14. Surah Ibrahim
ابراهيمAbraham · 52 ayahsمظہر القرآن
الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ۙ۬ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ Open ayah 14:1 in the Quran reader
یہ ایک کتاب (قرآن ہے اس کو ہم نے تمہاری طرف اتارا تاکہ تم لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے (کفر) کی اندھیریوں سے (نکال کر ایمان کی) روشنی میں لاؤ، اس کی راہ کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں والا
اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِۙ Open ayah 14:2 in the Quran reader
اللہ ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے، اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے
اِ۟لَّذِیْنَ یَسْتَحِبُّوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 14:3 in the Quran reader
جنہیں دنیا کی (چند روزہ زندگی آخرت سے پیاری ہے اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں وہ ہی بڑی دور کی گمراہی میں ہیں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ١ؕ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 14:4 in the Quran reader
اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان کو بآسانی بتائے پس خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور وہی غالب حکمت والا ہے
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ۙ۬ وَ ذَكِّرْهُمْ بِاَیّٰىمِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Open ayah 14:5 in the Quran reader
بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو (کفر کی) اندھیریوں سے نکال کر (ایمان کی) روشنی میں لائیں، اور ان کو اللہ کے دنوں (یعنی اللہ کی نعمتوں) کو یاد دلاؤ، بیشک اس میں ہر صبر شکر کرنے والے کے لیے بڑی نشانیاں ہیں
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ Open ayah 14:6 in the Quran reader
اور جب کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب اس نے تم کو فروعن کے لوگوں سے بچایا جو تم کو سخت تکلیفیں دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور زندہ چھوڑ دیتے تھے تمہاری لڑکیوں کو، اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی
وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَئِنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ Open ayah 14:7 in the Quran reader
اور اس وقت تمہارے پروردگار نے تم کو خبردار کیا کہ اگر تمیری شکر گزاری کروگے تو تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر ناشکر کروگے تو میرا عذاب سخت ہے
وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنْ تَكْفُرُوْۤا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ حَمِیْدٌ Open ayah 14:8 in the Quran reader
اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور جس قدر لوگ زمین پر ہیں سب کے سب کافر ہوجاؤ، تو بیشک اللہ بےپرواہ سب خوبیوں والا ہے
اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۛؕ۬ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ۛؕ لَا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ وَ قَالُوْۤا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ Open ayah 14:9 in the Quran reader
کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے قوم نوح کی اور عاد اور ثمود کی، اور وہ لوگ جو ان کے بعد ہوئے، جن کو اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا، ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لے کر آئے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے منہ کی طرف (تعجب سے) لے گئے اور بولے : ہم منکر ہیں اس کے جو تمہارے ہاتھ بھیجا گیا اور بیشک ہم کو تو اس میں بڑا شک ہے جس راہ کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو کہ جس سے خاطر جمع نہیں
قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِی اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَدْعُوْكُمْ لِیَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرَكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ قَالُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ؕ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 14:10 in the Quran reader
ان کے رسولوں نے کہا : کیا تم کو اللہ کے بارے میں کچھ شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، وہ تم کو بلاتا ہے تاکہ تمہارے کچھ گناہ معاف کردے اور تم کو ایک وقت مقررہ تک (یعنی موت تک) مہلت دے انہوں نے کہا : تم بھی تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو، تم چاہتے ہو کہ تم کو ان چیزوں سے روکو جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے، پس تم ہمارے پاس لے آؤ کوئی روشن دلیل
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَمُنُّ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 14:11 in the Quran reader
