئی چیز شکل نہیں ہے۔ وہ چاہے تو ایسے کروڑوں عالم دم بھر میں مٹا کر نئے پیدا کردے۔ (وحیدی) ۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 18–20

(14:18) کرماد۔ ک تشبیہ کے لئے رماد ۔ راکھ۔ خاکستر۔ اسم ہے اس کی جمع ارمدۃ۔ اشتدت بہ الریح۔ اشتدت۔ ماضی۔ واحد مؤنث غائب۔ وہ سخت ہوگئی۔ اشتداد (افتعال) سے مصدر۔ اشتدت بہ الریح۔ جس کو ہوا تیزی سے اڑا لے گئی۔ عاصف۔ تیزو تند ہوا۔ سخت جھونکا۔ عصف جس کے معنی تیزوتند ہوا چلنے اور آندھی آنے کے ہیں۔ المفردات میں ہے ریح عاصف تند ہوا جو ہر چیز کو توڑ کر بھس کی طرح بنا دے۔ عصف کے معنی بھس ہیں جیسے کعصف ما کول۔ (105:5) جیسے کھایا ہوا بھس ہو۔ یوم عاصف آندھی کا دن۔ عاصف بمعنی معصوف ہے۔ عاصف کی جمع عواصف ہے۔ لا یقدرون مما کسبوا علی شیئ۔ ای لا یقدرون علی شیء مما کسبوا۔ یعنی جو کچھ انہوں نے کمایا تھا اس میں سے…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 18–21

لغات القرآن آیت نمبر 18 تا 21 رماد راکھ۔ اشتدت تیز چلی۔ الریح ہوا۔ عاصف تیز آندھی۔ لایقتدرون وہ طاقت وقدرت نہیں رکھتے ہیں۔ کسبوا انہوں نے کمایا۔ یشآء وہ چاہتا ہے۔ یذھب وہ لے جائے۔ وہ جاتا ہے۔ خلق جدید نئی مخلوق ۔ برزوا وہ ظاہر ہوئے۔ وہ حاضر ہوں گے۔ الضعفوا (ضعیف) ، کمزور ۔ استکبروا انہوں نے تکبر کیا۔ بڑائی کی۔ تبع پیچھے ۔ تابع داری کرنا ۔ مغنون بچانے والے ، ہلکا کرنے والے۔ ھدنا اس نے ہمیں راستہ سمجھایا، بتایا ۔ اجزعنا کیا ہم گھبرائیں ، چلائیں محیص چھٹکارا پانے کی جگہ ۔ تشریح :- آیت نمبر 18 تا 21 قرآن مجید اور احادیث رسول ﷺ سے یہ بات ثابت ہے کہ انسان دوسرے انسانوں کی بھلائی کے لئے جو کام بھی…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 19–20

اللہ کی قدرت کا نمونہ۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا اور آسمان و زمین کا پیدا کرنا ساری مخلوق کے پیدا کرنے سے مشکل ہے۔ کیونکہ اس میں عجیب عجیب حکمتیں ہیں۔ بہرحال وہ اگر چاہے تو دنیا کو نیست و نابود کردے اور اس کی جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کردے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

(ف 1) قرآن حکیم نے متعدد بار اس حقیقت کو دہرایا ہے ، کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے ، جب تک تم اس مقصد کو پورا کرتے رہو گے اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی نعمتوں سے مشرف فرماتے رہیں گے ، اور جہاں تم نے انکار کیا ، وہ تم سے روگردانی کرے گا ، اور تمہیں دنیا سے حرف غلط کی طرح ہٹا دے گا ، اور وہ ایک دوسری قوم کو پیدا کر دے گا ، جو اس کے مقصد کو سمجھے گی ، اور پورا کرے گی ، اور اس میں کچھ بھی دقت اللہ تعالیٰ محسوس نہیں کریں گے ، یہ اس کا اٹل قانون ہے ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

20 ۔ اور فنا کرنا اور دوسری مخلوق کو لے آنا اللہ تعالیٰ پر کچھ مشکل اور دشوار نہیں۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 8۔ پس جب نئی مخلوق پیدا کرنا آسان ہے تو تم کو دوبارہ پیدا کردینا کون سامشکل ہے پس اس میں خلق سموات وارض سے تو قدرت علی اخلق جدید پر استدلال کیا اور اس سے اعادہ خلق قدیم پر قادر ہونے پر استدلال کیا غرض یہ زعم بھی طریق نجات کا باطل ہوا۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

Explained with ayahs 19–20

اللہ نے آسمانوں اور زمین کو ایک فعل عبث کے طور پر نہیں بنایا بلکہ خاص مقصد کے تحت بنایا 20 ؎ اوپر کچھ لوگوں کے اعمال کا ذکر کیا گیا تھا کہ انہوں نے اعمال تو کئے اور تھے بھی وہ اچھے اعمال لیکن انہوں نے بغیر آخرت پر ایمان لانے کے محض دنیاوی زندگی کی خوبیاں ‘ کامیابیاں ‘ کامرانیاں حاصل کرنے کیلئے کئے اس لئے دنیا میں بھی ان کا صلہ ان کو دے دیا گیا۔ اس کے بعد اب ذکر کیا جا رہا ہے کہ دیکھو اللہ تعالیٰ نے کتنے بڑے آسمانوں اور زمین کو بچھایا ہے لیکن صرف اتفاقیہ ایسا نہیں کیا یا ایسا ہوگیا بلکہ اتنا بڑا کام بھی کسی خاص مقصد کے تحت کیا گیا اگرچہ وہ مقصد سارے انسانوں کی سمجھ میں نہ آئے۔ اس لئے یہ آیت…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 8–25

In the last verse here (8), it was said: قَالَ مُوسَىٰ إِن تَكْفُرُ‌وا أَنتُمْ وَمَن فِي الْأَرْ‌ضِ جَمِيعًا (And Musa said, "If you are ungrateful, you and all those on earth, then, Allah is free of all needs, worthy of every praise.) " This was said by Sayyidna Musa (علیہ السلام) to his people. He is telling them that should they or, for that matter, all inhabitants of the earth become ungrateful to Allah Ta’ ala, it is not going to cause any loss to Allah Ta’ ala. As for Him, He needs no praise or gratitude for Himself. He is Independent. He is beyond that. He is intrinsically Praised and…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

27. This is by way of admonition that follows immediately the proof of the statement in the preceding verse. This removes also any doubt that might arise concerning that decisive statement. One might question it like this: If the creation is really based on the survival of truth, why is it that every follower of falsehood and every wrongdoer is not destroyed forthwith? This is the answer: O foolish man, do you think that it is difficult for Allah to destroy such a person? Or, do you think that Allah does not destroy him because he has some close relationship with Him? If this is not so, and…

Read the full tafseer →