ان کے رسولوں نے ان سے کہا : ہم ہیں تو تمہارے جیسے آدمی مگر اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے (نبوت دے کر) کرم کردیتا ہے اور ہمارا کام نہیں کہ ہم تمہارے پاس کچھ سند لے آئیں مگر اللہ کے حکم سے، اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے
وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنَا سُبُلَنَا١ؕ وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَا١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠ Open ayah 14:12 in the Quran reader
اور ہمیں کیا ہوا کہ اللہ پر بھروسہ نہ کریں اور حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے رستے دکھا دئیے اور البتہ ہم تو تمہاری ایذاؤں پر (جو تم نے ہمیں دی ہیں) صبر ہی کریں گے، اور بھروسہ کرنیوالوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظّٰلِمِیْنَۙ Open ayah 14:13 in the Quran reader
اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا : ہم بیشک تمہیں نکال دیں گے اپنی زمین سے یا تم ہمارے دین میں آجاؤ۔ پس ان کے پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ضرور ہلاک کردیں گے ان ظالموں کو
وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیْ وَ خَافَ وَعِیْدِ Open ayah 14:14 in the Quran reader
اور ضرور ان کے بعد تم کو زمین میں بسا دیں گے، یہ وعدہ اس کے لیے ہے جو میرے حضور میں کھڑے ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب کے وعدے سے ڈرے
وَ اسْتَفْتَحُوْا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍۙ Open ayah 14:15 in the Quran reader
اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر ایک سرکش ضدی نامراد ہوا
مِّنْ وَّرَآئِهٖ جَهَنَّمُ وَ یُسْقٰى مِنْ مَّآءٍ صَدِیْدٍۙ Open ayah 14:16 in the Quran reader
دوزخ اس کے پیچھے لگی اور وہاں (اس کو) پیپ کا پانی پلایا جائے گا
یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ وَ یَاْتِیْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ مَا هُوَ بِمَیِّتٍ١ؕ وَ مِنْ وَّرَآئِهٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ Open ayah 14:17 in the Quran reader
کہ جس کو ایک ایک گھونٹ کرکے (بمشکل) لے گا اور اس کو گلے سے نیچے اتارنے کی امید نہ ہوگی اور اس کو موت ہر طرف سے آئے گی (یعنی موت کے اسباب موجود ہوں گے) اور وہ مرے گا نہیں، اور اس کے پیچھے گاڑھا عذاب ہے
مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ اَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِ اِ۟شْتَدَّتْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ یَوْمٍ عَاصِفٍ١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰى شَیْءٍ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُ Open ayah 14:18 in the Quran reader
جو لوگ اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ان کا حال باعتبار عمل کے ایسا ہے جیسے راکھ کہ جس کو تیز آندھی کے دن ہوا تیزی کے ساتھ اڑا لے جائے، ان لوگوں نے جو کچھ (دنیا میں) کمایا تھا اس میں سے کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ لگا، یہی ہے دور کی گمراہی
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۙ Open ayah 14:19 in the Quran reader
(اے مخاطب) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر بنایا اگر وہ چاہے تم کو لے جائے اور ایک نئی مخلوق لے آئے
وَّ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ Open ayah 14:20 in the Quran reader
اور یہ اللہ پر کچھ بھی مشکل نہیں
وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِیْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قَالُوْا لَوْ هَدٰىنَا اللّٰهُ لَهَدَیْنٰكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَجَزِعْنَاۤ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ۠ Open ayah 14:21 in the Quran reader
اور (قیامت کے دن) اللہ کے روبرو سب حاضر ہوں گے پس کمزور لوگ متکبروں سے کہیں گے کہ ہم (دنیا میں) تمہارے تابع تھے، پس کیا (آج) تم خدا کا عذاب ہم سے کچھ بھی دور کرسکتے ہو، وہ کہیں گے کہ اگر اللہ ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے، اب ہم خواہ بیقراری کریں یا صبر سے رہیں ہمارے لیے (دونوں) یکساں ہیں۔ ہم کو (عذاب سے) کسی چرح چھٹکارہ نہیں
وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ١ؕ وَ مَا كَانَ لِیَ عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّاۤ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ١ۚ فَلَا تَلُوْمُوْنِیْ وَ لُوْمُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ١ؕ اِنِّیْ كَفَرْتُ بِمَاۤ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 14:22 in the Quran reader
اور (جب فیصلہ ہوچکے گا تو) شیطان کہے گا : بیشک اللہ نے تو تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے جو تم سے وعدہ کیا تھا تو میں نے تم سے جھوٹا وعدہ کیا اور میرا تم پر کچھ قابو نہ تھا مگر یہی کہ میں نے تم کو بلایا تم نے میری بات مان لی، تو اب مجھ پر الزام نہ رکھو اور خودا پنے اوپر الزام رکھو، نہ میں تمہاری فریاد کو پہنچ سکوں نہ تم میری فریاد کو پہنچ سکو، بیشک میں خود تمہارے اس فعل سے بیزار ہوں کہ تم نے پہلے (دنیا میں) مجھ کو (خدا کا) شریک ٹھہرایا تھا۔ بیشک ظالموں کے لیے درد دینے والا عذاب ہے
وَ اُدْخِلَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ؕ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ Open ayah 14:23 in the Quran reader
اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، دعا خیر ان کی اس جگہ، ایک دوسرے کے ساتھ سلام ہوگی
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَیِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّ فَرْعُهَا فِی السَّمَآءِۙ Open ayah 14:24 in the Quran reader
کیا تم نے نہیں دیکھا ؟ کہ اللہ تعالیٰ نے کیسی مثال بیان فرمائی پاکیزہ بات (یعنی کلمہ توحید) کی جیسے ایک پاکیزہ درخت کہ جڑ اس کی مضبوط اور اس کی شاخیں آسمان میں
تُؤْتِیْۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِیْنٍۭ بِاِذْنِ رَبِّهَا١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 14:25 in the Quran reader
وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر فصل میں اپنا پھل دیتا ہے، اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ سمجھیں (اور ایمان لائیں)
وَ مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِیْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِیْثَةِ اِ۟جْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ Open ayah 14:26 in the Quran reader
اور گندی بات (یعنی کلمہ کفر و شرک) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گندہ درخت کہ وہ زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا گیا، اب اس کو کچھ ٹھہراؤ نہیں
یُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ یُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِیْنَ١ۙ۫ وَ یَفْعَلُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ۠ Open ayah 14:27 in the Quran reader
اللہ ایمان والوں کو حق بات (یعنی کلمہ ایمان) پر ثابت رکھتا ہے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بھی، اور اللہ ظالموں کو گمراہ کرتا ہے، اور اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ كُفْرًا وَّ اَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِۙ Open ayah 14:28 in the Quran reader
کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا کہ جنہوں نے اللہ کی نعمت ناشکری سے بدل دی اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں لا اتارا
جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْقَرَارُ Open ayah 14:29 in the Quran reader
وہ دوزخ ہے کہ (یہ سب) اس میں داخل ہوں گے ور وہ رہنے کی بری جگہ ہے
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِیْرَكُمْ اِلَى النَّارِ Open ayah 14:30 in the Quran reader
اور ان لوگوں نے اللہ کیلئے برابر والے ٹھہرائے تاکہ بہکائیں لوگوں کو اس کے رستے سے تم فرماؤ : کچھ دن اور عیش کرلو کہ (آخرت میں) انجام تمہارا آگ ہے
قُلْ لِّعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خِلٰلٌ Open ayah 14:31 in the Quran reader
میرے ان بندوں سے فرماؤ جو ایمان لائے کہ نماز قائم رکھیں اور ہمارے دیے ہوئے میں سے پوشیدہ اور ظاہر کچھ (ہماری راہ میں) خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جب نہ سوداگری ہوگی نہ دوستی
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْهٰرَۚ Open ayah 14:32 in the Quran reader
اللہ وہ ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو اور آسمان سے پانی اتارا تو اس سے کچھ پھل پیدا کیے تمہارے کھانے کے لیے اور تمہارے (نفع کے) لیے کشتی (اور جہاز) کام میں دی تاکہ وہ اللہ کے حکم سے سمندر میں چلے اور نہروں کو تمہارے کام میں دیا
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآئِبَیْنِ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَۚ Open ayah 14:33 in the Quran reader
اور تمہارے (فائدے کے) لیے سورج اور چاند کام میں لگائے جو (اپنی چال پر) برابر چل رہے ہیں، اور تمہارے (فائدے کے) لیے رات اور دن کام میں لگائے
وَ اٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ١ؕ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ۠ Open ayah 14:34 in the Quran reader
اور تم نے جو مانگا تم کو ہر چیز میں سے دیا، اور اگر تم اللہ کی نعمتیں شمار کرنے لگو تو ان کو شمار نہ کرسکوگے، بیشک انسان تو بڑا ظالم اور ناشکرا ہے
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ Open ayah 14:35 in the Quran reader
اور یاد کرو جب کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اے پروردگار ! میرے اس شہر (مکہ) کو امن والا کردے اور مجھ کو اور میرے بیٹو کو بت پرستی سے بچائیو
رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ١ۚ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 14:36 in the Quran reader
اے پروردگار ! میرے بیشک ان بتوں نے بہت آدمیوں کو گمراہ کر ڈالا، پس جس نے میری پیروی کی بیشک وہ میرا ہے، اور جس نے میرا کہا نہ مانا پس بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے